2025-12-14@21:27:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1413
«متنازع ٹوئٹ کیس»:
(نئی خبر)
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی...
قومی ٹی ٹوئنٹی کا اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں شریک ہوا۔ ذرائع کے مطابق کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔پاکستان اوربھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیم کے ہونے کا...
لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رات کو ریسٹورنٹس کی انسپکشن کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پودے لگانے کے لیے ایل ڈی اے کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریسٹورنٹس کے رات گئے تک کھلے رہنے کی شکایات ہیں، ڈی جی ماحولیات اپنے افسروں کو متحرک کریں، درخت کاٹنے پر پہلے ہی پابندی ہے، گھروں میں لگے درختوں کو بھی نہیں کاٹنا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہاولپور کی طرف سے آنے والے گاڑیوں کے دھوئیں کو روکنے پر کام ہونا چاہیے، سڑکوں پر ابھی بھی...
کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں تیزی برقرار، آرام باغ اور شاہ لطیف میں انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کالیں موصول ہم سب جانتے ہیں، رقم نہ دی تو اغوا کر لیں گے، شام تک 20 لاکھ کا انتظام کرو،پاکستانی بینک اکاؤنٹ نمبر بھیجا،متاثرہ شہری (رپورٹ: افتخار چوہدری) ریسٹورنٹ اور پکوان سینٹر مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی اور رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتوں میں تیزی برقرار ہے، آرام باغ اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ریسٹورنٹ اور پکوان سینٹر مالکان کو انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کالیں موصول ہوئیں، جن میں بھاری رقوم کا مطالبہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ریسٹورنٹ مالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹ مالک سے 20 لاکھ روپے بھتا مانگنے کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کرلیا گیا، ملزم نے میں 3لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم پہلے ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتے کی مد میں 20لاکھ روپے مانگے پھر یہ رقم کم کرکے 3 لاکھ روپے کردی، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کال موصول ہوئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
اسلام آباد(صغیرچوہدری ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسنٹ کلب نے چوہدری اسپورٹس کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری اسپورٹس 21.4 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ افضل جاوید نے 13 اور عبدالرحمان نے 10 رنز بنائے۔ ڈیسنٹ کلب کی جانب سے آف اسپنر کرامت خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فردوس خان کے38 اور سمیع اللہ...
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we too قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا، جو 8 تا 19 نومبر انسدادِ دہشت گردی کے ڈومین میں منعقدہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا باضابطہ اختتام 18 نومبر کو ہوا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں سٹون کرشنگ سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے اور مناسب حکمنامہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر سٹون کرشنگ کھولنے کا حکم نہ دیا جائے اور پہلے مالکان متعلقہ اداروں کو مطمئن کریں۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے قواعد کے مطابق شہروں میں سٹون کرشنگ یونٹس کے لیے 500 میٹر اور دیہی علاقوں میں 300 میٹر فاصلہ ہونا چاہیے، جبکہ بعض دیہی علاقوں...
وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کی برطرفی کے کیس میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا اور وکیل سے مشورہ لینے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آج سے بند، ملازمین کے لیے 28 ارب کا پیکج منظور جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور عدالت میں براہِ راست درخواست دائر کرنے کے بجائے قانونی مشورہ لیا جائے۔ عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ سماعت میں وضاحت طلب کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف انہوں...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو صرف 59 رنز پر ڈھیر کردیا۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی۔ یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں...
جیو نیوز کے میزبان شہزاد اقبال نے عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کے الزامات پر حقائق سامنے رکھ دیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سینئر اینکر پرسن اور صحافی شہزاد اقبال نے لکھا کہ ’گل صاحب آپ کی دونوں باتوں کا جواب ساتھ دے دیتا ہوں، ایک تو میں نے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی تھی، ٹوئٹ کے الفاظ کیلئے نہیں ‘۔شہزاد اقبال نے مزید لکھا کہ ‘اہم بات یہ ہے کہ صرف بیرسٹر گوہر نہیں، خود بشریٰ بی بی کی اسی عدت کیس میں وکیل جنہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے بہادری سے یہ کیس لڑا وہ بھی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں‘۔ سینئر اینکر پرسن کے مطابق...
گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔ یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔ اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔ Most Shameful and...
معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔ تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔ خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بالآخر وہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کر دیا ہے جس کا اعلان طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ یہ نیا فیچر ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا اور اسے سادہ طور پر “چیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں میسجنگ کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولیات شامل ہیں۔نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، بھیجے گئے پیغامات کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ کی صورت میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ چیٹ آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 نومبر بروز جمعرات زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس بند ہوگئے تھے۔ اس تعطل کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز اسکور کر کے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ شاندار بیٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ریکارڈ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ واضح رہے بلائنڈز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 211 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی...
پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد : پاکستان نے عالمی تمباکو انڈسٹری انٹرفیرنس انڈیکس 2025 میں اپنی درجہ بندی میں بہتری ظاہر کی ہے۔ یہ رپورٹ سوسائٹی فار آلٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ (سمر) کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں جاری کی گئی، جس میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے باوجود انڈسٹری کی مداخلت میں معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پاکستان اب 100 ممالک میں 33 ویں نمبر پر کھڑا ہے، جو کہ 2023 میں 90 ممالک میں 32 ویں پوزیشن پر تھا موجودہ رینکنگ پچھلے سال سے بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم، پاکستان کا اسکور 53 سے بڑھ...
لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں
ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرمپ جانتا تھا… 2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر شورے نے نکھل ایڈوانی کی ایکشن کامیڈی فلم چاندنی چوک ٹو چائنہ کی باکس آفس ناکامی پر کھل کر بات کی ہے۔ 53 سالہ اداکار نے حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ فلم کی کہانی مضبوط تھی مگر اس کا نتیجہ وہ نہیں نکلا جو نکلنا چاہیے تھا۔ بولی وُڈ ببل سے بات کرتے ہوئے رنویر نے صاف کہا کہ اسکرپٹ فلم سے بہتر تھی۔ انہوں نے فلم کی تخلیقی سمت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ اچھی ہو اور فلم اس معیار تک نہ پہنچ پائے تو یہ ذمہ داری سیدھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پر ہی آتی ہے۔ رنویر نے مزید واضح کیا کہ اگر کہیں کمی ہوئی تو وہ فلم...
پاکستان کے مصروف ترین علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سیلف بورڈنگ مشینیں لگائی جارہی ہیں۔ یہ گیٹس بائیو میٹرک ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو مسافروں کی شناخت کی فوری تصدیق کرکے خودکار طور پر گیٹ کھول دیں گے، جس سے امیگریشن اور بورڈنگ کا عمل محض چند سیکنڈز سے منٹوں میں مکمل ہو جائےگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مشترکہ منصوبے کے تحت یہ جدید سسٹم اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس پر مرحلہ وار نصب کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت لاہور میں ابتدائی گیٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے...
مقبول مختصر ویڈیوز کی سروس وائن ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے شریک بانی جیک ڈورسی کر رہے ہیں، جن کی مالی معاونت سے نئی ویڈیو ایپ دی وائن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کا مقصد پرانی وائن کی یادوں کو تازہ کرنا ہے، جبکہ اس بار ایپ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے منصوبے کی قیادت وہی ماہرین کررہے ہیں جو ابتدائی وائن ٹیم میں شامل تھے، یہ منصوبہ جیک ڈورسی کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم کے تحت چل رہا ہے۔ کوئی...
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ،فزیکل ٹکٹس 15 نومبر شام 3 بجے سے دستیاب ہوں گے،تین ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے،جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 200 روپے، فائنل کے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے،فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 روپے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس 400 روپے میں دستیاب ہوں گے،پریمیم انکلوژرز، وی آئی پی انکلوژرز، پی سی بی گیلری، پلاٹینم باکس اور فار اینڈ باکس کے ٹکٹس بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مسلسل تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جو کہ حالیہ دنوں میں واپسی کی بلند ترین تعداد میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کا یہ سلسلہ باقاعدہ نگرانی اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے بعد جاری ہے۔حکام نے...
—فائل فوٹو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالبعلم احمد کاشف رسول اور اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔ احمد کاشف رسول کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کی مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی، بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈاؤ کے اساتذہ، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ کنٹری گارڈن اپارٹمنٹ گلستان جوہر کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ اشارب منیر چوہدری کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی گئی۔ جمعرات کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں...
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل رانڈر عبدالرزاق کریں گے۔لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم عبدالرزاق (کپتان) ، فواد عالم (نائب کپتان) ، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اب یہاں سے روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے جو پہلے 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، اس کے علاوہ روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی نکالی جا رہی ہے، پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد حصہ دار ہے۔پی پی ایل کے مطابق یہ اضافہ موجودہ فیلڈ سے زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس سے توانائی کے شعبے میں استحکام آئے...
اسلام آباد: اسلام آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکا لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی، 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک ایکس اکاؤنٹ پر "coming soon Islamabad" جیسی ٹویٹس دیکھی گئیں۔ یہ پڑھیں : اسلام آباد کچہری کےباہر دھماکا، 12 افراد شہید، 30زخمی، مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کرکٹر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلان سے قبل ٹیم میں کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فزیو مطمئن ہیں، شاداب خان بھی تیزی سے ریکور کر رہے ہیں اور مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔ شاداب خان کندھے کی انجری سے صحتیاب، پریکٹس میچ میں شرکت شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان...
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔ آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اوور 40 اسکواڈ: عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے چین کی حکومت کے دباؤ کے بعد ایپ اسٹور سے ہم جنس پرستوں کے لیے مخصوص دو مقبول ایپس کو ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر اور سینسر شپ اتھارٹی نے ایپل کو باضابطہ طور پر ان ایپس کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔ایپل کے ترجمان کے مطابق کمپنی جس بھی ملک میں کام کرتی ہے، وہاں کے مقامی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن (CAC) کی جانب سے باضابطہ نوٹس موصول ہونے کے بعد کمپنی نے دونوں ایپس...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ گلیڈیٹرز کو 99رنز سے شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹارز نے 234رنز بنائے اور پانچ کھلاڑی آٹ ہوئے ۔ سعید حسن نے شاندار سنچری اسکور 167رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ جواب میں ینگ گلیڈیٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 135رنز بنائے۔ نوید پالاری نے 3کامران ترین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ شہرقائد میں کرکٹ ٹورنامنٹ سینیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا...
جون 2026 میں موجودہ آٹو پالیسی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، حکومت نے آٹو انڈسٹری پالیسی 31-2026 کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) گاڑیوں کے اسمبلرز، پارٹس بنانے والے اداروں اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے والوں کے ساتھ وسیع مشاورت کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق، نئی پالیسی کو نیشنل ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پالیسی کے تحت تیار شدہ مصنوعات پر ٹیرف کی حد 15 فیصد رکھی گئی ہے اور رعایتی ایس آر اوز...
سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، جس کیلئے انہوں نے ایجنٹوں سے فی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کئے ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب...
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن نے کارروائی کر کے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق پانچوں مسافروں نے سعودیہ سے ایجنٹ کے ذریعے اٹلی کا غیرقانونی سفر کرنا تھا۔ راحید اللّٰہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللّٰہ کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ پی اے 170 سے عمرہ ویزے پر کراچی سے جدہ جا رہے تھے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران پانچوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے...
کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔ ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں۔ لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ایک ہزار 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 متاثرین شامل ہیں۔ اس طرح رواں سال کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں 227 جبکہ نجی اسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں، کراچی میں ڈینگی کے لیے 257 سرکاری اور 195...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں...
اسلام آباد کے ’کابل ریسٹورنٹ‘ کے خلاف شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سخت اقدام کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے اوپن ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی بنیادی وجہ ریسٹورنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام اپنانے میں ناکامی اور شہریوں سے نقدی کی وصولی پر اصرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کابل ریسٹورنٹ شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا اور نقد رقم کی ادائیگی پر زور دیتا رہا، جس سے ٹیکس کی شفافیت متاثر ہو رہی تھی۔ Kabul Restaurant open space sealed for not adhering to cashless SOPs. Let’s move towards digitisation and cashless economy Good work by...
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک ناخوشگوار واقعہ بیان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرح کے مطابق وہ اس وقت ایک فلم میں کوریوگرافی کر رہی تھیں۔ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی انہیں کمروں میں بیٹھنے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ ایک روز جب وہ اپنے کمرے میں موجود تھیں تو فلم کے ڈائریکٹر نے گانے پر بات کرنے کے بہانے ان کے کمرے کا رخ کیا۔...
کراچی پریس کلب کے قریب مزدور شہرکی خوبصورتی کے لیے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی نگرانی میں فٹ پاتھ پررنگ وروغن کرنے میں مصروف ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک گیمر نے 144 گھنٹوں تک مشہور گیم ’ڈانس ڈانس ریوولوشن‘ کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 34 سالہ زیبولس سیپ (عرف گراس ہوپر) نے طویل ویڈیو گیم میراتھون کے ساتھ کسی ریدمک گیم ٹائٹل پر طویل ویڈیو میراتھون کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل امریکا کی گیمر کیری سوئیڈیکی نے 2015 میں 138 گھنٹے اور 34 سیکنڈ تک ’جسٹ ڈانس‘ نامی گیم کھیل کر بنایا تھا۔ زیبولس سیپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے انہیں کیری کی میراتھون گیمنگ میں کامیابی سے متعلق علم ہوا تو اکثر سوچا کرتے تھے کہ کیری نے ایک دہائی قبل اب تک کا...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہو گئے، سمیع اللہ وزیر نے ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ایمان مزاری نے استدعاکی کہ انہیں وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے.جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ ہفتہ کو اپنے وکیل کی پاور آف اٹارنی جمع کروا دیں۔ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ جس اسپیڈ سے کیس چل رہا ہے ہمارے حقوق کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وکیل و سماجی کارکن ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ہفتہ، 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکیل سمیع اللہ وزیر نے وکالت نامہ جمع کرایا، جبکہ ایمان مزاری نے عدالت سے اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔جج افضل مجوکا نے ہدایت دی کہ ایمان مزاری ہفتہ تک اپنے وکیل کی پاور آف اٹارنی جمع کرائیں۔ اس...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔جموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم مریضوں...
سٹی42: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ریسٹورنٹس، کیفے شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا جا رہا تھا۔ انفورسمنٹ افسران نے حقائق کے برعکس اعداد و شمار جمع کروانے اور سیل ریکارڈ چھپانے والوں کے خلاف ریکارڈ ضبط کیا۔ تمام اضلاع کے افسران کو متبادل سسٹم کی کنیکٹوٹی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی پی آر اے نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور چیئرمین نے...
وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ملزمان کی قلابازیاں ٹوئیٹر اور عدالت دونوں میں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈم مزاری کا روایتی گیم پلان جاری ہے لیکن لگتا ہے اس بار ٹکر کا جج جڑا ہے جو ان کے عدالت کے باہر بولے گئے جھوٹے بیانیے، رونے دھونے اور الزامات سے بےنیاز قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتا جا رہا ہے۔ میڈم مزاری نے کم عرصے میں بڑا نام بنایا ہے جس کے پیچھے ایک گیم پلان ہمیشہ عمل میں رہا ہے۔ میڈم کی وکالت کا ایک رائج طریقہ کار ہے۔ چونکہ جج صرف اپنے آرڈر کے ذریعے بول سکتے ہیں اس لیے میڈم مزاری عدالت سے باہر سوشل میڈیا پر اپنی عدالت لگاتی...
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔ جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے، جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-01-8 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی احکامات دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے، جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے میںحکم دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 27ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، اس اسمبلی کے استحقاق کو رد کرتے ہیں،کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر انتظام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آخری مرحلہ میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون تین وائٹس اور زون چھ وائٹس کے درمیان بروز جمعرات 6 نومبر کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ظفر ریاض باری، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ ایکسٹرنل افیئرز میڈی کیم گروپ آف کمپنیز مہمان خصوصی ہونگے جو کے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔ دونوں ٹیموں کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل مندرجہ ذیل کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا۔ زون تین۔ سلمان سرور (کیپٹن )، محمد زنیر علی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی ہے، ان کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی کی پوزیشنز میں نمایاں ترقی دیکھی گئی، جبکہ اسپنر ابرار احمد بدستور ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد بولنگ کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں اور وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جو عالمی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ محمد نواز ایک درجہ اوپر چڑھ کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اپنی مشہور ویڈیو جنریشن ایپ ’سورا اے آئی‘ کو اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔ اس ایپ نے چند ہفتے قبل آئی او ایس پر لانچ ہوتے ہی زبردست مقبولیت حاصل کی تھی، جہاں صرف پانچ دنوں میں اسے 10 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔سورا ایپ دراصل آڈیو اور ویڈیو جنریشن ماڈل پر مبنی ہے، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے انتہائی حقیقی اور قدرتی نظر آنے والی ویڈیوز تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ایپ نے مقبولیت کے لحاظ سے چیٹ جی پی ٹی کی موبائل ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔دنیا بھر میں چونکہ تقریباً 70...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے. جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے جب کہ استغاثہ کے 3 گواہان عدالت میں موجود رہے...
شہرِ لاہور، جو بادشاہوں کی یادوں، مغلیہ فنِ تعمیر اور زندہ دل ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، اب سیاحت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی مشہور لاہور کینال، جو مغل دور سے چلی آ رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کا ایک نمایاں حصہ سمجھی جاتی ہے، جلد ایک منفرد شپ ریسٹورنٹ کی میزبانی کرے گی۔ یہ منصوبہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو لاہور کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بھی مزید پرکشش بنائے گا۔ مزید پڑھیں: پی کے ایل آئی میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کیسز سے بری کردیا۔ مزید :
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے شواہد میں جرم ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متنازع ٹوئٹس پر دو علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دونوں کیسز سے مکمل طور پر بری قرار دے دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جب کہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنےکے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونےکی وجہ سےٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جب کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اورلیگ کے مالکان پیسے دیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیزکےکرس گیل بھی...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے تاحال نہ رک سکے، شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 31 مریض زیر علاج ہیں، تاہم ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کسی قسم کی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔ رواں سال 2025 کے دوران اب تک 21 ہزار 440 مریضوں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جبکہ موجودہ سیزن میں 1409 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت ویکٹر سرویلنس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے خطرناک حملے قابو میں نہ آ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 21 ہزار 440 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 1409 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق وبا پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ویکٹر سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے...
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری نے عدالت کے گزشتہ حکم نامے کو بے بنیاد قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ گزشتہ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مجھے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مجھے چارج پڑھ کر نہیں سنایا گیا عدالت میں موجود کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھ لیں، مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ کے وکیل کو الزامات بتائے گئے تھے، ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت آج چارج پڑھ کر سنا دے اور سمجھا دے۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ اپنے وکیل کو بلائیں انھیں چارج بتایا...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان وپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک) کے دوسرے مرحلے سے پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلیوں کی راہ ہموارہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک فیزٹوصنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور زراعت میں جدت پر مرکوزہے، جب کہ پہلا مرحلہ توانائی بحران کے خاتمے اورشاہراہوں کی تعمیرجیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پرمرکوزتھا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سی پیک فیزٹوپاکستان کے لیے خودکفالت، صنعتی اور زرعی مرکزبننے کا تاریخی موقع ہے۔ یہ معیشت کوعلم وٹیکنالوجی اور برآمدات پرمبنی گروتھ کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اوررشکئی اسپیشل اکنامک...
کراچی: انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گئے میڈی کیم ٹرافی انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شڑیک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، وہ میگا ایونٹ میں 4 کیچز اور 4 اسٹمپس کے ساتھ سب سے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیپتی شرما کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بھارت سے فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان لورا وولوارڈٹ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج خصوصی احکامات دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے۔ جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے حکم دیا ہے۔ اُن کا...