2025-11-19@01:34:08 GMT
تلاش کی گنتی: 13316

«دنیا میں پاکستان»:

(نئی خبر)
    سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور  کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی  حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے  9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے اندر کارروائی کرنے والے دہشت گرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں اور ان کے خلاف شواہد افغان رجیم کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پناہ گاہیں انسانی مسئلہ نہیں ہیں اور افغان طالبان پشتون قومیت کے نام پر پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ پشتون آبادی افغانستان کے مقابلے میں زیادہ پاکستان میں مقیم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کو جائز...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی۔ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طاہر، کرنل رسول زادہ کریم عبد الرسول، میجر جنرل حاکم زادہ ظریف یونسی اور میجر جنرل امان الّلہ زادہ امین جان امان الّلہ بھی وفد میں شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی و دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، صدرِ مملکت نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئینِ پاکستان میں مفاداتی تبدیلیوں کا گندا کھیل ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ نے کھیلا ہے، غیر آئینی ترامیم کی منظوری دینے والی جماعتوں نے اپنے ہاتھوں اپنی سیاسی ساکھ کو تباہ کر دیا ہے، اس خیانت کا خمیازہ انہیں اگلے قومی انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بنتی جارہی ہے، 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ ہے جبکہ سینئر ججز کا اس طرح مستعفی ہونا ضمیر کی آواز اور عوامی جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی...
    سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی...
    وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے ایشیا میں سیکیورٹی امور پر پہلی باضابطہ مشاورت اسلام آباد میں منعقد کی، جس میں علاقائی سلامتی، ابھرتے ہوئے اتحادوں اور باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان روس کے ساتھ مضبوط طویل المدتی تعلقات کا خواہاں ہے، ڈاکٹر عارف علوی روسی وزارتِ خارجہ کے ڈی جی برائے ایشیا و بحرالکاہل تعاون الیکسی اووچینیکوف نے اس موقع پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے ایڈیشنل فارن سیکریٹری (ACDIS) اور ترجمان امبیسیڈر طاہر اندرابی سے ملاقات کی۔ Pakistan and Russia held the inaugural consultations on Security Issues in Asia in Islamabad. Mr. Aleksei Ovchinnikov, DG for Asia & Pacific Cooperation (Russia MFA), met Amb. Tahir Andrabi, Additional Foreign...
    سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
    کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈز کی حقیقت بیان کر دی۔ حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایوارڈ شوز پر اپنی دو ٹوک رائے دی اور کہا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی، کیونکہ کچھ کہنے کے لیے ہے ہی نہیں، ہر بندے نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، اور اپنے اپنوں کو اعزاز سے نواز دیتا ہے، اس لیے مجھے یہ جعلی لگتے ہیں، جن میں قابلیت نہیں ہوتی انہیں بھی ایوارڈ سے نواز دیا...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اوپننگ بیٹر محمد نسیم صرف 6 رنز بنا سکے جب کہ معاذ صداقت 54 گیندوں میں 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 96 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یاسر خان 26 رنز بنا سکے، محمد فائق نے 19 رنز بنائے، کپتان عرفان خان نے 44 جب کہ سعد مسعود 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔عمان کی جانب...
    وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
    مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے...
    اسکرین گریب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی واقعات میں اضافہ ہوا، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اردن کے شاہ...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
    (حاشر ورائیچ )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل راٹھور پی پی کیجانب سے آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کرتی ہے۔   تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025  انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں۔  فیصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت...
    ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔ ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے، پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16...
    پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ و چیئرمین پی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاض جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز کو 9 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کرنا تھا، فلائٹ کا وقت اب دوپہر 12 بج کر 15 منٹ بتایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے جیولین تھرو کے دستے اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، یاسر سلطان اور کوچ سلمان اقبال بٹ نے اسی فلائٹ کے ذریعے ریاض جانا ہے۔ پاکستان جیولین تھرو کا دستہ اور ارشد ندیم ریاض میں جاری  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں حصہ لیں گے۔ سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی اور اہم قانون سازی کا عمل مکمل کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہم یہاں جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا، ہم سے تفصیلات چھپائی جاتی ہیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خزانہ کی ایس او ایز کے افسران کی مراعات کے حوالے سے میرا سوال تھا، جس کا صرف یہ جواب دیا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے افسر کے برابر مراعات دی جا رہی ہیں۔ وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے کہا کہ ممبران کی سوالات کا مکمل جواب دیا جاتا ہے،...
     سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اختیاری نہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے سینٹر فار ایشین اسٹڈیز اور اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ہونے والے اس مکالمے میں طلباء، فیکلٹی، سفارت...
    پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اڑھائی بجے شروع ہوگا، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں برتری حاصل ہے، ٹاس دن 2 بجے ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی کمان چارتھ اسالنکا کے پاس ہے۔ شائقین دونوں ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلے کے لیے پرجوش ہیں۔ ???? Cricket Wins! Pakistan players express heartfelt gratitude to Sri Lanka’s team and board ???????????????????? Players urging fans to come out and keep supporting in the Rawalpindi Cricket Stadium ????#PAKvSL #JeetKaScene pic.twitter.com/T3rLDNkVuc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لیے کم خرچ میں دنیا دیکھنے کے وسیع موقع موجود ہیں، ان میں چند اہم اور قابلِ ذکر ممالک شامل ہیں جو نہ صرف ثقافتی لحاظ سے دلچسپ ہیں بلکہ ویزا کے لحاظ سے بھی نسبتاً آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔ ایران پاکستانی مسافروں کے لیے سب سے سستا اور قریبی ملک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش، کھانا، اور آمدورفت کے اخراجات بہت کم ہیں۔ ایران کی تاریخی مساجد، بازار، اور پرانی تہذیب سے تعلق رکھنے والی عمارات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ یومیہ اخراجات عموماً 25 سے 40 امریکی ڈالر (تقریباً 7,000 سے 11,000 پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ویزا کے لیے اگرچہ کچھ شرائط ہیں، لیکن عمومی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ھورھا ھے جبکہ اس مرض سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہ بات عالمی یومِ ذیابیطس کے حوالے سے سکھر پریس کلب میں ماہر ڈاکٹرز کیجانب سے آگہی پریس کانفرنس سے خطاب میں بتائی گئی،، اس موقع پر ڈاکٹرز حضرات نے ذیابیطس (شوگر) کے بڑھتے ہوئے خدشات، اس کی وجوہات، علامات، بچاؤ کی تدابیر اور علاج کے حوالے سے عوامی آگہی کیلئے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرینِ امراضِ ذیابیطس ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ غلام محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ممالک اپنے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا سکتے ہیں، جدید سڑکیں، ریلویز، بندرگاہیں اور اقتصادی زون قائم کر کے عالمی تجارت سے براہِ راست فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ مقامی صنعتوں کو فعال اور روزگار کے مواقع بڑھاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کیا۔ وہ گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ مرکزی دفتر میں اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس بعنوان’’عالمی امن، فلسطین کی جنگ بندی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اْمت مسلمہ کا کردار‘‘ سے خطاب کررہی...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پاکستانی قوم متحد ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس سوم سالگرہ کی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم نے بجا طور پر ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ اس ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اس نے سیاسی رہنمائوں کو مشتعل کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نرم خُو ہیں مگر وہ بھی غصے میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم ’’ہولناک‘‘ اور ملک کے لیے ’’تباہ کُن‘‘ ہے۔ چنانچہ حزب اختلاف کا فرض ہے کہ وہ اِس ترمیم کو کُلیتّاً مسترد کردے۔ حافظ صاحب نے مزید کہا کہ یہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سیاسی اور سماجی اعتبار سے ’’شرمناک‘‘ ہے اور یہ ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان...
      کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کی ہونہار طالبات نے ڈپریشن سے بچانے والا چشمہ ایجاد کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستان سے برین ڈرین یعنی ذہین دماغوں کی بیرونِ ملک منتقلی ایک سنجیدہ مسئلہ ضرور ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان میں قابلیت، جدت اور سائنسی سوچ رکھنے والے نوجوانوں کی کمی نہیں۔ ہر روز ہمارے ہونہار طلبہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے نئی کامیابیاں رقم اور دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی باصلاحیت طالبات نیہا شاہ اور جویریہ لطیف نے قائم کی ہے، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل ذہنی دباؤ کم کرنے والی جدید اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز ایجاد کیے ہیں۔یہ حیرت انگیز گاگلز بیک وقت...
    پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 10 اور 11 نومبر کے درمیان دو خودکش حملے کیے۔ ان میں ایک حملہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر ہوا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ پہلا حملہ 10 نومبر کو جنوبی وزیرستان کے وانا میں کیڈٹ کالج پر ہوا، جو افغان سرحد کے قریب طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق پانچ رکنی خودکش حملہ آور ٹیم نے کالج کے دروازے پر اپنی گاڑی میں دھماکہ کیا، جس کے بعد دیگر ارکان اندر داخل ہوئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام حملہ...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کیا، جہاں انہوں نے افغانستان کی جانب سے مداخلت کے حوالے سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر مبینہ خاموشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف...
    سری لنکا کی جانب سے ون ڈے سیریز جاری رکھنے کے اقدام پر قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ کے ساتھ یکجہتی اور تعاون پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ شائقین زییادہ سے زیادہ تعداد میں باقی کے 2 میچز دیکھنے آئیں، یہ میچر 14 نومبر اور 16 نومبر کو راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں جنہوں...
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیدیا۔ شاہین آفریدی آفریدی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ 14 اور 16 نومبرکو شائقین زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں، مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں...
    ---فائل فوٹو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ...
    پی سی بی کے مطابق سری لنکن اور زمبابوے بورڈ سے مشاورت کے بعد فائنل سمیت سیریز کے تمام میچز پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز 18 نومبر سے اب راولپنڈی میں کھیل جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ فائنل میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں، پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔ عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے، پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وفاقی وزیر نے کہا...
    دونوں فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ قرارداد پر بھی اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان كے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالله آل ثانی" کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ایران و قطر نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ دونوں فریقین نے غزہ...
    سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے...
    لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ دن قبل بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کانام نہیں لیا تھا لیکن اس نے خود کو پہنچا لیا تو میں کیا کہوں۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے پر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا ، جھوٹے لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر فتنہ پیدا کر رہے ہو، اگر اتنے بڑے محب وطن ہو تو پاکستان آو اور انقلاب لے کر آؤ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کے باہر کیوں بول رہے...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے بقیہ دو میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ سیریز کے بقیہ میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں سیریز جاری رکھنے کے فیصلے پر پی سی بی ان کا شکر گزار ہے۔قبل ازیں یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے، تاہم نئی تاریخوں کے مطابق اب ان میں ایک دن کی تاخیر ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق 13 اور 15 نومبر کے لیے جاری کیے گئے...
    افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج جیسے عناصر اسلام کے نام کو اپنے سیاسی اور انتہا پسند مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ گروہ معصوم انسانوں کا خون بہانے، خودکش حملے کرنے اور مساجد کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ افغان طالبان رجیم اماراتِ اسلامی کے نعرے لگانے کے باوجود بھارت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان پر ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات پر خاموش رہتا ہے۔ اس عمل سے ان کی حقیقت واضح ہوتی ہے کہ وہ دہشتگردانہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس 11 بجے ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔ 27 ویں آئینی  ترمیم کل قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ اداکار گودندا کی حالت بہتر، ہسپتال سے ڈسچارج  27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس درکار 224...
    سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑنے کے امکان کے بعد حکومتِ پاکستان کی یقین دہانیوں پر اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو دورہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی پاکستانی عوام، شائقینِ کرکٹ اور مختلف سیاسی شخصیات نے سری لنکا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا...
    پاکستان نے صحت، تعلیم، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے 2 فیصد سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں کی فہرست میں کئی محققین کو شامل کروا لیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی سال 2024 کی فہرست کے مطابق پاکستان کی آغا خان یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، کومسٹس یونیورسٹی اسلام آباد، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، قائداعظم یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے متعدد اسکالرز اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو فہرست میں پاکستان کے اساتذہ کے ساتھ سابق طلبہ بھی شامل ہیں۔ شامل محققین کی تحقیق ترقی...
    اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ)  قومی اسمبلی میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے 27ویں ترمیم پر اظہار خیال کے دوران  پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کا باپ بھی 18ویں  ترمیم ختم نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی افواج کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے، اپوزیشن کا کام حکومت کا احتساب کرنا ہے۔ اپوزیشن کو چاہئے تھا وہ کمیٹی میں بیٹھتی۔ میثاق جمہوریت میں کیے وعدے پورے کرنے جا رہے ہیں۔ اس آئینی ترمیم کے بعد کوئی سوموٹو نہیں ہوگا۔ اس ترمیم کے بعد کوئی جج اپنی مرضی سے ازخود نوٹس نہیں لے گا۔ پاکستان نے...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بنک کے وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان کو درپیش معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے عوامل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر حکمت عملی، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجٹ اور کم مہارت والے منصوبے دیرپا نتائج نہیں دیتے۔ عالمی بنک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ آئندہ دس سالہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (FY26FY35) پیش کیا، جو دو سالہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا...
    اجتماع عام تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا،ترمیم آئین سے متصادم ہے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں وکلاء اور عوام کو 21تا 23نومبر مینار پاکستان اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے توقیر کرکے خاتمے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ صدر، چیف آف سٹاف یا کوئی اور بڑا محاسبے سے مستثنیٰ نہیں۔ یہ ترمیم آئین سے متصادم ہے اورکسی...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس منیجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین وسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور کاروباری برادری بھارتی سرپرستی میں ہونے والے افغان دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج پر ناکام حملیاور اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکہ دراصل پاکستان کے امن اوراستحکام پرحملہ ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جب تک ملک میں مکمل امن وامان قائم نہیں ہوتا، اس وقت تک معاشی ترقی ممکن نہیں۔ دہشت گردی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے، کاروباری توسیع رک جاتی ہے، اورپاکستان سرمایہ کاری کے لیے غیرمحفوظ تصورہونے لگتا ہے، جس...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے باقی 2 میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سیریز کے باقی دونوں ون ڈے میچز اب 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہاکہ سیریز کے یہ دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔ Grateful to the Sri Lankan team for their decision to continue the Pakistan tour ????????????????....
    افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان نائب وزیراعظم برائیاقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آجاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکیے، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔ حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے...
    سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ٹیم کے ترجمان کے مطابق سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔ مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی کہا ہے کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں انہیں سکیورٹی کی تفصیلات بریف کی جائیں گی۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا...
      اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر...
     امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں پارٹیاں وراثت پر چلتی ہوں وہاں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کوئی انوکھی بات نہیں، ملک میں آئین اور جمہوریت کے خلاف نظام چل رہا ہے، ہم سب کو بحیثیت قوم جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں حاکمیت اعلی صرف اللہ کی ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، 27ویں ترمیم سے عدلیہ اقلیت اور حکومت اکثریت میں آگئی ہے۔ عدلیہ کو زیر اور سرنگوں کرنے کا پورا بندوبست کیا گیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی عدلیہ کو نہیں مانتے تھے اب بے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خوشامد اور چاپلوسی بظاہر نرم گفتاری اور شائستگی کا روپ دھارے ہوتی ہیں، حقیقت میں یہ منافقت کی ایسی شکلیں ہیں جو افراد،معاشرے اور، اداروں کے اعتماد کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتی ہیں۔چاپلوس لوگ وقتی مفاد کے لیے سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ ثابت کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ ایسے رویے نہ صرف دیانت داری کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ حق گوئی کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔دفاتر، سیاست اور سماجی حلقوں میں چاپلوسی کرنے والے اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو ذاتی فائدے یا عہدے کی خاطر دوسروں کو خوش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی موجودگی میں اہلِ کردار اور اہلِ محنت افراد پسِ منظر میں...
    بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
    لاہور(نیوزدیسک) 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے خلاف ہے ،صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے بنیادی آئین کے ہی خلاف ہے، ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے جب کہ ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
    مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی فضائی رابطوں کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے عمان) کے دس رکنی وفد نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ عمانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ائیر نیویگیشن صالح الحارثی نے کی۔ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیونیکیشن اینڈ نیوی گیشن سروسز (سی این ایس) ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران کے ہمراہ باضابطہ مذاکرات کی قیادت کی۔ دورے کے دوران دونوں فریقین نے ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے فروغ، ایئر نیوی گیشن، ایئرپورٹ...
    چین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی پڑوسی ہیں اور چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کی ہمیشہ حمایت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے ستائیسویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اس ایوان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا، جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا اسے کہا گیا آپ کو بنا دیتے ہیں اس نے منع کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور آدمی نے بھی منع کر دیا، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا جا سکتا ہے، پاکستان میں عوام کی حکمرانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (NICVD) نے طبّی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دل کی ایک نہایت پیچیدہ اور طویل سرجری کامیابی سے انجام دی ہے۔16 سالہ مریض پر کیا جانے والا یہ آپریشن 16 گھنٹے تک جاری رہا اور اسے ترکیہ کے عالمی شہرت یافتہ کارڈیو ویسکیولر سرجن پروفیسر اورسے کِزل ٹیپے کی زیر نگرانی پاکستانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل کیا۔یہ سرجری، جسے ’ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک‘ کہا جاتا ہے، پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کامیاب سرجری ہے۔ اس عمل میں مریض کے دل سے نکلنے والی بڑی شریان (آؤرٹا) کے خراب حصے کو کاٹ کر ایک مصنوعی نالی لگا دی گئی، تاکہ...
    رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
    اسلام ٹائمز: ترکیہ فعال اور شعوری طور پر ایک نئے جغرافیائی سیاسی بلاک کی تعمیر کر رہا ہے۔ اس بلاک کا مرکز ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، اسکا جوڑنے والا لنک آذربائیجان ہے اور اسکا ٹیسٹنگ گراؤنڈ افغانستان ہے۔ ترکیہ کا حتمی مقصد اثر و رسوخ کی ایک قوس بنانا ہے، جو بلقان اور قفقاز سے شروع ہو کر افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا بحر ہند تک پہنچتا ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار نہ صرف انقرہ کی سفارتی صلاحیتوں پر ہے، بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ وہ چین، بھارت، ایران اور عرب جیسی طاقتوں کے ساتھ مقابلے کا کیسے انتظام کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ افغانستان میں عدم استحکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام اجتماعِ عام کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کریں گے۔یہ اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے گریٹر اقبال پارک کے اوپن ایئر ہال میوزیم میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے انتظامی ذمہ داران، صوبائی ناظمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوں گے۔اجلاس میں ناظم اجتماع، ناظم طعام، ناظم استقبالیہ، ناظم قیام گاہ، ناظم ٹرانسپورٹ، ناظم سیکورٹی، ناظم خواتین امور سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے انتظامی انچارجز بھی اپنی تیاریاں اور انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔اجلاس میں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن عالمی سطح پر اس طرح کی کارروائیوں کے لیے ایک نمونہ بن جائے گا۔  انہوں نے اس آپریشن کی جرات اور حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج کے طلباء کو بے پناہ بہادری سے بچایا اور اس آپریشن میں نہ صرف طالب علموں کی جانیں بچائیں بلکہ کسی بڑے نقصان کو بھی ہونے سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر یہ آپریشن کامیاب نہ ہوتا تو 500 سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہرارے (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔زمبابوے کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ نیومین نیامہوری کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔زمبابوے ٹیم کی کپتانی سکندر رضا کریں گے جبکہ برائن بینیٹ، گریم کریمر، ریان برل، ٹینوٹینڈا ماپوسا، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے،ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا،تاشینگا میوزیکیوا، نیومین نیامہوری اور برینڈن ٹیلراسکواڈ کا حصہ ہیں۔سہ فریقی سیریز میں سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے کا 15 رکنی اسکواڈ پاکستان آئے گا۔ زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنا پہلا...
    ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان آرمی اور متحدہ عرب امارات کے پریذیڈنشل گارڈز کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جلمود1 تربیلا میں اختتام پذیر ہوگئی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کی بازیابی کے آپریشنز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریذیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے سینئر فوجی حکام اور سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد یرغمالیوں کی بازیابی اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ عملی مہارت کو بڑھانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد پاکستان اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
    فائل فوٹو، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...
    سینیٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور آئینی بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات، پارلیمانی ڈھانچے اور ریاستی اختیارات کی نئی ترتیب کے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان ترامیم کو حزبِ اختلاف اور خصوصاً بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی جیسی سرگرم قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا شاندار آغاز ہو گیا، جس میں پاکستان کے سرکاری اور نجی اداروں نے نمایاں اور بھرپور شرکت کی۔ ایکسپو میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC)، وزیراعلیٰ ہنرمند پنجاب پروگرام اور پہلی مرتبہ بلوچستان ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ کوالٹی اتھارٹی (B-TEVTA) کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے، جنہیں زائرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی کامیاب تکمیل افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن محمد عامر جان نے خصوصی شرکت کی اور ایکسپو کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں معزز مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے لیکن ریاستی نظام وہ سمت اختیار نہیں کر سکا جس کا خواب قائداعظم اور بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا۔ قیام پاکستان کوئی عام سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ عظیم قربانیوں اور تمناؤں کا نتیجہ تھا، تحریک پاکستان صرف مسلم اکثریتی علاقوں تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ لوگ بھی اس جدوجہد کا حصہ بنے جو جانتے تھے کہ انہیں اپنے گھر بار اور زمینیں چھوڑنی پڑیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا، نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا، ہم 27ویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے...
    پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار ہوم سیریز جیتنے کے بعد آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اترے گی۔ یہ سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے بھی اہم ہے، جو ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے سفر میں ایک اور سنگ میل کے طور پر اسے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2–1 کی جیت کے ساتھ کپتانی کا مضبوط آغاز کیا تھا اور اب وہ اسی بنیاد پر اپنی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید پاکستانی شائقین یہ میچ...
    نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکے کو انتخابی فالس فلیگ قرار دے دیا، بی جے پی حکومت پر انگلیاں اٹھنے لگیںبھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا: “ہر بار جب بی جے پی بحران میں آتی ہے، دہشتگردی یا بلاسٹ کا نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، فوراً پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے”کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پردیوت بوردولوی کا انکشاف: “یہ سب بہار انتخابات سے پہلے کا ایک متوقع سیاسی اقدام تھا”صحافی روی نیر نے لکھا: “بہار الیکشن کے دوران بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے، مزید ایسے دھماکوں کی...
    پاکستان اپنی وائٹ بال کرکٹ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کرے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 نومبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس 2 بجے ہوگا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی یہ سیریز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ہو رہی ہے، جہاں میزبان ٹیم نے ٹی20 اور ون ڈے دونوں سیریز 2-1 سے جیتیں۔ یہ شاہین شاہ آفریدی کے لیے ون ڈے کپتان کے طور...