2025-12-11@10:05:46 GMT
تلاش کی گنتی: 3031

«ویمن ٹیم»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبرمیں المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اوراسلام آباد میں سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔ انہوں نےمزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہےتاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقہ زمبابوے اور سری...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔  محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔  محسن نقوی  نے  پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور  جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
    آج ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے جس پر ملک کے سو سے زائد مقامات پر اجتماعات کاانعقاد کیاجائےگا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری یوم تاسیس کےاجتماعات سےبیک وقت خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب 100سےزائد شہروں میں بیک وقت سنا جائےگا۔ کراچی ڈویژن کےتحت کورنگی میں یوم تاسیس کےموقع پر جلسہ ہوگا۔ کورنگی عید گاہ.  گراونڈ میں جلسےکی تیاریاں جاری ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں اسٹیج،قد آور اسکرین لگادی گیئں ہیں۔ جلسہ گاہ پیپلزپارٹی ،ذیلی تنظیموں کےجھنڈوں خیرمقدمی بینرز سےسجایاگیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا۔ تفصیلات کے...
    ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان صدر زرداری نے پارٹی...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت صدر زرداری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  صدر مملکت آصف علی  زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی سے متعلق آگاہی بڑھانے میں ان کی لگن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ مکالمےکو فروغ دینےکے نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے اور اس سے پاکستان کو درپیش موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ...
    ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے کانسٹیبل سیف الرحمان کا معطل آرڈر نکالا گیا تھانہ پاکستان بازار کماؤ پوت سیف الرحمان کے معطل ہونے سے ایس ایچ او پریشان (رپوٹ/ ایم جے کے )ڈسٹرکٹ ویسٹ بااثر پولیس کانسٹیبل تھانہ پاکستان بازار معطل، ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے کانسٹیبل سیف الرحمان کا معطل آرڈر نکالا گیا، تھانہ پاکستان بازار کماؤ پوت سیف الرحمان کے معطل ہونے سے ایس ایچ او پریشان، کانسٹیبل سیف الرحمان سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ سے 11پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ او امام بخش لاشاری کا خاص بیٹر کانسٹیبل سیف الرحمان بکل نمبر 42880گزشتہ روز ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کی جانب...
    ریاض احمدچودھری سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کیلیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا...
    دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی، آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-3 سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عاید کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام...
    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ نیاپلتن سینٹرل جامع مسجد جمعے کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ جمعرات کی شب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہت نازک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی فخرالاسلام کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جمہ نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں کی مساجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے مفصل تجاویز ارسال کی ہیں، جن کا مقصد وفاقیت کو مستحکم کرنا اور صوبوں میں معاشی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی سطح پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کیا جائے اور ان صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اے این پی نے یہ بھی تجویز دی کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوخارست:رومانیہ کے وزیرِ دفاع ایونت موسٹینیو نے اپنی پیشہ ورانہ سوانح عمری میں غلط معلومات درج ہونے کے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایونت موسٹینیو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کر بیٹھے تھے جہاں انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی، یہ ایک سنگین غلطی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس تناظر میں ملک کی ساکھ متاثر ہو، اس لیے وہ وزارتِ دفاع کے منصب سے الگ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر ثابت قدم رہے، ان کا ملک اس...
    اسلام آباد  : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث جعلی ویب سائٹ بند کر دی۔ترجمان نادرا کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیم نے idtracking.online نامی جعلی ویب سائٹ بند کر دی جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر رہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ نادرا نے جعلی ویب سائٹس کے خلاف اپنی مہم کے تحت گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد ویب سائٹس بند کی ہیں جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی معلومات کیلیے نادرا کے سوشل میڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کیے جاتے ہیں اور اتھارٹی کے آفیشل...
    ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث جعلی ویب سائٹ بند کر دی۔ ترجمان نادرا کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیم نے idtracking.online نامی جعلی ویب سائٹ بند کر دی جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ نادرا نے جعلی ویب سائٹس کے خلاف اپنی مہم کے تحت گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد ویب سائٹس بند کی ہیں جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   انہوں نے کہا کہ شہریوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر  پرویز رشید نے کہاکہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا ہے اور ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہونی چاہیے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پرویز رشید نے کہاکہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں، قانون کا راستہ اپنائیں، سڑکوں پر لشکرکشی سے ملک انتشار کی طرف جائے گا، سڑکوں پرمقدمات لڑنے سے دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں، اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا، دھرنوں اور شورشرابے سے عدلیہ کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا۔  پنجاب آٹزم سکول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جن میں ایک اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی شامل ہیں۔ پیرآباد تھانے کے کانسٹیبل محمد شیراز طارق اور اصغر خان، اقبال مارکیٹ تھانے کے ممتاز علی اور عبدالعزیز، جبکہ مومن آباد تھانے کے عبدالجبار اور احسان علی بھی معطل کیے گئے ہیں۔اسی طرح گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا سیف الرحمٰن بھی فہرست میں شامل ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے تمام معطل اہلکاروں کو...
    کابل سے جاری ہونے والی تازہ ورلڈ بینک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان نے مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ میں قومی بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سیکیورٹی کے شعبے پر خرچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس مدت میں مجموعی طور پر 75.6 ارب افغانی سیکیورٹی کے نام پر استعمال کیے گئے جو کل اخراجات کا 49 فیصد بنتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2025 میں افغانستان میں حکومتی اخراجات 24.3 ارب تک پہنچ گئے۔ اسی عرصے میں افغانستان کی درآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.6 ارب ڈالر تک جا پہنچیں۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ طالبان کے سیکیورٹی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے جس پر عالمی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو بارہا ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ مزید یہ کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد اکاؤنٹس نے ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے...
    اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں تو دھرنے میں آنا چاہتا تھا لیکن بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے اور ملاقات کے ذریعے اسے تشویس کو دور نہ کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں، پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری کے سینیٹ میں خطاب کے دوران اپوزيشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی ڈراما لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے...
    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے اور ملاقات کے ذریعے اسے تشویس کو دور نہ کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں تو دھرنے میں آنا چاہتا تھا لیکن بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات ہوئے لیکن ان کے پاس تو کوئی اختیار ہے ہی نہیں، جو 8 فروری کو ہوا وہی 23 نومبر...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ مختصر مکالمہ ہوا ہے۔ سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8ویں مرتبہ جیل آئے لیکن انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں اور عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات سے روکے جانے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اندر کون موجود ہے اور ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی۔ ان کا مطالبہ تھا...
    مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر اذلان شاہ کی مبینہ ’دوسری شادی‘ کا دعویٰ بالآخر ایک پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں اذلان نے انسٹاگرام پرپیغام جاری کیا کہ وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے اس کی اجازت بھی دے دی ہے، اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔بعد ازاں اذلان نے ایک وضاحتی ویڈیو میں اعتراف کیا کہ یہ دوسری شادی نہیں بلکہ وہ اپنی ہی اہلیہ وریشہ سے دوبارہ نکاح کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اعلان کو مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی، جبکہ...
    اشرف خان :نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے عوام کوجعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کی تاکیدکردی۔  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیغام میں کہاگیاہے کہ نامعلوم کالز پر اپنی ذاتی معلومات اور پیسے کا تحفظ کریں،جعلی فون کالز کی فوری رپورٹ کریں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق کسی بھی نامعلوم کالز کو معلومات نہ دیں اور بھروسہ نہ کریں،مدد کے لئے این سی سی آئی اے ہیلپ لائن 1799 پر شکایت درج کرائیں۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 2027 تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) سمیت دیگر نجی میڈیا اور ڈیجیٹل اداروں کو دیے جا چکے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان بھر کے شائقین مردوں اور خواتین کی عالمی کرکٹ مقابلوں تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹس، ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس اور انڈر 19 ایونٹس بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کا نیا اور دلچسپ دور ثابت ہوگا، اور شائقین کو عالمی معیار کے ایونٹس دیکھنے کا موقع فراہم...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کی تفصیلات بتادیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) سمیت دیگر نجی میڈیا و ڈیجیٹل اداروں نے پاکستان میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کے لیے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد ملک بھر کے شائقین کو مردوں اور خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں تک جامع رسائی یقینی بنے گی۔ اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19  ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغواکے معاملے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے کمسن بچیوں کاوالدہ سمیت اغوا کے معاملے پر جسٹس محسن کیانی نے وقاص احمد اور سہیل علیم کی مقدمہ اخراج کی درخواست کی سماعت کی،مشرف رسول نے وقاص اور سہیل کے ساتھ لین دین کے تنازع پر مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آ کر بتائیں کیا لاہور پولیس کا بیان قلمبند کیاگیا؟ڈی آئی جی بتائیں جنہوں نے خاتون کے گھر لاہور چھاپہ مارا، کیا ان کا بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ 6 نومبر کو پیش آیا تھا، جس میں چور باکس کے ساتھ موجود سیف سٹی کیمرے بھی اتار کر لے گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لیا، جبکہ دیگر 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کر لیا اور اس کے ساتھ کباڑی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں استعمال ہوتا ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کر کے کباڑی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔ واضح رہے کہ 6 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: وزیراعظم پاکستان نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے منامہ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس پر وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور بحرین کی قیادت کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار پر سراہا۔اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تجارت 550 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور اسے اگلے تین سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا،  اس ہدف...
    سی آئی اے کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کراچی سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے شخص کو اندرون سندھ کے علاقوں گھوٹکی، کشمور کے کچہ سے بازیاب کروا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف مورخہ 21 جون 2025 کو کراچی کے علاقے قائدآباد سے محمد معین الدین ولد محمد یوسف عمری (70 سالہ) کو سستا اسکریپ بیچنے کے جھانسے میں اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے اس کی رہائی کے بدلے میں 2 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فونز بطور تاوان طلب کیے تھے۔ مقدمہ نمبر 373/25 کے تحت دفعہ 365A PPC تھانہ قائدآباد...
    ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی تفصیلی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گئی۔ دہشت گردی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 خوارج کو ایک موٹر سائیکل پر سول کوارٹرز کی طرف سے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تینوں دہشت گرد رواں ٹریفک کی الٹی طرف سے اپنے ہدف کی طرف بڑھتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دہشت گردوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور چادریں اوڑھ رکھی ہیں، جس سے انہوں نے کافی حد تک اپنے چہرے چھپا رکھے ہیں۔ اسی اثنا میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز چوک کے قریب ایک دہشت گرد موٹرسائیکل سے اتر گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق...
    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر پریشان ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی اپنی حکومت قائم ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس نتیجے نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر شروع کروا دیا ہے اور یہ بحث جاری ہے کہ کیا طویل عرصے کی محاذ آرائی کی سیاست نے پارٹی کے لئے سیاسی میدان محدود کر دیا ہے، یہاں تک کہ اپنے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سپورٹ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ سینئر رہنما ہری پور میں شکست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    فضل عباس کو ستر سال کی عمر میں کنٹریکٹ پر رکھا ، تین برس سے خلاف قانون عہدے پر موجود تعیناتی پسندیدگی اور اقربا پروری کا نتیجہ قرار، ادارے پر غیر ضروری مالی بوجھ بڑھا ، آڈٹ رپورٹ کراچی ڈی جی آڈٹ رپورٹ میں چیف سیکیورٹی آفیسر فضل عباس کی تعیناتی پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فضل عباس کو ستر سال کی عمر میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور وہ تین برس سے خلاف قانون طور پر عہدے پر موجود ہیں۔ یہ تعیناتی پسندیدگی اور اقربا پروری کا نتیجہ قرار دی گئی ہے جس سے ادارے پر غیر ضروری مالی بوجھ بڑھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے میں کئی سینئر سیکیورٹی افسران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور افتتاحی روز ہی چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں دفاعی چیمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔ گروپ اسٹیج کے تمام میچز بھارت اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں بیک وقت جاری...
      برظانیہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے وینیوز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز 7 وینیوز نیو دہلی، چنئی، کولکتہ، ممبئی، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلادیش، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، عمان، نیپال اور یو اے ای شامل ہیں۔
    فائل فوٹو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، ن لیگ، پی پی معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نت مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر...
    چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،کمیونٹی اتحاد و بھائی چارے کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)چوہدری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد ہنجرا کی جانب سے چیرمین بلو شیر وڑائچ گروپ، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب اور یارانِ جدہ گروپ کے سربراہ چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے اعزاز میں جدہ میں ایک شاندار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں جدہ کے ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی عمائدین کے علاوہ بیرونِ ممالک سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے پردیس میں وطن کی خوشبو اور ایک پاکستانی...
    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) : رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج سے شروع ہوئی، جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد...
    وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام اقلیتی برادری کی اس جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انشا اللہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر ہماری پارٹی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس...
    فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔ پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویرذرائع کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد بی آر ٹی اسٹیشن کےقریب8 بج کر7 منٹ پر پہنچ گیا تھا اور اس نے دھماکے سےقبل ہیڈکوارٹرز کے سامنے بی آر ٹی اسٹیشن پرکچھ وقت گزارا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا خودکش بمبار ہے...
    پاکستان کی وفاقی حکومت نے سائبر سیکیورٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاق کی سطح پر ایک سائبر سیکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتھارٹی ’اہم قومی انفراسٹرکچر‘ کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی اور ملک میں سائبر سکیورٹی کو نافذ کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سیکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔ اس کیلئے حکومت پیکا میں ترامیم تجویز کر رہی ہے۔ ان ترامیم میں ’ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے قیام کی تجویز ہے جو آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرنے، جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور سائبر کرائم...
    ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36 — Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025 فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا...
    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر  پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔  فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا۔ گروئن انجری سے صحتیابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر اور تیسرا...
    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹام لیتھم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سابق کپتان کین ولیمسن کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی جبکہ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ گروئن انجری سے ری کوری کے بعد ڈیرل مچل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔ سیریز کا...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ بابر اعظم نے زمبابے کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے اپنی 38ویں ٹی ٹوئنٹی ففٹی مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 38 مرتبہ نصف سنچری بناچکے ہیں۔ 38 نصف سنچریوں کےلیے ویرات کوہلی نے 117 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 127...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی؛ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، جس میں اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں بنائیں اور ٹیم کو بڑے اسکورتک رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔بابراعظم نے 52 گیندوں پر7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے تاہم یہ ان کے کیریئر کی 38 ویں نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ...
    راولپنڈی:(نیوزڈیسک)بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ سہ فریقی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، جس میں اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں بنائیں اور ٹیم کو بڑے اسکورتک رسائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان نے اختتامی اوورز میں صرف 10 گیندوں کا سامنا کیا تاہم ایک چوکا اور 3 بلند وبالا چھکے رسید کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے۔...
    راولپنڈی: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر195 رنز بنائے، جس میں اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نصف سنچریاں بنائی اور ٹیم کو بڑا اسکور بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان نے اختتامی اوورز میں صرف 10 گیندوں کا سامنا کیا تاہم ایک چوکا اور 3 بلند وبالا چھکے رسید کرتے ہوئے...
    فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کو موبائل فون لے جانے سے روکا جائے تاکہ ووٹ کی رازداری متاثر نہ ہو، ساتھ ہی تمام پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی خفیہ اور محفوظ طریقے سے اندراج کو یقینی بنائیں۔ کمیشن کے ترجمان نے ووٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں اپنا موبائل فون لے کر...
    وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات تیار کرنے کے مراکز سرگرم ہیں، یہاں سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہیں اور اس دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ شامل ہیں، جبکہ منشیات کا کچھ پیسہ سرحد پار بھی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، اس لیے وہ اپنے ہی ضلع میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہورہی ہوں، اسے اپنے منصب سے الگ ہوجانا چاہیے۔...
    نئی دہلی ( نیوزڈیسک) جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک اور لندن کا میئر بن سکتا ہے لیکن بھارت میں ایک مسلمان یونیورسٹی کا وائس چانسلر (وی سی) نہیں بن سکتا۔ دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حکومت پوری کوشش میں ہے کہ مسلمان کبھی سر نہ اٹھا سکیں، اگر کوئی وائس چانسلر بن بھی جائے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسے اعظم خان کو بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج الفلاح میں کیا ہو رہا ہے، الفلاح یونیورسٹی کا مالک جیل میں پڑا ہوا ہے، کب تک پڑا رہے گا کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک مسلمان نیویارک یا لندن کا میئر تو بن سکتا ہے، مگر بھارت میں کسی مسلمان کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان وائس چانسلر بن بھی جائے تو اس کے خلاف مقدمات بنا کر اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے، جیسا کہ اعظم خان کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الفلاح یونیورسٹی کا سربراہ بھی جیل میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب تک وہاں رہے گا، حالانکہ...
     ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کی صورتحال ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایک منتخب وزیراعظم کو اپنی فیملی، وکلائ، پارٹی کے رہنمائوں حتی کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ سے نہیں ملنے دیا جارہا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد ابو طالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما صفدر حسین خان، مولانا محمد حسنین خان، ضلعی رہنما ساجد حسین گشکوری، سیدسعادت عمار کاظمی ایڈووکیٹ، روف خان گرمانی نے کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے...
    تصویر بشکریہ، راجا پرویز اشرف، فیس بک سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔راجا پرویز اشرف نے...
    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج سے شروع ہوئی، جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ کنونشن میں حال ہی میں داخلہ لینے والے  فلسطینی طلبہ بھی شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی کی رفاہ یونیورسٹی میں منفرد نمائش کا انعقاد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ چانسلر حسن محمد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اساتذہ، فارغ التحصیل طلبہ اور والدین نے بھی شرکت کی۔ وائس...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، فتنہ الہندوستان اور ان کے...
    نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈین ابتدائی 4 اوورز کے بعد ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکا، پوری ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روسٹن چیز 38، جون کیمپبیل 26 اور کھاری پیری ناٹ آؤٹ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4، جیکب ڈفی اور مچل سینٹنر نے 2،2 جبکہ کائل جیمیسن اور زیک فولکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں شاپنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوئے کے کھلاڑیوں نے گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی کو بھی بھرپور سراہا۔
    نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالروف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا، انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ...
    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف کارروائی ہوگی یا نہیں؟ سوالات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی برطرفی کے بعد کیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مختلف شکایات پر کارروائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے؟ کیونکہ یہ خیال عام ہے کہ برطرف شدہ ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کے خلاف شکایات پر کسی بھی کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور اب یہ رکاوٹ موجود نہیں اور تعلیمی انتظامی حلقوں کی جانب سے اب اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ نئے ڈپٹی چیئر...
    ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں انہوں نے شاندار 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کرکٹ کے عالمی ریکارڈ میں اپنا نام شامل کر لیا۔ اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ وہ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کی ہے، جس میں تمام 11 فل ممبر ٹیمیں کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈز اور نیپال بھی شامل ہیں۔ یہ ان کی ون ڈے کی 19ویں سنچری بھی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، نیپیئر میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انہوں نے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے...
    ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز آکلینڈ (سب نیوز )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔بدھ کو ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن...
    اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد گروہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ کار و موٹر سائیکل چوری یونٹ نے مجموعی طور پر 18 گروہوں کے 40 اراکین سمیت 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں اور 32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔ دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے...
    آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔ Australia confirm new-look playing XI for Ashes first Test in Perth ???? Full story: https://t.co/bgzPQhZwkC pic.twitter.com/oqTEuSgFA4 — cricket.com.au (@cricketcomau) November 20, 2025 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے...
    27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہیں سی پیک کی اسٹریٹیجک اہمیت، گوادر پورٹ کے محفوظ آپریشن اور ساحلی پٹی کی نگرانی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) گوادر  نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ دورے کے دوران چائنا بزنس سینٹر گوادر میں خصوصی بریفننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔  بریفنگ میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی  بریفنگ دی گئی جبکہ جی او سی گوادر نے امن و استحکام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور مقامی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی روک...
    بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کیریئر کی 13ویں سنچری اسکور کی۔ مشفیق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11ویں کرکٹر بن گئے۔ واضح رہے کہ مشفیق الرحیم نے 2005 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا، وہ لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں اور یہ ریکارڈ اب تک قائم ہے۔
    آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔ ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
    سنگاپور میں ’’وِکڈ: فار گُڈ‘‘ فلم پریمیئر کے دوران امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو 9 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ اسٹیج پر آکر حملہ کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ مقامی اخبار اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 26 سالہ جانسن وین کو عدالت نے عوامی خلل پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ وین خود کو ’اسٹیج انویڈر‘‘ یعنی مشہور شخصیات کے قریب جانے کے لیے اسٹیج یا رکاوٹیں توڑ کر گھس آنے والا فرد کہتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لائیو ایونٹس کی سیکیورٹی توڑ چکے ہیں، جن میں کیٹی پیری، دی ویکینڈ کے کنسرٹس اور ویمنز...
    NAPIER: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی تاریخ میں بھی کئی اعزاز اپنے نام کرلیے۔ شے ہوپ نے نیپئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتار سنچری مکمل کی اور ریکارڈ قائم کیا لیکن ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے 69 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 109 رنز بنایا، جس کی بدولت 34 اوورز میں ٹیم نے 9 وکٹوں پر 247 رنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم 299 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز سکور کر سکی۔ کرٹرنری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے...
    ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کے خلاف 130 رنز سے فتح پائی، 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔ پاکستان کی دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی تھیں۔
    اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں معصوم شہریوں کو ورغلاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے، ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکل کر دینے کے بہانے بھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے نوسربازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں، گروپ کے قبضے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 23 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرأت پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک دھرتی سے فتنہ الہندوستان کا مکمل صفایا ہو گا۔