2025-07-31@06:38:18 GMT
تلاش کی گنتی: 138

«کی بیگمات»:

(نئی خبر)
    کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔   یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔...
    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی. جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات...
    لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔  تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔  ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
    سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہوسکے۔ ملزمان کے وکلا نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے...
    اپنے ایک بیان میں شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُنکے آبائی علاقوں جفا، حائفہ اور دیگر مقامات پر بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر سابق سعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ ترکی ال فیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر کرارا جواب دے دیا۔ شہزادہ ترکی ال فیصل نے کہا کہ فلسطینی عوام غیر قانونی تارکینِ وطن نہیں ہیں کہ اُنہیں دوسرے علاقوں میں ڈی پورٹ کر دیا جائے۔ اگر فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنا ہے تو اُن کے...
    سٹی42 :  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔  سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہو سکے۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری  ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام...
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر...
    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔ ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اربوں روپے مالیت کی تقریباً ایک تہائی اراضی یعنی 1448؍ ایکڑ پر تجاوزات ہیں جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی 30؍ ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ غیر قانونی قبضہ شدہ زمین پر حکمران سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بعض سیاست دانوں کی مبینہ آشیرباد سے تجاوزات قائم ہیں، جبکہ وفاق کی تقریباً 350؍ ایکڑ اراضی پر سندھ حکومت قابض ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ملک کے میری ٹائم سیکٹر کی اصلاح کے پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو جو معلومات فراہم کی گئی ہیں اس کے مطابق، ساحلی پٹی سے جڑی انتہائی مہنگی زمینیں تجاوزات اور تباہ حالی کا شکار ہیں...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی .جس میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا جبکہ اس دوران یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے. پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے...
    ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق اہم اعلان، متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے ماہ شعبان اور ماہ رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخوں کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح جمعرات...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری اقدامات کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہزاروں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن کے قوانین نافذ کرنے والے وفاقی امریکی ادارے ”یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ“نے بتایا کہ ملک بھر میں 956 افراد کو حراست میں لیا گیا ایک بیان میں آئی سی ای نے کہا کہ اس نے دیگر وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شکاگو میں کام کیا ہے تاکہ شہر میں امریکی امیگریشن قانون کو نافذ کرنے اور ممکنہ طور پر خطرناک غیر...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
      چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
    چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز چین کے دروازے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، لی چھیانگ بیجنگ :چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت...
    لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    حیدرآباد: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین پنشن و دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
    دوحہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے سربراہ حسن درویش سے ملاقات کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں حماد کی قیادت کیساتھ گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارعت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دوحہ قطر میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور پندرہ ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دوحا (قطر) میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور 15ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کل بھی اہل غزہ کے شانہ بشانہ تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو...
    اسلا م آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں سابق مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ، خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین اور سندھ بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، عدالت عظمیٰ کے برطرف جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت عظمیٰ میں بطور جج تعیناتی کیخلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت آج ہوگی۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل اپنے چیمبر میں دن 2بجے سماعت کریں گے۔ درخواستوں میں وفاق پاکستان اوردیگر کو سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور کے توسط...
    چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعامانگ رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے بلاک ایل، نارتھ ناظم آباد میں فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کا عزم ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے ہر علاقے میں معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبے عوام کے تعاون...
    لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔ پی ٹی آئی رہنمائوں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
    مراکش کشتی حادثے کے سلسلے میں امیگریشن کی ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے 20 مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں، یہ مسافر فیصل آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے سینیگال یا سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق مراکش میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی کا ایک مبینہ مسافر سفیان علی 4 اگست 2024، غلام مصطفی 31 جولائی، سید مہتاب الحسن 24 اپریل، رئیس افضل 16 ستمبر، علی حسن 4 اگست کو وزیٹر ویزا پر فیصل آباد سے فلائی دبئی کی پرواز سے سینیگال کیلئے روانہ ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حامد شبیر 27 اگست کو عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر سینیگال کیلئے روانہ ہوئے، وسیم خالد 2 اگست کو وزٹ، سید محمد عباس کاظمی 8 ستمبر کو وزیٹر...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔ ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں پہلی بار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نکوٹین پاؤچ کی بطور محفوظ پروڈکٹ کے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت نے زائن نکوٹین پاؤچ پروڈکٹس کا وسیع پیمانے پر سائنسی جائزہ لینے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نکوٹین کے پاؤچ کو صارف کے مسوڑھوں اور ہونٹوں کے درمیان رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ زائن نیکوٹین پاؤچ کی مصنوعات صحت عامہ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس میں خطرات ، فوائد ، صارفین کے موجودہ استعمال اور مصنوعات کی تیاری کے لیے سہولیات اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی لنگز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی کے لیے موجود ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مقدمات کی سماعتیں ہوئیں، جن میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانتیں فراہم کردیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
    الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات جاری ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے...
    سرگودھا:  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...