پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اسحاق ڈار نے پولش وزیرِ خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق، پولش وزیرِ خارجہ نے اپنا پہلا دورہ 2011 میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران پولش شہری کوئٹہ اور کراچی میں مقیم رہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی علامت ہے۔وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ پولینڈ اس وقت ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن چکا ہے۔ باہمی تعاون، آئی ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے فتن خوارج کے پاکستان پر حملوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو یاد دلانے پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں خطوں کے تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کان کنی اور تعمیراتی شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔پولش وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس وقت پولینڈ میں دو ہزار کے قریب پاکستانی مقیم ہیں اور پولش جامعات پاکستانی طلبا میں خاصی مقبولیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق پولینڈ کے سخت قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلر پولش سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تاہم پولینڈ کی سرحد اب یورپی یونین کی محفوظ سرحد بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمِ سرما میں لوگوں کو یہ سرحد عبور نہ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ روس یورپ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی نئی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ پولینڈ غزہ میں امن کے قیام کے لیے بھی کردار ادا کر رہا ہے۔پولش وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پولینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے قریب ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن کا ردعمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان قطر کا 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعادہ، اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ گزشتہ سال حج کرنے والوں کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان پولینڈ کے پولش وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے ارب ڈالر چکا ہے

پڑھیں:

صدر سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی اور اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ صدر نے یورپی یونین جی ایس پی پلس پر پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ہنری ٹوڈ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ڑاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہا۔ صدر نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ دریں اثنا  پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ نے 23 اور 24 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا اور دو طرفہ تعاون کو فروغ تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کا مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر تنازعہ اور یوکرائن جنگ پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین اور یو این چارٹر کے احترام پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے یو این کو تنازعات کے پرامن حل کیلئے مؤثر فورم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کی ملاقاتیں
  • پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: صدر آصف علی زرداری
  • پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
  • وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پولینڈ کے وزیرِ خارجہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم
  • پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
  • پولینڈ کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • پولینڈ کے نائب وزیر اعظم2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے