2025-09-18@23:56:09 GMT
تلاش کی گنتی: 122
«اڈے پر»:
(نئی خبر)
فوٹو فائل سکرنڈ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اصغر اعوان نے پولیس اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانے کا الزام عائد کردیا۔ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں، میرے جوان مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے بھی ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ راولپنڈی: مقابلے میں مارا گیا نوجوان ڈکیت، متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس سلمان نے چند روز قبل ڈکیتی میں شاہ فیصل نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، پولیس اصغر اعوان نے کہا کہ آئس کے نشے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، والدین مجھ...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود میں کھلے عام جوئے کے اڈے قائم ،شارٹ کٹ طریقے سے امیر بننے کے چکر میں نوجوان کنگال ہونے لگے،پولیس سرپرستی کے سبب جواری بے خوف دھندہ کرنے میں مصروف ،شہریوں کا ڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود بھانسنگھ آباد کتر مشین والی گلی میں شمیم حاجی ڈان سمیت دیگر جگہوں پر جوئے کے اڈے کھلے عام چل رہے ہیں جہاں میرپورخاص کے نوجوان امیر بننے کے چکر میں اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو رہے ہیں شہر کے بچے بچے کو ان جوئے کے اڈوں کا پتا ہے۔ ذرائع و بھانسنگھ آباد علاقہ مکینوں کے مطابق حاجی ڈان جوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیارہ پیر کے روز کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران برفانی طوفان کے سبب رن وے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 80 میں سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی لڑاکا طیارہ ’فرینڈلی فائر‘ کا نشانہ بن گیا جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان امریکی شہر منیاپولس سے آنے والی اس پرواز کو پیش آنے والے اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ طیارے کے ساتھ ہوا کیا؟ امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا کے مطابق...
موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کی شمال مشرقی ریاست پنٹ لینڈ میں داعش نے فوجی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے کار بم دھماکے کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی مدد سے خودکش حملے کیے ۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 70 جنگجو ہلاک کر دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوج نے داعش کے خلاف بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صومالی فوج کے ترجمان نے حملے سے متعلق بیان میں کہا کہ فوج نے خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ۔ بیان میں فوج کے جانی نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے ،تاہم فوجی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ۔ یاد رہے کہ فوج...
سعودی عرب کا امدادی قافلہ شام روانہ ہونے کے لیے تیار ہے دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی وزارت دفاع نے صوبہ لازقیہ کے ضلع جبل میں خمیمیم ائر بیس سے روانہ ہونے والے روسی قافلے کو طرطوس شہر کے اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ راکٹوں سے لدی 30گاڑیوں پر مشتمل روسی قافلہ طرطوس کی طرف روانہ ہواتھا۔ وزارت دفاع سے وابستہ فوجی دستوں نے روسی قافلے کو طرطوس میں ایک چوکی پر تقریباً 8 گھنٹے تک انتظار کروایا۔ فوجی اڈے میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر قافلہخمیمیم اڈے پر واپس لوٹ گیا۔واضح رہے کہ روس نے شام میں موجود فوجیوں کو لازقیہ کے خمیمیم ائر بیس میں یکجا کر دیا تھا۔دوسری جانب سعودی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)شہید بینظیر آبادمیں آئیس کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے یونی ورسٹیاںاسکول کالجز آماہ جگاہ بن گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں خطرناک اور سنگین مسائل میں “آئس کا نشہ” سب سے پہلے نمبر پر ہے اس زہریلے اور خطرناک نشے نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے – یہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہو کر ہمارے حجروں ، بیٹھکوں ، اور گلیوں تک آپہنچا ہے اور ہم خاموشی اور بے بسی کیساتھ یہ تماشا دیکھ رہے ہیں – اس نشے نے نہ صرف ہمارے نوجوان نسل کو موت کی طرف دھکیلا ہے بلکہ سارے معاشرے کو انتشار اور بے امنی کا شکار...
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ مسٹریشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے امریکن ایئر لائن اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک حادثے کے بعد واشنگٹن ریگن نیشنل ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر کی پروازوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ایف آئی اے اہلکار بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ کے اطراف صرف پولیس اور طبی ہیلی کاپٹروں کو ہوائی اڈے اور قریبی راستوں کے درمیانی علاقے میں پرواز کی اجازت ہوگی۔ ایف اے اے اہلکار نے کہا کہ یہ پابندیاں ہوائی اڈے کے قریب روٹ 1 اور روٹ 4 پر اثر انداز ہوتی ہیں۔...
نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئربس کی پہلی لینڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادار کے نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز پہلا ایئربس طیارہ لینڈ کرگیا جس سے ہوائی اڈے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ ایئر پورٹ کے منیجر خالد کاکڑ نےشِنہوا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی خصوصی پرواز گوادر ایئرپورٹ پر اتری جو گوادر کی تاریخ میں ایئربس کی پہلی لینڈنگ ہے۔چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت سے لیس ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اترسکتے ہیں۔ اس کے رن وے کی لمبائی...
جنوبی کوریا کے ہوائی اڈے پر آتش زدگی کا شکار ہونے والا طیارہ تباہ ہوگیا ہے سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم واقعے میں مسافر محفوظ رہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے میں پیش آیا۔طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھاکہ اس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ حکام نے فوری طور پر طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا ۔ آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کا...
بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنومیں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکو حرام نے بورنو کی فوجی بیس پر خود کش حملہ کیا ،جس میں کئی فوجی زخمی ہو گئے ۔ فوج کی طرف سے 16 جنوری کو بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سربراہان بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ 2000 ء کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے ۔
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایکسائز نار کوٹکس محکمہ کی نااہلی شہر بھر میں ایک درجن سے زائد گنجان آبادیوں والے علاقوں میں نجی شراب کے اڈے قائم روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کو بڑی تعداد میں شراب کی فروخت کے ساتھ واٹس اپ گروپ پر سپلائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نقلی شراب مسلمانوں اور خاص کر کم عمر نوجوانوں میں فروخت ہونے والے شراب اور گلیوں میں کھلے عام منی وائن شاپ کے خلاف نشاندہی کے باوجود کارروائیاں نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق چاندنی چوک پر مسجد سے 150 فٹ پر موجود شراب کی وائن شاپ سے سرعام مسلمانوں میں شراب فروخت کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منو...
یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔...
کراچی: عالمی منڈیوں تک فضائی رسائی کے اہم پاکستانی ہوائی اڈے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری کو آپریشنل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلا تحریری نوٹم جاری کردیا. پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ متحدہ عرب امارات، یورپ،مشرقِ بعید، وسطی ایشیا اورافریقہ تک اضافی رسائی فراہم کرے گا. 4300 ایکڑ رقبے پر پھیلے پاکستان کے سب سے بڑے ہوئے اڈے کے 12 ہزار فٹ طویل رن وے پر بڑی گنجائش کے حامل ائیربس380 ساختہ طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے. یومیہ بنیاد پر 50 سے زائد ائیر لائنز کو ایندھن بھرنے اور کارگوآپریشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی. سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حوالے سے نوٹم...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او ڈگری پولیس اسٹیشن انسپکٹر سلیم سراج سموں کی ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کارروائی، 7 ہزار 960 لیٹر دیسی شراب اور 4 لاوارث موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، دھندے میں ملوث تین ملزمان نور محمد عرف نورو کمبھار، منور علی کمبھار اور سکندر علی کمبھار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے شراب کی بھٹی پر موجود لاوارث موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے تھانے منتقل کردی گئیں دوسری کارروائی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس کا بہترین اقدام، ڈاڈل شاہ پیٹرول پمپ سے چوری ہونے والی رقم برآمد کر کے اصل اصل مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر...
کینیا میں تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے کے پرزے بکھرے ہوئے ہیں نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارے نے مالندی ہوائی اڈے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ولسن ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم اڑان کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پولیس ترجمان جوزف اونگوے نے بتایا کہ یہ ایک معمول کی تربیتی پرواز تھی۔ طیارے میں ایک پائلٹ، ایک انسٹرکٹر اور ٹرینی سوار تھے ، معجزانہ طور پر تمام افراد زندہ بچ گئے تاہم ہنگامی لیڈنگ کے دوران طیارہ...
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر ائر کی پرواز نمبر ایم ایس 852 کو ادیس ابابا ہوائی اڈے سے قاہرہ جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے میں عملے سمیت 85 افراد سوار تھے۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور طیارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس دوران مسافروں کی پیشہ ورانہ انداز میں دیکھ بھال کی گئی اور انہیں جدہ سے قاہرہ کی 2پروازوں پرواز نمبر میں روانہ کیا گیا۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس معاملے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