2025-09-18@21:12:47 GMT
تلاش کی گنتی: 10175
«رنجیت نے»:
(نئی خبر)
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-3 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی بی/لاکٹن نیچرل ریسورسز اینڈ انرجی سمٹ 2025، 17 ستمبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 500 سے زائد مندوبین شریک ہوں گے۔یہ سمٹ اپنی نوعیت کا تیسرے ایڈیشن ہے۔ جس میں توانائی، معدنیات اور وسائل کی ترقی کے حوالے سے معلومات اور مکالمے کا اہم فورم ہے۔ اس سال سمٹ کا موضوع پاورنگ پراگریس: رِسک، ریذیلینس اور انوویشن اِن انرجی اینڈ دی ایمرجنگ ریسورس سیکٹر — پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کو اجاگر کرے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-02-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن قربانی اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، جبکہ آج بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے کھڑی رہی ہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایکشن کمیٹی اور سینئر ریذیڈنس کوہسار زون عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، یحییٰ خانزادہ، انجینئر شاہد بخاری، مختار احمد راجپوت اور دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کوہسار زون میں ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی سمیت دیگر سوسائٹی میں رہنے والے لاکھوں افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ حبیب فارم سے پینے کے پانی کی مین لائن کوہسار کوآپریٹو سوسائٹی کیلیے آرہی ہے لیکن اس میں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پولیس ٹریننگ سینٹر سمیت دیگر دیہی علاقوں کے لوگوں کو غیرقانونی طورپر کنکشن دے...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 سی میں گھر کی پہلی منزل سے نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر شواہد حاصل کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی جس کی پڑوسی نے اپنی چھت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کے والدین میں گزشتہ شب جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد...

بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کہی۔نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی...
وزیراعظم کا عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، ہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔ ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا ، ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے۔ نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاتھن نسنکا 68،...
دوحہ میں قطر کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عرب اور مسلم رہنماؤں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے کسی بھی کاوش اور امکان پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان نے کہا کہ ہم ریاست قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:۔ بلوچستان کے علاقے دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیان نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آفیسر کیپٹن وقار اور ان کے دیگر 4 ساتھی نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شہید ہوگئے واقعہ کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی...
سعودی ولی عہد سے دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات دوحہ قطر میں عرب اسلامی ممالک سربراہی ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت سے پیدا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 ستمبر 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ایران میں ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی اور تنصیبات پر حفاظتی انتظامات کی بحالی سے ملک کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کے لیے معاہدوں اور مفاہمت میں مدد ملے گی۔'آئی اے ای اے' کی جنرل کانفرنس کے 69 ویں باقاعدہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو نہایت مشکل وقت کا سامنا ہے اور عالمگیر جوہری مسائل کا پائیدار حل نکالنے کے لیے بات چیت کا کوئی متبادل نہیں۔ Tweet URL انہوں نے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں...
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، اگر ہم نے اتحاد نہیں کیا تو اسرائیل انسانیت کیخلاف اسی طرح اقدامات کرتا رہے گا، بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں اور یہ بہتر مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے صدر کی ترجمانی...
فوٹو اسکرین گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطرامیر قطر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردیں۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ...

اسرائیل کوکٹہرے میںلانااور صہیونی جارحیت روکنے کے اقدامات نہ کئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی: وزیر اعظم شہبازشریف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیر اعظم شہباز شریفنے کہاہے کہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، اسرائیلی جارحیت نے امن کے حصول کی کوششوں کو دھچکا پہنچایا۔جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت ہر پلیٹ...
دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا...
قطر میں ہونے والے عرب اسلامی ممالک کے سربراہ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور گریٹر اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں امیر قطر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اسرائیلی جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گریٹر اسرائیل ایجنڈے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اسرائیل کو نسل کشی اور جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے؛ عرب لیگ سیکریٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت خطے کو بہت چیلینجز درپیش ہیں جس سے عالمی امن کو بھی خطرہ...
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی کی رکنیت کی معطلی کی تجویز کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا...

اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے...

اسرائیلی بربریت کو اب فوری طور پر رکنا چاہیے، اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کےلئے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔ غزہ...
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے افتتاحی خطاب میں دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرلیں۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بند اور مشرق مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دیا۔ انھوں نے اسرائیلی حملے کو خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم...
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے اُسے یہ معلوم تھا کہ اسرائیل یہ حملے کرنے والا ہے، مسلم ممالک کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیئے، اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدادایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی ہے، قحط اور بھوک کے باعث ہونے والی...

وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم، شاہی عالی جاہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ یہ اجلاس 15 ستمبر 2025 کو قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔انتہائی پرعزم اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اسرائیل کی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم پاکستان...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ اس سے کوئی نہیں پوچھ سکتا، کھلی جارحیت اور جرائم پر صہیونی حکومت کو رعایت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل کی جارحیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری...
ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والے سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی پچ ہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا : قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا:عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کرناہوگا ، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔قطرکے دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔سربراہ اجلاس سے خطاب میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت...
ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں یو اے ای نے عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی شان شرفو 51، محمد زوہیب 21، آصف خان 2 اور راہول چوپڑا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ہرشت کوشک 19 اور دھروو پراشر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ عمان کی جانب سے جیتن رامنندی نے 2 جبکہ حسنین شاہ اور سمے شریواستو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، اگر اس کی ہٹ دھرمی کو نہ روکا گیا تو نہ صرف غزہ بلکہ دنیا بھر کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔ مسلمان ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قابل تحسین...
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل...
سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ خواتین...
نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حماس اب کسی کے لیے خطرہ نہیں رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ اسٹار لنک سمیت عالمی و مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں راہ ہموار ہوگئی، پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا، فکسڈ سیٹلائٹ سروس لائسنس فیس پانچ لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، لائسنس کی مدت 15 برس ہوگی، منظوری کے 18 ماہ میں سروسز فراہم کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کے لائسنس کا مسودہ جاری کر دیا ،مسودہ لائسنس سے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت ممکن ہوگی مسودہ لائسنس کے تحت کمپنیاں سیٹلائٹ سسٹمز قائم و چلانے کی مجاز ہوں گی ،فکسڈ ارتھ اسٹیشن، گیٹ وے اسٹیشن اور وی سیٹ کی اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے۔ اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے۔ مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مگر امریکہ اسلام دشمنی میں ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کررہا ہے۔انسانیت کو جنگ و جدل اور خون خرابے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں اللہ کی مرضی کا نظام قائم ہو۔ اوور سیز پاکستانی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب اور...
چین کے مشرقی شہر چِنگ ڈاؤ (صوبہ شان ڈونگ) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی نابینا بیوی کی 12 برس تک غیر معمولی محبت سے دیکھ بھال کر کے سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کے دل جیت لیے ہیں۔ لی جوشِن (39 سالہ) کی کہانی ان کی بیوی ژانگ شی ینگ کے ساتھ وابستہ ہے، جو 2008 میں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ مگر 2013 میں ژانگ کو ایک سنگین آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگئی۔ تقریباً 5 لاکھ یوان علاج پر خرچ کرنے کے باوجود جون 2014 میں وہ مکمل طور پر نابینا ہوگئیں۔ ژانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ بھی نہیں دیکھ سکتی تھیں، حتیٰ کہ اپنی بیٹی...
پٹرول پمپ پر بجلی چوری کے معاملے میں سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے ایک کارروائی میں بجلی چوری میں ملوث شکارپور بائی پاس پر سچل فیول اسٹیشن پر چھاپا مارا، جہاں فیول اسٹیشن پر میٹر بائی پاس کر کے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ملزمان 6.68 کلو واٹ لوڈ براہ راست مین سپلائی لائن سے چوری کر رہے تھے، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ کارروائی میں غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر کے شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے مجموعی طور پر 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں...
کراچی: شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔ قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین ولد احمد کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار اور اصولوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت سے ہی ہم سماجی و اقتصادی انصاف، آزادیِ اظہار، اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا سکتے ہیں، جمہوریت ہی وہ نظام ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتا ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور سیاسی، معاشی و سماجی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم ان تمام رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے سفر کو ہمیشہ مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسے رہنماؤں نے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کے مطابق بھٹو خاندان کی وراثت پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گی۔ روبینہ خالد نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی...
قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔ ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر...
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران تین بڑے ٹریفک حادثات ہوئے،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹینکرکی ٹکرسےماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز8میں کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب بلدیہ ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،حادثات میں2افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 3
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ جمہوری ادارے عوامی آواز کے محافظ ہیں۔ جمہوریت عوام کو بااختیار اور ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے۔ قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ جمہوریت محض عمل نہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔ صدر...
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے، جبکہ 1973 کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کو بااختیار بناتی ہے، ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے اور یہی نظام معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی...
15 ستمبر کو دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جمہوری استحکام میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب) جمہوریت محض ایک لفظ نہیں، یہ بہت وسیع عمل ہے جس کے مختلف درجے اورحلقے ہیں۔ سب سے پہلے دیکھنا یہ ہے کہ کیا گھر میں جمہوریت ہے؟ اسی طرح کام کی جگہ، پھر معاشرہ اور پھر ایوان ہے لہٰذا جمہوریت کے تمام درجات اور حلقوں میں جمہوری رویوں کا ہونا اور ان...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگامی عرب-اسلامی سربراہ اجلاس کے متعلق نشست سے خطاب میں قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہمیں بار بار اسرائیل کی جارحیت پر اکٹھا ہونا پڑ رہا ہے، اسرائیل عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے، قطر پر حملہ اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ اقوام متحدہ کے چارٹر بالخصوص آرٹیکل 2(4) کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قطراس وقت فلسطین میں جنگ بندی کی کوششوں میں متحرک کردار ادا کر رہا تھا، عالمی برادری اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے، اسرائیل کی بڑھتی ہوئی دراندازی اور عالمی...
سی پیک کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگجو یہاں پہنچے نہیں بلکہ پہنچائے گئے ہیں اور آج پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کو روک کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں ہے زندگی کو خطرات لاحق ہے، آج کل گھر سے نکل کر واپسی خوش قسمتی سمجھی...
ایشیا کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز) ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 128 کا ہدف دیدیا۔ شاہین آفریدی نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے ، پاکستانی بیٹرز نے مایوس کن آغاز کیا ،صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے جبکہ محمد حارث 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا نے 12 گیندوں پر صرف تین رنز بنائے۔فخر زمان 17 جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ صاحبزادہ فرحان 40 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
سماجی ہم آہنگی کا مفہوم اور عصرِ حاضر کی ضرورت سماجی ہم آہنگی (Social Harmony) سے مراد یہ ہے کہ معاشرے میں مختلف طبقات، قومیتوں، مذاہب، ثقافتوں اور نظریات رکھنے والے افراد باہمی رواداری، باعزت تعلقات اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر زندگی گزاریں۔ موجودہ دور میں دنیا انتہاء پسندی، لسانیت، فرقہ واریت اور تعصب جیسی سماجی و فکری بیماریوں کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں مذہب، بالخصوص اسلام، ایک جامع اور عالم گیر اخلاقی نظام پیش کرتا ہے جو رنگ، نسل، زبان اور مذہب کی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کو عدل، احسان اور اخوت کی دعوت دیتا ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے، مفہوم: ’’بے شک! اﷲ عدل، احسان اور قرابت داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے...
ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج کا میچ جیتنے کے لیے پُرجوش ہیں، آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ آج بھی تسلسل جاری رکھیں گے۔ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی،پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ pic.twitter.com/67X3G3i8FD — ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) September 14, 2025 واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بیٹنگ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج...
پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہیں ، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔ Post Views: 7
ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ ???????????????? ???????????? ????????????????: ???????????? ???????????????????? Fans queueing in for India Vs Pakistan at Dubai International Cricket Stadium. ⏱️: 8:00 PM ????: Dubai#AsiaCup2025 | #INDvsPAK | #AsiaCup | #IndiaVsPakistan pic.twitter.com/lYAVylros0 — All India Radio News (@airnewsalerts) September 14, 2025 ایک طرف جہاں ماہرین بھارت کو ایونٹ کا مضبوط امیدوار قرار دے رہے ہیں، وہیں پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے افتتاحی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کر کے سرخیوں کی...
کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل کو اُن کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مولوی سرور موسیٰ خیل پر سینئر سرکاری افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے، جس پر ان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، لعل جان جعفر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، سابق وزیر نے سیکریٹری کے دفتر میں نہ صرف انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ Post...
راولپنڈی: جی ٹی روڈ گوجرخان پر سرور شہید کالج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران رضا نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی عزیزہ کی تیمارداری کرنے کے بعد رامہ گاؤں چکوال روڈ جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر سرور شہید کالج گوجرخان کے قریب انکی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث وین میں سوار 6افراد جن میں پانچ شدید زخمی اور ایک معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو موقع پر...
جمہوریت عوام کی طاقت اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے, اسپیکر سردار ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر پاکستان کے جمہوری عزم، پارلیمانی استحکام اور عوامی شمولیت کے تسلسل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کی طاقت، اجتماعی دانش، اور قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اُن تمام سیاسی کارکنوں، رہنماؤں اور صحافیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جمہوریت کی بحالی اور بقا کے لیے جدوجہد کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا،...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتوار کو عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہورہا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ More than 200 Journalists, Correspondents Cover Emergency #Arab-Islamic Summit in Doha #QNA#Qatar #Doha_Summit https://t.co/PPKanZZJ46 pic.twitter.com/kOt0SQ7DD5 — Qatar News Agency (@QNAEnglish) September 14, 2025 اجلاس میں اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر غور اور آئندہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں قطری اور پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان کے مستقل نمائندہ او آئی سی فواد شیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کا...
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
پاک بھارت ٹاکرا آج، جیت کس کا مقدر بنے گی، فیصلہ ٹاس پر منحصر؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی ( آئی پی ایس) ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور تجزیے جاری ہیں۔ ایک جانب جہاں بھارت کو ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے شہ سرخیوں میں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے مجریکر نے بھی پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک...
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ...
کراچی (نیوز ڈیسک) سپر ہائی وے گڈاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تینوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت 17سالہ عبدالسلام اور 16 سالہ کے امیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہیں...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب علی پور اور سیت پور پہنچ گئیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب دن کو سیت پور کا دورہ کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پور پہنچی ہیں، سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل یقینی بنائی، ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ مریم اورنگ زیب نے متاثرین سے کہا کہ مجھے آپ کی بہن بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے ، آپ کے...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔ نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ دن کے وقت سیت پور کے دورے کے بعد وہ رات کو دوبارہ علی پور بھی پہنچیں۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا مریم اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے۔...
صدر ٹرمپ قطر پر اسرائیلی حملے سے ناخوش ہیں، نیتن یاہو سے اس معاملے پر بات ہوگی، مارکو روبیو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں جبکہ کئی ممالک بھی سخت ناراض ہیں۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہم قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو سے ملاقات میں دوحہ پر حملے سے متعلق بات ہوگی۔ صدر ٹرمپ اور مارکو روبیو نے جمعے کو قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل...
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ایک دو ہی پرفارم کریں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس دینی چاہیے، میچ کے دن ہم پِچ کے کنڈیشنز...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن مخدوم کالونی میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر موجود سات سالہ حوریان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب لانڈھی مرتضیٰ اسماعیل گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص یاسر ولد محمد ظفر زخمی ہو گیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت...
ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔ اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کل کا میچ جیتے گی۔ معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں...
سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دیت کی کم از کم رقم بڑھانے کا بل منظور کرلیا ہے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا معاملہ، سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کی صدارت سینیٹر فاروق حمید نائیک نے کی، ان کا کہنا تھا کہ دیت کی رقم میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ انسانی جان...
دنیا بھر میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر نہ صرف تمغوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے بلکہ ساکھ بھی داؤ پر لگتی ہے، لیکن اب ایک نیا اور متنازعہ قدم دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ مئی 2026 میں لاس ویگاس میں ہونے والے’’اِنہینسڈ گیمز‘‘ میںکارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کی نہ صرف اجازت ہوگی بلکہ اس کی حوصلہ افزا بھی کی جائے گی۔ یہ ایونٹ آسٹریلوی بزنس مین ’’ایرون ڈیسوزا‘‘ کا منصوبہ ہے، جن کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنے جسم پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے۔ اس منصوبے کوڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ارب پتی پیٹر تھیل کی حمایت حاصل ہے۔ ان مقابلوں میں ڈوپ ٹیسٹنگ کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔ معروف برطانوی اولمپیئن تیراک ’’بین...
کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
میانمار کے علاقےرخائن میں دو اسکولوں پر فوجی فضائی حملے میں 18 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت طلبا کی ہے۔ مقامی گروپ آراکان آرمی کے مطابق فوجی طیارے نے تھائے تھاپن گاؤں کے دو نجی ہائی اسکولوں پر بم گرائے۔ تنظیم نے حملے کا الزام میانمار کی فوج پر عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ آراکان آرمی، رخائن کی نسلی اقلیت کی خودمختاری کے لیے سرگرم ہے اور اب تک علاقے کے14 میں سے 17 ٹاؤنزپر قبضہ کر چکی ہے۔ میانمار میں2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک شدید خانہ جنگی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ اب تک 7,200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں فوج...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
کوئی شک نہیں عمران خان کی ہدایت کو کارکن مقدس سمجھتے ہیں: 9 مئی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 125 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سزا کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمر...
ٹی 20 ایشیا کپ کے 5ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش ٹاس سری لنکا
نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار زہران ممدانی کے بقول اگر منتخب ہوگیا تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو گرفتار کرلے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ میں میئر بننے کے بعد عالمی قوانین پر عمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارانٹ گرفتاری عالمی عدالت نے جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا۔ میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہر قانون پسندوں کا شہر ہے اور عالمی اداروں کے تقدس اور ان کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ نیویارک کے میئر کے...
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
عالمی شہرت یافتہ کافی "اسٹار بکس" کے کراچی کے ایک کیفے کے ساتھ ٹریڈ مارک تنازع کئی برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق کراچی کے ریسٹورینٹ ’ستار بخش کیفے‘ نے اسٹار بکس ٹریڈ مارک مقدمہ جیت لیا۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسٹار بکس کافی کی جانب سے بھی اس کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے تاہم برسوں بعد دوبارہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گیا ہے۔ ستار بخش کے بانی رضوان احمد اور عدنان یوسف کا مؤقف تھا کہ یہ کیفے 2013 میں کراچی میں نے قائم کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیفے کا نام ستار بخش رکھنے کا مقصد نقل یا جعلسازی نہیں بلکہ پیروڈی کے ذریعے طنز و مزاح پیدا...
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ ریلیز کر دی گئی۔ پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں ریلیز ہونے والی فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ اس ہلکی پھلکی رومانوی کہانی کی ریلیز کا پہلا دن کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور تھیٹر میں اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ عبیر گلال ایک دلچسپ رومانوی کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی مرضی کے خلاف زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس فلم میں وانی...
جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبہ ایکویٹیئر میں اس ہفتے 2 الگ الگ کشتی حادثات میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے۔ حکام کے مطابق پہلا حادثہ بدھ کے روز باسانکوسو علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر طلبا شامل تھے۔ جمعرات کی شام دوسرا بڑا حادثہ لوکولیلا علاقے میں پیش آیا جب تقریباً 500 مسافروں سے بھری کشتی میں آگ لگنے کے بعد وہ ڈوب گئی۔ وزارتِ انسانی امور کے مطابق حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 209 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ وزارتِ سماجی امور کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 146 افراد لاپتا ہیں۔ ریاستی میڈیا...