2025-12-13@14:41:17 GMT
تلاش کی گنتی: 45385
«استحکام کی ذمے»:
(نئی خبر)
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے، اپنے کیریئر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں اتنے اوورز نہیں کیے...
بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔ بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر...
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات اور اداروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور مکمل لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز...
شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں ٹریفک چالان جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے عناصر اب بھی ان کیمروں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس صورتحال پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ اور چہرہ شناخت کے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کا مقصد نگرانی کے ایک مربوط نظام کے ذریعے جرائم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر قابو پانا ہے۔ ای چالان سسٹم میں بنیادی طور پر ANPR اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جاتے...
پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے پر غور کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستان...
کراچی:آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) میں خود کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔ کینگروز اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبرپر چلی گئی۔ ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، چھٹا نمبر نیوزی لینڈ کے قبضے میں آگیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقللاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...
مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے...
’یہ مسئلہ بن سکتا ہے‘، نیٹ فلکس کی وارنر برادرز کے درمیان 83 ارب ڈالر کی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے درمیان ممکنہ ڈیل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں براہِ راست کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سودے کا جائزہ وفاقی ریگولیٹرز لے رہے ہیں اور اس پر دوسری کمپنیز کے مقابلے سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس کی بھی تعریف کی...
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے، جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی...
کراچی کی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں نامزد 12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ متن کے مطابق ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ ایک حیرت انگیز عادت ہے اگر آپ دنیا کو ایک فائدے کے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں، جب آپ بڑی تصویر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جب آپ توسیع اور یہاں تک کہ روحانی ارتقاء کو اپنے راستے کے طور پر منتخب کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ تاہم، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ اپنے جذبات کو قبول کریں، ان میں سے ہر ایک کو محسوس کریں اور ان میں سے ہر ایک کو اتنا ہی درست سمجھیں چاہے ٹریگر کچھ بھی ہو اور بغیر کسی فیصلے کے۔ آپ کے جذبات آپ کو نشانیاں بھیج رہے ہیں جب کچھ غلط محسوس ہوتا ہے یا...
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے 20کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔ آئی ایم...
بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔ راولپنڈی،...
بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کا پاکستان میں جدید ‘لڑاکا ڈرون’ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ منصوبے کا مقصد اور دائرہ کار اس فیکٹری میں ترکیہ کے بنائے گئے اسٹیلتھ اور طویل پرواز (long-endurance) ڈرونز کو تیار کیا جائے گا۔ منصوبہ ترک دفاعی صنعت کی عالمی توسیع (defence exports) حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے ترکیہ کے جنگی ڈرون ’عنقا3‘ کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل فیکٹری کے ذریعے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک براہِ راست رسائی ملے گی، اور مستقبل میں ڈرون کی دیکھ بھال، مینٹیننس اور ممکنہ اپ گریڈیشن کا عمل آسان ہو جائے گا۔ دونوں ممالک کے...
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا...
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، بلوچستان میں کارروائیاں قابل تحسین ہیں، فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہی ملک میں امن کے ضمانت ہوگا، دہشتگردوں نے ملکی معیشت، معاشرت اور ثقافت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہی ملک میں امن کے ضمانت ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان پُرامن ملک ہے، جس کے عوام نے ملکی سلامتی کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں، حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو یاد ہوگا کہ 1980ء کی دہائی میں مکتب تشیع کیخلاف خارجی...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی،محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔ بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک، دو شدید زخمی انسدادِ منشیات کا کامیاب آپریشن پاک...
آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہِ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔ آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم...
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے مسلم ہینڈز کوٹلی کے چیئرمین حافظ شفیق سے بھی ملاقات کی اور انہیں دس دسمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج جماعت اسلامی ضلع کوٹلی اور مسلم ہینڈز کوٹلی کے رہنمائوں ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق حریت وفد میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین شاہین، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، زاہد صفی اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد 10 دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں منعقد ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دینا اور کشمیر کاز کیلئے ایک مشترکہ...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔ اجلاس میں ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی‘ یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے توسیعی معاہدے کے دوسرے جائزے اور ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی‘ یعنی آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر غور کیا جائے گا۔ The IMF Executive Board meets on Dec 8 to consider Pakistan’s request for a $1.2bn disbursement under the EFF and RSF. With a staff-level agreement already secured, approval would reinforce external buffers and support the reform agenda. The Fund has acknowledged progress in… pic.twitter.com/PiTZUfROX1 — Adeel Afzal (@AdeelAfzal06)...
