2025-06-25@12:11:42 GMT
تلاش کی گنتی: 49971
«مودی تمہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ استغاثہ کے گواہان کی جانب سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں، دونوں ملزمان میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ علی امین گنڈا اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمے کا...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف...
انگلش لیگ اسپنر عادل راشد نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ویرات کوہلی پر ترجیع دیدی۔ حال ہی میں انگلش اسپنر معین علی اور عادل راشد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کھلاڑی کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے؟ معین علی نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے معاملہ عادل رشید کے سپرد کر دیا، عادل رشید نے تھوڑے توقف کے بعد اعتماد سے کہا کہ میری رائے میں بابراعظم کی کور ڈرائیو زیادہ خوبصورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کور ڈرائیو کی بات کریں تو میں بابر کو چنوں گا تاہم بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے دیگر اسٹوکس...
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے اور اس کے بعد سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بھارتی صارفین کی بڑی تعداد فلم میں ہانیہ عامر کی شمولیت کے باعث شدید نفرت اور غصے کا اظہار کرتی نظر آئی۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم ’سردار جی 3‘ کی بھارت میں نمائش پر پابندی لگائی جائے اور متعلقہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں دوسری جانب چند بھارتی فنکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں اداکار کی مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی شمولیت سے مداح...
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ بیرسٹر سیف بھیجے گئے تھے انھوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بجٹ اتنی جلدی اور مجبوری میں کیوں پیش کیا گیا، کہا کہ علی امین گنڈا پور کو میرے پاس بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کی اجازت سے بجٹ میں وہ تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہوں گا یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے...
بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان...

جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر معیز عباس کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میجر سید معیز عباس نے شدید مزاحمت کے باوجود جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے فرض شناسی، قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا۔ ’پوری قوم ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش...

فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے...

فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و...
امریکی ریاست نیویارک کے مقامی انتخابات میں تاریخی موڑ، جہاں 33 سالہ مسلم سیاستدان ظہران مامدانی نیویارک سٹی کے میئر کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ سابق گورنر اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا: "آج کی رات مامدانی کی ہے"۔ ظہران مامدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نیویارک شہر کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں تقریباً 43.5 فیصد ووٹ حاصل کرکے نمایاں برتری حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے قریب ترین حریف اینڈریو کومو نے 36.4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دیگر 9 امیدوار بہت پیچھے رہ گئے۔ نیویارک میں رینکڈ-چوائس ووٹنگ سسٹم نافذ ہے، جس کے حتمی نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے، تاہم مامدانی کی برتری اتنی واضح ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سرکاری ثالث بشارہ بہبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند دنوں میں ممکن ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بشارہ بہبہ فلسطینی نژاد امریکی سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے مصر و قطر کے ساتھ مل کر ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصری چینل 'الغد' کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران-اسرائیل جنگ بندی کے بعد اب غزہ ایک بار پھر خطے کی ترجیح بن چکا ہے۔ بشارہ کے مطابق، اصل اختلاف صرف اس بات پر ہے کہ آیا عارضی جنگ بندی کے اختتام پر فریقین خودبخود مستقل جنگ بندی پر منتقل ہوں...
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں...
بجٹ میں جی ڈی پی کے نمبرز ٹھیک نہیں، اس پر سوال اٹھیں گے، مفتاح اسماعیل بجٹ میں جی ڈی پی کے نمبرز ٹھیک نہیں، اس پر سوال اٹھیں گے، مفتاح اسماعیل سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ سعودی عرب امریکا سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک تھا، سفارتکار جاوید حفیظ ایران پر حملہ یقینی تھا مگر ایران نے بروقت تیاری نہیں کی، منصور جعفر ایران پر حملہ یقینی تھا مگر ایران نے بروقت تیاری نہیں کی، منصور جعفر ایرانی انٹیلی جنس ناکامی کا ممکنہ سبب بھارت ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ماریہ سلطان ایرانی انٹیلی جنس ناکامی کا ممکنہ سبب بھارت ہو...
جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ پاک افغان تعلقات میں بہتری: کیا طورخم بارڈر سے تجارت پر اثر پڑے گا؟ پاک افغان تعلقات میں بہتری: کیا طورخم بارڈر سے تجارت پر اثر پڑے گا؟ بجٹ 26-2025: کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ مستفید ہوں گے؟ بجٹ 26-2025: کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ مستفید ہوں گے؟ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کیا کسی بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ ہے؟ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کیا کسی بڑی پیشرفت کا...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی، ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں اختتام ہفتہ ہونے والے پروگرام کے خلاف مظاہروں کے سبب ٹی وی کی سابق میزبان اور پروگرام پیش کرنے والی خاتون لارین سانچیز کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ہفتے کے روز وینس کے ایک مشہور اور مرکزی نائٹ لائف کے علاقے، کیناریگیو کے سکولا گرانڈ دی سانتا ماریا ڈیلا میسریکورڈیا، میں منعقد کی جائے گی، تاہم اب حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس تقریب کو لگون شہر کے ایک الگ تھلگ، کم قابل رسائی والے حصے میں منتقل کر...
ناسا کی ایکس رے دوربین نیوٹرون اسٹار انٹیریئر کمپوزیشن ایکسپلورر یعنی نائیسر کی موٹر میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ اس خرابی کی وجہ سے یہ دوربین خلا میں موجود ستاروں اور دیگر اجرامِ فلکی کو ٹریک نہیں کر پا رہی، جبکہ ناسا کے انجینئرز اسے ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ خرابی 17 جون کو سامنے آئی جب دوربین کی چیزوں کو درست طریقے سے دیکھنے کی صلاحیت کم ہو گئی، فی الحال ناسا نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دوربین دوبارہ کب کام شروع کرے گی۔ یہ بھی ہم ہی پڑھیں: یہ دوربین بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نصب ہے اور 2017 سے کام کر رہی ہے۔ یہ نیوٹرون ستاروں کی پیمائش، بلیک ہولز اور سرگرم کہکشاؤں کا...
مشیر اطلاعات کے پی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان...
ایران کی القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کی مبینہ شہادت سے متعلق افواہوں کے بعد ان کی عوامی سطح پر موجودگی کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔ ایران کے اتحادی گروپوں سے وابستہ متعدد میڈیا اداروں، بشمول حوثی گروپ کے المنار ٹی وی، نے ایسی فوٹیج نشر کی ہے جس میں اسماعیل قاآنی کو تہران میں ریلی کے شرکاء کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ویڈیوز درست ثابت ہو جائیں تو وہ اسرائیلی حملے میں قاآنی کی شہادت سے متعلق پھیلائی گئی خبروں کو مسترد کر دیں گی۔ ????⚡️BREAKING The commander of the Quds Force of the Iranian Revolutionary Guard, Ismail Qaani, appeared in Tehran. This is his first appearance since the war, and...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باضابطہ جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا۔ 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی کردے گا، 24 گھنٹے مکمل ہونے پر 12 روزہ جنگ کے خاتمے کو دنیا تسلیم کرلے گی۔ ابتدائی خلاف ورزیوں پر ٹرمپ کے سخت ردعمل کے بعد بظار سیز فائر پر عمل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ 23 جنوری کو ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو ایرانیوں اور ان کی تاریخ کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ ایرانی وہ قوم نہیں ہیں جو سرینڈر کریں۔ ایرانی رہبر سرینڈر مودی کو نہیں چھیڑ رہے تھے،...
نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک بڑی اکثریت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے لیے کانگریس سے اجازت نہ لینے پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ اور ’اے پی‘ کے مطابق مواخذے کی یہ قرارداد ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس پر نہ صرف محدود بحث ہوئی بلکہ اس نے خود ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی تقسیم کر دیا، کئی ڈیموکریٹس نے ریپبلکن اراکین کا ساتھ دیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ووٹنگ سے قبل خطاب کرتے ہوئے ایل گرین نے کہا...
امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے اور یہ حملے بمشکل چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے۔ یہ انکشاف امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واقف چار ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کو بتایا کہ ایران کا جوہری مواد اور سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیے گئے بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ پر مبنی ہے اور اسے پینٹاگون کی انٹیلیجنس ونگ نے تیار کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام...
ایران نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام کسی صورت نہیں رکے گا۔ ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام کسی رکاوٹ کے بغیر دوبارہ شروع کیا جائے گا، اور یورینیم افزودگی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی یہ تمام تنصیبات مکمل فعالیت کے ساتھ دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت نے ایرانی قوم کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جوہری...

میرے بھائی کی وفات پر عمران خان اپنی سالگرہ کا جشن مناتے رہے، حفیظ اللہ نیازی نے پرانے راز بیان کردیے
معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ نیازی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن اور بہنوئی بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس وقت میرے بھائی جو کہ عمران خان کے کزن بھی تھے ان کا جنازہ گھر میں رکھا تھا، اس وقت عمران خان دھوم دھام سے اپنی سالگرہ منا رہے تھے کیونکہ ان کی سالگرہ بھی 5 اکتوبر کو ہوتی ہے جس دن میرے بھائی کا انتقال ہوا۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ انہیں یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا لیکن عمران خان کو اس چیز کا احساس ہی نہیں ہے۔ ایک طرف میرے بھائی کا جنازہ تھا اور دوسری طرف خان صاحب دھوم دھام سے میوزک کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے...
جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شہرِ اقتدار میں جلد بازی اور ناقص منصوبہ بندی کا ایک اور نمونہ سامنے آ گیا۔ صرف 84 دن میں 4.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جناح اسکوائر پراجیکٹ بارش کی پہلی پھوار ہی برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے چند روز قبل اس منصوبے کا شاندار انداز میں افتتاح کیا تھا، تاہم جی-فائیو اور آبپارہ کی طرف مڑنے والی لوپ پہلی ہی بارش میں بیٹھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرینا چوک کے قریب سڑک میں بھی...
ایران نے ملک بھر میں اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، جس میں اب تک 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی ایرانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک اور مبینہ موساد (اسرائیلی خفیہ ادارہ) کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا جاسوس ہے جسے ایران نے سزائے موت دی ہے۔ ان گرفتاریوں اور پھانسیوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی کے...
سوڈان کے مغربی کردوفان کے شہر المجلد میں ایک ہسپتال پر ہونے والے خطرناک حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کے مراکز پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ہسپتال کا مقام ان علاقوں میں شامل تھا جو سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری خانہ جنگی میں فرنٹ لائن سمجھے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، حملے میں ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، 6 بچے اور 5 طبی کارکن بھی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول کا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئندہ مالی کے بجٹ سے متلعق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے صوبائی بجٹ پیش ہوئے ہیں، ان سب سے بہترین بجٹ ہمارے صوبے کا یے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، یہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں، بانی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے بولنے...

جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کرسکتے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا، جسٹس منصور کا وزیر اعلیٰ کے پی سےمکالمہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سے مکالمہ کیا ہے کہ جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ وزیر خیبر پختونخو علی امین گنڈاپور سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کردی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کو رجسٹرار سپریم کورٹ اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کرنے کا راستہ دکھا دیا۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شاہ فیصل بھی علی امین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک طاقتور حملے نے اسرائیلی افواج کو شدید دھچکا پہنچایا، جس میں پلاٹون کمانڈر سمیت سات صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اس ہلاکت خیز کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں اس کے 7 اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اُس وقت نشانہ بنے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔علاوہ ازیں، اسی...

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جسٹس منصور علی شاہ کا علی امین کو جواب: ’غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے‘
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے واضح ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ چیف جسٹس یا رجسٹرار سے رجوع کریں۔‘ علی امین گنڈا پور کے ہمراہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر آکر مؤقف اپنایا کہ ’خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، اور وزیراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس معاملے کو فوری سنا جائے۔‘...
طاقت سے امن یا امن کے بغیر طاقت؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال انسانی تاریخ درحقیقت ایک طویل داستانِ تصادم و تسخیر ہے۔ انسانی وجود کے آغاز سے ہی، جب بقا کا انحصار شکار اور قبائل کے درمیان دفاع پر تھا، ہتھیاروں کی ایجاد اور ترقی تہذیبوں کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ جرمنی میں دریافت ہونے والے تقریباً چار لاکھ سال پرانے لکڑی کے بھالوں سے لے کر، انسان نے ہتھیاروں کو بتدریج زیادہ مہلک، دقیق اور سیاسی اثر رکھنے والے اوزاروں میں تبدیل کیا۔ جوں جوں تاریخ کا دھارا بدلتا گیا اور انسان نے قدرتی عناصر پر قابو پانا سیکھ لیا، اسی طرح اس کے ہتھیار بھی ترقی کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج کے اعداد...
سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی نہیں تلخیاں ہیں، فواد چودھری واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں اُس وقت بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوئے، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔...
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔ Post Views: 2
دی ہیگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)ایسی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے افراتفری پیدا ہو،ایران میں رجیم چینج پر ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا،میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ جلد از جلد معمول پر آ جائے،نیٹو سمٹ کیلئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی سے ہمیشہ انتشار پیدا ہوتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اتنی زیادہ افراتفری ہو۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ”رجیم چینج“ (حکومت کی تبدیلی) سے متعلق اپنے پہلے مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹیبلشمنٹ ریاست کا ایک ادارہ ہے مگر پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ بجائے خود ریاست بن کر کھڑی ہوگئی ہے۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ تحریک پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا اس لیے کہ تحریک پاکستان کے زمانے میں کوئی اسٹیبشلمنٹ موجود ہی نہیں تھی مگر قیام پاکستان کے بعد جرنیل ملک کے مالک بن کر کھڑے ہوگئے۔ اس سلسلے میں جرنیلوں نے امریکا کے ساتھ سازباز کی۔ جنرل ایوب نے اگرچہ مارشل لا 1958ء میں لگایا مگر وہ 1954ء سے امریکیوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ یہ بات امریکا کی خفیہ دستاویزات کے سامنے آنے سے پوری طرح آشکار ہوچکی ہے۔ ان دستاویزات کے مطابق جنرل ایوب امریکیوں کو بتارہے تھے کہ پاکستان کے سیاسی...
اسلام آباد :وزیراعظم کے نئے مقرر کردہ مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں پہلی مرتبہ شرکت کی، جہاں ان کی آمد کو ایوان میں موجود ارکان نے خوش دلی سے سراہا، اور حکومتی و اپوزیشن بنچز سے خیرمقدمی جذبات کا اظہار بھی کیا گیا۔ نون لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا سب سے پہلے استقبال کیا اور ان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی کئی ارکان نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ کیا اور مبارکباد دی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی ڈاکٹر توقیر شاہ سے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو کے ذریعے انہیں خوش آمدید کہا۔ قابل ذکر بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی...
پشاور: سیلز ٹیکس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی جبکہ اس حوالے سے جلسے و جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔ دیرلوئر، اپر دیر، چترال، سوات، شانگلہ اور بونیر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر انجمن تاجران حاجی انور الدین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس کا کوئی جواز ہیں بنتا۔ ملاکنڈ ڈویژن دہشتگردی، سیلاب، زلزلے اور بدامنی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، کسی قسم کے ٹیکس کا نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انجمن تاجران کے مطابق تاجروں کی شٹر ڈوان...
اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر لامین یامل نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنیش فٹبالر لامین یامل کا کہنا ہے کہ 30 سالہ فاٹی وازکوز محض انکی دوست ہیں، دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رشتہ یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔ لامین یامل کا کہنا تھا کہ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزرانے گئے تھے، خبروں کے ذریعے جن افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایسا کچھ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 29 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں قبل ازیں اسپینیش فٹبالر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے...
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی تنظیم حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ایک علیحدہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ منگل کو پیش آنے والے واقعے میں اس کے سات اہلکار مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی گاڑی کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایک اور واقعے میں جنوبی غزہ میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جون 2025 کے آغاز سے اب تک غزہ کی...
امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے جو کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر...

’عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے‘ وزیراعلیٰ گنڈا پور سپریم کورٹ پہنچ گئے، جسٹس منصور علی شاہ نے معذرت کرلی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی۔ تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرلی۔ آج صبح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے، جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔ علی امین گنڈاپور کا مؤقف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ کر مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے اور ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی...
ایرانی ایٹمی سائنسدان ’مصطفیٰ ساداتی ارمکی‘ کی موت کی خبر — جو اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ اسرائیلی حملے میں مارے گئے، کسی بھی سخت دل منصوبہ ساز کو بھی چونکا دینے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔ یہ صرف ایک درست نشانہ نہیں تھا، بلکہ ایک پورے خاندان کو چن کر مارنے کی کارروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟ ساداتی ارمکی کوئی اعلیٰ عہدیدار نہیں تھے، وہ درمیانے درجے کے انجینئر تھے جو ایران کے جوہری منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہیں ہدف بنایا گیا ہو، لیکن کسی بھی منطق سے ان کے بچوں کو ان کے گھر میں قتل کرنا...
تل ابیب (اوصاف نیوز)جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں...
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی بڑی کارروائی میں 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر معیز عباس شاہ کی قربانی نہ صرف ان کی ذاتی بہادری کی نشانی ہے بلکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے بیٹے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ عمر ایوب خان نے میجر معیز شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “میجر معیز شہید جیسے بہادر سپوتوں کو پوری قوم کا سلام ہے۔” انہوں نے لانس نائیک جبران کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی...
وزیراعلٰی کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے دو روز قبل دو مقامی شہریوں کو حراست میں لیکر کورٹ سے پانچ روزہ تحویل حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پہلگام حملے میں مقامی مدد شامل نہ ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث افراد غیر مقامی تھے، اس میں کشمیریوں کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ دہشتگردانہ حملہ کیا، جنہوں نے 26 نہتے اور معصوم شہریوں کی جان لی، وہ سبھی یہاں کے نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا...
ہمارے ایک بزرگ استاد کہا کرتے تھے ’’جس دن تم نے سوال کرنا چھوڑ دیا، سمجھو کہ تم نے سیکھنا چھوڑ دیا۔‘‘ یہ جملہ میں نے ایک سنسان سی دوپہر میں سنا تھا، لیکن اس کی گونج آج تک دل و دماغ میں موجود ہے۔ سوال وہ دروازہ ہے جو ہمیں لاعلمی کے اندھیرے سے نکال کر آگہی کی روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔ استادِ محترم کا یہ جملہ صرف ایک خیال نہیں بلکہ سیکھنے کا وہ بنیادی اصول ہے جس پر جدید تعلیم و تحقیق کی عمارت استوار ہے۔ ایک اور پرانی کہاوت ہے: ’’سوال آدھا علم ہے، یعنی جو سوال نہیں کرتا، وہ اپنی مکمل لا علمی اور اسی پر مطمئن رہنے کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ سوال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-14
آج بروزبدھ،25جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کے معاملات سیدھے ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کوئی انجانی سی بندش تو ہے جس نے تنگ کر رکھا ہوا ہے۔ اس لئے روحانی طور پر مضبوط کریں خود کو۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی اب جو موقع یا آفر ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ ان شاءاللہ آپ کو فائدہ ہی حاصل ہوگا اور جس بھی طرف سے امید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این اور نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے ابتدائی جائزے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے اس کے جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے، اور ان حملوں کے نتیجے میں یہ پروگرام صرف چند ماہ پیچھے چلا گیا۔ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق: ٹرمپ کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم منگل کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران پر امریکی حملوں نے تہران کے جوہری پروگرام کو صرف چند ماہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) منگل کے روز اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے الگ ہونے والے گروپ سرایہ انصار السنہ (سنی حامیوں کی بریگیڈ) نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ کے ایک رکن نے اتوار کو دعائیہ اجتماع کے دوران الدویلہ کے عیسائی سنی مسلم محلے میں سینٹ الیاس چرچ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں 25 افراد ہلاک اور دیگر 63 زخمی ہو گئے۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا، علی امین گنڈاپور کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سازش ہماری خلاف ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں اور انہی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔ علی امین گنڈا پور کے مطابق کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے جنہوں نے انہیں بولنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کے...
خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کی منظوری کے بعد، عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی بجٹ 2025-26 کو صوبائی اسمبلی سے منظور کر لیا۔ بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں دھواں دار خطاب کیا اور وفاقی حکومت اور اداروں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ وہ بجٹ سے متعلق عمران خان سے مشاورت کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اگر وہ بجٹ منظور نہ کرتے تو ان کی حکومت کے خاتمے کی سازش تیار تھی۔ ’صوبے میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی سازش ہو رہی...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ٹاہو کیز میں ایک خالی کیبن میں ماں ریچھ اور اس کا بچہ داخل ہو گئے اور ریفریجریٹر سے کھانے کی تلاش میں مصروف نظر آئے۔ یہ واقعہ سیکورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ریچھ سیدھے داخلی دروازے سے کیبن میں داخل ہوتے ہیں اور فوراً کچن کا رخ کرتے ہیں، وہاں پہنچ کر وہ ریفریجریٹر کھولتے ہیں اور اس میں موجود اشیا کو کھنگالنا شروع کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ بند ڈبوں کو بھی کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے کے وقت کیبن میں کوئی موجود نہیں تھا، یہ پہلا موقع نہیں کہ علاقے میں ریچھوں نے ایسی ’چوری‘ کی ہو۔ گزشتہ...
اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بھارتی فلم ’سردار جی 3 ‘ کے ٹریلر پر تبصرہ کیا اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی۔ نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ کئی افواہوں، تنازعات اور ہانیہ عامر کو فلم سے نکالے جانے اور ری شوٹس کی باتوں کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم آخر کار ریلیز ہونے جا رہی ہے۔’کر لو جو کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہدایتکار اور اداکار سب سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ مجھے ان کی حکمت عملی بہت پسند آئی۔ وہ خاموش رہے، کسی قیاس آرائی...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔ https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کچھ افراد یہ جانتے ہوں گے کہ ایپل کی مصنوعات میں موجود حرف ’آئی‘ (i) کا مطلب انٹرنیٹ ہے، لیکن درحقیقت اس کا مفہوم اس سے کہیں زیادہ وسیع اور گہرا ہے۔ ایپل کے اس سوچے سمجھے انتخاب کے پیچھے ایک مکمل تصور کارفرما ہے۔جب 1998 میں ایپل نے پہلا iMac لانچ کیا تو اُس وقت کے سی ای او اسٹیو جابز نے وضاحت کی تھی کہ حرف ’i‘ صرف انٹرنیٹ کا مخفف نہیں بلکہ یہ پانچ بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔پہلا تصور یقیناً انٹرنیٹ تھا، کیونکہ iMac کو خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے بہترین کمپیوٹر بن سکے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ’i‘...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستانی مندوب...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج چمکنے کا وقت ہے، آپ اپنی دنیا میں کچھ خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیا ہے جو آپ کو پھنسنے اور دباؤ میں محسوس کرنے سے روکتا ہے؟ شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے خیال کو تراشنا ہو۔ اپنی زندگی کو صاف کریں اور اپنے ذہن سے شروع کریں۔ ہر بار جب آپ مضبوطی سے محسوس کرتے ہیں کہ کچھ نیا تلاش کر رہے ہیں، اس سمت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیں اس سے پہلے کہ آپ کی ’’نہ‘‘ کہنے والی آواز آئے۔ آپ کو کسی اور کے علاوہ کوئی اور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا اپنے جواہر کو روشنی کی طرح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ نامزدگی ریپبلکن رکنِ کانگریس بڈی کارٹر کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے نوبیل کمیٹی ناروے کو خط لکھا ہے۔ بڈی کارٹر نے اپنے خط میں لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل و ایران کے درمیان مسلح تنازعے کو ختم کرنے میں صدر ٹرمپ کا غیر معمولی اور تاریخی کردار قابلِ ستائش ہے، اس لیے انہیں نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کردی یاد...
پریس کانفرنس میں سپریا شرینیت نے اندرونی سطح پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر گھنٹے 43 خواتین کے خلاف جرائم کے گواہ ہیں اور اکثر ایسے جرائم میں ملزمان کو سیاسی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے کانگریس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں اپنی شبیہ بنانے پر جتنا وقت صرف کیا، اتنا وقت ملک کی ساکھ مضبوط کرنے پر نہیں لگایا اور آج...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے فوراً بعد اور نیٹو سمٹ کے لیے روانگی پر جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ اس سے ’افراتفری‘ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں چاہوں گا کہ سب جلدی سے پرسکون ہو جائے۔ نظام کی تبدیلی افراتفری لاتی ہے، اور بہتر ہوتا ہے کہ اتنی افراتفری نہ ہو۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی حملوں کے فوری بعد دیا، جن میں ایران کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے حامی نہیں ہیں، کیونکہ ایسی تبدیلی سے صرف انتشار جنم لیتا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام اچھے اور کاروباری ذہن کے حامل ہیں، ایران کے پاس وافر مقدار میں تیل کی دولت موجود ہے، اور ایرانی قوم خود کو دوبارہ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں کسی بھی قسم کی حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ ان کی خواہش ہے کہ خطے کی صورتحال جلد از جلد پُرسکون ہو جائے۔اس سے قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے، کیونکہ...
امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک قرارداد کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا، جس میں 128 ڈیموکریٹس نے بھی ریپبلکنز کا ساتھ دیا۔ پہلے مرحلے پر سوال یہ تھا کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے؟ 344 کے مقابلے میں صرف 79 ارکان ’ہاں‘ مواخذے کے حق میں سامنے آئے، یوں مواخذے کی اس قرار داد کو یہاں پر ہی ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایل گرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کو غیر قانونی اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ...
مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور اور بابرکت تقریب آج نمازِ عصر کے بعد منعقد کی جائے گی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ غلافِ کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں گورنر مکہ مکرمہ کی سربراہی میں انجام دیا جائے گا، جس میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شریک ہوگی۔ غلافِ کعبہ کی تیاری کا عمل انتہائی مہارت اور عقیدت سے مکمل کیا جاتا ہے، جس میں دو سو سے زائد ماہر کاریگر اور فنکار شریک ہوتے ہیں۔ کسوہ فیکٹری میں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جب اسرائیل نے 2 ہفتے قبل ایران پر حملہ کیا تو چین، جو ایران کا پرانا دوست ہے، فوری طور پر متحرک ہوا، مگر صرف بیانات کی حد تک۔ چین نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی، صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر جنگ بندی پر زور دیا، اور چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے بات کی۔ لیکن چین نے ایران کو کسی قسم کی عملی یا فوجی مدد فراہم نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل تصادم کے درمیان چین کہاں کھڑا ہے؟ چین نے معمول کے مطابق صرف بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی، لیکن کسی قسم کا ہتھیار، مالی امداد یا جنگی تعاون نہیں دیا۔ چین اگرچہ امریکا...
گوادر سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے 14 سالہ بیٹے کی گمشدگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کراچی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم عبدالباسط کا گزشتہ پیر سے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا ہے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ جماعت اسلامی سے وابستہ سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے مولانا ہدایت الرحمان سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عبدالباسط 2 سال سے سعود آباد میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، جہاں سے وہ گزشتہ پیر سے عصر...
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں خوبانی (زردآلو) کا سیزن اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جون کے آغاز کے ساتھ ہی باغات میں مزدوروں کی چہل پہل اور پھلوں سے لدے درخت مقامی معیشت کی ایک عارضی لیکن اہم سرگرمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: ’خوبانی اور چیری کے درختوں پر پھول کھلتا ہے مگر پھل کیوں نہیں ملتا؟‘ روزانہ کی بنیاد پر خوبانی کے ہزاروں کارٹن پیک کیے جا رہے ہیں جو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجے جاتے ہیں۔ گزشتہ 6 سال سے سیزنل باغبانی کے شعبے سے وابستہ مقامی مزدور عبدالنبی بتاتے ہیں کہ خوبانی کا موسم تقریباً ایک مہینے پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ تقریباً 100 کارٹن...
واشنگٹن: ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے CNN اور نیو یارک ٹائمز پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ فیک نیوز سی این این اور ناکام نیو یارک ٹائمز نے مل کر تاریخ کی سب سے کامیاب فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو کمزور دکھانے کی سازش کی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق ایران پر امریکی حملوں کے دوران جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، اور ان حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری پروگرام صرف چند مہینوں کے لیے پیچھے چلا گیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ...
اس وقت بٹ کوائن قریباً ایک لاکھ 5 ہزار 342 ڈالر کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن 5 سے 10 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی کرپٹو کونسل کی تیاریاں تو جاری ہیں مگر اب تک کرپٹو قوانین کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ پاکستان کرپٹو کرنسی کب تک لیگل ہو جائے گی؟ اور کیا پاکستانی بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ وی نیوز نے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے میں آگے نکل گیا ہے؟ ’کرپٹو کونسل بن چکی مگر قوانین کے...
غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 56 بے گھر افراد تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔ غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-13

شکارپور: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نظام الدین میمن، قیم محمد یوسف ، نائب قیم امداداللہ بجارانی امیدواران رکنیت کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-11
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد میں جدید سہولیات سے آراستہ برنز وارڈ کے قیام اور اہم ریڈیالوجی مشینوں کی فوری مرمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے خط اور میڈیا بیان میں کہا کہ حالیہ ایل پی جی سلنڈر دھماکوں اور سابقہ ٹرانسفارمر حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات نے اِس اَمر کو اُجاگر کیا ہے کہ حیدرآباد جیسے بڑے شہر میں جھلسنے والے مریضوں کے لیے کوئی معیاری اور مربوط طبی سہولت موجود نہیں۔ یہ انتہائی تشویشناک اَمر ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنے جانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک...
وزیراعلٰی نے اسطرح کی خبریں شائع کرنے پر میڈیا اداروں کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سے میڈیا ادارے کس کے ایماء پر اور کیوں ایسی بے بنیاد خبریں شائع کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ سیاستدانوں یا اسمبلی کے مفادات کے لیے نہیں بلکہ خطے کے عوام کے حقوق کے لیے ناگزیر ہے۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ رپورٹس میں ریاستی درجہ کی مشروط بحالی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسعود محبوب خان ’’اور کہہ دو: حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل تو مٹنے والا ہی تھا‘‘۔ (سورہ الاسراء: 81) حق و باطل کا معرکہ ازل سے جاری ہے۔ کبھی فرعون کے ایوانوں میں موسیٰؑ کی لاٹھی بولتی ہے، کبھی نمرود کی آگ میں ابراہیمؑ کا صبر روشن ہوتا ہے، اور کبھی یزید کے دربار میں حسینؓ کی خاموشی گونج بن جاتی ہے۔ ہر دور میں باطل، اپنی چمک دمک، حربی قوت، اور پروپیگنڈے سے حق کو دبانے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر حق، اگرچہ کمزور اور تنہا نظر آئے، بالآخر سرفراز ہی ہوتا ہے۔ آج کے دور میں ایران کی مزاحمت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو ظاہری طاقتوں سے بے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مفتی منیب الرحمن بیرونی جارحیت کے مقابلے میں مَمالک، اَفراد اور قوموں کا حقِّ دفاع فطری، قانونی اور بنیادی حق ہے، اس کی اجازت دیتے ہوئے قرآنِ کریم نے اس کی حکمت کو بھی بیان کیا ہے: ’’اور اگر اللہ بعض (فسادی) لوگوں (کے شر) کو بعض (مصلحین) کے ذریعے دفع نہ فرماتا تو زمین ضرور تباہ ہوجاتی، لیکن اللہ تمام جہانوں پر فضل فرمانے والا ہے‘‘۔ (البقرہ: 251) اس لیے اُس نے دنیا میں اعتدال وتوازن قائم کرنے کے لیے بعض انسانوں کو پیدا فرمایا اور اُن کے ذریعے اپنی زمین کو فساد اور مفسدین سے پاک کیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اور اگر اللہ بعض لوگوں (کے شرکو) بعض دوسرے (اصلاح پسند) لوگوں کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاسم جمال بالآخر اسرائیل کوئی بڑا ہدف حاصل کیے بغیر جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا جو کہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا اور اسرائیل نہ ہی ایرانی رجیم تبدیل کرسکے نہ ہی کسی کٹھ پتلی شاہ کو تخت نشین کراسکے۔ ایران نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا گھمنڈ توڑ کر رکھ دیا اور تل ابیب میں غزہ کا منظر پیش کردیا اور تل ابیب کے باسیوں کو جنگ کی تباہی کا مزا بھی چکادیا۔ ایران نے پوری دنیا پر یہ بات بھی بالکل واضح کر دی کہ اسرائیل کمزور ہوچکا ہے اور وہ خود کچھ کرنے کے قابل نہیں رہا ہے۔ امریکا اور اسرائیل مل کر بھی ایران کو شکست دینے میں کامیاب نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عبید مغل خیرات کا ذکر ہو تو ایک پرانا، مگر پْراثر محاورہ ذہن میں گونجتا ہے: ’’Charity begins at home‘‘ یعنی نیکی کا آغاز اپنے گھر سے ہوتا ہے۔ مگر پاکستان میں نیکی نہیں، نمائش کا آغاز ہوتا ہے وہ بھی قوم کے خالی پیٹ، قرض کے پیسوں اور حکمرانوں کی رنگین تصویروں کے ساتھ! بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ قرار دیا گیا ہے، مگر اصل میں یہ ایک ایسا سیاسی مزار بن چکا ہے۔ جس کو ہر سال غسل عوام کے خون سے دیا جاتا ہے، اور جس کے در و دیوار پر بزرگانِ دین کے بجائے ایک مخصوص سیاسی خاندان کے چہرے آویزاں ہیں۔ ایسے چہرے جنہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میاں منیر احمد پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا، یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے اور اتفاق دیکھیے کہ اس سال اس کا موضوع تھا ’یک جہتی‘ یعنی پناہ گزینوں کے ساتھ یک جہتی، یہ دن منانے کا مقصد اُن لاکھوں افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جو جنگ، تنازعات، یا ظلم و ستم کے باعث اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہماری سیاسی جماعتیں، ہمارے جید سیاسی راہنمائوں کی اکثریت بھی پناہ گزین ہے، انہیں جمہوریت کے لیے ’’کام اور جدوجہد‘‘ کرتے ہوئے بڑے ’’ظلم‘‘ سہنے پڑے، ان بے چاروں نے بھی پناہ گزین بننے کا فیصلہ کیا اور چند راہنمائوں کو ہی استثنیٰ حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متین فکری جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادی کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اس سے ہٹ کر ثالثی کی جو بھی کوشش کی جائے گی وہ کشمیری عوام اور خود پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہوگی۔ مجلس شوریٰ کو یہ قرار داد منظور کرنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپ کے بعد کشمیر کا مسئلہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کو سیز فائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس کا انعقاد ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں خطے کی خطرناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے، مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دو روزہ منعقدہ اس اجلاس کے اعلامیے میں ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کا ذکر تک نہیں۔ 1969ء میں مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کیے جانے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عروص البلاد کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا، آج کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ تین کروڑ کی آبادی پر مشتمل شہر عملاً مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ ایک عالمی سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قراردیا گیا ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ لیویبلیٹی انڈیکس 2025 کے مطابق، کراچی کو 173 شہروں میں سے 170 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، گزشتہ سال کے سروے کے مطابق کراچی 173 شہروں میں 169 نمبر پر تھا۔ جو اس بات کی دلیل ہے کہ کراچی میں واقعتا رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ ای آئی یو کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ہمارے رب، اور داخل کر اْن کو ہمیشہ رہنے والی اْن جنتوں میں جن کا تو نے اْن سے وعدہ کیا ہے، اور اْن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اْن کو بھی وہاں اْن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے۔ اور بچا دے اْن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اْس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے‘‘۔ جن لوگوں نے کفر کیا ہے، قیامت کے روز اْن کو پکار کر کہا جائے گا ’’آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے، اللہ تم پر اْس سے زیادہ غضب ناک اْس وقت...