حماس نے اسرائیلی حملے میں سینیئر کمانڈر رعد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے آج ویڈیو بیان میں اسرائیلی حملے میں سینیئر کمانڈر راعد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینیئر کمانڈر راعد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے احکامات کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل غزہ شہر میں ایک گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے اس حملے میں حماس کمانڈر کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم حماس سربراہ خلیل الحیہ نے آج ویڈیو بیان میں اسرائیلی حملے میں سینیئر کمانڈر راعد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرے۔ راعد سعد کی شہادت اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد فلسطینی تنظیم کی کسی اعلیٰ شخصیت کی سب سے نمایاں شہادت قرار دی جا رہی ہے۔
غزہ کی مقامی حکام کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر روزانہ حملے جاری ہیں۔ جنگ بندی کے بعد سے تقریباً 800 حملے کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 386 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ادھر اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، جو جنگ بندی کی شرائط کے کھلی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی اجازت دے، اقوام متحدہ کی تنصیبات پر حملے بند کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سعد کی شہادت کی تصدیق کردی اسرائیلی حملے میں راعد سعد کی شہادت میں اسرائیل معاہدے کی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