2025-09-18@03:39:27 GMT
تلاش کی گنتی: 228
«زلزلہ متاثرین کے لیے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے پر اتفاق کرتےہوئے ٹیلیفونک پر رابطہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا اور نیتن یاہو کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اشتعال انگیز سنگین مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے اس لیے بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے متبادل انتظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر...
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایل-2 منصوبے پر ابھی کافی کام ہونا باقی ہے جبکہ بند کی گئی ٹرین سروس کو بھی وسائل کی فراہمی کے ساتھ مرحلہ وار بحال کردیا جائے گا۔ ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئے پاکستان ریلویز کے سربراہ عامر علی بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی نااتفاقی، 36 ہزار ٹن کچرا جمع ہونے کا انکشاف ’مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہےکیونکہ سیاحت کے لیے درکار فنڈز صوبوں کے پاس ہوتے ہیں۔‘ عامر...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاروبار، ریڑھی بانوں اور دیگر متاثرین کے لیے متبادل روزگار کا انتظام کیا جائے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی اور شہری سہولتوں کے لیے ضروری ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی غریب کا روزگار نہیں چھینا جائے گا اور انسدادِ تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہر شہر میں متاثرہ افراد کے لیے متبادل انتظامات کا...

وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی...
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔...
یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو کچلنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا اور نہ ان کی آواز سے ہم آہنگ پاکستانیوں کے احساسات و جذبات ہی ختم کرسکتا ہے اور تنازعہ کشمیرکا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیری عوام کو خطے میں دیرپا امن کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل...

دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے، عمران لیاقت بھٹی
ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نواں شہر چوک ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔ کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ...

خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام جا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت...
بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے چین کے اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈرز کی حفاظت کے لیے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ تعاون اور پولیس و پیرا ملٹری فورسز کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اور اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے جنوری میں ہونے والی...
لوگوں کی ویڈیوز اکثر اس وقت وائرل ہوتی ہیں جب لوگ معاشرتی روایات یا ان کی توقعات کے برخلاف کرتے ہیں اور بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کیا۔ وائرل ویڈیو نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے جنہوں نے خاتون کے اعتماد اور خوبصورتی کی تعریف کی۔ نیہر اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو کہ...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
خواتین کھلاڑیوں کے لیے معیاری فٹ ویئر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے،علی خان ترین ali tareen WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور خواتین و گراس روٹس کرکٹ کے حامی، علی خان ترین اور ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر کیرون پولارڈنے برطانوی کرکٹ فٹ ویئر برانڈ ایم ای یو(ME+U)میں سرمایہ کاری کی ہے۔علی خان ترین ایم ای یو(ME+U)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے، جہاں ان کا تجربہ اور کرکٹ کے فروغ کا وژن برانڈ کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان جوتوں کی ہر سطح کے کرکٹ پلئیرز تک فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سرمایہ کاری...
پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔ اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعاون کے دیگر شعبوں میں پاکستان میں کوئلے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کو گوانتانامو بے میں 30 ہزار تارکین وطن کے لیے حراستی مرکز قائم کرنے کا حکم دیں گے۔ گوانتانامو بے، کیوبا، میں امریکی بحریہ کے اڈے میں پہلے سے ہی ایک تارکین وطن کی سہولت موجود ہے، جو کہ غیر ملکی دہشت گردی کے مشتبہ افراد کے لیے اعلیٰ حفاظتی امریکی جیل سے الگ ہے- یہ بھی پڑھیں: امریکا کی 22 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کا کون سا حکم عدالت میں چیلنج کردیا؟ جسے کئی دہائیوں سے مختلف مواقع پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جس میں ہیٹی اور کیوبا کے باشندوں کو سمندر سے ریسکیو کرکے وہاں گرفتار رکھنا بھی شامل ہے۔...

وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کے اراکین کا پاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد، اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند،...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔علاوہ ازیں بانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) پاکستان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتپاکستان تحریک انصافکے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کمی کے لیے گزشتہ ماہ فریقین کے درمیان مصالحتی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکومتی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان یہ بات چیت 72 سالہ عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 14 برس قید کی سزا سنانے سے قبل شروع ہوئی تھی۔ پاکستان: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو چودہ برس کی سزا پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں آخر رکاوٹ کیا ہے؟ عمران خان کے خلاف درجنوں کیسز میں سے بدعنوانی کے اس مقدمے کو سب سے بڑا کیس قرار دیا جاتا ہے جس میں عمران خان...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...

چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر...
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ ان دنوں دورہ امریکا پر موجود وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز۔ ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب...
پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔ ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔ تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔

ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ، "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ،مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں "اڑان پاکستان" منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں "اڑان پاکستان"پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے 'اڑان پاکستان' پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمیٹی کی جانب سے 'اڑان پاکستان' پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے کا عزم کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا "ہول آف دی نیشن فورم" کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا گیا ۔ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے مذاکرات میں سے...
بلو چستان میں معدنیات کے خزانے موجود ہیں جن میں کوئلے کے بڑے ذخائر بھی شامل ہیں جو صوبے کے مشرقی اضلاع میں پائے جا تے ہیں۔ یوں تو کوئلہ نکالنے کے نت نئے طریقے آچکے ہیں لیکن بلوچستان میں آج بھی صدیوں پرانے طریقے سے کوئلے کی مائننگ کا سلسلہ جا ری ہے جس کے باعث کانوں میں آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کی شام کو زہریلی گیس بھر نے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی اور 12 کان کن ملبے تلے دب گئے جن میں سے11 کی لاشیں 4 دن بعد نکال لی گئیں جبکہ ایک کے لیے ریکسیو آپریشن کا سلسلہ...
کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہیں کیے جا سکے۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 40 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وزارت داخلہ رجوع کیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔ اطلاعات ہیں کہ وصی اللہ لاکھو پڑوسی ملک ایران میں موجود ہے اور وہاں بیٹھ کر اپنا کراچی کے علاقے لیاری میں اپنا...