2025-09-22@12:05:48 GMT
تلاش کی گنتی: 120083
«سندھ رینجرز اور»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا بانی پی ٹی آئی کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، مریم بی بی! میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں، صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں۔اسد قیصر نے کہا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جْڑے ہیں، یہ سب کو پتہ ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حافظ آباد (صباح نیوز) حافظ آباد میں گھر کی چھت گرنے کے المناک واقعہ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ نواحی علاقہ سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظممیں پیش آیا جہاں ماں اور بیٹا بچوں کو اکیڈمی کے اوقات میں ٹیوشن پڑھا رہے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ماں، بیٹا اور ٹیوشن پڑھنے آنے والے 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں9 سالہ عبدالرحمن، 6 سالہ عمر، 4 سالہ روحان، 8 سالہ محمد ریحان، 6 سالہ برہان حیدر، 8 سالہ فبیحہ، 60 سالہ سرور بی بی اور اس کا 20 سالہ بیٹا عمران شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور بلوچستان میں گیس چوری کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے۔ترجمان کے مطابق کراچی ریجن میں اینٹی گیس تھیفٹ آپریشن کے دوران ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ نے کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ (تھیفٹ سیکشن)، ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ اور ایس ایس جی سی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے اور گیس چوروں کے خلاف فوری کارروائیاں کیں۔گزشتہ روز کیے گئے ایک بڑے چھاپے میں ٹیم نے ایس ایس جی سی کی 8 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہِ راست زیرِ زمین لگائے گئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے، جن کے ذریعے سیکٹر 30/C بینظیرآباد،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو رو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی، وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی اسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے، لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر اسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ اطاعت نظم تنظیم کی مضبوطی کی ضمانت ہے اور اسی میں اللہ تعالیٰ کی رضا پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہر رکن اور ذمے دار نظم کا احترام کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیتا ہے تو کام میں برکت اور جدوجہد میں استقامت پیدا ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع کے نگرانوں اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی نگرانوں اور شعبہ جاتی انچارجز نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور خصوصاً سیرت النبیؐ کے جاری پروگراموں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250921-08-20 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو‘پاک سعودی دفاعی معاہدے سے زیادہ مقدس بات کوئی نہیں ہے کہ اللہ کے گھر اور مسجد نبویؐ کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاکستان کو ملی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جہاد ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پہلے روز سے ہی مکہ و مدینہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو ملک کی کاروباری و تعمیراتی برادری کے لیے تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی وسعت دے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر بھی مرتب ہوں گے،اس تاریخی معاہدے کی تکمیل پر صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور پوری کابینہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔آباد کے جاری بیان میں محمدحسن بخشی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سعودی...
اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب سے سستے ترین قرضوں کی سہولت حاصل ہے، 4 فیصد شرح سود کے ساتھ 5ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کیے گئے جو چینی کیش ڈیپازٹس کے مقابلے میں ایک تہائی سستے اور غیرملکی کمرشل قرضوں کے مقابلے میں نصف سستے ہیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے پاکستان کو دی جانے والے دو کیش ڈیپازٹ سہولتوں پر 4 فیصدکی شرح سے سود وصول کیا ہے۔ یہ قرض جو ایک سال کے لیے لیا گیا تھا ابھی واجب الادا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق سعودی عرب یہ قرض اضافی چارجز کے بغیر سالانہ بنیادوں پر رول اوور کر دیتا ہے۔ 2 ارب ڈالر کی سعودی کیش ڈیپازٹ سہولت...
نیویارک: جنرل اسمبلی کے80 ویں اجلاس کے موقع پروزیر اعظم شہباز کی صدر ٹرمپ سمیت اہم رہنمائوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سفارتی ذرائع نے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان مگر فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ پر تبصرے سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق آج جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر فرانس اور سعودیہ زیر اہتمام مسئلہ فلسطین دو ریاستی حل کے حوالے سے بڑی عالمی کانفرنس ہو گی، 23ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں...
کراچی: ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد نجی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے مالی سال 2026 کیلیے جی ڈی پی کی شرح نموکا تخمینہ 2.75 فیصدسے 3.25 فیصدکے درمیان لگایا ہے، جو اس سے قبل 3.5 فیصد سے 4.0 فیصدتھا۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے بھی پیش گوئی میں کمی کرتے ہوئے شرح نموکو 3.25 فیصدسے 4.25 فیصدکے نچلے سرے کے قریب قرار دیا تھا۔سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی ترقی کی شرح کو 3.4 فیصدسے گھٹاکر 2.6 فیصدکردیاگیا۔ ٹاپ لائن کے مطابق چاول اورکپاس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی بائبلی دور کا وہ قدیم پتھر اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا جو یروشلم کے نیچے ایک سرنگ سے عثمانی دور میں دریافت ہوا تھا۔یہ پتھر، جسے شیلواح یا سلوان کتبہ کہا جاتا ہے، عبرانی زبان میں تحریر شدہ ایک تختی ہے جو تقریباً 2700 سال پرانی ہے اور اس وقت استنبول کے آثارِ قدیمہ کے میوزیم میں موجود ہے۔یہ مسئلہ اس وقت ایک نئی سفارتی کشیدگی کا باعث بنا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ 1998 میں اس کتبے کو واپس لانے کی ان کی کوشش اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی تھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اپنے قیام کے 57 برس مکمل کر چکی ہے۔ اس پر مسرت موقع پر ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق و صداقت کا علم اٹھائے یہ تحریک معاشرے میں خیر کی ترویج کر رہی ہے۔ چند طالبات سے شروع ہونے والا یہ قافلہ اب ملک بھر میں باطل نظریات کے خلاف برسر پیکار ہے۔نصف صدی سے زاید کا یہ سفر کارکنانِ جمعیت کے اخلاص ، قربانیوں اور کوششوں سے عبارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنانِ جمعیت چاہے تعداد میں کم ہیں لیکن یہ دھرتی کا وہ نمک ہے جن کے ذریعے سے معاشرے میں خیر کا نفوذ ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی پی ایس 102 عوام اور بچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے کے لیے 3 پارکوں کو بند کرانے کے لیے سرگرم، متعلقہ حکام کا غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار، عوامی حلقوں کا حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے، عوام وبچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور درجنوں افراد کو بیرووز گار کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی انٹر ٹینمنٹ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ذریعے قاسم پارک، میرعثمان خان پردہ پارک اور کے ایم سی اسٹیڈیم پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے، ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے، نبی مہربانؐ اللہ کی شریعت لے کر آئے اور اس کے لیے جدوجہد کی، یہ شریعت قیامت تک کے لیے ہے، ہم بھی اسی شریعت کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں، جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے نومبر میں لاہور میں اجتماع ِ عام منعقد کر رہی ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کا مقصد شیطانی و طاغوتی قوتوں کے مقابلے کے لیے تیاری کرنا ہے، جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام تاریخی اور عظیم الشان ہوگا، ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر پاکستان وپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے مشن نور کے نام سے کی گئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشن نورکا نام اور پس منظر متنازع ہے۔ میرا عقیدہ اور وابستگی ہمیشہ واضح رہی ہے، ہم عاشقان رسولؐ ہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا جزوِ لازم ہے۔ ہفتے کو سابق صدر پاکستان نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 20 ستمبر کو 9 بجے اذان دینے والی پوسٹ اس لیے ڈیلیٹ کر دی ہے کہ اس مشن کا نام اور پس منظر متنازع ہے۔ ہم ہمیشہ مدنی ریاست اور اتباع سنت نبویؐ کے پیروکار رہے ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا اسلام آباد میں انتقال ہو گیا ہے، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سیاسی و سماجی رہنماوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر وقار مسعود وفاقی سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور انہیں ملکی تاریخ کا سب سے طویل عرصہ تک ذمہ داریاں نبھانے والا سیکرٹری خزانہ قرار دیا جاتا ہے۔ ممتاز ماہر اقتصادیات ڈاکٹر وقار مسعود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے سابق سیکرٹری خزانہ اور معروف ماہر معیشت ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک دیانت دار، باصلاحیت اور مخلص شخص تھے جنہوں نے طویل عرصہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی حسنات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، عطیہ نثار ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں،عفت سجاد، عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف سینئررہنما اسداللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ وقارمسعود اور سینئر صحافی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر حامدالرحمن کے والد کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہارکیا۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے الگ الگ تعزیتی بیان میں مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جڑانوالہ (آ ن لائن) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ جمہوریت کیلیے بھٹو خاندان نے لہو کا نذرانہ دیا، میرمرتضیٰ بھٹو کی عظمت کو سلام!بھٹو خاندان کا نام ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔شہید میرمرتضی بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ بھٹو نے بدترین فوجی آمریتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،بھٹو خاندان نے اپنی جانیں بچانے یا ذاتی مفادکیلئے نہ سودے بازی کی اور نہ ہی ملک سے بھاگے‘ ن لیگ اور نیازی کیا جانے جمہوریت اور قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے وقت کے فرعونوں سے کیسے ٹکر لی جاتی ہے۔ بھٹو خاندان کو ختم نبوت کے قانون کی...
فائل فوٹو دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافے کے بعد درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہوگیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔گڈو بیراج پر اس وقت بہاؤ 2 لاکھ 83 ہزار اور سکھر پر 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
پاکستان اور سعودیہ کے درمیان جو لینڈ مارک دفاعی معاہدہ ہوا ہے، اس پر اندرون ملک ہی نہیں، عالمی سطح پر بحث مباحثے جاری ہیں، اس حوالے سے مختلف قسم کی آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، آج کی دنیا میں جو صف بندیاں ہو رہی ہیں، پاک سعودیہ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ، وسط ایشیا، جنوبی ایشیا اور بحرہند کے وسیع وعریض خطے کے سارے ممالک اس تاریخی معاہدے کو اپنے اپنے انداز اور مفادات کے تناظر میں دیکھیں گے اور آنے والے دنوں میں کئی نئی پیش بندیاں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک...
ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ منگوا رہے تھے‘ کھا رہے تھے اور بل دے کر جا رہے تھے‘ نوجوان اکائونٹینٹ ریستوران کا مستقل گاہک تھا‘ وہ روز دیکھتا تھا گاہکوں کے درمیان درمیانی عمر کا ایک شخص آتا تھا‘ ناشتے کا آرڈر دیتا تھا‘ ناشتہ کرتا تھا اور بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر بل دیے بغیر چپ چاپ نکل جاتا تھا‘ یہ اس کے روز کا معمول تھا‘ اکائونٹینٹ کومحسوس ہوا یہ دکان دار کے ساتھ زیادتی ہے‘ اس بے چارے کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔ لہٰذا ایک دن جب گاہک ناشتے کے بعد فرار ہونے لگا تو وہ اٹھا‘ سیدھا مالک کے پاس گیا اور اس شخص کی طرف اشارہ کر کے اسے...
14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کی جانب سے جو ٹیم میدان میں اتاری گئی ،کرکٹ کے ماہرین کے مطابق وہ نہایت کمزور تھی۔ سلیکٹرز نے نہ جانے کیوں بھارت کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے مقابلے میں ایسی کمزور ٹیم میدان میں اتاری تھی۔ پھر میچ کا انجام وہی ہوا جس کی ماہرین پہلے سے پیش گوئی کر رہے تھے ۔ نہ بیٹسمین ہی کھیل کا حق ادا کر سکے اور نہ ہی بالرز معیار پر اتر سکے۔ بھارتی ٹیم کا حوصلہ بلند تھا اور لگتا تھا کہ وہ ہر قیمت پر میچ جیتنے آئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم...
جنوبی ایشیا کے پہاڑوں کے درمیان چھپا ہوا چھوٹا سا ملک نیپال آج ایک بار پھر سیاسی بحران کی زد میں ہے۔ چند دہائیاں پہلے تک یہ بادشاہت کے سائے میں سانس لینے والا سماج تھا، پھر عوامی تحریکوں نے اس بادشاہت کے پرخچے اڑائے اور جمہوریت کے خواب نے وہاں کے عوام کی آنکھوں میں چمک پیدا کی لیکن اب چند ہی برسوں میں وہی خواب بکھرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ حالیہ فوجی مداخلت اقتدار کی رسہ کشی اور سیاسی جماعتوں کی موقع پرستی نے اس بات کو ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ جمہوریت صرف انتخابی کھیل یا ناموں کی شعبدہ بازی نہیں۔ نیپال کے نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب عوامی...
گزشتہ دوچار مہینوں میں بین الاقوامی تعلقات میں تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف بڑھ رہی ہے، اگر ہم دوسری جنگ عظیم کے منظرنامے کا جائزہ لیں تو دوسری جنگِ عظیم کا آغاز بھی ایسے ہی ہوا تھا جب جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا۔اس سے پہلے جرمنی نے آسٹریااور چیکو سلواکیہ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا، اٹلی کے حکمراں مسولینی، جرمنی کے اتحادی تھے۔ ہٹلر اور مسولینی طاقت کے نشے میںچور تھے۔ جاپان، برطانیہ کے خلاف پیش پیش تھا۔ مسولینی نے 1936 میں جب کہ 1940 میں جاپان نے جرمنی سے اتحاد بنایا۔ 1940 کے دور...
اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ تبدیلی کی رفتار وقت کے ساتھ تیز تر ہو رہی ہے، بلکہ اب تو رفتار اس قدر تیز ہے کہ انسان کو ان تبدیلیوں کے ساتھ قدم ملانا اور سانس بحال رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ 70 کی دہائی میں امریکا کے ایک معروف ماہر سماجیات ایلون ٹافلر نے دو کتابوں (Third Wave & Future Shock) میں ایجادات کے حوالے سے دنیا کے بدلاؤ کی تاریخ اور نئے امکانات کا چشم کشا تجزیہ پیش کیا۔ خلاصہ یہ تھا کہ ایک وقت تھا دنیا کے ایک سرے سے آخری سرے تک انسانی ایجاد کو پہنچنے میں 800 سال لگ جاتے لیکن صنعتی ترقی کے دور اور بڑے بڑے...
’’ یہ کیا اٹھا لائے ہو پتر؟‘‘ ملازم لڑکا سبزی لے کر آیا تھا اور آلوؤ ں میں سوراخ تھے، باقی سبزیاں بھی گلی سڑی تھیں۔ دکان کا نام پوچھا ، گاڑی نکالی تاکہ خود جا کر تبدیل کرا کر لاتی ہوں۔’’ یہ کیسی سبزیاں دی ہیں بیٹا، کوئی مفت میںبھی دے تو کبھی نہ لوں، پھر چن کردوبارہ سبزیاں لیں، آخر پیسے دینا تھے۔ چند دن پہلے بھی ایسے ہی ہوا تھا جب میں ایک نرسری سے گملے لے رہی تھی اور دکاندار نے چھ گملے گن کر ایک طرف رکھوائے، جب ادائیگی کر کے گاڑی میں گملے رکھوانے لگی تونظر پڑی کہ دو گملوںکے کنارے ہلکے سے ٹوٹے ہوئے تھے۔ میںنے اسے کہا کہ ان دو گملوں کو...
