2025-11-24@12:48:47 GMT
تلاش کی گنتی: 21629

«پروازوں کے»:

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔    
    ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں...
    عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر...
    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے پاس لیڈر سے ملنے کیلئے احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا فری اینڈ فیئر ٹرائل نہیں ہو رہا، اور اس بار احتجاج نتیجہ خیز ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پہلے جو کوتاہیاں ہوئیں، اب وہ نہیں ہوں گی، ان کے ہر وار کا میرے پاس حل ہے .لیکن جب میں وار کروں گا تو ان کے پاس حل نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ان کو ایکسپوز کر رہا ہوں، یہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کومانتے ہیں، روزانہ اڈیالہ جاتاہوں ملاقات نہیں ہونے دی...
    جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔    میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔     وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمگیر نظام ناکام ہو چکا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل طاقتور ممالک کے دباؤ کے باعث مؤثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں اور غزہ اس ناکامی کی سب سے واضح مثال ہے جہاں طاقت اور مفاد نے انصاف کو بے معنی بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام  بین الاقوامی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سابق سینیٹر اور امورِ خارجہ کے ماہر مشاہد حسین سید سمیت  دنیا کے مختلف خطوں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس...
    مٹیاری (نیوز ڈیسک)پی پی ایل پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈکےمطابق کنویں پرگیس بحالی کا آپریشن کامیابی سےمکمل کرلیاہے،ضلع مٹیاری سندھ ہالا بلاک آدم ویسٹ میں گیس کا کنواں دوبارہ آپریشنل ہوگا،کنواں 2014 میں کھودا 2015 میں گیس دریافت ہوئی،جبکہ 2019 میں پانی نکل آنے سے کنویں سے گیس کی پیداوار رک گئی۔ کنویں سے اب یومیہ 85 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہےکنواں 65 فیصد پی پی ایل اور 35 فیصد ماری انرجیز کا ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔ سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین...
    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے غیر قانون اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے شہریوں کو خبردار کردیا۔ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔کراچی پولیس چیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔علاوہ...
    وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سماعت پر اعتراض اٹھا دیا گیا. تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ملتان کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف کورٹ آف اپیل نہیں ہے. جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا آپ الگ سے کوئی درخواست دائر کریں گے، وکیل نے جواب دیا میں ایک متفرق درخواست دائر کروں گا. وفاقی آئینی عدالت میں سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی گئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔...
    بھارت میں ایک عام سا سفر اس وقت غیر معمولی بن گیا جب ایک اوبر ڈرائیور نے بھوک سے نڈھال مسافر کے لیے راستے میں رک کر سینڈوچ خریدا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس نے صارفین کے دل جیت لیے اور ان کی جانب سے ڈرائیور کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی اداکارہ و ماڈل یوگِتا راتھوڑ نے واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے دل کو چھو لینے والے تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اوبر‘ کے بعد مقبول ترین رائیڈنگ سروس نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے طویل دن کے بعد جب وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے،...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس  کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں  ہوسکی  اور  مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی  گئی۔ یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گ گرفتار کرکے عدالت میں پیش...
    انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔حکام کے مطابق...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے، دھاندلی کے نتیجے میں ہار بھی جائیں تو بائیکاٹ کے بجائے دھاندلی بے نقاب کرنی چاہئے۔صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تودنیا دیکھتی ہے، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، ھف پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
    پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔ البتہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود متعدد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے عام انتخابات...
    ایم کیوایم (پاکستان )نے ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کی طرف  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  کراچی کی عوام ای چالان کے نام پر وصول کی جانے والی بڑی رقم سے بہت پریشان ہے جبکہ غریب عوام کی اکثر اس نئے سسٹم کو وبال جان اور ایک طرح سے طرح سے بھتہ تصور کرتی ہے۔عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وکلا اور ارکان اسمبلی ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کرا نے جارہے ہیں ۔اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی، انجینئرعادل عسکری اور طحہ احمد پٹیشن جمع کرائیں گے، ایم کیو ایم کا...
    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر  پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔  فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
    ٹرانسفر کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست خارج کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ واپس بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو آئینی عدالت میں منتقل کرنا آئینی طور پر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔وفاقی آئینی عدالت نے درخواست خارج کرتے...
    پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار دیپک پروانی نے دنیا کا سب سے بڑا کرتہ بنانے کی وجہ بتادی۔ حال ہی میں فیشن ڈیزائنر و اداکار نے جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے اور شرکا کو بھی لطف اندوز کیا۔ دوران شو میزبان نے دیپک پروانی سے سوال پوچھا کہ آپ کے پاس دنیا کا سب سے بڑا کرتہ بنانے کا ایک گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے؟ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) دیپک پروانی نے حامی بھرتے ہوئے بتایا کہ جی ایسا ہی ہے، ایک واشنگ پاؤڈر کا پروجیکٹ تھا وہ لوگ ایسا...
    مشہور ایڈ فلم ڈائریکٹر پرہلاد ککڑ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کے تجربات شیئر کیے ہیں کہ کیسے ایک اشتہار کے لیے ایشوریہ کو منتخب کرنے میں 4 مہینے لگے کیونکہ وہ نا تجربہ کار تھیں۔ 1993 میں ایشوریہ رائے ایک پیپسی کے اشتہار میں نظر آئیں جو وائرل ہو گیا اور اُن کی پہلی بڑی شہرت کا سبب بنا۔ اس اشتہار میں عامر خان، ماہیما چوہدری اور ایک اس وقت نامعلوم ایشوریا رائے شامل تھیں۔ فلم ساز پرہلاد ککڑ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس شتہار میں کام کرنے والے اداکاروں کو انہوں نے کس طرح منتخب کیا، جو بعد میں بڑے ستارے بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: “ایشوریہ رائے...
    —فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا:علی امین گنڈاپورخیبر پختون خوا کے عزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی 29...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 13حلقوں میں ضمنی الیکشن،ن لیگ نےمیدان مارلیا،12 نشستوں پرکامیاب،قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرکلین سویپ،پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں،ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی,این اے 18 ہری پورمیں بڑا اپ سیٹ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کوشکست دے دی ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق بابرنواز خان نے ایک لاکھ 63 ہزار996ووٹ حاصل کیے،شہرناز عمرایوب کے حصے میں 1 لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ آئے,این اے 96 جڑانوالہ میں لیگی امیدوار بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اُنکے مخالف آزاد امیدوار نواب ملک شیر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے ججوں کے تبادلے سے متعلق معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ کو واپس بھجوانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم چھ رکنی آئینی بینچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ججز کی عدم پیروی کے باعث درخواست نمٹا دی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے سلسلے میں کوئی بھی وکیل یا نمائندہ پیش نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: عدم پیروی کے باعث بینچ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ چونکہ درخواست گزاروں کی جانب سے کارروائی کو...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 27 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے آصف وحید کوریجو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ، تمام آئینی درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بنچز کو منتقلکراچی سندھ ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے نیا روسٹر... وکیل درخواست گزار ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر سندھ کا جاری کردہ آرڈیننس عدلیہ کی آزادی کو متاثر کر رہا ہے۔ آرڈیننس کے سیکشن 6 میں ججز...
    پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں  اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور سمندری حیاتات کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہری پور سےفارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار تقریباً 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے آگے ہے۔ اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا سیاہ چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن انتظامی اور عملی سطح پر مکمل ناکام ہو چکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پورا انتخابی عمل مذاق بن چکا ہے، بہتر ہوتا کہ الیکشن کرانے کے بجائے براہِ راست کوئی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جاتا۔ واضح...
    علی ساہی :  پنجاب بھر میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 17 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ کارروائیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا رواں ماہ کے دوران 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 41 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور 35...
       کسووال+ چیچہ وطنی + لاہور+ ہری پور (نامہ نگاران + نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفر گڑھ اور ہری پور میں پولنگ صبح  8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی 4 اور صوبائی کی بھی 4 نشستیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی دیگر 3 نشستوں پر واضح برتری حاصل ہے۔  (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں واضح برتری حاصل ہے۔ این اے 129 لاہور میں 334  پولنگ سٹیشنز میں سے...
    فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جا رہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ سٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا۔ ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن کمشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ الیکشن کمشن ووٹ جیسے آئینی حق...
     ( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔  وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔  پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا  انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔  یاد رہے کہ ن...
    سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کردی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی۔
    ہری پور سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر گاؤں کوٹ نجیب اللہ واقع ہے، جو تاریخی لحاظ سے ایک قدیمی بستی ہے۔ اسے استادوں کی بستی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ ہر دوسرے گھر میں اسکول یا استاد موجود ہے۔ تعلیمی لحاظ سے کوٹ نجیب اللہ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔ کوٹ نجیب اللہ کے قدیمی اسکول کی بنیاد 1804 میں رکھی گئی، جسے 1948 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا۔ کوٹ نجیب اللہ گاؤں کے اساتذہ ہری پور کے ہر علاقے کے اسکولوں میں تعینات ہیں۔ گاؤں میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ 25 سے زائد پرائیویٹ اسکول بھی موجود ہیں۔ گاؤں کی مجموعی آبادی تقریباً 60 ہزار کے لگ بھگ...
    این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر او آفس کو موصول ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے واضح کامیابی حاصل کر لی۔ سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے 1,63,996 ووٹ حاصل کیے، جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب نے 1,20,220 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح بابر نواز خان کو 43,776 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے این اے 18 میں ٹرن آؤٹ 42.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا،...
    اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔یہ پیشرفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی، جو برسلز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس نے کی۔وزارتِ خارجہ (ایف او) کی جانب سے جاری مشترکہ بیان...
      پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی جن نشستوں پر نون لیگ انتخابی برتری لینے میں کامیاب ہوئی ہے اس میںواضح طور پر ووٹرز ٹرن آؤٹ کم دکھائی دیا، تحریک انصاف کے حلقوں میں انتخابی نتائج مسترد کرنے پر صلاح مشورے آزاد امیدواروں کی جانب سے ضمنی انتخابات پر متعدد سوالات اُٹھائے گئے ،کچھ حلقوں میں ووٹرز کی طرف سے گھروں سے بیلٹ پیپر لانے کے سنگین الزامات بھی لگتے رہے، فارم۴۵ پربھی جلد دستخط کرانے کی اطلاعات زیر گردش ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6اور پنجاب اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم واضح طور...
    اسلام آباد: پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے  این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87  میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور  پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی، سیاسی عدم استحکام اور اداروں کی بے یقینی نے عام آدمی کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے، تیل ،گیس،پیٹرول، کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود سندھ میں غربت و افلاس اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سندھ کے کاشتکار پریشان اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلنا میں پانی نہیں چھوڑا گیا تو2050ء میں ساحلی پٹی کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول اپنا وجود کھو دیں گے۔ خوشحال بااختیار صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ مینار پاکستان میں منعقد عظیم الشان اجتماع میں سندھ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے مینارپاکستان پر ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا، وسائل سے مالا مال صوبہ آج بھی پسماندگی، غربت اور محرومی کا شکار ہے، اور اس کی بنیادی وجہ کرپشن، بدانتظامی اور نااہل حکمران طبقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم پرانی سیاسی جماعتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے ٹریبونل کی تشکیل کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو نسل اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش اور فیکٹریوں میں جاری لاقانونیت کو مزدور اپنے اتحاد کی طاقت سے شکست دیں گے۔ اس عزم کا اظہار مزدور رہنماؤں نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے زیرِ اہتمام کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، لانڈھی میں منعقدہ لیبر کانفرنس میں کیا، جس کی صدارت نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) سندھ کے جنرل سیکرٹری ریاض عباسی کر رہے تھے۔ کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف صنعتی اداروں کے ورکرز اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن سے وابستہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">Marcelo Pimenta (SVP-Supply Emerging Markets)نے ریکیٹ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر اور ریکیٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مختار حسین اعوان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری ٹیم کو اعزاز بخشا۔ مختار حسین اعوان نے کہا کہ ریکیٹ کی ٹیم ورک کی ثقافت کاروباری چیلنجز کو سمجھنے اور ان کا مؤثر حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہر چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آصف ہاشمی نے بھی کہا کہ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں اور کاروبار کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختار اعوان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدر لینڈ کا اینتہوون ایئرپورٹ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یورپ میں کچھ ماہ قبل 20 روسی ڈرونز پولینڈ کی حدود میں دیکھے گئے تھے اور اسٹونیا نے بھی روسی جہاز پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے ذمہ دار محکمہ نوادرات و آثارِ قدیمہ اور محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و محفوظات کی کارکردگی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں محکمے دو اہم ہیریٹیج عمارتوں کی مسماری روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے کارروائی کی کوشش کی، مگر ماتحت عملے کی سستی، مبینہ اثراندازی اور انتظامی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے فراہم کردہ واضح شواہد ہونے کے باوجود بروقت قانونی قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔اندرونی اطلاعات کے مطابق ایک بااثر شخص، جسے محکمہ جاتی حلقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے سکھر کے دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی کی قیام گاہ پر پہنچ کر انہیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ڈویڑنل، ضلعی اور سٹی عہدے دار اور ممبران بھی موجود تھے۔مبارکبادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے...
    لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے میدان مار لیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 63441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 29099 ووٹ حاصل کر سکے، مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان نے 34342 ووٹوں کی برتری حاصل کی جبکہ تمام 334 پولنگ اسٹیشنز میں ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد رہا۔ اس اہم حلقے میں پورا دن گہما گہمی کے باوجود ووٹرز کا مجموعی ٹرن آؤٹ کم رہا۔  فتح کے بعد ن لیگی امیدوار  حافظ محمد نعمان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا عزم دہرایا اور جشن کیلیے...
    ضمنی انتخاب کا سب سے کڑا مقابلہ ہری پور کی نشست این اے 18 پر جاری ہے، سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 57744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ ضمنی انتخاب کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی نشستوں...
    ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جنکا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لیویز فورس نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق قندھار، افغانستان سے ہے۔ مبینہ دہشت گردوں کو سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، جن میں 11...
    پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے نواحی علاقے دنیور میں ڈگری کالج محمد آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت عبد الحفیظ ولد اختر ساکن تھور چلاس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زیر تعمیر کالج میں الیکٹرک انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔تحریک انصاف نےٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے غیر متزلزل نہیں کر سکتیں: وزیر داخلہ مزید...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتیں، قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔
    اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی ہے پوری قوم کی عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہ رہا تو حالات مزید خراب ہونگے، سندھ میں پیپلز پارٹی نے گزشتہ 17 برسوں میں کرپشن کا ایسا جال بچھایا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں، مگر اب اس نظام کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین سید زین شاہ کی صدارت میں کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا صادق جعفری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے منیر نائچ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سرباز...
    صوابی: موٹروے ایم ون پر دریائے ہنڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق کار کے ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہوئی اور سامنے چلتے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا، ٹکر لگتے ہی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے شدید زخمی افراد کو نکال کر ابتدائی امداد فراہم کی۔ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبیولینس کے ذریعے فوری طور پر باچا خان اسپتال مردان منتقل کیا گیا۔ موٹروے پولیس...
    سٹی 42 : ڈیرہ غازی خان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185میں ن لیگ کے امیدوار آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔  این اے 185ڈی جی خان  کے 20پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے قادر لغاری 13098ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے دوست محمد کھوسہ 4752ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آج ہونے واالے قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا،جب کی سکیورٹی کے سخت انتظامات میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ اور ہری پور میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا، جو وقت مقررہ ختم ہونے پر ووٹوں کی گنتی شروع دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے...
    وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا. لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے انتخابی دھاندلی کی انکوائری سے متعلق ٹربیونل تشکیل کے لیے رجوع کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ٹربیونل تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار سلمان...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ  کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221...
    لبنانی وزیر خارجہ کے نام جاری اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اپنے لبنانی ہم منصب "یوسف رجی" کے نام ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لبنان کے قومی دن کی مناسبت سے انھیں اور لبنانی حکومت و عوام کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون میں مزید...
    سینیٹر حافظ عبدالکریم—فائل فوٹو بھارتی عالمِ دین مولانا ارشد کے بیان پر امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے لاہور سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا ارشد کا بیان بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز کا حقیقی عکاس ہے۔امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ عہدوں کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا: مولانا ارشد مدنی کی مودی حکومت پر تنقیدمولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے  حلقہ این اے 18 ہری  پور  میں  ہونے  والے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیر سرکاری  نتائج  آنے کا سلسلہ  جاری ہے۔این اے 18 ہری پور  میں 602 پولنگ  اسٹیشنز  میں سے 22 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 4043 ووٹ لے کر  پہلے نمبر  پر ہیں۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  شہرناز عمر ایوب 3426 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر ہیں۔این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار  ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادامیدوارشہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ...
    سٹی 42:  قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح8سےشام5بجے تک جاری رہا. اب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔   قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا سلسلہ جاری  تھا ۔  شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار این اے 104  فیصل آباد سے 32 پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم45 کے مطابق آگئے ہیں ۔ لیگی امیدوار راجہ دانیال احمد تین ہزار...
    پشاور:وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلقے میں منشیات کے کارخانوں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے موجود ہیں اور ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں اسمگل کی جاتی ہے،  منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں اور منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے، جس کا استعمال دہشتگردی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ اختیار ولی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے منشیات کی تردید کو حقائق کی نفی قرار...
    قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ امن و امان...
    اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا...
    فائل فوٹو وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔ اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ یہی پیسہ دہشت گردی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ اپنے ضلع میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفا دے دینا چاہیے۔اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منشیات کی تردید...
    مسلمان نیویارک اور لندن کے میئر بن سکتے ہیں،لیکن بھارت میں کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی نہیں بن سکتا، مولانا ارشد مدنی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )جمعیت علمائے ہند(الف)کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن بھارت میں ایک مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر (وی سی)نہیں بن سکتا۔ دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وائس چانسلر بن بھی جائے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسے اعظم خان کو بھیجا گیا، آج...
    دبئی(ویب ڈیسک) ایئر شو میں تیجس طیارے کے حادثے سے بھارت کو شدید دھچکا، تیجس ایکسپورٹ کرنے کے بھارتی خواب مٹی میں مل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تیجس کو مگ ٹونٹی نائن اورمیراج دو ہزارطیاروں کے متبادل کےطورپرتیارکیا جارہا تھا،چالیس برس گزرنےکےباوجود تیجس میں خامیاں ختم نہ ہو سکیں،کھلی نمائش میں حادثے کے بعد طیارے کو بیرون ملک خریدار ملنا دشوار ہے۔ ناقابل اعتبارتیجس کومئی میں پاکستان کےخلاف جنگ میں بھی استعمال نہیں کیاگیا،نہ ریپبلک ڈے پر اسے پرواز کی اجازت ملی،رپورٹ کےمطابق تیجس کے مقابلے میں جے ایف سیونٹین تھنڈر اپنا لوہا منوا چکا ہے، پاکستان نے نہ صرف جنگ میں جے ایف سیونٹین تھنڈر کو آزمانا بلکہ ایک دوست ملک...
    عوامی خدمت کے امور میں کسی غلطی یا کوتاہی کی ہرگز گنجائش نہیں، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں غیر معیاری کارکردگی اورکسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔وزیراعلی مریم نواز نے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف غیر معیاری کارکردگی پر کارروائی کی وارننگ دے دی مریم نواز کا کہنا تھا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے۔صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور...
    سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی سوانح عمری سے پاکستان کرکٹ کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ لندن میں مقیم 76 سالہ سرفراز نواز کا کہناہے کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے...
    وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا، بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل کیلئے رجوع کیا تھا۔ تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان شامل ہیں، ان ے علاوہ بینچ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
    تمام ممالک کو جاپان کے تاریخی جرائم کے ازسرنو احتساب کا حق حاصل ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز جاپانی رہنما نے تائیوان کے مسئلے میں فوجی مداخلت کی کوشش کا غلط پیغام دیا ہے، وانگ ای بیجنگ (سب نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی اور تینوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کے روز دورہ مکمل ہونے کے بعد، وانگ ای نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک توقع رکھتے ہیں کہ چین خطے کے ممالک اور پوری دنیا کے لیے...
    سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔ نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔ دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر گھر...
    کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے حافظ قرآن حماد نامی نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمٰن، عبدالشکور، سجاد اور شاہد شامل ہیں جبکہ دو ملزمان عبدالرحمٰن  اور عبدالشکور آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی کے مطابق 18 نومبر کو شریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں تبدیل ہوگئی تھی...
    (ویب ڈیسک)مظفرگڑھ پی پی 269 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی۔  پولنگ اسٹیشن پر 300 بیلٹ پیپرز کم نکلنے پر پولنگ روکی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار علمدار قریشی اور آزاد امیدوار اقبال پتافی کے حامیوں میں تلخ کلامی ہوئی۔  پولنگ اسٹیشن نمبر 103 پر 2 ہزار 300 ووٹرز کی تعداد سے بیلٹ پیپرز کم نکلے، جھگڑے کے باعث پولنگ چند منٹوں کیلئے روکی گئی، بعد ازاں پولنگ اسٹیشن کرم داد پر دوبارہ پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار  صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کرم داد پر پولنگ کا عمل...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے، صوبے کی ترقی کے لئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست...
    نائجیریا کے سینٹ میریز نامی کیتھولک اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کو اغوا کرلیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات تھیں کہ تقریباً 215 طالب علم اور 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔ بعدازاں کرسچن ایسوسی ایشن آف نائجیریا نے ان اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 303 طلبہ مع 12 اساتذہ اغوا ہوئے ہیں۔  ان میں بچے 10 سال سے 18 سال کی عمر کے بتائے گئے ہیں۔ بعض طلبہ نے فرار کرنے کی کوشش کی جس میں سے تقریباً 88 طالب علم فرار کی کوشش کے دوران اغوا کاروں کے ہاتھ لگ گئے۔ حملہ صبح سویرے ہوا،  بین الاقوامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑیوں پر آئے تھے۔ عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ اغوا کار تقریباً 3 گھنٹے...
    قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں اور پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی، انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ، شہری اپنے پسندیدہ امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائیں گے۔ 2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032حساس قرار دیے گئے ہیں۔ 20 ہزار سے زائد اہل کار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب میں9 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان...
    پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مانگورزانا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی رہائشی مانگورزانا کی سوشل میڈیا پر سرگودھا کے علاقے بھلوال کے مینور حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان متی اللہ سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ خاتون خصوصی طور پر پاکستان آئیں اور سرگودھا پہنچ کر متی اللہ سے نکاح کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی خاتون نے شادی سے قبل جامعہ مسجد حمید شاہ میں اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھ لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے پاکستان...
    قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 2792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 2 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کیلئے...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے۔ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفرگڑھ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انتخابی مواد بھی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس دوران ووٹر اپنے پسندیدہ امیدوار کے خانے میں مہر ثبت کریں گے۔2792 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور 1032 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این اے 18 ہری پور میں نو امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار