2025-11-16@01:58:49 GMT
تلاش کی گنتی: 21041

«کے نامزد امیدوار»:

(نئی خبر)
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چِرِفکو کا کہنا تھا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون دفتر کے ترجمان "اولگا چِرِفکو" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہمیں فوری طور پر اس پٹی میں رہنے والے افراد کی مدد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کیونکہ موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے...
    بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔  ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔ عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو پر...
    پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔  حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ  باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
    بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ مستعفی ججز سیاسی ججز تھے، ان لوگوں کو عہدوں پر رہنا زیب نہيں دیتا۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ ججوں کے استعفےکے متن سے ان کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا واضح ہوگیا۔ ججوں کا ایجنڈا حکومت کے خلاف تھا۔اس کے علاوہ ایک اور انٹرویو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیےکوششیں کرتے رہے، مستعفی ججز کے خط کےمندرجات سیاسی تقریر ہیں، مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکےکہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، سپریم کورٹ کو کیسے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز کا ایک ٹولہ آئین و قانون کے بجائے کسی کے سیاسی مفادات کا  محافظ بنا ہوا تھا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ  یہ شعر اس وقت یاد نہ آئے جب انصاف کا قتل عام ہو رہا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ  ججوں کا ایک ٹولہ مل کر آئین اور قانون کے محافظ کے بجائے کسی کے سیاسی مفادات کے محافظ بنے ہوئے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ   یہ ججز سیاسی پارٹی کے ورکر بنے تھے۔ یہ شعر لکھنے سے پہلے اپنا ماضی یاد کر لیتے تو شاید کوئی شرم کوئی حیا آجاتی۔ اپنے ایک دوسرے...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
      ویب ڈیسک :سی ٹی او اسلام آباد نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا، جبکہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق  گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے،  خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام بس اڈا مالکان،منیجرز کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کےعلاوہ کسی اور مقام سے مسافر اتارنے،بیٹھانےکی اجازت نہیں ہو گی...
    وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر تنقید کرنے والوں کو کہا ہے کہ آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قوانین پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے اب آئینی ترمیم اور قانون سازی پر تنقید کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: خواجہ آصف کا پی آئی اے کے خلاف ’منفی مہم‘ پر ردعمل، تمام الزامات مسترد آدھی رات کو ایک گھنٹے میں 52 قانون پاس کرنے والے اور اسمبلی توڑنے والے ھمیں آئینی ترمیم اور قانون سازی پہ طعنہ دے رہیں ھیں۔ اقتدار کے دوام کے لئیے ولدیت کے خانے میں جنرل باجوہ کا نام لکھنے والے۔۔ اخلاق باختہ لوگ پاکدامنی پہ لیکچر دے رہے ھیں۔۔ — Khawaja...
    روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پہلے انسان نما روبوٹ کی افتتاحی تقریب اس وقت دلچسپ صورتِ حال اختیار کر گئی جب روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر منہ کے بل گر پڑا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ نے حاضرین کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے اپنا دایاں بازو اٹھایا، مگر حرکت کے ساتھ ہی اس کے توازن کا نظام فیل ہوگیا اور روبوٹ نیچے جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد اسٹیج پر موجود دو افراد نے روبوٹ کو اٹھانے میں مدد کی۔ روسی میڈیا کے مطابق روبوٹ بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک قیمتی تجربہ سمجھتے ہیں اور مستقبل میں اس کی...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنا میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات کے باعث مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پرمیشور رام تیڈے کے نام سے ہوئی ہے جو سوم تھانہ گاؤں کا رہائشی تھا۔ لاش بوری میں بند ہو کر تالاب میں تیرتی ملی جمعرات کی صبح ولا سوم تھانہ تالاب میں بوری میں بند ایک لاش تیرتی ہوئی ملی۔ اس وقت تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچ نامہ کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں مقتول کے والد رام ناتھ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
    ویب ڈیسک:16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی یا مہنگی؟ عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث بازاروں میں تقریباً ہر  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 16 نومبر سے پاکستان میں پٹرول کے سستا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل...
    میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...
    HAVANA, CUBA: کیوبا اس وقت ایک نئی وبا سے نبرد آزما ہے جس نے جزیرہ نما ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں نمایاں طور پر ڈینگی بخار اور چکن گونیا وائرس نے حالیہ ہفتوں میں تیزی سے پھیلاؤ کا سامنا کیا ہے، جس کا اثر ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی پر پڑا ہے اور ہزاروں افراد اس سے بیمار ہو گئے ہیں۔ کیوبا کے چیف ایپیڈیمیالوجسٹ، فرانسسکو دوران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے دوران کی طرح شدت سے کام کر رہی ہے تاکہ ادویات اور ویکسین کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔  ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی...
    لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات  احسن اقبال چوہدری کی قیادت میں کیا گیا تاکہ ملک کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی پائیداری، توانائی کی بچت،  اور قابلِ تجدید مواد کے عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن  کے تعاون سے  ''پاکستان گرین بلڈنگز سیشن'' سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے ''اڑان پاکستان'' لازمی قرار دیا ہے، تاکہ پاکستان کا تعمیراتی ڈھانچہ سبز، مستحکم اور ماحول دوست ہو۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ گرین بلڈنگ کوڈ کا نفاذ تمام سرکاری منصوبوں میں توانائی کی بچت،...
    راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔علیمہ خان جمعرات کوبھی پیش نہیں ہوئیں ،جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔انسداد دہشت...
    افتخار گیلانی جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے نئے میئر کے بطور الیکشن میں جیت درج کی، تو مجھے دہلی کی ایک پرانی، پسینے سے بھری دوپہر یاد آئی۔ صحافت کے ابتدائی دن تھے ۔ میں نے ان دنوں ایک فیچر ایجنسی فیچر اینڈ نیوز الائینس یعنی فانا میں کام کرنا شروع کیا تھا کہ ایڈیٹر ایم اے سراج نے دہلی کے انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کے بغل میں بے گھر بچوں کی طرف سے قائم کردہ ایک ڈھابہ پر فیچر لکھنے کی ہدایت دی۔ ہوا میں حبس تھا، زمین پر گرد، اور ایک نوجوان رپورٹرکام کے لیے روانہ ہوگیا۔معلوم ہوا کہ اس ریستوراں کے منتظم، باورچی اور بیرے سبھی بے گھر بچے تھے ، جو یاتو اس سے قبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک سے غربت ، ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کرسکتا ہے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والا جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں رائج فرسودہ ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ نے سیفی ہاؤس میں اجتماع عام کے جائزہ کے لییمنعقد ہونے والے ذمہ داران و ارکان جماعت کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 21,22،23 نومبرکو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے تیاریو ں کا جائزہ لیا گیا۔ طے کیاگیا کہ ٹنڈوادم سے اجتماع عام میں عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی اور اراکین کونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیا دت خدمت خلق کے عزم کے ساتھ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ اپنے محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ناظم آباد ٹاؤن کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ خدمات فراہم کریں، ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ٹاؤن کی ترقی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جس میں نمبر۱یک سر فہرست ہے سینیئر اور تجربہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ملاکاتیار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حکمران عوام کے بجائے صرف کرسی سے محبت کرتے ہیں، جن کے نزدیک اقتدار ہی سب کچھ ہے، جبکہ عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں جکڑ دیا ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب تک ملک میں شامل تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیے جاتے، تب تک یہ ملک استحکام حاصل نہیں کر سکے گا اور مختلف بحران جنم لیتے رہیں گے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حیدرآباد میں 19 روز قبل ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان حسنین امیر زرداری کے ورثاء نے محکمہ صحت حیدرآباد وقار میمن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔ وکلا برادری نے مقتول نوجوان حسنین امیر کے جی پی ایڈووکیٹ امیر زرداری کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جاں بحق نوجوان کے جی پی حسنین امیر زرداری نے کہا کہ...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن اقبال گبول پارک کے قریب شدید فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔  جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی خول ملے ہیں جبکہ عینی شاہد نے واقعہ شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بتاتے ہوئے ہلاک ہونے والے کو مبینہ طور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا ساتھی قرار دیا اور بتایا کہ اس کا ساتھی مجھ سے موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوا ہے۔  فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی کی لاش قریبی نجی اسپتال لیجائی گئی جسے بعدازاں چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی...
    —فائل فوٹو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالبعلم احمد کاشف رسول اور اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔ احمد کاشف رسول کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کی مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی، بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈاؤ کے اساتذہ، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ کنٹری گارڈن اپارٹمنٹ گلستان جوہر کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ اشارب منیر چوہدری کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی گئی۔ جمعرات کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: برسلز ایئرپورٹ (زایوینٹم) پر ہوائی اڈے کے قریب ممکنہ ڈرون دیکھے جانے کے بعد فضائی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے۔فضائی نیویگیشن سروس فراہم کنندہ Skeyes کے مطابق  احتیاطی بنیادوں پر پروازیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے معطل رہیں اور رات 11:20 بجے (2220 GMT) کے قریب دوبارہ بحال ہو گئیں۔ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کم از کم دو آنے والی پروازیں لیج ایئرپورٹ منتقل کی گئیں اور بعد میں برسلز پہنچیں، جس سے انہیں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، حکام کے مطابق کوئی مسافر یا عملہ متاثر نہیں ہوا۔یہ واقعہ یورپ میں حالیہ ڈرون سرگرمیوں میں اضافے کا حصہ ہے۔ گزشتہ مہینوں میں بیلجیم، جرمنی، ڈنمارک اور ناروے کے مختلف ہوائی اڈوں اور فوجی...
    جرگے میں شرکاء نے کوہاٹ معاہدے پر عملدرآمد، مہورہ، بشیرہ و منگک واقعات کے ملزمان کو سزا، سول تقرریوں میں شفافیت، صحت سہولیات، الگ اضلاع، پل کی تعمیر، فتنہ الخوراج کے خلاف کارروائی، بے گناہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے امن و امان کے حوالے سے جی او سی 9 ڈویژن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی جرگہ منعقد ہوا، جس میں اہم عوامی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات صدہ میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل شاہد عامر افسر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں کمانڈنٹ کرم، ڈپٹی کمشنر کرم، اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم، آئی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈنگ آفیسر، اور دیگر سول و عسکری حکام...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبر پختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اب ہیوی ٹریفک کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی، جب کہ دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر، اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، اسپیشل سیکریٹری سید شمعون ہاشمی اور سیکرٹری آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری بشارت حسین بھی شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون، قانون ساز اداروں کے مابین روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر کے مصروف تجارتی علاقے لائٹ ہاؤس کے لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا بازار میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں،  ابتدائی کارروائی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ریسکیو 1122 کے مزید تین فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں شامل کر لیے گئے، یوں مجموعی طور پر پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ...
    سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔  ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کل (جمعہ) تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق اہم قانون سازی پر بحث کرے گی اور قانون کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے قبل اس قانون سازی کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ نئے ضوابط آئین کے آرٹیکل 243 میں ہونے والی حالیہ ترمیم کے مطابق ہوں گے۔ باوثوق پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ترمیم شدہ آئین میں درج ہے کہ وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف (جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک...
    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے...
    سٹی 42: عازمین حج کیلئے حج آپریشن 2026 کے حج پیکج حوالے اہم گائیڈ لائنز جاری  کردی گئی ۔ وزارت مذہبی امور  کے مطابق بنیادی پیکیج کی دوسری قسط (6 لاکھ 50 ہزار روپے) جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر  کی گئی ہے ۔ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے/فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔  تین بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو 67 ہزار روپے /فی کس اضافی  جمع کرانا ہوں گے۔4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔  بینک میں دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج کی تفصیلات کے مطابق واجبات...
    علیمہ خان—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے شیئرز فریز کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی نے علیمہ خان کی کمپنیز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔عدالت نے دیگر 2 کمپنیوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاریعدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری کوآپریٹوز پنجاب، ڈی جی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
    راولپنڈی: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ امن جرگہ کے دو بندوں کو لاپتا کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس نے بھی جرگے کے دو بندوں کو اٹھایا ہے وہ خیبرپختونخوا کے امن کا دشمن ہے، وہ پختون روایات، قوم کا بھی دشمن ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا جس میں وزیراعلی سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ کے پی کی اڈیالہ جیل آمد کی اطلاع ملنے پر اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے ڈمپرز کھڑے کرکے ایک طرف کی ٹریفک کی روانی روک دیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی...
    کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوئٹہ شہر کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل کر ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر مقامی تاجروں، مزدوروں اور کاروباری شخصیات نے اعلیٰ فوجی افسر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے شہریوں کے مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ نے مشن روڈ، میزان چوک، قندھاری بازار، لیاقت بازار، منان چوک، انسکمب روڈ اور زرغون روڈ سمیت شہر کے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں منشیات کے تدارک سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، مزید غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے، نوجوان نسل کو منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور محکموں و اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ بڑے...
    ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے کے حملہ آور افغان شہری تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال’کیا افغانستان کے اندرکارروائی کی جائے گی‘کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ اس پر اب حکومتی سطح پر فیصلہ کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر حملے کریں اور ہم چپ بیٹھ جائیں۔ مزید :
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے...
    ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مختلف پوزیشنز کیلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔  نادرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک لیڈ) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا انٹیلی جنس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بارے میں پُرجوش ہیں تو یہ آپ کیلیے بہترین موقع ہے،پوزیشن کے بارے میں مزید جاننے اور درخواست دینے کیلیے لنک پر کلک کریں: https://lnkd.in/dj5KmzJJ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  نادرا نے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیمنٹک بزنس انٹیلی جنس ڈویلپر) کے عہدے کیلیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ عہدہ پیچیدہ ڈیٹا کو قابل عمل بنانے کیلیے اعلیٰ...
    امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔ اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے ہیں۔ یہ وارنٹ عدالت کی جانب سے دسویں مرتبہ جاری کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے حاضری لگائی۔ عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے 17 نومبر کو عدالت...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘ عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان...
    کیڈٹ کالج وانا حملے کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی  "زاہد" نے کی، خارجی نور ولی محسود  کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی- سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا، افغان...
    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فارپیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے سے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کو دیے گئے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں 14ممالک کے ماہرین تعلیم، سفارت کاروں، صحافیوں اور دانشورں نے شرکت...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ انسداد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 232 سال بعد ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری بند کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ٹریژری نے اعلان کیا کہ اب پینی کا مزید اجراء نہیں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز اور صارفین کو نقدی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی اور اخراجات کی بچت بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز اب صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اس سلسلے میں صارفین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پچھلے دو روزہ واقعات نے جنوبی ایشیا کو ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا کر دیا ہے جہاں ہر واقعہ محض ایک بم یا شعلہ نہیں بلکہ وسیع الجہت سیاسی، عسکری اور سفارتی گردشوں کا نتیجہ بنتا محسوس ہوتا ہے۔ 10 نومبر بروز پیر نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے میں کئی شہری ہلاک ہو گئے، اور اس کے اگلے ہی دن 11 نومبر کو اسلام آباد کے ضلعِ کچہری کے قریب ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوئے یہ واقعات وقت، مقام اور نوعیت کے اعتبار سے بیک وقت وقوع پذیر ہو کر نہ صرف دونوں دارالحکومتوں کے عوام میں خوف و اضطراب پیدا کر رہے ہیں بلکہ خطے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر کی انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور وائرل ویڈیو کی حقیقت بتا دی۔ ان دنوں عاصم اظہر ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by WOW 360 (@wow360pk) مذکورہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو ’دوستی ایسا ناتا‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیے ہیں۔ یہ وارنٹ عدالت کی جانب سے نویں مرتبہ جاری کیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے حاضری لگائی۔عدالت نے علیمہ خان کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے 17 نومبر کو عدالت...
    بدعنوانی اور رشوت پر مبنی اسکینڈل نے یوکرینی حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ الزامات کا سامنا کرنے والے یوکرین کے حالیہ وزیرِ انصاف اور سابق وزیرِ توانائی جرمن گالوشینکو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسکینڈل یوکرین کے جوہری توانائی کمپنی سے جڑا ہے جو بجلی کا اہم ذریعہ ہے۔ 100 ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 دیگر مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یوکرین کے اینٹی کرپشن بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گروپ کے ٹھیکداروں سے 15فیصد تک رشوت لی گئی۔
    علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت  جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کا حکمانسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ واضح رہے کہ...
    —فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا...
    پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
    کابل، اسلام آباد ( نیوزڈیسک) افغان طالبان کی رجیم اور فتنہ خوارج جیسے انتہا پسند گروہ ایک بار پھر اسلام کے مقدس نام کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کے حقیقی چہرے اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ گروہ اسلام جیسے پرامن مذہب کو دہشت کی علامت بنانے پر تلے ہوئے ہیں، معصوم انسانوں کا خون بہانا، خودکش دھماکے کرنا اور مساجد کو نشانہ بنانا اسلام نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغان طالبان رجیم ایک جانب خود کو “امارتِ اسلامی” کہتی ہے جبکہ دوسری جانب ہندوتوا نظریے سے روابط بڑھا رہی ہے، طالبان کے متعدد آفیشل اور غیر آفیشل اکاؤنٹس...
    (احسن عباسی) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کے منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنائیں گے، تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو بھی فروغ ملے گا،سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ، اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبے دیہی معیشت کو فعال اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی پالیسی...
    ایس پی سٹی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایس ایچ او شاد باغ زاہد احمد  کی کارروائی کے دوران گٹکا تیار کر کے فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ملزمان کو گٹکا سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 40 کلو لیکوئیڈ گٹکا، 25 پیکٹ چونا گٹکا تیار کرنے والے اوزار اور خام مال سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔  ملزمان گٹکا کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالجبار اور حسنین شامل ہیں جن پر مقدمہ بھی درج کرلیا...
    افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج جیسے عناصر اسلام کے نام کو اپنے سیاسی اور انتہا پسند مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ گروہ معصوم انسانوں کا خون بہانے، خودکش حملے کرنے اور مساجد کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ افغان طالبان رجیم اماراتِ اسلامی کے نعرے لگانے کے باوجود بھارت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان پر ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات پر خاموش رہتا ہے۔ اس عمل سے ان کی حقیقت واضح ہوتی ہے کہ وہ دہشتگردانہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ضلع کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو آج دوبارہ کھول دیا گیا، جہاں معمول کی عدالتی کارروائیاں بحال ہو گئیں، تاہم خوف و تشویش کی فضا برقرار ہے۔ دھماکے کے افسوس ناک واقعے کے بعد وکلا، کلرکس اور سائلین بڑی تعداد میں کچہری پہنچے، جہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت کے اندر اور باہر غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور داخلے کے تمام راستوں پر پولیس، رینجرز اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ وکلا کے کلرکس کو صرف اپنے آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد اندر آنے کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ عام سائلین کو مکمل تلاشی، اندراج اور...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب بند کمروں میں فیصلے ہوتے...
    داتا دربار پالتو جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ کے انہدام سے متعلق ابتدائی مقدمہ نمٹائے جانے کے بعد اب معاملہ ایک نئی آئینی درخواست کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ زیرِ سماعت آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا مقدمہ ایڈووکیٹ التمش سعید کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی جانب سے داتا دربار کے قریب پرندہ مارکیٹ کو بغیر کسی پیشگی منصوبہ بندی کے مسمار کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جانور اور پرندے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے۔ عدالت عالیہ نے اس درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی۔ تاہم...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے اہلکاروں نے موٹروے ایم-5 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر بردار بس ڈرائیور کو غنودگی کے عالم میں گاڑی چلاتے ہوئے روک لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس افسران نے مسافر گاڑیوں میں نصب ڈیش کیم فوٹیج کی نگرانی کے دوران ایک بس ڈرائیور کو مسلسل جماعیاں لیتے اور غنودگی کا شکار ہوتے دیکھا۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بس کو روکا گیا۔ مزید پڑھیں: اوور اسپیڈنگ پر چالان، بچوں نے موٹروے پولیس سے عیدی مانگ لی پولیس کے مطابق ڈرائیور کو چہرہ دھلوا کر ہوش میں لایا گیا تاکہ وہ مکمل طور پر بیدار ہو جائے۔ اس دوران افسران نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فوج نے ماؤ نواز گوریلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ یہ کارروائی ان گوریلوں کے کئی ہفتے پہلے کیے گئے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ماؤ نواز گوریلوں نے کئی دہائیوں پر پھیلی اپنی مسلح جدوجہد کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے ان ماؤ نوازوں کے خلاف بھرپور جارحانہ مہم کا اعلان ماہ مارچ میں کیا تھا تاکہ ان کا صفایا کر سکے۔ تازہ ترین کارروائی بھارتی سیکورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپ کے بعد ہم نے جنگل سے لاشیں نکال لی ہیں۔...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں  کہا   گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔یہ وضاحت 8 اگست 2025 ء کو جاری کیے گئے عدالت کے عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ دفتر  خارجہ کے مطابق   پاکستان...
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...