شادی دو افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک سماجی معاہدہ ہے جس میں میاں اور بیوی نہ صرف ایک دوسرے کے شریک حیات بنتے ہیں بلکہ والدین کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں بھی قبول کرتے ہیں۔ بچوں کی پرورش اور ان کی بہتر تربیت ایک مضبوط اور پرامن خاندان کی بنیاد بنتی ہے۔ یہ ایک فطری نظام ہے جس کے ذریعے اخلاقیات، روایات اور دین کی روشنی میں اگلی نسل کو سنوارا جاتا ہے۔ہمارے خاندانی نظام کی ساخت میں بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں علاقائی، تہذیبی، سماجی اور تاریخی روایات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں شادی سے پہلے نجی زندگی کے حوالے سے تربیت اور...
محکمہ سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلو وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے، لیکن دوسری جانب ایک خدشہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہر لڑکی بیماری یا وائرس کا شکار نہیں ہوتی ہے، بلکہ ہزاروں محفوظ رہتی ہیں، مزید ایک طبقہ فکر کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین بچیوں کو بانجھ بنانے کی سازش ہے تاکہ آبادی نہ بڑھ سکے۔ سندھ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان 148 ممالک کے بعد ویکسین فراہم کرنے والا 149 واں ملک بن گیا ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے ’’صحت مند بیٹی، صحت مند...
جب مجھے انجمن ترقی پسند مصنفین نے 1999 میں وفد کے سربراہ کے طور انجمن ترقی پسند مصنفین ہند کی کانگریس میں چندی گڑھ بھیجا تو وہاں کمیونسٹ رہنما گولڑہ صاحب سے لے کر دلبیر سنگھ، شمیم فیضی، علی جاوید،کشمیری لال ذاکر،قمر رئیس، نور ظہیر اور لا تعداد دوستوں سے ملاقات رہی، چندی گڑھ اور شملہ میں ایک ہفتے قیام کے بعد ہماری اگلی منزل کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا مرکزی دفتر ’’ اجے بھون‘‘ دہلی تھا،جہاں پر سیتارام یچوری اور شبنم ہاشمی ہمارے مہمان نواز بنے۔ دہلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے صدر مقام اجے بھون میں قیام کے دوران سی پی آئی کے سیکریٹری ابے بی بردھان سے روز دوپہر کے کھانے پر ملاقات رہتی اور خطے...
9 ستمبر 2025 کو مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھرکشیدگی کی لہر دوڑگئی جب اسرائیل نے قطرکے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کیا۔ اس حملے کا مقصد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے چند سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا، جن میں خلیل الحیہ کے بیٹے اور ان کے قریبی معاون بھی شامل تھے۔ اس واقعے نے خطے کے امن کو بری طرح متاثرکیا۔ اس واقعے کے سبب امریکا کے دہرے معیار اور سامراجی انداز پر انگلیاں اٹھیں۔ قطر نے اسرائیلی حملے کو قومی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف قرار دیا جو کہ سو فیصد درست ہے۔ قطری حکومت نے اسے کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام...
اچھی شاعری وہ ہے جو قاری یا سامع کے دل کو چھو جائے، اُسے متاثرکرے اور اُسے سوچنے پر مجبورکرے۔ اس میں الفاظ کا خوبصورت استعمال، خیال کی گہرائی اور احساسات کی سچائی ہونی چاہیے۔ ایک اچھی شاعری میں وزن اور بحر کی پابندی بھی ضروری ہے، لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس میں تخلیقی صلاحیت اور فنکارانہ مہارت کا اظہار بھی ہو۔ ایسی تمام خوبیاں ہمارے عہد کے ماہرِ اقبالیات، ترقی پسند،کثیرالجہتی شاعر جلیل عالیؔ کے شعری اسلوب میں موجود پائی جاتی ہیں۔ شخصیت کے اعتبار سے عالیؔ صاحب ایک وضع دار، ملنسار، خوش گفتار اور عجزو انکسار کے پیکر بھی ہیں۔ ان کے شعور و ادراک کی حیات وکائنات دلکش اور مشاہدات کی دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کرتے ہوئے 40 میزائل اور تقریباً 580 ڈرون داغ دیے۔ یوکرینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ روسی حملوں میں 3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکا کی بھرپور کوششوں کے باوجود روس یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہا ہے جبکہ یوکرین نے روس پر امن کی کوششوں کو جان بوجھ کر روکنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ رات گئے حملوں میں ایک کلسٹر ایمونیشن والا میزائل براہ راست مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک عمارت پر لگا،جس وہ ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (رپورٹ: شبانہ ایاز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان سفارتخانہ انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ کے اشتراک سے عالمی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس میں بنگلا دیش کے سفیر ایم امان الحق، مالدیپ کے سفیر عبدالرحیم، سوڈان کے سفیر نادر یوسف التایب اور کراچی میں ترکیہ کے سابق قونصل جنرل جناب جمال سانگو سمیت امارات، ایران، آذربائیجان اور مصرکے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممتاز اسکالروں نے فکر انگیز خطابات کیے،جن میں پروفیسر ڈاکٹر مرزاہان ہزال، ڈاکٹر شبان علی دوزگن اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی انسدادِ دہشت گردی سروس نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کے زیرِ قیادت بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے ایک سیکورٹی آپریشن میں داعش کا ایک سینئر رہنما ہلاک ہو گیا۔ سروس نے بتایا کہ عبدالرحمن حلبی کے نام سے معروف کمانڈر عمر عبدالقادر بسام گروپ کے بیرونی آپریشنز اور سیکورٹی کا سربراہ تھا۔ کمانڈر بسام پر لبنان میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری اور یورپ اور امریکا میں دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے سمیت مختلف ممالک میں حملوں کی نگرانی کرنے کا الزام تھا جسے بالآخر انٹیلی جنس کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔سنٹرل کمانڈ نے داعش پر کئی حملے کیے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دار الحکومت دہلی میں ایک بار پھر مختلف اسکولوں کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اسکولوں میں دھماکا خیز مواد نصب کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ملنے والے اسکولوں میں دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) دوارکا، سروودیہ سینئر سیکنڈری اسکول، قطب مینار اور نجف گڑھ میں واقع کرشنا ماڈل پبلک اسکول شامل ہیں۔ صبح کے وقت جب طلبہ اور اساتذہ اسکول پہنچ چکے تھے، تو اچانک بم کی دھمکی ملنے کے بعد کھلبلی مچ گئی۔ اسکولوں کی انتظامیہ نے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں مسجد پر ڈرون حملے میں 70 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔ مقامی حکام اور فوج کے مطابق حملہ پیراملٹری گروپ ریپڈ سپورٹ فورسزنے کیا۔ جاں بحق افراد میں کئی بے گھر شہری بھی شامل ہیں۔ سوڈانی فوج کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے بیان میں کہا کہ باغی ملیشیا نے صفیہ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا ۔ الفاشر شمالی دارفور کا دارالحکومت اور خطے میں فوج کا آخری بڑا گڑھ ہے، جہاں آر ایس ایف مئی 2024 سے محاصرہ کیے ہوئے ہے۔ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں اسپتال، اسکول اور بے گھر افراد کے مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بات ہے 1515 سے 1516 کے درمیان کی، جب یہودی بستیاں جو وینس میں آباد تھیں، انھیں گھیٹو کے نام سے پکارا جانے لگا، یہ دراصل وہ حد بندی تھی جو یہودیوں کو غیر یہودیوں سے علیحدہ کرتی تھی۔ جرمنی میں یہودیوں کو اس طرح رکھنے کا مقصد کسی پلاننگ کی جانب اشارہ کرتا تھا اور ایسا ہوا بھی، تاریخ نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہودی جو ان بستیوں میں بری حالت میں رہتے تھے، باقاعدہ تباہ کی گئیں، یہ دراصل کرہ ارض سے یہودیوں کو ختم کرنے کی ایک سازش تھی۔ ہٹلر نے اپنے دور حکومت میں ان پر مظالم کیے اور جہنم برد کیا۔ بچے کچے یہودی دنیا بھر میں پھیل گئے۔ ہولو کاسٹ...
’’ تبدیلی‘‘ چھ حروف پر مشتمل ایک چھوٹا سا لفظ ہے مگر جب یہ کسی انسان کی زندگی میں رونما ہوتی ہے، تو اُس کے وجود کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ تبدیلی کی نوعیت مثبت ہو یا منفی، دونوں حالتوں میں ہی اس کو تسلیم کرنا، انسان کے لیے کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔ تبدیلی دراصل فطرت کا مزاج ہے اورکائنات میں مسلسل اس کا عمل جاری رہتا ہے، اس دنیا میں کوئی ایسی شے نہیں ہے جو تبدیلی سے مُبرا ہو۔ تبدیلی انسانی اعصاب پر دباؤ پیدا کرتی ہے، ویسے تو انسان ہر طرح کے ماحول کا عادی ہو جاتا ہے مگر اُس عادی ہونے کی حالت تک پہنچنے میں اُسے کافی دقت پیش آتی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیریمنی اور معروف ماہرِ حسن و آرائش کوثر نسیم المعروف رانی آپا کی تقریب پزیرائی و مشاعرہ منعقد کیا گیا مہمانان خصوصی ڈاکٹر افتخار ملک ایڈووکیٹ سعید عالم گولڈ میڈلسٹ محترمہ ریحانہ احسان صاحبہ ،مہمانان ذی وقار ،ڈاکٹر صبیحہ اعوان معروف سوشلسٹ محترمہ حمیرا غزالی مارننگ شو سلیبریٹی نظامت بینا خان شبانہ شیخ ،مہمانِ اعزازی ڈاکٹر ساجد حسن عسکری ڈاکٹر صلوت عسکری صاحبہ تقریب میں رانی آپا کی مستند حکیمی نسخہ جات پر مبنی کتاب رانی آپا کے سولہ سنگھار کو TTSJ گروپ آف کمپنیز ملیشیا کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا اور محترمہ کوثر نسیم المعروف رانی آپا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا اس تقریب میں انسانی خدمات کے اعتراف میں میں ڈاکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز؍لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ائرپورٹ شدید متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ بھی متاثر ہوا ۔اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ائرو اسپیس ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو تاخیر برادشت کرنی پڑی ۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ائرلائنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ساڑھے 3ہزار ایکڑ رقبہ خاکسترہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر فائٹرز اور فوجیوں کی مدد سے ہفتے کے روز شمال مغربی اسپین میں 2جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا۔ مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ گلیشیا کے صوبے لوگو میں 82 بریگیڈز اور 25 واٹر بمبار طیارے جمعرات کے روز سے بھڑکنے والی آگ سے نمٹ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک پرتگال کے ساتھ ساتھ مغربی اور شمال مغربی اسپین تباہ کن جنگل کی آگ کی زد میں آئے،جس کے اب تک 4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی اخبارات کے کالم نویس اندھوں میں کانوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ مسئلہ بیان کرتے ہیں، کبھی کبھی مسئلے کا تجزیہ بھی کرتے ہیں مگر وہ یہ کبھی نہیں بتاتے کہ مسئلہ کس نے پیدا کیا۔ مثلاً اکثر کالم نگار پاکستان کے سیاسی بحران پر لکھتے رہتے ہیں مگر وہ کبھی یہ نہیں بتاتے کہ یہ بحران جرنیلوں اور ان کے آلہ کار سیاست دانوں کا پیدا کردہ ہے۔ اکثر کالم نگار بتاتے ہیں کہ ملک میں آزادی رائے موجود نہیں، مگر وہ یہ نہیں بتاتے کہ آزادی رائے کو فوجی اسٹیبلشمنٹ نے غائب کیا ہے۔ یاسر پیرزادہ روزنامہ جنگ کے کالم نویس ہیں اپنے ایک حالیہ کالم میں انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نام نہاد ’’سرویکل ویکسین‘‘، جسے HPV (ہیومن پاپیلوما وائرس) ویکسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انسانیت کی مستقبل پر ایک ہتھیار بند حملے سے کم نہیں ہے۔ جب پاکستان میں نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنانے والی HPV ویکسین مہم کی خبر ملی جو 15 سے 27 ستمبر 2025 تک چل رہی ہے، تو میرے اندرونی الارم کی گھنٹیاں پہلے سے زیادہ شدت سے بجنے لگیں۔ میں نے برسوں سے بگ فارما کی دھوکا دہی اور انسان مخالف سازشوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی شیطانی کتاب کا ایک اور باب ہے۔ بگ فارما، فورڈ فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسی نام نہاد ’’خیراتی‘‘ تنظیموں کے ساتھ مل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بجٹ خسارہ کسی ایک ملک یا چند ممالک کا قصہ نہیں۔ یہ تو عالمگیر حقیقت ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں بجٹ خسارے کا سامنا کرتی رہی ہیں اور اِس کے ساتھ زندہ رہتی ہیں۔ معاشی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ بجٹ خسارے پر قابو پانا اب بظاہر کسی بھی ملک کے لیے ممکن نہیں رہا۔ معیشتیں پیچیدہ ہوچکی ہیں۔ عالمی معیشت میں نشیب و فراز کے مراحل بہت تیزی سے رونما ہوتے ہیں۔ ایسے میں کسی بھی ملک کو کسی بھی وقت انتہائی نوعیت کی صورتِ حال کا سامنا ہوسکتا ہے اور ہوتا ہی ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کو خام قومی پیداوار کے مقابلے میں غیر معمولی نوعیت کے قرضوں کا بھی سامنا ہے۔ رواں سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی روشن مثال رہے ہیں۔ یہ تعلقات محض سیاسی یا وقتی مفادات پر مبنی نہیں بلکہ مذہبی، تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ حرمین شریفین کے ساتھ جذباتی وابستگی اور پاکستان کا اسلامی تشخص دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ ایسے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا باہمی دفاعی معاہدہ نہ صرف ایک دفاعی پیش رفت ہے بلکہ اسلامی دنیا کے لیے اتحاد اور طاقت کا ایک غیر معمولی پیغام بھی ہے۔ یہ معاہدہ بنیادی طور پر اس اصول پر قائم ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت ہوتی ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم آج سے چند سال پہلے کی بات ہے کہ پنجاب کے شہر قصور میں ایک معصوم لڑکی زینب کے ساتھ زیادتی ہوئی پھر اس پھول کا قتل کردیا جاتا ہے، اس وقت بھی میں نے ایک کالم تحریر کیا تھا جس کا عنوان تھا ’’قصور کی بے قصور زینب‘‘۔ اس وقت بھی میں نے حکمرانوں سے اپیل کی تھی کہ اس فعل کے مرتکب کو سرے عام پھانسی دی جائے تا کہ وہ ایک نشان عبرت بن جائے مگر ایسا نہیں ہوا اور یہ سلسلہ چلتا رہا پھر اچانک اخبار کی ایک خبر نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ قیوم آباد کے علاقے میں بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا بڑا اسکینڈل سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ دنوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک بڑے مباحثے کا موضوع بن چکا ہے۔ اس معاہدے نے جہاں پاکستان کی جوہری صلاحیت کو ایک وسیع تر دائرہ کار میں لا کھڑا کیا ہے، وہیں مشرقِ وسطیٰ کے عدم استحکام کے پس منظر میں اس کے اثرات مزید پیچیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں، قطر پر حالیہ حملے اور خلیج تعاون کونسل کے غیرمعمولی اقدامات نے اس معاہدے کو ایک ’’گیم چینجر‘‘ کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہ حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے امریکا پر لٹائی جانے والی دولت عرب ممالک کی دفاع میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں۔ اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔ اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے۔ وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی۔ سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے۔ زقوم کا درخت۔ گناہ گار کا کھاجا ہوگا۔ تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا۔ جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔ (سورۃ الدخان:38تا46) رسول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی زندگی انسانیت کے ہر شعبے کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ؐ نے مکہ کی اندھیروں میں توحید کا پیغام دیا، صبر و استقامت کے ساتھ ظلم برداشت کیا اور عفو و درگزر کا اعلیٰ معیار قائم کیا۔ہجرت کے بعد آپؐ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست قائم کی جسے ریاست مدینہ کہا جاتا ہے۔ یہ ریاست عدل، مساوات، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی روشن مثال تھی۔ یہاں مہاجرین و انصار کے درمیان مواخات کا نظام قائم کیا گیا، بیت المال کی بنیاد رکھی گئی اور میثاقِ مدینہ کے ذریعے مختلف مذاہب کے لوگوں کو برابری...
