2025-07-03@19:06:52 GMT
تلاش کی گنتی: 5639

«پاکستان میں رقم بھیجنے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24گھنٹوں کیلئے چل رہا تھا، جب مجھےکال آئی کی بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر ا ٓ گیا،مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی ،ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کااعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 19مئی کا دورہ چین دوطرفہ تھا، چین سے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیررسمی تھیں،جب آپ جاتے ہیں تو تمام چیزوں پر تبادلہ خیال ہوتا ہے، جانے سے پہلے چین نے...
    پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ تہران میں ای سی او کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے خطے پر مثبت اثرات ہونگے، پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران اور قازقستان کے وزراء نے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات...
    بھارت نے 15 اگست 1947 ء کو آزادی حاصل کرنے کے بعد سے باقاعدگی سے انتخابات منعقد کیے ہیں تاہم جب ہم بھارت کی انتخابی تاریخ کا تنقیدی جائزہ لیتے ہیں تو ایک تشویشناک رجحان سامنے آتاہے۔ خارجی خطرات خصوصاً پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو جان بوجھ کر ہوادیناتاکہ قوم پرستی کےجذبات کو ابھار کر ووٹ حاصل کیےجاسکیں۔یہ انتخابی حکمت عملی نہ صرف بھارت کےسیاسی نتائج پراثراندازہوئی ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے امن کو بھی مسلسل عدم استحکام سے دوچارکیا ہے۔بھارت کےپہلے عام انتخابات 25 اکتوبر1951ء سے 21 فروری 1952ء تک ہوئے، جو وزیرِاعظم جواہر لعل نہرو کی قیادت میں منعقد ہوئے۔یہ ایک نئی آزاد، نوآبادیاتی اور اکثریتی طور پرناخواندہ قوم کےلیےایک عظیم جمہوری کارنامہ تھا۔ اگرچہ ابتدائی دہائیوں میں...
    مئی 2025ء کی پاک بھارت جنگ کے پس و پیش کا باریک بینی پر مبنی جائزہ بتاتا ہے کہ اس جنگ کو بھی اسلحہ بیچنے کے لیے دونوں ملکوں پر مسلط کیا گیا۔ پاک بھارت کی اس جنگ میں یہ فلسفہ غلط ثابت ہو گیا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ایٹم بم ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ بھارتی پنجاب کے براہموس میزائل ڈپو پرخطرناک ریڈی ایشن کو رپورٹ کیاگیا، جبکہ پاکستان سرگودھا میں کیرانہ کی پہاڑیوں کے گردونواح میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے پیدا ہونےوالےاسی طرح کےاثرات کو نمایاں کوریج دی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد ’’حالیہ تنائو‘‘،جنگ بندی کے باوجود دونوں...
    پاکستان سے جنگ میں بدترین  شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے نمٹنے میں ضائع ہو گیا، جس کے باعث جنگی حکمت عملی اور ریئل ٹائم آپریشنل کارکردگی ناکام رہی۔ جنرل انیل چوہان کے اس بیان نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جن میں وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی اور ریئل ٹائم انٹیگریشن کی حامل افواج قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا ٹی 20 ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جو اس وقت بھارت کی مبینہ ’’یکطرفہ جارحیت‘‘ کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات کے حصے کے طور پر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے یہ بات منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک، بھارت کشیدگی: پاکستانی اعلیٰ اختیاراتی وفد غیرملکی دورے پر پاکستانی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی اور بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی...
    راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی   جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے  کی لڑائی میں  مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔  برطانوی نشریاتی ادارے  (  بی بی سی)   کو انٹرویو میں  اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں،جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے...
    لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اتنی بری ہوئی ہے کہ وہ چاروں شانے چت ہو چکا ہے، تنہائی بھی ہے، رسوائی بھی ہے اور ایک اندھیرے میں کھڑا ہو گیا ہے بھارت، اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرے، جو لوگ جنگ سے پہلے اس کے ساتھ تھے وہ بھی اس کے ساتھ نہیں ہیں، دنیا طاقت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، دنیا نے دیکھ لیا کہ طاقت پاکستان کے پاس ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کے جو خواب چکنا چور ہوئے ہیں اس میں ایک خواب دنیا کی ایک سپر پاور بننے کا بھی تھا. تجزیہ کار...
    پاکستان کے قیام، اس کی ضرورت اور اہمیّت کا ادراک رکھنے والے ایک طالب علم کی حیثیّت سے میرے لیے یہ بات باعثِ مسرّت ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بانیانِ پاکستان کے افکار ونظریات پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ اور دو قومی نظریّہ، جو مسلم ملّت کی سات سو سالہ تاریخ کے سب سے بڑے شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے پیش کیا اور جو تحریکِ پاکستان کی اساس قرار پایا اور جس کی بنیاد پر قائداعظمؒ نے ایک تاریخی تحریک چلا کر مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، وہ اُس سے نہ صرف غیر متزلزل وابستگی رکھتے ہیں بلکہ بڑے جرات مندانہ انداز میں اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ یہ بات بھی باعثِ...
    پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی سفارتی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر اہم عالمی دارالحکومتوں میں اعلیٰ سطح کے کثیر جماعتی وفود روانہ کر دیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے نیویارک پہنچ کر اقوام متحدہ میں چین، روس سمیت کئی ممالک کے نمایندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے جموں وکشمیر کے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔ چیئرمین پی پی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے انتظام سے آگے بڑھ کر ان کے مستقل حل کی طرف قدم بڑھائے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن ہوسکے۔ حالیہ پاک بھارت عسکری تصادم کے بعد دونوں ملکوں میں...
    پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں...
    پاکستانی وفد کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو کی امن کو تباہ کرنے اور نفرت کو فروغ دینے کی پالیسی ایک جیسی ہے جبکہ دونوں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مجرم ہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے ہورہے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میری والدہ بھی دہشت گردی میں شہید ہوئیں۔ بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ان...
    پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو اب 24 جون 2025 کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک مؤثر رہے گی۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) 24 مئی کو ختم ہونا تھا، تاہم دونوں ملکوں نے باہمی طور پر یہ بندش برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنی فضائی حدود سال بھر کے لیے بند رکھی تو ایئر انڈیا کو تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔ حکومت نے تمام ایئرلائنز سے کہا ہے...
    بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے آغاز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے نام خط بھی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے کیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ معاون خصوصی نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں مالیاتی پائیداری کو مضبوط بنانے اور عوامی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی۔فلپائن میں قائم مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بہتر وسائل کی وصولی اور استعمال میں اصلاحات کے پروگرام کے دوسرے ذیلی مرحلے میں 30 کروڑ ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض شامل ہے، اور اے ڈی بی کی طرف سے پہلی مرتبہ پالیسی پر مبنی ضمانت دی جا رہی ہے، جو 50 کروڑ ڈالر تک ہوگی، جس سے کمرشل بینکوں سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت حاصل...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم اور آزاد عدالتی نظام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد اس طرح طرح بہتری نہیں آئی جس طرح آنی چاہیے تھی۔ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، جوالیکشن میں کامیاب ہو اسی کی کامیابی کا نتیجہ جاری کیا جائے، فارم 47 کا چکر چلانے سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مشکل وقت میں جمہوریت یاد آتی ہے، یہ خاندانی اجارہ داریاں ہیں، ان کے اندر بھی...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے تحت وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور صدر پیوٹن کو وزیراعظم کا خط بھی پہنچا دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کو لکھا گیا خط بھی حوالے کر دیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون وسیع کرنے کے عزم  سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں توانائی، کنیکٹیویٹی،...
    پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں مزیدار اور سنسنی خیز میچوں میں مصروف رہے گی جن میں کچھ اضافی سیریز بھی اب شیڈول کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر کلین سویپ کرلیا روایتی حریفوں کے خلاف ہوم سیریز سے لے کر بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس اور بیرون ملک چیلنجز تک کا شیڈول شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔ فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق پاکستان کا اگلا دورہ بنگلہ دیش کا ہوگا۔ تاہم ہمیشہ کی طرح کسی بھی ملک کے دورے کے شیڈول میں ردوبدل کے امکانات بھی رہتے ہیں۔ مزید پڑھیے: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے مقامات، تاریخوں کا اعلان، پاکستان کے لیے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
    پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کہا ہےکہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر  وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔ پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے پاکستان کے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم انہوں نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو پھر منہ توڑ جواب ملے گا، مودی سرکار...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی. برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں چین سے مدد حاصل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے مگر اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی صرف...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰنحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال سے ہم ایسی جنگ...
    الحسنات میڈیا گوجرانوالہ کا شکر گزار ہوں کہ یومِ تکبیر کے اہم موقع پر مجھے اپنے سامعین اور ناظرین سے کچھ باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔ الحسنات میڈیا کے ساتھ تعلق تو بہت پرانا ہے، حافظ عمر فاروق صاحب ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں، بہت اچھا کام کر رہے ہیں، دینی اعتبار سے، ملی اعتبار سے، اور ان ساتھیوں میں سے ہیں جن کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اللہ پاک اس ادارے کو اور اس ٹیم کو برکتوں، ترقیات اور ثمرات سے نوازیں اور ملک کا، دین کا، قوم کا زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ میں ایک دو باتیں یومِ تکبیر کے حوالے سے عرض کرنا چاہوں گا۔ ۲۸ مئی کے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اقوام متحدہ میں قائم مقام امریکی سفیر ڈوروتھی شیا سے نیویارک میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات سے کے دوران انہوںنے انڈیا کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے اقدام سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ اقدام پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے مترادف ہے.(جاری ہے) امریکی سفیر سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز...
    رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں.  انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...
    نئی دہلی: ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ان کی ایئرلائن کے اخراجات اور پروازوں کے دورانیے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کیمبل ولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم نے پروازوں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا، تاہم پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث مغربی ممالک کی جانب جانے والی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے، جس سے منافع پر منفی اثر پڑا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھی، جس سے نہ صرف ائیر انڈیا بلکہ دیگر بھارتی ایئرلائنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے مسلسل 96 گھنٹے تک کسی بیرونی امداد کے بغیر، مکمل طور پر اپنے وسائل اور صلاحیتوں پر انحصار کیا۔ سنگاپور میں جاری بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ کے موقع پر بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر نے واضح کیا کہ اس دوران پاکستان نے نہ صرف تمام عسکری ردعمل خود سنبھالا، بلکہ کہیں سے حقیقی وقت میں کوئی تکنیکی یا آپریشنل مدد بھی حاصل نہیں کی گئی۔ بی بی سی کے سوال پر کہ آیا چین نے سیٹلائٹ معاونت فراہم کی، جنرل ساحر نے کہا کہ ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ...
    بیلٹ اور بندوق: بھارت کے انتخابات پاکستان کے ساتھ کشیدگی پر کیوں انحصار کرتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال بھارت، جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے، نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کرنے کے بعد سے باقاعدگی سے انتخابات منعقد کیے ہیں۔ آج 90 کروڑ سے زائد اہل ووٹروں کے ساتھ، بھارتی انتخابات کو اکثر ایک عظیم جمہوری عمل قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم، جب ہم بھارت کی انتخابی تاریخ کا تنقیدی جائزہ لیتے ہیں تو ایک تشویشناک رجحان سامنے آتا ہے۔ خارجی خطرات، خصوصاً پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو جان بوجھ کر ہوا دینا، تاکہ قوم پرستی کے جذبات کو ابھار کر ووٹ حاصل کیے جا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کی سپانسر شدہ ہے۔ پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025ء پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج  کے ترجمان نے کہا  یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا ہے، بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے کیوں کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا...
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی...
    پاکستان اور افغانستان نے یکم جون 2025 سے اپنے تعلقات اپ گریڈ کر لیے۔ اس فیصلے کے تحت کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی کو سفیر کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔ افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور سردار احمد شکیب کو سفیر مقرر کر دیا۔ 21 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے پاک چین افغانستان کے سہ فریقی وزرا خارجہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد ہو گیا ہے۔ پاکستان افغانستان میں تعلقات میں تناؤ کے خاتمے کے لیے کوشش مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ 21 مارچ کو پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان صادق خان کابل پہنچے تھے۔ اس کے بعد تسلسل سے وفود کے تبادلے ہوئے۔...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات، بشمول بہار میں دیے گئے بیانات، ایک انتہائی تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں اور امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں۔ بھارتی قیادت اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوئی بھی کوشش حقیقت سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے دہشت گردی کی پشت پناہی اور پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ریکارڈ سے بخوبی آگاہ ہے، ان حقائق کو کھوکھلی کہانیوں یا توجہ ہٹانے کی...
    ایک بات طے ہے کہ مستقبل کی پاک بھارت اصل جنگ کا منظر نامہ سفارتی محاذ پر ہوگا۔حالیہ کشیدگی کے جو نتائج ملے ہیں اس نے بھارت کئی محاذوں پر پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ نریندر مودی حکومت کا طرز عمل پاکستان مخالفت میں زیادہ شدت پسندی کا نظر آتا ہے۔ بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کو دہشت گردی کے مسائل میں الجھائے رکھے تو دوسری طرف بھارت عالمی دنیا میں سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کی مخالفت میں ایک جارحانہ حکمت عملی کو آگے بڑھائے ۔اس کی حکمت عملی میں ایک طرف پاکستان کو عالمی دنیا میں بطور ریاست دہشت گردی کی سرپرستی کے ساتھ جوڑا جائے تو دوسری طرف پاکستان...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک گاؤں کے چھوٹے سے گھر میں فرح بی بی سلائی مشین پر روئی کو کپڑے میں لپیٹ کر سینیٹری نیپکن (پیڈ) تیار کرتی ہیں۔ ایک ایسے علاقے میں ان یہ کام بہت غیرمعمولی کہا جا سکتا ہے جہاں لفظ 'ماہواری' بھی کھلے عام نہیں بولا جاتا۔وہ روئی کی چند تہوں کو کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے پیڈ کی شکل میں سی دیتی ہیں۔ ناصرف ان کے گاؤں بلکہ ارد گرد کے دیہات کی سیکڑوں خواتین اور لڑکیاں ان کی گاہک ہیں جنہیں وہ یہ پیڈ بازار سے نصف قیمت پر فروخت کرتی ہیں۔ ان کا تیار کردہ پیڈ صحت کے لیے محفوظ...
    سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف نے  لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  دوست ممالک نے  پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ   موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سیاست ، معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،پنجاب میں مریم نواز کی حکومت عوام دوست اقدامات کر رہی ہے، میری دعا ہےپاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے،  2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا،سازشوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پاکستان کے جائز مسائل  کوسپورٹ کرنا  پوری دنیا کا حق ہے، جتنے بھی  ٹائم ہو سکتا جو ہے اس کی بات کی  اور  جو قراردادیں منظور کی وہ امن   کے لیے ضروری ہیں۔ ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا...
    سٹی 42: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تجارت کو محاذ جنگ کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے, چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پارلیمانی سفارتی وفد کے قائد بلاول بھٹو  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا  کہ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے لیے نیویارک پہنچا ہوں،میں ایک واضح پیغام لے کر آیا ہوں,پاکستان وقار کے ساتھ امن، مقصد کے ساتھ مکالمہ، اور انصاف پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے,کشمیر کا حل طلب مسئلہ اب بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے,مشترکہ آبی وسائل پر کسی بھی قسم کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے,بلکہ یہ عالمی استحکام کو بھی چیلنج کرتی ہے,ہم ہر قسم کی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) امریکہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان سالانہ 49 اعشاریہ چھ ملین ٹن سولڈ ویسٹ پیدا کرتا ہے، جس میں سالانہ 2.4 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر کو یا تو جلا دیا جاتا ہے یا پھینک دیا جاتا ہے یا پھر دفن کر دیا جاتا ہے، جس سے مختلف نوعیت کے طبی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے اپنے اندازے کے مطابق ملک میں 87 ہزار ٹن سولڈ ویسٹ ہر ہفتے پیدا ہوتا ہے، جو زیادہ تر بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پہ کراچی میں 2022 میں 16500 ٹن سولڈ ویسٹ پیدا ہوا۔ لاہور میں محمود...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو گہری تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے۔ دفتر خارجہ نے یہ ردعمل بھارتی ریاست بہار میں بھارتی قیادت کی جانب سے دیے گئے بیانات اور بھارتی وزارت خارجہ کے 29 مئی 2025 کے بیان کے تناظر میں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کے منبع کے طور پر پیش کرنا حقیقت سے انحراف ہے، اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے اور عزائم سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کھوکھلے بیانیے یا منفی پروپیگنڈے سے زمینی حقائق کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستانی دفتر خارجہ نے پیر کے روز بھارتی رہنماؤں کے حالیہ مخالفت پر مبنی بعض بیانات کے بعد ایک سخت بیان جاری کر کے کہا کہ ان کے یہ ریمارکس "جنگ اور جبر کی سراسر واہیات کو واضح کرتے ہیں" اور یہ کہ بھارت دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔ اسلام آباد کے دفتر خارجہ نے 29 مئی کے روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی جانب بھی اشارہ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تنازعہ کشمیر پر بات چیت تب ہی ہو گی جب "پاکستان اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر کو ہمارے حوالے...
