2025-10-25@04:25:42 GMT
تلاش کی گنتی: 30437

«کے کیمپ»:

(نئی خبر)
    نیورولوجی اوپن ایکسس (Neurology Open Access) نامی جریدے میں شائع ہونے والی 2 نئی طبی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری (Gum Disease) اور دانتوں میں کیڑا (Cavities) ہونا فالج (Stroke) اور دماغی نقصان (Brain Damage) کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق، جن بالغ افراد کو مسوڑھوں کی بیماری لاحق تھی، ان کے دماغ میں سفید مادے (White Matter) میں ایسی تبدیلیاں پائی گئیں جو عام طور پر سوزش (Inflammation) اور خون کی نالیوں کے سخت ہونے (Atherosclerosis) سے منسلک ہوتی ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق، ڈاکٹر سووک سین (Souvik Sen) جو یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں نیورولوجی کے پروفیسر ہیں کے مطابق مسوڑھوں کی بیماری سوزش میں اضافہ کرتی...
    داعش خراسان اس وقت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک یہ تنظیم داعش کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور افغانستان، پاکستان، ایران، تاجکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں اپنی جڑیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے سرحد پار دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش خراسان نے مشرقی افغانستان میں اپنے ٹھکانے مضبوط کیے ہیں اور افغان حکومت کے لیے ایک بڑا داخلی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان میں یہ گروہ مذہبی مقامات، سیکیورٹی فورسز اور اقلیتوں پر مہلک حملے کر...
    محکمہ موسمیات نے اسموگ کی سطح میں اضافے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں اسموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، ‏اسموگ دھویں اور دھند کا مجموعہ ہے اور نومبر سے دسمبر کے وسط تک صورتحال بنتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کو اپنے بڑے شہروں میں اسموگ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالیہ مستحکم موسمیاتی حالات کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صنعتی آلودگی، گاڑیوں کے اخراج، اور موسم کے سازگار نمونوں کا امتزاج فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے،اسموگ آنے والے دنوں میں صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔...
    چین میں ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین جنرل کے طور پر تعینات کردیا گیا جو فوج میں بدعنوانی پر بڑی کارروائی کے بعد سب سے اہم تقرری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائی کے بعد ایک نئے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ ژانگ شینگ اب فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور پہلے نائب چیئرمین ژانگ یو شیہ کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ صدر شی جنپنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی عہدے، نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن پر فائز کر دیا...
    برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا واقعات اور مساجد پر حملوں کی روک تھام کے لیے حکومت نے تاریخی قدم اُٹھالیا جسے سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مساجد پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے موقع پر کیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی مسجد جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک گاڑی کو مسجد کے دروازے کے قریب آگ لگا دی گئی تھی۔ کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری...
    فوٹو: اسکرین گریب۔جیونیوز ایک انار سو بیمار کے مصداق جو بلٹ پروف گاڑیاں کے پی نہیں لے رہا وہ بلوچستان کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی مانگ لیں۔وفاق کو خط لکھ کر سندھ حکومت نے کہا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، گاڑیاں سندھ کو دی جائیں۔وفاق پہلے ہی بلوچستان کے مطالبے پر تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئیذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الازہر الشریف میں شیخ الازہر شیخ احمد الطیب، سے ملاقات میں عالمِ اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز، بالخصوص انتہا پسندی اور مذہب کی منفی تشریحات کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شیخ الازہر نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، رواداری اور اعتدال کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن، احترامِ انسانیت اور اعتدال کا دین ہے، اس کی غلط تشریحات اور انتہا پسندانہ...
    وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسا سیکورسکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسا سیکورسکی نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی...
    ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تو پابندی نافذ ہوجائے گی، سپریم کورٹ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے ریفرنس بھیجا گیا تھا، جس پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ سیاسی...
    سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والے چھاپہ مار کاروائیوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے بغدادی سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پہلی چھاپہ مار کارروائی میں رینجرز نے اعظم ، فیض محمد اور اسمٰعیل کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر دوسری چھاپہ مار کارروائی کے میں گروہ میں شامل دیگر 3 کارندوں ذاکر علی ، حبیب اللہ عرف بابا اور ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کیتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اس وقت ملک محمد احمد خان بیرون...
    بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
    نجی نیوز چینل کے مطابق، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے تین ارکان میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ، اور خالد زبیر نثار کی رکنیت بحال کرتے ہوئے ان کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا ہے۔ یہ تینوں ارکان پہلے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان میں جھگڑے کے بعد پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیے گئے تھے۔ اس وقت جب معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا، ملک محمد احمد خان بیرون ملک دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے معطل ارکان نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا ہے کہ وہ رول نمبر 210 کے تحت معطلی کے خلاف عدالت میں کیس جاری...
    حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس فیصلے سے متعلق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا گیا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلی بار 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ میچ 29 نومبر کو چنائی کے رادھاکرشنن ہاکی...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا. جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن...
    وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے بقول ججز کے احکامات کے باوجود ملاقات کرانے میں رکاوٹیں ڈالیں جا رہی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے ٹی وی پر آکر کہا کہ یہ وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے گا، اس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی و انتظامی دباؤ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کو صرف آپریشن سے ختم کیا جا سکتا تو ملٹری...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر...
    عدالتی بینچ خواہشات کے مطابق نہیں ،آئین و قانون کے مطابق بنیں گے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں عدالتی بنچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا 16 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں...
    وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے دوران ہونے والی بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جارہی ہے، جبکہ حج 2026 کے لیے انتظامات اور پیکیجز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر کاربند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد سے میری اولین ترجیح اللہ کے مہمانوں کے لیے اس مقدس...
    وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    ترجمان نے کہا کہ نیپرا کے نئے فیصلے سے ہماری مالی مشکلات یقیناً بڑھیں گی، فیصلے سے کے الیکٹرک کو شدید مالی مشکلات اور مرمتی کام متاثر ہوگا، مالی مشکلات میں اضافے سے موسم سرما میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور نیپرا کے نئے فیصلے سے جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی وہاں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے صارفین کو واضح کیا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کے بعد شہریوں کے بجلی کے نرخ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پہلے اضافی ٹیرف دینے اور پھر واپس لینے کے بعد کم ٹیرف نے کے الیکٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔  وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2026 کے لیے 40دن کے حج پیکیج کی رقم 11لاکھ 50ہزار روپے جبکہ 25دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66ہزار 377حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65لاکھ 85ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاﺅنٹس میں 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔سردار محمد یوسف نے جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھا...
    اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کے ماہرین، کاروباری برادری اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ اگر صنعت و زراعت ترقی کریں گی تو ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی اور روزگار کے...
    سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
    پاکستانی کرکٹرصہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کے دوران بڑا مالی فراڈ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو میں صہیب مقصود نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نو ماہ قبل انہوں نے اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی۔ خریدار نے 60 لاکھ روپے ادا کیے اور گاڑی لے گیا، جبکہ باقی رقم اور گاڑی کے کاغذات بعد میں دینے کا وعدہ کیا۔ صہیب کے مطابق، میں آٹھ ماہ تک اس شخص سے بقیہ رقم مانگتا رہا، مگر کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ آخرکار میں نے گاڑی...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں جیمز ڈیویڈ وینس کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے پاک علاقوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ بات کہنا قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر "جیمز ڈیوڈ وینس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو اپنے ساتھ ویسٹ بینک   (مغربی كنارہ) ضم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار اسرائیل سے امریكہ واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں كیا۔ اس موقع پر جیمز ڈیوڈ وینس نے كہا كہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے لئے، صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ووٹنگ کا عمل ایک احمقانہ سیاسی شرارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ میں ہونے والی جنگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
    پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ Schedule announced ????️ Pakistan Shaheens ???? England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year ???? Read more ➡️...
    عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔ صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی ڈبلیو پی گروپ نے سال 2025میں اپنے انٹرن شپ پروگرام “تعمیر مستقبل “کی کامیاب تکمیل پر گریجویشن کی ایک پروقار تقریب لاہور میں منعقد کی، جس میں کمپنی کے ٹیکنالوجی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سات باصلاحیت انٹرنز کی کامیابی کو سراہا گیا۔یہ تقریب ڈی ڈبلیو پی گروپ کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہے جس کے تحت ادارہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں، رہنمائی، اور کارپوریٹ ماحول کا عملی تجربہ فراہم کرکے انہیں مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہےاس موقع پر ڈی ڈبلیو پی گروپ کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی، جن میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہٰ محمد نسیم، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے چیف آپریٹنگ...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز...
    ---فائل فوٹو  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب پولیس بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او علیمہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور کورٹ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے آگاہ کیا۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔  کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان نومبر میں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔ وزیرعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج...
    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالدار اور لوگوں کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالداراورلوگون کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔ ایس آئی یوپولیس نے بتایا کہ 8 اگست 2025 کو ٹیپوسلطان...
    خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ سوات اور شانگلہ کے لیے افشاں حسین، ہری پور کے لیے شازیہ جدون، کوہاٹ کے لیے جمیلہ پراچ، لکی...
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
    ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا.
    بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی...
    اسلام آباد: جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔ مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے، جہاں چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
    پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور...
    واشنگٹں(ویب ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے امور پر باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
    بھارت کے غیر قانونی قبضے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحت کا شعبہ، جو کبھی وادی کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، اب زوال کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ سمجھے جانے والے اس شعبے کو حالیہ مہینوں میں شدید دھچکا لگا ہے، خصوصاً مئی 2025 میں بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کے بعد۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں سیاحتی مراکز سنسان، ہوٹل خالی، شِکارا چلانے والے اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ دستکاری اور ریستورانوں کا کاروبار بھی تباہی کے قریب ہے۔ سیاحتی سرگرمیاں 70 فیصد تک کم کشمیر میڈیا سروس...
    اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
    صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا۔ ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے این ٹی این اور ایس ٹی آر این تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہے، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی اور کاروباری تفصیلات کی جانچ لازمی ہوگی۔ تصدیق کے بعد ہی بجلی و گیس کمپنیوں کو تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔ کمشنر کی سفارش پر ہی بجلی یا گیس کنکشن کی تبدیلی ممکن ہوگی۔ ایف بی آر نے تمام اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ پروفیسر علی ارشد میر ،  پنجابی زبان...
     سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31...
    اداکارہ مدیحہ رضوی نے بتایا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ میں حساس مناظر کی شوٹنگ کے دوران ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں تنقید کا بھی خوف تھا۔ ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ میں ایک نہایت حساس موضوع کو اجاگر کیا گیا ہے کہ بعض اوقات گھر کے اندر بھی بچیوں کو اپنے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ سدرہ نامی کم عمر لڑکی کو اس کا کزن ذیشان تنگ کرتا ہے، تاہم اسی دوران ان کا چچا موقع پر پہنچ کر سدرہ کو ذیشان سے بچا لیتا ہے۔ مدیحہ رضوی نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: اونٹنی کے دودھ کی غذائی اہمیت اور اس سے تیار ہونے والے پنیر نے ناشتے کے شوقین افراد کے لیے نئی خوشخبری لے آئی ہے۔صوفیہ خان، جو اٹک دیر کی رہائشی ہیں، نے اپنے کچن میں اونٹنی کے دودھ سے پنیر بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اسے کمرشل بنیادوں پر متعارف کروانے کی خواہشمند ہیں۔ صوفیہ کے مطابق یہ ان کا سب سے نمایاں کارنامہ ہے کیونکہ اس سے قبل وہ گائے، بھینس اور دیگر جانوروں کے دودھ سے پنیر بنا چکی ہیں۔ ان کے بنائے ہوئے پنیر کے نمونے امریکا اور متحدہ عرب امارات بھی بھیجے جا چکے ہیں جہاں انہیں سراہا گیا۔ماہرین غذائیت کے مطابق اونٹنی کے دودھ میں چربی...
    پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض حصوں پر نام نہاد خودمختاری بڑھانے کے مسودہ قانون کی سخت مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے باز رکھا جا سکے۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی مبینہ تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کہ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے فائنل میں رسائی کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ واضح...
    معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
    سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔  اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
    بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
     المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ضلع وہاڑی کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل میلسی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر میل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت چیک کیا اور ادویات بھی دیں، اس موقع پر وحدت یوتھ تحصیل میلسی کے رہنما حسنین رضا اور اعظم...
    اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل سے اب نجات مل گئی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب وہ پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کر کے گاڑی ٹرانسفر کرا سکیں گے۔ سابقہ نظام کی مشکلات ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کے بعد گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے پاکستان ایمبیسی جا کر بائیو میٹرک کروانا پڑتی تھی، اس کے بعد یہاں پاکستان میں وزارتِ خارجہ سے اس کی تصدیق (Attestation) کروانے میں...
    پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، دوسرا میچ پروٹیز نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا، 2 میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پروٹیز کی جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ٹرسٹن سٹبس...
     ویب ڈیسک:  پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں, جعلی ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔پنجاب میں اب تک 511 ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 393 ڈیلرز کے لائسنسز کی مکمل تصدیق کر کے گرین سرٹیفکیٹس جاری کیے...
    ویب ڈیسک :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی...
    سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں کھجوروں کی تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد، اکتوبر 2025ء — کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران تقسیمِ کھجور پروگرام پاکستان 2025 کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، معالی نواف سعید بن المالکی کی جانب سے باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، سمیت مختلف سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔...
    ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو  پر  ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔ تصاویر ویدئویی از مراسم مجلل عروسی دختر علی شمخانی، نماینده رهبر جمهوری اسلامی ایران در شورای عالی دفاع در شبکه‌های اجتماعی همرسان می‌شود که واکنش برخی از کاربران فضای مجازی را در پی دارد.https://t.co/W9vgCb4Yqv pic.twitter.com/c5km715QXb — BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 19, 2025 خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار سوشل میڈیا پر  پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو...
    معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، پشاور: ملک کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اور پشاور میں ڈینگی وائرس کے حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس نے شہری انتظامیہ اور صحت کے اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔مون سون کے بعد مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول نے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 15 ہزار 139 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 1163 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی...
    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے واضح کیا کہ...
    بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔ اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے...
    وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا امیر مقام، سردار یوسف، عطا تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللّٰہ، ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردارمشتاق شامل تھے۔
    ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے اور حکومت گلگت بلتستان میں بھی بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے معدنیات اور زمینی وسائل پر مقامی عوام کا مکمل حق ہے اور کوئی ادارہ یا فرد ان حقوق پر تسلط نہیں جما سکتا۔ جو بھی ادارہ یا افراد مقامی زمینوں اور معدنیات پر غیر قانونی یا ظالمانہ قبضہ کرنے کی کوشش کرینگے تو مقامی لوگ ان کیخلاف سخت ردعمل دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات معدنیات سے وابستہ افراد کیخلاف غیر قانونی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت اور متعلقہ...
    سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کی تقریب میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار جمع بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان،ان کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی (رپورٹ: عبدالخالق سومرو) امن کی جیت، خوف کی شکست، شکارپور میں ڈاکوؤں کا تاریخی سرینڈر، ریاست کی رٹ بحال ۔سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں کی سرینڈر پالیسی 2025 کی تقریب پولیس لائن شکارپور میں ہوئی، 72 بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان۔ تقریب میں ڈاکوؤں کاجمع کرایاگیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیارشامل تھے۔ ہتھیار ڈالنے...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی قرارداد امن معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی وزیرِخارجہ نے اپنے دورہ اسرائیل سے قبل بیان میں واضح کیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ہونے والی غزہ امن ڈیل کو نقصان ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو آج اسرائیل پہنچیں گے۔ یہ واضح کرتے چلیں امریکی صدر گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہہ...
    اسرائیل کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن ، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،شہدا کی تعداد 110 ہوگئی غزہ سے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں۔اسرائیل نے مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کیا، فلسطینیوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا، غزہ میں 24 گھنٹے میں مزید 13 فلسطینی شہید کر دیٔے گئے، جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لیکر اب تک شہدا کی تعداد 110 سے زائد ہوگئی۔تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، مختلف ہسپتالوں میں مزید 57 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، شہدا کی تعداد 68 ہزار 229 ہوگئی۔غزہ میں لاشوں کے انبار...
    ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔
    کراچی: کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن   کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے معاملات اور ایک آفیشل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے پوڈ کاسٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لیگ کے اسٹرکچر پر بھی سوال اٹھائے۔ اس حوالے سے پی سی بی مسلسل خاموش رہا جس پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں کہ آخر حکام کیوں کوئی نوٹس نہیں لے رہے، البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے...
    معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے اور مجموعی طور پر 58 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ
    لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...