2025-08-03@09:45:47 GMT
تلاش کی گنتی: 222
«پولیس کے حوالے»:
(نئی خبر)
ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔ پولیس...
لاہور(ویبڈیسک)مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 33 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق شہری عدنان مارکیٹ میں اپنا سونا فروخت کر کے گھر جا رہا تھا،شہری نے 33 لاکھ سے بھرا شاپر موٹر سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ لٹکا دیا۔کچھ دیر سفر کے دوران دیکھا کہ پیسوں سے بھرا شاپر غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہری نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد طلب کر لی،مستی گیٹ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے کارروائی کا آغاز کیاچند گھنٹوں کی کاوش سے پیسوں والے شاپر اٹھانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔ مستی گیٹ پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے شہری سے رابطہ کیا اور تھانہ لے آئی۔شہری عدنان نے زندگی کی جمع پونجی...
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز آبپارہ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلام خان (عرف رضوان) اور فیصل خان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان افغان باشندے ہیں اور اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے 1117 گرام سونا، آرٹیفیشل جیولری اور 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ...
— فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والا رقم سے بھرا بیگ مالک کےحوالے کردیا۔کراچی ضلع ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو خیابان اتحاد سے پیٹرولنگ کے دوران ہینڈ کیری بیگ ملا، بیگ کو چیک کرنے پر اس میں 5 لاکھ 15 ہزار کی رقم اور 2 پاسپورٹ موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں نے رابطہ کر کے محمد یوسف نامی شہری کو بلوایا اور پرس اس کے حوالے کیا۔ کراچی سے 2900 ٹریفک پولیس اہلکاروں کا دیگر اضلاع میں تبادلہکراچی ٹریفک پولیس سے سندھ کے مختلف اضلاع کے لگ بھگ 2900 پولیس اہلکاروں کو تبادلہ کر کے ان کی تقرری کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
7سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا تاہم تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ، ڈی ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن فرید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں انویسٹی گیشن انچارج اورانویسٹی گیشن پولیس کےافسران شامل ہوں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کےاپارٹمنٹ کی یونین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا...
کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...

پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا
بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان پر چاقو کے وار سے حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی، ملزم کو چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ لیکن اب بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گرفتار ملزم کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم کا نام محمد شریف الاسلام شہزاد بتایا گیا جو تھانے میں ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کرتا تھا، ہیرانندانی اسٹیٹ کے علاقے میں میٹرو کی تعمیراتی سائٹ کے قریب لیبر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا...
پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
کراچی: پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں پولیس افسر دوڑ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے ویلفیئر افسر منیر شاہ نے بذریعہ فون اطلاع دی ہے کہ سب انسپکٹر سلیم ٹرینی اپر اسکول کورس کا دوڑنے کے دوران گر کر انتقال ہوگیا۔ گرنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریب ہی قائم مرشد اسپتال لے جایا گیا جبکہ ابتدائی طور پر جان لیوا واقعہ ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ کورس مکمل کرنے والوں کی ایک ہفتے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ الزام ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں، جس کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔
لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس...
سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) انیل حیدر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں...
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال غیر متعلقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے7 سالہ صارم کا 2 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔پولیس نے یہ بھی بتا یا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ لاپتہ بچے کی معلومات دیں گے۔ مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس...