2025-10-04@22:57:04 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«کراچی ٹریفک پولیس»:
(نئی خبر)
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کے لیے وقت لیا تھا۔ پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی ہے۔ جسٹس امجد سہتو سے ملاقات میں تفتیش کے معاملے میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی حیدرآباد چھٹیوں پر ہیں، چھٹیوں کے بعد وہ واپس آئیں گے۔...
ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر کراچی میں شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے...
کراچی: ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل سے متصل تمام سروس روڈ کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک...
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر...
کراچی(نیوز ڈیسک) آبادی کے لحاظ سے ایشیاء کا چوتھا بڑا شہر اور پاکستان کا 90فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی کا ٹریفک نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں بلا روک ٹوک دندناتی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات اور اسکے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں میں ہوشربا اضافہ کے باجو د ٹریفک پولیس اور دیگر حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ،بلا روک ٹوک ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں دندناتے دیکھائی دیتے ہیں جو اکثر بے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات بتا دیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مہران ہائی وے لانڈھی کے قریب حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہوجانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں شفیق نامی شخص جاں بحق ہوا جسے پیچھے سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر ماری۔ یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کھوکھراپار بس کا حادثہ بریک پریشر پائپ پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں ماں بسمہ اور بیٹی ارحم جان سے گئے۔ راشد منہاس روڈ ہونے والا حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہوجانے باعث پیش آیا جس میں...
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5 شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم یافتہ نوجوان ہی پولیس کے دوستانہ رویے، عوامی خدمت، جدید ٹریفک مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ٹریفک نظام میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں (139/140ویں بیچ) ٹریفک مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریننگ، پرنسپل شاہد حیات ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ کورس کا مقصد ٹریفک پولیس کو جدید تربیت فراہم کرنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ ڈی...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پیڈسٹرین برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، متوفی راہگیر اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ہائی وے رزاق آباد سے پورٹ قاسم...
— فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والا رقم سے بھرا بیگ مالک کےحوالے کردیا۔کراچی ضلع ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو خیابان اتحاد سے پیٹرولنگ کے دوران ہینڈ کیری بیگ ملا، بیگ کو چیک کرنے پر اس میں 5 لاکھ 15 ہزار کی رقم اور 2 پاسپورٹ موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں نے رابطہ کر کے محمد یوسف نامی شہری کو بلوایا اور پرس اس کے حوالے کیا۔ کراچی سے 2900 ٹریفک پولیس اہلکاروں کا دیگر اضلاع میں تبادلہکراچی ٹریفک پولیس سے سندھ کے مختلف اضلاع کے لگ بھگ 2900 پولیس اہلکاروں کو تبادلہ کر کے ان کی تقرری کے...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
—فائل فوٹو کراچی میں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج شام 4 بجے جلوس نکالا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر سے شروع والے جلوس کا اختتام سولجر بازار پر ہو گا۔جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک تک اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے سولجر بازار انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ شاہراہ قائدین خداداد سگنل سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ خداداد سگنل سے صدر جانے والا برج ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