2025-05-06@19:12:30 GMT
تلاش کی گنتی: 4906
«الرحمن پیشاوری کی»:
(نئی خبر)
خالد حسین مگسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، خالد حسین مگسی کی زیر صدارت وزارت سے منسلک مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ساجد بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت کے تحت جاری 31 ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل کے اقدامات کے لیے لائحہ عمل پر غور کرنا تھا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر زور دیا کہ حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات ہر پاکستانی تک یکساں طور پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے ایسے ہونے چاہئیں جو براہِ...
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران طبقات مزدوروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں۔یوم مزدور پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلیے عملی اقدامات کریں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہے، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی، انسانی اور آئینی ذمے داری ہے۔ محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہےپاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ( القادر ٹرسٹ کیس) میں 14 سال قید کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی سماعت رواں سال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست کے جواب میں ڈویژن بینچ کو جمع کرائی گئی ہے.(جاری ہے) ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے عمران خان کی جانب سے جنوری 2025 میں دائر فوجداری اپیل کو غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا...
’’افراتفری کے 100 دن‘‘نے امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے اپنے اقتدار کا 100 واں دن منایا ہے، اور پھولوں اور تالیوں کے بجائے، ایک تازہ ترین سروے میں 55 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں منفی رویہ اپنایا، جو گزشتہ 80 سالوں میں اسی مدت کا بدترین ریکارڈ ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بڑے پیمانے پر برطرفیاں، امیگریشن، تحقیقی فنڈز میں کٹوتی اور “ریسیپروکل محصولات”جیسے اقدامات اٹھائے ہیں جن سے امریکی عوام اور امریکی معیشت کو حقیقی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ یقین ہے کہ زیادہ محصولات سے مینوفیکچرنگ کی بحالی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...
مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بے نقاب ہونے پر بھارت بوکھلا گیا اور اب اس نے الزامات کی سیاست شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا اور پاکستان کی جانب سےالزامات کے بجائےحقائق بیان کرنےپربھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ پاکستان نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کردیے، جس کے بعد جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق کے بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے، جس کے بعد بھارت حقائق...
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کا یوم مئی کے موقع پر کہنا ہے کہ افرادی قوت کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنے مزدوروں کو عزت، تحفظ اور برابری کے حقوق دیتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جائے، مزدوروں کو سوشل سکیورٹی، علاج...
پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اداکاروں کے بھائی کے ولیمے پر پہنے ہوئے جوڑے ایک آنکھ نہ بھائے کیونکہ وہ تقریباً دلہن کے جوڑے جیسے لگ رہے تھے۔ ایک صارف نے ان کی ولیمے کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ خدارا کسی کے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ دلہن نے...
تل ابیب:اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا،صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسرائیل کے...
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔ اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین...
’طنز اگر بے مقصد ہو تو صرف زخم دیتا ہے، اور مقصد کے ساتھ ہو تو مرہم بن جاتا ہے‘۔ کمال احمد رضوی کا یہ جملہ فکری گہرائی اور طنز و مزاح کو سماجی شعور سے جوڑنے کی کوشش کا واضح مظہر ہے۔ اسی لیے ان کا تخلیق کردہ ’الف نون‘ آج بھی محض ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک سماجی آئینہ سمجھا جاتا ہے۔ کمال احمد رضوی پاکستان کے ایک عظیم اداکار، ڈرامہ نویس، ہدایتکار اور ثقافت کے علمبردار تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بے شمار یادگار ڈراموں، تحریروں اور تھیٹر سے اپنا منفرد مقام بنایا۔ ان کا 95واں یومِ پیدائش آج (یکم مئی) منایا جا رہا ہے۔ کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 کو بھارت کی ریاست بہار...
JERUSALEM: اسرائیل میں یروشلم کے مضافات میں جنگلات پر بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بے دخل کردیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پر جاری فوٹیجز میں دیکھایا گیا ہے کہ یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی شاہراہ میں سفر کرنے والے اسرائیلی آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور دھوئیں سے اطراف کا پہاڑی علاقہ ڈھک گیا ہے۔ اسرائیل...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آج دبئی میں ایگزیکٹو کونسل دبئی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ محمد البسطي سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے گورننس و سرکاری خدمات ڈاکٹر حزاع خلفان النعیمی، آفس آف سیکریٹری جنرل کے ڈائریکٹر برائے شراکت داری و بین الاقوامی تعلقات خالد جمعہ بلاحول، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ٹریڈ کونسلر اور پریس کونسلر بھی موجود تھے۔ البسطي نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے دبئی گورنمنٹ ایکسیلینس پروگرام کا تعارف کروایا، جو 2003 میں سرکاری شعبے کی کارکردگی، گورننس اور اختراع کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جماعت ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی برادری بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند، فاشسٹ اور جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیتے...
وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے اور ان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پررابطہ کیااور جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خواہش ظاہر کی کہ وہ امریکہ کی انتظامیہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ پہلگام واقعے کے بعدخطے کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نےدہشت گردی کی ہر شکل اور صورت کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان ،افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کا کابل دورہ کیا ،افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے پاکستان-افغانستان،ایران امور کے سربراہ ایم آنند پرکاش کی کابل آمد اور امیر خان متقی سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت پہلگام حملے کا الزام درپردہ پاکستان پرلگا کر خطے میں کشیدگی کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اور سفارتی امور کے علاوہ “حالیہ علاقائی سیاسی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے بھارت کو افغانستان میں...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ "پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال 2024" جاری کر دی ہے، جس میں شہری آزادیوں میں کمی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور وفاقی نظام پر دباؤ جیسے اہم خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات پر انتخابی دھاندلی کے الزامات نے سیاسی عدم استحکام کو جنم دیا، جبکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کی پوزیشن اور مخصوص نشستوں کی تقسیم جیسے اہم معاملات غیر یقینی کا شکار رہے۔ رپورٹ میں نئی حکومت کی جانب سے عجلت میں منظور کیے گئے بعض قوانین کو غیر جمہوری قوتوں کے لیے معاون قرار دیا گیا ہے۔...
سٹی 42 : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پاکستان اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ ...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری سمیت دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آئندہ ماہ جون میں پیش کیا جائے گا، ایف بی آر کی جانب سے اگلے مالی سال سے متعلق بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس بجٹ میں اسٹیشنری، دودھ اور دواؤں پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سےکم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جا سکتا ہے جس سے یہ...
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد بچے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بازار سنسان ہیں اور لوگ طلبہ کو اسکول بھیجنے میں بھی کترا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کافی تناؤ ہے۔ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں بھی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ ٹنگڈار کے باشندوں کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے کے سبب یہاں ہر وقت غیر یقینی صورتحال بنی رہتی ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور گولی باری کے تازہ سلسلے نے علاقے کے باشندوں...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والا واقعہ ایل او سی سے 230 کلومیٹر دور ہے، واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج ہونا اور اس کے مندرجات نے سوال پیدا کر دیئے ہیں، الزامات کے بجائے ہم پہلگام واقعے کے حقائق پر جائیں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آپ کو حقیقت بتانے جا رہے ہیں ، بھارت الزام تراشی کر رہا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے ، پہلگام پاکستانی حدود سے 230 کلومیٹر دور ہے...
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی جانب سے استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس سے توقع ہے کہ مارکیٹ میں ان درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ عرصے کے بعد ویلیوایشن فہرست جاری کی جاتی ہے اور جو ڈالر کی قیمت سمیت عالمی مارکیٹ اور قومی پالیسی کو دیکھ کر مرتب کی جاتی ہے آخری بار ویلیوشن فہرست ایک سال پہلے مرتب کی گئی تھی۔ ایئریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے مطابق استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں 8 سال بعد طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کردی ہے اور طلبہ کو پہلی مرتبہ 13 جنریشن کور آئی سیون دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ہونہار اسکالرشپ فیز ٹو کا بھی آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا اور ان کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5 ہزار طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا ای پورٹل اوپن کردیا گیا ہے اور پنجاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات امریک. کی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کہا ہے کہ امریک. بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کی ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹالی...
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی کو موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی, اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل عمان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی پر زور دیا, انہوں نے بات چیت اور سفارت کاری...
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو نامعلوم افراد کے حملہ کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کے فوراً ہی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی اور ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی چیک پوسٹس تباہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی اور گزشتہ شب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے مستند انٹیلیجنس اطلاعات بتادیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی...
بھارت نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا سیاچن سے بحیرہ عرب تک دفاع وطن کے لیے تیار و مستعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور...
کراچی :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے گھٹ کر 2لاکھ 96ہزار روپے 467روپے کی سطح پر آگئی۔ Post Views: 1
لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب...
تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو یہ نہ صرف مودی سرکار بلکہ بھارت کی بطور ریاست آخری جنگ ثابت ہوگی۔ بھارتی پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر ایک نئی آزاد ریاست ’خالصتان‘ کی بنیاد رکھے گا۔ ایک ویڈیو پیغام میں گرپتونت پنوں نے کہا کہ بھارت کے سکھ اب بیدار ہوچکے ہیں اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف بھارتی جنگی جنون کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں کئی مقامات پر فوجی چھاؤنیوں کی دیواروں پر چاکنگ کی گئی ہے، جس میں سکھ نوجوانوں کو پاکستان سے نہ لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے مجموعی طور پر 51.493 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس میں سے 47.(جاری ہے) 124 ارب روپے کیپیسٹی کی لاگت میں کمی سے جڑے ہیں جن میں 16 ارب روپے کنٹریکٹس کے خاتمے...
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد — فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قوم متحد ہے اور ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ...
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے نے آج سکردو اور گلگت کے لیے شیڈول تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول میں شامل کراچی اور لاہور سے سکردو جانے والی 2، 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے سکردو کے لیے روانہ ہونے والی 2 اور گلگت کے لیے شیڈول 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے نجی ایئر لائن کی سکردو جانے والی 2 پروازوں کی روانگی بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجہ فضائی سکیورٹی کے خدشات بتائی جا رہی ہے۔ بس سٹاپس پر...
اسلام ٹائمز: جگر کو پارہ پارہ کر دینی والی اہل غزہ کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان 2023 کی ایک رپورٹ کے حوالے کے ساتھ اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف کامیاب طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے مسلمان ممالک بالخصوص عرب ممالک کی طرف سے اہل غزہ کیخلاف صیہونیوں کا ساتھ دینے پر شکوہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک پر بمباری کے لیے امریکا اور نیٹو کے عرب خلیجی ممالک میں خصوصی فضائی اڈے اور فوجی مراکز موجود اور فعال ہیں ہیں۔ خصوصی رپورٹ: مزاحمتی میڈیا پر عربی سمیت مختلف زبانوں میں مظلومین فلسطین اور اہل غزہ کی جانب سے ایک شکوہ زیرگردش ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کی تمنا نہ کرو!!!۔ جگر کو پارہ...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چینی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیاد ہے۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے وسیع مواقع ہیں۔ وزیر صحت کی بھارت سے بغیر علاج واپس آنیوالی 2 بچیوں کی مدد کیلئے کوششیں تیزبھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر...
پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا نیویارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار تشویش کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہےکہ پہلگام...
کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...
پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے اہم ملاقاتیں کی اور پاک بھارت کشیدگی، سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یک طرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن نے...
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے شدید گرمی کی لہر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جو دنیا بھر میں گرمی کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔ 2018 کا ریکارڈ ایک بار پھر خطرے میں واضح رہے کہ اپریل 2018 میں پاکستان کے شہر نواب شاہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچا تھا، جو ایشیا میں اپریل کے مہینے کا بلند ترین درجہ حرارت مانا گیا۔ اب، موسمی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا ایک بار پھر اسی حد کے عبور ہونے کا امکان ظاہر کر...
وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ...
وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری دی تھی۔ رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم گھریلو اور صنعتی صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ آنے والے بجلی بلوں میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی ہوگی...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
ریاض احمدچودھری معروف بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعہ کی نامناسب کوریج پر وہ صدمے سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعات جن کا الزام پاکستان پر لگایا گیا کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، دنیا بھارت کے اس مکروہ اور فریبی چہرے کو پہچان چکی ہے۔ ،چٹی سنگھ پورہ قتل عام ، افضل گورو کی پھانسی ، پارلیمنٹ پر حملہ، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ، پٹھان کوٹ حملہ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار کی سازشی سیاست اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مودی سرکار کی اب دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں ہنگری کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ بارے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ہنگری کے وزیر خارجہ نے...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کیساتھ ہونیوالا ظلم عوامی غیض و غضب کا سبب بن رہا ہے جو دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھو دریا اور سندھ کے حقوق کا دفاع کریں گے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ قبول نہیں۔ سندھ کے عوام نے پرامن دھرنا دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ پرامن دھرنے پر جو پولیس گردی اور تشدد کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ سندھ کے عوام کے پرامن احتجاج کے آگے حکومت اور مقتدر...

وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ، بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف
فائل فوٹو۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور...
سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی مہم کی مذمت کردی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں غزہ میں امدادی کاموں پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت کا آغاز عالمی عدالت انصاف میں اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے مملکت کے نمائندے محمد سعود الناصر نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سعود الناصر نے کہاکہ غزہ میں عام شہریوں پر مظالم بے نقاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...

بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو
بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوترس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس سے...
سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان نے بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کر لی۔تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں نے مل کر مودی حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اس کے ایٹمی ہتھیار محض نمائش کے لیے نہیں بلکہ وقت پڑنے پر استعمال کے لیے ہیں۔قائد حزب اختلاف شبلی فراز، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ طور پر یہ قرارداد تیار کی۔قرارداد...
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد گلگت بلتستان کے اضلاع خصوصاً گلگت اور سکردو میں قائم بیت المال دفاتر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے جلد حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد گلگت بلتستان کے اضلاع خصوصاً گلگت اور سکردو میں قائم بیت المال دفاتر کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا اور ان کے جلد حل کے لیے...
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام آزادی اور اپنی سرزمین کے دفاع کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، انکے جذبے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اہلِ فلسطین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چاہے دنیا ان کے ساتھ ہو یا نہ ہو، پاکستانی عوام پوری طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مینار پاکستان پر قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بچوں کا قتل اگر "دفاعی جنگ” کہلائے، تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کر لیا، مولانا...

محبان اہلبیتؑ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیئے، معصومہ نقوی
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے، جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا، جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغاز عشرہ کرامت و ولادت باسعادت کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بابرکت مناسبت پر تمام محبان خاندانِ نبوت و بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم ِ دختر کے عنوان سے بھی...

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے منگل کو امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے...
عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3310 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث...
کیا آپ جانتے ہیں کہ خوبصورت تصاویر لینے کیلئے ایک مہنگا فون ضروری نہیں کیونکہ ایک عام اور سستے فون کا کیمرا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ کام کر سکتا ہے۔ کچھ مفید ٹپس پر عمل کرکے آپ اپنے یادگار لمحات کو بہترین تصاویر میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؟ گرڈ لائن آن کریں:گرڈ لائن third rules کے تحت آپ کی فوٹوگرافی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔آپ کے فون کے کیمرے کا یہ سادہ سا فیچر تصویروں کو مزید خوبصورت اور دلکش بناسکتا ہے لہٰذا اپنے کیمرے کی سیٹنگز سے مت گھبرائیں اور اس میں موجود فنکشنز سے کھیلنا سیکھیں۔ گرڈ لائن آن کرنے کیلئے اپنے کیمرے کی سیٹنگز میں جائیں اور گرڈ کا...
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت...
کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جس دن سے یہ متنازع مسئلہ شروع کیا گیا ہم نے اس دن سے اس کی مخالفت کی، بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے متنازع مسئلہ حل کروایا، میں اپنے لوگوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہم پر اعتماد اور یقین رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینالز کے معاملے پر کہا ہے کہ عجیب لوگ ہیں، صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو اجلاس تھا مگر زرداری صاحب نے کہا کہ...

عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں اپنے معائنے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے بین الاقوامی مرکز کی تعمیر کا تاریخی مشن انجام دیتا ہے اور ہمیں عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر کو تیز تر کرنا ہوگا۔ منگل کے روز شی جن پھنگ ’’ماڈل انوویشن سینٹر‘‘کے ،معائنے کے لئے شنگھائی پہنچے تھے، جوکہ شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کے لئے ایک پیشہ ورانہ انکیوبیشن اور تیزرفتار پلیٹ فارم ہے جہاں 100 سے زیادہ کاروباری ادارے موجود ہیں۔ شی جن پھنگ نے ویڈیو کلپس کے ذریعے شنگھائی میں مصنوعی ذہانت کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) پیر 28 اپریل کو ڈی ڈبلیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پاکستان پر موسمیاتی دباؤ اور بھارت کے ساتھ واٹر ٹریٹی کے تنازعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اعلان پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ''یہ تاثر کیسا ہے کہ ایک ایسا ملک جو ہم سے سات گنا بڑا ہے، ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک جس کے ساتھ ہم پہلے ہی ماضی میں جنگیں لڑ چکے ہیں، ملین لوگوں کی لائف لائن کاٹنے کی دھمکی دے رہا ہے؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے ہی 'موسمیاتی دباؤ‘ کا...
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکمانستان سے پاکستان تک گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے امیدکا اظہار کیا۔ اس سے ترکمانستان کے توانائی وسائل پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچ سکیں گے۔انہوں نے یہ امر اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ علاقائی توانائی سکیورٹی میں مددگار ثابت ہو گا اور پاکستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو فروغ دے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاون ہو گا۔ اشتہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت کا اشتعال انگیز رویہ قابل افسوس ہے، بلوچستان کے عوام اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہر پاکستانی مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے کابینہ...
سٹی 42 :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد،وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی،پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی کو نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے حافظ نعیم الرحمان کو پاکستان کے موقف،فیصلوں سے آگاہ کیا،حافظ نعیم الرحمان کی پاکستان کے اصولی موقف کی تائید،بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 29 اپریل، 2025 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے ،کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔ اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔ بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے...
محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کےلئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ " بھارت دنیا میں تنہاء رہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی، اور فلسطین کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بھارت کے حالیہ غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف، فیصلوں اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے نکات سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جہاں بھی کوئی محاذ ہو، مودی وہاں کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب افتخار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو گرانٹس کی صورت میں معاونت فراہم کی جائے۔ سلامتی کونسل میں پناہ گزینوں پر منعقدہ اجلاس میں پاکستانی مندوب افتخار احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بحران پر عالمی ردعمل ناکافی اور انتہائی تشویش ناک ہے، افغانستان میں تنازعات نے طویل ترین پناہ گزین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزین آبادیوں کی میزبانی کی، چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کئے گئے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ بھی بدترین جبری نقل مکانی...
بابر شہزاد ترک: پاکستان کی چینی طِبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت،وفاقی وزیرِ نے کہا چینی طبی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے عالمی طبی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےچین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں شرکت کی، انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس، قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کنونشن میں چین کی قیادت، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم، نائب وزیراعظم بیلاروس بھی شریک ہیں،...
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ View this...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیس اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ لاہور میں پارہ 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب...
راجستھان رائلز کے محض 14 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی نے مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ سوریا ونشی نے راشد خان کو چھکا لگا کر 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین اور کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سینچری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے 7 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 38 گیندوں پر شاندار 101 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ مزید پڑھیں: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟ گزشتہ سال کی نیلامی میں...
حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...