2025-10-05@02:33:06 GMT
تلاش کی گنتی: 23029

«بلایا گیا»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔ یاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)چرواہا کینال میں ڈوب گیا،نعش کی تلاش جاری، واقعہ محراب پورکے نواحی گاؤں کھنڈا میں پیش آیا جہاں پر14سالہ وسیم شر ولد سلیم شر نامی چرواہا صدا واہ کینال کے اوپر بنے ریلوے لائن پل سے اپنے مویشی جانور پار کراتے ہوئے پاؤں پھسل کر کینال میں گر کر ڈوب گیا، مقامی غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کردی ہے تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال لاپتا لڑکے کو نکالا نہیں جا سکا ۔ورثا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ دوسری جانب روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی ٹیلی کمپنی کے حکام کے درمیان فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان میں فائبر نیٹ ورک، کلاؤڈ، سائبر سیکیورٹی اور فن ٹیک پر تعاون پر بات چیت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی اور پاکستان کی کنیکٹ پاکستان 2030...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونوں کا معیار چیک کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو آف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں شہری کی حاضر دماغی اور بہادری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ شہری نے ڈاکو کا پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی گیا جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود بھٹائی آباد کی گلی نمبر26 میں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر کے دروازے پر پہنچا ہی تھا کہ 2 مسلح ملزمان نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے پستول چھین لیا اور اسی سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے...
    کراچی: پاکستان کو ایوی ایشن سیکیورٹی ڈیسک ٹاپ آڈٹ 2021 کے دوران شان دار کارکردگی کے اعتراف میں اکاو کونسل کا صدارتی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ باضابطہ طور پر 42ویں اکاو اسمبلی اجلاس کی اختتامی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اورسابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری) کو پیش کیا گیا۔ یہ باوقارعالمی پہچان پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کے پختہ عزم اور اکاو کے معیارات کی مکمل تعمیل کی عکاسی کرتی ہے۔ سی اے اے حکام نے ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان کو مبارک باد دی۔  
    —فائل فوٹوز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔اس بات کا اعلان کراچی سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے افسران کو 4 بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    سٹی42: آزاد کشمیر میں امنِ عامہ کو تین روز سے یرغمال بنانے والی ایشن کمیٹی نے وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ معاملہ طے کر لیا۔ حتمی معاہدہ پر دستخط کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت کے نمائندہ  وزرا کی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ ہونے کی خبر سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتائی۔  طارق فضل چوہدری کے مطابق ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر  سے معاملات طے پا گئے ہیں۔  جلد حتمی معاہدے پر دستخط متوقع  ہیں۔  پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال  مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔ Waseem Azmet
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار امدادی رضاکاروں کو صحرائے نقب کی کیچزیوت جیل (Ketziot prison) منتقل کیا گیا تھا جہان ان سب کو ڈی پورٹیشن مکمل ہونے تک قید رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کی 43 کشتیوں کو یرغمال اور 500 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا تھا جن میں سے 4 کو ان کے ملک بھیج دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار امدادی رضاکاروں کو صحرائے نقب کی کیچزیوت جیل (Ketziot prison) منتقل کیا گیا تھا جہان ان سب کو ڈی پورٹیشن مکمل ہونے تک قید رکھا جائے گا۔ جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی اور کلیئر قرار دیئے جانے والوں کو ان کے...
    ویڈیو: فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیا اور ان کا مذاق اڑایا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں بن گویر کو ایک حراستی مرکز میں دکھایا گیا جہاں بدھ کو غزہ کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے گرفتار کیے...
    صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجز اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب...
    نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں...
    کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس صحیح جگہ استعمال کریں، ٹیکس کے پیسوں کا درست استعمال سیاستدانوں کا کام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خطے میں کوئی سب سے پیچھے رہ گیا تو وہ پاکستان ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندوں کی ذمے داری ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد نہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ادارے میں اصلاحات کی ضرورت ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابلِ پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کے لیے قواعد و ضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔سیرین ایئر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراﺅنڈ ہے جس پر سی اے اے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔ Aleem uddin
    پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطح کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا اور مذاکراتی عمل کو مسئلے کے پُرامن حل کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل بڑی کامیابی کے قریب پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطح کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا اور مذاکراتی عمل کو مسئلے کے پُرامن حل کی جانب...
    آزاد کشمیر، مذاکراتی عمل کامیاب، پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل بڑی کامیابی کے قریب پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلی سطح کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔دونوں فریقین نے درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مشکل معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا اور مذاکراتی عمل کو مسئلے کے پرامن حل کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا۔ مذاکراتی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔سابق صدر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس حوالے سے  بعض معاملات پر فوری طور پر اتفاق کیا گیا جبکہ چند امور پر مزید قانون سازی اور مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ فریقین میں طے پانے والے معاہدے  کے مطابق مہاجرین اراکین اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تاہم ان کی تعداد، خاتمے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحداد نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے وہ حماس کو کمزور اور ختم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عزالدین الحداد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل لڑائی ختم کرنے کے بجائے حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے بنایا گیا ہے، اسی لیے وہ مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی فریم ورک کو اسرائیل پہلے ہی قبول کرچکا ہے، اس میں حماس پر یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور آئندہ غزہ کی حکومت میں کوئی کردار...
    —فائل فوٹو ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 ججوں کا اختلافی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔اقلیتی اختلافی فیصلہ جسٹس نعیم افغان نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 3 ججوں کی مستقل منتقلی کا عمل غیر ضروری عجلت میں مکمل کیا گیا، مستقل تبادلے کا عمل حقائق اور قانون میں بھی بد نیتی پر مبنی ہے۔اختلافی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججوں کا تبادلہ صدرِ مملکت کی جانب سے عوامی مفاد میں نہیں کیا گیا، 3 ججوں کے مستقل تبادلے میں صدرِ مملکت نے آزاد ذہن اور معروضی رائے کا اطلاق نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاتفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ صدرِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت...
     سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔   جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں، جبکہ صدر مملکت نے بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے نوٹی فکیشن جاری کیا، جو غیر آئینی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا۔  اختلافی نوٹ کے مطابق صدر کا نوٹیفکیشن قانوناً بے اثر اور عدالتی آزادی کے منافی ہے، نوٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے اس خط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کی مستقل منتقلی آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف ہے۔ اختلافی نوٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت ججز کا تبادلہ صرف عارضی ہو سکتا ہے،مستقل نہیں۔ صدر مملکت نے بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے ججز کی منتقلی کا فیصلہ کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہے۔ نوٹ کے مطابق صدر پاکستان کا جاری کردہ یہ نوٹیفکیشن...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے سفر مفت ہوگا۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ میں...
    اسد قیصر نے اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے حساس اور اہم قومی فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے غزہ امن معاہدے سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس قومی معاملے پر ”آئیں بائیں شائیں“ کرنے سے قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ سینیٹر مشتاق فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے،...
    بالی ووڈ کی فلمیں بھی مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف اکسانے پر مبنی بن رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی آنے والی فلم ’دی تاج محل اسٹوری اپنے ٹریلر کے اجرا ساتھ ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار پاریش راول کو تاج محل کے گنبد سے ہندو دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس کے بعد نہ صرف مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے تاج محل کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی سازش قرار دی۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اس دعوے کو تقویت دیتی ہے کہ تاج محل کی جگہ پہلے ہندو مندر تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کا کہنا...
    بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے...
    دہلی پولیس نے معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں خاص طور پر منور فاروقی کو قتل کرنے کےلیے بھیجا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت راہول اور ساحل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں کو غیر ملکی گینگسٹر روہت گودارا نے منور فاروقی کو قتل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ منصوبہ گولڈی برار اور ویرندر چران کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے...
