2025-09-18@06:56:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1008
«پاکستان پہنچ گئیں»:
(نئی خبر)
ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔جس کے بعد چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے۔ چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ شام کو جرمنی کے ایلیکذنڈر وداو نے ہرایا۔لیانگ زیالونگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی ہے۔گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج ایلکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ 3،3 پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2...
جنوبی افریقا سے زرافوں کی بڑی کھیپ اسی ماہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے بتایا کہ 12 زرافے درآمد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 9 لاہور سفاری زو اور 3 لاہور چڑیا گھر میں رکھے جائیں گے۔ یہ زرافے خصوصی انتظامات کے تحت بذریعہ فضائی راستہ لاہور پہنچیں گے۔ مدثر حسن کے مطابق پاکستان پہنچنے کے بعد زرافوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا جہاں کم از کم 15 دن سے ایک ماہ تک ان کا مکمل طبی معائنہ اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ صحت یابی کی رپورٹ کے بعد ہی انہیں عوام کے لیے نمائش میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زرافوں کی شپنگ...
کراچی: عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے پلیٹ ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال نے رومانیہ کے راڈو پینا کو بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔ ناصر اقبال نے پہلے دونوں گیمز 3-11 کے یکساں اسکور اور تیسرا گیم 2-11 سے جیت کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زماں اسکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے اور ناصر اقبال پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کھا بیٹھے تھے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو معاشی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب ڈالرتک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2025 سے جولائی 2026 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند اور ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافے کو بھی نہایت تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشی اشاریے حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں “قابل تحسین” قرار دیا۔ وزیراعظم...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 981 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2051 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) اس اضافے کے بعد انڈیکس 145,467 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی پالیسیوں کے تسلسل اور صنعتی شعبوں میں مثبت پیش رفت کے باعث مضبوط ہوا ہے۔ خاص طور پر بینکنگ، توانائی، اور آٹوموبائل کے شعبوں میں زبردست سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔
کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔ سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,43,000 کی نئی سطح عبور کرگیا۔ منگل کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,43,253.15 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.85 فیصد کے نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں شعبے جیسے کہ آٹوموبائل، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔ اہم کمپنیوں جیسے ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم بی ای ایل اور یو بی ایل میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پیر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا، پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے . رپورٹ کے مطابق پاکستان کی امریکا سے درآمدات کم اور اس کے مقابلے میں برآمدات کہیں زیادہ ہیں، جس کے باعث امریکا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل بڑھتا چلا جارہا ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی خسارے پر ہی تشویش ہے.(جاری ہے) حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکا کے لیے گزشتہ 4 مالی سالوں میں پاکستانی مجموعی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالر اور اس کے مقابلے میں...
اسلام ٹائمز: پاکستان کے راستے ایران کو شاہراہ ریشم سے ملانے والے راستے کو اگرچہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود ایران کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت ایران، پاکستان چین اور ایران کے سہ فریقی باہمی تعاون کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اور سیستان میں علاقائی ترقی کے لیے ایک مضبوط ڈھانچہ تشکیل دے کر نہ صرف ایران کو شاہراہ ریشم سے جوڑ سکتی ہے بلکہ ملک کے جنوب مشرق کو بھی ترقی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی ایران کے صدر پزشکیان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”نیو سلک روڈ منصوبے کو پاکستان کے راستے ملایا جا سکتا...
کراچی: عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال اور ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد آتابک کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا، باہمی سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لانے کا وقت آ گیا ہے، جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اہم ہیں، تجارت صرف کاروبار نہیں...
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال اور ایران کے وزیر صنعت، کان اور تجارت محمد آتابک کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جام کمال نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لانے کا وقت آ گیا ہے، جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ایران وزرائے تجارت کا باہمی سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
ایرانی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایران کے صدر کا کہنا تھا پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں صدر مسلم لیگ نون نواز شریف اور وزیر اعلیٰ...
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
اسلام آباد:ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو لاہور ایئرپورٹ پر بچوں نے گلدستے پیش کیے جس پر ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا اور پرتپاک استقبال پر صدر مسلم لیگ (ن)...
رہائش و یوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نے گرانی کو بڑھایا، اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی شرح جولائی 2025 میں بڑھ کر 4.07 فیصدہوکر 7ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، جو جون میں 3.2 فیصد تھی اور دسمبر 2024 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ اسٹیٹ بینک نے گرانی پر انتبا ہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رہائش ویوٹیلیٹیز قیمتوں میں اضافے نیگرانی کو بڑھا یا، خوراک نرخوں میں اضافہ سست رہا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 4.4فیصد جبکہ دیہی میں 3.5 فیصد رہی۔گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.09 کے مقابلے میں واضح کمی رہی مگر خدشات برقرارہیں۔گزشتہ سال (جولائی 2024) کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے دورہ پاکستان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان لاہور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔معزز مہمان (آج)اتوارکو اسلام آباد میں صدر، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی دارالحکومت کو خیر مقدمی بینرز اور دونوں ملکوں کے پرچموں...
ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ان کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو لاہور ایئرپورٹ پر بچوں نے گلدستے پیش کیے جس پر ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا اور پرتپاک استقبال پر صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔ دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں، یہ ان کا ایران کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، ایرانی صدر اپنے اس اہم دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شامل ہوں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ سطح کے حکام بھی پاکستان پہنچے...
راؤ دلشاد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ استقبال کرینگے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ہی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے،ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اسلام آباد میں ایرانی صدر کی صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 27...
ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ جس کے بعد معزز مہمان اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی توقع کی جا رہی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آ رہا ہے، جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا آغاز لاہور سے کریں گے، ایرانی صدر کا لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ان کا استقبال کریں گے، وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود...
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان آج (ہفتہ) دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ پاکستان ہے اور حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے بعد بھی ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ڈاکٹر پزیشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آ رہا ہے جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات بھی چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025ء کو ایران کا...
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔دوسری جانب مسعود پزشکیاں کا بطورِ صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ...
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی سینرجیکو (Cnergyico) نے پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ویٹول کے ساتھ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر 10 لاکھ بیرل (1 ملین) خام تیل اکتوبر میں درآمد کیا جائے گا۔ قریشی کے مطابق یہ ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے جو کہ کمپنی کے جامع معاہدے کے تحت خریدا جا رہا ہے۔ اگر یہ کھیپ تجارتی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تو کمپنی ہر ماہ ایک کھیپ درآمد کرنے پر غور کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: خام تیل کی درآمدات میں اضافہ انہوں نے واضح کیا کہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعہ کے روز زبردست تیزی کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کی بڑی وجہ امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں کمی کا اعلان ہے۔ اس پیش رفت سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1,644.56 پوائنٹس (1.18 فیصد) اضافے کے ساتھ 141,034.98 پوائنٹس پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے 139,390.42 پوائنٹس سے کہیں بلند ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال دن کے دوران انڈیکس نے141,160.93 کی انٹرا ڈے...
ایرانی صدر 2روزہ دورے پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلی حکام پر مشتمل ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان...
اسلام آباد: لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی۔ یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی۔ ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے۔ ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام آباد میں بائیک ریلی پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور...
اسلام آباد:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا...
لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔ شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان کی چین کو جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والے آٹے اور مچھلی کی خوراک کی برآمدات میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 27 فیصد اضافہ ہو گیا، جو چینی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور مسابقت کی نشاندہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے سرکاری اعداد و شمار میں طتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری سے جون 2025 تک چین کو 25.13 ملین کلوگرام فش فلو اور خوارک برآمد کی جن کی قیمت 23.75 ملین ڈالر تھی۔ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جب برآمدات کی قیمت 18.70 ملین ڈالر تھی۔?...
لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
انگلینڈ: لیجنڈز کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، اب ٹائٹل کے لیے پروٹیز چیمپئنز کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔ میچ منگل کو انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ مورنی وین ویک 76 اور اسٹمس 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ ہدف کے...
اسلام آباد: پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی تفصیل پیش کی گئی۔ سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 58 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ اورمجموعی حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق آئی سی ٹی خدمات میں 18...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔(جاری ہے) کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں...
پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے ۔ بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3سے ہرایا۔انہوں نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11-9، 11-3، 11-8 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔ میزبان ملک کے...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے سیمی فائنل میں بڑا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں انڈیا چیمپئنز کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان چیمپئنز بغیر کھیلے ہی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ ’عوامی جذبات‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں لیجنڈز لیگ، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کا انکار، بھارتی میڈیا انڈیا چیمپئنز نے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور وہ پاکستان چیمپئنز کے خلاف...
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں...
ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے، کیا مودی سرکار نے ان دہشت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وہ چین کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں خلائی تعاون سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں تماشائی کا پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آخری روز کھیل کی اسپرٹ کے لیے بدترین دن ثابت ہوا جب ایک تماشائی کو محض پاکستانی ٹیم کی ہم رنگ شرٹ پہننے پر زبردستی گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ فاروق نذر نامی پاکستانی کرکٹ شائق ٹیسٹ میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچا تھا اور ٹیسٹ میچ سے محظوظ ہو رہا تھا۔ اتنے میں گراؤنڈ کا عملہ ان کے پاس آیا اور پاکستانی جرسی اتارنے یا اس شرٹ کو کسی کپڑے سے ڈھانپنے کا کہا۔ پاکستانی تماشائی نے عملے سے اس...
مانچسٹر: اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔ پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔ واقعے کی ویڈیو فاروق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں گراؤنڈ اسٹاف اور پولیس اہلکار انہیں شرٹ چھپانے کا کہتے نظر آتے ہیں۔ فاروق نے مؤقف اپنایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ ہے اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، تو پھر یہ مطالبہ کیوں؟۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ...
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہاکہ 9مئی قومی سانحہ ہے، تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ سزایافتہ نااہل ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی اور جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں ،بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی تبدیلی زیرغور نہیں،وزیراعلیٰ کی اکثریت ختم ہو تو تبدیلی منتخب ارکان کاحق ہے۔ مزید :
پاکستان کی دوا ساز صنعت نے مالی سال 2025 میں زبردست ترقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 457 ملین ڈالر کی برآمدات حاصل کیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور تعاون کے باعث صنعت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے مطابق، مالی سال 2025 میں حکومت کی مناسب قیمتوں کی پالیسی اور قیمتوں کی ڈی ریگولیشن نے فارما برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ممکن بنایا جبکہ اس پالیسی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ تھیراپیوٹک مصنوعات جیسے فارما، سرجیکل، غذائی سپلیمنٹس اور طبی آلات کی برآمدات 909 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ افغانستان، فلپائن، سری لنکا، ازبکستان اور...
پاکستان میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے تقریباً 126 ہلاکتیں بچوں کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچے قومی تعطیلات کے دوران اسکول بند ہونے کے سبب زیادہ خطرے میں رہے۔ مون سون کی اس غیر معمولی شدت نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تاہم سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے، جہاں بارشوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان مظہر حسین نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں، جو پاکستان کا سب...
کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور 6 ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ پاکستان نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا، محمد حسنین اختر نے عالمی انڈر 17 اور عالمی چیمپئین محمد آصف نے عالمی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سابق عالمی امیچر چیمپئن 19 سالہ احسن رمضان نے عالمی انڈر21 چیمپئین شپ میں برانز میڈل حاصل کیا، بحرین کے شہر منامہ میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کے بعد آنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ و دیگر عہدے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, arrived in Washington, D.C., tonight and was received by Ambassador of Pakistan to the US, Rizwan Saeed Sheikh @AmbRizSaeed and senior Embassy officials.The Deputy Prime Minister/Foreign Minister… pic.twitter.com/yiT1fXuupa — Ministry of Foreign Affairs...
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام نے استقبال کیا۔ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی وارننگ ، کمپنیوں میں تشویش کی لہر واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے...
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام موجود تھے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج بروز جمعہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ‘دی اٹلانٹک کونسل’ میں...
این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ(سب نیوز) این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو...
---فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق...
کراچی میں تعینات بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاڑکانہ پریس کلب اور آرٹس کونسل آف لاڑکانہ میں تاجروں و صنعتکاروں، صحافیوں، فنکاروں اور سرکاری افسران سے ملاقات میں بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ پاکستان میں بنگلا دیشی مصنوعات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبوب العالم نے مزید کہا کہ تجارت،ثقافت اور صحافت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان کا اپنے 9 قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024 میں 29.42 فیصد بڑھ کر 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں 9.502 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی برآمدات میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ خطے میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسلک ہے، تاہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات گزشتہ چند برسوں سے حکومتی پابندیوں اور پالیسیوں کے باعث تناﺅ کا شکار رہے ہیں.(جاری ہے) برآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں...
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ورکرز کی میٹنگ نہیں، نہ ہی کوئی جلسہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا...

ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا:ذرائع
ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ اور سابق مشیرِ احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق 6 نومبر 2019 کو شہزاد اکبر نے ایک رازداری کے معاہدے (Deed of Confidentiality) پر دستخط کیے، جس کے بعد 190 ملین پانڈ کی رقم بحریہ ٹان کراچی کے ذمہ داری اکانٹ سے...
محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز منامہ: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے بحرینی ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا، بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر منامہ فورٹ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے بحرینی ہم منصب سے اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی...
پاکستان کے سرکاری ملکیتی اداروں (SOEs) کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، جن کے مجموعی نقصانات 5.9 کھرب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں ان نقصانات میں 345 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مزید برآں، 15 اداروں کی پنشن واجبات 1.7 کھرب روپے تک جا پہنچی ہیں۔ انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق گردشی قرض کا مسئلہ جی ایچ پی ایل، او جی ڈی سی ایل، پی ایس او اور پی پی ایل جیسے مضبوط اداروں کی مالی صحت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ بین الادارہ قرض 4.9 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں سے 2.4 کھرب روپے کا تعلق پاور سیکٹر سے ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے...
کاروبار کے اختتام پر بتدریج کمی کے ساتھ انڈیکس 517 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 299 کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس بڑھتے بڑھتے 1064 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ...
پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستان نے چار کے مقابلے میں تین گول کر کے کامیابی حاصل کی۔ گول کیپر غلام مصطفیٰ، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے دو شاندار گول...
لاہور: پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔ پاکستان کا فائنل میں سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے...
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان نے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور 669 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 452 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی شان دار تیزی کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو کہ تاریخ کی سب سے بلند سطح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 4 جولائی تک سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھی۔ پچھلے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی کے میں ہونے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان چین کو2-0 شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن اور حنظلہ علی نے گول اسکور کیا۔کھیل کے دوران ہاف ٹائم تک پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہو گا۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور وزیر قومی دفاع یاشر گولر اسلام آباد پہنچے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل (HLSCC) اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے تحت اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید...
پاکستان کی سافٹ ویئر خدمات کی برآمدات میں گزشتہ چند برسوں سے مسلسل اضافہ اپنی جگہ مگر یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مالی سال کے 11 ماہ میں ہی ایک ارب ڈالر سے زائد زرِمبادلہ حاصل کیا گیا ہو۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی سے لے کر مئی 25-2024 تک پاکستان نے سافٹ ویئر خدمات کی برآمدات کے ذریعے 1.01 ارب ڈالر کا زرِمبادلہ حاصل کیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں حاصل ہونے والے 793 ملین ڈالر کے مقابلے میں 27.4 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلق خدمات کی برآمدات اس عرصے میں 3.47 ارب ڈالر رہی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کر کے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر بھی سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے ہیں، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی...
ویب ڈیسک : ترک وزیردفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیردفاع کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترکش وزیر کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہو گی،پاکستان، ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جبکہ ترک وزیرخارجہ آج رات اسلام...
ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور وزیر دفاع یاسر گُلر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات اسلام آباد پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری برائے مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔ دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن کے لیے دو طرفہ تعاون کو تقویت دینا ہے۔ترکیہ اور پاکستان معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں قریبی دو طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس اعلیٰ سطحی دورے سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں...
اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اپنے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ترکیہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان کے دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ان امور میں اقتصادی، تجارتی، سیکیورٹی، اور دفاعی شعبے شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی لانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشرگوولر بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید علی گیلانی نے ان کا بھی پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر قومی دفاع کے دورے میں...
—فائل فوٹو پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 3 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، برطانوی ٹیم سی اے اے سے مل کر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کر کے روانہ ہوگی، پاکستانی ایئر لائنز کے...
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور...

پی ایس ایکس میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فوجی تنازعات اور سرحدی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں بھارت سے درآمدات 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح ہے۔حیرت انگیز طور پر، مئی 2025 کے پہلے ہفتے میں دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم کے باوجود اس مہینے میں درآمدات ڈیڑھ کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں محض 20 لاکھ ڈالر کم ہے۔ تاہم،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر فوجی تنازع اور سرحدوں کی مسلسل بندش کے باوجود، مئی میں تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے جولائی تا مئی کے دوران بھارت سے درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ میں بھارت سے درآمدات 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مالی سال 2024 میں 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2023 میں 19 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہیں، صرف مئی کے مہینے میں جب پہلے ہفتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے، شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگی کو آسان بنانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں میں ادائیگیوں کو آسان اور تیز بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز جلد پیش...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور تناؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کی سرحد بند ہے تاہم دونوں ملکوں میں موجود ایک دوسرے کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور جمعرات کو بھارت سے 46 پاکستانی واپس پہنچے جن میں 35 پاکستانی ہندو شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والا ہندوخاندان گزشتہ برس بھارت گیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث بھارتی حکومت پاکستانی ہندو خاندانوں کو واپس بھیج رہی ہے۔ بھارت سے جمعرات کو 46 پاکستانی براستہ واہگہ بارڈر واپس پہنچے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت ہندو خاندان بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں پاکستان کے...
وزیراعظم آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم ای سی او ویژن 2025ء کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف...