2025-10-05@02:19:25 GMT
تلاش کی گنتی: 23029

«بلایا گیا»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ...
    کراچی: کرپشن کیس میں سزا یافتہ آصف آفریدی کی 39 سال کی عمر میں اچانک قومی ٹیم میں انٹری پر سوال اٹھنے لگے، پی سی بی نے اسپنر پر فروری 2023 میں2 سالہ پابندی لگائی جو ایک سال میں ہی ختم کردی گئی،اکتوبر 2023 میں وہ دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے لگے، رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں بھی کارکردگی غیرمعمولی نہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق 2022 میں قومی ٹی 20 کپ کی ٹیم خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے معطل کر دیا تھا۔  فروری 2023 میں ان پر 2 برس کی پابندی عائد کر دی گئی جس کا اطلاق معطلی کی تاریخ...
    حیدرآباد: تھانہ نسیم نگر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنامِ زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ڈیتھا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نسیم نگر عبدالمالک ابڑو پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران نوید ماچھی اور حبیب اللہ ماچھی نامی ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو...
    لاہور: دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
    بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل کو حقیقی طور پر حل کرتا ہے اور نہ ہی فلسطینی عوام کی رائے یا خواہشات کا احترام کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار  فلسطین (آئی سی جے پی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ منصوبہ انصاف دے رہا ہے اور نہ ہی احتساب کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر 100 فٹ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے مچھلی مارکیٹ فاطمہ مسجد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردئیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لئے جاری کئے گئے این او سی معطل کردئیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسےسے بڑھا کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر تھی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاوزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 68پیسے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 276روپے81 پیسے ہوگئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    امریکی سائنسدانوں نے پہلی باٖر انسانی جلد کے خلیوں سے ڈی این اے لے کر اسے نطفے (اسپرم) کے ساتھ ملا کر انسانی زندگی کے ابتدائی مرحلے یعنی ایمبریو (جنین) بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ناخن بچائیے کل کام آئے گا‘، یہ بکنے کیوں لگے، ریٹ کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق یہ جدید تکنیک بانجھ پن کا حل بن سکتی ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے جو بڑھاپے یا بیماری کے باعث قدرتی طور پر اولاد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ کامیابی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے حاصل کی اور اس کا تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوا ہے۔ طریقہ کار کیا ہے؟ یہ تجربہ انسانی...
    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں...
    وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دونوں وزرا کو وزارت سے فارغ کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو علیمہ خان کے اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کا پتہ چل گیا تھا، علیمہ خان کو سہولت کاری اسٹیبلشمنٹ فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عاقب اللہ خان اور فیصل ترکئی کے استعفوں کی منظوری دے دی۔ ترجمان فراز مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دونوں وزرا کو 7 ماہ پہلے ہی ناقص کارکردگی سے آگاہ کر دیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں دونوں وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ فراز مغل نے کہا کہ بانی پی...
    دوسری جانب خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جامعہ زکریا فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر احسان قادر کے خلاف تھانہ ڈی ایچ اے ملتان میں دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت زنا بالجبر (ریپ) کی ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ میں ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا، بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں ہراسگی کیس پر فوری کارروائی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ افضل نے اپنے ہی شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کے خلاف ریپ، جسمانی تشدد، ہراسانی اور سنگین دھمکیوں کی شکایت جمع کروائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر احسان قادر کو چیئرمین کے عہدے...
    حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کو صوبوں کی مشاورت سے جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ مانگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو صوبوں کی مشاورت سے جلد این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ مذاکرات میں مرکز و صوبوں کے وسائل کی تقسیم کو اہم نکتہ قرار دیا گیا۔ آئی ایم ایف نے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کمی سے بچنے، لیبر فورس، ہاؤس ہولڈ اور پی...
    لاہور: پولیس میں کڑے احتساب کو مثال بناتے ہوئے رشوت وصول کرنے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر رشوت لینے والے اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، نوکری سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں طاہر، قیصر، یاسین اور خادم علی شامل ہیں، جنہیں انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ان اہلکاروں پر ڈاکٹر سے رشوت وصول کرنے کا الزام سامنے آیا تھا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایس...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک برطانیہ میں کورونا کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں کتنے نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم "اسٹریٹس" تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی...
    الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد پر اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 2021میں ختم ہوچکی تھی، لوکل گورنمنٹ قوانین میں پانچ بار ترامیم کی جاچکی ہیں، الیکشن کمیشن تین بار حلقہ بندیاں کرچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل گروپس کی دو بار رجسٹریشن ہوچکی ہے، چھٹی بار قانون...
    سعودی کابینہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سعودی مملکت، فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور خطے میں امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تاکہ فلسطینی عوام اپنے حق خود ارادیت کو آزادانہ طور پر استعمال کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جامع اور دیرپا معاہدے کی حمایت کی گئی۔ سعودی کابینہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی مملکت فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) آٹھ سال پہلے 7,50,000 سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار میں مظالم سے جان بچا کر بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے تھے۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور ان لوگوں کو درپیش نقل مکانی اور پناہ کا بحران آج بھی حل طلب ہے۔آج عالمی رہنما، اقوام متحدہ کے حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندے نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں نہ صرف اس انسانی بحران کو حل کرنے بلکہ اس کا باعث بننے والے سیاسی تعطل کا خاتمہ کرنے کے طریقے بھی ڈھونڈیں گے۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کا حصہ ہے۔ اس کا انعقاد ایسے حالات میں ہو رہا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادی کاری کی سرگرمیوں، علاقے کا اپنے ساتھ الحاق کرنے کی دھمکیوں اور زیرمحاصرہ غزہ میں جاری تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیض الاکباروو نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (2016) پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کی سہ ماہی رپورٹ پر ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو قبضے میں لینے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے بیدخل...
    کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
    جنوبی وزیرستان لوئر میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوجائے گی۔ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کھولنے کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہوگی، لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کی بندش کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،...
    —فائل فوٹو طوفان باد و باراں سے کراچی ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال کے باعث ویتنام سے پہنچی کارگو پرواز ٹی کے 6245 کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ نہ کر سکی جبکہ ترکش کارگو پرواز کو انتظار کے بعد کراچی سے متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔لاہور سے کراچی پہنچی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 305 بھی لینڈ نہ کر سکی، لاہور و کراچی کی پرواز پی کے 305 کو بھی متبادل ایئر پورٹ روانہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی بارش، ایئرپورٹ پر اسٹاف کی کمی، امیگریشن کیلئے مسافروں کی قطاریں بحرین سے پہنچی پرواز جی ایف 754 چکر لگا کر کراچی ایئر پورٹ...
    اداکار گووندا سے طلاق کے حوالے سے ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا نیا بیان سامنے آگیا جس سے ایک بار پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر تبصرے شروع ہوگئے۔ اپنے وی لاگ میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے افیئرز سے متعلق زیر گردش خبروں پر کہا کہ اگر میں نے گووندا کو کسی لڑکے کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو میں یہ بات خود میڈیا کو بتاؤں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ افیئر تب تک ہی چلے گا جب تک پکڑ میں نہ آئے اور جس دن رنگے ہاتھوں پکڑ لوں گی تو اس دن میرا ہاتھ سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہوجائے گا۔ کسی لڑکی کا نام لیے بغیر سنیتا آہوجا نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں...
    کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم  بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔  کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ائیرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار24 کے مطابق منگل کو کابل آنے اور جانے  والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’نامعلوم‘ کردیا گیا ہے۔ اداکارہ ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں کیونکہ طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کے بعد کابل کا مرکزی ایئرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف اندرون اور بیرون ملک رابطے منقطع کر دیے ہیں بلکہ بینکنگ، آن لائن تعلیم اور دیگر اہم خدمات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد روزمرہ کی سرگرمیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ایئرپورٹ کی صورتحال بھی اس فیصلے کے بعد غیر معمولی ہو گئی ہے۔ مسافروں کے مطابق کابل ایئرپورٹ تقریباً سنسان ہے اور وہاں پروازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک چکی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کی...
    قائم مقام صدر کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک و بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ نے حلف اٹھا لیا۔ شیری رحمان نے نومنتخب سینیٹر رانا ثنا اللہ سے حلف لیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایوان صدر میں سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک و بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ...
    بچے کھیل کے بانی ہیں، بڑوں نے یہ راز انہی سے سیکھا تھا کہ کھیل تعلق اور قربت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین بشریات تو یہاں تک کہتے ہیں کہ بڑوں نے شکار کرنا بھی بچوں کے کھیل سے سیکھا تھا۔ یہ بچے تھے جو کوئی چیز کسی چیز پر پھینک کر اس کا لطف لیتے۔ نشانہ اکثر خطا ہوتا مگر جب ٹارگٹ ہٹ ہوجاتا تو ان کی خوشی آسمان کو چھوتی۔ یہ راز بھی بڑوں نے بچوں سے ہی سیکھا تھا کہ کھیل سے جڑے جھگڑے بس کھیل کے میدان تک ہی رہتے ہیں۔ یہ میدان سے باہر کے تعلقات پر منفی اثر نہیں ڈالتے۔ جو بچے آج کھیلتے ہوئے کسی بات پر الجھے، وہی...
    فوٹو: اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ حماس معاہدے کی مخالفت کرے گی، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ وہ معاہدہ قبول کر لے گی۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیس فورس کے لیے انڈونیشیا نے 20 ہزار اہل کار دینے کی پیش کش کی ہے، فلسطین میں گراؤنڈ پر فلسطینی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیل کریں گے، امید ہے کہ پاکستانی قیادت بھی اس سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 5 ممالک کہہ رہے ہیں کہ پلان کو حماس قبول کر لے گی تو ہمیں ان پر یقین کرنا چاہیے، پاکستان کی پالیسی بالکل واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں روزانہ سیکڑوں افراد اچانک دل بند ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ 70 سے 100 ایسے مریض لائے جاتے ہیں جن میں سے کئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر این آئی سی وی ڈی نے فارمیو کے تعاون سے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1000 شہریوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن) ماسٹر ٹرینرز بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاکہ لوگ ابتدائی قیمتی منٹوں میں زندگیاں بچا سکیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر...
    سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز ماہر معاشیات اور اور بینکار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی تازہ تصنیف ” اسلامی بینکاری: غیرسودی یا سودی و استحصالی ؟“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ جب 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت معیشت و بینکاری اور مالیاتی نظام سے 31 دسمبر 2027ء تک ربا (سود) کو ختم کرنے کی پابند ہے مگر اس ضمن میں مختلف طبقات کی طرف سے نہ صرف متعدد خدشات ، توقعات و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں ۔کتاب اس لحاظ سے بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض میں دسمبر 2024 میں دنیا کے طویل ترین ڈرائیور لیس میٹرو سسٹم کو عوام کے لیے کھولا گیا جس نے مختصر وقت میں ہی شہر کی پہچان بنا لی۔22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ اپنی خوبصورت تعمیرات اور جدید سہولیات کے باعث سیاحت کا بھی مرکز بن چکا ہے۔ یہ میٹرو مجموعی طور پر 176 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 6 لائنیں اور 85 اسٹیشنز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مکمل آپریشن کے بعد روزانہ 36 لاکھ سے زائد افراد اس سے استفادہ کر سکیں گے، خاص طور پر ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 جیسے بڑے ایونٹس کے دوران۔اس منصوبے کے اسٹیشنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ سے جاری اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کے مجوزہ ’’گولڈن ڈوم‘‘ جیسے عالمی دفاعی نظام کا ایک فعال پروٹوٹائپ تعینات کر دیا ہے جو بیک وقت دنیا بھر سے داغے گئے ایک ہزار میزائلوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ نظام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس کا نام “ڈسٹری بیوٹڈ ارلی وارننگ ڈیٹیکشن بگ ڈیٹا پلیٹ فارم” رکھا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود یہ سسٹم چین کی جانب آنے والے کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کی فوری اور مربوط نشاندہی کر سکتا ہے۔اس جدید نظام میں خلا، سمندر، فضاء اور زمین پر موجود مختلف سینسرز سے اکٹھی کی جانے والی معلومات کو مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹرز...
    اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر کو تباہ اور فلسطینیوں کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہے اور پھر جب وہ وسطی غزہ بالخصوص نصیرات کیمپ اور اس کے ارد گرد پناہ لیتے ہیں تو انہیں حملے کرکے شہید کردیا جاتا ہے، بے گھر افراد ( آئی ڈی پیز)کی آمد پر وسطی غزہ کے شمال مغربی حصے پر حملے تیز کردیے گئے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی حقوق(او ایچ سی ایچ آر)نے اپنے بیان میں کہی۔ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ شہر میں اپنی نسل کش جنگ کے ذریعے دبائو ڈال رہا ہے،بے گھر فلسطینیوں بالخصوص لکڑیاں جمع کرنے والوں کی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور  قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بلوچستان حکومتِ نے مالیاتی نظام میں اصلاحات کے اپنے پرانے مالیاتی طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے ایک نیا ڈیجیٹل مالیاتی نظام متعارف کرا دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس نظام کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس نظام میں ای فائلنگ سمیت کئی جدید ڈیجیٹل سہولیات شامل کی گئی ہیں، جن کے ذریعے دفتری تاخیر کم کرنے، شفافیت بڑھانے اور مالی نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔ عوامی شعبے سے متعلق نئے نظام کے تحت انسانی وسائل، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں کا مکمل ڈیٹا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے۔ حکام...
    مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع چکوال میں سکول آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کے بعد والد پر مشکل وقت آیا تو سیاست میں آئی، دو بار بغیر قصور کے جیل گئی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کاموں میں مصروف ہوگئی تھی، میری نظر میں چکوال کی اہمیت وہی ہے جو دوسرے شہروں کی ہے، گزشتہ سال ہم نے 30 ہزار سکالرشپس دیں، اس سال سوا لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا: مرتضیٰ وہاب  مریم نواز نے کہا کہ جب عہدے کا حلف اٹھایا تو صوبے...
    کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں تقریباً 2 سال سے بند پاک افغان بارڈرکے انگوراڈہ گیٹ کو آج باقاعدہ طور پر کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی بلکہ مقامی عوام کو بھی معاشی فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر اور ڈپٹی کمانڈر خمرانگ بریگیڈ خصوصی مہمان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: غیر حاضری پر 119 مرد و خواتین اساتذہ معطل تقریب کے موقع پر اسکول کے بچے، علما کرام اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر نے کہا کہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے وزیرستان میں بے روزگاری کم ہوگی اور قومی خزانے...
    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین...
    کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملےمیں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور بھی ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، سب مارے گئے ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھابڑا بازار میں ٹیوشن سے گھر واپس جاتی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کرنے کا مقدمہ ملزم کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ لڑکی کے بھائی محمد علی قیصر قریشی کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں طیب نامی لڑکے کو ملزم نامزد کیا گیا۔ اوباش لڑکے کی طالبہ سے گلی میں نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، واقعہ 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں لڑکے کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور بعد میں راستہ روکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی کے بھاگنے پر لڑکے کو تعاقب کرتے بھی دیکھا گیا۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کے...
    سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپےہوہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 178روپے اضافے کےبعد چار لاکھ چھہ ہزار 778 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دس گرام سونا کی قیمت 2 ہزار 725 روپےبڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار 746روپےہوگئی ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 37ڈالر مہنگاہوکرتین ہزار855 ڈالر کاہوگیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 166,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک موقع پر 166,556 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 166,030 پر موجود تھا، جو کہ 2,182 پوائنٹس یا 1.33 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1542.34 points (+0.94%) at midday trading. Index is at...
    ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے اپنی فلموں کے مرکزی اداکاروں ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کی تنقید کے بعد انہیں قتل، ریپ اور تشدد کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایما واٹسن نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ وہ رولنگ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہیں۔ رولنگ نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’35 سالہ واٹسن اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ وہ کتنی بے خبر ہیں۔‘‘ برطانوی مصنفہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں واضح...
    اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) مقامی حقوق کے گروپ اور خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق مراکش میں پیر کے روز پولیس نے اس وقت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا، جب وہ تعلیم اور صحت میں اصلاحات کے مطالبے کے لیے مظاہرے کر رہے تھے۔ مظاہروں کے تیسرے روز سکیورٹی فورسز نے سخت کارروائی شروع کی۔ احتجاج کے سبب دارالحکومت رباط اور مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسا بلانکا سمیت اغادیر، تانغیر اور اوجدا جیسے شہروں میں سخت سکیورٹی کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔ اواخر ہفتہ احتجاج کے لیے آن لائن کال دی گئی تھی، جس کے بعد سے ہی حکام نوجوانوں کے گروپوں کو جمع ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے...
    روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی نوجوانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جھوٹی نوکریوں کے بہانے روس لے جایا گیا اور وہاں بغیر کسی فوجی تربیت کے زبردستی جنگ کے محاذ پر دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روس نواز پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کو غیر ملکی جنگ کا ایندھن بنا دیا ہے۔ روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی نوجوانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جھوٹی نوکریوں کے بہانے روس لے جایا گیا اور وہاں بغیر کسی فوجی تربیت کے زبردستی جنگ کے محاذ پر دھکیل دیا گیا۔بھارتی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں بنیادی سہولتیں، کھانا اور پانی تک فراہم نہیں کیا جا رہا اور اگر آواز بلند کریں تو دھمکایا جاتا ہے...
    لاہور: پنجاب میں موسم بدلنے لگا جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرنے لگا ہے تاہم ہوا کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کی پیشگی اطلاع، تجزیے اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔ موسمی پیشگوئی کے جدید نظام کی مدد سے سردی اور اسموگ کے سیزن میں پیشگی معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال سے بڑھ کر اسموگ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور قابو پانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اسموگ سے بچاؤ کے گرینڈ...
    مودی کے جنگی جنون نے بھارتی نوجوانوں کو غیرملکی جنگ کا ایندھن بنادیا،بھاری ٹیرف کے باوجود فاشسٹ مودی عالمی سطح پر اشتعال انگیزکارروائیوں میں مصروف ہیں،امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں روس یوکرین جنگ میں بھارتی سہولت کاری کا پردہ چاک کر دیا-امریکی صدرٹرمپ نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران کہا ہے ہندوستان روس سے تیل کی خریداری جاری رکھ کرجنگ کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے،جبکہ دوسری طرف بھارتی نوجوانوں نے کہا ہے ہمیں کوئی تربیت نہیں دی گئی اورزبردستی جنگ کے محاذ میں دھکیل دیا گیاہے،ان کا کہنا ہے کام کے بجائے ہمیں فرنٹ لائن پر بھیج دیا گیا ہے،ہمارے ساتھ زبردستی کی جا رہی ہے، یہ ہماری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے،کچھ روزقبل کانگریس ایم...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی وردی میں ملبوس دہشتگردوں کے خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ، ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک...
    ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی اسکواڈ میں واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 146 رنز بنائے اور 19.1 اوورز میں پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ ایک موقع پر 113 کے اسکور پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا مگر اچانک بیٹنگ لائن زمین بوس ہوگئی اور صرف 33 رنز کے اضافے پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، بھارت نے 147 رنز کا آسان ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کا مڈل آرڈر بار بار ناکام ہوا، جس نے مداحوں میں...
    کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور یعنی ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔   دھماکے سے اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل، رکشہ اور قریبی کھڑی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر...
    کراچی: خلیج کیمبے اور اس سے ملحقہ گجرات (انڈیا) پر موجود کم دباؤ کا علاقہ مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے بعد محکمہ موسمیات نے سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں سوراشٹرا، گجرات کے قریب ہے، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا جبکہ رات یا کل صبح تک خلیج کَچھ کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔ سازگار ماحولیاتی حالات، سمندر کی سطح کا درجہ حرارت، کم یا اعتدال پسند ونڈ شیئر اور بالائی سطح کے ڈائیورژن کی وجہ سے، کل تک سسٹم کے مزید شدت سے ڈپریشن میں جانے اور ابتدائی طور پر...
    سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی ) کینسل کردیا گیا ، وجوہات ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر ای الیون کا لے آؤٹ پلان (ایل او پی ) اور این او سی (این او سی ) منسوخ کر دیا۔ سی ڈی اے پلاننگ وِنگ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد گارڈنز ہاؤسنگ اسکیم کا لے آؤٹ پلان 10 جون 2005 کو 811 کنال رقبے پر منظور کیا گیا تھا، جس میں رہائشی، کمرشل،...
    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کو نیٹس میں بولنگ کے دوران مچل اوون کی تیز شاٹ کلائی پر لگی جس سے ان کی کلائی میں فریکچر ہوگیا۔ میکسویل کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیکل ٹیم میکسویل کے جلد صحت یاب ہونے کی توقع کر رہی ہے تاہم خدشہ ہے کہ وہ بھارت کے خلاف 29 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہ ہوسکیں۔ گلین میکسویل کی جگہ اب وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ Glenn Maxwell was struck on the right wrist while bowling in...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص کا آغاز 940 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر   آگیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1296 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار 144 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے...
    ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انہیں ہٹانے کی اپیل کردی ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہا ہے کہ میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں ساتھ نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ شان مسعود کو بطور کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اوپنر امام الحق کو دوبارہ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ دوسری جانب نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ڈراپ کردیا گیا ہے لیکن پاکستانی اسپنرز کی قوت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 1️⃣8️⃣-member Pakistan squad announced for two-match Test series against South Africa ???? More details ➡️ https://t.co/f62Fz4zuZc#PAKvSA pic.twitter.com/1goXoP7okP — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2025 ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ ساتھ ابرار احمد، بائیں ہاتھ کے اسپنر فیصل اکرم اور ’مسٹری اسپنر‘ کہلائے جانے والے آصف آفریدی کو بھی...
     سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آئے روز ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 115 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جہاں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا گیا اور آئینی بنچ نے جسٹس ڈوگر کے فیصلے کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ کے آرڈر کا دفاع نہ اٹارنی جنرل اور نہ ہی...
    اسلام آباد+ کراچی (خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار+ کامرس رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے چکی کہ ایک جج کو جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ آئینی بنچ نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں۔ اسلام آباد ہائی...
    کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری قرضہ 31 ہزار 200 ارب روپے بڑھ گیا۔جون 2018 سے جون 2022 تک سرکاری قرضے میں 24 ہزار 900 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2025 تک مجموعی سرکاری قرضے کا حجم 80 ہزار 500 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق اس میں مقامی سرکاری قرضہ 54 ہزار 500 ارب اور غیرملکی قرضہ 26 ہزار ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2016 تک مجموعی سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا، اس میں مقامی 13 ہزار 600 ارب روپے اور غیر ملکی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرکے راولپنڈی کے کسی علاقے میں منتقل کرنے کا امکان ہے یہ منتقلی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد کی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق 26 جولائی 2025ء کو ڈی آئی جی جیلخانہ جات راولپنڈی نے نئی جگہ پر جیل کا 40 رکنی عملہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 31 جولائی تک مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کیلئے راولپنڈی میں قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کی گئی ہے خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلئے گئے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 903 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر پوائنٹس میں کچھ کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 کی سطح پر بند ہوا۔منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس نے گزشتہ روز کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1268 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 115 پر جا پہنچا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی جارہی...
    کراچی میں نمک، شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ کمشنر کراچی کو فوڈ اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد 127 میں سے 71 دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ پائی گئی۔ ایسا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ Post Views: 1
    سٹی42: دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے لیے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہداء پیکیج کی مختلف کیٹیگریز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، اے آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر غازی صلاح الدین اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا    اجلاس میں 17 شہداء پولیس اہلکاروں کو پیکیج دینے کے لیے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ فیصل آباد کے اے ایس آئی عبید اللہ آصف، ملتان کے اے...
    پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔مسلم ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں صدر ٹرمپ کے اس مجوزہ منصوبے کو سراہا گیا جس میں غزہ کی تعمیر نو، فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی روک تھام، جنگ بندی اور ایک جامع امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اعلامیہ میں وزرائے خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ امریکا اور دیگر فریقین کے ساتھ مثبت اور تعمیری انداز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرچ انجن گوگل نے آج اپنا ہوم پیج خصوصی ڈوڈل کے ساتھ سجایا ہے، جس میں خواتین کے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی موقع کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔یہ ڈوڈل ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ گوگل کے اس ڈوڈل میں خواتین کی نمائندگی کےلیے گلابی رنگ کو نمایاں رکھا گیا ہے اور حروف تہجی میں بیٹ اور کرکٹ اسٹمپس نمایاں ہیں۔ یہ ڈیزائن خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔گوگل ڈوڈل کو آج شروع ہونےو الے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مناسبت سے بنایا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیمیں حصہ...
    ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرّم پرویز نے یکم اکتوبر بروز بدھ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر کو رحیم یار خان میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، محفلِ نعت، قوالی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہونگی، جو ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں تاکہ وہ اس مقدس صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا    حضرت خواجہ غلام فرید  صوفی شاعر تھے جو اپنی گہری روحانی شاعری کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
    الجزیرہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے حماس کے رہنماء محمود مرداوی کا کہنا تھا کہ امن منصوبہ کا مسودہ موصول ہونے کے بعد قیادت مشاورت کریگی، جسکے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔ تاہم انھوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ دوحہ پر اسرائیل نے عین اسوقت حملہ کیا، جب حماس قیادت امریکی تجویز پر مشاورت کیلئے جمع ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر اسرائیلی وزیرعظم نیتن یاہو نے حامی بھرلی، تاہم دوسرے فریق حماس کے ردعمل کا شدت سے انتظار تھا۔ الجزیرہ کے مطابق ہمیشہ سے جنگ بندی معاہدوں پر دوٹوک مؤقف اختیار رکھنے والی حماس نے اسرائیل کی جانب سے متعدد بار معاہدوں سے انحراف کو برداشت کیا ہے۔...
    اسرائیلی کنیسٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی پہلی خواندگی میں ایک بل کی منظوری دیدی ہے، جسکے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی، اس بل کو دہشتگردوں کیلئے سزائے موت کا قانون قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پارلیمان کمیٹی میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ بل منظور کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی پہلی خواندگی میں ایک بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی، اس بل کو دہشت گردوں کے لیے سزائے موت کا قانون قرار دیا جا رہا ہے۔...
    نئی دہلی : گزشتہ روز دہلی کے کئی اداروں کو بم دھمکیوں پر مشتمل ای میلز موصول ہوئیں۔ ان میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، نوئیڈا سی آر پی ایف پبلک اسکول اور قطب مینار کے قریب سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ اس سے شہر میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ متاثرہ مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کو اب تک کی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ یہ...
    وانڈہ امیر میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی، جو کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقے وانڈہ امیر میں پولیس اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا تھا، جس کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر حکمت اللہ عرف حمزہ عرف لڑاکا سکنہ خوائیداخیل لکی سٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ کامیاب آپریشن پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان نے پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرانشاہ (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل تک کرفیو نافذکردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو دوپہر 3 بجے تک نافذ کیا گیا تاہم بنوں۔ میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نقل و حرکت سے گریز کریں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا عدالتی حکم نامہ جاری کردیا جس کے بعد انہیں ججز کے روسٹر میں سے شامل کر لیا گیا، وہ کل سے سماعتیں کریں گے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔جسٹس طارق جہانگیری سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کے سابق سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں امریکی وفد کو بتایا کہ امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یرغمالیوں کے معاملات کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بولر نے امریکی شہری کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے ان کے لیے ایک خوشگوار لمحہ قرار دیا۔وزارت خارجہ کے مطابق امیر متقی نے کہا کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور یہ واضح کرتی ہے کہ سفارت کاری...
    پشاور: پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت شمع جنجوعہ کے معاملے میں سچ بولے اورقوم کو بتایا جائے کہ ایسے ہائی پروفائل وزٹ میں متنازعہ خیالات کا اظہار کرنے والی خاتون کو کیوں شامل کیا گیا۔؟ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو مجروع کرنے والے اور اسرائیل نواز افراد کی قومی اداروں میں تعیناتیاں لمحہ فکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ شعبہ دعوت و تربیت کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں آج بھی کچھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-27 کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 4لاکھ روپے سے تجاوزکر گیا ہے۔ جیولری کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جغرافیائی کشیدگی اور معاشی اتار چڑھاؤ سے عالمی اور پاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہیں۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اسکی فروخت بھی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو 5900روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5058روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 59ڈالر کے...