2025-09-18@07:25:49 GMT
تلاش کی گنتی: 2093

«کیوسک کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) جرمنی ایک نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ سکیورٹی پالیسی کو بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی سے کے مطابق اس منصوبے کے لیے وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری شروع ہو چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل کے قواعد و ضوابط 27 اگست کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔ یہ ادارہ حکومت کو باخبر فیصلے کرنے اور درمیانی و طویل مدتی خطرات کی پیش بینی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا پس منظر اور مقاصد نیشنل سیکیورٹی کونسل کا...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کی منظوری کا اعلان یروشلم میں اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں غزہ شہر پر قبضے کے منظور شدہ منصوبوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے پانچ اصولوں کی تفصیل دی گئی ہے، جسے سکیورٹی کابینہ نے اکثریتی ووٹ سے منظور کیا ہے ان نکات کے تحت اسرائیلی فوج جنگی علاقوں سے باہر شہری آبادی کو انسانی امداد فراہم کرتے ہوئے غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے...
    کینیڈا میں مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کے دوران ایک آڈیو سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیفے کو نشانہ بنانے کی وجہ اداکار سلمان خان کو کیفے کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’جو بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، سیدھا سینے پر گولی ماری جائے گی‘۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ایک ماہ میں دوسرا واقعہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ رکن نے کہا کہ کپل شرما کے ریسٹورنٹ پر پہلی اور...
    پاکستان کے فرٹیلائزر شعبے نے حال ہی میں جاری کی گئی مسابقتی کمیشن پاکستان یعنی سی سی پی کی رپورٹ میں متعدد تجزیاتی خامیوں اوراہم پہلوؤں کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے مطابق، رپورٹ ایک محدود دائرے میں صرف مسابقتی پہلو پر مبنی جائزہ پیش کرتی ہے اوربنیادی ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے متعلق مسائل، بالخصوص قدرتی گیس کی فراہمی، کو نظر انداز کرتی ہے، جو ملک میں یوریا کی پیداوار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار سی سی پی رپورٹ کا مقصد فرٹیلائزر سیکٹر کی مارکیٹ ڈائنامکس اور ارتکاز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) بھارت نے شام کی ترجیحات اور منصوبوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جولائی کے آخر میں پہلی مرتبہ ایک سرکاری وفد کو دمشق بھیج کر عبوری حکومت سے رابطہ قائم کیا۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری سریش کمار نے شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ بھارت شام کے اندرونی سیاسی حالات سے قطع نظر مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اعلیٰ سطحی سفارت کاری ان ملاقاتوں میں صحت کے شعبے میں تعاون، تکنیکی و تعلیمی اشتراک، اور انسانی امداد و مستقبل کی تعمیر نو کی بنیاد رکھنے جیسے موضوعات پر...
    اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی، مزید خونریزی کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے آج صبح غزہ کے شمالی حصے میں رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے جس سے فوجی آپریشن میں وسعت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حماس نے واضح کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ امریکی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ...
    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5 منزلہ متاثرہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) سعودی اقدامات کے معترف اسے ''سفارتکاری میں ماسٹر کلاس‘‘ قرار دے رہے ہیں، جو مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک حقیقی موقع ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ دراصل اپنے مفادات پر مبنی اقدام ہے، ایک ''پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ جس کا مقصد کسی ملک کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر بین الاقوامی امیج خراب کرنے میں مدد کرنا ہے۔ سعودی عرب کی حالیہ مہم کا آغاز ستمبر 2024ء میں ناروے کے ساتھ مل کر ''دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد‘‘ کے آغاز کے ساتھ ہوا تھا، اور اس کے لیے دو اولین ملاقاتیں بھی ریاض میں ہی منعقد ہوئی...
    امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مالی کا کہنا ہے کہ اُس کا سورج مکھی کا پودا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے سے صرف ایک فٹ کے فاصلے پر ہے اور جس کی نشونما جاری ہے۔ ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وین کے رہائشی، ایلکس بیبچ کا سورج مکھی کا پودا گزشتہ ہفتے امریکی ریکارڈ سے تجاوز کر گیا جب اُس کی اونچائی 26 فٹ 8 انچ تک پہنچ گئی۔ Alex Babich, local extreme gardener, started growing sunflowers six years ago. https://t.co/GJZ76W6imd — WANE 15 (@wane15) August 6, 2025 ایلکس بیبچ کے مطابق، اُن کا پودا مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے صرف ایک فٹ پیچھے ہے، موجودہ عالمی ریکارڈ 30 فٹ 1 انچ ہے، جو...
    اسکرین گریب کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا...
    بلوچستان حکومت کی جانب سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی خرید و فروخت پر پابندی کے باوجود کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر ایرانی ایندھن کی کھلے عام فروخت شروع ہوگئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں یہ ایندھن فی لیٹر 215 روپے میں دستیاب ہے، جو حکومت کی رِٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟ کچھ عرصہ قبل حکومت بلوچستان نے ایرانی ایندھن کی غیر قانونی درآمد اور فروخت پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کاروبار کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دے رہے ہیں۔...
    سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز سوات: (آئی پی ایس) سوات میں موجود زمرد کی کان میں پھنسنے والے چاروں مزدوروں کو طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سر توڑ کوششوں کے بعد...
    حکومت نے زائرین کو روکنے کیلئے مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ اسکے علاوہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں اور سڑک پر کنٹینرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کو تفتان بارڈر کی طرف جانے سے روکنے کے لئے حکومت نے کوئٹہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر تعینات کر دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کو بند کرنے کے لئے کنٹینرز بھی لائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے زائرین کے ایران اور عراق کی طرف زمینی سفر پر...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس کے تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں میجر رضوان طاہر سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔گورنر نے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادرسپوتوں کی ملک و قوم کی خاطر قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا...
    سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں...
    وفاقی حکومت نے تمام کاروباری مراکزکو31 اگست 2025 تک راست کیو آرکوڈ حاصل کرنے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقدی کے بغیرمعیشت کے نفاذ کو کامیابی سے ممکن بنایا جا سکے۔ وزیراعظم آفس نے وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اورریگولیٹری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں موجود تمام تجارتی مراکز خصوصاً ریٹیل آؤٹ لیٹس کو رواں ماہ کے اختتام تک کیو آر کوڈ حاصل کرکے صارفین کو فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سی ڈی اے کے شعبوں میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے اس اقدام کی نگرانی اورمختلف وزارتوں کے...
    بالی ووڈ اداکار ایم ایم فاروقی عرف للی پٹ نے شاہ رخ خان کی 2018 کی فلم زیرو میں بطور بونے شخص کی اداکاری پر تنقید کی ہے، اور اس کا موازنہ کمال ہاسن کی فلم اپّو راجا میں ان کی اداکاری سے کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم زیرو، جس میں انہوں نے ایک بونے شخص کا کردار ادا کیا، باکس آفس پر ناکام رہی اور ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ناکامی کے بعد، شاہ رخ نے اداکاری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے لیا تھا۔  اب ایک انٹرویو میں اداکار للی پٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے زیرو میں کمال ہاسن کی نقل کرنے کی کوشش کی،...
     خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔علی امین گنڈا پور نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا تھا جس میں...
    ویب ڈیسک: سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اضافی مدد طلب کر لی گئی۔  مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں 3 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔  دہشت گردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملہ بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی جانب سے کیا گیا، حملے میں پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ شہداء میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔ میجر رضوان طاہر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی نے پرتگال میں پراپرٹی خرید لی ہے اور اب وہ وہاں کی شہریت حاصل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر گہری بحث شروع ہو گئی ہے۔ قریباً ہر شخص یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی پرتگال کو ہی اپنی ترجیح کیوں بنا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام پرتگال میں مقیم عبداللہ اسماعیل نے بتایا کہ پاکستانی بیوروکریسی کی جانب سے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے اور وہاں سیٹل ہونے کی بنیادی وجہ گولڈن ویزا اسکیم کی آسان شرائط ہیں۔...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
    حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی گڑیا ’لیبوبو ڈول‘ انٹرنیٹ پر نیا جنون بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول ہونے والی یہ گڑیا اپنی عجیب و غریب شکل اور نوکدار دانتوں کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس کی خوفناک صورت کے باوجود کئی شوبز شخصیات اسے فیشن کا حصہ بنا رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گڑیا منفی توانائی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ نے بھی اپنے وی لاگ میں ایسا ہی دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کا رویہ لیبوبو ڈول کے آنے کے بعد سے بدل گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا...
    بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔  رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے: شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17 N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5 N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138...
    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
    کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کے روز وزیرِاعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تازہ ٹیرف دھمکی پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے: وزیر اعظم مودی صدر ٹرمپ کی بار بار کی دھمکیوں کے باوجود ان کے خلاف اس لیے مؤقف نہیں اپناتے کیونکہ امریکا میں اڈانی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک دھمکی یہ ہے کہ مودی، اڈانی اور روسی تیل کے سودوں کے درمیان مالی روابط کو بے نقاب کر دیا جائے گا۔ مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔...
    بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، باپ بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو کے تیراکوں کا آپریشن جاری ہے۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کے لئے 28 سالہ باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگانے والے باپ اور اسکی کمسن بیٹی کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔
    لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے کلی پسند خان میں ہونے والے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ جس میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس کی گلیوں میں ایک مانوس چہرہ، 72 سالہ علی اکبر کا ہے، جو پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ 5 دہائیوں سے اخبارات فروخت کر رہے ہیں، اور اب انہیں فرانس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اپنی تیز فہمی، مسکراہٹ اور عاجزانہ انداز کی بدولت علی اکبر پیرس میں ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔ اب ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’لیجن آف آنر‘ (Légion d’Honneur) دیا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز صدر ایمانویل میکرون اس سال موسم خزاں میں ایلیزے پیلس میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں خود علی اکبر کو عطا کریں گے۔ علی اکبر نے نیویارک...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کے روز ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر آئینی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن 40 دن تک مسلسل اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تو اس کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اسپیکر، آئین اور قواعد کے مطابق ایوان کو آگاہ کر رہے ہیں کہ رول 44 (1) کے تحت شیخ وقاص اکرم اسمبلی سیشن کے 40 دنوں سے بغیر کسی رخصت لیے مسلسل غیر حاضر ہیں، تحریک پیش ہونے اور منظور ہونے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری سے یورپی یونین وفد کی سربراہ رینا کیونکا نے الوداعی ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات خطے کے امن وا ستحکام کیلئے اہم ہیں،یورپی یونین پاکستان کی سرمایہ کاری و تجارتی شراکت دار ہے،صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے،تجارت، ماحولیات اور علاقائی امن جیسے اہداف شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے۔ یوم استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور صدر مملکت نے سبکدوش یورپی یونین وفد کی سربراہ کیلئے...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھیں گے، حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ہونے والی ممکنہ سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔ یہ وہ تازہ ترین موڑ ہے جو اس مسئلے میں آیا ہے جسے نیو دہلی نے سمجھا تھا کہ وہ اس...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے پر بھارت کو اضافی تجارتی ٹیرف کی دھمکی کے بعد بھارت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ خود بھی روس سے مختلف اشیاء درآمد کرتا ہے، اس لیے بھارت پر تنقید غیر منصفانہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ”امریکہ اپنی نیوکلیئر انڈسٹری کے لیے روس سے یورینیم کمپاؤنڈ خریدتا ہے، اسے کوئی اعتراض نہیں۔ مگر بھارت روس سے رعایتی تیل لے تو اعتراض شروع ہو جاتا ہے؟“ بھارتی حکام کے مطابق ہماری توانائی کی ضروریات، معیشت اور صارفین کے مفادات کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں، نہ کہ بیرونی دباؤ پر، بھارت کا مؤقف بالکل...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) * سکیورٹی سے سفارت کاری تک: اسرائیل کے سابق افسران کی ٹرمپ سے جنگ بندی کی اپیل
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
    سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر گورنر صاحب کی زبان پر اصل بات آ گئی، خود کو صاحب کہلا کر واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا۔سعدیہ جاوید کے مطابق بھائی کا لقب لے کر شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے، گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے۔ جب ایم کیو ایم والے صاحب سے بھائی بنیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہونگے: گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیوایم والے جب صاحب سے بھائی بن...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جب تک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے ’صاحب‘ سے ’بھائی‘ نہیں بنتے، کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ایکسپو سینٹر میں جاری ’مائی کراچی فیسٹیول‘ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی حالیہ سیاسی شناخت پر طنزیہ انداز میں کہاکہ وہ حیران ہیں کہ ایم کیو ایم کس طرح تبدیل ہو گئی ہے، اور اگر وہ اپنی سابقہ پہچان کی طرف لوٹ آئے تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا انہوں نے کہاکہ کراچی کے منتخب عوامی نمائندوں نے شہری مسائل کو اسمبلیوں میں مؤثر انداز...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)فیڈرل ریزرو بورڈ آف گورنرز کی رکن ایڈریانا کوگلر نے اگلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتصادی پالیسی پر اثرانداز ہونے کا ایک اور موقع حاصل ہو گیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین جیروم پاول پر سود کی شرح برقرار رکھنے پر شدید تنقید کی ہے۔ کوگلر کو ستمبر 2023 میں صدر جو بائیڈن نے تعینات کیا تھا اور ان کی مدت جنوری 2026 تک تھی، تاہم انہوں نے سات دن بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا: ’فیڈرل ریزرو کی جانب سے معیشت کو صحت مند بنانے کے لیے کیے گئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) پاکستانی خواتین میں سروائیکل کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اکثریت میں مرض سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 9 سے 14 عمر کی لڑکیوں میں ایچ پی وی ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے مگر اس عمل میں کئی سماجی قدغنیں حائل ہیں۔ 45 سالہ نادیہ افضال (فرضی نام) صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے ایک گنجان آباد حصے کی رہائشی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ''نو ماہ قبل جب مجھ میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تو یک دم ایسا محسوس ہوتا تھا کی زندگی یہیں ختم ہوگئی ہو۔جوائنٹ فیملی سسٹم میں ایسے مرض کے...
    امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔ یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
    نئی دہلی: امریکی دباؤ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے روس سے تیل خریدنے کی پالیسی تبدیل نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کسی بھی آئل کمپنی کو روسی خام تیل خریدنے سے روکنے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان تیل کے طویل المدتی معاہدے موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی چار سرکاری آئل ریفائنریز نے اس بار روسی خام تیل میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل...
      سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔ اپریل میں سکیورٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) بنگلہ دیش میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد عبوری حکومت، انتخابی غیر یقینی، انسانی حقوق اور اسلام پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے برسر اقتدار وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے حکومت مخالف پر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں۔ ان مظاہروں کی ابتدا سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ نظام کے خلاف ہوئی تھی، مگر یہ وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئے۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے رہنما یا تو گرفتار ہوئے یا روپوش ہوگئے، جبکہ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...
    غذر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ...
    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے...
    کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔
    لاہور سے راولپنڈی آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جسکے نتیجے میں 25سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کالا شاہ کاکو اتحاد کمیکل فیکٹری کے قریب پیش آیا۔ امدادی ٹیمیں لوگوں کو بوگیوں سے نکالنے میں مصروف ہیں۔ ٹرین کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔  بوگی میں پھنسے ہوئے55 سالہ مجاہد حسین کونکال لیا گیا ہے۔ ایک اور پھنسے ہوئے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے  تمام بوگیوں میں سرچ و ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کااظہارکیاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان کی نئی شکل بنے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اور علی امین گنڈا پور اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ وہ خود کو بچانے کے لیے خدمات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کی کال کے پیچھے بھی گھناؤنا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا پاکستان تحریک انصاف کی شکل بدلے جانے سے متعلق...
    معروف بھارتی اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم "ستارے زمین پر” یوٹیوب پر دستیاب کرنے کا اعلان کردیا۔  عامر خان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ یکم اگست سے ان کے یوٹیوب چینل Aamir Khan Talkies پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم 100 روپے کی ادائیگی پر 48 گھنٹوں کے لیے دستیاب ہوگی اور اسے دیکھا جا سکے گا جبکہ اس چینل پر عامر خان کی دیگر فلمیں بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ فلم چھ ہفتے قبل سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے۔ عامر خان نے...
    ماہرین کی ایک ٹیم نے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے قریب سمندر میں 2000 ہزار فِٹ گہرائی میں پوشیدہ 6000 ہزار برس سے زیادہ عرصہ پُرانے شہر کو دریافت کرلیا۔ سامنے آنے والی باقیات پہلی بار 2001 میں سامنے آئیں لیکن ماہرین نے 25 برس تک اس کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2001 میں مرین انجینئر پولینا زیلٹسکی اور ان کے شوہر پال وینزویگ (جن کا تعلق ایڈوانسڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے ہے) نے انکشاف کیا کہ زیر آب اس مقام پر وہ کچھ پتھر کے ڈھانچوں سے ٹکرائے تھے۔ اب اس علاقے کے کیے گئے سونر اسکینز میں اہرام اور دائرے جیسے متعدد ڈھانچے اور دیگر عمارتیں سامنے آئیں جن کا تعلق کیریبیئن میں گمشدہ شہر ہو سکتا ہے۔ پولینا زیلٹسکی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش...
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
    معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ "بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟” اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔ توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔ شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار...
    کراچی :رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی رہنے کی نہیں سہنے کی جگہ بن چکا ہے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے ساتھ تسلسل سے زیادتی ہو رہی ہے، شہر کو اجاڑ دیا گیا ہے، یہ اب رہنے کی نہیں بلکہ سہنے کی جگہ بن چکا ہے، ورلڈ بینک کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال وفاق کو 1 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس دیا لیکن یہاں جینے اور مرنے کی سہولیات بھی ناپید ہو چکی ہیں، اسکولوں کی تعلیم تباہ حال، تعلیم اور صحت کا سودا ہو رہا ہے۔ انہوں...
    شکارپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے آئین پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادانہ سفر کرنیکی ضمانت دیتا ہے۔ کوئی وزیر یا ادارہ لاکھوں شہریوں کے سفر پر بیک وقت پابندی لگانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین پر پابندی قابل مذمت، اور پاکستان کے کروڑوں شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے۔ اگر وزیر داخلہ اور حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے شکارپور میں زائرین کے زمینی سفر پر پابندی...
    خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے بعد عسکری آپریشن کا آغاز ہوا ہے مگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ’ایکشن ان ایڈ آف سول پاور‘ جیسے قوانین پر شدید تحفظات ہیں حالانکہ یہی قانون پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سنہ 2019 میں خیبر پختونخوا میں نافذ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں صوبے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) جرمنی کی دو بار اولمپک چیمپئن رہنے والی سابقہ بیاتھلون کھلاڑی لاؤرا ڈالمائر شمالی پاکستان میں 6,094 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران چٹانیں گرنے سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق اور پاکستانی کوہ پیمائی فیڈریشن نے منگل کو اس واقعے کی تصدیق کی۔ حادثہ پیر کے روز ضلع گانچھے کی ہوشے وادی میں پیش آیا، جب لائلہ پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر اچانک چٹانیں گرنے سے 31 سالہ ڈالمائر شدید زخمی ہو گئیں۔ ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکا۔ امدادی کارروائی پاکستان آرمی کے تعاون...
    حسن ابدال میں برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی نعشیں مل گئیں جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل حسن ابدال میں جھاری کس نالے میں تیز بہاؤ کے باعث ویگو ڈالا بہہ گیا، جس میں 10 افراد سوار تھے، 5 کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ 5 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔ بعدازاں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران بہہ جانے والی 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ فیملی واہ کینٹ کی رہائشی ہے اور شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات...
    لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔ گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔ صورتحال کو...
    پی پی پی کے رہنما نے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیارات کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربعین کے زائرین پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے اہلخانہ کیساتھ زیارت کے سفر پر جاتے ہیں، وہ سڑک کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ کم خرچ ہوتا ہے۔ اربعین کے موقع پر کربلا اہل تشیع کیلئے روحانی مرکز بن جاتا ہے، گزشتہ سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد زائرین نے زیارت میں شرکت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بذریعہ سڑک زائرین کے ایران و عراق جانے پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز...
    دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی...
    امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئے تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کر دی گئیں، جو کہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بایو ریسرچ شعبے کے سربراہ جارج اسمتھ کے مطابق پیر کے روز مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئی تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کی گئیں جبکہ منگل کے روز بھی 180 گائیں اس سینٹر میں منتقل کی گئی، اس مرحلہ وار منتقلی کو ’اکیسویں صدی کی مویشی منتقلی‘ قرار دیا۔ گائیں یونیورسٹی کے پرانے اور نئے فارم کے درمیان بنائی گئی باڑ کے ذریعے، تالیاں بجا کر اور سیٹیاں...
    ممبئی :حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پولیس کی گاڑیوں کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے آئی ہے یا ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر مدعو کیا۔ ٹیم ممبر کے مطابق عامر خان نے ماضی میں بھی کئی بیچز سے آئی پی ایس افسران...
    ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔ ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔ چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی...
    آپریشن سندور میں بدترین ناکامی نے مودی سرکار کی نااہلی اور جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ نہ وضاحت نہ جواب دہی، آپریشن سندور نے مودی سرکار کی کھوکھلی قیادت کی قلعی کھول دی۔ کانگریس رہنما، سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ چدمبرم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی خاموشی اور شفافیت پر بھی اعتراض کیا۔ پی چدمبرم کے مطابق وزیراعظم مودی تین ماہ بعد بھی آپریشن سندور پر خاموش ہیں، عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے کے اصل دہشتگرد نہ گرفتار ہوئے نہ ہی انکی شناخت ہوئی، حکومت کیوں خاموش ہے؟ انہوں نے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فیمینزم پر اپنی رائے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کہتی ہوں کہ میں فیمنسٹ نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ برابری پر یقین نہیں رکھتی میں برابری کے مواقع، برابری کے حقوق اور عورتوں کے لیے برابری کی سہولیات پر مکمل یقین رکھتی ہوں لیکن میرا مطلب یہ ہے کہ میں آج کل کی فیمنسٹ نہیں بلکہ ایک اصل، حقیقی اور پرانی فیمنسٹ ہوں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپلوڈ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی فیمنسٹ ہوں جو یہ مانتی ہے کہ عورت کی طاقت مرد کی نقل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی نسوانی فطرت کو اپنانے میں...
    اسلام آباد میٹرو بس سروس کے تحت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شہیدِ ملت اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے ایک ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو بس کے نیچے کچل دیا۔ حادثے میں گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ، جو غالباً بس کےٹریک کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، اچانک بس کی زد میں آ گیا۔ افسوسناک طور پر بس گارڈ کے اوپر سے گزر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو اداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔ قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی۔ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیاہے کہ جب افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری تھی تو پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا، امریکی فوجیوں کے ساتھ یہاں پر جیولوجیکل سروے کے لوگ آتے رہے اور ہمارے سسٹم کو اس کا پتا ہی نہیں تھا، اب امریکہ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کون سی معدنیات ہیں اس لیئے وہ دلچسپی لے رہاہے ۔امریکہ کا اگلا ہدف ہے کہ پاکستان ، چین کے گروپ میں نہ رہے اور پاکستان سے معدنیات کا معاہدہ کیا جائے ۔ سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے باقی ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں رہے ہیں، یورپ بھی امریکہ سے ناراض...
    اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے...
    امریکی محکمہ خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غریب ممالک، خاص طور پر افریقہ، کے لیے مخصوص 9.7 ملین ڈالر (تقریباً 27 ارب روپے) مالیت کی مانع حمل ادویات تلف کرے گا۔ اس فیصلے سے قبل تمام ممکنہ متبادل تلاش کیے گئے مگر کامیابی نہ ملی۔ یہ بھی پڑھیں:مانع حمل ادویات کا طویل مدتی استعمال سروائیکل کینسر کے خطرے کا سبب ہے، ماہرین تلف کی جانے والی ادویات میں تقریباً 20 لاکھ انجیکشن، 9 لاکھ امپلانٹس اور 20 لاکھ سے زائد گولیاں شامل ہیں، جو 6.5 لاکھ خواتین کو ایک سال اور 9.5 لاکھ خواتین کو تین سال تک حمل سے تحفظ فراہم کر سکتی تھیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام بائیڈن دور کی USAID کنٹریکٹس کے خاتمے...
    پاکستان کے شمالی علاقوں کے خشک پہاڑوں میں پائے جانے والا قدرتی معدنی مادہ سلاجیت ملک میں تو پہلے ہی مشہور تھا، لیکن اب اس کی مانگ ترقی یافتہ ممالک میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جہاں اسے قدرتی سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سلاجیت کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قدرتی مادے کی عالمی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اب عرب ممالک، یورپ اور امریکا سے بھی باقاعدہ آرڈرز آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلاجیت، جس کی خاطر وکیل نے وکالت چھوڑ دی سلاجیت ہے کیا؟ سلاجیت کی مارکیٹ اور طلب کو سمجھنے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ سلاجیت ہے کیا، کہاں پیدا ہوتا...
    کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر وزیراعلیٰ کو دورے کا چیلنج حکومت سندھ، وزرا اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹان میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی...
    گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
    سٹی 42 : بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔   ذرائع کے مطابق فیملی سیاحت کیلئے21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی، اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے...
    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ زائرین کو سکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا...
    ویب ڈیسک : راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کو 6 دن مکمل ہوگئے، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔  ریسکیو حکام کے مطابق تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی، بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا، ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ریسکیو...
    متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
    امریکا میں طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو اکثر لوگ ہاسپِس کیئر سے خلط ملط کر دیتے ہیں، حالانکہ دونوں مختلف نوعیت کی خدمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟ پالیئیٹو کیئر کا مقصد کسی بھی سنگین یا دائمی بیماری کے دوران مریض کو آرام، درد میں کمی اور جذباتی مدد فراہم کرنا ہوتا ہے، اور یہ علاج کے ساتھ ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے برعکس ہاسپِس کیئر ان مریضوں کے لیے مخصوص ہے جنہیں چند ماہ کی زندگی باقی ہو اور تمام علاج بند کر دیے گئے ہوں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو بیماری کے آغاز سے ہی شامل کیا جانا چاہیے...
    اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
    ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو روانگی سے پہلے اچانک روکنا پڑا جب لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر آگ اور دھواں پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی انخلا کیا گیا اور تمام 173 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی۔ PANIC on runway as wheel of American Airlines plane catches FIRE Passengers SLIDE out as smoke seen billowing underneath BOEING jet — 1 injured in Denver airport pic.twitter.com/K8qXdrcIYm — RT (@RT_com) July 26, 2025 متاثرہ پرواز AA-3023 تھی، جو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی اور میامی جا رہی تھی۔ امریکی ایئرلائن کے مطابق یہ ایک ٹائر میں تکنیکی خرابی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بچے موبائل کی عادت
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 سے 31جولائی تک جاری رہے گا۔اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالا، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارشوں کا امکان ہے۔29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) نیو ٹاؤن پولیس نے پی ٹی سی ایل دفتر میں چوری کی واردات میں ملوث تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پی ٹی سی ایل دفتر میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھے جو چوری شدہ کاپر تاروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔(جاری ہے) پولیس نے پانچ روز قبل درج ہونے والے مقدمے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے مسروقہ کاپر تاریں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں...
    اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، حکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ایچ آر سی پی نے ایک بیان میں کہا، ''گزشتہ چند ماہ کے دوران، ایچ آر سی پی کو، غیر قانونی اور غیر منصفانہ اقدامات کے سلسلے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے تنظیم کی اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔‘‘ گروپ نے جنوبی ایشیائی ملک میں انسانی حقوق کی وکالت کے لیے بڑھتی مشکلات کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان میں بنیادی حقوق کی عدم موجودگی خیبر پختونخوا میں قانون کی عملداری کمزور، ایچ آر سی پی گروپ کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''ہمیں غیر معمولی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حکام ہمیں...