    بین الاقوامی معاشی پالیسیوں کا اثر صرف اُن ممالک تک محدود نہیں رہتا جو براہ راست اس پالیسی کا نشانہ بنتے ہیں، بلکہ یہ دنیا بھر کی معیشتوں پر غیر مرئی مگر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے جو تجارتی پالیسیاں اپنائیں، ان میں سب سے نمایاں پالیسی ’’امریکا فرسٹ‘‘ کا نعرہ اور اس کے تحت تجارتی ٹیرف (Tariffs) کا نفاذ تھا۔ ان ٹیرف کا بنیادی مقصد چینی مصنوعات کی حوصلہ شکنی اور امریکی مقامی صنعت کا تحفظ تھا، لیکن اس پالیسی نے عالمی تجارتی توازن کو متاثر کیا اور اس کا دائرہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تک پھیل گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چین، یورپی یونین، میکسیکو اور کینیڈا جیسے بڑے تجارتی...
    وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کثیر الجماعتی وفد 2 جون سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خاننے کہا ہے کہ 9  رکنی وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفد کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر مصدق ملک، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور انجینئر خرم دستگیر خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت اور علاقائی امن پر عالمی رائے ہموار کرنے بلاول بھٹو کا وفد نیویارک میں متحرک اس کے علاوہ سید فیصل علی سبزواری، بشرٰیٰ انجم بٹ، جلیل عباس جیلانی، تہمینہ جنجوعہ بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ فوجی حکام، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں ہونے والے شانگری لا ڈائیلاگ میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان انتباہات کا تبادلہ کیا۔ جس طرح دونوں ملک جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے ملحق ہیں، اسی طرح ان کے یہ اعلیٰ فوجی جنرل سنگاپور میں کانفرنس کے دوران ایک دوسرے کے پاس بیٹھے اور دفاعی اختراع کے حل سے لے کر علاقائی بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار تک کے موضوعات پر ہونے والے اجلاسوں میں حصہ لیا۔ پاک، بھارت کشیدگی: پاکستانی...
    مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی: نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لندن:(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگ ہم پر اعتماد کر رہے ہیں، پچھلی حکومت نے ملک کا برا حال کر دیا تھا۔ نوازشریف نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں اور کام کو ووٹ ملتا ہے، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستان نے بھارتی رہنمائوں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تازہ ترین بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان امن اور تعمیری مصروفیات کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں بھارتی رہنمائوں کے پاکستان مخالفانہ بیانات اور 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ...
    بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کا نو رکنی وفد آج سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مندوبین سے ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی کے سفیروں سے بھی نیویارک میں ملاقات کرے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد میں شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد میں جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
    بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے تازہ ترین مخالفانہ بیانات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی کرے گا۔ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ ریمارکس بشمول بہار میں کیے گئے ریمارکس ایک گہری پریشان کن ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اس اعلیٰ سطحی وفد میں دو سابق وزرائے خارجہ، دو سابق خارجہ سیکرٹریز، امریکہ میں دو سابق سفیر اور ایک حاضر سروس وفاقی وزیر شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع پر پاکستان کے موقف کی نمائندگی کے لیے اتوار کو امریکہ پہنچ گیا۔ پاکستان، بھارت کشیدگی کے بعد سرحدی افواج میں کمی پر آمادہ لیکن خطرہ برقرار پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ گروپ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان کے سفیروں سے بھی ملاقات کرے گا اور...
    اسلام آباد: 2 ہفتے قبل پاکستان نے اپنے ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد ملک کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹر (MNO) نے اپنے موبائل ٹاورز کی ملکیت ایک خصوصی ٹاور کمپنی کو منتقل کرنے کے لیے تمام ضابطے کی رکاوٹیں کامیابی سے عبور کیں۔ یہ ایک اہم قدم ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین پریکٹس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔م اضی میں موبائل نیٹ ورک آپریٹرز نے اپنے اپنے ٹاورز بنائے اور ان پر قبضہ کیا، جنھیں وہ اپنے حریفوں کے ساتھ شیئر نہیں کرتے تھے لیکن گزشتہ 20برس میں یہ رجحان بدلنا شروع ہوا۔ موبائل ٹاورز کی بڑی...
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ کسی کو پاکستان کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کر رہی ہے۔ اس کی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اس کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں۔ ہر چیز میں استحکام آ رہا ہے۔ ملکی حالات بہتر ہو...
      ممبئی: بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 10 سال کے لیے 20ارب ڈالر زکا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا لیکن اس کے باوجود ورلڈ بینک نے 20ارب ڈالر زکے بجائے 40ارب ڈالر زکا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر کیوں قربان ہو رہی ہے، ورلڈ بینک 20ارب ڈالرز پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر زپرائیویٹ سیکٹر کو اٹھانے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی صحافی دنیش ووہرا نے کہا ہے کہ پاکستان کی لاٹری لگ گئی ہےجس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، بہت دنوں سے بات چل رہی ہے کہ ورلڈ بنک نے پاکستان کو دس سال کے لیے 20ارب ڈالر کا قرضہ دینا تھااور بھارت اس کی مخالفت کر رہا تھا  لیکن اس کے باوجود ورلڈ بنک نے 20ارب ڈالر کے بجائے 40ارب ڈالر کا قرضہ دے دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کہتا ہے کہ ڈبل کرکے قرض دو ۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ اب بھارت کو سمجھنا چاہیےکہ ساری دنیا پاکستان پر  کیوں قربان ہو  رہی ہے، ورلڈ بنک 20ارب ڈالر پبلک سیکٹر کو اٹھانے کے لیے اور 20ار ب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر...
    صدر پاکستان اور وزیراعظم کی گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 جون 2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا ہے، جہاں وہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ وفد دو جون تک نیویارک میں قیام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے) وفد او آئی سی گروپ کو بھی نیویارک میں خصوصی بریفنگ دے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو منگل کے روز اقوام متحدہ میں صحافیوں کی...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی اور غیرملکی طلبا کو نئی ویزا پابندیوں کے بعد مشکلات کا سامنا ہے، سفارتخانہ طلبا کو ویزا اپوائنٹمنٹ نہیں دے رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے بتایا کہ ٹرمپ حکومت نے آفیشل میمورینڈم جاری کیا ہے اس میں دنیا بھر میں موجود امریکی کونسلیٹ اور ایمبیسی کو ہدایت کی گئی ہے جی جتنی بھی ویزا اپوائنٹمنٹ ابھی تک شیڈول نہیں ہوئیں انھیں کلینڈز سے ہٹادیا جائے۔ ہیومن رائٹس وکیل نورزادے راجہ نے کہا کہ اس کا ملطب یہ ہے کہ ایسے پاکستانی طلبا جو اس وقت امریکن اسٹوڈنٹ ویزا کےلیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی اپوائنٹمنٹ شیڈول نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ وہ طلبا...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں ذہری آڈیٹوریم میں قبائلی عمائدین کے ایک عظیم الشان جرگے سے مشترکہ خطاب کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  امن کے دشمنوں کو پاکستان میں کہیں بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل  عاصم منیر نے کہا پاکستان آرمی مکمل طور پر چوکس ہے اور کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں یہ جرگہ قبائلی قیادت سے رابطے اور بلوچستان کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے جاری پراکسی جنگ پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کیا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کے گلے شکوے مل بیٹھ کر دور کئے جاسکتے ہیں لیکن دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور بلوچستان کی قیادت بھی موجود تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترقی و خوشحالی اور بدامنی اکٹھے نہیں چل سکتے، جو لوگ ورغلائے گئے اور جو بھٹک گئے ان کو واپس لانے کیلئے ہم سب کو مل کر بہترین کاوشیں کرنی چاہئیں، آئندہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 25 فیصد حصہ بلوچستان کیلئے رکھا گیا ہے، بلوچستان کے عوام کومبارکباد...
    لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے. بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ بطور سفیر کر رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔صدر آصف زرداری نے...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر ہاوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب...
    اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ  مودی دبائو میں ہیں، پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، مودی کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی اس سے نالاں ہیں، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام دیا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنایا جائے، دہشتگردی اب اندرونی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ایک انٹرویو میں   بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے  کہا   کہ بلوچستان کے اصل نظام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنا کر وسائل میں شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال...
    بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں...
    مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ایک متنازع انٹرویو دیا جس کی وجہ ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں جاوید اختر نے اپنی بیگم شبانہ اعظمی کو ممبئی میں فلیٹ نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کی بیگم کو ممبئی میں فلیٹ کی تلاش تھی تاہم کچھ ہندو مالکان نے انہیں کرائے پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہندو تھے سندھ سے ہجرت کرکے...
    نئی نسل علیحدگی کا درد نہیں سمجھ سکتی، پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، میرا وہ درد اب بھی برقرار ہے، آج کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں سمجھ سکتی،پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضروت ہے، ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،...
    بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا فیصلہ خود کریں گے کہ کب بولنا ہے، کسی اور کو یہ حق نہیں۔ بھارتی شو میں دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید اختر نے کہا کہ اگرچہ بھارت میں مسلمانوں کو بعض اوقات امتیازی سلوک کا سامنا ہوتا ہے، لیکن اس پر بیرونی تنقید انہیں ناگوار گزرتی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے شبانہ اعظمی کو مکان نہ ملنے کا واقعہ بھی دہرایا، جس میں مالک مکان نے شبانہ کو مسلمان ہونے کی بنیاد پر فلیٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جاوید اختر نے اہلیہ...
    حال ہی میں شنگریلا ڈائیلاگ میں بریفنگ دیتے ہوئےچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے، جس کا حل ناگزیر ہے۔ ان کے اس بیان میں عالمی طاقتوں کےلیے کھلا پیغام ہے کہ اس خطے میں خصوصاً پاک بھارت تعلقات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اب مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا انتہائی خطرناک ہوگا۔ درحقیقت یہ خطرہ اب سب ہی محسوس کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر کو پاک بھارت کی حالیہ پیدا ہوتی جنگ کو فوراً ہی سیز فائر کی جانب لانے کےلیے درمیان میں آنا پڑا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سن انیس سو سینتالیس میں تقسیم کے وقت سے ہی تنازعات کھینچا تانی اور جنگ جاری ہیں۔ تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ان تنازعات میں شدت پیدا ہوتی رہی ہے اور سیاسی معاملات روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لیے نظر آرہے ہوتے ہے۔ بالخصوص سن دو ہزار پچیس کے پاک بھارت تنازعہ نے جو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک اور سنگین بحران کا سبب بنا ہے، اس نے دونوں ممالک کے سیاسی منظر نامہ کو بے حد متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں یہ صورت حال محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور حتیٰ کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب...
    انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیرا کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے روانگی سے پہلے پاکستانی ٹی20 ٹیم بنگلادیش کا بھی دورہ کرے۔ مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کی میزبانی ڈھاکا کرے گا، 3 ٹی20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی20 میں اوپنرز کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجوزہ سیریز کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore. pic.twitter.com/k7FI8tIYy1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025 صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم...
    بھارتی چیف آف ڈیفینس کے پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے کے اعتراف کے بعد مودی حکومت کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ کانگریس رہنما ملک ارجن کھرگے نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کن شرائط پر ہورہے ہیں قوم کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت، لوک سبھا میں متنازع ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل منظور، کانگریس کی شدید تنقید کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن وزیر اعظم اس...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاک بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، انہوں نے بھی اعلیٰ معیار...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے،ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،کھیل باہمی رابطو...
    سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کئی غیر حل شدہ تنازعات ہیں جو کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یہ بات سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایک اہم خطاب میں کہی، انہوں نے فورم پر جنوبی ایشیا میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیا کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں دو اہم جوہری طاقتیں...
    اسلام آباد (آئی این پی )سال 2025 میں سب سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔  فہرست سعودی عرب کی جانب سے مختص کردہ کوٹہ پر مبنی ہے جس کے مطابق  دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک کے طور پر، انڈونیشیا کو سب سے بڑا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا  221,000 عازمین کے  ساتھ پہلے نمبر پر ہے   جبکہ   180,000 عازمین کے ساتھ  پاکستان کو دوسرا سب سے بڑا کوٹہ حاصل ہے، جو اس کی بڑی مسلم آبادی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی طرح بھارت   175,000 عازمین کے ساتھ   تیسرا سب سے بڑا کوٹہ دیا گیا ہے جو اس کی مسلم آبادی کی تعداد...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے ، ان کا کہنا ہے کہ جنگ میں نقصان تو ہوتا ہے ، جوغلطیاں ہوئیں وہ اہم ہیں ، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا ہے انہیں درست کیا ،سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ افسرکی طرف سے اس بات کا اعتراف کرنا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب وارکرتے ہوئے بھارت کے لڑاکا طیارے تباہ کئے ، پاکستان 6 طیارے تباہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ عالمی میڈیا...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے بلوغت کے شرعی پہلوؤں کو نظر انداز کرنے کے قانون پر صدر کے دستخط غیر آئینی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے۔  انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اپنے ہی طیارے گرنے کا اعتراف مودی کے زوال کا آغاز ہے۔ بی جے پی نے خود مودی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں بچی کھچی جمہوریت اب مودی کے جھوٹ کو زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکتی تھی۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا وفد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ پاکستان کا وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد نیویارک میں او آئی سی گروپ کو بھی بریفنگ دےگا۔ پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا، اور وہاں 6 جون...
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنےکے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کرےگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ...
     ویب ڈیسک:پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔  پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔  وفد مختلف...
    ---فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان یا پرائیویٹ حج آرگنائزر سے ویزے سے متعلق اضافی پیسے نہیں لیے۔ صرف طواف کیلیےاحرام باندھنا بھی سعودی قوانین کیخلاف ہے: حافظ طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی جو ریلیف دیا گیا اس پر بھی کوئی اضافی پیسے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے۔
    آج (یکم جون 2025) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ملک بھر کا عمومی موسم محکمہ موسمیات کے مطابق، آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی، بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ کشمیر کے بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا ہے، جہاں وہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ وفد دو جون تک نیویارک میں قیام کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو بھی نیویارک میں خصوصی بریفنگ دے گا۔ جاوید اختر نے مسلمان ہونے کی بنا کر کرائے...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: وزیر اعظم پاکستان کاچار ملکی دورہ۔۔۔۔ ایک تجزیہ Pakistani PM’s  Four-Nation Tour... An Analysis مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی اسلام آباد میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 01 جون 2025 خلاصہ گفتگو و اہم نکات: وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ  کیا ۔ وزیراعظم پاکستان کا ہمسایہ مسلم ممالک کا دورہ...
    سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) جاوید حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاک بھارت جنگ بندی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ یہ دیکھیں کہ 22 اپریل کو پہلگام کا واقعہ ہوا اور 24 اپریل کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی و پاکستانی وزرائے خارجہ سے کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اس فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے شروع دن سے ہی متحرک تھا، لیکن جب کشیدگی بڑھ گئی تو سعودی وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ عادل الجبیر دہلی بھی گئے، اس...
    اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان...
    ایم سرورصدیقی پاکستانی سیاست میں گذشتہ کچھ عرصے سے پروان چڑھنے والا غیر شائستہ اور غیر مہذب وڈیو لیکس کلچرسیاسی و صحافتی حلقوں کیلئے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔انسانی تہذیب و اخلاق ہی کسی معاشرے کی پہچان ہوا کرتا ہے ۔انسان کی زبان و قلم سے نکلے ہوئے الفاظ ہماری تعلیم و تربیت کے عکاس ہوا کرتے ہیں۔جدید دور میں سوشل میڈیا کی صورت میں فیس بک ،واٹس ایپاور ٹوئیٹر وغیرہ کی جو سہولیات عوام و خواص کو حاصل ہیں ،اس کا سہارا لے کر ہم وہ وہ کارنامے سرانجام دے رہے ہیں کہ جن پر داد و تحسین کی بجائے لعنت بھیجنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا۔ ناخواندہ افراد سے تو گلہ ہی کیا ،اعلی...