2025-11-16@10:01:31 GMT
تلاش کی گنتی: 28739
«کو سفر کی اجازت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے افغان نژاد تازہ پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کی ایک کوشش ناکام بنا دی جس کا مقصد دوطرفہ تجارت کی معطلی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنا تھا، اس وقت 5,500 سے زائد افغان ٹرانزٹ کنٹینرز بین الاقوامی سرحدوں کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے لیے سامان کی بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باوجود یہ صورتحال کابل کی پاکستان پر انحصار کو ظاہر کرتی ہے، اگرچہ وہ متبادل تجارتی راستے تلاش کرنے کی کوششوں میں ہے۔ اسی دوران وسط ایشیائی ریاستوں کو بین الاقوامی تجارت کی معطلی کے اثرات سے بچانے کے لیے پاکستان نے ازبکستان کو 5 کارگو فضائی راستے سے لے جانے اور 29...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے سی ای او کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کوہونے والاکے ای بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق نئے سی ای او کے لئے تین افراد کو شاٹ لسٹ کر لیا گیا اورتینوں امیدوارکا تعلق کراچی سے ہے جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایشیا پاک نے سی ای او کے لئے اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ ایشیا پاک کے اس فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے امیدوار لایا جائے گا ۔حکومتی امیدوار کو ایشیا پاک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوگئی۔ذرائع ایشیا پاک کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور کراچی کی بہتری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی اور ماحول کے بگاڑ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے شعبہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کی مختلف فیکٹریوں میں موجود 20فیصد فضلہ نذرآتش کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی ، حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ٹائر، پلاسٹ، ربڑ، لیدر، ریگزین، ٹائر کاربن ،کپڑوں کا فضلہ، پلاسٹک، ہسپتال کا فضلہ، اینٹوں کے بھٹہ کا فضلہ شامل ہیں کے 20فیصد فضلہ کو نذرآتش کیا جاسکے گا جسے قانونی طورپر تحفظ دیدیا گیا ہے ، اُدھر یہ امر قابل ذکر...
اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پمزاسپتال میں کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، عدالتیں اوراسپتال سب غیر محفوظ ہیں اور اس وقت ملک کو ہر سطح پر پائیدار امن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر ناظم زون علی گیلانی، ڈاکٹر آفریدی سمیت اسپتال کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مالی معاونت فراہم...
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو...
رابندر ناتھ ٹیگور نے اپنی مشہور نظم گیتاں جلی میں ایک جگہ کہا ہے کہ انسانی زندگی اگر فی الواقع کسی قحط سے دوچار ہے تو وہ وقت کا قحط ہے۔اس سے بڑا کوئی قحط نہیں۔یہاں کسی کو بھی زیادہ وقت نہیں دیا گیا۔کرہٗ ارض پر ایک مختصر دورانیے کی زندگی اس وقت بہت بوجھل ہو جاتی ہے جب عمر ڈھل جائے،قویٰ مضمحل ہو جائیں،بیماریاں گھیر لیں،قریبی لوگ ساتھ چھوڑ جائیں یا تعاون نہ کریں۔ زندگی کے اس تکلیف دہ اور بوجھل پن کا رونا روتے ہوئے غالب نے کہا ہے کہ صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا۔ ہمارے ایک بہت ہی ٹیلنٹڈ دوست اور بہت محنتی کورس میٹ و شفیق بھائی کے ساتھ آج کل یہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم یہ ہمارے ملک کی واحد حکومت ہے جس نے کرپشن کی بھی ایک حد مقرر کردی ہے۔ جبکہ چوری ایک روپے کی ہو یا ایک کروڑ کی چوری تو چوری ہے۔ دین اسلام میں چوری کرنے والے کے ہاتھوں کو کاٹ دینے کا حکم ہے۔ فارم 47 کی اس حکومت نے نیب کے قانون میں ترمیم کرکے اس کو پارلیمنٹ سے بھی منظور کروا کر نفاذ کردیا۔ قارئین اگر بھول گئے ہیں تو میں بتادیتا ہوں اگر کرپشن کی رقم 50 کروڑ سے کم ہے تو وہ کرپٹ نہیں بلکہ ایک عزت دار بدمعاش ہے اور اگر کرپشن کی رقم 50 کروڑ سے زیادہ ہے تو اس شخص کے ساتھ نرمی سے پیار سے نیب...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے ہلچل دیکھی گئی جہاں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی اور چیف کمشنر بھی وہاں پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی رات گئے ہائی کورٹ میں موجود تھے جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر آئے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان حلف اٹھانے کے بعد باقی ججوں سے حلف لیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا...
نیکسپیریا کے معاملے میں نیڈرلینڈز کی حکومت کو اپنا غلط طرز عمل درست کرنا ہوگا، چینی وزیر تجارت بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی کیتھرینا ریچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیکسپیریا کے مسئلے کی بنیادی وجہ نیڈرلینڈز کی حکومت کی جانب سےکاروباری ادارے کے اندرونی معاملات میں غلط مداخلت ہے۔ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیڈرلینڈز پر عائد ہوتی ہے۔ چین نے معیار پر پورا اترنے والی برآمدات کو استثنیٰ دیا اور مختصر مدت میں عالمی سپلائی چینز پر دباؤ کو کم کر دیا ہے۔لیکن عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے طویل مدتی استحکام...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح...
کراچی: وفاق کی مدد سے سندھ میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر ای مارکنگ اسسمنٹ کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے، ای مارکنگ اسسمنٹ کی "لانچنگ" 4 دسمبر کو کراچی میں کی جارہی ہے جس میں ملک بھر سے 29 تعلیمی بورڈز کے سربراہان اور آئی بی سی سی کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فیڈرل تعلیمی بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو "ای مارکننگ اور اس متعلق اسکیننگ، بار کوڈ ،کیو آر کوڈ اور marking criteria " سے متعلق تمام سوفٹ ویئر حوالے کرے گا جس کا استعمال 2026 کے امتحانات میں ہوسکے گا۔ ادھر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر امتحانات کی "ای مارکننگ اور نتائج کی ڈیجیٹلائزیشن...
اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، حوالہ و ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20واں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے...
جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر ہو گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں مشاورت مکمل ہو گئی، جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر کل حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے اعلی عدلیہ کے ججز اور دیگر مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے اس سے قبل چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو اس حوالے سے خطوط بھی لکھے تھے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں نے ادارے کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوریت چلے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے۔ ججز کے استعفے کئی حوالوں سے غیر آئینی اقدامات کہے...
آئینی ترمیم کی منظوری پر سپریم کورٹ کے رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن مخدوم علی خان مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ مخدوم علی خان بطور رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن مستعفی ہوگئے۔ ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے اپنا استعفی چیف جسٹس پاکستان کو بجھوا دیا جس میں انہوں ںے کہا کہ میں ایسے ادارے کا رکن بن کر نہیں رہ سکتا جو قانون کی اصلاح کے وعدے پر قائم ہو مگر خود آزاد عدلیہ سے محروم ہو۔ استعفی کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر کوئی قانون اصلاح نہ ممکن ہے نہ مثر، ان حالات میں جاری رہنا خود فریبی کے مترادف...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ مخدوم علی خان بطور رکن لاء اینڈ جسٹس کمیشن مستعفی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس پاکستان کو بجھوا دیا جس میں انہوں ںے کہا کہ میں ایسے ادارے کا رکن بن کر نہیں رہ سکتا جو قانون کی اصلاح کے وعدے پر قائم ہو مگر خود آزاد عدلیہ سے محروم ہو۔ استعفی کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر کوئی قانون اصلاح نہ ممکن ہے نہ مؤثر، ان حالات میں جاری رہنا خود فریبی کے مترادف ہوگا۔ ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے مزید لکھا کہ 27ویں آئینی ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا۔ انہوں نے استعفی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ خاں نے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے ججز کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ججز قابلِ احترام ہیں، تاہم ان کے استعفے کے پیچھے سیاسی اور ذاتی ایجنڈے کارفرما تھے۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ مستعفی ججز نے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ کوششیں کیں اور ان کے استعفے میں یہ وضاحت شامل نہیں تھی کہ کس طرح 27ویں آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق، یہ استدلال ججز کے موقف کی بنیاد نہیں بنتا۔وزیرِ اعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: حکومت برطانیہ نے سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نایاب باقیات سمیت دیگر نوواردات کا مجموعہ بھی ضبط کر لیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرکزی حکام نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی تاجر سے کروڑوں پاو¿نڈ مالیت کی ڈائنوسار کی نایاب ہڈیاں، لندن میں 9 فلیٹوں اور چینی فن پاروں کا مجموعہ ضبط کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائی جرائم سے حاصل شدہ دولت کی واپسی کے مقدمے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سو بنگہائی اور ان کی کمپنی سو ایمپائر لمیٹڈ کے ساتھ ایک تصفیہ کیا، جس کے تحت یہ اثاثے پروسیڈز آف کرائم...
بولی وڈ اداکار وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔ اداکار وکی کوشل نے ٹوئنکل کھنا اور کاجول کے پروگرام ’ٹو مچ وتھ ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں وکی کوشل نے بتایا کہ ان کو اور کترینہ کو قریب لانے میں کامیڈین سنیل گروور حیران کن کردار ادا کیا۔ 37 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ کترینہ سے پہلی بار ایوارڈ شو میں ملے جہاں وہ میزبانی کر رہے تھے اور کترینہ پرفارم کر رہی تھیں۔ انہوں نے کترینہ کے ساتھ ایک گانے پر پرفارم کیا اور بعد میں سنیل گروور نے بیک اسٹیج پر متعارف کرایا۔ وکی کوشل نے بتایا کہ ملنے کے پانچ منٹ بعد ہی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرریاں کریگا‘قومی اسمبلی سے منظور شدہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے۔ سیکشن 176 سی میں ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسزکی سفارش پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف، ڈپٹی چیف آف آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا، وفاقی حکومت چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرر کرے گی۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وائس آرمی چیف اپنے اختیارات اور فرائض آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں انجام دیں گے، سیکشن بی میں حکومت کا لفظ تبدیل کر کے آرمی چیف کی سفارش پر تقرری کی جائےگی۔ کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کر کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائےگی۔کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔اجلاس سے قبل حکومت گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے اہم اسٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے رپورٹ سے متعلق تکنیکی اختلافات دور...
جسٹس اطہر من اللّٰہ : فائل فوٹو جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہمیشہ پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی، آج وہی حلف مجھے اس نتیجے پر پہنچنے پر مجبور کرتا ہے اپنا استعفیٰ پیش کروں، آئین، جس کی پاسداری کا میں نے حلف لیا تھا، اب موجود نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا۔استعفے متن میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ آف...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی لوکل باڈیز کے حوالے سے ترمیم کو باقاعدہ سپورٹ کیا لیکن وہ 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بن سکی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اس پر فیصلہ کیا ہے کہ اس پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت نے بھی اس پر دستخط کریے ہیں، جس کے بعد بل باقاعدہ آئین کا حصہ بن گیا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے 2 اہم ججز نے...
ایمان مزاری—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ ججز کے خلاف بیانات پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے حافظ احتشام کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔ عدالتِ عالیہ نے درخواست خارج کرنے کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔نیشنل پریس کلب کے باہر 27 ستمبر کو ایمان مزاری سے منسوب تقریر کے متن کو بھی عدالتی فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایمان مزاری کی ججز سے متعلق تقریر حقائق کے بر خلاف اور...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم سب نے یہ تجربہ کبھی نہ کبھی ضرور کیا ہے، صبح مکمل چارج بیٹری کے ساتھ دن کا آغاز ہوتا ہے، لیکن دوپہر تک اسمارٹ فون سانسیں توڑنے لگتا ہے، ایسے میں ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ شاید بیٹری میں کوئی خرابی ہے، مگر اکثر معاملہ اتنا سادہ نہیں ہوتا۔درحقیقت، بیٹری کے اچانک ختم ہونے کے پیچھے اکثر تھرڈ پارٹی ایپس کا ہاتھ ہوتا ہے، جو پسِ پردہ (بیک گراؤنڈ) سرگرم رہتی ہیں اور فون کو سلیپ موڈ میں جانے سے روکتی ہیں۔ اب اس مسئلے کا مستقل حل گوگل نے تلاش کر لیا ہے۔تکنیکی رپورٹوں کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپرز کے لیے ایک نیا بیٹا وائٹلز میٹرک (Vitals Metric) متعارف کرانے...
