2025-08-06@05:51:47 GMT
تلاش کی گنتی: 279
«اگست یوم»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملتی ہے لیکن اب بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو پنشن دینے پر غور کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں پنشن کا حقدار صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوتا ہے لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ایک ایسے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس سے پنشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو نہیں بلکہ تمام شہریوں کو ملے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت ‘یونیورسل پنشن اسکیم’ پر کام کر رہی ہے جس سے ان تمام بھارتی شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو غیر منظم شعبے میں کام کرتے ہیں۔ اس یونیورسل پنشن اسکیم میں ان کروڑوں بھارتی شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو سرکاری یا منظم نجی...
شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ،...
راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔ زاہد خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمدنواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب محمد نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی...
آر ایس پی این کے زیر انتظام مقامی ترقی اور مواقع اجاگر کرنے کے لیے سالانہ کمیونٹی کنونشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک کے تحت سالانہ کمیونٹی کنونشن 2025 منعقد کیاگیاجس کا موضوع نوجوانوں کو بااختیار بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کی مزاحمت اور صحت مند خاندانوں کی تشکیل تھا۔گزشتہ روز یہاں منعقدہ اس سالانہ تقریب میں ملک بھر سے ان کمیونٹیز کو اکٹھا کیا جاتا ہے جو دیہات میں نمایاں کام کر رہی ہیں اور دیہی ترقیاتی اداروں کے نیٹ ورک ساتھ مل کر مقامی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لا رہی ہیں۔ کمیونٹی کنونشن کا افتتاح کرتے ہوے چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ایس...
اسرائیلی جیلوں سے 642 فلسطینی قیدی رہا، مظالم کی دل دہلادینے والی داستانیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، جن میں سے 500 غزہ، درجنوں مغربی کنارے اور 97 مصر پہنچائے گئے۔رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو یورپی اسپتال غزہ میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا، جبکہ مغربی کنارے میں قیدیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کئی قیدیوں نے زندگی بھر کی سزائیں بھگتنے کے بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی۔رام اللہ میں رہا ہونے والے فلسطینی قیدی یحییٰ شریدہ نے اسرائیلی جیلوں کو “زندہ قبریں” قرار دیا اور کہا: “ہمیں...
نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔ قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے...
بھارت سے شکست، پاکستان ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر اگر مگر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راونڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن...
فلسطینی مزاحمت کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مستقل جنگ بندی اور قابض فوج کے مکمل انخلا تک پہنچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج غزہ میں مزاحمت کی جانب سے چھے صہیونی قیدیوں کی رہائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمتی قوتیں معاہدے کی پاسداری کر رہی ہیں، اس کے برعکس، قابض صہیونی حکومت اب بھی معاہدے کی شرائط کو ٹال مٹول کا شکار کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
ویب ڈیسک: پتو کی میں ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جا گرا ۔ حادثے میں 8افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر کیری ڈبہ میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ ڈرائیور کو نیند آنے سے گاڑی بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گر گئی۔ خلیل مسیح، سلیم مسیح، عمران مسیح، مقصود، سوہنی، کورنیلئس، سنی، طلحہ یاسین حادثے میں جان کھو بیٹھے۔ ڈرائیور شکور اور ساجد زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں دس افراد سوار تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کیری ڈبہ روہی نالہ پر جنگلہ نہ ہونے کے باعث گرا جس سے اموات ہوئیں۔ پولیس نے...
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء) ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جاگرا، 8افراد موقع پر جاں بحق دو افراد زخمی ہسپتال منتقل 7افراد کی شناخت ہوگئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین کی شناخت نہ ہوسکی۔(جاری ہے) قصور کے علاقہ کھارا کے قریب رائونڈ روڈ پر ایک کیری ڈبہ(FAW) جو شادی کی تقریب سے واپس ا ٓرہا تھا ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سی برساتی نالے میں گر گیا اور 8افراد موقع پر جاںبحق ہوگے ریسکیو ٹیم نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ کیری ڈبہ میں دس لوگ سوار تھے ان میں آٹھ کی موقع پر ہی اموات ہوچکی ہے جبکہ دو کوشدید زخمی حالت میںہسپتال منتقل...
اپنے ایک انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگوں کو اس ٹکڑے سے باہر نکالا جائے تا کہ غزہ کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا غزہ کی ملکیت اور وہاں کے باشندوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ہی بحران کا حقیقی حل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈین اینکر کیتھرین ھریج کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے امریکی صدر کے منصوبے پر تنقید کرنے والے ممالک کو کمال ڈھٹائی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کے متبادل کوئی منصوبہ لے آئیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اس مرحلے پر ڈونلڈ...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، انکو یوکرین میں جاری جنگ کیوجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر یوکرین کے صدر کی حمایت میں ڈٹ گئے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر جمہوری طریقے سے شفاف انتخابات کے بعد منتخب ہوئے تھے، ان کو یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے انتخابات کو التوا میں ڈالنا پڑا، ایسا برطانیہ میں جنگ عظیم دوئم کے وقت بھی ہوا تھا۔ اسی طرح جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ جنگ کے درمیان میں باقاعدہ نئے...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔ انہوں...
کراچی والے ہوشیار، معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے پین کلر ٹیبلیٹ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں۔ کراچی میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں، ڈرگ انسپکٹر نے پین کلر ٹیبلیٹ، آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے پکڑی گئی دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ برآمد ادویات میں مذکورہ مالیکیول شامل نہیں، معروف کمپنی نے ادویات کے بیج سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا، ترجمان نے کہا شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سےنہیں ۔ ترجمان نادرا کے مطابق ویریسس سافٹ ویئر سےشناخت کی تصدیق کی سہولت تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کےپاس موجود ہے، بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے موبائل کمپنیزکے ساتھ مل کرنادرا کی مدد سےتصدیق کا نظام وضع کیا ہوا ہے، شہری موبائل کمپنیزکسٹمر سروسزسینٹریا منتخب فرنچائزیزپرتصدیقی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔ موبائل صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں پی ٹی اے کو شکایت کر سکتےہیں، نادرا ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے...
پشاور،ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر سیکورٹی کی موجودگی میں بچے کو قطرے پلارہی ہیں عالمی پابندیوں سے بچنے کیلیے پولیو پر قابو پانا ناگزیر ہے‘ چیف سیکرٹری بلوچستانکوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان پولیو پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر مہلک مرض پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو ہمیں بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےچیف سیکرٹری نے بِگ کیچ اپ حفاظتی ٹیکہ جات مہم سے متعلق بتایا کہ کیونکہ رقبے کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بگ کیچ اپ مہم کا آغاز ہوچکا ہے، لہٰذا...
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔ کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan...
ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں گر گئی ۔ تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔ ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے سکڑتی ہوئی آبادی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ملک بھر میں شادی مہم کا آغاز کردیا۔ شادی کی ترغیب دلانے کیلئے نوجوان جوڑوں کو تحفےمیں نقد رقم دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500 یوان یعنی 205 ڈالر انعام کے طور پر دے رہی ہے،لولیناگ کے رہائشیوں ژانگ گانگ اور وینگ لنبن نے شادی کی تقریب کے کچھ دیر بعد چینی حکومت کے نشان کے سامنے تصویر کچھوائی جس میں انہوں نے ہاتھ میں نقد کیش کا سرٹیفیکیٹ بھی تھام رکھا تھا۔ چین کی آبادی میں گزشتہ 3 سالوں سے مسلسل کمی واقع...
راولپنڈی: حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ مختلف جملے کستے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر نیچے اتار دیتا ہے جبکہ اس دوران اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے...
ڈاؤ یونیورسٹی نے دوہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دیے، دوہرے ڈومیسائل پر تین ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی میڈیکل جامعات میں دہرے ڈومیسائل پر ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر اٹھارہ داخلے منسوخ کیے، ڈاؤ یونیورسٹی میرٹ پر داخلے فراہم کرتی ہے، تصدیق کے بعد داخلے منسوخ کئے ہیں۔محکمہ صحت حکام نے ڈاؤیونیورسٹی سے موصول خط کی تصدیق کردی، ذرائع نے بتایا کہ دہرے ڈومیسائل پر3 ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔...
کراچی: شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر دلائل دیتے ہوئے وکیل ریاست علی آزاد نے کہاکہ صحافی کو اس کا سورس بتانے کا بھی پابند بنایا جارہا ہے،صحافی سورس سے خبر لیتا ہے،اگروہ خبرنالے سکے تو پھر موسم کے حالات ہی بتانے کا رہ جائے گا، نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،پی ایف یو جے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پیکا کے تحت بنائی گئی کمپلیننٹ اتھارٹی وہی ہے جو پہلے سے پیمرا قانون میں موجود ہے،صدر ہائیکورٹ بار نے کہا کہ آرٹیکل19اور19اے کی خلاف...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو اکنامک زونز ہم نے 2020میں تیار کرنے تھے ہم 2022میں آئے تو ایک بھی تیار نہیں ہوا تھا ، جب ہم حکومت میں آئے تو دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان 6ہفتوں میں سری لنکا بن جائے گا۔ نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ طریقے سے...
لہو لہان، زخموں سے چور ماں باپ، احباب، رشتے داروں اور دوستوں کی جدائی کا دکھ سمیٹے فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ! ’’غزہ ہماری سرزمین، امریکا سمیت پوری دنیا اسے اپنے دماغ میں بٹھا لے کہ غزہ نہیں چھوڑیں گے‘‘، فلسطینیوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا ہے۔ اس بیان کو سنتے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ چند جملے ایسے بھی ہوتے جن کا استعمال بر وقت کیا جائے تو وہ تاریخ میں لکھے جانے والاسنہرے حروف کا حصہ بن جاتے ہیں ایسے ہی یہ جملے ہیں جنہوں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے 2.3 ملین باشندوں کو باہر نکالنے کے لیے...
کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق )سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود رمضان المبارک سے قبل سے ہی کراچی میں گداگروں کی یلغار شروع ہوگئی ہے۔انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرنے والے یہ گداگر صرف رمضان المبارک کے مہینے میں شہر سے کروڑو ں روپے کماتے ہیں۔گداگر مافیا کو پولیس کی بھرپور سرپرستی حاصل ہوتی ہے اس لیے ان کے خلاف صرف نمائشی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں تقریباً 70ہزار مقامی گداگر موجود ہیں‘ 15شعبان سے قبل موسمی گداگروں کی یلغار شہر میں داخل ہونا شروع ہوجاتی ہے اوررمضان المبارک سے قبل 2لاکھ سے زائد گدا گر شہر میں آکر مختلف علاقوںمیں پھیل جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیشہ ور گداگر لوگوں ک نفسیات سے کھیلنا بخوبی...
کچھ عرصہ قبل ایک نابالغ بچی کے اغوا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ 21 جنوری کو عدالت نے ملزمان کی دراخوست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ تاہم، پالیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے، ملزمان کو سزا ہونے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو انصاف مل گیا ہے۔ یہ پوسٹ جب بچی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے 3 ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بیدخل کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور آبائی سرزمین سے زبردستی نکال کر مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ صرف روایتی بیان نہیں بلکہ پہلے سے تیار کردہ منصوبہ...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں، پیکا قانون 2025 کے تحت حکومتی رکن سونیا عاشر کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔ حکومتی رکن سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر درخواست دائر کردی گئی۔حکومتی رکن سونیا عاشرپیکا قانون کے تحت مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سونیا عاشرکیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جمع کرائی گئی۔ سونیا عاشرکیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست لاہور سے تعلق رکھنے والی مسیحی خاتون نے درخواست دائر کی۔مسیحی...
یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور نہ ان کی آواز سے ہم آہنگ پاکستانیوں کے احساسات و جذبات ہی ختم کرسکتا ہے اور تنازعہ کشمیرکا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل...
رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کی زد میں آگئیں۔ پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ملزمان کو سزا ہوگئی۔
لاہور:متنازعہ پیکا قانون 2025 پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا کی زد میں آگئیں۔ لاہور میں متنازعہ پیکا قانون 2025سونیا عاشر کیخلاف فیک نیوز پھیلانے کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہوئی،لاہور سے تعلق رکھنے والے مسیحی خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا اور زیادتی کیخلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا،گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس واقعے کے ملزمان حراست میں ہیں، سونیا عاشر نے فیس بک پر متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار...
رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) قانون کی زد میں آگئیں۔ پالیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی گئی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ملزمان کو سزا ہوگئی۔درخواست گزار...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے اور مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ نہیں بن سکتا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کے لیے حاضر ہوا ہوں، ہم کشمیر کے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے: گیلانیچیئرمین سینیٹ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کسی بھی 5 اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج اس اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ شہباز شریف ںے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی جدوجہد...
راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آئے دن کی چوریوں نے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ چور کو ڈاکٹرز ہاسٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنرل سرجن ڈاکٹر وحید اقبال نے تھانہ گنج منڈی میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈاکٹر وحید اقبال کا قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گیا۔ چورنے ڈاکٹرز ہاسٹل سے دیگر ڈاکٹرزکے موبائل فون بھی چرائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے دن کی چوریوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی آزاد حیثیت ختم کرکے اسے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے انٹرنیشل میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یو ایس ایڈ کے اخراجات میں کمی اور اس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اس کے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا سوچ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کے انضمام کی ذمہ داری امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور اپنے ساتھی ایلون مسک کو دی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کو نئی ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شیئنسی (ڈی او جی...
— فائل فوٹو پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈرافٹ میں پاکستانی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں جانب سے دستخط کردیے جائیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں جیلوں میں ہیں۔384 قیدیوں میں سے187 قیدی امیگریشن جرائم میں سزا بھگت رہے ہیں جبکہ ملائیشیا میں 52 پاکستانی قیدی منشیات کے الزام میں قید ہیں اور...
ریاض احمدچودھری بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت جواں ہے۔ الحاق پاکستان کی قرارداد لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کی عکاس ہے۔یہ کشمیریوں کی تحریک کے لیے ایک واضح راستہ متعین جبکہ بھارت کو ایک آپشن کے طور پر مکمل مسترد کرتی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس کے دوران ساڑے چار لاکھ کے لگ بھگ کشمیریوں نے ”بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق” کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار3سو29 کشمیری شہید کیے۔ کشمیری بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود” غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور...
سعید احمد:شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد جمع کر لئے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لئے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔عینی شاہدین سے بھی بیانات قلم بند ،ویڈیو ز بھی حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف افیسر سیفٹی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک...
---فائل فوٹو راولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، سڑکوں اور چوراہوں پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔گداگروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے اسپیشل اسکواڈ بنائے گئے ہیں۔ پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم، 205 گرفتار، بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ کراچی کراچی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گدا گروں... پولیس کی جانب سے یہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں کر کے ان 87 پیشہ گداگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پیشہ ور بھکاری شاہراہوں پر...
امریکا میں شامل ہونے یا نا ہونے سے متعلق گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل اور اس کے بعد بھی ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے ہیں اور اس کے لیے سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ اس خطے میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ غیر ملکی خبرررساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ میں رہنے والوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔سروے میں گرین لینڈ کے رہائشیوں کی غالب اکثریت یعنی...
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
غزہ (آن لائن)جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے پناہ گزین فلسطینیوں کی غزہ میں اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوگئی۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مکمل طور پر تباہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔بین گویر نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فتح نہیں ہے بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، بین گویر نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس جنگ بندی معاہدے کا ایک اور ذلت آمیز حصہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نصیرات کے کوریڈور کے ذریعے غزہ کے...
لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے
راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر بھر میں گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 روزہ آپریشن کے دوران736 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں 701 مرد اور 31 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سہولت کار بھی دھر لیے گئے جو منظم گروہوں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران کے مطابق تمام گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔کئی گرفتار بھکاری درحقیقت منشیات کے عادی تھے جو بھیک کے پردے میں منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات، سگنلز اور بازاروں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 16 پراسرار اموات سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوی کے گاؤں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے اموات ہوئیں۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں ’نیوروٹوکسن‘ کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، حافظ نعیم الرحمان نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے، بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ بھارتی...
گوادر(نیوز ڈیسک)گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا جب کہ پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ آپریشنلائیزیشن سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قراردے دیا۔ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو فعال ہوگیا لہٰذا بارشوں کے باعث نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آپریشنلائزیشن منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، لوگ افواہوں پرکان نہ دھریں اورمعلومات کے لیے صرف مصدقہ ذرائع پرانحصار کریں۔ کراچی سے پہلی پرواز گوادر ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی جس کا استقبال گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کیا، قومی ائیر کی پرواز پی کے 503 نے 11:14 بجے نیو گوادر...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹیسرکاری تحویل میں دے دی گئی ہے، القادر یونیورسٹی اب میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو چوری...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں رؤف حسن، ایڈووکیٹ سلمان ابو ذر نیازی، کنول شوزب، بریگیڈیئر مصدق عباسی، ایڈووکیٹ علی پال، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا، عالیہ حمزہ، قاسم سوری، ذلفی بخاری، عاطف خان اور محمد سلمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں ملک میں انصاف فراہم نہیں کیا...
وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔ پی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم...
اسرائیل اپنے ہر قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کریگا، اسرائیل ہر خاتون فوجی قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدی رہا کریگا۔ معاہدے کے مطابق حماس 42 روزہ جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کریگی، پہلے مرحلے میں حماس 19 سال سے کم عمر قیدیوں کو رہا کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے، اسرائیل اور حماس کے معاہدے کے تحت جنگ بندی کا دورانیہ 6 ہفتوں پر محیط ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اپنے ہر قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کرے گا، اسرائیل ہر خاتون فوجی قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ معاہدے کے مطابق حماس 42 روزہ جنگ بندی کے دوران 33 اسرائیلی...
اسلام ٹائمز: تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔ گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔ پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا...
سرما کا موسم اکثر لوگوں کو پسند ہے۔ میں شاعر ہوں سو مطالعہ کرنے اور لکھنے لکھانے کا لطف بھی سردی کے موسم میں زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ جدید دور میں ائیر کنڈیشز کی سہولت کے ذریعے اگرچہ گرمی میں سردی کا ماحول بنایا جا سکتا ہے لیکن مصنوعی سردی اوراصلی سردی میں وہی فرق ہے جو فریج میں جمی برف اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر جمی برف دیکھنے میں ہے۔ شدید سردی میں کمبل اوڑھ کر خشک میوہ جات سے انصاف کرنے کا جو لطف سردیوں میں ہے اس کا بھی کوئی جواب نہیں۔ اگر بات ہو سردیوں میں دیر تک سونے کی تو وہ بھی کمال کی سرگرمی ہے اور میری پسندیدہ بھی، لیکن وہ نوجوانی کے دنوں کی آسائش اب کم کم نصیب...
بالآخر، بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، صہیونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا، اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اردن اور دیگر علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کے ان صہیونی عزائم پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے متنازع نقشے کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے ان نقشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، گزشتہ5سال کےدوران کُل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزارسے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا۔ بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان میں 228...

کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی : کچرے میں لگنے والی آگ بھڑکی جس نے کچرے میں پڑے موٹرسائیکلوں کے پارٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ـ کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد...
ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں، بلکہ کچرے میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس، چیچز، انجن، ٹائر، رقم، سیٹیں وغیرہ پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار تھانے کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے...

اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی، ڈونلڈ ٹرامپ کے مشیر کی دھمکی
اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
پھالیہ(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدار میں اور ایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرے دیکھیں گے کون سیاسی قیدی ہے کون نہیں؟
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50کروڑ روپے نہ دینے پر شرکا ءکو احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو بااختیارکرنا ہے، آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے...