لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام ، ممتاز حسین سہتو کی ہندوبرادری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں 21-22-23نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان ممتاز حسین سہتونے ہندو برادری کے ڈاکٹر راجیش ،جے کمار تہرانی بھوانی شنگر ، جے کمارسے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات جبکہ عیسائی رہنما فادر جمیل البرٹ سے لطیف آباد نمبر6چرچ میں ملاقات کی اور اجتماع عام میں شرکت کے لیے دعوت نامے دیے ۔جس پر تمام رہنما ئوں نے انہیں اجتماع عام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹر ی محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنر ل سیکریٹری عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصر بھی موجود تھے ۔ ممتاز حسین سہتو نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی اجتماع بدل دو نظام لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے 21سے23 نومبر کو ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