2025-05-18@00:53:49 GMT
تلاش کی گنتی: 4306

«پاکستان میں رقم بھیجنے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ کے امور ،ریلیف اور  ممکنہ ٹیکسیشن اقدامات کے لئے بات چیت کا آغاز آج سے متوقع ہے ،ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے وفد کی آمد مئی کو شیڈول ہے اور  اس کی اسلام آباد میں آمد کے ساتھ ہی بات چیت شروع ہو جائے گی جو اس ہفتہ کے اختتام تک جاری رہے گی ،وزارت خزانہ پہلے ہی ریلیف اور ریونیو اقدامات کی تجاویز پر کام کر چکی ہے ، جس پر آئی ایم ایف کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ٹیکس ادا کرنے یا ٹیکس نہ دینے والوں کو نیٹ مین لانے کے لئے پلان  تیار کیا گیا ہے ،اس پر...
    واشنگٹن/نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ٹرمپ نے سعودی عرب میں منعقدہ یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “اگر بھارت اور پاکستان لڑائی بند کر دیں، تو ہم ان کے ساتھ تجارت کریں گے۔ اگر نہیں، تو تجارت بھی نہیں ہوگی۔” صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ: “ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے لڑائی بند کی جائے۔” ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی میں “اہم کردار” ادا کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا...
    اسلام آباد: کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا ہے۔ مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی سیاسی، عسکری اور سفارتی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو جس عزم اور مؤثر انداز سے اجاگر کیا، اس نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ حالیہ تنازعے کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز  کے ایس ای 100انڈکس 1278پوائنٹس کے اضافے سے118,575پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 462پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 30انڈیکس36ہزار  301پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈکس 72ہزار  310پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار307پوائنٹس ہو گیا۔  188ارب  62کروڑ  73لاکھ  48ہزار  173روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 14205 ارب 14 کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار  344روپے ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں 10پیسے بڑھ کر ڈالر 281.90 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 19پیسے کے اضافے سے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...
     لاہور (نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جشن کا سماں تھا۔ طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اورننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا۔ ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے۔ طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔...
    اسلام ٹائمز: سلام ہو شہید سلیمانی پر، جنہوں نے اپنی جان کو راہ آزادی القدس میں قربان کیا اور مقاومت و مزاحمت کا پرچم جھکنے نہیں دیا۔ پاکستان کی غیور ملت بالخصوص جوانان ان شاء اللہ ولی امر المسلمین رہبر معظم سید علی الحسینی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق اسرائیل کے جلد خاتمے کی نوید کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی رہبری میں جلد القدس شریف میں نماز شکرانہ ادا کرنے کیلئے امیدوار ہے۔ بس اہل فلسطین کی غیور ملت سے یہی کہیں گے کہ۔۔ اک ذرا صبر کی جبر کے دن تھوڑے ہیں۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر ارض مقدس فلسطین سرزمین انبیاء و صلحاء ہے، جس پر صیہونی فکر و فلسفہ کے حامل یہودی...
    پاکستان کے آئندہ مالی سال2025-26  کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے حکومت  اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج  سے شروع ہورہا ہے۔ جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز  اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج  سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔  سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف مشن منگل کی بجائے اب ویک اینڈ پر...
    ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔  ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا  ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت تعلقات پر اپنی “ثالثی پالیسی” کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کو فوجی کشیدگی ختم کرنے کی صورت میں تجارتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان اپنی لڑائی بند کریں تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، لیکن لڑائی جاری رہی تو تجارت ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ پہلے یہ لڑائی بند کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہم انہیں...
    پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ‼️ Big Breaking!!! Wing Commander Vyomika Singh Latest Victim of Bajrang Dal’s Hooliganism ‼️Family of Wing Commander Vyomika Singh who was forced to act as spokesperson of...
    چند ہفتے قبل بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ کورس میں گفتگو کے لیے گیا، تو معلوم ہوا کہ وہاں ملازمین کو اس ماہ بھی بس ’چوتھائی تنخواہ‘ ہی دی گئی ہے۔ یہ بحران کسی ایک یونیورسٹی کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ تقریباً تمام یونیورسٹیاں اس کا سامنا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار، وفاقی اور صوبائی سرکاری جامعات میں بدانتظامی کے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ 24 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔  اب چونکہ اس فیصلے کو 6 مہینے سے زائد ہوچکے ہیں، تو دیکھنا چاہیے کہ اس فیصلے پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے اور عمل درآمد نہ کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے...
    پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر بھارت پر کیے گئے کامیاب سائبر حملے کے بعد، ملکی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک نئی امید کی کرن نمودار ہوئی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف سائبر دفاع مضبوط ہوگا بلکہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ حبیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت پر کیے گئے کامیاب سائبر حملے کے بعد پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کو سیزفائر کے بعد 3 اہم فوائد حاصل ہوں گے۔ سب سے پہلے، سائبر سیکیورٹی کے شعبے کی اہمیت...
    ماجرا / محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی شرمناک شکست کے بنیادی دھاگے تاریخ کے گچھوں میں لپٹے ہوئے ہیں، تاریخ کا بنیادی فہم درحقیقت وہ اداراک فراہم کرے گا، جس کے ذریعے ہم بھارت کی” دشمنی” کی گہرائی کو ہی نہیں سمجھ سکیں گے بلکہ اس امر کو بھی جان سکیں گے کہ بھارت کے سامنے کسی لڑائی کو جیت لینے سے وہ ہمارے خلاف برپا بڑی جنگ سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ ذرا ٹہر جائیے!حضرت عیسیٰ سے سات سو سال قبل پیدا ہونے والے چینی ملٹری جنرل سُن تزو کی پچاس صفحات پر مشتمل کتاب ”ڈی آرٹ آف وار” کے ابتدائی اوراق الٹتے ہیں۔ سُن تزو کی پہلی تاکید یہ ہے کہ ہزار جنگوں...
    اسلام آباد: آئندہ مالی سال2025-26  کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز  اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج (بدھ) سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔  مزید پڑھیں: بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم...
    اسلام آباد: بھارت پاکستان میں دہشتگرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے،بھارتی سر پرستی کا ثبوت بھارتی میڈیا، مودی اور وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہوتے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کیلیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ ا سلم اچھو بھارت گیا۔ اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہاہے کہ بی ایل...
    سلام ہے پاک افواج کے ان افسروں اور جوانوں کو، جن کی وجہ سے قوم کا کھویا ہوا وقار بحال ہوا ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کی فتحِ مبین پر مسرّت وافتخار سے سرشار ہوئے ہیں۔ 1998میں جب پاکستان ایٹمی قوّت بنا تو عرب شیوخ چالیس چالیس فٹ لمبی کاروں سے اتر کر پاکستانی مزدوروں سے گلے ملتے رہے۔ اب بھی وہی صورتِ حال ہوگی۔ امریکا ہو، یورپ ہو یا عرب ممالک۔ پاکستانیوں کو دیکھ کر سب کی نظریں پہلے حیرت سے اٹھیں گی اور پھر عزّت اور احترام میں جھک جائیں گی۔ ہندوستان کے خلاف تین دنوں کی جنگ میں جو کچھ ہوا وہ ایک معجزہ ہے، ٹیکنالوجی کے درجنوں ماہرین سے بات ہوچکی ہے...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت بھارت میں شدید دباؤ میں ہیں۔ سیز فائر کے بھی دو دن بعد انھوں نے بالا ٓخر قوم سے خطاب کر دیا ہے۔ نریندر مودی پہلگام کے واقعہ کے بعد تو بہت تقریریں کر رہے تھے۔ لیکن لڑائی شروع ہونے کے بعد سے وہ خاموش تھے۔ وہ اجلا س پر اجلاس کر رہے تھے۔ بار بار اپنے سروسز چیف سے مل رہے تھے۔ لیکن خاموش تھے۔وہ بات نہیں کر رہے تھے۔ مودی کی خاموشی ان کے لیے سیاسی مشکلات پیدا کر رہی تھی۔ ان کے سیاسی مخالفین ان کی خاموشی کو ان کی ہار کا اقرار قرار دے رہے تھے۔ اسی لیے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا بھارت کے...
    برصغیر کی سرزمین صدیوں سے مختلف تہذیبوں کی آماجگاہ رہی ہے، اس نے مختلف حملہ آور بھی دیکھے ہیں اور حکمران بھی۔برصغیر میں اگر گنگا جمنی تہذیب نے جنم لیا توسپت سندھو کی تہذیب چلی آرہی ہے۔ صوفیائے کرام نے بھی امن کے چراغ جلائے اور مشترکہ وراثت نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جہاں ہندو، بودھ ، جین ، سکھ، عیسائی اور مسلمان اکٹھے رہتے رہے ہیں۔ پھر مسلمان یہ جان گئے کہ ہندوؤں کے ساتھ ان کا مستقل اکٹھے رہنا ممکن نہیں ۔ ایک علیحدہ مسلم ریاست کا تصور انھی تضادات کو دیکھتے ہوئے پیدا ہوا اور یوں 1947 کی تاریخ نے خود کو خون سے رقم کیا، تقسیم محض زمین کا بٹوارہ نہ تھا بلکہ یہ متصادم...
    پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن ’’ بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوگئے، بھارتی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، یہ جنگ کا دور نہیں، تاہم یہ دہشت گردی کا دور بھی نہیں۔  جنگ بندی بھارت اور پاکستان کے لیے امید کا ایک لمحہ ہے، جو سفارت کاری...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اینکر و تجزیہ کار  شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا ءمیں بلند نہیں کیا۔پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر  جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا ۔  انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا ۔ پروگرام میں  امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر...
     ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے، دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسےوقت میں یہ بیان غلط معلومات اور  سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔ ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان...
    سٹی 42: بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو طلب کیا سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر دفتر خارجہ پہنچے, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار شنکر کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش بھی تھمایا گیا ،اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیاگیا,  کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جا...
    پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جھگڑا چھوڑ کر تجارت کریں، وہ نیوکلیئر میزائلوں کی ٹریڈ کے بجائے وہ ٹریڈ کریں جو ان کو خوبصورت بنائے، دونوں ملکوں کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، بڑھتے ہوئے تنازع کو رکوادیا۔سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ختم کرائی، میں نے کہا دوستوں آ ایک ڈیل کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طیاروں اور تنصیبات کو تباہ کر کے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی...
    ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا، ہمت ہے تو فاشسٹ مودی پاکستان پر دوبارہ حملےکا شوق پورا کر لے، پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ مودی کے خطاب سے لگتا ہے کہ انہیں ابھی تک مکمل چین نہیں آیا۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ مودی فالس فلیگ آپریشن کرکے کا ملبہ پاکستان پر ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطاب سے لگتا...
    بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
    بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔ برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔
    سٹی 42: بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اہلکار کو 24گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہےبھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا,  سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع ہوچکا ہے ،جلد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔ بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخوبی استعمال کیا۔ جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔ پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی...
    انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے لیے اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا ہے۔ صدر اردوان نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف دیا۔   صدر رجب طیب اردوان نے کہا دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، ان سے اہم گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ترک صدر اردوان نے پاکستان کو مشورہ دیتے...
    کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔ تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف...
    لاہور: پاک فوج نے ایک انتہائی خطرناک اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس حملہ آور ڈرون کو جیم کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ یہ ڈرون پولینڈ کا تیار کردہ WARMATE 5.0 ماڈل ہے، جو دنیا بھر میں حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے ساتھ پانچ کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون دراصل ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جن کی اسٹرٹیجک اہمیت ہو، جیسے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، فضائی دفاعی نظام، اور دشمن کے اہم ٹھکانے۔ بھارت کی جانب سے ایسے خطرناک ڈرونز کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر براہ راست حملے کی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے...
    نئی دہلی:بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔ Post Views: 6
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی، پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔  نوشکی میں بے گناہ 4  اینکر ڈرائیور قتل ،وزیراعلی پنجاب مریم...
    پاک بھارت جنگ کے دوران رافیل کی ساکھ زمین بوس اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز 9.48 فیصد گرنے کے بعد کمپنی کی کھو چکی عزت کی سست رفتار بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ جے 10-سی طیارے بنانے والی چینگڈو ایوِکس بھی اچانک آسمان پر پہنچنے کے بعد واپس اپنی جگہ آرہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ یورپی دفاعی صنعت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ فرانس کی مشہور دفاعی کمپنی ”ڈسالٹ ایوی ایشن“ (Dassault Aviation) — جس نے بھارتی فضائیہ کو جدید رافیل لڑاکا طیارے فراہم کئے— اس کے شیئرز گزشتہ پانچ دنوں میں یورپی اسٹاک مارکیٹس میں 9.48 فیصد گر چکے ہیں۔ اس زوال کی بنیادی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی اس وقت انتقام کی آگ میں جل رہا ہوگا، آپ نے الرٹ رہنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، اور کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں واضح رہے کہ آج عمران خان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ علیمہ...
