سعید احمد:شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد جمع کر لئے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لئے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔
عینی شاہدین سے بھی بیانات قلم بند ،ویڈیو ز بھی حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔
ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف افیسر سیفٹی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات ،ابتدا ئی رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تحقیقاتی ٹیم

پڑھیں:

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، مرزا آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ فیڈریشن کے ایک حصے کے سینیٹر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں تھے۔

مرزا آفریدی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہمارا ووٹ نہیں آیا، ہمارے ووٹ کے بغیر ہی یہ سب عمل ہوا جس کی قانونی حیثیت نہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ فیڈریشن کے ایک حصے کے سینیٹرز کے بغیر انتخابی عمل غیر آئینی و غیر قانونی تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آسان پاس ورڈ لگانے کی غلطی: 158 سال پرانی کمپنی بند،سینکڑوں افراد بے روزگار
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • غیرت کے نام پر قتل کا کیس، بانو بی بی کی والدہ دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی ونگ کے حوالے
  • چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، مرزا آفریدی
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • ائیر انڈیا حادثہ: بھارت نے برطانیہ میں لواحقین کو غلط لاشیں بھجوا دیں
  • پُرانے آئی فونز میں یو ایس بی-سی پورٹ شامل کرنے والا ’کیس‘ متعارف
  • حمائمہ ملک نے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی، مفتی طارق مسعود
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