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بل ایوان میں پیش کیا۔ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس بل میں ترامیم پیش کیں، جنہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل منظور سپریم کورٹ قومی اسمبلی وی نیوز
’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
دنیا کی 7 بڑی صنعتی طاقتوں کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے ’مکمل غیر جوہری‘ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیونگ یانگ کے غیر قانونی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ کینیڈا کے شہر نیگارا آن دی لیک میں ہونے والے 2 روزہ جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کے مکمل غیر جوہری ہونے کے اپنے عزم کو دہراتے ہیں۔ یہ بیان کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین...
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کے سلسلے میں 8 دسمبر کو اپنے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ای ایف ایف (ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی) پروگرام کے تحت جب کہ 20 کروڑ ڈالر ماحولیاتی فنانسنگ کی مد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیش رفت اس اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے جو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق 8 دسمبر کو پاکستان اور صومالیہ کے لیے ایس...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔ فاسٹ بولر...
سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کر لی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باوجود کھیل جاری رکھنے پر سری لنکن حکام کے شکر گزار ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، قرارداد میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس لیا۔
پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری...
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ’سیکیور نیبر ہوڈ‘ کے نام سے سروے شروع کیا جارہا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوگا کہ وفاقی دارالحکومت میں کس جگہ پر کون رہ رہا ہے۔ نیبرہوڈ سروے کیا ہے؟ نیبرہوڈ سروے سے مراد کسی مخصوص علاقے یا محلے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کا ایک منظم عمل ہے۔ اس کا مقصد وہاں کے رہائشیوں، سہولیات، ماحول، مسائل اور ضروریات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ علاقے کی منصوبہ بندی اور حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔ حفاظتی اداروں کے لیے بنیادی مددگار ذریعہ یہ سروے سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ اداکار کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی اہلیہ پرکاش کور گہرے صدمے میں روتے ہوئے ان کی زندگی کے لیے دعائیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو میں بوبی دیول آنسوؤں کے ساتھ اپنے والد کے قدموں کو تھامے ہوئے...
—فائل فوٹو پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔کالعدم تحریک لبیک کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دیحکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔ بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری كوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں ٹی ایل پی کی...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس کے قریب پرانے جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس پر آگ نالے کے اطراف پرانے کپڑوں کی دکانوں میں لگی ہے۔ 8 سے 10 عارضی دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روکا جا رہا ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعریفی قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سری لنکن ٹیم اور ان کی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ مزید پڑھیں: محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ اور پیشہ ورانہ مظاہرہ کیا ہے، اور سینیٹ نے متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ...
عراق کے آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ “رائٹرز “کی رپورٹ کے مطابق، دو انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم، بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کا پیسہ آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔ اپنے بیان میں...
سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی طرح چاول کی بھی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے مؤثر مکینزم تیار کرے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاول کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ چاول کی امدادی قیمت مقرر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے تاہم سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ وفاق فوری طور پر اس سلسلے میں فیصلہ کرے۔ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ چاول کے کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے اور ان سے براہِ راست رابطے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔...
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔
9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کےحوالے سے یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں آنے سے قبل ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، طبیعت کی خرابی کے باعث جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پشاور کار میلہ جلد آ رہا...
دونوں فریقین نے غزہ کے تازہ ترین واقعات اور سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ حالیہ قرارداد پر بھی اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان كے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالله آل ثانی" کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ایران و قطر نے اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ممالک کی کوششیں نہایت اہم ہیں۔ دونوں فریقین نے غزہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تعریفی قرارداد سینیٹ میں پیش کی گئی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرار داد پیش کی،سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-1 لندن (صباح نیوز)برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، کہا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزر ی میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور مقامی میڈیا سے باخبر رہیں۔ سیف اللہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم کو شق وار منظور کیا گیا۔ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور نعرے بازی وزیر قانون کی جانب سے ترمیم پیش کیے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے ایوان میں ڈیسک بجاکر احتجاج کیا جب کہ ترامیم کی شق وار منظوری کے دوران بھی اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اپوزیشن اراکین...
جنم دن بابا گورو نانک دیو جی سکھ یاتریوں کی واپسی متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے556ویں جنم دن کی تقریبا ت جنم دن بابا گورو نانک سکھ یاتریوں کا دورہ پاکستان مکمل بھارت سے 10 روزہ مذہبی یاترا پر آئے 2 ہزار سکھ یاتری آ ج واپس رواپس روانہ ہوں گے واہگہ بارڈر پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق سکھ یاتریوں کو الوداع کریں گے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سکھ یاتریوں کو رخصت کریں گے سکھ یاتریوں نے حکومتِ پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شاندار انتظامات پر اظہار اطمینان سکھ یاتری پاکستان میں ہمیں اپنے گھر جیسا پیار اور سکون ملا ہے۔ سکھ یاتری پاکستان میں گوردواروں کو محبت،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے دارالحکومت تہران کو اس وقت تاریخ کے بدترین پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بارشوں میں نمایاں کمی اور شدید خشک سالی کے باعث شہر کے آبی ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز سے پانی کی راشننگ (منصوبہ بند تقسیم) شروع کرنے جا رہی ہے، تاکہ دستیاب ذخائر کو زیادہ دیر تک برقرار رکھا جا سکے۔صدر پرشکیان نے مزید کہا کہ اگر راشننگ کے دوران...
(احسن عباسی)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں ملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کانوٹس لے لیا۔صوبائی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اورملازمین کوریٹائرڈ ہونے سے قبل پنشن کی رقم نہیں مل رہی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ نے اس کانوٹس لیتے ہوئے تمام ونگز کو سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے 6ماہ قبل پنشن کی رقم ادا کردی جائے ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ ملازمین ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنشن کیلئے ٹھوکریں نہ کھائیں،انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل ہی پنشن اداکی جائے۔...
عرفان ملک:پاکستان میں غیر قانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کی مہم جاری، افغان مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے ابتک 112 مقدمات کا اندراج کیا جا چکا، مہاجرین کو پناہ دینے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔ پناہ دینے پر ایف آئی اے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے قانون کے تحت کارروائی کی جائےگی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
لاہور: پنجاب میں حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا ہے۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حامل شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لے آخری موقع فراہم کیا تھا۔ فیصلے کے تحت انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن و کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ نے انفرادی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے نئے فیصلے کے تحت مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام...
حکومتِ پنجاب نے صوبے میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس سے قبل حکومت پنجاب نے مینوئل اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجابلاہور 13 نومبر: مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ محکمہ...
مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ جس میں پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔ علاوہ ازیں کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ پاکستان اور صومالیہ کے ساتھ ایس ایل ایز کی منظوری کے لیے 8 دسمبر کو دو الگ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا، ججز کے اینٹی روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام جنگ کے دوران غزہ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کوڈھال کے طور استعمال کرنے کے لیے بارودی سرنگوں میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال امریکا کو ایسی خفیہ معلومات ملی تھیں، جن میں اسرائیلی حکام اس بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے فوجیوں نے فلسطینیوں کو غزہ کی ان سرنگوں میں بھیجا جن کے بارے میں اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ ان میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام کو ملنے والی یہ خفیہ معلومات...
سٹی42: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق نیا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل فی الحال روک دیا ہے، جبکہ لائسنس رکھنے والے شہریوں اور اداروں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے آخری موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انفرادی، ادارہ جاتی اور سیکیورٹی کمپنیوں کے اسلحہ لائسنسز کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے لائسنس کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام سابقہ احکامات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی خاتون جج کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی محکمہ داخلہ نے مارچ تا نومبر...
پاکستان کو آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری قسط کی منظوری کے لیے اپنی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو بلا لیا ہے، رقم 2 متوازی پروگراموں کے تحت جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ جس میں پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے۔علاوہ ازیں کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیئے جائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ بات پہلے سے یقینی تھی کہ حکومت اور بڑی طاقتوں کو ہر صورت میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانا ہے۔ اس تناظر میں کسی بھی رکاوٹ کو نہ تو حکومت برداشت کرنے کے لیے تیار تھی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے حلقے۔ یہی وجہ ہے کہ 27 ویں ترمیم کی منظوری جس سیاسی پھرتی اور سیاسی عجلت میں کی گئی ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ اس ترامیم کے پیچھے قانون سے زیادہ سیاسی محرکات ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے لیے حکومت کے پاس دو ووٹ کم تھے اور یہ کمی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن کی حمایت سے یقینی بنا لی گئی۔...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشتہ کئی ہفتوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار صرف ٹیکس امور سے جڑے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی آئینی کیس سماعت کیلئے نہیں دیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال اگست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا تھا جو خصوصی طور پر ٹیکس سے جڑے کیسز کی سماعت کیلئے تھا اور اس کیلئے ’’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘‘ کی کیٹگری بنائی گئی تھی، یہ نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے عین مطابق تھا۔ 13؍ اگست 2025ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بینچ میں جسٹس...
ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت میں قائم ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزز، ہائیکورٹ بارکے صدر واجد گیلانی شریک ہوئے جب کہ ڈی آئی جی سکیورٹی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمپلیکس کےداخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ اسکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اب سائلین کےسامان کو اسکینرز سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو باضابطہ طور پر روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت نے انفرادی، ادارہ جاتی اور سیکورٹی کمپنیوں کے پرانے مینوئل لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایسے شہری اور ادارے جو ابھی تک اپنے مینوئل اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز نہیں کرا سکے، اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مینوئل لائسنس کے حوالے سے تمام سابقہ احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
—فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا...
پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی، بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیاگیا۔ سینیٹ کے بعد کانگریس سے عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی، بل کا...
(احسن عباسی) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کے منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنائیں گے، تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو بھی فروغ ملے گا،سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ، اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبے دیہی معیشت کو فعال اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی پالیسی...
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ مارکو روبیو نے سعودی ولی...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ اسکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سائلین کے سامان کو اسکینرز سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔اجلاس میں انٹری گیٹ کے ساتھ زگ زیگ گرل بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وکلاء کو ٹریننگ اور فرضی مشق کروائی جائے گی، داخلی دروازے پر اسپیشل برانچ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے نہ صرف معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں بہتری کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہری اور دیہی دونوں طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہائی ویز اور سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے صوبے کے انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک بڑی کوشش ہیں۔ انہوں نے بتایا...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے ملک کے مغربی ساحل کی تہ سے 600 برس پرانے بحری کارگو جہاز کی باقیات نکال لیں۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم ہیریٹیج کا کہنا تھا کہ ماڈو 4 نامی پندرہویں صدی کے اس جہاز کو برسوں کی کوشش کے بعد صحیح حالت میں نکال لیا۔ یہ جہاز اس وقت کے کی سلطنت کے سمندری ٹیکس اور نقل و حمل کے پیچیدہ نظام کا سب سے واضح مادی ثبوت ہے۔یہ جہاز پہلی بار 2015 ء میں دریافت کیا گیا جس کے بعد برسوں تک یہ جہاز محققین کے مطالعے اور اس جو محفوظ کرنے کے کام کی وجہ سے زیر آب رہا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
مریم نواز ’’کلائمیٹ چینج وارئیر، لیڈر قرار‘‘ پنجاب کو ماحولیاتی بہتری کی قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیراعلیٰ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،...
سیاسی اختلافات بھلا کر دہشتگردی کیخلاف مشترکہ پالیسی بنائی جائے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے: اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہو گا، فیصل کنڈی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کون کس پارٹی سے ہے‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں‘ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے‘ ہماری کوشش امن کیلئے ہے‘ بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کیساتھ ملکر فیصلے ہوں گے تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔ خیبر پی کے اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا...
اسلام آباد‘ کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لئے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہئے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہئے۔ افغان وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تجارت ختم کرنے سے پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لئے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔ سزا کی بات آئین میں درج ہے۔ آئینی عہدوں کو دنیا میں عزت دی جاتی ہے۔ سابق صدر، وزیراعظم کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر وقت کوئی وزیراعظم جیل میں ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر صدر کو استثنیٰ میں کیا برائی ہے۔ سابق صدر کوئی عہدہ لے تو استثنیٰ نہیں ہوگا۔ آئینی عدالت کے ججوں کے انٹرویو کمشن کرے گا۔ پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی۔
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں۔ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون...
امریلی: ہندوتوا کی ترجمان مودی حکومت نے مسلم دشمنی میں سارے حدیں پار کرلی ہیں،مسلمانوں کا قتل عام،انکی املاک پر بلڈوز پھیرنے، کاروبار تباہ کرنے کے ساتھ اب عدالتوں نے بھی مسلم دشمنی میں مسلمانوں کو سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔ تازہ واقعے میں مودی کے شہرگجرات میں امریلی شہر کی ایک سیشن کورٹ نے گئوکشی(گائے ذبح کرنا) کرنے کے معاملے میں تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور ان پر 18 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ استغاثہ نے بدھ کو کہا کہ سیشن کورٹ نے منگل کے روز تینوں ملزمان قاسم حاجی سولنکی، ستار اسماعیل سولنکی اور اکرم حاجی سولنکی کو گئوکشی کیس میں گجرات جانوروں کے تحفظ (ترمیمی) ایکٹ 2017 کی مختلف...
دہلی: بھارتی انڈیگو ایئرلائنز کو ای میل کے ذریعے ملک کے 5بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی۔ ایئرلائن کے مطابق انہیں آج 12 نومبر 2025 کو یہ دھمکی موصول ہوئی، جس میں دہلی، ممبئی، چنئی، ترووننتپورم اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر خطرے کی بات کہی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فی الحال اس دھمکی کو ”غیر مخصوص“ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس میں کوئی واضح یا مخصوص تفصیلات شامل نہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاہم پروازوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے سائبر سیل کو اس معاملے کی تفتیش سونپ دی گئی ہے۔ یہ واقعہ...
ملک میں 27ویں ترمیم منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔ اب تو یہ آئین کا حصہ بن رہی ہے۔ لیکن اس پر بات کرنے یا اس سے اختلاف کرنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔ میں اس ترمیم میں آئینی عدالت بنانے کے حق میں ہوں۔ میری رائے میں آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ جو استثنیٰ کی ترامیم ہیں، میں ان کے حق میں نہیں ہوں۔ تاحیات استثنیٰ کے تو بالکل حق میں نہیں ہوں۔ میری رائے میں کوئی شخص کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو لیکن آئین و قانون سے مبرا ہونا کوئی درست بات نہیں۔ ہر شخص کو آئین وقانون کا پابند ہونا چاہیے۔ جب ہم استثنیٰ دیتے ہیں تو ہم لوگوں کو آئین وقانون سے...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں. بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا تھا، ہماری نشاندہی پر صرف یحییٰ آفریدی کی حد تک انہیں چیف جسٹس آف پاکستان برقرار رکھنے کی نئی ترمیم لائی گئی، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا وقار بحال کرے گی، ہماری نشاندہی پر نئی ترمیم کی گئی جو بے ایمانی پر مبنی ہے، ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے استغاثہ نے بڑے مقدمے میں استنبول کے قید میئر اکرم امام اوغلو پر 142 الزامات عائد کردیے۔ عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقدمہ بظاہر 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اکرم امام اوغلو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں اور انہیں واحد سیاست دان قرار دیا جاتا ہے جو انتخابات میں اردوان کو شکست دے سکتے ہیں۔اْن کی مارچ میں گرفتاری نے ترکیہ میں 2013 ء کے بعد کی سب سے شدید عوامی بے چینی اور احتجاجی لہر کو جنم دیا تھا۔تقریباً 4 ہزار صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں حزبِ مخالف...