2025-09-18@04:11:33 GMT
تلاش کی گنتی: 314
«کراچی کے صارفین»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی کے صدر سید ولی وارثی نے کہاہے کہ نجی موبائل کمپنی سے جبراً نکالے گئے800 ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام کاٹی کے دفتر کے باہر مظاہرے میںکیا۔ مظاہرے میں جنرل سیکرٹری ملک صفدر نواز اعوان، صدر کورنگی تنویر چودھری اور صدر ضلع کورنگی لیبر ونگ منظور جانوری سمیت کثیر تعداد میں فنکشنل لیگ کے کارکنان اور مزدوروں نے شرکت کی۔ سید ولی وارثی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مزدوروں کو حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کی گئی کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے نہیں دی...
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کیلئے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے انٹرمیڈیٹ بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عائد فیس ختم کردی گئی۔اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔(جاری ہے) طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلبا کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کانٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری...
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔ بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔...
—فائل فوٹو انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انٹر...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت پیر کو ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں اشیاء ے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر ون کراچی غلام مہدی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بنگوار چیرمین مارکیٹ کمیٹی علی زماں جوکھیو ،بیورو آف سپلائی کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعیء شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گراں فروشوں کے خلا ف جاری مہم کو موثر بنا یا جاے گا۔ اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جو دکاندار تنیہ کے...
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نجی اسکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے سرکولر جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے جاری سرکولر کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، والدین اور طلبا کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبا سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کی جائے گی، پری پرائمری سے 9ویں جماعت اور وہ طلبا جو 9ویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون اور...
کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
کراچی: اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے کہاہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں۔ حلیمہ سعدیہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے ، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے کراچی کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ناظمہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض 33 فیصد رہا ہے سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فیصد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جارہے ہیں،یہ بات...
— فائل فوٹو محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز...
کراچی: شہرقائد کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدقین کے لیے 14 ہزار 300 روپے سرکاری نرخ مقرر کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کر نے کا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14 ہزار 300 روپے سے زائدادا نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی...
— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے نرخ مقرر کردیے ہیں، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند کیا ہے، قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کُن کارروائی شروع کردی گئی ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہوگی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14300...