گزشتہ ماہ ہونے والے ایک پانی کے رساؤ نے پیرس کے لوور میوزیم کے مصری نوادرات کے شعبے میں موجود سینکڑوں نایاب کتابوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس حالیہ واقع سے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عجائب گھر کی بگڑتی ہوئی حالت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل ہی ایک جرات مندانہ جیولری چوری نے میوزیم کی سیکیورٹی خامیوں کو بے نقاب کیا تھا۔ Hundreds of works were damaged at the Louvre in Paris when a pipe burst because of flooding, the museum’s deputy general administrator said. https://t.co/9oTZ2rpwqj — NBC News (@NBCNews) December 8, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 400 نایاب...
پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا، جہاں فضائی کوالٹی انڈیکس (AQI) 211 تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ سطح غیر صحت مند کے زمرہ میں آتی ہے، جو حساس افراد جیسے بچے، بوڑھے اور دمہ کے مریضوں کے لیے فوری صحت کے خطرات پیدا کررہی ہے۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں پچھلے کچھ برسوں میں اسموگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، اس اسموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کا توڑ، ذہین طالبعلموں کے باکمال تخلیقی پروجیکٹس ماہرین ماحولیات کا مؤقف ہے کہ لاہور کا اسموگ بحران صرف موسم سرما کی پیداوار نہیں بلکہ صنعتی...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر رد عمل دیتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیدیا۔آئی جی پنجاب نے پیغام دیا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ہڑتالیں نہیں۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ 'لائسنس ٹو کل' ہےجو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر گاڑی بھی نہیں آنے دیں گے اور اسے ضبط کر لیں گے۔آئی جی پنجاب نےکہا ہڑتال کا مطلب ہےکہ اسکول کی ویگنیں الٹتی رہیں اور بچے مرتے رہیں، اسکول بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی دباؤ بلیک میلنگ میں نہیں...
اسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویٔر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی،انکشافات اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش، ’’پریڈیٹر لیکس‘‘ نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اسکے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی تکنیکی شواہد کی تصدیق کے بعد حقائق منظر عام پر آگئے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فرم انٹیلیکسا (Intellexa) کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویٔر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔تحقیقات...
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں اسرائیل کوصیہونی ریاست کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ میں جلد قرارداد لائی جائیگی، نیتن یاہو اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست...
ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (آج )پیر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔اتوار کو ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت ِ اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماعِ عام 21 تا 23 نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہوا۔ یہ اجتماع نہ صرف ایک سیاسی یا تنظیمی سرگرمی ہے بلکہ ایک فکری، تربیتی اور نظریاتی تحریک کا تسلسل ہے۔ مقصد یہ ہے کہ قوم کو اس کے اصل نظریہ، اسلام کے عادلانہ نظام، اور اتحاد و یکجہتی کی راہ پر واپس لایا جائے۔ یہ اجتماع دراصل ملت ِ اسلامیہ کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کے مقابلے میں بیداری اور اتحاد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ امت کو انتشار سے نکال کر وحدتِ ملت کی طرف بلانے کا پیغام اس اجتماع کا بنیادی محرک ہے۔ قومی ترقی صرف اس وقت ممکن ہے جب معاشرہ ایمان، عدل اور...
اسلام آباد (خبر نگار) قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ، وکلا، سماجی تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں ملکی ترقی، عوامی ریلیف، ایوان بالا میں موثر قانون سازی، ملکی معیشت کی بہتری، قومی یکجہتی اور سماجی بہبود کے متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوانِ بالا عوامی مسائل کے حل اور ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیے جامع اور بامقصد قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی بہتر حکمتِ عملی، بروقت پالیسی فیصلوں اور معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )یومِ ثقافتِ سندھ کے موقع پر نکالی گئی ثقافتی ریلی میں صحافی سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات کارکنوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی . سندھ بھر کی طرح بدین میں بھیی یوم ثقافت سندھ کے موقع پر صحافتی اداروں کی اپیل پر اللہ والا چوک حیدرآباد روڈ سے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین تک ایک عظیم الشان ثقافتی ریلی نکالی گئی . سندھی ثقافت کے رنگوں میں رنگی ریلی کے شرکاء اجرک، ٹوپی پہنے ڈھول کی دھمال اور قومی نغموں پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ڈانس اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور پیدل ہزاروں شرکاء نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-12 خیرپور (نمائندہ جسارت ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 08 روپوش ملزم گرفتار گرفتار افراد میں منشیات سپلائرز بھی شامل ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے08 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-8 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پریس کلب ٹنڈوجام کی جانب سے کلچر ڈے کے موقع پر تقریب سندھ کی عوام سندھ کی ہر چیز کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے یہاں نہ صوبے بنے گی نہ کراچی سندھ سے جدا ہو گا سندھ میں رہنے والے سب متحدہ ہیں یہ بات صدر پریس کلب اورنگ زیب بھٹو علی محمد جمالی اختر آرائیں منصف تالپور واجد چانڈو حاکم علی زرداری پیر بخش سمعوں سمیت دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے سندھ کے کلچر حفاظت کرنے سے مراد ہے کہ اس کے زرے زرے کی حفاظت کی جائے اس کے دریاکی حفاظت کی جائے اس زمینوں اور کے رہنے والوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-7 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔ شھری نوجوان سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں سندھ زندہ آباد، سندھ صوفیاء کی دھرتی کے نعروں سے شھر کی گلیاں روڈ راستے گونج اٹھے۔ سندھ کی خوشحالی، ترقی کیلئے درگاہ جمن شاہ پر حاضری خاص دعائیں مانگی گئیں امن کی نگری امن پیار کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شھر ثقافت کے رنگوں سے رنگ گیا پریس کلب کندھکوٹ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی شھر بہر سے نکلنے والی مختلف ریلیاں پہنچیں جسقم کی جانب سے سیکڑوں کارکنان رسالدار روڈ سے والی دنوں سندھی، حفیظ سندھی، بشام خان، بشیر خان سمیت دیگر کی قیادت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-1 مٹیاری(نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں اتائیوں کی بھر مار۔ سیکڑوں افراد وبائی امراض کا شکار۔ محمکہ صحت نے کوئی کاروائی نہ کی۔مٹیاری ضلع کے شہروں مٹیاری۔ ہالہ۔ بھٹ شاہ۔ نیو سعیدآباد سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں اتائیوں نے کلینک کھول لیے۔ ایک ہی سرنج مختلف مریضوں کو لگانے کے باعث سیکڑوں افراد ہپاٹائیٹس بی۔ سی اور ایڈز جیسے مہلک امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ہزاروں افراد کی زندگیاں داؤ پے لگ گئیں۔ اتائیوں نے مختلف ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹروں کے سائن بورڈ کلینکوں پے آویزاں کرلیے۔ جبکہ محکمہ صحت میں موجود کچھ کالی بھیڑیں کاروائی ہونے سے قبل اتائیوں کو اطلاع پہنچادیتیں ہیں جس کے باعث اتائی کلینکیں بند کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ محمکہ صحت کے حکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-25 تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ 5 سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-24 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں اور نفرت سے کام لیا جا رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔ شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہے،کرسی نہیں، ملک کو قانون وآئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-21 اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا گھیراؤ کریں گے الیکشن کمیشن بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،اسلام آبادکے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق پرکس نے ڈاکا ڈالا ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے معتبر علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت کل منگل 9 دسمبرکوہوگی۔ سابقہ سماعت پر اہم پیش رفت نہ ہوسکی تھی سماعت جج طاہر عباس سپرا کریں گے ۔26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی عدالت پہلے ہی ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرتے ہوئے تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر چکی ہے،عدالت نے کہاتھا کہ وکلاء معاونت کریں کہ موجودہ عدالت 27 ویں ترمیم کی بعد ازخود نوٹس کارروائی بارے سماعت کا اختیار رکھتی ہے یانہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا سابقہ سماعت پر جسٹس عامر فاروق نے کہاتھاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملک کے نامور وکیل نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ ایک مخلص ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے لیبر فیلڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پی آئی اے مغربی پاکستان میں پیاسی یونین کے قیام میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گراں قدر خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی رہائشی منال السعدنی گوند اور بلیڈ کی مدد سے پھٹے پرانے کرنسی نوٹوں کی مرمت کا کام کرتی ہیں۔ یہ کام ایک ضرورت بن چکی ہے کیوں کہ وہاں زیر گردش نقد رقم بوسیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ہر مرمت شدہ نوٹ جو وہ گاہک کو واپس کرتی ہیں، اس کے بدلے وہ انہیں چند سکے ملتے ہیں جو ان کا گزر اوقات ہے۔اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ محاصرے میں رہنے کی وجہ سے علاقے میں کرنسی نوٹوں سمیت بنیادی اشیا کی قلت ہوچکی ہے اور بینکوں کو نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے۔غزہ کی منال السعدنی نامی خاتون ہر روز اپنی پلاسٹک کی چھوٹی میز البریج کے پناہ گزین کیمپ سے چند کلومیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات میں خالص دودھ سے بہترین پنیر تیار کرنے والی فیکٹری میں صرف دس اماراتی خواتین کام کرتی ہیں جو دودھ کو گرم کرنے، ٹھنڈا کرنے سمیت اس سے پنیر بنانے کا کام کرتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ فیکٹری ابوظبی کی بڑی پنیر فیکٹری ہے جو کہ بڑے ہوٹلوں کو پنیر سمیت دوسری روایتی اماراتی غذائیں تیار کرکے دیتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیکٹری میں تمام کام سنبھالنے والی خواتین خصوصی صلاحیتوں کی حامل ہیں، جو بکری کے خالص دودھ سے لذیذ لبنہ اور پنیر بناتی ہیں۔مذکورہ فیکٹری جولائی 2023 میں الفلاح علاقے میں کھولی گئی تھی۔فیکٹری ہفتے میں پانچ دن کام کرتی ہے اور ایک بار یا ایک ہی دن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے یومِ ثقافت کے موقع پر دنیا بھر میں موجود سندھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن سندھ کی پہچان، تہذیبی تسلسل اور اجتماعی یکجہتی کا دن ہے۔ ہر شہر، ہر بستی اور ہر گلی ثقافتی رنگوں، اجرک اور ٹوپی کی شان سے جگمگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت صدیوں پر مشتمل عظیم تہذیب اور صوفیانہ روایات کا عکس ہے جو انسانیت، محبت اور برداشت کا پیغام دیتی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
ملتان: شجاع آباد میں ایک نجی کلینک میں دورانِ علاج خون چڑھانے کے فوراً بعد 10 سالہ بچہ وقاص ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹر پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وقاص کو گزشتہ روز تیز بخار کی شکایت پر والدین نجی کلینک لے کر آئے، ورثاء کے مطابق ڈاکٹروں نے بغیر ٹیسٹ اور مکمل معائنہ کیے بچے کو خون چڑھانا شروع کر دیا۔ خون چڑھنے کے چند منٹ بعد ہی وقاص کی طبیعت بگڑ گئی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی لیکن ڈاکٹر نے توجہ نہ دی۔ بچے کے بھائی کاشف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خون چڑھاتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانے...
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کے باعث سبزی مارکیٹ میں سیوریج کاپانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے قریبی آبادی کوپریشانی کاسامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں ملک گیر آرائیں کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت میاں محمد سعید آرائیں ڈیرے والا، صدر انجمن آرائیاں پاکستان نے کی جبکہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تنظیمی نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے، معاشرے کی ترقی کیلئے ہمیں ایک مضبوط سول سوسائٹی بن کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں امن وامان قائم اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے...
کوئٹہ کی اقبال انٹرنیشنل کانفرنس ذاتی طور پر میرے لیے بھی خوش گوار ثابت ہوئی۔ میری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جس سے میری بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ میرے پرائمری اور ہائی اسکول کے زمانے میں سرگودھا کے در و دیوار پر ایک پوسٹر کثرت سے دکھائی دیا کرتا تھا۔ پرانا ہو جاتا تو اسے تازہ کر دیا جاتا، یعنی اسی مضمون کا ایک اور پوسٹر بہار دکھاتا۔ مختلف تہذیبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے پوسٹر پر نک سک سے درست وردی میں ملبوس ایک چاک و چوبند شخص سلامی دیتا ہوا دکھائی دیتا۔تصویر والے چاک و چوبند شخص کا نام تھا کیپٹن ہارون الرشید تبسم۔ یہ کپتان ترقی کرتے کرتے میجر اور کرنل بھی بنا ہو...
کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ معاملہ منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اور ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی وقار، خودمختاری اورقومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔خواجہ آصف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان ہےتوہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ردِعمل کے پیچھے اسی شخص اور اس کےحواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیزہرزہ سرائی ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ افواج ریاست پاکستان کی نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کی امین ہیں، تفریق ڈالنےکی کوشش قابلِ مذمت ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
TOKYO: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ دفاع شن جیرو کوئی زومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلس سے...
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔ دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کلچرل ڈے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یوم ثقافت ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیتوں اور معاشی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ جس میں142 ممالک کے 1ہزار سے زائد فنکاروں کی شرکت صوبے کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت کا قدیم ورثہ ہے۔یہ شاندار تقریب سندھ اور پاکستان کی بے مثال ثقافتی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں تبدیل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بطور ِ مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اس کے صدر محمد احمد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے۔ اگر کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ائیر لائن شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن انڈیگو شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔بھارتی ائیر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، چار روز سے جاری اس بحران کی وجہ سے انڈیگو کا پورا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترکی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ائیر لائن کی بروقت پرواز کی شرح 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔ وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا، ساتھ ہی فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔...
بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تشویشناک ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایئر لائنز "انڈیگو" بحران کے درمیان کئی مسافروں کی درد بھری کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کوئی اپنے والد کی آخری رسومات میں نہیں جا سکا تو کوئی اپنے ولیمہ کے لئے مقرر جگہ پر نہیں پہنچ پایا، کسی کی بزنس میٹنگ چھوٹ گئی تو کسی کا سامان اُس تک نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے...
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات...
شاہد خاقان عباسی—تصویر بشکریہ فیس بک سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کی نفی سے ملک کا نقصان ہو گا، گالیوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔پشاور پریس کلب میں عوام پاکستان پارٹی کے ممبران کی تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار اور کرسی نہیں بلکہ ملک کو فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک قانون اور آئین کے راستے سے ترقی کرے گا، نوجوانوں کے مسائل حل نہ کرنے سے سب سے بڑا بوجھ بنے گا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوان تعلیم اور کاروبار کے مواقع چاہتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرزکو تحمل سے وقت گزارنا ہو گا۔اُن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔
حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں کوے سے نہیں لڑنا ہمیں اونچی اڑان کرنی ہے، دو سیاسی مسخرے وزرا آکر عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، ہمیں تصادم کی سیاست نہیں کرنی۔یہ بات انہوں نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ جلسے سے اسد قیصر، محمود...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کل (8 دسمبر) پاکستان کے قرضہ پروگراموں کا جائزہ لے گا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایم ایف نے جمعہ کو مختصر اعلان کے ذریعے اجلاس کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ ای ایف ایف (Extended Fund Facility) اور آر ایس ایف (Resilience and Sustainability Facility) کے تحت لیا جائے گا۔ اگر بورڈ نے منظوری دے دی تو پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر موصول ہو...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ کے اسٹیئرنگ پر موجودگی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور دوسرا بڑا چالان کردیا۔ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کا دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے، جو کم عمرڈرائیونگ کے باعث لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو اور تصاویر میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھاری...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارےکسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹ نے ایک کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کا 48 ہزار 932 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرلیا۔ ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلیکٹوریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے سمندر میں ہنگول نیشنل پارک کے نزدیک تین لانچیں روک کر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 48 ہزار 932 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بمعہ استعمال ہونے والی کشتیاں ضبط کر لی گئی ہیں، ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت ایک کروڑ 22 لاکھ روپے اور تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت تین کروڑ روپے ہے۔ ایف بی آر نے...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ جلسے سے واپسی کے دوران گاڑی کے الٹنے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ایک کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بانی سے متعلق ریاستی ادارے کا دو ٹوک پوزیشن لینا قابل تحسین ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خود کو عقلِ کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا، وہ مخصوص قوتوں کا تراشہ ہوا ’لیڈر‘ تھا، ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاک...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور—فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینا ہے۔پنجاب میں نئے ٹریفک آرڈیننس کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب پولیس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت پر کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ناکہ ہڑتالیں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مطلب ہے حادثات...
بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر
بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریبا 3ملین امریکی ڈالر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوگیا، گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جوا ایپس کی پروموشن کرنے کے الزام ؛ یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کام ہمارا فرض ہے اور تختیاں لگانا محض رسمی عمل ہے۔ انہوں نے بارہا واضح کیا کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام میں امید پیدا کرنا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں کی تعمیر ان کے دور میں ہوئی، اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام ہو رہا ہے تو تنقید اور تعصب کی پریس کانفرنسیں کیسے ہوں گی۔ میئر نے یہ بھی کہا کہ رقم وصول ہونے کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، اور انہوں نے سعید غنی...
پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے...