2025-11-07@15:04:25 GMT
تلاش کی گنتی: 97706
«باجوں کی فروخت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر ناصر بٹ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے ایوان کا ماحول متاثر ہوا۔ ایوان بالا کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی بطور پریزائیڈنگ افسر صدارت میں شروع ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ چائلڈ پروٹیکشن کے معاملے پر سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں اور آئندہ نسلوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ 2021 میں قائم کیا گیا اور اس کے بعد تمام اعداد و شمار کا تفصیلی...
ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعے پتہ چلا کہ بڑی تعداد میں غیرملکی افراد خود کو پاکستانی ظاہر کرکے ریکارڈ میں شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ حکومتی اداروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے اور استعمال کرنیوالے افغان شہریوں کیخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کے خصوصی ڈیٹا اینالسیس سسٹم نے فیملی ٹری کمپوزیشن اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لے کر اڑھائی لاکھ سے زائد مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی ہے۔...
بھارت میں متعارف کرائی گئی اگنی ویر اسکیم پر عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ ملک بھر میں سابق فوجیوں اور موجودہ بھرتی شدہ اہلکاروں کی جانب سے دہلی، پونے اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں پنشن کی بحالی اور روزگار کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت فوجی اہلکاروں کو صرف 4 سالہ خدمات دی جاتی ہیں، اس کے بعد انہیں نہ پنشن ملتی ہے اور نہ مستقل ملازمت کی ضمانت، جس سے نوجوانوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پالیسی نہ صرف بھارتی معیشت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے بلکہ فوج کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی اور مورال میں گراوٹ کی بھی عکاس...
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ So cuteآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH — Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025 ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل...
اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے...
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی منظوری دینے والی ہے۔ اس ضمن میں نیپرا 11 نومبر 2025 کو عوامی سماعت کرے گی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔ یہ پیکیج بجلی کی طلب میں اضافے، نظام کے بہتر استعمال اور غیر فعال پیداواری صلاحیت سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ NEPRA will conduct a public hearing on November 11 to consider the federal government’s proposed incremental consumption package for industrial and agricultural electricity consumers. The plan introduces a flat rate of Rs22.98 per unit for incremental usage to help revive...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم پر ججز اور وکلاء کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔آئینی بینچ میں سول سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا یہ کیس آج ختم ہو جائے گا؟وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے خیال سے آج شائد کیس ختم نہ ہو پائے۔وکیل فیصل صدیقی نے نام لیے بغیر 27 ویں آئینی ترمیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کیس کا آج فیصلہ کیا جائے، میں وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں کیس پر دلائل دینا نہیں چاہتا، بلڈنگ ہی لے لینی تھی تو وفاقی شرعی عدالت کی کیوں؟...
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے جموں سے لیکر کے آج تک بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی عظیم مثال قائم کی اور اپنے خون سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں شہدائے جموں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے جموں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے...
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر محترم الہام علی یوف کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ یومِ فتح (Victory Day) کی 5ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں، جو دارالحکومت باکو میں منعقد ہوں گی۔ مزید پڑھیں: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر دورے کے دوران وزیراعظم یومِ فتح کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علی یوف سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر...
راولپنڈی: ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 17 کروڑ روپے کے بزنس فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور کرلی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ین جن فو کو 20 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا جس پر بزنس کے لین دین میں 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ لین دین کے حوالے سے کوئی چیک یا اشٹام پیپر موجود نہیں، صرف زبانی الزام کی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی بطور چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی دوبارہ تقرری سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر کردیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی عدالتی احکامات کے مطابق فرائض سر انجام دیں گے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام محکمے چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس علی اکبر قریشی کی معاونت کریں جبکہ علی اکبر قریشی صاف پانی کو بچانے، اسموگ کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں یہ بھی اضافہ کیا کہ ایڈووکیٹ حنا...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...
سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق سماعت کے دوران ججز اور وکیل فیصل صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جو سول سروس رولز سے متعلق مقدمے کے ساتھ فکس تھا۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس آج ختم ہو جائے گا، جس پر وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ میرے خیال سے آج شاید کیس ختم نہ ہو پائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کیس کا آج فیصلہ کیا جائے۔ مزید پڑھیں:سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے میں زخمی نوجوان دم توڑ...
بنگلہ دیش کے قومی مفاہمتی کمیشن نے حالیہ دعوؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے 83 کروڑ ٹکہ مہمان نوازی پر خرچ کیے۔ کمیشن، جس کی سربراہی پروفیسر محمد یونس کر رہے ہیں، نے جمعے کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ دعوے جان بوجھ کر کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ بیان کے مطابق کمیشن کے قیام (15 فروری 2025) سے اب تک مالی سال 2024–25 اور 2025–26 کے لیے منظور شدہ کل بجٹ 7 کروڑ 23 لاکھ 31 ہزار 26 ٹکہ تھا، جس میں سے 31 اکتوبر 2025 تک صرف 1 کروڑ 71 لاکھ...
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے یہ استعفے دو روز قبل وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم اب تک ان کی منظوری نہیں دی گئی۔ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے آٹھ افسران کیخلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سات گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو وزارت داخلہ کو موصول ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے یہ استعفے دو روز قبل وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، تاہم اب تک ان کی منظوری نہیں دی گئی۔ گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے...
ایران کیخلاف پابندیوں کو "انتہائی سخت" قرار دیتے ہوئے انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ تہران نے واشنگٹن سے "پابندیوں کے خاتمے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران "سخت ترین" اور "شدید ترین" اقتصادی پابندیوں کی زد میں ہے۔ وسطی ایشیا کے 5 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے دعوی کیا کہ تہران نے واشنگٹن سے "پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ" کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، انتہاء پسند امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے پوچھا ہے کہ کیا پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں یا نہیں؟.. البتہ مَیں اس بارے سننے کو تیار ہوں! رپورٹ کے مطابق...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے اس فیصلے کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جب کہ یہ ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں کی گئی۔ PPP Chairman Bilawal Bhutto-Zardari says his party’s CEC meeting has rejected the majority of the proposed 27th Amendment, adding it has only backed amendments to Article 243 of the...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
کلیم اختر: گنے کاکرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ایف بی آر نے شوگر ملز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر دی ہے ، الیکٹرانک مانیٹرنگ کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ایف بی آر کی ہدایت پر شوگر ملز میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 40B کے نفاذ کیلئے قابل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں،ٹیکس چوری کو روکنے اور تیار چینی کی سخت مانیٹرنگ کرنا ایف بی آر کے افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ان لینڈ ریونیو...
وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگا کر ٹویٹ کرنے پر درج مقدمے کے معاملے میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔شاندانہ گلزار پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار نے مقدمہ چیلنج کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروا لی ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے ای پی اے کے افسران سڑکوں پر مانیٹرنگ کرتے چاہئیں، ڈائریکٹرز سڑکوں پر کھڑے ہو کر دیکھیں کون سی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ دو تین روز میں اے کیو آئی بہتر ہوا ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ عدالت نے ای پی اے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاہور سمیت موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ جب میں سڑک پر نکلتا ہوں تو درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جےیوآئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے ۔ اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹیرین سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشاورت بھی ہوگی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سول سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے ججز اور وکلاء میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس آج ختم ہو جائے گا؟ وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ میرے خیال سے آج شاید کیس ختم نہ ہو پائے۔ دوران سماعت، وکیل فیصل صدیقی نے نام لیے بغیر 27 آئینی ترمیم کا تذکرہ کیا۔ وکیل فیصل صدیقی میری درخواست ہے کہ کیس کا آج فیصلہ کیا جائے، میں وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں کیس پر دلائل دینا نہیں...
پشاورکی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ایک ایسے نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جو برصغیر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کو ختم یا معطل کرنا نہ صرف خطے کے ماحولیاتی توازن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی برادری کے اعتماد کو بھی کمزور کرتا ہے، جو...
ریاض احمدچودھری قیام پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد 29 اکتوبر 1947 کوبھارت نے کشمیر پر لشکر کشی کی اور ریاست ہائے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جما لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ 6 نو مبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے۔ اس دن مظلوم اورمجبور ریاستی مسلمانوں کا خون اس بے دردی سے بہایا گیا جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی۔ 6 نومبر یوم شہداء جموں تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ہے ۔لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی محبت ، بھارت...
