2025-10-04@22:58:07 GMT
تلاش کی گنتی: 751
«بشنوی گینگ»:
(نئی خبر)
مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ باغی گروپ کی اپیل سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقے میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی اشد ضرورت ہے۔ خانہ جنگی سے بے گھر افراد...
کوئٹہ: شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔...
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب امریکا نے جنوبی کیریبین اور قریبی پانیوں میں اپنی بحری افواج کی غیر معمولی تعیناتی کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لاطینی امریکا کے منشیات فروش کارٹلز کے خطرات سے نمٹنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو اپنی حکومت کی مرکزی ترجیح قرار دیا ہے جسے وہ غیر قانونی ہجرت روکنے اور جنوبی سرحد محفوظ بنانے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اس...
صنعا: اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں انصاراللّٰہ (حوثی) کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے وقت انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔ دوسری جانب انصاراللّٰہ نے اسرائیلی دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت محفوظ ہے اور فضائی حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ Post Views: 9
انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق قومی ویمن چیمپئن پلوشہ بشیر نے سوشل میڈیا پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔ ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز 2010 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔ وہ ایشن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
35 ویں قومی گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، علی ڈنو گوپانگ سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سامان، لوگو اور ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔ وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں گیمز کے انعقاد سے قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی۔ گیمز کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے انوکھے اور حیران کن ریکارڈز کی تصویری جھلکیاں جاری کی ہیں۔ یہ ادارہ پہلی مرتبہ 27 اگست 1955 کو منظر عام پر آیا تھا، جب لندن کے ایک جم کے اوپر والے کمرے میں پہلی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز مرتب کی گئی۔ تب سے اب تک یہ کتاب دنیا بھر میں غیر معمولی کارناموں اور حیران کن ریکارڈز کی پہچان بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟ 70ویں سالگرہ پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کی گئی تصویری جھلکیوں میں مختلف افراد اور جانوروں کے...
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس گرفتارکر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔
لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف عائد الزامات اور درج مقدمات کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ اُردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ ایسے لوگوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی جو نوجوانوں میں جوئے والی گیمز یا اس طرح کی دیگر چیزوں کو فروغ دے رہے ہیں، جو لوگ بچوں کو جوئے کی طرف راغب کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ٹک ٹاک یا اس طرح کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو...
CHENGDU: چین میں منعقد 12 ویں عالمی گیمز2025 میزبان کی بالادستی اور رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ چین کے شہر چینگ ڈو کے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں عالمی گیمز 2025 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی اور اگلے عالمی گیمز2029 میں جرمنی کے شہر کارل شروہے میں ہوں گے۔ پہلی مرتبہ چین کی میزبانی میں منعقدہ عالمی گیمز میں 110سے زائد ممالک اور مختلف خطوں کے 4 ہزارکے لگ بھگ کھلاڑیوں نے 34 کھیلوں کے 256 ایونٹس میں حصہ لیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 83 ممالک اور خطوں کے کھلاڑی پوڈیم تک پہنچے۔ عالمی گیمز کے ایونٹس 27 مختلف مقامات پر منعقد ہوئے اور اس میں سب سے بڑا دستہ چین...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی...
ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
چین کے شہر چینگ ڈومیں جاری 12ویں عالمی گیمز 2025ء میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرائن کی صوفیہ ہیریچکو نے ویمن سرفیس 4سومیٹر میں 3 منٹ 11.88 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، میزبان چین نے 4 بائی 50 ویمن سرفیس ریلے میں ایک منٹ 99.07سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ ہنگری کے سازابو گیورگئی مردوں کے بائی فینز 50 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے، ان کا وقت 17.96 سیکنڈز رہا۔ جرمنی نے مینز سرفیس ریلے 4 بائی 50 میٹر میں 59.35 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، پولینڈ کے کروپی ڈیلوسکی نے40.45 سیکنڈز کے ساتھ مینز بائی فنز100 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہنگری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو چار سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے اور ان سے باوقار زندگی گزارنے کے مواقع چھین لیے گئے ہیں۔افغانستان کے لیے ادارے کی خصوصی نمائندہ سوزن فرگوسن نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان نے ایسے درجنوں احکامات جاری کیے ہیں جن کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کو حقوق اور وقار سے محروم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا سنگین...
لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پوری قوم معرکۂ حق ایوارڈ کی حق دار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔ ایم ڈی سوئی نادرن نے پاک افوج کے معرقہ حق کی فتح پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک...
کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ...
مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا...
سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے "کپس کیفے” پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔ کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) یہ رپورٹ 'ڈوئچے کرنکن فیرزیشے رُنگ‘ (ڈی کے وی) کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی نے اسے ''تشویشناک ریکارڈ‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف دو فیصد جرمن شہری مکمل طور پر صحت مند طرز زندگی کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔ کولون شہر کے 'ڈوئچے اشپورٹ ہوخ شولے‘ اور یونیورسٹی آف وُرسُبرگ کے تعاون سے تیار کردہ ڈی کے وی رپورٹ 2025 میں جرمن شہریوں کے صحت سے متعلق رویوں کا آٹھویں بار جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے میں غذائیت، جسمانی سرگرمیوں، شراب نوشی، تمباکو نوشی، اسٹریس اور بیٹھنے کے وقت پر توجہ دی گئی۔ اس سروے کے لیے 11 فروری...
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں اسحاق ڈار نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک...
تھر کے خشک و ریتلے صحرا میں جہاں کبھی سبزہ اُگنا ناممکن سمجھا جاتا تھا، وہیں اسلام کوٹ کے تھرکول بلاک ٹو پر قائم انصاری گرین پارک ایک نیا اور حیات بخش منظر پیش کررہا ہے۔ یہ پارک زیرِ زمین نمکیاتی پانی سے سیراب ہوتا ہے، اور جدید ڈرِپ ایریگیشن نظام کے ذریعے یہاں اب تک 11 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان پودوں میں نیم، کیکر، لیموں سمیت مختلف پھلدار درخت اور مقامی اقسام شامل ہیں، جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ صحرا کی بےجان فضا میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پارک کا ایک اور دلکش پہلو یہاں موجود چھوٹا سا زو ہے، جو دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اس...
پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ویمن...
ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ راناثنااللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کےلیے آنا چاہتے ہیں، اگر بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ 10...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.(جاری ہے) برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو...
12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔ ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ...
کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو...
کراچی: پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد میں پی ائی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاوں گی۔ جین میریٹ کو ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔ پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہواباز...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے...
ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کے باضابطہ آغاز کے بعد پارٹی کے ایک رہنما اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق کیس میں5 اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت دیگر مقدمات بھی زیرِ التوا ہیں۔ عمران...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت...
---فائل فوٹو کراچی میں خودکار ٹریفک چالان کا نظام متعارف کروادیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصویر گھر پہنچائی جائے گی۔کراچی کی ٹریفک پولیس جلد ہی روایتی طریقہ کار کو خیرباد کہہ کر جدید ڈیجیٹل ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا رہی ہے، جسے ٹریفک ریگولیشن سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کا نام دیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت شہر بھر میں نصب ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) کیمروں کی مدد سے رفتار کی حد عبور کرنے، سگنل توڑنے اور غلط پارکنگ جیسی خلاف ورزیوں کی خودکار نگرانی کی جائے گی۔ کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیںکراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کوئی آسان قدم نہیں تھا...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ لمی کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جگہ ممکنہ آنے والی قوت، ان سے زیادہ بدتر نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈیوڈ لمی" نے گارڈین کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنماء مجھے یہ نہیں سمجھا سکے کہ انہیں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کیا ضرورت ہے؟۔ میں ایران کا یہ موقف تسلیم نہیں کرتا جسے وہ اپناتے ہیں کہ یورینیم کا...
اس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی ملے ہیں، ملزمان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی ملے ہیں، ملزمان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون تبادلہ کر دیا جبکہ ان کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل کیے گئے پولیس افسران میں انسپکٹر (لیگل) دلدار خان انویسٹی گیشن ون ایسٹ ، انسپکٹر منظر حسین قادری ایس آئی او تھانہ سچل انویسٹی گیشن ون ، انسپکٹر ممتاز علی انویسٹی گیشن ون تھانہ سچل ، انسپکٹر مظفرالحق قائم مقام ایس آئی او تھانہ ماڈل کالونی انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد اکرم انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد نسیم ایس آئی...
لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...

ریان صدیقی: مائیکرو سافٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے دنیا کے سب سے کم عمر سافٹ ویئر انجینئر کی ولولہ انگیز کہانی
’زندگی بہت مختصر ہے، اس لیے خراب سافٹ ویئر بنانے کی گنجائش ہی نہیں۔‘ یہ الفاظ ہیں ریّان صدیقی کے، جو محض 16 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ ادارے میں باقاعدہ ملازمت حاصل کر کے دنیا کے سب سے کم عمر مرد سافٹ ویئر انجینئر بن گئے۔ ریکارڈ قائم کرنے کا لمحہ ریان صدیقی نے یہ اعزاز 17 ستمبر 2021 کو حاصل کیا، جب ان کی عمر 16 سال اور 340 دن تھی۔ یہ کارنامہ انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر گیا۔ نہایت کم عمری سے ٹیکنالوجی میں دلچسپی ریان کا سفر غیر معمولی رہا ہے۔ صرف 9 سال کی عمر میں کوڈنگ شروع کی، 12 سال کی عمر میں ایک بڑی...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور کا ڈرامائی موڑ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے پہلے گیند پر چھکا کھانے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے باقی گیندوں پر سخت گیند بازی کی اور ٹیم...
کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔
عرفان ملک:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ جرائم، تفتیشی پیش رفت اور پولیس کارکردگی سے متعلق تفصیلات فراہم کیں, انہوں نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات اور متعدد زیرِ تفتیش کیسز میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی. ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ میں 72سالہ بزرگ کو اغوا کےبعد قتل کرنیوالے باپ بیٹا سمیت 2ملزمان گرفتار کر لئے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ مرکزی ملزم اور مقتول فرخ شکیل آپس میں گہرے دوست تھے،ملزمان نے بذریعہ فون مقتول کو اپنے...
اسلام آباد(خبرنگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیلی ادارے پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی پی ای پی اے کی کارکردگی کو جواز بنا کر فیصلہ کیا گیا ہے 30 نومبر 2025 تک ایجنسی کو ختم کرتے ہوئے بنیادی ماحولیاتی ریگولیٹری ذمہ داریوں کو براہ راست وزارت موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کردیاجائے دستیاب دستاویز میں پاک ای پی اے کی کارکردگی کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں اس کے موجودہ مینڈیٹ اور اثر و رسوخ کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور ایک ہی اے کو "باکس ٹکنگ ایکسرسائز" کا لیبل لگایاگیا ہے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تین چار ٹیکنیکل افسران کو رکھ کر باقی سٹاف...

مریم نواز کا ستھراپنجاب پروگرام ‘ ویشٹ ٹوویلیو پر اجیکٹ شروع : آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا تجربہ کا میاب
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویل پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے۔ بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں، پیغام...
پرانے ٹی وی سیٹس (خاص طور پر سی آر ٹی والے ٹی وی میں جو رنگ برنگی لکیریں آتی تھیں، یہ تو سب جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے الیکٹرانک اور سگنلنگ کی خرابی ہوتی تھی۔ لیکن رنگین لکیریں ہی کیوں آتی تھیں؟ اس سے بہت کم لوگ واقف ہونگے۔ یہ مسئلہ آج کل کے ایل ای ڈی یا اسمارٹ ٹی وی میں نہیں آتا، لیکن سی آر ٹی کے زمانے میں عام تھا۔ پرانے ٹی وی پر رنگین لکیروں کی بڑی وجوہات: جب سگنل کمزور یا خراب ہوتے تھے تو تصویر ٹوٹ جاتی تھی اور رنگ برنگی لکیریں بن جاتی تھیں۔ یہ اکثر "static" یا "noise" کی شکل میں ہوتا تھا۔ دراصل سی آر ٹی ٹی وی میں ایک مقناطیسی فیلڈ الیکٹران بیم کو اسکرین...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’ستھرا پنجاب – ویسٹ ٹو ویلیو‘ پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیوگیس پیدا کی گئی، جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے گیس پیدا کرکے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، جبکہ چند لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل کیا جا...
سٹی 42: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔ جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی...
برطانیہ کے ایک مشہور ویسکیولر سرجن نے مبینہ طور پر تقریباً پانچ لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 18 کروڑ پاکستانی روپے) کی انشورنس وصول کرنے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 49 سالہ نیل ہوپر (جو رائل کارن وال ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ میں ملازم تھے) نے انشورنس کمپنی کو یہ بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ان کی ٹانگیں سیپسز کے نتیجے میں کاٹی گئی ہیں۔ عدالت میں نیل ہوپر کی جانب سے 2019 میں 3 جون اور 26 جون کے درمیان دو بڑے انشورنس کلیم کے شواہد پیش کیے گئے۔ ایک کلیم (جو کہ Arriva گروپ سے فائل کیا گیا تھا) 2 لاکھ 35 ہزار 622 برطانوی پاؤنڈ جبکہ...
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ میچ میں ٹم ڈیوڈ نے صرف 37 گیندوں پر آسٹریلیا کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔ ٹم ڈیوڈ اور مچل اووین کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 128 رنز کی شاندار شراکت آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 97 رنز کا تھا جو مچل مارش اور ٹم ڈیوڈ نے قائم کیا تھا۔ ڈیوڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کے لیے سب سے تیز نصف سنچری (16 گیندوں پر) بنائی بلکہ...
تصویر بشکریہ کرک انفو آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں...
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔ مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔ وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری...
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور خوراک کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فرانس اور جرمنی کے ساتھ ہنگامی مشاورت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں برطانوی وزیرِاعظم نے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان اور ناقابلِ دفاع انسانی المیہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بحران کچھ عرصے سے جاری تھا، لیکن اب یہ نئی شدت اختیار کر چکا ہے اور روز بروز بگڑتا جا رہا ہے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ جمعہ (آج) کو فرانس اور جرمنی سے رابطہ کریں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ مزید خونریزی کو کیسے روکا جائے...
ڈھاکا: ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ یاد رہے کہ...

اوباما نے 2016 امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق جعلی انٹیلیجنس تیار کی، ٹولسی گیبارڈ کا دعویٰ
امریکہ کی سابق کانگریس رکن اور موجودہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹولسی گیبارڈ نے ایک ہنگامہ خیز بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق انٹیلیجنس معلومات کو ’گھڑ کر‘ پیش کیا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو غیر قانونی قرار دیا جا سکے۔ گیبارڈ کے ان الزامات کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دہرایا ہے، جبکہ اوباما کے دفتر نے ان دعوؤں کو ‘مضحکہ خیز‘ اور ’حقیقت سے ماورا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ کا باراک اوباما پر غداری کا الزام، سابق صدر نے ردعمل میں کیا کہا؟ یاد رہے کہ ٹولسی گیبارڈ نے اپنے دعویٰ...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ،بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ...
چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔ لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہمپترہ پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے، جو کہ علاقائی پانی کی سیاست میں بھارت کی پسپائی کا آغاز ہے۔ ماہرین چین کے اس ڈیم منصوبے کو بھارت کی ناکامی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق چین نے تبت...
امریکا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، تاہم بھارت نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی تھی اور اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت شامل نہیں تھی۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ‘کثیرالجہتی اور پرامن تصفیۂ تنازعات’ پر ہونے والے کھلے مباحثے کے دوران امریکی سفیر ڈوروتھی شیا کی جانب سے سامنے آیا، جو اس وقت پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پاکستان اس ماہ سلامتی کونسل کا صدر ہے اور اس دوران اس نے 2 اہم اجلاسوں کی میزبانی کی ہے۔ مزید...

وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کو خود مختار ، با اعتماد اور معاشرے میں باوقار مقام دلانے کےلیے ایک اہم قدم،آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرد یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن بنیادی طور پر خواتین کیلئے بنایا گیا ہے، اس پولیس اسٹیشن میں خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔ ہیلپ لائن پر خواتین بلاجھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر،کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔آن لائن ویمن پولیس سٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی بھی سہولت موجود ہے۔ خواتین کو ایف آئی آر کے لیے تھانے...
یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار، جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیرکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آذان کے احترام میں سینہ تان کر گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانیوں کو سلام۔ محسن نقوی نے کہا کہ 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، بھارتی ریاستی پالیسی کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل...

امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ
امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ...
وہ خود کو انجیر کے درخت کے دو شاخہ پر بیٹھی فاقہ کشی سے مرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ، نجات مرنے میں نہیں، بلکہ اُس سے نکلنے میں ہے۔ فٹس روئے روڈ ( Fitzroy Road) لندن پر واقع ایک سیلن زدہ سرد فلیٹ۔ وہ جلدی جلدی کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں کی جھریوں اور درزوں پر تولیے رکھ کر ٹیپ چسپاں کر کے انہیں سیل بند کر رہی تھی۔ اس نے اپنی 2 سالہ بیٹی اور 9 ماہ کے بیٹے کو پیٹ بھر کر دودھ کی بوتلیں پلا دیں تھیں تاکہ رات بھر پرسکون نیند لیں سکیں، بچے کئی دن سے بیمار ہیں۔ خودکشی کی پچھلی 2 ناکام کوششوں کے بعد اس بار اس کا...
دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان علی آغا الیون اور صائم الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ صائم ایوب الیون نے7 وکٹوں سے جیت لیا۔ دورہ بنگلادیش کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ میں جوہر دکھائے جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 33، محمد رضوان نے 12 گیندوں پر 24، سلمان علی آغا نے 18 گیندوں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہرقاند میں مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے بعد سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر...
— فائل فوٹو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
فلسطینیوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ سسٹم میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کئی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز چلا رہی ہے، فلسطینیوں کی سرگرمیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ’مشکوک اسکور‘ دے کر نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ لیونڈر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم فلسطینیوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے پھر تجزیہ کر کے...
اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے تمام جلوس اور...
ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...
بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی 90ویں سالگرہ، چین کا جانشین کی نامزدگی خود کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز بدھ بکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لاما نے اتوار کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر دنیا میں امن کی دعا کی جب کہ چین نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ اُن کے جانشین کے تعین کا حتمی اختیار بیجنگ کے پاس ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہمالیہ کے جنگلات میں واقع بھارتی مندروں سے سرخ لباس میں ملبوس راہبوں اور راہبات کی صدائیں گونجتی رہیں، دلائی لاما اور ہزاروں تبتی باشندے 1959 میں چینی افواج کے ہاتھوں لاسا میں بغاوت کچلے جانے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جڑانوالہ (آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جڑانوالہ (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کی نویں برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر برہان وانی پلواما کے علاقہ ترال کے ایک تعلیم یافتہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔برہان و انی ایک ہونہار طالب علم تھا لیکن اس نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف محض 15برس کی عمر میں ہتھیار اٹھا لیے۔ برہان وانی سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے نوجوانوں کا آئیڈیل بن چکا تھا۔8جولائی2016ء کو برہانو انی کو مقبوضہ کشمیر کے...
اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔ A post common by Netflix US (@netflix) سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔ نئے سیزن میں پہلے کے...

مزید عرب ممالک جلد ابراہم کارڈ کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کا حقدار ہوں ، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا میں پانچ جنگیں رکوائیں اسلئے امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔ امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں عوام سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو رکوایا۔ ہم نے ایٹمی جنگ رکوائی جو جلد شروع ہونے والی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوسوو اور سربیا کے درمیان جنگ ختم کروائی اس کے علاوہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پولیس نے داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر نائن بی میں آرتھر مسیح نامی شخص کو آگ لگا کر شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 276 سال 2025 بجرم دفعہ 302 چونتیس کے تحت مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا تھا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق اگرچہ ایران نے آبنائے ہرمز میں سرنگیں نصب نہیں کیں، تاہم اس نے خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ایران نے بعد میں یہ سرنگیں جہازوں سے ہٹائی تھیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کیں۔دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے...
احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب طالبات کی وین میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق وین میں آگ ایل پی جی کی لیکیج کے باعث لگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