وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز ٹرمپ ملاقات شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز ٹرمپ ملاقات شہباز شریف غزہ امن سربراہ اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے کے لیے بحرین روانہ ہوں گے اور اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مابین روایتی طور پر گرم جوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، شراکت کے نئے مواقع کی نشان دہی کرنے اور عوامی سطح پر روابط گہرےکرنے کا باعث بنے گا جو باہمی مفاد پر مبنی تعاون میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید بتایا گیا کہ یہ سرکاری دورہ سلطنت بحرین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل سفارتی مصروفیت اور دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم کی بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم
  • پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کرآرڈر آف بحرین کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال