2025-12-01@13:26:43 GMT
تلاش کی گنتی: 29364

«کا اجلاس»:

      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو...
    پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں ریسکیو مشن انجام دیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان جن میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں تمام متاثرین کو مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ...
    فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو بیان جاری کیا گیا۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی روابط کے باعث کیا گیا۔وزارت کے مطابق سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ نے 2012 میں بھی...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ...
    بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
    کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء داؤد کاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے۔ ملاقات کرائی جائے تاکہ کارکنوں کے غصہ اور نفرت پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے صوبائی قیادت کے ہمراہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان...
    گوگل نے اپنا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا جو حقیقت سے اس قدر مشابہ تصاویر بناتا ہے کہ ماہرین اور صارفین دونوں ہی اس کے نتائج کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ مذکورہ ماڈل ’نینو بنانا پرو‘ (جیمنائی 3 پرو امیج) گروک، جی پی ٹی امیج اور گوگل کے اپنے گزشتہ ورژن نینو بنانا کے بعد گوگل کا تازہ ترین قدم ہے جس کی کارکردگی اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کے طور پر بیان کی جا رہی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ماڈل بصری ڈیزائن، عالمی معلومات اور درست ٹیکسٹ رینڈرنگ میں غیر معمولی مہارت رکھتا ہے۔ ماہرین کو...
    ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد کی گئی۔ واقعے کے بعد ایک لڑکے نے دعویٰ کیا کہ بچے کی لاش سرکاری اداروں کے عملے نے نہیں بلکہ اس نے نکالی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کی لاش اٹھا کر انکل کو دی تھی ۔ پولیس والے نے مجھے کہا کہ تم کون ہو تو میں نے کہا بچے کو میں نے ڈھونڈا ہے تو انہوں نے مجھے تھپڑ مار کر گاڑی سے اتار دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں...
    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے، جس پر انہوں نے پاسپورٹ حاصل کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء کے الزام میں نادرا کے 3 آفیسران و اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں آر ایچ او کوئٹہ کے سید انور شاہ، جونیئر ایگزیکٹو سید اختر شاہ اور چمن زون کے خواجہ وقاص شامل ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ میں درج مقدمہ نمبر 3/24 ریاض ایمبیسی پاسپورٹ کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقوم کے عیوض غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری...
    سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کے حقوق پامال کرنے کامعاملہ ،مسلم لیگی رہنما سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ،متاثرین اسلام آباد نے مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا،ذیشان نقوی اور متاثرین نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے...
    آکسفورڈ ڈکشنری نے’ریج بیٹ‘ کو سال 2025 کا لفظ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا یہ اصطلاح حالیہ برسوں میں آن لائن دنیا میں مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل زبان کا اہم حصہ بن کر ابھری ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کے مطابق ریج بیٹ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو دانستہ طور پر غصہ، اشتعال یا ناگواری پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ کسی ویب پیج یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ٹریفک اور انگیجمنٹ میں اضافہ ہوسکے۔ آکسفورڈ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں ریج بیٹ کے استعمال میں 3 گنا...
     چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ  فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
    ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو دھاندلی ایکٹ میں تبدیل کردیا ہے، کیونکہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ختم کرکے پورے لاہور کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو قابل قبول نہیں۔ ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت میئر اور سٹی ناظم کے ٹائٹل سے بھی خوفزدہ ہے کہ کہیں عوام میں سے حقیقی لیڈر شپ نہ سامنے آ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 دسمبر کو ہونیوالے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر مقرر کردہ مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج (پیر کو) اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم، سیکریٹری ڈاکٹر معروف بن رؤف، آئی بی ایس ایس کے پروفیسر شاہ حسن، اور دیگر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو ختم کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں تمام ڈونرز، کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ، سینیٹ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی شامل ہیں سے مشاورت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا ایک ایسا حل نکالا جائے جس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔  سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی...
    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح  اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔  پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری...
    انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس کو دو نجی افراد نادرہ پنجوانی اور عزیز ابراہیم جمال کے حوالے...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں...
    کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارتوں میں دوبارہ بالمشافہ کلاسز شروع کر دی ہیں۔جنگ کے دوران یونیورسٹی کو بھاری نقصان پہنچا تھا، کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھیں، تاہم اب مرمت شدہ اور جزوی طور پر کھلے ٹوٹے پھوٹے کمروں میں شعبۂ طب اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ واپس آگئے ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں اور آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث تقریباً ناممکن رہیں۔ اس عرصے میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بچے کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ  ٹاؤن  چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب کمسن بچے کے گرنے کا مقام سیوریج لائن نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا اور وہ اس سانحے پر اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بدقسمتی سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، حالانکہ ایسے موقع پر سیاست نہیں، مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وہ والدین...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے۔ اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا۔ ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ حافظ...
    پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر اے آئی کے گہرے اثرات ہوں گے، اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے،
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کررہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی...
    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب، سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم...
    بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔  گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔  123 ٹیسٹ...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025 اور پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک...
    دنیا بھر میں آج ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں، خاموشی اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ اس مسئلے کی سنگینی صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی خاص وجہ آگاہی کی کمی، ٹیسٹ کروانے سے گریز اور سماجی بدنامی ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ایچ آئی وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت مستقبل میں واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ ایپس کو فعال سم کارڈ کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔نئے قوانین کے مطابق اگر کسی صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال، نکالا گیا یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ استعمال نہیں ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو 90 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ان نئے ضوابط پر عمل درآمد کر سکیں۔ نئے نظام کے تحت ہر 6 گھنٹے بعد صارفین کو خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
      ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ،سربراہ جے یو آئی کا خطاب مردان (بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے ، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ملک کوامن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی روکنے اور پردہ پوشی کی کوشش کا شبہ شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر شروع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی میں تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں عمارتی مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215پر دکانوں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر میں تعمیراتی لاقانونیت کا راج برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق، غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔رہائشیوں اور ایس بی سی...
    اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔ نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے...
    نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے فوڈ ایگ 2025 میں پاکستانی زرعی برآمدات کے لیے جدید لاجسٹکس حل متعارف کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ایگ 2025 میں این ایل سی کی شرکت کا  مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔ نمائش میں موجود جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم تجارتی برادری کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ یہ ایونٹ پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔  این ایل سی کے جدید ٹرانسپورٹ اور کولڈ چین سسٹم سے فوڈ پراڈکٹس عالمی معیار کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ فوڈ ایگ 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ این ایل سی کی فوڈ ایگ...
    ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
    ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس تنازع کے خاتمے کا راستہ ہے۔" اسلام ٹائمز۔ پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد اور دیرپا حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برس سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے...
    دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار ائیر بس اے 320 طیارے پاکستانی ائیر لائنز میں بھی کافی تعداد میں زیر استعمال ہیں۔ مجموعی طور پر 47 طیارے ان دنوں سروس میں ہیں اور قومی ائیر لائن کے حکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے نے اپنے ائیربس طیاروں میں فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 پیچ انسٹال ہی نہیں کیا۔اسی لیے قومی ائیر لائن کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔نجی ائیر لائن کے ڈائریکٹر آپریشن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے پاس 12 ائیربس اے 320 طیارے استعمال میں ہیں،  ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے اور کوئی آپریشن مسئلہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی تین...
    امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر زرداری نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب سے تباہی، جانی نقصان اور لاکھوں افراد کی بے دخلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید منصوبہ بندی اور پُرامن ماحول کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ شہر نے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کے ساتھ سسٹر سِٹی (Sister City) معاہدوں کے ذریعے عالمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور شہری ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ جکارتہ، انڈونیشیا 1984 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور جکارتہ کے درمیان طے پانے والے سسٹر سِٹی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی ڈی...
    اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کا اجلاس سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو دن 11 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کمشن کا بل‘ پاکستان اینیمل کونسل کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
    کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی موجودگی میں پریم یونین کے ملک بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کا مشاورتی اجلاس صدر پریم یونین شیخ محمد انور کی صدارت میں اجتماع گاہ کے مرکزی کیمپ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و نائب ناظم اجتماع عام ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل الخدمت و نائب ناظم اجتماع عام سید وقاص انجم جعفری نے بھی شرکت کی، جبکہ چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور محمد ارشد یوسف زئی، ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد انور خان، مرکزی ذمہ داران داؤد الرحمن، خرم منظور، اللہ بخش مری، جنید خرم، چیئرمین لاہور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ سوشل سیکورٹی میں آجران کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے افسران کے لیے مقامی ہوٹل میں ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا۔سندھ کے محکمہ انویسٹمنٹ کے پروجیکٹ SBOSS کا مقصد صوبے میں کاروبار سے متعلقہ خدمات کے لیے ایک واحد آن لائن پلیٹ فارم بنانا ہے۔ کلک Click کے منصوبہ سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ کے پلیٹ فارم سے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) میں ایمپلائر ز(آجران) کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے افسران کی ٹریننگ کا ایک پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا، اس تربیت کا مقصد عملی طور پر سسٹم کا استعمال اور طریقہ کار کو سمجھانا تھا، اس پروجیکٹ کے عملی نفاذ کے بعد سندھ میں کاروبار کا آغاز کرنا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-08-27 مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جمعیت علمائے اسلام ( ف) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی ذمے داری ہے عوام کو حقوق دیں،معیشت تباہ، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ، عوام کے بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں،عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، ویں ترمیم کے لیے لوگوں کو خرید کر کھوکھلی دو تہائی اکثریت 27بنائی گئی،سی پیک بند پڑا ہے، افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارتکاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ امیر جے یوآئی نے کہا ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، شہر کی 6 ہزار 284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اورواسا کی 486 گلیوں کو آپ گریڈ کیاجائے گا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لاہور کا ہر محلہ روشن اور بہتر بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیاگیا۔ وزیر اعلیٰپنجاب نے واضح ہدایات جاری کیںکہ لاہور کی ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔را ولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کر دیں گئیں‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں اطہر ذکی کے گھر جاکر ان کے والد ذکی الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ ٹائون ناظم ڈاکٹر فوا د رحمت اور فیضان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے سینکڑوں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی،ذکی بھائی ’’اچھے ساتھی‘‘ والے کے نام سے معروف تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی کے زیر تربیت رہنے والے درجنوں افراد اب جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی صورت میں ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں‘ یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی اور محمد خروین کو رہا کیا گیا اور انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی لیکن یہ شہری بعد میں دوبارہ پُرتشدد جرائم میں ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بندہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ائر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور امیر جماعت اسلامی لاہور غربی علی ارتضیٰ حسنی نے اجتماعِ عام میں کام کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کی شاندار کامیابی کارکنان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے،ضلع لاہور غربی کے کارکنان نے اجتماع عام کی تیاریوں اور اس کے انتظامات میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ ہمارے کارکنان بھرپور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ’’قائدین نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-9 اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیاپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے79 پیسے کی کمی سے 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-7 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہے تاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقا زمبابوے اور سری لنکا کے بورڈز اور ٹیموں کا بھی شکریہ کہ وہ ہمارے ساتھ...
    جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام ایک بڑے دعوے کے ساتھ منعقد ہوا کہ 'بدل دو نظام کو' یہ خواہش اور مطالبہ صرف جماعت اسلامی کا مطالبہ نہیں بلکہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ نظام کیسے بدلے گا؟ اس سوال پر گفتگو ضروری ہے لیکن جماعت اسلامی کا حالیہ اجتماع بہ جائے خود ایک واقعہ ہے جس پر گفتگو ہونی چاہیے۔ اجتماع عام کی روایت شاید جماعت کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی تاہم قیام پاکستان کے بعد 1963 کا اجتماع جماعت کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس پر ایوبی آمریت کے غنڈوں نے حملہ کیا اور جماعت کے ایک کارکن اللہ بخش شہید ہو گئے۔ جلسے پر فائرنگ اس وقت ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامی افغانستان ہمیشہ سے تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کو ترجیح دیتی آئی ہے۔افغان میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان سفیر نے بتایا کہ ماضی میں متعدد مذاکراتی ادوار اسلامی ممالک کی ثالثی سے آگے بڑھے ہیں اور مستقبل میں بھی انہی ممالک کا کردار کسی بھی مسئلے کے حل میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ افغانستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ان کے نزدیک اسلامی ممالک کابل اور اسلام آباد کے درمیان موجود تنازعات کے حل میں مؤثر اور قابلِ اعتماد ثالث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امارتِ اسلامی...
    ویڈیو گریب۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو فیڈرل ٹیریٹری ڈکلیئر کریں، اگر آپ کو یہ حل منظور نہیں ہیں تو پھر ہم نئے صوبوں کا مطالبہ کریں گے۔ملیر میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی وفاق میں شہر کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں اور جلسے بھی ہو رہے ہیں مگر یہ صرف ملیر کا اجتماع ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول آپ کریں مگر خرچ کا اختیار بلدیاتی حکومتوں کو دیں۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو...
    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات—فائل فوٹو دفترِ خارجہ نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی تعاون پر جامع جائزہ لیا جبکہ صحت، تعلیم، ثقافت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مصر کے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے...
    ڈاکٹر علی لاریجانی سے اپنی ایک ملاقات میں تُرک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حکان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ڈاكٹر "علی لاریجانی" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شام و غزہ کے تازہ ترین واقعات اور صیہونی رژیم کا حالیہ تخریبی کردار اس گفتگو کا مرکزی محور تھے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایران اور ترکیہ کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں دونوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزید :
      اسلا م آباد(نیوزڈیسک)29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد حکومت کی جانب سے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیے جانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کیا گیا یہ نیا عہدہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت تخلیق کیا گیا تھا اور اب ختم شدہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی جگہ لے رہا ہے، سی جے سی ایس سی کا عہدہ 27 نومبر کو باضابطہ طور پر ختم ہوگیا تھا۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع اور مبصرین کی توقع تھی کہ نئے ڈھانچے کے تحت CDF کا تقرری...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں، پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں تعاون اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کی معاونت کا اعتراف کیا گیا، دونوں ممالک نے نجی شعبے کے...
    پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
    سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوسرے روز جہاز پر تعینات Z9EC ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
    عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العطی، نے 29 سے 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا باضابطہ دورہ کیا، جو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دعوت نامے پر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران، ڈاکٹر بدر عبد العطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور وفد کی سطح پر مذاکرات کیے۔ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، نیز ثقافتی اور تعلیمی تعاون اور صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی،...