WE News:
2025-11-27@17:10:50 GMT

کراچی یونیورسٹی میں بس کو حادثہ، طالبہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

کراچی یونیورسٹی میں بس کو حادثہ، طالبہ جاں بحق

 کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سماجی علوم کی شعبہ جاتی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ٹریفک پولیس انسپکٹر اکمل رائے کے مطابق متوفی طالبہ سوشل ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ وہ محمودالحسن لائبریری کے قریب بس سے اتریں اور سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک اور بس گزری۔

یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ یونیورسٹی کے طالبعلم کی ہلاکت، گورنر کے پی نے رپورٹ طلب کرلی

پولیس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی ایک اور بس (رجسٹریشن نمبر EB-0333) نے پہلی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ طالبہ سے ٹکرا گئی، بس کی  ٹکر سے وہ گر پڑیں اور بعد ازاں وہی بس اس کے اوپر سے گزر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد طلبہ میں غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے جامعہ کے اندر احتجاج کیا، انتظامیہ سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے 10 اکتوبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر کی ہدایت پر یہ کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحان پر سوالات اٹھ گئے، اسلام آباد میں طلبا و طالبات کا احتجاج

تحقیقاتی کمیٹی کی کنوینر شعبہ کرمنالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نعیمہ سعید ہوں گی، جب کہ ارکان میں این ای ڈی یونیورسٹی کے انچارج ٹرانسپورٹ، سماجی خدمات کے شعبے کے فائنل ایئر کے طالب علم ایم عالم اور اسی شعبے کی ایک طالبہ سرورت شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تفتیش کر کے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بس حادثہ طالبہ جاں بحق کراچی یونیورسٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: طالبہ جاں بحق کراچی یونیورسٹی

پڑھیں:

بیوٹی سیلون میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت

اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مزید 2 ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کی گرفتاری کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق معاملہ راولپنڈی کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا، ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج سیلون مالک اور با اثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس دوران اُس کے بال کاٹ دیے تھے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ایس ایس پی نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا اسکینڈل، پروفیسر کی نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل
  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل؛ پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے، ہراساں کرنے کی وڈیو وائرل
  • چین میں تیز رفتار ٹرین حادثہ، 11 ریلوے ملازمین ہلاک
  • ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی — سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟
  • صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر بوئنگ 777 سنگین حادثہ سےبچ گیا
  • آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے پر یونیورسٹی طالبہ اغوا، پولیس نے بازیاب کروا لیا
  • ساہیوال: آن لائن پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا
  • پرنسپل کی مبینہ جنسی ہراسانی پر 15 سالہ طالبہ نے اسکول میں خودکشی کر لی
  • بیوٹی سیلون میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت