2025-12-12@12:48:44 GMT
تلاش کی گنتی: 167750

«کمانڈر پشاور»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ...
    سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میم دو رکنی آئینی بینچ کے روببرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں۔ میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے...
    شاہد سپرا: کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ کے کیسز میں لیسکو کو گزشتہ 2 سال کے دوران 0.1 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ 7 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ لیسکو پر عائد کیا گیا۔ یہ جرمانے گرڈ سٹیشنز اور دیگر مقامات پر کرنٹ لگنے کے واقعات اور اوور بلنگ سے متعلق قانونی خلاف ورزیوں کے باعث دئیے گئے۔ نیپرا  نےسیفٹی اقدامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے،ٹرانسمیشن لائنز کی ارتھنگ مکمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،اوور بلنگ کے شوکاز کا بروقت جواب نہ دینے پر تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب...
    حسن علی :  پنجاب اسمبلی میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔  بل کو منظور کرنے کے لیے قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔ بل کے متن کے مطابق موجودہ سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کو منسوخ کیا جائے گا,سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی بھرتیاں بنیادی پے کی بجائے لم سم پے پیکیج کے تحت ہوں گی.  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی حکومت نے بھرتیوں کو لم سم پے پیکیج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے,بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز اور...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا خارج از امکان نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آگئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید...
    سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔ لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔ ایس...
    پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔ سی سی پی او میاں سعید کے مطابق رجسٹریشن کے لیے محفوظ سفر (SafeRide) کے نام سے خصوصی ایپ متعارف کر دی گئی، سواریوں کو لے جانے والے تمام بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ بائیک رائیڈرز تھانے میں اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹرڈ بائیک رائیڈر کو کیو آر کوڈ کا اسٹیکر دیا جائے گا۔ سی سی پی او کے مطابق یہ عمل شہریوں کے اعتماد اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا، متعدد واقعات میں بائیک رائیڈر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے جبکہ رہزنوں نے کئی بار بائیک رائیڈرز...
    بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرنے کے باعث زیر بحث ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں ارشدیپ سنگھ 11واں اوور کرنے آئے تو جارح مزاج بلے باز ڈی کاک نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگادیا۔ پہلی گیند پر چھکا لگتے ہی ارشدیپ گھبراگئے اور اگلی دو گیندیں وائیڈ کردیں۔ ایک گینڈ ڈاٹ ہونے کے بعد بھی ارشدیپ کی گھبراہٹ کم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ بالز کروادیں۔ پھر تین گیندوں پر سنگل ڈبل ہونے کے بعد انہوں نے ایک اور وائیڈ گیند کردی۔ This is just the hard work of Arshdeep Singh. Arshdeep Singh bowls 7 wides to deliver longest over of 13 balls...
    چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
    کراچی: شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔  جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی،...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
    فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے۔اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔ جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈیفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے۔ سیکریٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی...
    سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری...
    محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی جس کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا  اور کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔    
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار  900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900  کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار  800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک  اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج  30 ہزار  500 کیوسک، چشمہ آمد  33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیاء نہ صرف شدید سانس کی تکلیف کا شکار ہیں بلکہ انہیں متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں کا بھی سامنا ہے، جنہوں نے ان کی مجموعی صحت کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کے نظامِ تنفس کو مناسب طریقے سے چلانے کے لیے وینٹی لیٹر کی مدد ناگزیر ہوگئی تھی، جبکہ دیگر اہم اعضاء — جن میں دل، پھیپھڑے اور گردے شامل ہیں — کو بھی سہارے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ میڈیکل ٹیم ان کے...
    کراچی: شہر قائد میں اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ شہر میں بیشتر وقت شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کو کچھ وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق قیدی کو سردیوں کا مناسب سامان بھی نہیں مل رہا اور عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے، جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلانات غیر یقینی کا شکار سہیل آفریدی نے این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا، جس کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے اور واجبات کے حوالے...
    سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے راولپنڈی کے رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔ عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے گھر کی تعمیر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا۔ مقدمہ محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے کیس سیریل نمبر 8 پر درج تھا اور آج جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے فکس تھا۔ سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے دوران عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا، اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں...
    اس اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجا‌ب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ سکیم کو پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ تک بڑھانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق...
    بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘ دھُرندھر نے...
      علی ساہی :ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے متعدد مقامات پر 3 دن کے لیگل نوٹسز بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میرج ہالز، مارکیز، اسٹورز، کمرشل مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔  نوٹس میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ مین روڈز اور سروس روڈز پر کسی قسم کی غیر قانونی پارکنگ نہ کی جائے۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی نوٹس کے مطابق متعلقہ ادارے اپنے سٹاف، گیسٹ اور وزٹرز کی گاڑیوں کیلئے مناسب پارکنگ کا انتظام کریں,تین دن کے اندر اندر تمام کاروباری افراد مطلوبہ پارکنگ انتظامات مکمل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے زور ڈالے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ترکمان قوم اور قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے...
    عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اشک آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور...
    آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے  تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور...
    تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں اضافے اور حکومتی دباؤ بڑھنے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے شاہی فرمان پڑھ کر پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام مسائل کے حل کی واحد راہ سیاسی اختیار کو عوام کے سپرد کرنا ہے۔ انوتن چرن وراکل نے صرف تین ماہ قبل حکومت سنبھالی تھی، تاہم ان کی اقلیتی حکومت کو سرحدی کشیدگی، گزشتہ ماہ آنے والے سنگین سیلاب اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے خطرے جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے۔ مشرق وسطیٰ میں...
    فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سردار سلیم کی پنحاب میں عوام اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول کا پیغام پہنچائیں گے۔  لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟...
    سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے 70 سالہ عابد حسین دورانِ واپسی ہسپتال منتقلی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے زیر تعمیر گھر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا اور آج کی سماعت کے لیے فکس تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے ہونی تھی۔ مقدمہ، سیریل نمبر 8، محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا تھا اور پہلی سماعت...
    راولپنڈی:پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’واریئر-IX‘‘ جاری ہے، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو ہفتے پر مشتمل مشق 28 نومبر کو شروع ہوئی اور جو 14 دسمبر کو مکمل ہوگی ۔ چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور اعلیٰ چینی عسکری حکام نے مشق کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔ شرکا کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مراحل پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے مختلف انسدادِ دہشت...
    برسلز: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے اس مسئلے پر مشترکہ اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران میگنس برنر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو پاکستان کی سخت کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور جلد پاکستان کے سرکاری دورے کا بھی...
    وزیراعظم نے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔ اشک آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ بعدازاں وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانب داری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد دی۔...
    کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
    تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چارنویراکل نے جمعرات کو ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے، جس کے بعد آئینی طور پر 45 سے 60 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کا راستہ کھل گیا ہے۔ یہ اہم سیاسی پیشرفت ملک میں جاری کشیدگی اور سیاسی بحران کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ Thailand's PM, Anutin Charnvirakul, dissolves parliament after three months in office, paving the way for general elections early next year#KBCniYetu ^KG pic.twitter.com/oanhBdUEBk — KBC Channel 1 News (@KBCChannel1) December 12, 2025 تھائی لینڈ کی ہائی رائل گزیٹ میں جمعرات کی شب شائع شدہ شاہی فرمان کے مطابق حکومت نے ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا ہے، جسے...
    متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کے لیے تعطیلات اور ریموٹ ورک کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری سرکلر کے مطابق جمعرات 1 جنوری 2026 کو ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن ہوگا۔ تاہم وہ ملازمین جن کا کام دفتر میں حاضری کا متقاضی ہے انہیں معمول کے مطابق کام پر حاضر ہونا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ستمبر میں پاکستانیوں کے لیے 3 اکٹھی سرکاری چھٹیوں کا امکان اتھارٹی نے کہا کہ یہ اقدام ملازمین کو کام اور ذاتی زندگی کے توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ سرکاری خدمات کے تسلسل کو بھی...
    ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر صورت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،کلیم عباسی،ملک اسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محمد حنیف عباسی نے چوہدری محمد یٰسین اوران کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے...
    کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور نظام میں شفافیت لانے کے لیےا  نکم ٹیکس رولز 2002 میں اہم ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔  مجوزہ ترامیم کے تحترول 81 بی کے سب رول 9 میں نمایاں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ان ترامیم کے بعد مخصوص علاقوں کے ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ انکم ٹیکس رولز کے مطابق کسی بھی ٹیکس گزار کا نام صرف متعلقہ شرائط پوری کرنے پر ATL میں شامل کیا جائے گا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ترمیمی...
    پاکستان نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ملکی قوانین کی پابندی کریں اور دہشتگردنہ مواد کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف برازیل کی طرح کارروائی کی جا سکتی ہے جو گزشتہ سال ’ایکس‘ کے خلاف کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا کہ حکومت نے ایکس، میٹا، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹیلیگرام سمیت تمام پلیٹ فارمز کے ساتھ اپنے تحفظات کا...
    ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66014بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں0.05فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65975بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2917ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2750ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل...
    امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام کی بنیاد پر زمینی کارروائی کی نوبت آسکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے راستے ہونے والی منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق وینزویلا کی صورت حال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا جس پر کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز دہشت گرد نیٹ ورکس کی مدد...
    اسلام آباد: آئی ایف ایم کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق صاف پانی اور صفائی پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے لیے ضروری ہے، پنجاب کے شہروں کو سیلاب اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح، خواتین کی بھرتی اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کے لیے خصوصی شکایتی ڈیسک اور تربیتی پروگرام بھی پلان میں شامل ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پروگرام مقامی حکومتوں کی مالی و انتظامی صلاحیت بہتر بنائے گا۔
    سابق لیفٹننٹ جنرل اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو طویل قانونی کارروائی کے بعد گزشتہ روز 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ سابق لیفٹننٹ جنرل کو سزا سنائے جانے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فیض حمید اپنی سزا سے متعلق کس سے درخواست کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض حمید آرمی چیف سے سزا معافی کی درخواست کر سکتے ہیں تاہم آرمی چیف نے سزا معاف نہ کی تو فیض حمید ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ان دنوں خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جا رہے تھے۔ ان کی ضمانت اس وقت ممکن ہوئی جب دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔ جیل سے رہائی کے بعد، ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک تفصیلی وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذکر کیا۔ بعد ازاں ڈکی بھائی نے ایک انٹرویو میں جیل کے کھانے اور اپنی صحت کے...
    اسلام آباد: 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی تربیتی یافتہ دہشتگرد گروہ مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے رحمی سے قتل عام کیا۔ جنگ میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی نے بھارتی سرپرستی میں اپنے سنگین جرائم اور مظالم کا ملبہ پاک فوج پر ڈالنے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا۔ پاک فوج کے بریگیڈئیر محمد سرفراز (ریٹائرڈ) نے جنگ 1971ء کی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ جولائی 1971 میں مشرقی پاکستان میں حالات کے بگڑنے کے بعد نومبر میں ہم نے دفاعی پوزیشنز سنبھال لیں۔ 22 نومبر کو بھارت نے مشرقی پاکستان پر جارحانہ حملہ کردیا۔  بریگیڈئیر (ر) محمد سرفراز نے بتایا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن ، اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور میاں عرفان اکرم سمیت دیگر پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے، ناصر باغ سمیت کئی تاریخی مقامات لاہور کی پہچان ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے ناصر باغ پراجیکٹ بارے ماہر تعمیرات کو مطمئن کریں۔ ماہر تعمیرات...
    کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی...
    وقاص عظیم:ورلڈ بینک نے پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کی منظوری دے دی,فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا ۔منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا ۔ فنڈز سے پنجاب میں محفوظ پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی, پروگرام 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن میں مدد کرے گا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی منصوبہ ویسٹ مینجمنٹ اور ڈسپوزل کی کارکردگی بھی بہتر بنائے گا، بہتر...
    آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکائی ڈائیور نے اپنا پیراشوٹ کھولا لیکن اس کا ہینڈل جہاز کے ونگ فلیپ میں پچک گیا۔ اس کے بعد ڈائیور پیچھے کی طرف گرا اور اس کے پیر جہاز سے ٹکرائے جبکہ اس کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ کے گرد لپٹ گیا۔ NEW: Skydiver's parachute gets caught on the tail of a plane, leaving him dangling 15,000 feet in the air over North Queensland, Australia. As the parachutist climbed out of the plane, his...
    سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ نے درخواستیں دائر کی ہیں جس پر عدالت نے پی ایم ڈی سی اور دیگر فریقین سے 22 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟ بسمہ سمیت 25 طلبہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کے مطابق 2024 کے طلبہ کو بغیر کسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا اور ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرٹ کی...
    کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر...
    پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں تنازع بننے والے اپنے بیان کو اچھالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیر میں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی اب کسی کو دل برا نہیں رکھنا چاہیے۔ کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے وقت صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے سب سے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جو لباس پہنا ہے وہ کسی ڈیزائنر کا نہیں بلکہ خود بنایا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اتنے سال سے شوز کررہی ہوں، اپنے ساتھ پیش آئے واقعات ویسے ہی سناتی ہوں جیسے ڈرائنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے تعاون سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) ایپ متعارف کرا دی۔صوبائی وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا اندراج اب آن لائن کیا جاسکے گا۔ ان کے مطابق شہریوں کو گھر بیٹھے رجسٹریشن کی سہولت ملے گی اور نادرا کے ڈیٹا سسٹم سے جڑنے کی وجہ سے معلومات خودکار طور پر وہاں بھی درج ہوجائیں گی۔ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، اور اس نظام کے ذریعے درست اور مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے...
    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر باتیں بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں منعقدہ 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے سعود اور جویریہ کے ماضی کے تعلقات پر گفتگو کی۔ اداکارہ سنگینتا کے میرا اور سعود کے تعلقات سے متعلق بیان پر جویریہ نے کہا کہ ’میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی ہے، سسرا اور میکا ہے اور فیملی کے جو لوگ ہیں وہ بہت پریشان ہورہے تھے اور انہوں نے میسجز کیے۔‘ جویریہ سعود نے کہا کہ ’میں نے صرف یہ بتایا ہے کہ ہمارے میڈیا کے لوگ فیملی مین کے بارے...
    ای رجسٹریشن ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہو سکے گا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آر ایم ایس ایپ وزیراعلی کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں بھی اندراج ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سول رجسڑیشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) ایپ لانچ کر دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تقریب کے دوران ای...
    نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شائے ہوپ 47 اور جان کیمپبیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے...
    وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔...
    غزہ پٹی میں شدید بارش نے سینکڑوں عارضی خیموں کو پانی میں ڈبو دیا جن میں دو سالہ مسلسل جنگ سے بے گھر ہونے والے خاندان رہائش پذیر تھے۔ مقامی صحت حکام کے مطابق بارش اور سرد موسم کے باعث خان یونس میں ایک آٹھ ماہ کی بچی، رہاف ابو جزر، جاں بحق ہوگئی۔ طبی عملے نے بتایا کہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب رات کے دوران بارش کا پانی اس کے خیمے میں بھر گیا۔ والدہ ہیجر ابو جزر نے روتے ہوئے بتایا کہ بچی بالکل ٹھیک تھی، لیکن خیمے میں داخل ہونے والے پانی اور ٹھنڈی ہوا نے اسے موت کی نیند سلا دیا۔ خان یونس کے مختلف خیمہ بستیوں میں لوگ اپنے خیموں سے پانی...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔...
    تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؑ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ وہ خوش نصیب ہستی ہیں، جنہیں تاجدارِ کائنات کی والہانہ محبت نصیب ہوئی، سیدہ کائناتؑ علم و عمل اور پاسداری شریعت میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک روح پرور تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پاک، کردار اور عظیم اوصاف پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ کائناتؑ کی عظمت،...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کی وزاراتِ داخلہ میں تعاون پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔ عراقی وزیر داخلہ نے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق...
    دبئی میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ پہلے روز دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پہلے میچ میں میزبان یو اے ای اور بھارت مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ Day 1 of the #DPWorldMensU19AsiaCup2025 kicks off with two action-packed clashes ????#ACC pic.twitter.com/o3dcpuTdbY — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 12, 2025 دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا اپک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار تیار...
    امریکی سفارتخانہ نے بھارت میں سیاحتی ویزہ کے درخواست گزاروں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پر یہ شبہ ہو کہ وہ امریکا میں بچے کی پیدائش کے لیے سفر کر رہے ہیں تاکہ بچے کو امریکی شہریت دلائی جا سکے تو اس کا ویزہ فوری طور پر مسترد کر دیا جائے گا۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی قونصلر افسران سیاحتی ویزہ کی درخواستیں اس صورت میں مسترد کر دیں گے جب انہیں یقین ہو کہ سفر کا بنیادی مقصد امریکہ میں پیدائش کروا کر بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا ہے۔ U.S. consular officers will deny tourist visa applications if they believe the primary purpose of travel is to give birth in the United States...
    نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعیناتی رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل...
    گزشتہ روز ایک افغان صحافی کا ٹیکسٹ میسج آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے اور افغان علما نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ افغان میڈیا کے مطابق 34 صوبوں سے ایک ہزار علما کابل میں اکٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک اعلامیہ/فتویٰ جاری کیا ہے جس کی شق نمبر 3 اور 4 کے مطابق افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف امارت اسلامیہ (افغان طالبان حکومت) کارروائی کرے گی جبکہ چونکہ امیر شرعی (یعنی مولانا ہبت اللہ) نے کسی افغان کو یہ اجازت نہیں...
    سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے۔ حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار ، ایم تھری شرق پور سے فیض پور ، ایم فور شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور روہڑی سے پنو عاقل تک بند ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، کچھ دیر پہلے لاہور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر تھا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 429، رحیم یار خان کا 371 اور فیصل آباد کا 337 ریکارڈ کیا گیا۔...
    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف اور پرنس محمد بن سلمان رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر 35 نایاب اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فطرت میں واپسی کا عمل مکمل کیا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا، ماحولیاتی توازن کو بحال کرنا اور ای کو ٹورزم کو بڑھانا ہے۔ مركز الحياة الفطرية يطلق 35 كائنًا فطريًّا بمحمية الأمير محمد بن سلمان الملكية. – 10 من ظباء الإدمي.– 5 من النعام.– 20 من طائر الحبارى. pic.twitter.com/vzM1yx4KPp — مجتمعنا (@KSASociety) December 10, 2025 اس پروگرام کے تحت 10 عربین اوریکس، 5 شترمرغ، اور 20 ہوبارا بسٹارڈز کو دوبارہ فطری ماحول میں چھوڑا گیا۔ یہ اقدام نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ریاستوں کی مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس حکم نامے کا مقصد ’کم سے کم بوجھ کے ساتھ قومی پالیسی فریم ورک کے ذریعے امریکا کی عالمی اے آئی برتری کو برقرار رکھنا اور بڑھانا‘ ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی اے آئی کمپنیوں کو جیتنے کے لیے آزادانہ طور پر جدت لانے کی ضرورت ہے، اور ضرورت سے زیادہ ریاستی قوانین اس مقصد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔‘ ٹرمپ نے دستخطی تقریب میں کہا کہ اے آئی کمپنیاں امریکا میں...
    بالی ووڈ ادکار رنویر سنگھ کی نئی فلم دھُریندھر میں ان کے کردار کے ملبوسات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ بالی ووڈ میں پاکستان طویل عرصے سے ایک نمایاں موضوع رہا ہے، چاہے بارڈر اور فائٹر جیسی ایکشن فلمیں ہوں یا ویر زارا اور بجرنگی بھائی جان جیسے موضوعات، پاکستان کا ذکر کسی نہ کسی صورت شامل نظر آتا ہے۔ اگرچہ بھارتی فلموں میں پاکستان کو زیادہ تر منفی یا پروپیگنڈا کے انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم رنویر سنگھ نئی فلم دھریندر میں ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کراچی کے علاقے لیاری میں گینگز کو ختم کرنے کے مشن پر آیا ہے۔ پاکستانی صارفین نے فلم میں رنویر سنگھ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برسلز میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور کے درمیان پیشرفت قابل غور ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تارکین وطن سے متعلق نمایاں پیش رفت پر خوشی ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری ملاقاتیں کیں، وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز...
    پاکستانی فلموں کی عالمی سطح پر چوتھی بڑی کامیابی، "ویلکم ٹو دی پنجاب" نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی فلم انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چوتھی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی، آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی، فیسٹیول کے دوران تین پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں۔اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں، پاکستانی وفد کے مطابق یہ ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں نے 2025 میں...
    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آج صبح یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیزی سے خطرناک موڑ کاٹتےہوئے پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔...
    حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھریندر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے سبب فلم دھریندر کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پابندی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی ایسی نوعیت کی فلموں پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں پابندی عائد کی گئی، تاہم دھریندر کی ٹیم نے اس کے باوجود پاکستان مخالف فلم اس خطے میں ریلیز کرنے کی اجازت طلب کی۔ تمام ممالک نے فلم کے متنازع موضوع کو بنیاد بنا کر فلم ریلیز کی منظوری نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ...
    پاکستانی معروف گلوکارعاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں 13 دسمبر کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا۔عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہونے کے باوجود پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا جس نے شائقین کی ناراضی میں مزید اضافہ کر دیا۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے"۔گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس...
    پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں رہزنی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان بائیک سروس فراہم کرنے والوں کا روپ اختیار کر کے شہریوں کا اعتماد حاصل کرتے اور پھر موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے تمام بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ جس کے لیے موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے آن لائن بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن بائیک رائیڈرز تھانے میں رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کا اعتماد اور سیکیورٹی...
    افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق 56 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو منظم امتیازی سلوک، بے توقیری اور بنیادی حقوق کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ لڑکیوں کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر چار سال سے مکمل پابندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیورگیٹا گیگنن نے کہا کہ طالبان حکومت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے تمام...
    بنگلہ دیش اے ٹیم کے 25 سالہ کرکٹر طفیل احمد ریحان کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ جمع کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو شادی کا وعدہ دے کر فریب دیا اور بارہا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سب انسپکٹر محمد سمیع الاسلام نے بتایا کہ چارج شیٹ انسدادِ خواتین و اطفال تشدد ایکٹ کی دفعہ 9(1) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق طفیل نے جنوری میں فیس بک کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے شادی کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے ان سے تعلق جاری رکھا۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام...
    پولینڈ کے ایوانِ زیریں کی راہداری میں سینیٹر کی ایک خاتون صحافی سے بدسلوکی اور مائیک ہٹانے کی کوشش پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ واقعہ 11 دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب ٹی وی پی انفو کی صحافی جسٹینا ڈوبروش اوراش نے قانون و انصاف پارٹی کے سینیٹر ووئیچیخ اسکورکیویچ سے یوکرین جنگ کے ممکنہ امن مذاکرات میں پولینڈ کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران اسکورکیویچ اچانک صحافی کی گردن کے قریب ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان کے مائیک کو بند کرنے یا ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں میں آپ کا مائیک بند کر رہا ہوں۔ View this post on Instagram A post...
    ویب ڈیسک: برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات، پاک،عراق دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی   انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟ عراقی وزیر داخلہ...
    تازہ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے بدنام زمانہ ملیشیا ”ویلج ڈیفنس گارڈز" (وی ڈی جی) کو ہتھیاروں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وی ڈی جی ارکان کی تربیت کے حوالے سے تازہ سیشن ضلع جموں کے علاقے سوچیت گڑھ میں بی ایس ایف چوکی پر منعقد کیا گیا۔ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی...
    فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی عدالت سے 14 سال قید بامشقت سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اب شواہد کے ساتھ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں اور یہ شکنجہ یہاں رکے گا نہیں یہ ابتدا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‘9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور میں اسی چیز سے روک رہا تھا...
    برطانوی ماہرِ نیند کے مطابق بالغ افراد کو صبح 10 بجے سے پہلے دفتر آنے کے لیے مجبور کرنا تشدد کے مترادف ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سلیپ اینڈ سرکیڈین نیوروسائنس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ آنریری کلینیکل ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر پال کیلی کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجے سے پہلے کام شروع کرنے سے ہونے والی نیند کی کمی جسم کو شدید تھکاوٹ اور دباؤ کا شکار کر دیتی ہے۔ محقق نے زور دیا کہ دفتر اور تعلیمی اداروں کے اوقاتِ آغاز کو بالغ افراد کی قدرتی حیاتیاتی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کے مطابق تبدیل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جگر اور دل کے اپنے الگ نظام ہوتے ہیں اور آپ ان سے مطالبہ کر رہے ہوتے...
    جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کے زلزلے کے باعث سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11:44 پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گھرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام نے ہوکائیڈو اور دیگر علاقوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے قریب سمندر میں ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ سونامی ایڈوائزری، سونامی وارننگ سے کم سطح پر ہوتی ہے جس سے علاقے میں رہنے والوں کو محض سمندر سے دور رہنے کی تاکید کی...
    امریکا میں اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کے خلاف دائر کیے گئے ایک مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک شخص کے وہم اور شکوک کو بڑھاوا دیا، جس کے نتیجے میں اس نے اپنی 83 سالہ والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے اگست 2024ء میں اپنی والدہ سوزین ایڈمز کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد میں خود کو چاقو مار کر اپنی جان لے لی۔ مقتولہ سوزین ایڈمز کے خاندان نے کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ سولبرگ کئی ماہ تک چیٹ جی پی ٹی سے...
    بھارت میں شادیوں کا سیزن ایک بار پھر زوروں پر ہے، اس بار روایتی بالی ووڈ گانوں پر انٹری دینے کا رجحان پیچھے رہ گیا ہے، کیونکہ ایک دولہا کی پروفیشنل امریکی ریسلر جان سینا کے اسٹائل کی انٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ممبئی کے ایک دولہا کو شیروانی پہن کر جان سینا کے مشہور اینٹرس میوزک دی ٹائم از ناؤ پر انٹری دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے روایتی انداز کی جھلک بھی نمایاں ہے، جہاں دولہا کے دوست اور گھر والے دونوں جانب کھڑے ہو کر اسے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداح اس ویڈیو کو...