    کیا چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے فراہم کرنے جارہاہے؟اس اطلاع نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں۔ پاک چین دفاعی تعاون کی اعلیٰ مثال حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی طیاروں نے فرانسیسی رافیل ودیگر طیاروں کوخاک چٹادی تھی۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ چین پاکستان کو فوری طور پر جے 35 ففتھ جنریشن جنگی طیارے دینے والاہے۔یہ خبرعین اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان اوربھارت کے درمیان امریکی مداخلت پر سیز فائر ہوچکا اور آنے والے دنوں میں ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پرپہنچنے والے ہیں۔چینی نشریاتی ادارے نے پاکستان اور چین کے درمیان جے 35 ففتھ جنریشن  طیاروں کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے خاص طور پر امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔(جاری ہے) چوہدری شجاعت حسین نے امریکی صدر کی سیزفائر میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے ۔چودھری شجاعت...
    بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے تاکہ قوم میں یک جہتی ہو، عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی ممکن ہو۔بانی سے ملاقات کے لیے جانے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے بہنوں کو ملاقات کی اجازت ملی، امید ہے ان کی ملاقات ہوجائے گی بہنوں کی ملاقات ہونا ضروری تھی، 6وکلا کے نام دیئے تھے، ظہیر عباس چوہدری اور سلمان صفدر اندر...
    صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے جس کا ثبوت بھارتی میڈیا، نریندر مودی اور وزیر دفاع کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو طبی علاج کی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016 میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سرغنہ اسلم اچھو بھارت گیا، اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے اہلکاروں سے ملاقات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ہمارے خلاف کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پتہ چلناچاہیے مودی انٹرنیشنل دہشتگرد ہے، پاکستان،امریکا اور کینیڈا میں بھی بھارتی دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آنے چاہئیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، دشمن کےخلاف پوری قوم متحد ہے، مودی کے دن گنے جاچکے ،فیصلہ اب بھارتی عوام نے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی بات تو خود ٹرمپ...
    بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکاروں کے اکانٹس تک رسائی محدود کی گئی اور اب مختلف بھارتی میوزک کمپنیوں نے فلمی البمز کے سرورق سے پاکستانی اداکاراں کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی فنکاروں نے حالیہ کشیدہ حالات کے دوران جنگ کی مخالفت اور امن کی حمایت کا پیغام دیا تھا۔ تاہم، بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان بیانات کو ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تبصرے شروع کر دیے۔پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کے درمیان لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ہرش نے ایک متنازع...
    پاکستان اور بھارت کے دوران ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اختتام پاکستان کی فتح پر ہوا ہے، جس کے بعد چین کے جنگی ہتھیاروں کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوگیا، کیوں کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے دوران چینی ساختہ J10C جنگی جہاز کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی جہاز تباہ کردیے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں، جو فرانسیسی کمپنی نے تیار کیے تھے، اور اس واقعہ کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے غیر ملکی میڈیا رپورٹسں میں بتایا گیا ہے کہ رافیل...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام کا واقعہ ہوا تو بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل داغ دیے جس میں پاکستان کے کئی شہری شہید ہوئے۔ اگلے روز  انڈیا نے لاہور، اوکاڑہ ،راولپنڈی سمیت دیگر شہروں پر ڈرون حملے کر دیے۔ انہی حملوں کے دوران نواز شریف وزیر اعظم کی طرف سے بلائی جانے والی قومی سلامتی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم ہاؤس گئے ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف اس جنگی صورتحال میں ذرا بھی پریشان نہیں تھے، جب نور ائیر بیس پر حملہ ہوا تو اس وقت نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس...
    معرکہ حق،بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے، بھارت پاکستان میں دہشت گرد گروپوں اور کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات اور بھارتی میڈیا خبروں میں دہشتگردوں کی سرپرستی کا ثبوت سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کے لیے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشت گردوں کو علاج کی سہولتیں بھی مہیا کی جاتی ہیں...
    پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو اس صدی کی عظیم فتح ملی۔ کل تک دنیا سوچ رہی تھی اور اس ایوان میں بھی خیالات ابھرے کہ ہم کسی سے کمتر ہیں۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کی ساری سیاسی قوتوں نے اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔ افواج پاکستان، سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی دلائی، بھارت نہیں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا، کشمیر ہمارا کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے تین دن جارحیت کی، جواب میں ہم نے طیارے گرائے، ڈرون گرائے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مدد کی، دوست ممالک نے بھی آواز اٹھائی، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا  پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری...
    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت اور پاکستان دونوں میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا بھارت میں 8 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بلاک کیے گئے جبکہ پاکستان میں بھی متعدد یوٹیوبرز کے اکاؤنٹ منفی پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیے گئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے 7 مئی کو 16 بھارتی یوٹیوب چینل، 31 یوٹیوب ویڈیو لنک اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے عناصر کے خلاف پاکستان کے ریاستی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔ مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ  شعیب...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیزفائر ہوگیا ہے اب ملک میں بھی سیاسی سیزفائر کی ضرورت ہے، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھا جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات بہت ضروری تھی، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں مل چکا ہے۔ قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پہلی بار دنیا میں کسی مسلمان ملک نے اپنا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا۔ بھارت نے خود...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت کو افواج پاکستان سے جتنی مار پڑچکی ہے اس کے بعد دوبارہ وہ پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو پہلے سے زیادہ مار پڑے گی، بھارت سے کشیدگی کے دوران پوری قوم متحد تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں...
    وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وزیراعظم نے خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا اور شہداء کئ بلندی درجات اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پیکیج کا اعلان کیا...
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد ائیر فیلڈ کو تباہ کیا جس کے بعد بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ انہوں نے پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا پر پاکستانی پائلٹ کی جو تصویر دکھائی گئی وہ اصل میں کسی پاکستانی پائلٹ کی نہیں بلکہ اپنی انوکھی گلوکاری سے شہرت پانے والے پاکتسانی گلوکار چاہت فتح علی خان کی تھی۔ انڈین میڈیا کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پاکستانی صارفین اس کا مذاق بناتے نظر آئے کہ یہ تو کمال ہو گیا کہ انڈیا نے ہمارا پائلٹ چاہت فتح علی خان پکڑ لیا ہے۔ انڈیا نے ھمارا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ''مسلح افواج نے حال ہی میں جو بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے کیے، ان میں عام خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ ’’اس سنگین جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 'آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے۔‘‘ کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت کے حملوں میں 40 شہریوں...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )بھارت کو پاکستان کی جانب سے حملے کا خوف برقرار ہے، جس کے پیش نظر بھارتی ائیرلائن انڈیگو اور ایئر انڈیا نے شمالی اور مغربی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنی پروازیں معطل کردیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اور ان شہروں سے آنے والی تمام پروازیں ہفتہ کی رات 12بجے تک منسوخ کر دی ہیں.(جاری ہے) ائیرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے آپ کا سفر متاثر ہوسکتا ہے جس کے لیے انتظامیہ معذرت خواہ ہے رپورٹ میںایئر انڈیا نے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال...
    برسبین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حال ہی میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کے لئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مقامی کھیلوں کی دنیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، یہ ایونٹ شہر کے متعدد حلقوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور زندگی بھر کی یادیں بنانے کا موقع تھا۔ تفصیلات کے مطابق دوڑ کا آغاز صبح سویرے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں کھلاڑی اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوڑ میں مختلف کیٹیگریز کے شرکاء نے اپنی فٹنس کے جوہر دکھائے۔ بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے بعد کرکٹ کے...
    مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی پرپارلیمنٹ کے اندراور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ مودی کے دن گنے جاچکے۔ فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے مں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونی چاہیے۔ تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تومعاہدہ کی شقوں کےمطابق...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رجوع کیا۔اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرتا رہا، ہم امن چاہتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ خفیہ کمانڈ سینٹر سے پاکستانی ایئر چیف نے خود تاریخی فضائی جوابی کارروائی کی ہدایات دیںاسلام آباد انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھی...
      معرکہ حق قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،کوئی خود مختاری چیلنج کرنے کی غلط فہمی میں نہ رہے ورنہ ہمہ گیر ،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی...
    گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی زیر ہوئے مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی کافوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفیٰ اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا۔ دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی نے امریکا کے پاؤں پکڑے ۔ شیوسینا نے جس کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کی صبح کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔(جاری ہے) بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 269 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 567 پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔(جاری ہے) شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے، اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر حملہ...
    — فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود آج تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری کو بند کردیا گیا تھا۔ جنگ بندی کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری بندجنگ بندی کے باوجود بھارت کی طرف سے کرتار پور راہ داری ابھی تک بند ہے۔ اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔دوسری جانب کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔سکھ برادری کرتارپور میں...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہواتاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے...
    عبدالرحمٰن پیشاوری تو عقل وخرد سے ماوریٰ دیارِ عشق وجنوں کا باشندہ تھا۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں مال ودولتِ دُنیا اور رشتہ وپیوند کے بُتانِ وہم وگماں کو توڑ کر ملّت میں گُم ہوگیا۔ پشاور سے علی گڑھ اور علی گڑھ سے قسطنطنیہ تک، عشق کی ایک ہی جست نے سارا قصّہ تمام کردیا۔ بھرپور جوانی کے تیرہ برس ترک بھائیوں کی نذر کرنے کے بعد، قسطنطنیہ کی ایک گلی کو اپنے لہو سے سیراب کرتا ہوا، اُسی کی خاک اوڑھ کر ہمیشہ کی نیند سوگیا۔ شاید اُس کی ایک مجبوری بھی تھی۔ اُس کا کوئی وطن تھا نہ آزاد سرزمین جہاں وہ آزادی کے احساس سے سرشار، بھرپور سانس لے سکتا۔ سو اُس نے ہند کو خیرباد کہا...
    بھارتی پائلٹس اور ایروناٹیکل انجینئرز کی نااہلی نے پہلے روس کے سخوئی اور مگ طیاروں کی عالمی مارکیٹ کا بھٹہ بٹھایا، اور اب ان کی نااہلی، ہڈ حرامی اور نحوست کے سائے فرانس کے اسٹیٹ آف دی آرٹ لڑاکا طیارے رافیل پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ حالیہ پاک بھارت جھڑپوں میں جے 10سی نے رافیل کو ایسے خاک چٹائی جیسے شیرنی ہرن کو اپنے پنجوں میں دبوچ لیتی ہے۔ بھارتی فضائیہ، جو کبھی رافیل کو اپنی فضائی طاقت کا محور قرار دے رہی تھی، اب اسے اپنی سب سے بڑی رسوائی قرار دینے پر مجبور ہو چکی ہے۔رافیل کی یہ ناکامی نہ صرف بھارتی فضائیہ کی کمزور منصوبہ بندی کو عیاں کرتی ہے بلکہ فرانس کے عسکری ساز و...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) کچھ عرصہ پہلے تک پاکستانی فوج کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سیاست میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے فوجی جرنیلوں پر گزشتہ سال کے عام انتخابات میں جوڑ توڑ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر عمران خان کو قید کرنے میں ان کے کردار کے لیے مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ فوج اس الزام سے انکار کرتی رہی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی کراچی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ماہ قبل...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ پیارے پاکستانیوں! جب میں یہ خط کوٹ لکھپت جیل کی قید سے لکھ رہا ہوں جہاں میں قید ہوں لیکن میری روح پاکستان سے وفاداری میں غیر متزلزل اور اٹل ہے، گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے ایک بار پھر دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارت بغیر ثبوت اور جواز کے غیر مصدقہ دعوؤں کی آڑ میں اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے...
    اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے بھارت کے خلاف  شاندار تاریخ رقم کردی ہے اور اس کا اثر بیرون ملک بھی دیکھا گیا ، امریکی سرمایہ کاری سمٹ میں بھی پاکستانیوں کا شاندار استقبال کیاگیا اور لوگ مبارکبادیں دیتے رہے کہ پہلی مرتبہ کسی مسلمان ملک نے غیرمسلموں کو دھول چٹائی ہے ۔ واٹر ریسورسز کے ماہرظفر اقبال وٹو نے بتایاکہ "امریکی سمٹ میں شرکت کے وقت تک ہم ایک عام پاکستانی وفد کے طورپرتھے جن کاشاید کوئی خاص نوٹس نہ لیتا تاہم پاکستانی شاہینوں کے کارنامے کے بعد ہمیں کانفرنس میں بڑی خاص اہمیت مل رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سمٹ میں پوری دُنیا سے تقریباً 5,000 لوگ شریک ہیں اور امریکہ کی اپنی 50 ریاستوں کے حکام...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات،گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات اور گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز نوشہرہ، سوات، مانسہرہ...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے...
    پاکستان کیخلاف جنگ میں بدترین تاریخی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزول ووڈ کو اپنے پروپیگنڈے کا حصہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے نام سے منسوب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتیوں نے اپنی فوج کی تعریفوں کے پُل باندھوادیے۔ بھارتیوں نے ہیزل ووڈ کی جعلی ٹوئٹ کو پاکستان مخالف جارحیت کیلئے استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر کے مینیجر نیل میکسویل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، بہرحال وہ اپنے نام کے اس جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے آگاہ ہیں اور...
    اسکرین گریب  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔زیرِ گردش ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں چینی اور پاکستانی فوجیوں کے چہرے پر خوشی اور ہنسی دیدنی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح...
    پاکستان کے مقبول ترین گلوگار ابرارالحق نے بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی گانا جاری کر دیا۔ اس گانے کے بول میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر وقت جنگ کے لیے اور دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گانے میں ابرار الحق نے دشمن کو چائے پیش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ حوصلہ افزا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے۔ ابرار الحق نے گانے کی ویڈیو ابھی تک جاری نہیں کی۔ مداح اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔ تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی تکمیل کا اعلان کر دیا گیا جب کہ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کارروائیوں  کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 10 مئی 2025ء کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں کیا گیا، جو...
    اسلام آباد+ سیالکوٹ+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص نے بھارتی میڈیا کو ہوش و حواس سے بیگانہ کر دیا، گودی میڈیا کے ارنب گوسوامی پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے لگے۔ جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے سوال کیا تم صحافی ہو یا دہشت گرد؟ پاکستانیوں کو دھمکی کیسے دے سکتے ہو؟ حامد میر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ترجمان ٹی وی چینل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے نہ صرف جنگی محاذ پر جیتا ہے بلکہ سفارتی اور صحافتی میدان میں بھی جیت چکا ہے، کیونکہ بھارتی عوام تو اپنے  میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر برا بھلا کہہ رہی ہے۔ اکراس دی بورڈ فائر...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط منگل کو حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری جمعے کے روز دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے 1.4 ارب ڈالرز بھی منظور کرلیے ہیں۔ یہ بھی...
    7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
    پاکستان نے 10 مئی 2025کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا‘ یہ ریکارڈ اب کیس اسٹڈی بن چکا ہے اور یہ دنیا بھر کی ملٹری اکیڈمیز میں جنرل عاصم منیر اور ائیرچیف مارشل ظہیر بابر سندھو کے نام سے پڑھائی جائے گی‘ پاکستان نے 10مئی کی صبح ایک گھنٹے میں کیا کمال کیا ہمیں یہ جاننے کے لیے 27 ستمبر 1925 میں جانا پڑے گا اور اس سے بھی پہلے ہمیں ناگ پور کے ڈاکٹر کیشو بلی رام ہیڈگیوار(Keshav Baliram Hedgewar) کو کھوجنا پڑے گا‘ ان دونوں کا10 مئی کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ یہ سو سال پرانی داستان ہے‘ پہلی جنگ عظیم کے بعد اٹلی میں فاشزم کی تحریک شروع ہوئی اور یہ تیزی سے پورے یورپ میں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو گیا ہے۔ سیز فائرکا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم جس میں سیکریٹری خارجہ اور نائب صدر شامل ہیں وہ بھی اس سیز فائزکا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ لیکن سب جاننا چاہتے ہیں کہ اس سیز فائر کی کہانی کیا ہے۔ عجیب صورتحال ہے کہ بھارت کہتا ہے کہ اس نے تو امریکیوں کو سیز فائر کے لیے کہا ہی نہیں۔ اس نے تو امریکیوں سے بات ہی نہیں کی ہے۔ جب کہ پاکستان کہتا ہے کہ اس نے سیز فائر کی کوئی درخواست بھارت کو نہیں کی ہے۔ اس لیے سیز فائر کی کہانی ایسی ہے کہ یہ سیز فائر ہے بھی اور...
    امریکا کی مداخلت کے سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے جو یقیناً ان دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ خطے سمیت عالمی سیاست کے لیے اچھی خبر ہے۔ اگر کچھ اور دن جنگ جاری رہتی تو اس کے خطرناک رجحانات سامنے آتے جو دونوں ملکوں سمیت عالمی دنیا اور خطے کے لیے نئی مشکلات کو پیدا کرنے کا سبب بن سکتے تھے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی کوشش نے پاکستان و بھارت یعنی ایٹمی ممالک کو ایک بڑے جنگی بحران سے نکلنے میں مدد دی ہے۔ویسے بھی جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں اور یہ عمل حالات کو نہ صرف بگاڑنے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں ریاستیں...
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خاتمے پر ایک اہم اور خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی۔  صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا، امریکی صدر ڈونلڈ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو  امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر  ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'نقطہ نظر ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی  کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں  وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور  کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ...