2025-11-11@11:52:22 GMT
تلاش کی گنتی: 64624

«میمن کو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اطہر من اللہ سمیت سابق 38 لاء کلرکس نے بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا 8 اکتوبر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے خط میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا۔ خط میں جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہونے والا...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی، جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکمنامے کے باوجود گزشتہ منگل کو ان کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اعزاز نے عدالتی حکم تسلیم نہیں کیا، اس لیے عدالت ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو...
    بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ایس ایچ او تھانہ ہوید نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے اہلکار الیاس کو علاقہ ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔ ایف آئی آر جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی، گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس میں 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق جودیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے امن جرگہ بلایا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ’’کیش لیس معیشت‘‘ کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار سست پڑ گئی ہے اور اب تک ملک بھر میں صرف سات لاکھ سے بھی کم ریٹیلرز ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو سکے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے جون 2026 تک کم از کم 20 لاکھ تاجروں کو اس نظام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاہم تاجروں کی جانب سے مزاحمت کے باعث یہ مقصد حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت صرف 39 ہزار تاجر ڈیجیٹل ادائیگی...
    عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ  کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے کے معاملے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے...
    فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اتحادیوں سے رہنمائی بھی لی اور اس بنیاد پر کچھ تبدیلی بھی ہوئی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر انہیں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق لا کلرکس کے ایک گروپ نے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک کھلا خط لکھ کر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. سابق لا کلرکس نے مذکورہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے ’اب تک کے سب سے سنگین خطرے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے فوری ادارہ جاتی ردِعمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق لا کلرکس کا کھلا خط، ججز سے اختلافات مٹا کر عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہونے کی اپیل خط پر، جو گزشتہ روز یعنی 10 نومبر کو چیف جسٹس کو ارسال کیا گیا، 38 سابق لا کلرکس کے دستخط ہیں۔ ان میں معروف وکلا مرزا معیز بیگ، عمر گیلانی، حریم...
    راولپنڈی: شیخ رشید کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ  کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے سے روکنے کے معاملے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ توہینِ عدالت کا ٹرائل چلے گا اور جو بھی ذمہ دار ہوا اسے سزا...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈھائی بجے کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹاس دن 2 بجے کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ پر تین روزہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جاری امن و امان کی مخدوش صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر فوری طور پر تین روزہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت 12 نومبر سے 14 نومبر 2025 تک بسوں، ویگنوں، کوچز اور دیگر عوامی ٹرانسپورٹ وسائل کی نقل و حرکت معطل رہے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، خاص...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے معروف سینیٹر اور سابق مشیرِ وزیراعظم، عرفان صدیقی کی وفات پر مختلف حکومتی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اور وہ ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے۔ صدر زرداری نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بیان وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عرفان صدیقی...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور  پولینڈ  کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات کے طریقہ کار پر مودی حکومت سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے کہا کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ راگناتھ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی گئیں؟...
    نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ماضی کے تمام معاہدوں سے مختلف ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے، اور اس ڈیل سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری کو مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، اور امریکہ بھارت کو اس تبدیلی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں تشویش ناک انکشاف ہوا ہے  کہ  میڈیکل کالجز کے طالب علم ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کے باعث سکون آور اور نیند لانے والی ادویات کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں کی گئی، جس کے نتائج نے اس مسئلے کی سنگینی کو واضح کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبہ میں یہ رجحان گھر سے آنے والے طلبہ کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔تحقیق میں مجموعی طور پر 336 میڈیکل کے طلبہ شامل کیے گئے، جن میں سے 11 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ ذہنی سکون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس دینے کی دھمکی دی ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے اور ادارے کو جمعے تک دستاویزی فلم ہٹانے اور باضابطہ معافی مانگنے کی مہلت دی گئی ہے۔ٹرمپ کے وکیل کے مطابق بی بی سی کی جانب سے نشر کی گئی فلم میں جھوٹے، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل کیے گئے، جن سے صدر کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بی بی سی...
    شام کے صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ماضی میں القاعدہ کے کمانڈر اور اب شام کے صدر احمد الشرع کچھ عرصہ پہلے تک واشنگٹن کی جانب سے ’غیر ملکی دہشت گرد‘ کے طور پر پابندیوں کا شکار تھے، امریکی صدر سے ان کی یہ ملاقات اُن کی شاندار سفارتی مہم کا تسلسل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں احمد الشرع نے گزشتہ سال طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹایا اور اس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں یہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے ایڈٹ شدہ کلپ پر بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ نے معاملے پر معذرت کرتے ہوئے اسے غلط فیصلہ قرار دیا، جب کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوِی اور نیوز چیف ڈیبورہ ٹرنَس نے استعفیٰ دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے: صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم ڈاکیومینٹری ‘ٹرمپ، اے سیکنڈ چانس؟’ میں ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے 2 حصے جوڑ کر ایک ایسا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ اپنے حامیوں کو لڑنے پر اکساتے نظر آئے، جبکہ پرامن احتجاج...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے مطابق، صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے ادارے کو جمعے تک دستاویزی فلم ہٹانے اور تحریری معافی کا وقت دیا ہے۔ ٹرمپ کے وکیل نے بی بی سی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ادارے نے جھوٹے، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس نہ لیے تو اسے ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب بی بی سی کی جانب سے نشر کی گئی ایک دستاویزی فلم میں 6...
    بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض پولیس نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد پیشہ ور ڈاکٹروں کو ’انتہا پسندی‘ کے بے بنیاد الزامات میں ملوث قرار دیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں سرگرم طبی ماہرین کے ایک ’شدت پسند نیٹ ورک‘ کو بے نقاب کیا ہے، تاہم تفصیلات اور شواہد کے تضادات نے اس کہانی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک نامعلوم پوسٹر نظر آیا جس میں مقامی دکانداروں کو مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔  مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و...
    اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
    افغان طالبان سے دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی درخواست کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے محسن ہیں، ترکیے کے وفد کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہمارے دوست ممالک کو کوئی موقع یا امکان نظر آیا ہے اور وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مونگ پھلی پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے، مگر اکثر لوگ اسے کھانے سے پہلے اس کے اوپر موجود باریک کاغذی چھلکے کو اتار دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے آپ ایک قدرتی غذائی فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ مونگ پھلی کے چھلکوں میں موجود قدرتی اجزا دماغی صحت اور یادداشت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔نیدرلینڈز کی Maastricht یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر مونگ پھلی کو اس کے چھلکوں کے ساتھ کھایا جائے تو یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور یادداشت میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ تحقیق میں 60 سے 75 سال...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا ہے جس میں فوری اقدام کا مطالبہ کیا گیا کہ جب تک چھبیسویں آئینی ترمیم پر سوالات ہیں نئی آئینی ترمیم مناسب نہیں۔ بطور عدلیہ سربراہ فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں اور واضح کریں کہ آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی۔ آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھا کہ آپ اس ادارے کے صرف ایڈمنسٹریٹر نہیں بلکہ گارڈین بھی ہیں، اور یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر رہا اور اپوزیشن ارکان وقفے وقفے سے نعرہ بازی  کرتے رہے۔ ڈیسک بجائے گئے اور حکومت کی طرف سے ارکان کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور کیے رکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے گوجرانوالہ  سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بلال تارڑ سے رکنیت کا حلف لیا، اور رول پر دستخط  کیے۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایوان کے اندر داخل ہوئے اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان کے نعروں میں ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، آئین...
    لاہور +اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ووٹ دینے آیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی ترمیم کے موقع پر میرے خاندان کے دس افراد اٹھائے گئے تھے اْس کے بعد میری پارٹی نے میرے لیے کیا آواز اٹھائی۔ مستعفی ہونے کا اعلان سْن کر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفی دے دیا، ہم آپ کو پھر سینیٹر بنوائیں گے۔ سینیٹر علی ظفر  نے کہا...
    26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے زیرِالتوا ہے جہاں درخواست گزار اس کی سماعت فل کورٹ کے سامنے چاہتے ہیں، لیکن اب یہ معاملہ شاید آئینی بینچ کی حدود سے نکل کر وفاقی آئینی عدالت کے سامنے چلا جائے بشرطیکہ 27 ویں آئینی ترمیم اگر دونوں ایوانوں سے منظور ہو جاتی ہے۔ وی نیوز نے اس ترمیم پر رائے کے لیے ریٹائرڈ جج صاحبان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم بنیادی طور پر ماضی قریب میں عدلیہ کے اختیارات سے تجاوز اور ان کے غلط استعمال کا ردعمل ہے لیکن یہ عوامی مفاد کی کوئی ترمیم نہیں۔ مزید پڑھیں: سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری...
    نیویارک: عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
    اپنے ایک انٹرویو میں سیف ماگانگو کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے مجوزہ قانون کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترجمان "سیف ماگانگو" نے کہا کہ ہم انسانی امداد کی رسائی کے لئے غزہ پٹی تک جانے والے تمام راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی ناکافی تعداد کا ذمہ دار، اسرائیل ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم نے فلسطینیوں کے خلاف، قابض صیہونی فوج کے سنگین انسانی جرائم اور تشدد کے واقعات کو ریکارڈ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی...
    راولپنڈی : بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے کل جیل میں ملاقات کا دن ہے ، پی ٹی آئی  نے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، علی ظفر، فیصل ملک، علی زمان، عرفان نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے 2 بجے کا وقت فہرست میں بتایا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ پختونخوا حکومت کے زیراہتمام 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع عام کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ، میڈیا ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ادارہ نورِ حق میں ایونٹ کوریج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا ٹیم کو تاریخی ’’اجتماعِ عام‘‘ 2025 (21،22،23 نومبر، مینار پاکستان لاہور) کی کوریج کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ ڈپٹی سیکرٹریز میڈیا ڈپارٹمنٹ عالیہ خالد، سعدیہ طاہر اور اسریٰ غوری نے ورکشاپ کراتے ہوئے شرکا کو کوریج کے جدید تقاضوں، تکنیکی اصولوں، تصاویرووڈیوز اور انٹرویوز کے درست طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں عملی مشق کے ذریعے وڈیو و فوٹو رپورٹنگ، سوشل میڈیا اپڈیٹس اور سوشل ایپس پر اپ لوڈنگ کی تیاری کی تربیت دی گئی۔اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب اعظم نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر بیروزگاری آپریشن کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے تاجروں کا معاشی قتل عام قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی تجاوزات کے حق میں نہیں مگر تجاوزات کے نام پر تاجروں کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔ وہ آج اسمال ٹریڈرز کے دفترمیں تاجر رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس سے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم اے جناح روڈ کے صدر سید نوید احمد، کراچی اسپورٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملزم ضمانت کاغلط استعمال کررہا ہے تو قانون اپنا راستہ خودبنائے، ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخی کے حوالے سے فیصلہ کرے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاہے کہ ضمانت دینا عدالت کی صوابدیدہے، ہائی کورٹ نے اسے کنفرم کردیا ہم کیوں واپس لیں جبکہ جسٹس مس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ خوددیکھے کہ اگر ملزم ضمانت کاغلط استعمال کررہا ہے اورٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توٹرائل کورٹ ملزم کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے فیصلہ کرے۔ یہ فیصلہ ریاست نے کرنا ہے کہ کیس میں کسی ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ نہیں۔ یہ ریمارکس چیف جسٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ سمیت سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا ہے کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں اور واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے‘ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈر شپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت صرف 6 سال کے لیے بنائی جانا تھی اور اس وقت پرویز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی صورت میں ترکی کے فوجی دستوں کو شامل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے اس مؤقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے استثنا غیر شرعی اور غیر آئینی ہو گا اسے ہم مسترد کرتے ہیں، اسلام اور آئین میں استثنا کی کوئی گنجائش نہیں، جب خلفائے راشدین عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے توآج کے حکمرانوں کی کیا حیثیت ہے، حکمرانوں کو اور کیا چاہیے سب کچھ تو ان کے ہاتھ میں ہے اور مزید کتنے اختیارات چاہیے۔مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے،...
    پاکستان میں سیاست ،جمہوریت ،آئین اور قانون کی حکمرانی کے تصورات کو اقتدار میںموجود طبقات اپنی سیاسی طاقت کے طور پر بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں ۔یہ روایت نئی نہیں بلکہ ماضی کی سیاسی،قانونی اور آئینی تاریخ اسی بنیادی نقطہ کے گرد گھومتی ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری ریاست کا تصور کمزور جمہوریت اور کمزور آئینی حکمرانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس وقت بھی پاکستان سیاسی ،جمہوری اور آئینی یا قانونی جدوجہد کے عمل سے گزر رہا ہے کیونکہ اس عمل نے ہمیں ایک کمزور سطح کی ریاست کے طور پرکھڑا کردیا ہے ۔ حکومت کا آئین میں ترمیم کرنا اس کا سیاسی و قانونی حق ہے ۔لیکن جائزہ اس نقطہ پر لیا جاتا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے دہشت گرد عناصر کو پناہ دے کر ان کی سرگرمیوں کو فروغ دیا، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ریاستِ پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں اور جو کوئی بھی ان کی حمایت یا معاونت کرتا ہے، وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب ایران نے پاکستان اور طالبان حکومت میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے، جب کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان کے ساتھ مستقل امن کے قیام کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد فریقین کے درمیان پائیدار امن قائم کرنا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنا ہے۔...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے سینیٹر احمد خان کو جماعت سے خارج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی قیادت نے سینیٹر احمد خان کے خلاف کارروائی اُس وقت کی جب انہوں نے ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ پارٹی نے حکومتی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔ مرکزی قیادت نے احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کے ساتھ ساتھ انہیں سینیٹ کی نشست سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے معروف بزنس مین اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل محمد الزرونی کو ایک اہم سفارتی اقدام کے تحت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اُن کی بے لوث خدمات پرشاندار الفاظ میں باضابطہ طور پرخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے سہیل الزرونی کو تعریفی اسناد پیش کی جس میں اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہری وابستگی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سہیل الزرونی نے یو اے ای میں نہ صرف پاکستانی کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کیں بلکہ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا جس سے دونوں ممالک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے ملک میں بجلی اور گیس کے نرخ بڑھائے جانے کی کوششوں کو صنعتی مخالف سرگرمیاں قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ آج منگل کوسوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے حالانکہ انکی یہ درخواست موجود معاشی حالات میں غیر مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اوگر ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ صدر نکاٹی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف (تجارتی محصولات) سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن میں سے زیادہ تر رقم شہریوں میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر امریکی شہری کو کم از کم 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، البتہ زیادہ آمدن والے شہری اس سکیم سے مستفید نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد 37 کھرب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔دوسری جانب امریکی سپریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے کے بعد 2 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 9لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیریکے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 مسافروں میں سے 2کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ بچا لیا، تاہم باقی 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر چار گشتی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-06-3 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں پھیلی ہوئی زہریلی ہوا پر حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب انتہائی چھوٹے خطرناک ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین مشہور جنگی یادگار انڈیا گیٹ کے قریب جمع ہوئے تھے۔نئی دہلی : مظاہرین شہر میں بڑھتی آلودگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں سیف اللہ
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیا گیا پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہد کا بیان آنے کے بعد سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بظاہر ایک روایتی پیشی، روایتی سماعت اور روایتی التوا ہے، ہمارے عدالتی نظام میں بھی ایسا ظلم کا نظام ہے کہ اسے ہی نظام کہا جاتا ہے۔ مقدمہ کسی نوعیت کا ہو، کتنا ہی سنگین ہو، سائل کتنا ہی مظلوم اور مجبور ہو، کبھی جج چھٹی کرجاتا ہے، کبھی ایک وکیل تاریخ بڑھانے کی درخواست کرتا ہے کبھی دوسرا، اور عافیہ کے کیس میں تو سارے مظالم پر مشتمل ظلم ہوا ہے۔ جج بدلنے لارجر بنچ بنانے، بنچ ٹوٹنے، پھر بننے کے بعد اب معمول کے تاخیری نظام کے مطابق سماعت ہوئی اور اس مرتبہ درخواست گزار کا وکیل حاضر نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر میںپولیس افسران کی سرپرستی میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کا معاملہ ,عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سچل کو مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او سچل مبینہ ملزمان کے خلاف انکوائری کرکے 13 نومبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،درخواست غوثیہ کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی عباس حیدر و سمیت 12 رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا کہ مرزا افضل بیگ، محمد اسد، ندیم احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-19 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ اور ٹریفک پولیس کو ہدایات کی ہے کہ کے فور پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن بچھانے کا کام سے شروع ہو گیا ہے اورہ کے فور پروجیکٹ کراچی کے طویل المدتی پانی کے مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، یونیورسٹی روڈ ‘ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک کے فور پروجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے،عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک صرف 300 میٹر کا حصہ بند کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںپولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔گرفتار پولیس افسر اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جہان عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے،فریقین سے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ایک واقعے کے ایک سے زائد مقدمات درج نہیں کئے جاسکتے، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس دوسرا مقدمہ درج کیا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں بھی قرار دیا تھا کہ ایک وقوعے کی ایک ہی ایف آئی آر درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف درخواست دائر پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔سندھ ہائیکورت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا کہ حکومت سندھ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن قانونی نہیں ، قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،جرمانوں کی شرح منصفانہ نہیں ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت اور ٹریفک سائنز واضح نہیں ہیں، کیمروں سے نگرانی کا نظام اچھا ہے لیکن جرمانوں کی رقم ناقابلِ برداشت ہے،سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں، موٹر وہیکل ایکٹ 2025 کی ڈگری 121 اے کے تحت مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے،حکومت سندھ نے ابھی تک ٹریفک کورٹس قائم نہیں کیں، اسلیے جرمانے نہیں کیے جاسکتے ، بس اسٹاپس کئی جگہ مختص نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-5 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کو مبنگ آپریشن اور چھا پوں کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تینو ںضلع سے مجموعی طور پر 928ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اورنگی کے علاقے بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔ سیف اللہ
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
    اپنی ایک تقریر میں محمود قماطی کا کہنا تھا کہ پریشانی اس بات کی ہے کہ کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے یا درک رکنے سے قاصر ہیں کہ اسرائیل، عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله" كی سیاسی شوریٰ كے ركن "محمود قماطی" نے کہا کہ کسی بھی سیاسی گروہ کو گریٹر اسرائیل نامی حقیقی و وجودی خطرے کے سامنے، صیہونی دشمن کے ساتھ ہم آہنگی نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی تباہی کا انتباہ کوئی سیاسی نعرہ یا مبالغہ آرائی نہیں بلکہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لبنان کو لپیٹنے کی بات کی۔ لہٰذا یہ ہماری قومی ذمے داری ہے کہ...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں، عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ چند روز سے علیل تھے تاہم ان کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔ سوشل میڈیا پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اکاؤنٹس جعلی لشکر طیبہ کے دعوے تیار کرکے پھیلا رہے ہیں، تاکہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ افغانستان سے منسلک گروہ، بشمول ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی، دہلی کار دھماکے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے لیے جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں۔ نام نہاد لشکرِ طیبہ کا خط جعلی، خراب ٹائپنگ اور فرضی لیٹر پیڈ پر چسپاں ہے پاکستان کو بدنام...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا اجلاس بلانا اس عجلت کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہر قیمت پر یہ ترمیم منظور کروانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے لیے پیغام واضح ہے کہ یہ ترمیم جمہوریت نہیں سپر اسٹیٹ کے قیام کا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ساوتھ پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری سارہ علی سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل طاقتور قبضے کی سازش ہے، ججوں کی عمر بڑھانے، منتقلی کے اختیارات دینے اور حکومت کے پسندیدہ جج تعینات کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے یہ ترمیم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت اور سول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود نے کہا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاورت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں...
    کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم ان ادویات کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ یہ انکشاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق 336 طبی طالب علموں پر کی گئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ 11 فیصد طالب علم ذہنی سکون کے لیے سکون آور ادویات استعمال کررہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھر سے یونیورسٹی آنے والے طلبا کی تعداد 8.1 فیصد ہے جبکہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کی 19 فی صد تعداد ان ادویات کا استعمال کررہی ہیں، یہ طالب علم ذہنی سکون، ڈپریشن اور نیند کی کمی کے لیے سب سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہو سکتی ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر سکتا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور ترک قوم ہماری محسن ہے۔ ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں۔  ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دوست ملکوں کو کوئی امکان نظر آیا ہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں جس پر دوبارہ بات ہو سکتی ہے۔ اگر ہمارے دوست کابل سے کوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفر کر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کو انکار نہیں کر سکتے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں آج اپنے اُس بیان پر پچھتاوا...
    فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون ہے فرح گوگی؟ حالیہ دفاعی تقاضوں کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا عہدہ ختم کیا جائے گا،...
    قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انھیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، لہٰذا انھیں سرکاری سطح پر قومی شہید...
    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست سے نکاح کرلیا، جس کے بعد سے وہ سماجی رابطوں کی دنیا میں زیر بحث ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھایا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح کی تقریب بھی مولانا کے گھر میں ہی منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کا نکاح حارث کھوکھر نامی شخص کے ساتھ ہوا جو دکھنے میں خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کی دوستی چھ سال سے تھی جو اب ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔ مگر ڈاکٹر نبیہا کو فالو کرنے والے...
    معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ علینہ عامر سے ایک موقع پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق سوال کیا۔ رپورٹر نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں کیا انہیں کرلینی چاہیے یا پھر اپنے کیریئر پر فوکس رکھنا چاہیے‘۔ علینہ عامر نے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کیلیے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی چاہیے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہو سکتی ہے کیوں کہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کر سکتا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور ترک قوم ہماری محسن ہے۔ ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کی ذاتی دلچسپی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں دوست ملکوں کو کوئی امکان نظر آیا ہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں جس پر دوبارہ بات ہو سکتی ہے۔ اگر ہمارے دوست کابل سے کوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفر کر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کو انکار نہیں کر سکتے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ...
    زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔ قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون...
    بنگلہ دیشی حکام نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 10 ہزار قانونی موبائل سم کارڈز فراہم کرنے کا پائلٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی روز 100 کمیونٹی لیڈرز کو سمیں فراہم کی گئیں، جبکہ حکام کے مطابق منگل سے روزانہ کم از کم 500 سمز تقسیم کی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا تقسیم کے اس عمل کا افتتاح مہاجرین کی بحالی اور واپسی کے کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹری محمد میزان الرحمان نے کیا۔ سم کارڈز پناہ گزین تنظیم یونائیٹڈ کونسل آف روہانگ کے رہنماؤں کے ذریعے تقسیم کیے گئے۔ محمد میزان الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 33...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی۔ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایئرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا جس کی تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے جائیں...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت کے حامی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔سینیٹر منظور کاکڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر بحث کا آغاز کیا، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی ذات کا مسئلہ نہیں، یہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی میں صبر کا مادہ نہیں ہے، خاموشی اور صبر سے بات سنیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار دہشت گرد کس نے جیلوں سے نکالے، ہم نے اسی لئے ان کا نام طالبان خان رکھا تھا کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ایک...
    کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر ووٹ چوری اور بگڑتے ہوئے آلودگی کے بحران سے لاتعلقی کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں ہندوستانیوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کیلئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے انڈیا گیٹ پر بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے، پُرامن مظاہرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں ہونا چاہیئے۔ اتوار کے روز دہلی کی پولیس نے انڈیا گیٹ پر ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا جو حکومت سے قومی دارالحکومت میں...
    جے یو آئی نے27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کا کہنا ہیکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفی نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔خیال رہیکہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے۔ 64...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلہ میں اعلیٰ عدلیہ کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کر تے ہوئے مجوزہ وفاقی آئینی عدالت (ایف ایف سی) کے لیے 7 ججز کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، یہ عدالت آئین کی تشریح اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم کی جا رہی ہے۔  سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے اس نئی عدالت کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، جسٹس امین الدین خان، جو اس وقت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہیں، انہیں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے...
    اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے برخلاف حکومت کو ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مرکزی جماعت نے فوری طور پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور...
    وانا: دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جوابی فائرنگ سے دو خوارج مارے گئے اور تین اندر داخل ہوگئے جن کا محاصرہ کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج ساؤتھ وزیرستان کے علاقے وانا میں واقع کیڈٹ کالج وانا پر ایک بزدلانہ اور بہیمانہ دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، حملہ آوروں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنۃ الخوارج" سے تھا، حملہ آوروں نے کالج کی بیرونی سیکیورٹی سرحد کو توڑنے کی کوشش کی تاہم ہماری چوکس اور پختہ کارروائی نے ان کے مذموم عزائم کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے مرکزی گیٹ پر بم سے بھری گاڑی ٹکرا دی...
    سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے انہتا پسند وزیر کو مسلمانوں کو دہشت گرد  کہنے پر کرارا جواب دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ایک متنازع بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائیوں کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا غیر منصفانہ اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق اگر گری راج سنگھ کے معیار کو دیکھا جائے، تو پھرحال ہی میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے قتل اور سانحات پر بھی سوال اٹھانے ہوں گے۔ فرید آباد میں 360 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دو...
    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے ہیں۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
    اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عدالتی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تمام سینیٹرز، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کی شق شامل تھی، اور اب اس کا عملی نفاذ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آئینی عدالت کی دیگر عدالتوں سے علیحدگی خوش آئند تبدیلی ہے جبکہ چیف جسٹس اور تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل قومی اتفاقِ رائے اور...