    وزیر پارلیمانی امور اور وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور اب شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، ان کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔ حکومتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، پُرامن طریقے سے مسائل کا حل نکالنے پر زور احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد آئی ہے، ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، دشمن ملک عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں لگاتا۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ باقی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اورمجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو۔ پنجاب کے خلاف کوئی بولے گا تو اُس کو جواب دوں گی، پنجاب میں آفت آئی تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی ۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کے سر کا دوپٹہ، مردوں کے سر کی پگڑی ہے، آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا،پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سندھی ، بلوچی یا خیبرپختونخوا کے عوام ہوں ، وہ بھی میرے عوام ہیں، میرے بہن بھائی ہیں۔ اُن کا کہنا...
    سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے...
    سٹی 42 : ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے موٹرسائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار دے دی ۔  موٹر سائیکل کے اخراج ٹیسٹ کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی، جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی ، جبکہ رکشہ مالکان کے لیے ٹیسٹ فیس 300 روپے جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ 1000 سی سی تک کاروں کا اخراج ٹیسٹ 500 روپے مقرر کیا گیا۔  1000 سے 1500 سی سی کاروں کا ٹیسٹ 800 روپے، عدم ادائیگی پر جرمانہ ہو گا۔ 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا...
    ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے۔اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر پاکستان کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر اور قانونا کوئی حیثیت نہ رکھنے والا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے ، مستقل نہیں۔ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر مملکت نے بغیر شفاف، معیار اور بامعنی مشاورت کے فیصلہ کیا، ٹرانسفر کا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے، رات ایک بجے مسودے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ معاملے کے لیے اہم نکات پیش کیے تھے۔ نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ کا معاملہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے ہم نے ترمیم شدہ 20 نکاتی پلان دیا لیکن...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا نہیں بلکہ...
    اسلام آباد: 9 مئی کیسز میں سزا پانے والے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سرنڈر کردیا، جج نے انہیں جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عبداللطیف چترالی کی جانب سے سرنڈر کرنے کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کیا جائے اس لیے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں گرفتاری پیش کی ہے۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ لطیف صاحب! آپ نے ایویں دیر کردی، یہ بھی اچھا ہے پیش ہوگئے۔ عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل منتقل کرنے کا...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر صدیق انجم کی درخواست مسترد کی ہے اور جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار صدیق انجم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پر ایک مہم شروع کی، مہم احمد صدیق دلاور اور ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنے اور...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ 59 ہزار 587 روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ادویات کی خریداری صرف کاغذوں تک محدود رہی جبکہ مہنگے نرخوں پر بلز کلیئر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی اور بغیر کسی باقاعدہ ڈیمانڈ کے ادویات خریدی گئیں۔ 100 بنیادی مراکز صحت میں جعلی سپلائیز ظاہر کی گئیں جبکہ 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز اور 15 ڈسپنسریز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 زچہ بچہ مراکز میں صرف کاغذوں پر ادویات کی سپلائی دکھائی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس سے زائد قیمت...
    بیجنگ: چین نے اپنے تیسرے اور جدید ترین ائیرکرافٹ کیریئر "فوجیان" سے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ J-35 کی کامیاب اڑان بھر کر ایک اہم عسکری سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان نے اپنی جدید Electromagnetic Catapults کے ذریعے تین اقسام کے طیاروں کو کامیابی سے لانچ کیا، جن میں J-15T، ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ فائٹر اور KJ-600 ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارہ شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ J-35 اسٹیلتھ فائٹر نے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھری۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربات چین کی بحری فضائی قوت میں نمایاں اضافہ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجیان کی لانچ اور ریکوری صلاحیت عالمی سطح پر جدید ترین معیار تک پہنچ چکی ہے۔...
    اسلام آباد: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے۔ اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر پاکستان کا ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر اور قانوناً کوئی حیثیت نہ رکھنے والا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ صدر مملکت نے بغیر شفاف، معیار اور بامعنی مشاورت کے فیصلہ کیا، ٹرانسفر کا عمل عدالتی آزادی اور تقرری کے آئینی طریقہ کار کے منافی ہے۔ اختلافی نوٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔ ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے  پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس...
    — فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا۔تھانہ بماڑی کی حدود رنگ روڈ گڑھی قمر دین پر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پشاور: گھڑی قمر دین چوک میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمیپولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر گھڑی قمر دین میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، پولیس گاڑی پر قمر دین گڑھی چوک میں ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے...
    سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ججز کی مستقل منتقلی کو آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ صدر پاکستان نے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے جاری کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا عمل تھا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے مطابق صدر کا یہ نوٹیفکیشن بے اثر...
    جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل  کیلئے  لگائی گئی  ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا   کہ دفعہ 144   صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔
    جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے آخری سیشن کے پہلے نصف میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 169 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 12 بجے کے قریب انڈیکس 169,316.93 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 827.31 پوائنٹس یا 0.49 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +836.52 points (+0.5%) at midday trading. Index is at 169,326.15 and volume so far is 516.52 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/TQAFBhEnov — Investify Pakistan (@investifypk) October 3, 2025   کاروباری سرگرمیوں میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔(جاری ہے) صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے مطابق پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا، پریس کلب کے عہدیداروں اور ملازمین پر تشدد کیا گیا۔افضل بٹ نے کہا کہ پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے پر جواب دینا ہوگا، پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس نے کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔...
    کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔حادثہ جامشورو کوٹری ا سٹیشن کے قریب پیش آیاجس کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر گاڑیوں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس سمیت دیگر کو حیدرآبادا سٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے کہا کہ انجن کو دیگر بوگیوں سے الگ کر کے بحالی کا کام جاری ہے، گاڑیوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک دیا گیا اورچار گھنٹے بعد ٹریک پر انجن کی بحالی کے لئے کرین نے کام شروع کر دیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات دونوں طرف سے ہیں،گولہ باری روکنا پڑے گی،مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،تمام  معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ نائب وزیراعظم نے دورہ امریکا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو این اسمبلی کااجلاس 23سے 27ستمبر تک جاری رہا، وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) جرمن شہر میونخ کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعے کے اوائل میں بتایا کہ جمعرات کی شام کو ہوائی اڈے کے آس پاس والی فضائی حدود کے قریب ڈرون دیکھے جانے کے بعد ایک درجن سے زیادہ پروازیں بند اور منسوخ کرنی پڑیں۔ تاہم جمعہ کی صبح سے ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ "فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔" حکام کے مطابق نامعلوم ڈرون کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول آپریشن روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور میونخ میں کم از کم 17 پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں، جس سے تقریباً...
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امدادی سامان لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک کر اسرائیل نے ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی محاصرہ توڑ کر امدادی فلوٹیلا غزہ کے لیے امداد لے جارہا تھا جب اسرائیل نے طاقت کے زور پر 39 کشتیوں اور ان پر سوار درجنوں امدادی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے۔ ایمنسٹی نے واضح کیا کہ 47 ممالک کے 443 سے زائد رضاکاروں...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں، ذاتی مشکلات اور شوبز میں درپیش بدنما رویوں (Body Shaming) پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حسن نے بتایا کہ میں نے شوبز میں آغاز چھوٹے چھوٹے کرداروں سے کیا، جس میں رحیم شاہ کے مشہور گانے کبھی پائل باجے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کیریئر کے دوران بار بار ریجیکشن کا سامنا رہا، ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ حالانکہ میں بہت دُبلی تھی، پھر بھی لوگ کہتے تھے وزن کم کرو، آج جب اپنے پرانے ڈرامے...
    شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے 12 گھنٹے میں طوفان بننے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے، اس کے اثر سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیرِ اثر سمندر میں طغیانی بھی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36...
    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والے واقعے سے متعلق پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ والد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود موسمی سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ادارے کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم ڈپریشن سے بڑھ کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں طوفان میں بدلنے کا خدشہ ہے۔اگر یہ طوفان تشکیل پاتا ہے تو اس کا نام ’شکتی‘ رکھا جائے گا، جو سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مطلب “طاقت” ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم اس وقت کراچی...
    کراچی(نیوزڈیسک) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ جڑواں شہروں میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔ راولپنڈی شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ٹول کلیکشن 64 ملین روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ سال 24-2023 میں یہ 32 ملین روپے سے زائد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائی ویز سے حاصل ہونے والا ٹول 17 ملین سے بڑھ کر 34 ملین روپے سے زائد اور موٹرویز سے حاصل ہونے والا ٹول 14 ملین سے بڑھ کر 29 ملین روپے سے زائد ہو گیا ہے۔ ویڈیو: لاہور میں پولیس سٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر بڑا ڈاکہ، کپڑوں کی دکان...
    دورِ نایاب:  پنجاب میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے گھروں کی تکمیل چند قدم دور ہے، جبکہ بلاسود 15 لاکھ قرضوں کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔  وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اس منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ 87 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض فراہم کیا گیا ہے، اور 13 ہزار کو رواں ماہ ادائیگی کی جائے گی۔ ڈی جی ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بینک آف پنجاب، اخوت اور دیگر مالی اداروں کے نمائندگان کے ہمراہ تفصیلات شیئر کیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی وزیر ہاؤسنگ نے...
    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز 459 پوائنٹس کی شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مارکیٹ  پر غالب آیا اور 939 پوائنٹس کی  تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 429 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ...
    —فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کے لیے لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریل حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مال بردار ٹرین کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔حادثے کے بعد کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر معطل ہوگیا جس کے باعث درجنوں مسافر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجن کو ٹرین سے علیحدہ کر کے بحالی کا کام شروع کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹریک بند ہونے کے بعد حیدرآباد اسٹیشن پر کئی مسافر ٹرینیں روک لی گئیں، جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں۔ اسی دوران پنجاب سے کراچی آنے والی متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور انہیں عارضی طور پر حیدرآباد اسٹیشن پر کھڑا کیا گیا۔حادثے کے مقام پر...
    امریکا میں ایک حادثے کے بعد 19 سالہ طالبہ کرسٹا تسکاہارا کے والدین نے ٹیسلا کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ دعوے کے مطابق سائبر ٹرک درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی لیکن ڈیزائن کے نقص کے باعث لڑکی دروازہ نہ کھول سکی اور آگ و دھوئیں سے ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں مقدمہ کیلیفورنیا کی الامیڈا کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ کمپنی برسوں سے اس خامی سے آگاہ تھی مگر اس پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حادثے میں کل 4 افراد سوار تھے جن میں سے 3، بشمول ڈرائیور، ہلاک...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں سوا ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی تیز موسلا دھار بارش کا آغاز ہو گیا جس سے شہر بھر میں جل تھل ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ جمعرات کی صبح سے ہی سیاہ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا تھا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔ شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  
    کوٹری: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اچانک ٹریک سے اتر گیا، جس کے باعث کراچی جانے والا ریلوے ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا۔ حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر انجن کو ٹرین سے الگ کر کے بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث حیدرآباد سے کراچی جانے والی تمام مسافر گاڑیاں جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے مقام پر چار گھنٹے بعد کرین کی مدد سے انجن کو ٹریک پر واپس لانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق بحالی...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کارخانے میں کپڑے سے...
    واشنگٹن: امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریتی ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے ہیں، جس سے سیاسی ہلچل مزید بڑھ گئی ہے۔ منجمد کیے گئے فنڈز میں سب سے بڑا حصہ نیویارک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص 18 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔ جب کہ بقیہ 8 ارب ڈالر کے گرین انرجی منصوبے کیلیفورنیا، الینوائے اور دیگر 14 ڈیموکریٹک ریاستوں میں جاری تھے جنہیں اچانک روک دیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فنڈز غیر ضروری اخراجات کے زمرے میں آتے ہیں اور شٹ ڈاؤن کے دوران مالیاتی نظم و ضبط ضروری ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک رہنماؤں نے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)  سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا ہے ہے کہ فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا۔ پی ٹی آئی چاہتی تو فریق بن سکتی تھی، سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جو کہ 47 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے وجوہات تحریر کی ہیں، تفصیلی فیصلے میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں، جسٹس صلاح الدین پنہور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبرپی کے سے سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی مذکورہ نشست شبلی فراز کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمشن نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خیبرپی کے سے خالی ہونے والی سینیٹ آف پاکستان کی نشست پر 30 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمشن نے کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ 5 اگست 2025 کو الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف...
    نیویارک : نیویارک ائرپورٹ پر 2 طیارے رَن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر ڈیلٹا ائر لائنز کے 2 طیارے رَن وے پر چلتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا،حادثے کے باعث ایک ائر ہوسٹس بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ مقامی میڈ کے مطابق اندیور ائر کی فلائٹ جو رونوک ورجینیا کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ اس کا پر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جو شارلٹ نارتھ کیرولائنا سے آ کر اترا تھا۔ تصادم کے بعد ایک طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ دوسرے کا...
    مظفرآباد: حکومت کی جانب سے بارہا مذاکرات کی پیشکش کے باوجود آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہرے نہ رک سکے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر نے آج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا اور مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار رہی۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل افراد نے اہلکاروں پر دھاوا بولتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کیلوں والے ڈنڈوں سے وار کیے، اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور سامان لوٹ لیا۔ زخمی اہلکاروں نے الزام لگایا کہ مظاہرین نے انہیں یرغمال بنایا، وردیاں پھاڑ دیں اور پتھراؤ کے بعد گولیاں چلائیں۔ پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں وفاقی پولیس کے 31 اہلکار جبکہ آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں پمز...
    کراچی: کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-30 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا ہے ہے کہ فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا پی ٹی آئی چاہتی تو فریق بن سکتی تھی، عدالت عظمیٰ کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں۔ فیصلے کے مطابق مکمل فراہمی انصاف کیلئے سپریم کورٹ یقینی طور پر ہدایات جاری کرسکتی ہے، 187 کا استعمال یقینی طور پر حقائق اور قانون کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 80 آزاد امیدواروں میں سے کسی نے بھی دعویٰ نہیں کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-11کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) امریکا موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جو امن معاہدہ امریکا کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے وہ ایک طرح کا سیل آؤٹ ہے۔ اس میں امریکا کو مدد چاہیے کہ وہ ابراہم معاہدے کو پاکستان پر بھی لاگو کرے۔ پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ مڈل ایسٹ میں بلکہ عالمی طاقتوں میں بھی کافی اثرانداز رہا ہے او راس کا اظہار پاکستان نے بہت واضح طور پہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کیا ہے۔پاکستان کو مسابقتی نظریاتی اور سیاسی ترجیحات رکھنے والی دو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بھی اپنا توازن برقرار رکھنا ہے ۔پاکستان درحقیقت ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جس نے اپنی حدود متعین کرلی ہیں۔ وہ مسابقتی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر کرنے سے قبل محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت کے آغاز کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے تجارتی ٹیکسوں اور کینیڈا کو 51ویں ریاست قرار دینے جیسے بیانات کے بعد کینیڈین شہریوں کی بڑی تعداد امریکا جانے سے گریز کر رہی ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایت میں کہا گیا کہ امریکا میں ایسے قوانین اور پالیساں نافذ ہیں جو خواجہ سراؤں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی وفاقی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر ڈیلٹا ایئر لائنز کے 2 طیارے رَن وے پر آہستہ چلتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک ائر ہوسٹس بھی زخمی ہوئی،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اندیور ائر کی فلائٹ جو رونوک ورجینیا کے لیے روانہ ہونے والی تھیکہ اس کا پر دوسری فلائٹ سے ٹکرا گیا جو شارلٹ نارتھ کیرولائنا سے آ کر اتری تھی۔ٹکر کے بعد ایک طیارے کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا،جب کہ دوسرے کا پر ٹوٹ گیا۔ مسافر اور عملے کو فوراً بسوں کے ذریعے واپس ٹرمینل پہنچا دیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ماڑی پور کے علاقے سے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت، 4 ماہ سے لاپتا شہری شیراز بازیاب ہوکر عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا اور جبری شادی کا کیس میں لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ ایک بھائی شیراز بازیاب ہوگیا ہے جس پر عدالت نے دوسرے بھائی سیلان کی بازیابی سے متعلق سے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار وکیل کاکہنا تھا کہ جو شہری واپس آگیا ہے تفیشی افسر کو ہدایت کی جائے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-03-4 قاسم جمالاسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے صمود فلوٹیلا کو گھیر کر اس پر دھاوا بول دیا اور صمود فلوٹیلا کی انچارچ گریٹا تھمبرک سمیت سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صمود فلوٹیلا کے 44 ملکوں کے پانچ سو سے زائد مسافروں کو زبردستی اغوا کرنے کے بعد انہیں زبردستی اشدود بندرگاہ لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کرسٹو نے اسرائیلی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی 40 سے زائد کشتیاں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امدادی سامان لے کر غزہ سے 60 کلو میٹر تک قریب پہنچ گئی تھیں تو اسرائیلی ڈرونزکی سرگرمیاں بیڑے کے اوپر اور اس کے ارد گرد بڑھ گئیں۔ فلوٹیلا انتظامیہ نے بتایا کہ...
    پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔ شو آغاز کے ساتھ ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ معروف اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیے گئے اس شو کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شو کے فارمیٹ کے مطابق پاکستانی چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’’ہمیشہ کے ساتھی‘‘ کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن ناظرین کو یہی فارمیٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں غصے کا بھرپور اظہار کیا۔ لازوال عشق کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں تاہم اکثریت...
    بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔  یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام...
    چین کے صوبے اینہوئی کے شہری نے محض 17 سال کی عمر میں آئی فون خریدنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے اپنا گردہ بیچا تھا اور اب کئی سال بعد اس کی قیمت چکا رہے ہیں اور انہیں طبی حوالے سے تاحیات معذور قرار دیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینہوئی کے شہری وانگ شینگکون 2011 میں 17 سال کے تھے اور انہیں آئی فون 4 خریدنے کا شوق تھا لیکن غربت کی وجہ سے وہ اپنا خواب پورا نہیں کر پا رہے تھے اور اس وقت آئی فون 4کو اسٹیٹس اور دولت کا نمونہ سمجھا جاتا تھا۔ وانگ شینگکون کو آن لائن پوسٹس پڑھنے کے بعد اپنا خواب پورا کرنے کے لیے کچھ غیرمعمولی کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر بند ہونے کانیا ریکارڈ قائم کر دیااورمارکیٹ 1لاکھ68ہزار کی تاریخی سنگ میل بھی عبورکر گئی۔ کاروبارکے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 1 لاکھ 67 ہزار اور 1 لاکھ 68ہزار کی 3نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔1.72فیصد اضافیسے انڈیکس میں 2849 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 165,600سے بڑھ کر 168,400کی نئی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 306ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ 48.87فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کاروں کی ایکوٹیز مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری نے تیزی کو فروغ دیا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس پہلی...
    سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر حکومت سندھ سے کمیٹی کی تشکیل اور منصوبے کی تازہ پیش رفت پر وضاحت طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا حکومت سندھ کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کی نگرانی کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے؟ اس پر  درخواست گزار کے وکیل  عمر میمن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ملا البتہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں منصوبے سے متعلق گفتگو کے لیے مدعو...