2025-12-12@13:15:18 GMT
تلاش کی گنتی: 110342
«کرنے کی»:
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کے دوران ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، جس کے باعث نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی لیگ کو نقصان پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں لیگ کی مجموعی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے گھٹ کر 9.6 بلین ڈالر ہو گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمی کا سب سے بڑا اثر فرنچائزز پر پڑا ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی ہوئی اور اب اس کی قیمت 108...
اسلام آباد: پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیّات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے پی...
سٹی 42: سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ کم پریشر والے علاقوں کو روز صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ سوئی سدرن کے مطابق لاپرواہی کی صورت میں زونل ہیڈ کے خلاف ایکشن ہو گا۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ خاتون جنت کا یوم ولادت عید کا دن ہے، حضرت خدیجة الکبری ٰ کی وفات کے بعد حضرت فاطمہ بنت اسد نے دختر رسول کا خیال رکھا، شیعہ وہ ہے جس کے مکمل اعضاء و جوارح پر اہل بیت اطہارؑ کی مرضی چلے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت عید کا دن ہے، کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 10 ہزار 700 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 454 روپے ہو گئی، جو 9 ہزار 174 روپے کا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت میں 107 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی. جس درجہ حرارت میں مزید کمی اور شدید یخ بستہ موسم کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 16 دسمبر کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سرد ہوائیں اور برف باری متوقع ہیں۔چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ناران، کاغان، استور، اسکردو، ہنزہ، چلاس اور غذر میں راستے بند ہونے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے تاہم بارش اور...
گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کرانے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) صدرآصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائے تھے۔صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد پی ایس ایکس نے قومی ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسی کسی نئی پیش رفت کا علم نہیں جو حصص کی قیمت پر اثر انداز ہوئی ہو۔ حکام کے مطابق کمپنی کے پاس کوئی ایسی معلومات نہیں جو اس تیزی کی وجہ بتا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دو ماہ قبل 23 روپے...
کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس او ای اصلاحاتی پروگرام پاکستان کے سرکاری اداروں میں کارپوریٹ گورننس اور کارکردگی سے متعلق دیرینہ مسائل کے...
لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کر دی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا، محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، چند ماہ میں منفرد ایپ تیار کر لی گئی جس سے سرٹیفیکیٹ بھی مل سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ یہ ایپ...
گلگت: گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری کوہونگے، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کی سمری پر دستخط کردیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی...
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا سے آئین کی فتح ہوئی ہے اور یہ قانون کی سربلندی کا اعلان ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کو اپنی مرضی کے مطابق لیگل ٹیم کی اجازت دی گئی، انہوں نے اپنی پسند کے وکیل منتخب کیے، جنہوں نے 15 ماہ تک وکیلِ صفائی کی حیثیت سے قانونی پراسیس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید پر جو 4 الزامات لگائے گئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہوئے اور انہیں 14 ماہ کی سزا بامشقت سنائی گئی ہے، یہ سزا ان الزامات پر دی جانے والی سزا کا فیز ون ہے۔...
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10...
اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو سے ملحقہ علاقے میں انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس آپریشن کے دوران ابتک اربوں روپے مالیت کی 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری انسداد...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 107ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 174روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 456روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 232روپے کے اضافے سے 6ہزار 684روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات آپریشن میں 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ غیر قانونی قبضے میں لی گئی 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔ آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔ علاقے میں مزید غیر قانونی آبادکاری کا عمل بھی جاری تھا۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی کی جانب سے کی...
سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔
پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہیں۔ وہ مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہِٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تقریب میں ان کی پوری ڈرامہ ٹیم موجود تھی کیونکہ ڈرامے کو متعدد کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی تھیں۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ تقریب میں اپنی ایل ایس اے ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ اُن کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ہانیہ...
فائل ٖفوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری روابط مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا اور پاک ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولتکاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریفشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا،...
--فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اس پالیسی سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ کراچی، مسلسل غیر حاضر 150 سے زائد اساتذہ برطرفکراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زیادہ سفارشیں...
اشک آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک، ترکیے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری روابط مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا اور پاک، ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس پر اظہار اطمینان کیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولتکاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے۔ تھائی لینڈ :وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی وزیرِاعظم نے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر...
کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔امیر خان متقی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ علما کے فتوے کی بنیاد پر افغان قیادت اپنی سرزمین سے کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت نہیں دیتی ۔افغان وزیر...
نئیروبی، (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نئیروبی میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (UNEA-7) کے ساتویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ عالمی سطح کا فورم “ایک مضبوط اور لچکدار کرۂ ارض کے لیے پائیدار حل کی پیش رفت” کے عنوان کے تحت منعقد ہوا، جس میں 193 رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی، سائنس دانوں، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عالمی ماحولیاتی پالیسیوں کی تشکیل، ترجیحات کے تعین اور بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ مندوبین نے موسمیاتی لچک، موافقت،...
اشک آباد:(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولادیمیر پوتن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغز صدر سادر جپاروف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور مختلف اہم امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی اور پختونوں کے خلاف دوبارہ نسل کشی کی کوششوں پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید آج بھی بے حساب ہے، جبکہ وہ کابل میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کے لیے ایک چائے کے کپ سے کام لیتے تھے۔ ان کے بقول فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے “فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور پختون عوام کو سیاسی...
پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان نمایاں طور پر کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گیلپ اور گیلانی کے تازہ ترین سروے کے مطابق، ملک میں 91 فیصد افراد نے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کوئی آن لائن خریداری نہیں کی۔ جن لوگوں نے آن لائن شاپنگ کی، ان میں سے 60 فیصد نے ادائیگی کیش آن ڈیلیوری کے ذریعے کی۔ سروے میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ 30 فیصد خریداری کپڑوں کی ہوئی، جبکہ گھڑیاں دوسری مقبول ترین کیٹیگری رہیں۔ اسی سروے میں ایک دلچسپ سوال کے جواب میں، 49 فیصد افراد نے کہا کہ اگر انہیں کسی مشہور شخصیت کی جگہ ایک دن گزارنے کا موقع ملے تو وہ مذہبی رہنما یا...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مملکت نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے حالیہ ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور اس پر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ نیدرلینڈز کے...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواستوں پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ گذشتہ سماعت پر سابق صدر کے صاحبزادے عواب علوی اور انکی اہلیہ کے بیانات ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔ بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد کم از کم عواب علوی اور انکی اہلیہ کے اکانٹس بحال کردیئے جائیں۔ جسٹس یوسف علی سعید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ...
راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا...
معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا جس پر وکیل نے کہا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی کے پاس ہے...
پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی، ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زائد سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا، نئی ای ٹرانسفر پالیسی میں موجودہ اسکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج اہم اشاریے شامل ہیں۔ معذوری، بیوہ، علیحدگی اور شوہر/بیوی کی تعیناتی کو بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ کمال شاہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں HLSCC...
یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے یورو وژن 2026 میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی جیت کی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اس لیے اسرائیل کو یورو وژن میں شامل کرنا یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی کے خلاف ہے۔ گلوکار نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹرافی لوٹا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یورو وژن 2026 آئندہ مئی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگا، جبکہ اسرائیل...
اپنے پیغام میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا ہے کہ آج امتِ مسلمہ بالخصوص ملتِ جعفریہ کو سیرتِ زہراءؑ کو اپنی اجتماعی اور فلاحی ترجیحات کا مرکز بنانا ہوگا، حضرت زہراءؑ نے ہمیشہ مظلوموں، محروم طبقات اور عدل کے قیام کیلئے آواز بلند کی، اور یہی پیغام آج ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے 20 جمادی الثانی دخترِ رسول ﷺ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت زہراءؑ کی ذات اقدس عالمِ انسانیت کیلئے کامل ترین اسوہ اور عملی قرآن کا مظہر ہے، آپؑ کی سیرت میں تقویٰ، عفت، ایثار، عدل، علم...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم اعلیٰ معیار کی زیتون کاشت کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زیتون کو اب ابھرتی ہوئی صنعت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ زیتون سیکٹر سے ہزاروں کسانوں کو منافع بخش اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ روزگار میسر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون سے خوردنی...
---فائل فوٹو جامعہ کراچی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نئی الحاق پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے پالیسی پر نظرِثانی کے لیے ایچ ای سی کو خط لکھا ہے۔وی سی جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ مالی اور انفرا اسٹرکچر شرائط چھوٹے کالجز کے لیے مشکلات پیدا کریں گی، دو کروڑ کے اثاثوں کی شرط کم وسائل والے اداروں کے لیے ناقابل قبول ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا ہے کہ غیرالحاق شدہ کالجز کے لیے دوبارہ الحاق کا کوئی واضح طریقہ کار نہیں دیا گیا، نئی ایچ ای سی پالیسی یونیورسٹی کی خودمختاری میں براہِ راست مداخلت ہے، الحاق شدہ کالجز کی نگرانی...
فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے موقع پر ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاک ایران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
---فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس نے ملزمان کو تین روز کے ریمانڈ کے بعد آج عدالت میں پیش کیا تھا۔پولیس نے عدالت سے 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی 5 دنوں میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئیایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ ایبٹ آباد میں قتل کی...
— فائل فوٹو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں میٹرک آرٹس گروپ کے طلبہ کے لیے اعلیٰ ثانوی سطح پر نئی راہیں کھولتے ہوئے انہیں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی گِل نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پالیسی 2026 کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔ آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح کے مطابق 4 اور 5 دسمبر 2025 کو کراچی میں منعقدہ 183ویں اجلاس میں یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات اور مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا...
---فائل فوٹوز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی اس دعوے کے بعد ممکن ہوئی کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے ایک تفصیلی وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے جیل میں پیش آنے والی ناانصافیوں اور مشکلات کا ذکر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جیل کے کھانے اور اپنی صحت کی...
وقاص عظیم :سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔ صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔ حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کاکہنا ہےکہ،،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی...
وفد میں حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی و کربلا معلیٰ میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے علامہ السید احمد الصافی کے نمائندے الحاج جواد الحسناوی، حرم مولا عباسؑ میں شعبہ دینی امور کے سربراہ اور حرم کے امام جماعت شیخ صلاح الکربلائی، مولا حسینؑ اور مولا عباسؑ کے حرم کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادم حرم مولا عباسؑ سید حیدر جلو خان و دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت دختر رسول اللہ (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے کراچی میں ’’فاطمہؑ سبیل نجات‘‘ کے عنوان سے 4 روزہ عظیم الشان فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔ مسجد خیرالعمل و بارگاہ شہدائے کربلا انچولی...
اشک آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے موقع پر ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ،ایران دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، ملاقات میں پاک، ایران تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وفاقی محتسب کے افسران کی کو ٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہر ی , سر کا ری اداروں کیخلاف متعدد شکا یات مو قع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوسنک واقعہ پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح کورنگی 100 کوارٹرز، بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 12 سالہ فرحان ولد نور محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد اہل محلہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔ I extend a warm welcome to @BBhuttoZardari on his visit to Punjab.Punjab is your home, and you will always find a place of respect here.Thank...
مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، منصور حسین وارث، سید رضی زیدی، اسد لاکھانی، شیراز زیدی، علی رضا جعفری، محمد تقی ایڈوکیٹ، عدنان سیفی نے بارگاہ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے، ایسے عناصر نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے اتحاد اور امن کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا نشان حیدر، مولانا مرزا حبیب طاہر، ناصر...
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔ ان میں سے ایک نیا مسڈ کال میسجز فیچر ہے جو کہ روایتی وائس میل کا متبادل ثابت ہوگا۔ اس فیچر کا مقصد دوستوں اور پیاروں سے رابطوں کو آسان بنانا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کرسکیں گے جب ان کا دوست یا کانٹیکٹ کالز کو موصول کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ کال کی نوعیت کے مطابق آپ وائس یا ویڈیو نوٹ ریکارڈ کرکے سینڈ کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر وائس میلز کو...
آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘دُھریندر’ کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔ دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی...
نیپال کی حکومت نے کہا ہے کہ ستمبر میں بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے بڑے احتجاج، جنہیں ’جن زی پروٹسٹ‘ کہا جا رہا ہے، نے ملکی معیشت کو 586 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اس احتجاج کے نتیجے میں اس وقت کے وزیراعظم کے پی شرما اوُلی کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:نیپال نے 100 روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا، بھارت کیوں بوکھلا گیا؟ سرکاری بیان کے مطابق بدعنوانی کے خلاف شروع ہونے والی اس تحریک اور بعد ازاں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 77 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری اور نجی عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا جن میں وزیراعظم آفس،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرآصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائے تھے۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔ ساری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں: جسٹس محسن اختر کیانی ...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں*پروگرام دین و دنیا* عنوان: *امام باقر علیہ اسلام کی فکری و عملی جدوجہد اور حقیقی اسلام کی بقاء* میزبان: محمد سبطین علوی مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین آقای عون علوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو ????امام باقر کے دوران کے سیاسی و اجتماعی حالات ????امام کی تشکیلات اور تنظیم سازی ????امام کے عملی اقدامات اور مجاہدت خلاصہ گفتگو: امام...
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان...
چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا، عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 70 سالہ عابد حسین اسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا۔ عابد حسین کے گھر کی تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس تھا، کیس سیریل نمبر 8 پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا۔ کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا اور کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی...
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈرائیورلیس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو انجام دیا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے نید کیمپس کی سڑک پر ہموار انداز میں حرکت کی، جس نے موجودہ افراد کو حیران کر دیا۔ ڈرائیورلیس گاڑی پر کام ایک سال قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ ایک برقی گاڑی کو روبوٹکس، میپنگ، سینسرز، کمپیوٹر وژن اور AI الگوردمز کی مدد سے خودکار گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں،...
کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا...
بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرنے کے باعث زیر بحث ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ 11واں اوور کرنے آئے تو جارح مزاج بلے باز ڈی کاک نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا۔ پہلی گیند پر چھکا لگتے ہی ارشدیپ گھبراگئے اور اگلی دو گیندیں وائیڈ کردیں۔ ایک گینڈ ڈاٹ ہونے کے بعد بھی ارشدیپ کی گھبراہٹ کم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ بالز کروادیں۔ پھر تین گیندوں پر سنگل ڈبل ہونے کے بعد انہوں نے ایک اور وائیڈ گیند کردی۔ This is just the hard work of Arshdeep Singh. Arshdeep Singh bowls 7 wides to deliver longest over of 13 balls...
امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں ایک آزاد اقتصادی زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے اور چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائے۔ صحافیوں سے گفتگو میں زیلنسکی کا کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق صورتحال ابھی غیر یقینی ہے، اور جب تک اس بات کی واضح ضمانت نہ ہو کہ یوکرینی فوجی انخلا کے بعد روسی افواج اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گی، تب تک اس منصوبے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ مجوزہ امن مذاکرات کے تحت...
پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔ سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔ سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میم دو رکنی آئینی بینچ کے روببرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں۔ میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے...
نامور ہدایتکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صائمہ نور کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بیان کردیا۔ دو روز قبل سنگیتا نے شیرا کوٹ تھانے میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا تھاکہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد لاہور پریس کلب میں ہدایتکار ہ سنگیتا نے سید نور اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ پریس کانفرس کی۔اس دوران سید نور نے کہا کہ ہم معاشرے میں لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس ہمیں تکلیفیں ملتی ہیں، صائمہ کو سیٹ پر ہراساں کیا گیا اس بار تو انہوں نے بہادرانہ انداز میں مقابلہ کرلیا لیکن اگر...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا خارج از امکان نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آگئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید...
سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔ لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔ ایس...
فائل فوٹو سپریم کورٹ میں اپنے گھر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت تھی، تاہم کارروائی ملتوی کر دی گئی۔عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔عابد حسین کے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری سماعت آج مقرر تھی۔
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری...
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء نہ صرف شدید سانس کی تکلیف کا شکار ہیں بلکہ انہیں متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں کا بھی سامنا ہے، جنہوں نے ان کی مجموعی صحت کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کے نظامِ تنفس کو مناسب طریقے سے چلانے کے لیے وینٹی لیٹر کی مدد ناگزیر ہوگئی تھی، جبکہ دیگر اہم اعضاء — جن میں دل، پھیپھڑے اور گردے شامل ہیں — کو بھی سہارے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کے...
کراچی: شہر قائد میں اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ شہر میں بیشتر وقت شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کو کچھ وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
اس اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجاب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ سکیم کو پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ تک بڑھانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق...
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘ دھُرندھر نے...
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اشک آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور...
سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے بنائی...
افغانستان سے باہر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق افغان علما کے اعلامیے کا مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے خیر مقدم
آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور...
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
لاہور میں داتا دربار کے علاقے میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چور منصور الحسن نامی ایک شہری کے گھر سے تالے توڑ کر 82 لاکھ مالیت کے نقدی طلائی زیورات لیپ ٹاپ لے کر فرار۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ چور گھر سے جاتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان بھی لے اڑے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے۔ مشرق وسطیٰ میں...
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سردار سلیم کی پنحاب میں عوام اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول کا پیغام پہنچائیں گے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟...
راولپنڈی:پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’واریئر-IX‘‘ جاری ہے، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو ہفتے پر مشتمل مشق 28 نومبر کو شروع ہوئی اور جو 14 دسمبر کو مکمل ہوگی ۔ چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور اعلیٰ چینی عسکری حکام نے مشق کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔ شرکا کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مراحل پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے مختلف انسدادِ دہشت...