2025-11-25@21:39:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1751

«نوٹسز کی»:

(نئی خبر)
    کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے فعال ہوگا۔ یہ روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبات اور خواتین کے لیے پنک بسیں کہاں سے حاصل کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ خواتین کے لیے مختص بسیں دن کے 3 اوقات میں چلیں گی۔ ’صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے۔ اس سروس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے آرام دہ ماحول، بہتر انتظام اور تحفظ کو اولین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مؤثر بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا ہے، 18 نومبر سے شہر کی ہر موٹر سائیکل اور ہر گاڑی پر ای ٹیگ لگانا لازمی ہوگا جبکہ شہریوں سے گھریلو معلومات بھی ایک نئی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ایک ہمہ گیر سیکورٹی اور نگرانی کا نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت 18 نومبر کے بعد اسلام آباد میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور شہر میں داخل ہونے والی بیرونی گاڑیاں ای ٹیگ کے بغیر نہیں چل سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر گھرانے کو اپنی مکمل ذاتی معلومات انتظامیہ کے ساتھ...
    ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ اگر موٹروے کا ایم ٹیگ گاڑی پر لگا ہے تو ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لیے 18 نومبر تک ایف ڈبلیو سے مل کر اسلام آباد میں 8 سے 10 ایم ٹیگ لگانے کے لیے پوائنٹ قائم کریں۔ ایکسائز آفس سے ایم ٹیگ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار بلال اعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی 2 گاڑیاں اب بھی کچنار پارک میں موجود ہیں جہاں سے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات و اسلحہ چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی، جج طاہر عباس سپرا  نے کہا کہ آپ کا حق بنتا ہے آپ نے درخواست دی، آپ درخواست پر بحث کریں۔ معاون وکیل  نے کہا کہ میاں علی اشفاق اس درخواست پر دلائل دیں گے،  جج طاہر عباس سپرا  نے کہا کہ پراسکیوشن درخواست دیکھ لے وہ دلائل دیں گے۔ معاون وکیل  نے کہا کہ میاں علی اشفاق آج انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں مصروف ہیں، عدالت نے بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے، عدالت نے...
    افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا...
    پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں منعقدہ ویب سمٹ میں یونٹری روبوٹکس کے نمائش اسٹال نے ایسے تماشائیوں کو کھینچا جیسے ایک چھوٹے کنسرٹ اسٹیج پر ہو۔ ایک چالاک ہیومانوئڈ روبوٹ نے زائرین کے ساتھ ہاتھ ملایا، جھکاؤ کیا، ہوا میں مکا مارا اور آخر میں فلیشنگ لائٹس کے تحت ڈانس پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیجنگ میں ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 16 ممالک کی ٹیمیں شریک اسپین سے آئے اسٹارٹ اپ کے بانی روڈریگز نے روبوٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا، تصاویر بنوائیں اور اس کے ڈانس کے ساتھ جھومے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘میں نے صرف آن لائن چینی روبوٹ دیکھے تھے۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں نے اسے حقیقی طور پر دیکھا، ناقابل یقین’...
    اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو...
    کراچی: ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا...
    اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے 8بڑی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں تاکہ صوبے میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔  ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق، فضائی آلودگی یا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، موٹر سائیکلوں کے لیے 5 ہزار روپے، کاروں اور جیپوں کے لیے 10 ہزار روپے، پبلک سروس وہیکلز کے لیے 15 ہزار روپے اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے 20 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے  اسی طرح نو پارکنگ زون میں...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے اہلکاروں نے موٹروے ایم-5 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر بردار بس ڈرائیور کو غنودگی کے عالم میں گاڑی چلاتے ہوئے روک لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس افسران نے مسافر گاڑیوں میں نصب ڈیش کیم فوٹیج کی نگرانی کے دوران ایک بس ڈرائیور کو مسلسل جماعیاں لیتے اور غنودگی کا شکار ہوتے دیکھا۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بس کو روکا گیا۔ مزید پڑھیں: اوور اسپیڈنگ پر چالان، بچوں نے موٹروے پولیس سے عیدی مانگ لی پولیس کے مطابق ڈرائیور کو چہرہ دھلوا کر ہوش میں لایا گیا تاکہ وہ مکمل طور پر بیدار ہو جائے۔ اس دوران افسران نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، اسمگلنگ سگریٹ ڈیلر احساس اداروں کی کارروائی کی بروقت اطلاع پر فرار، موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں علی نواز شاخ (نہر) پر ہوا جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر گلشیر خاص خیلی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، موٹر سائیکل چوری کی واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گل ہوٹل پر ہوئی جہاں پر نور اللہ بروہی کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں اسمگلنگ شدہ نان کسٹم سگریٹ ڈیلر کیخلاف احساس اداروں کی کارروائی کی برقوت اطلاع ملنے پر سگریٹ ڈیلر فرار ہوگئے، پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران ٹریفک 43 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور چارسدہ روڈ سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کرنے پر 45 سوزوکی مالکان اور کینٹ سیکٹر سے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر...
    ہالی ووڈ کی مشہور فلم جومانجی کے تیسرے اور آخری پارٹ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈوین جانسن (دی راک) نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ایڈونچر فرنچائز ’جومانجی‘ کی تیسری اور آخری فلم کی شوٹنگ باضابطہ طور پر لاس اینجلس میں شروع ہو گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب جومانجی فلم کی شوٹنگ لاس اینجلس میں ہو رہی ہے۔ اس سے قبل سیریز کی فلمیں ہوائی اور اٹلانٹا میں فلمائی گئی تھیں۔ فلم میں ڈوین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرن گیلن سمیت تمام مرکزی اداکار ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں واپس آ رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری...
    پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کوئی بھی میچ جیتنے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاموقع ملےگا تو ضرور تیار ہوں گا۔پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔ طلال چودھری پر بھائی بلال چودھری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب کار کی ٹکر سے سڑک پر گرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک نے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوار کو روندا جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوری رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ بابر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی شخص کوکارنے ٹکر ماری جس کے بعد وہ سڑک پر گرا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار سریہ...
    الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔...
    الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔ طلال چوہدری پر بھائی بلال چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی،  ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 187 کی خلاف ورزی کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل آباد کے ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران کو بھی ہدایت جاری کر دیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طب کی دنیا میں ایک ایسا انقلابی واقعہ پیش آیا ہے، جس نے انسانی ذہانت اور ٹیکنالوجی کی طاقت کو نئی سمت دی ہے۔اسکاٹ لینڈ اور امریکا کے نیوروسرجنز نے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک ریموٹ سرجری کامیابی سے انجام دے کر میڈیکل سائنس کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔یہ تاریخی کارنامہ اس وقت انجام پایا جب یونیورسٹی آف ڈنڈی کی پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے اسٹروک کے علاج کے لیے ایک نہایت پیچیدہ ریموٹ تھرومبیکٹومی سرجری کی ، یعنی خون کے لوتھڑے کو نکالنے کا عمل۔ حیرت انگیز طور پر وہ خود نائن ویلز اسپتال، ڈنڈی میں موجود تھیں، جب کہ آپریشن کے لیے استعمال ہونے والا انسانی جسم یونیورسٹی کے دوسرے حصے میں رکھا گیا...
    سابق بھارتی کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما حال ہی میں ایک جوڑے کے ویڈنگ فوٹو شوٹ میں غیر متوقع طور پر شامل ہو گئے۔ روہت نے اپنے اسپیکر پر مشہور گانا ’آج میرے یار کی شادی ہے‘ چلایا اور اپنی ڈانس مہارت سے جوڑے کی شادی کے لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیا۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا اس واقعے پر حیران رہ گیا، جبکہ دلہن نے مراٹھی میں کہا کہ ’یہ تو یادگار لمحہ بن گیا‘۔ A newly engaged couple was doing their wedding shoot, and when Rohit saw them while working out, he played the song "Aaj Mere Yaar Ki Shaadi Hai" on...
     ویب ڈیسک :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔  عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔  جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکمنامے کے باوجود گزشتہ منگل کو ان کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار پریم چوپڑا طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل  انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او...
    آرمی مارکس مین شپ یونٹ، جہلم میں 45 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (پیرا) کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 45 واں پیرا سنٹرل میٹ 1 اکتوبر 2025 سے 10 نومبر 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے 2000 سے زائد شرکاء نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاک آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی ۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ کی مہارت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںپولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کا معاملہ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔گرفتار پولیس افسر اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جہان عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے،فریقین سے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ایک واقعے کے ایک سے زائد مقدمات درج نہیں کئے جاسکتے، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس دوسرا مقدمہ درج کیا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں بھی قرار دیا تھا کہ ایک وقوعے کی ایک ہی ایف آئی آر درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف درخواست دائر پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔سندھ ہائیکورت میں دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا کہ حکومت سندھ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن قانونی نہیں ، قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،جرمانوں کی شرح منصفانہ نہیں ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت اور ٹریفک سائنز واضح نہیں ہیں، کیمروں سے نگرانی کا نظام اچھا ہے لیکن جرمانوں کی رقم ناقابلِ برداشت ہے،سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں، موٹر وہیکل ایکٹ 2025 کی ڈگری 121 اے کے تحت مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے،حکومت سندھ نے ابھی تک ٹریفک کورٹس قائم نہیں کیں، اسلیے جرمانے نہیں کیے جاسکتے ، بس اسٹاپس کئی جگہ مختص نہیں...
    سندھ ہائی کورٹ  نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت  میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا اور واپس گھر نہیں پہنچا، شہری کے سسر نے گمشدگی کی درخواست پولیس میں جمع کرائی تھی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہری سسرال سے ناراض ہو کر تو کہیں چلا نہیں گیا؟ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ وہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے تمام آپریشنز پی سی اے اے اور عالمی معیار کے مطابق ہیں اور حکومت قومی ایئرلائن کی محنتی ٹیم کے منافع بخش اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں قومی ایئرلائن کی اوسط یومیہ آمدنی 600 ملین روپے رہی، جو بغیر کسی خلل کے معمول کی شیڈول پروازوں سے حاصل ہوئی۔ انہوں نے...
    بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چہرے کو ڈھانپنے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر پہلے سے ہی پابندی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پہلے سے پابندی ہے۔ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث 30 نومبر تک لگائی گئی ہے۔
    ویب ڈیسک: حکومتِ بلوچستان نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی۔  وزارت داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ عمان میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان  غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی، دھماکا خیز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے...
    ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست،آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ملیر کینٹ بازار کی دکانیں غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے خلاف شہری کی درخواست ہوئی جہاں جسٹس فیصل کمال نے دوران سماعت ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے خلاف فی الحال کسی قسم کی کاروائی نا کی جائے، آئندہ سماعت کے لیے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت کاکہنا تھا کہ درخواست گزار این او سی حاصل کرنے کے لیے تمام دستاویزات کو مکمل کریں۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ این او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-08-2 لاہور(نمائندہ جسارت) پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظور کردہ سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق موجودہ چالان کی شرح 200 سے لے کر ایک ہزار تک ہے تاہم چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں اووراسپیڈ پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، 2000 سی سی کارتک 5 ہزار، 2000سی سی سے زیادہ والی کار کو 20 ہزار جبکہ کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو 15 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ سمری میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار...
      کراچی:(نیوزڈیسک)شہر قائد میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ واقعہ بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب پیش آیا جس میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور واقعہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا ہے، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکیم، متوفی کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔   اس حوالے سے ایس...
    اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔ اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔ سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔ اداکار نے بتایا کہ جب مجھ...
    ڈی سی کیماڑی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے یکطرفہ کارروائی سے ہٹ مالکان پریشان پرانے ہٹ مالکان کی لیز کی تجدید میں رکاوٹیں، من پسند لوگوں کو 99 سالہ لیزفراہم کیماڑی میں ہٹس کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی کیماڑی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے مسلسل اور یکطرفہ کارروائی نے ہٹ مالکان کو پریشان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی سی کیماڑی راجہ طارق حسین چانڈیو کا آفس ایک طویل عرصے سے ہٹ مالکان کوپریشان کر رہا ہے، ہٹ مالکان نے نمائندہ جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طویل منصوبے کا حصہ ہے جس میں اصل مالکان کے ہٹ گراکر اسے قبضہ مافیا کے حوالے کیا جانا ہے۔...
    معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور ملزم نیاز اللہ کوعدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم کو جیل بھیج دیا۔ وکیل صفائی نزیراللہ محسود ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزم کی زر ضمانت کل جمع کرائیں گے، ملزم کو مشتعل لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے...
    پاکستانی اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گئے تھے۔ایک شو کے دوران سمیع خان نے بتایا کہ’ماضی میں اداکار معمر رانا ایک فلم ڈائریکٹ کررہے تھے یہ فلم تو مکمل نہیں ہوسکی لیکن اس فلم کے گانے شوٹ کیے گئے تھے، وہ وقت ہمارا بھی نوجوانی کا دور تھا، اس وقت میں بھی باڈی دکھانے کا شوقین تھا، گانے کی شوٹنگ کیلئے میرے جسم پر تیل لگایا گیا جس کے بعد مجھے آگ کے پاس جاکر ہاتھ سے پوز دینا تھا لیکن جب میں وہاں پہنچا تو جسم پر تیل کی وجہ سے آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی کہ فوراً دور ہٹ گیا‘۔اداکار کے مطابق ’ میرے ہٹنے کے...
    کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تین بھائیوں کی موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بڑا بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ تیسرا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل نمبر KNT-3977 سڑک کنارے کھڑے ٹریلر نمبر TLS-178 سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ عابد ولد غلام حسین موقع پر جاں بحق اور 26 سالہ صابر ولد غلام حسین شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد...
    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
    عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں شہری موٹر سائیکل سے محروم، پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک پر رہزنوںنے اسلحہ کے زور پر گاؤں قادر بخش وگن جانے والے عباس لغاری سے 125 موٹر سائیکل، 30 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، محبت ڈیرو پولیس نے ایک کارروائی میں امین علی چانڈیو کو 1100 گرام چرس اور سفیر علی جتوئی کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ٹھارو شاہ پولیس نے مختلف کارروائی میں مومن علی اور غلام عباس سولنگی کو 20 لیٹر کچی شراب،راشد علی راجپوت کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، لاکھا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں راحب ڈاہری کو...
    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان کاشان موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا دوست 19 سالہ جواد شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو تحویل میں لے...
    ویب ڈیسک:چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔  پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔  پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔  آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا  مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے زیادہ اور غیرمنصفانہ ہیں، دیگر حصوں میں جس خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے ہے، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت سندھ نے جولائی 2025ء سے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، اس تنخواہ میں گروسری، یوٹیلیٹی بلز اور بچوں کی تعلیم ہی پوری نہیں ہوتی،...
    چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔  
    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں پربندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کریں، قانون سب کےلیے برابر ہوگا تو لوگ پولیس پر اعتماد کریں گے۔گورنرسندھ نے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے لواحقین سےاظہارتعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ جاں بحق شخص کی زخمی اہلیہ کو ہر ممکن طبی امداد دی جائے۔گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پربھاری چالان کیے جارہے ہیں، ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جان لینے والوں کوبھی عبرتناک سزادی جائے۔
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟ گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
    کراچی: شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-14 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو نوٹس جاری کردیا اورسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ سے متعلق وٹنس پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست، عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کیلیے بحال کردیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں طارق منصور ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان 2014 اور 2021 کے مطابق گواہوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی ضروری ہے،اقوام متحدہ کے مختلف کنونشنز پر دستخط کرنے کے باعث پاکستان گواہوں کے تحفظ کے اقدامات کا پابند ہے،تحفظ نا ہونے کے باعث گواہ عدالتوں میں نہیں آتے اور عزیر بلوچ جیسے ملزمان بھی بری ہوجاتے ہیں۔ وٹنس پروٹیکشن پروگرام ابھی تک نہیں بنا، رولز ابھی تک ڈرافٹ نہیں ہوئے،وٹنس پروٹیکشن آفیسر...
    کراچی: شہر قائد میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ کر اسے نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مابق نشتر روڈ رامسوامی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کا ونڈ اسکرین توڑنے کے بعد اس آگ لگا دی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ دنوں امریکی حکومتی پالیسیوں کے پیش نظر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہمحکمہ خزانہ کے 4 ہزار ملازمین کو بھی برطرفی کے نوٹس ملے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے امریکی حکومتی امور کی بندش پر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ مذکورہ ادارے نے میوزیم کھلے رکھنے کے لیے پچھلے سال کے فنڈز کو استعمال کرنا شروع کردیا تھا۔ مذکورہ ادارہ واشنگٹن اور دیگر مقامات پر 20 سے زائد عجائب گھر اور چڑیا گھر چلاتا ہے۔ جس کے 60 فیصد سے زاید اخراجات وفاقی مالی اعانت سے مکمل...
    فرانس نے دنیا کی پہلی ایسی موٹروے متعارف کرادی ہے جو برقی گاڑیوں کو چلتی حالت میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کار، وین، بس اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں سفر کے دوران بغیر رکے اور بغیر پلگ کے چارج ہوسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین الیکٹرک کار کے میدان میں ٹیسلا کو مات دینے کے نزدیک یہ منصوبہ الیکٹرون، وینسی کنسٹرکشن، گستاو ائیفل یونیورسٹی اور ہچنسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ وینسی آٹورُوٹ نے پیرس کے قریب اے10 موٹروے کے 1.5 کلومیٹر حصے پر اس کا فعال تجربہ مکمل کیا ہے جہاں اب برقی گاڑیاں سفر کے دوران مسلسل توانائی حاصل کرسکتی ہیں۔ سڑک کے نیچے نصب...
     عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی...
    گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک...
    خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے، ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ پی ایچ...
    سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیا۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم پانچ ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے کر لے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم کی انتظامیہ کہہ سکتی ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے، ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو نوٹس جاری کردیا۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس   کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں  واپڈا کے وکیل احسن رضا  نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم پانچ ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326  کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس حوالے سے کوئی اصول طے کر لے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ڈیم کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔ وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے...
    فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔ پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-10 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر ضلع حیدرآباد کی یونین کونسلوں کو نوٹس جاری وبا کی طرح ڈینگی کے پھیلنے کے باوجود حیدرآباد ضلع کی 14 یونین کونسلوں میں مچھر مار اسپرے نہ کیے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ضلع حیدراآباد میں وبا کی طرح ڈینگی وائرس پھیلنے کے باوجود بعض یونین جونسلوں نے اس جانب توجہ نہیں دی اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنے علاقوں میں ڈینگی مار اسپرے بھی نہیں کرائے ہیں اور ان یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات کو بھی نظرانداز کر دیاذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کو شکایت کی ہے کہ یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ڈینگی سے بچاؤ کے...
    —فائل فوٹو  فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔پولیس اہلکار لاہور میں میچ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں و زخمی اہلکاروں کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
      کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں اس پر سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کےنتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 38 سالہ محمد ایوب کے طور پر ہوئی جو ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ایس ایچ او آغا عبدالرشید کے مطابق جب محمد ایوب ایک لنک روڈ سے نکلے تو...
    کراچی: گجر، اورنگی اور محمود آباد کے نالہ متاثرین نے حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر حربے آزمانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  گجر، اورنگی، محمود آباد کے نالہ متاثرین نے کہا کہ پلاٹ کی الاٹمنٹ تک ہر خاندان  کو 30 ہزار روپے ماہانہ بطور عارضی کرایہ فوری طور پر ادا کیا جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو 30 لاکھ روپے تعمیراتی رقم دی جائے تاکہ کم از کم ایک معیاری گھر تعمیر ہوسکے ۔ نالہ متاثرین نے متاثرین نے سپریم کورٹ سے عدالتی حکم کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ نہ دینے، تعمیراتی رقم...
    لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
    ملیرکینٹ جناح ایونیو پرتیزرفتارڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پرمبینہ طورپرریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جدید وخود کارای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہرمیں تیزرفتارڈمپرزکی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ اتوارکی صبح ملیرکینٹ تھانے کے علاقے جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال...
    لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص ایف آئی اے کا اہلکار ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-3 ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260...
    کراچی:(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔چھیپا حکام نے بتایا کہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے بائیک سوار کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز اور زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔ چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسکول سے چھٹی کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کمیشن کو معیشت کے تمام شعبوں میں انکوائری اور کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔عدالت کے فیصلے نے ٹیلی کام انڈسٹری کے اس طویل مقدمے کا اختتام کر دیا جو گزشتہ ایک دہائی سے زیرِ سماعت تھا۔تفصیلات کے مطابق جاز، ٹیلی نار، زونگ، یوفون، وارد، پی ٹی سی ایل اور وائی ٹرائب سمیت 7 بڑی کمپنیوں نے کمپٹیشن کمیشن کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ ٹیلی کام سیکٹر پہلے ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ضابطوں کے تحت کام کرتا...
    سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے عمل میں دو ماہ کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ اب بڑھا کر 31 دسمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر تک تھی جو اب ختم ہو چکی ہے، شہریوں کو مزید مہلت دے کر محکمے نے تبدیلی کا عمل آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ نئی پلیٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد گاڑیوں کی شناخت کو مزید محفوظ بنانا ہے۔...
    پاکستانی تھیٹر اداکارہ روبی انعم کا کہنا ہے کہ میرے ماں باپ کی دعائیں مجھے لگی تو میری شادی ہوئی، ورنہ مجھے یہی لگتا تھا کہ شادی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بیمار ہوئی تو احساس ہوا کہ اللّٰہ نے مجھے کتنا بڑا تحفہ دیا ہے، اس سے قبل مجھے اندازہ نہیں تھا۔ حال ہی میں روبی انم نے نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھتی ہوئی طلاقوں سمیت مخلف امور پر بات کی۔ انہوں نے شوبز کی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی کبھی طلاق کو پروموٹ نہ کریں، کبھی کسی کو طلاق کا مشورہ نہ دیں، یہ نہ کہیں کہ شادی نہیں کرنی چاہیے، نہ...
    صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات اور دہشتگردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے مقدمے میں پولیس کو نوٹس جاری کردیا، یہ مقدمہ گزشتہ سال 28 نومبر کو مارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان پر سرکاری اسلحہ چھیننے، پولیس ناکے پر گاڑی ٹکرانے اور منشیات رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔مطیع اللّٰہ جان کے خلاف قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے شدید تنقید کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی...
    کراچی: شہر   قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین بچوں کا باپ آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر جاں بحق ہوگیا  جب کہ پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی ٹارگٹ کلنگ بتا رہی ہے ، تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم  ملزمان کے ہاتھوں مقتول کا موبائل فون چھینتے ہوئے پیش آیا ۔ واقعے  میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ مقتول کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد عیسیٰ کے...