اسلام ٹائمز: انصاراللہ کی کارروائیاں صیہونی رجیم کی سپلائی چین میں خلل ڈالنے پر مرکوز ہین، جو ایک کامباب حکمت عملی کی علامت ہے، جس سے اسرائیل کی اقتصادی اور لاجسٹک کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ مقامی ہتھیاروں اور بحری گوریلا حکمت عملی پر انحصار کرتے ہوئے، ان کارروائیوں کے ذریعے نہ صرف اہم بندرگاہوں جیسے ایلات، حیفہ اور اشدود کو بند کر دیا گیا ہے بلکہ اسرائیل کی انشورنس اور شپنگ کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقتصادی رپورٹوں کے مطابق بحیرہ احمر کے ذریعے عالمی تجارت میں 12 فیصد تک رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے اسرائیلی معیشت پر غیر معمولی دباؤ ہے، جس سے صیہونی حکومت کو اپنے بحری جہازوں کو چلانے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام بورڈ کی سماعت گاہ میں سالانہ محفل میلاد النبی ؐبعنوان سیرت النبیؐ منعقد ہوئی جس میں بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد ضیاالحق، ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ، افسران و ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ حضور اکرمؐکی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، سیرت النبیؐ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہم معاشرے میں باہمی مشاورت سے کام سے کریں۔ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی ماحول میں کریں اور اپنے بچوں سے پیار اور محبت سے پیش آئیں۔ اس موقع پر مہمان مقرر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ موجود شہری کو گرفتار کرلیا، جو جعلی طور پر خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا انجینئر ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 115/2025 تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل نادر اعظم کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور ٹکٹ چیکر کے ہمراہ پلیٹ فارم نمبر 01 نزد سیکنڈ ہال کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود تھے، جہاں ملزم عامر وسیم ولد ریاض حسین بغیر ٹکٹ پایا گیا۔اہلکاروں نے ضابطے کے تحت کارروائی کی تو ملزم نے شور شرابہ کیا اور مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں۔ اس دوران اس نے خود کو پاکستان اٹامک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بڑھتے جرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گلشن حدید فیز 2 ایکسٹینشن کے مکان نمبر B-58 میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے نہ صرف ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار ا ایک ضعیف العمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بلکہ نجی سوسائٹیوں کی سیکورٹی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔اہلخانہ کے مطابق تقریباً پونے چار بجے کے قریب 10 سے 15 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو گھنٹے تک تشدد اور لوٹ مار جاری رکھی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے 70 سالہ راؤ جاوید علی خان (سابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)4 جولائی کی صبح کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔محفوظ پاکستان کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ملبے سے لاشیں نکالنے میں تین روز لگے جبکہ گنجان علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یہ عمارت، جو مبینہ طور پر 25 سال سے زیادہ پرانی تھی، واضح طور پر ڈھانچے کی کمزوریوں کا شکار تھی۔ مقامی مکینوں کے مطابق اسے کئی بار غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا مگر کوئی عملی اقدام نہ کیا گیا۔ سستی رہائش کی کمی کے باعث کئی خاندان اسی عمارت میں رہائش پذیر رہے۔ کراچی میں تیز رفتار ہجرت، بلند کرائے اور کمزور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس اور راوا ڈاکیومینٹری کے اشتراک سے بننے والی فلم پاکستان اسٹاک ایکسچینج ۔ دی پولیس اسٹوری کا پریمیئر کراچی کے نجی سینیما میں منعقد ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے یہ فلم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنی ہے۔
نئی دہلی:۔ دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔ جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو اے پی اے”...
کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
راولپنڈی : پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، راولپنڈی کے اسپتال ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں سے بھر گئے، طبی ماہرین کا ڈینگی مزید پھیلنے کے خدشے کا اظہار۔راولپنڈی میں ڈینگی آﺅٹ آف کنٹرول ہوگیا ،سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیوٹ اسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400کراس کر گئی ہے۔ طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاﺅکےلیے انتہائی خطرناک قرار دیے ہیں۔ کل 4982897گھر چیک کیے گئے جس میں 130336گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ہاٹ سپاٹ ایریاز سے 17862لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113مقامات سے بھاری پیمانے پر...
لاہور: پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔ پاکستان ریلوے نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔ پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا...
VIENNA: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کرتے ہوئے صلاحیت میں اضافے کو سراہا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے بیان کے مطابق ویانا میں 69 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر آئی اے ای اے کے ڈی جی کی چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجا علی رضا انور سے ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈی جی نے پاکستان کی سول نیوکلیئر انرجی کی صلاحیت میں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے نئے صوبوں کے نام پر سندھ کی تقسیم، کالا باغ ڈیم سمیت نئے ڈیمز اور نہروں، کارپوریٹ فارمنگ، پیکا ایکٹ اور دیگر سیاہ قوانین کے خلاف 24 ستمبر 2025 کو حیدرآباد پریس کلب میں عوامی تحریک کی جانب سے منعقدہ کانفرنس کے حوالے سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی میڈیا سیکریٹری کاشف ملاح، مرکزی رہنما نور نبی پلیجو اور سارنگ راجا نے عوامی ورکرز پارٹی کے وفاقی سیکریٹری بخشل تھلہو سے قاسم آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری سے جامشورو میں ان کی...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو صرف 6 برسوں میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی مد میں 9 ارب 43کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 6 برسوں کے دوران دو لاکھ 58 ہزار سے زائد مفت ٹکٹس دیے گئے، اس دوران ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ٹکٹس 95 فیصد رعایت پر دیے گئے۔ اسی طرح مفت اور رعایتی ٹکٹس 2011سے 2016 کے درمیان جاری ہوئے، 2011 میں 58 ہزار 861 اور 2012 میں 51ہزار692 مفت ٹکٹس دیے گئے، 2013 میں 56 ہزار815 اور 2014 میں 43 ہزار 77، 2015 میں 21...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: دوحہ کانفرنس کا کمزور موقف ۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر عائشہ طلعت وزارت (سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات زیر گفتگو موضوعات: 1دوحہ کانفرنس کے بارے میں بین الاقوامی مبصرین کمزور موقف کی بات کر رہے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ دوحہ سربراہی اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گاِ قطر کی جانب سے بھی متوقع ردعمل دیکھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض:سعودی عرب نے یمن کے عوام کے لیے سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو کے تحت 1.38 بلین سعودی ریال (368 ملین امریکی ڈالرز سے زائد) کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔سعودی اخبار ”سعودی گزٹ“ کے مطابق یہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارشات کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے، جو مملکت کی یمن میں سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، یہ امدادی پیکیج یمن کی اقتصادی، مالی اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو کہ شدید اقتصادی چیلنجز کا سامنا...
اسلام ٹائمز: امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کا پہلا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیز جو اسرائیلی چاہتے ہیں وہ فلسطینیوں کو عظیم تر اسرائیل سے نکالنا ہے، وہ فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ہدف ہے۔ تیسرا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے تمام پڑوسی کمزور ہوں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لبنان اور شام دوبارہ کبھی متحد ملک نہ بنیں، اس طرح اسرائیل کے لئے پڑوس میں کبھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مؤقف کے بارے میں کہا کہ انھوں نے ایران کے ساتھ جو کچھ کیا یا کرنے کی...
اسلام ٹائمز: امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کا پہلا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیز جو اسرائیلی چاہتے ہیں وہ فلسطینیوں کو عظیم تر اسرائیل سے نکالنا ہے، وہ فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ہدف ہے۔ تیسرا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے تمام پڑوسی کمزور ہوں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لبنان اور شام دوبارہ کبھی متحد ملک نہ بنیں، اس طرح اسرائیل کے لئے پڑوس میں کبھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مؤقف کے بارے میں کہا کہ انھوں نے ایران کے ساتھ جو کچھ کیا یا کرنے کی...
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
کراچی: بن قاسم پولیس نے 15سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا پر گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مغویہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں اور گھریلو ملازمہ ہیں، 19 ستمبر کو ان کی بیٹیاں 15 سالہ مائرہ اور 12 سالہ صبیحہ اسکول گئیں لیکن چھوٹی بیٹی نے اسکول سے واپسی پر بتایا کہ بڑی بہن کو ساڑھے 11بجے کے قریب 4 نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ملزم ساجد پکڑا، جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساجد نے بتایا...
خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیدرلینڈز کی رُکن پارلیمنٹ نے دلچسپ انداز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطینی پرچم والے لباس میں پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔ اسپیکر نے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے پارلیمںٹ میں تقریر کی اجازت نہیں دی، لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ماسکو:۔ روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاﺅں بریزووے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اس کی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔ادھر یوکرین نے روسی دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا اور...
اسلام ٹائمز: وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جس طرح سیلاب کے باعث لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکومت اس حوالے سے فعال نظر نہیں آرہی۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، اس میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر تنظیمیں میدان عمل میں ہیں، تاہم حکومت کی کوششیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ اپنے اس دورے کے موقع پر وہ انتہائی دشوار گزار علاقوں سے گزرتے ہوئے سلاب متاثرین تک پہنچے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جلال پور پیر والا ضلع ملتان اور علی پور پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں، ان کی...
کوئٹہ: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق...