وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیوٹی پارلرز پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب حکومت میں کشیدگی پر صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ کو فوری طلب کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے براہِ راست مداخلت کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں صوبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی کوشش ہے کہ وفاقی سطح پر مداخلت کے ذریعے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری تنازع کو ختم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں صوبوں کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایک بیان پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا اور مریم نواز سے معافی کا مطالبہ کیا۔ تاہم مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو وہ بطور وزیر اعلیٰ اس کا جواب ضرور دیں گی اور کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔
ادھر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو مباحثے کا چیلنج دیا، جسے عظمیٰ بخاری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن سندھ میں اپنی 17 سالہ حکومت کے دوران مکمل ہونے والے 17 منصوبے گنوا دیں۔