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے ایک بہترین اثاثے کی مانند ہے، پاکستان اور ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر نے نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا...
پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، اگرچہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لیے بڑی خدمات ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ عدالتوں میں کیسز سیاسی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں، جس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری جب کھڑے ہوئے تو پورا پاکستان ان کے ساتھ...
سٹی42: بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹامپ پیپر حاصل کرنا اب آسان ہو گیا ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے اوورسیز شہریوں کے لیے او ٹی پی حاصل کرنے کے عمل میں آسانی پیدا کر دی ہے۔ اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانی او ٹی پی اپنی ای میل ایڈریس پر وصول کر سکیں گے، جس سے اسٹامپ پیپر کے حصول میں پیش آنے والی رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ اس سے قبل نئی پالیسی کے تحت اسٹامپ پیپر حاصل کرنے کے لیے رجسٹرڈ سم ضروری تھا، جو اوورسیز شہریوں کے لیے مشکل ثابت ہو رہی تھی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن ترجمان PLRA کے مطابق اوورسیز...
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی تنقید، تنگ نظری اور ججمنٹل رویے سے تنگ آ کر ملک چھوڑ دیا ہے۔ ویڈیو میں سامعہ حجاب نے کہا کہ میرے کپڑے دن بدن چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ میری اپنی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی سوچ ہے، یہ میری غلطی نہیں ہے، یہ قوم کی غلطی ہے، لوگوں کی تنگ ذہنیت نے میرا جینا مشکل کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حکومت اور عوام دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے، حکومت اور عوام آپس میں ملے ہوئے ہیں، اندر سے سب ایک جیسے ہیں، کسی کو کسی کی پرواہ نہیں۔ View this post on...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں ضمنی الیکشن روکنے سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔درخواست پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے سربراہ شیخ مختار کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکا گیا۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی کوشش کی، مگر الیکشن کمیشن نے اجازت نہیں دی۔ حلقے میں ستمبر میں آنے والے سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی ہوا تھا، لیکن نئے انتخابی شیڈول کے اعلان پر امیدوار کو دوبارہ کاغذات جمع...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔ وکی کوشل کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی۔ ڈی ایس پی چوہدری جاوید کے مطابق حملے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔افسران کے مطابق مشکوک شخص کو لڑکیوں کے ساتھ جنگل کی طرف جاتا دیکھ کر مقامی شہریوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شک کی بنیاد پر مقام کی نشاندہی کی اور ملزم تک رسائی حاصل کی۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے کے وار سے دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ حراست اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا...
’جیو نیوز‘ گریب سینیٹ میں اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز پارلیمانی لیڈر علی ظفر کے کمرے میں موجود ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس، سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور فیصل جاوید شریک ہیں۔
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتارپولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1 کروڑ 30 لاکھ لوگ بیماریوں کے سبب غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن میں 118 موبائل ویکسینیشن وین صوبوں کو بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج 118 گاڑیاں صوبوں کو بھجوا رہے ہیں تاکہ ہر بچے کی ویکسینیشن ہو سکے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں تین لاکھ 97 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی، جن بچوں کی ویکسینیشن ہو جاتی ہے وہ 13 بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 4 لاکھ 63 ہزار بچوں کو چند بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ہی لگا سکے ہیں، تمام بچوں کو...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان حسیب اور نوید ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم محمد حسیب پر تھانہ لانڈھی، کورنگی اور کھوکھراپار میں مقدمات درج ہیں۔سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزمان، برآمد ہونے والے دو موبائلز اور مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا میچ کویت کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ عدنان ادریس 17، بلال طاہر 24 رنز بنا سکے جبکہ میت بھوسر نے 41 اور عثمان پٹیل نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا...
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی۔ شیخ رشید احمد نے درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے دائر کی۔ گزشتہ روز شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا گیا۔ عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی۔ توہین عدالت پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں میں جعلی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے انسدادِ جعلسازی کی کارروائیاں اور خفیہ نگرانی مزید تیز کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد بی جی بی حکام کے مطابق، جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے خصوصی آپریشنز جاری ہیں، جب کہ عوامی آگاہی مہمات کو بھی مزید مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جعلی کرنسی کی شناخت اور رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بی جی بی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل...
ون اِن، ون آﺅٹ پالیسی کے تحت ڈی پورٹ ہونے کے باوجود برطانیہ واپس آنیوالے تارکین وطن کو دوسری مرتبہ ملک بدر کردیا گیا۔ ایرانی شخص کو برطانیہ میں چھپے دو ہفتے سے زائد قیام گزر چکا تھا ہوم آفس کی طرف سے اسے فرانس واپس بجھوا دیا گیا ہے۔ وہ 6 اگست کو برطانیہ میں داخل ہوا‘ چونکہ برطانیہ اور فرانس کے مابین تارکین وطن کے تبادلے کا معاہدہ طے پاچکا تھا اس لیے اسے گرفتاری کے بعد 19ستمبر کو ایک طے شدہ پرواز کے ذریعے برطانیہ سے نکال دیا گیا۔ اس نے پیرس میں ایک تارکین وطن کی قیام گاہ میں پناہ لی مگر وہ وہاں سے نکل گیا اور شمالی فرانس کے ساحل پر پہنچ جہاں...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس،عسکری ٹاور اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیسز پر سماعت کی،جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا...
سوشل میڈیا صارفین نے نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر کا ہمشکل قرار دے دیا۔ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس کے بعد سے ظہران ممدانی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں ۔حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ظہران ممدانی کی پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر میں مشابہت ڈھونڈ نکالی۔صارفین نے ظہران ممدانی کی تصاویر جنید خان کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہیں انہیں جنید خان کا ہمشکل کہیں جنید خان کی کاربن کاپی قراردیا۔جنید خان نے ان وائرل تصاویر اور تبصروں کا اسکرین...
ستائیس ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر گفتگو کے لیے ایم کیو ایم کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، ارشد وہرہ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا اور آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے ایک نکاتی ایجنڈے پر حکومت سے اتحاد کیا تھا، وفاق اور...
حال ہی میں منتخب ہونے والے نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی ناصرف امریکا بلکہ پاکستان میں بھی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ظہران ممدانی کی شکل پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان سے حیران کن حد تک ملتی جلتی ہے۔ افریقی ملک یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی مسلمان، انہوں نے 34 سال کی عمر میں امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور نوجوان ووٹرز کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ان کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے مسلمان ان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ظہران ممدانی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین فوراً...
مظفرگڑھ میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی، مشکوک شخص کو جنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ زخمی ہونے والی لڑکیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری میں جانچنے...
قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے جس کے باعث آج کی 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز احتجاج کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری کو...
بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے۔ وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ شوبز شخصیات اور مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں اپریل 2022 اور 2023 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔...
ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی وجوہات اور مینٹیننس تاخیر کے باعث آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں، پرواز پی کے 225 اب بھی ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر ہے۔ اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن کا حامل طیارہ جو کراچی تا اسلام آباد پی کے 308 کے تحت آپریٹ کر رہا تھا، اس کو انجن نمبر 1 کے ایگزاسٹ کون سلیو میں نقص کے باعث سروس سے نکال دیا گیا جس کے نتیجے میں پی کے 308/309 اور 451/452 منسوخ کر دی گئیں۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن جمعرات کی شام اسلام آباد کراچی پی کے 369 منسوخ کی گئی جبکہ اسلام آباد/اسکردو...
محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے اور صبح و رات کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں قدرے سرد رہے گا، جبکہ ہفتہ کو صبح اور رات کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟ پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور ملحقہ پہاڑی...
27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں مجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے...
سینئر صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے خاتون صحافی فرزانہ علی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سخت مکالمے کے دعوے کی تردید کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تلخ سوال کیا تو وہ برہم ہوئے لیکن ساتھ بیٹھے سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے مبینہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر پابندی لگا دینی چاہیے تاہم صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور نے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہا کہ ہمارے لیئے تو ریاست آپ ہی ہیں، ہمارے ٹکرز بھی...
پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولاناعبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور ضلعی حکومت کی جانب سے اجتماع کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنے اپنے کیمپس لگا رکھے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم، راولپنڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں الجیریا کی حریف باکسر کو پانچ-صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔فاطمہ زہرا کی یہ شان دار کامیابی نہ صرف کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین باکسرز کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔فاطمہ زہرا کی فتح نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔...
قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی وجوہات اور مینٹیننس تاخیر کے باعث آپریشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں، پرواز پی کے 225 اب بھی ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر ہے۔ اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن کا حامل طیارہ جو کراچی تا اسلام آباد پی کے 308 کے تحت آپریٹ کر رہا تھا، اس کو انجن نمبر 1 کے ایگزاسٹ کون سلیو میں نقص کے باعث سروس سے نکال دیا گیا جس کے نتیجے میں پی کے 308/309 اور 451/452 منسوخ کر دی گئیں۔ جمعرات کی شام اسلام آباد کراچی پی کے 369 منسوخ کی گئی جبکہ اسلام آباد/اسکردو کی دوطرفہ پروازیں پی کے 451-452 منسوخ کی گئیں۔ کئی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں میں بھی نمایاں تاخیر...
پشاور: ٹانک کے گاؤں داؤد خیل میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل قیمت خان شہید ہوگئے۔ ڈی پی او ٹانک کے مطابق شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں پولیس اور ایف سی کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی میت پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئی۔
لاہور میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا 2025 کا آج تیسرا روز ہے جس میں پاکستان میں صنعتی ترقی اور جدت کا نیا رُخ پیش کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر (آئی ٹی آئی ایف) ایشیا کا لاہور ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین نے تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور چین کے صنعتکار اور ماہرینِ ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔ ایونٹ میں انجینئرنگ، مائنز اینڈ منرلز سمیت مختلف صنعتی شعبوں کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز شرکا کی...
کابل: اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان (یوناما) نے اپنی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں خواتین کے بنیادی حقوق بدستور سلب ہیں اور ان پر تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت سمیت متعدد پابندیاں برقرار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے عرصے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، خاص طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں پر سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں۔ یوناما کے مطابق، طالبان حکام نے 2023 میں خواتین کے اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخلے پر عائد پابندی کو برقرار رکھا ہے، جب کہ 2022 سے تعلیمی اداروں میں خواتین اور لڑکیوں کے داخلے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ رپورٹ میں...
امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کیریئر کے اختتام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔ 85 سالہ نینسی پیلوسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سب سے پہلے میرے سان فرانسسکو کے عوام یہ خبر سنیں، میں آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی، شکرگزار دل کے ساتھ، میں اپنے آخری سال کو آپ کی نمائندہ کے طور پر دیکھ رہی ہوں۔ پیلوسی اس وقت کانگریس کی اپنی 19ویں مدت مکمل کر رہی ہیں، جو 3 جنوری 2027 کو ختم ہوگی۔ نینسی پیلوسی نے 2007 میں امریکا میں...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جہاں آراء عالم نے سابق سلیکٹر پر نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے۔ اس حوالے سے سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈ کپ 2022 میں ان کے پاس نامناسب انداز میں آئے تھے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی میڈیا میں قومی ٹیم کی ایک سابق رکن کے ٹیم سے جڑے شخص پر مِس کنڈکٹ کے الزامات پڑھے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بی سی بی کے مطابق یہ کمیٹی 15 روز میں تحقیقات...
بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انہیں بار بار غیر مناسب حرکات اور نازیبا پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی شکایات کو بورڈ حکام نے مسلسل نظر انداز کیا۔ جہاں آرا، جو اس وقت ذہنی صحت کے مسائل کے باعث ٹیم سے دور ہیں، نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے انہیں غیر اخلاقی پیشکش کی، اور انکار کرنے پر انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ’بار بار نازیبا پیشکشیں کی...
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا، اجلاس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی اِی سی نے منظور کرلیں۔ کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلزپارٹی کے پاس آیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی بات کی، ہم اس تجویز کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کا سوچا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےصرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے، باقی پوائنٹس پوری...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔ ایون فیلڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جارہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی...
راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔ ضلع بھر کے تنور آج جمعہ تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ناشتہ، لنچ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثر افراد بغیر ناشتہ کیے اسکولز اور دفاتر روانہ ہورہے ہیں۔ گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کے شہری صبح ناشتہ میں نان، روغنی نان، تنوری پراٹھوں سے تیسرے دن بھی محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کی بیکریوں سے رس کیک، بن اور شیر مال کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جیل...
دوحہ: معروف عالمی جریدے الجزیرہ نے بھارتی گودی میڈیا کے منظم جھوٹ، سنسنی خیزی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی کے تحت میڈیا کو ہندوتوا نظریہ کے فروغ اور پڑوسی ممالک کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، بھارتی میڈیا پر اعتبار کا بحران سب سے زیادہ خود بھارت کے اندر محسوس کیا جا رہا ہے، جہاں میڈیا ادارے بتدریج سیاسی اور کارپوریٹ اتحادیوں کے قبضے میں جا رہے ہیں۔ بھارتی صحافی مینا کشی راوی نے کہا کہ "ہندوستانی میڈیا اب آزاد صحافت کا ذریعہ نہیں بلکہ پروپیگنڈا ٹول بن چکا ہے، جو پڑوسی...
برلن: جرمنی میں ایک پالی ایٹیو کیئر نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 دیگر کے قتل کی کوشش کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ نرس نے زیادہ تر بزرگ مریضوں کو سکون آور اور درد کم کرنے والی ادویات کی زیادہ مقدار کے انجیکشن اس لیے لگائے تاکہ رات کی شفٹوں میں کام کا بوجھ کم کر سکے۔ یہ خوفناک واقعات دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے دوران ویورسیلن (Wuerselen) کے ایک اسپتال میں پیش آئے جو مغربی جرمنی میں واقع ہے۔ تحقیقات کے مطابق، ملزم نرس 2007 میں نرسنگ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد 2020 سے اسی اسپتال میں...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
کراچی: ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ نٹ شیل کے تحت کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے،...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
ویب ڈیسک :کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی چالان کی رقم بڑھادی گئی، شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک اور شہر میں چالان کی رقم میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائےگا، لائسنس نہ ہونے پر 2500 کا چالان ہوگا۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 اور غلط پارکنگ پر 2 ہزار کا چالان ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا، گاڑیوں کے انڈییکٹر نہ ہونے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون...
انتخابی مہم کے دوران خود کو "امن کا امیدوار" کے طور پر متعارف کروانے اور نئی جنگیں شروع کرنے سے گریز کا وعدہ دینے والے انتہاء پسند امریکی صدر نے شیخیاں بگھارتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران کیخلاف اسرائیلی ہوائی حملوں کی کمان "مَیں" نے کی! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں شیخیاں بگھارتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ "مَیں" نے 12 روزہ جنگ میں ایران پر اسرائیلی حملے میں "بنیادی کردار" ادا کیا تھا۔ انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا تھا.. یہ حملہ بہت، بہت طاقتور تھا.. اور اس کی ذمہ داری "میرے پاس" تھی! واضح...
منیلا: فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی (Kalmaegi) نے وسطی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، طوفان کے باعث 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طغیانی نے شہر سیبو سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز بہا دیے۔ حکام کے مطابق، طوفان کالمیگی کو رواں سال 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال بگڑنے پر صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ People solemnly kneel & pray — at least 140 killed in Typhoon Kalmaegi in Philippines...
آسٹریلیا کی وِکٹورین پریمیئر کرکٹ میں کھیلنے والے سابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ (گیند سے چھیڑ چھاڑ) کے الزام میں 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر، جو مقامی کلب کی جانب سے کھیل رہے تھے، پر میچ آفیشلز نے گیند کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ڈسپلنری پینل نے ان پر 5 میچز کی معطلی کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیے ڈیوڈ وارنر پر عائد پابندی ختم، 6 سال بعد کپتانی مل گئی عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پی ایس ایل میں مختلف...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پیپلزبس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزبس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب سسٹم کو سیف سٹی پروجیکٹ سےجوڑا جائےگا۔ انہوں نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کےنظام کو محفوظ بنانا اور شہری علاقوں میں سکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جب کہ کیمروں کے انضمام کے بعد ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے اقدامات میں بہتری آئےگی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت دسمبرمیں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے...
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی بات غور سے سن رہی ہے کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اُنہوں نے شہباز شریف کا کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ اُنہی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں۔ پنجاب کا انتظام چلانا آسان کام نہیں، تاہم سی سی ڈی سسٹم (CCD) کی بدولت صوبے میں عوام محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جمعرات کے روز لندن پہنچیں جہاں وہ 2 روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی تاکہ ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کر سکیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں...
ویب ڈیسک: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں تبدیلی کر دی ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے۔ نئی شرح کے تحت بعض اسکیموں میں منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ کچھ میں کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرحِ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہے، جو 12.96...
وفاقی کابینہ کا آج صبح طلب کیا گیا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا، تاہم وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی منظوری دی جانی تھی، جبکہ متعدد دیگر اہم حکومتی امور پر بھی غور متوقع تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے تباہ کن کردار کو تسلیم کرنیکے باوجود عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے ان حملوں کی مذمت سے ایک بار پھر گریز کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کئے بغیر "تہران کے ساتھ سفارتکاری کی جانب واپسی" پر زور دیا ہے۔ فرانس 24 کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کو تسلیم کرنے کے باوجود کہ امریکہ و اسرائیل کے جارحانہ حملوں سے "سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے"، رافائٖل گروسی نے کہا کہ اُس وقت، جون میں، ہم نے طاقت کے ذریعے سفارتکاری کو نظرانداز کیا...
سٹی42: ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب کونسل آف دی آرٹس مغیث بن عزیز نے مختلف تھیٹرز کے دورے کیے اور دورانِ ڈرامہ سی سی ٹی وی کیمرے آن رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی جانے کا بہانہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، اگر ڈرامہ جنریٹر چلا کر جاری رکھا جا سکتا ہے تو کیمرے بھی آن رہنے چاہئیں۔ مغیث بن عزیز نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ قبل...
چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات: انڈسٹریل زون، پارک میں بہترین پوٹینشل، ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی امپورٹ پر ریلیف دینگے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز سے چین کے نمایاں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے لئے گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی وفد میں خواتین سرمایہ کاروں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرانے کا مقصد سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی ہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ پنجاب کے انڈسٹریل زون اور انڈسٹریل...
استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور، افغانستان کی طرف سے فائرنگ: ذمہ دارانہ جواب دیا، سیز فائر برقرار: پاکستان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پاک افغان چمن بارڈر کے واقعہ پرافغانستان کی جانب سے گردش کرنے والی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیاجنگ بندی بدستور برقرار ہے، وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان جاری مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان اور افغانستان...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
ترک وزیر داخلہ کی وزیراعظم، محسن نقوی سے ملاقاتیں: دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کیخلاف ورکنگ گروپ پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی و منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاک ترک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آمد پر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیشتر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ جمعرات کو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگی کے وفد نے حال ہی میں پیپلز پارٹی سے ملاقات کی تھی تاکہ اس کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نیئر بخاری اور شازیہ مری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بلاول نے بتایا کہ زیرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری آج متوقع ہے، جس کے لیے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کو ترمیمی مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کی تجاویز کو 27ویں آئینی ترمیم...
انتہاء پسند امریکی صدر نے، کئی ایک دہائیوں سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ مکمل سفارتی و تجارتی تعلقات کے حامل مسلم ملک قازقستان، کی "ابراہم معاہدے" میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر نے ٹرتھ نامی سوشل پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ "قازقستان" بھی اسرائیل کے ساتھ "مفاہمتی منصوبے" میں شامل ہو گیا ہے کہ جسے "ابراہم ایکارڈز" کہا جاتا ہے! انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا کہ قازقستان میری صدارت کی دوسری مدت میں ان معاہدوں میں شامل ہونے والا "پہلا ملک" ہے اور امید ہے کہ "کئی ایک دوسرے ممالک" بھی اس معاہدے میں شامل ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسی حالت میں سامنے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ برائے تجارتی پالیسی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ پر زور دیا گیا۔ احسن اقبال نے حکومت کی گزشتہ تین سال کے معاشی استحکام اور ترقی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور مضبوط عوامی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