data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا بانی کو ادب، جمہوریت اور آئین کے لیے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی جانب سے اپنا ناول، دی سمائیلز سنیچرز ، کا انتساب غزہ کے بچوں کے نام کرنے کو سراہا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امتِ مسلمہ میں عوامی سطح پر غزہ جنگ بندی کے حوالےسے خدشات کی نشاندھی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل ماضی کے برخلاف اس بار سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی زندگیوں کے مسائل کے حوالے سے اکادمی ادبیات ایوارڈ کے حامل سینیٹر میاں رضا ربانی کے مختصر ناول کی تقریب انتساب میں شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، پارٹی رہنما اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور دنیا کی اکثریت کی طرح پاکستانی عوام بھی فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران دنیا نے تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹریم کے ذریعے نسل کُشی کو ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ تاریخ میں بچوں کا سب سے بڑا جنوسائیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ڈاکٹرز، نرسز اور صحافیوں کا بھی جنوسائیڈ تھا۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والا ملک اسرائیل رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ غزہ کے عوام پر مسلط کردہ قحط کے مسئلے کو بھی ایڈریس کیا جائے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں اپنی جماعت کی صوبائی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں، دیگر ملکوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے دور کے دوران ضلع خیرپور میں قائم ہونے والے اسپیشل اکنامک زون کو عالمی معاصر، فنانشل ٹائیمز، نے اپنی حالیہ اس فہرست میں نمایاں طور شامل کیا ہے، جو بیرونی سرمائیکاری کے حوالے سے دنیا کے بہترین اکانامک زونز قررا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانشل ٹائیمز نے خیرپور کے اکانامک زون کو مذکورہ فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اسی نوعیت کی ایشیا پیسفک کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں، جنہوں نے 1993ع میں اپنی جماعت کے انتخابی منشور کے ذریعے ملک میں پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا کانسیپٹ متعارف کروایا تھا اور ملک میں سب سے پہلے اِس اقدام کے تحت ادارے بھی سندھ ہی میں قائم ہوئے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ انیشیٹو کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیاجا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکانامک میگزین نے چند سال قبل اپنی ریٹنگز میں سندھ کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پروگرام کو دنیا کا چھٹا (6) بہترین انیشیٹو قرار دیا تھا۔ اس میں بھی ہمارا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں تھا، گجرات (بھارت) سے تھا۔ یہ آپ کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پورا ایک ہوکر دنیا کا مقابلہ کرے، آپس میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ ملک میں کہیں بھی اچھا کام ہو رہا ہو، تو ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔”

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کے پبلک ہیلتھ سیکٹر کی نمایاں کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی سی وی ڈی دنیا کا وہ واحد پبلک اسپتال ہے، جہاں شہریوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں اور دل کے سب سے زیادہ سرجریز بھی یہاں ہی سرانجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کراچی کے جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالاجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی اس مہنگی ترین ٹیکنالاجی کو ملک میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے ہی متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سائبر نائف ٹیکنالاجی کے ذریعے اگر کہیں مفت علاج ہوتا ہے، تو وہ صرف یہاں کراچی میں ہی ہوتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ اُن کی جب بھی دیگر اقوام کے نمائندوں سے بات ہوتی تھی تو وہ پاکستان کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصر اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے پسماندہ طبقات کی امداد کے لیے ہمارے بی آئی ایس پی انیشیئٹو کا کاپی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کا واحد صاف و شفاف مکینزم ہے، جس کے ذریعے کسی بھی بحران کے دوران اپنے ملک کے غریب طبقات کی فوری مالی معاونت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورِ اقتدرا میں اس پروگرام کا نام تو تبدیل کردیا تھا، لیکن کووڈ وبا کے دوران دراصل بینظیر انکم سپورٹ پرگرام کو ہی استعمال کیا گیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سال 2022ع کے دوران آنے والے تاریخی سیلاب کے بعد سندھ میں سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کے لیے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مذکورہ سیلاب کے دوران 20 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے تھے، اور یہ صوبائی حکومت کے لیے ایک اعزاز ہے کہ وہ ان متاثرین کے لیے ایک ایسا منصوبہ چلا رہی ہے جو اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز ہاوَسنگ منصوبے کے تحت بننے والے گھروں کے مالکانہ حقوق اُن خاندانوں کی خواتین کے نام منتقل کیئے جائیں گے، جو حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کی منتقلی کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے قبل، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں لینڈ رفارمز کے ذریعے غریبوں کو زمینوں کا مالک بنایا تھا، اور یہ اُس وقت تک کا سب سے بڑا ایسٹ ٹرانسفر تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سال 2022ع کے سیلاب کے دوران پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کے ذریعے کے دوران کرتے ہیں ملک میں دنیا کا کے لیے

پڑھیں:

افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے، بلاول بھٹو

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ مطالبہ کیا افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔ دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے افغان قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے عملی، نتیجہ خیز بات چیت اور تعاون میں شامل ہوں۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔ عبوری افغان حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت خطے اور اس سے آگے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما راشد حسین ربانی کوخراج عقیدت
  • ایسا نہ ہو کہ اسرائیل کی طرف سے یہ سیز فائر بھی توڑا جائے: بلاول بھٹو
  • سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے، کسی شہر یا صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • ہم دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، سندھ کا کسی اور شہر اور صوبے سے مقابلہ ہی نہیں ہے، بلاول بھٹو
  • افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے، بلاول بھٹو
  • افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
  • افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو