2025-08-07@17:00:13 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«کی فیکٹری میں»:

(نئی خبر)
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپےکی وصولیاں کرلیں اور 2024 میں اس حوالے سے طویل عرصے بعد بہتری آئی۔ ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پراسسیسنگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہیں اور محمد بن قاسم پورٹ  فیکٹریوں سے جاری تنازعات حل کرکے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس جمع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وی جی ٹیکسٹائل سے دو کروڑ 87 لاکھ روپے، ایم وائی ٹیکسٹائل سے 83 لاکھ  روپے، لاجسٹک سروسز سے 56 لاکھ روپے، ردہ کلودنگ سے 40 لاکھ روپے اور 31.2 میٹرک ٹن کپڑوں...
    کراچی: شہر قائد میں گڈاپ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور اس کی تیاری کے آلات برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گبول آباد کے قریب گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے ایک ملزم عاقب کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے گٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں، 50 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا کیمیکل، ایک جنریٹر، 2 ڈیجیٹل کانٹے، تمباکو، 15 کلو چھالیہ اور پیکنگ مٹیریل برآمد کیا۔ گٹکا ماوا کی فیکٹری سے...
    لاس اینجلس کی خطرناک آتشزدگی میں اب تک ہزاروں گھروں کے جلنے کی اطلاعات کے درمیان ایک گھر کے اس خوفناک آگ سے بچ جانے کی خبر اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ کی تباہی کے دوسرے دن ہی سوشل میڈیا پر مختلف کیپشنز کے ساتھ ایک تصاویر وائرل ہونا شروع ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس خوفناک آگ سے آبادی کے درمیان موجود ایک گھر بالکل محفوظ رہا ہے۔ مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے اپنے عقائد سے اس واقعے کو جوڑتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ الگ الگ کیپشن دیے تھے اور ساتھ ہی ’’الجزیرہ‘‘ جیسے معتبر ذرائع ابلاغ کا نام بھی استعمال کیا تھا۔ تاہم...