2025-11-26@23:07:41 GMT
تلاش کی گنتی: 158695
«ادیب اور شاعر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: اسکول کے لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت کے معاملے پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق طلباء کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، مشروط فروخت (Tying) کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، شکایات پر کمیشن نے سو موٹو ایکشن لیا۔ سی سی پی کی انکوائری کے مطابق کئی نجی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز سے خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں، لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں۔ ایڈمیشن کے بعد طلباء ’محصور کنزیومر‘ بن جاتے ہیں، ملک کے 50% طلباء نجی سکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جن پر گائیڈ لائنز کے نام...
ملک میں سونے کی کھپت کتنی، قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟ گزشتہ سال کتنے ملین ڈالر کاسونا درآمد کیا گیا؟
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر ”کمپٹیشن ایسسمنٹ اسٹڈی“ جاری کردی ہے، جس میں ملک میں سونے کی مارکیٹ کے ڈھانچے، ریگولیٹری انتظام اور مارکیٹ میں مقابلے کے مسائل کا شواہد کی بنیاد پر تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کمپٹیشن کمیشن نے گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لئے پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے نئے قائم کردہ سینٹر آف ایکسیلینس اِن کمپٹیشن لا کی تیار کی گئی یہ رپورٹ پاکستان میں سونے کی ایک ایسی ایک دستاویزی مارکیٹ کا نقشہ پیش کرتی ہے جہاں کوئی خاص ریگولیشن، ضوابط موجود نہیں اور غیر شفاف قیمتوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
تحقیقی منصوبہ ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے،ترجمان العلا روئل کمیشن کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن الطریری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے العلا میں دریافت شدہ نقوش کی توثیق اور تجزیے کے لیے سب سے بڑا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس آثارِ قدیمہ کے تفصیلی جائزوں کے دوران درج کیے گئے 25 ہزار سے زائد نقوش پر مشتمل ہے۔ ان معلومات کی مدد سے العلا میں عربی زبان اور قدیم شمالی سامی زبانوں کی ارتقائی تاریخ کا مطالعہ بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ تحقیقی منصوبہ العلا کے مختلف مقامات پر ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل...
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایڈجوڈی کیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔ منتخب عہدیداران کے فیصلے کالعدم فیصلے کے مطابق وجاہت حسین کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا غیر آئینی قرار دیا گیا۔ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ یہ فیصلہ طارق سدھو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا تھا، جس میں مذکورہ عہدیداران کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ایتھلیٹکس...
ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز...
ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع ادھم پور میں ایک اور کشمیری مسلمان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر طارق حسین نامی شخص کا گھر ضبط کر لیا جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز...
دھرمیندر کی مجموعی دولت کا اندازہ 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اپنے پیچھے 6 دہائیوں پر محیط شاندار فنی سفر، ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں روپے کی دولت چھوڑ کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہی مین کے نام سے مشہور اداکار دھرمندر کے خاندان کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بااثر فلمی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔دھرمندر کا تعلق پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے گاں نصرالی سے تھا، اِن کے والد کیول کرشن سنگھ دیول ایک اسکول ٹیچر اور والدہ ستونت کور گھریلو خاتون تھیں۔1954 میں محض 19 سال کی عمر میں دھرمندر...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے طلباء کو اسکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کرنے کے معاملے پر ملک کے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل مشروط فروخت (Tying) کے زمرے میں آتا ہے اور کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔ سی سی پی نے خودکار کارروائی (سو موٹو ایکشن) لیتے ہوئے ان اسکولوں کی پالیسیوں کی جانچ شروع کی ہے۔ انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز کے ساتھ خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں، جس کے باعث لوگو والی کاپیاں مارکیٹ میں اصل قیمت سے 280 فیصد تک مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے، اس پر آرڈر پاس کریں...
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو جس سے سب کو فائدہ ہو گا اور اس کیلئے وہ بہت جلد مداخلت کریں گے، افغان طالبان تنہا رہ جائیں گے، جس کا نتیجہ ان کی تباہی کی صورت میں ہو گا، دہشت گردی کی فیکٹری ختم ہو گی تو حلال روزی کمانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں افغان طالبان سے اچھائی کی کوئی اُمید نہیں، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ ان پر اعتبار کیا جائے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر ہم افغانستان میں کارروائی کریں گے تو واشگاف انداز میں کریں گے،...
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 16 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اس وقت انتقال کر گیا جب ورزش کے دوران باسکٹ بال کا پول اس کے سینے پر گر گیا۔ کھلاڑی کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا جب پول آگے کی طرف سے اس کے اوپرگرا اور نوجوان انتقال کر گیا۔ حادثے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک اکیلا کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا۔ وہ پوائنٹ لائن سے دوڑتا ہے اور چھلانگ لگا کر باسکٹ تک پہنچتا ہے۔ کھلاڑی نے پہلی کوشش بخوبی مکمل کی پھر وہ دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اس بار وہ باسکٹ کے رم کو پکڑتا ہے کہ اچانک پول اکھڑ کر اس پر گر جاتا ہے اور پورا...
جب سردی کا موسم آتا ہے تو گرم کپڑوں، چائے اور سوپ کا لطف ضرور ہوتا ہے، مگر اس کے ساتھ کچھ صحت کے مسائل بھی سامنے آ جاتے ہیں۔ اسموگ، سردی اور خشک موسم نہ صرف ماحول کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ہمارے جسم پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہاں ہم بتائیں گے کہ کس طرح آپ اسموگ اور سرد موسم میں صحت مند رہ سکتے ہیں اور کون سی غذائیں آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتی ہیں۔ اسموگ اور اس کے اثرات اسموگ دراصل دھواں، دھول اور صنعتی آلودگی کا مرکب ہوتا ہے، جو سردیوں میں زیادہ محسوس ہوتا ہے۔ اسموگ پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کے لیے نقصان دہ ہے اور کھانسی، گلے کی...
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز گلگت (آئی پی ایس) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر...
جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں میچ جیت کر وائٹ واش کر دیا۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقہ نے بھارت کو بڑے فرق سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹیسٹ میں 408 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ Simon Harmer spun a web around India with a five-wicket haul to help South Africa inch closer to a famous Test series win ????️#WTC27 | #INDvSA ????: https://t.co/5B1PcNj4kk pic.twitter.com/3IxkrPS1mR — ICC (@ICC) November 26, 2025 اس شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز میں مکمل بالادستی قائم کی ہے۔ مزید پڑھیں: کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت...
پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک...
قیصر کھوکھر: محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کے جرمانوں کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے نافذ کیے جائیں گے۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا,موٹر کار کو تیز رفتاری پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا,ریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جرمانہ ہوگا,سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا,ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا. لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا دوہزار سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا,دوہزار...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر بحرین کے لیے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس دورے سے باہمی تعلقات میں گرمجوشی اور خوشگوار...
غزہ میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پہلے ہی بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے، جس کے باعث مقامی خاندان انتہائی سرد موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی میں بڑی تعداد اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے، جو اسرائیلی حملوں کے دوران تباہ ہو گئے تھے۔ جنگ بندی کے باوجود لوگ عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بے گھر فلسطینی خاتون، ام احمد عوضہ نے بتایا کہ سردیوں کے آغاز کے...
لاہور: بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کے بال مونڈ دیے اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی تھی، جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیے۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان میں بھائی، بھابھی اور دیگر 2 رشتے دار شامل ہیں۔ اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمان کو کسی کے ساتھ لڑکی کی دوستی ہونے کا شک تھا اور...
نومبر 1971ء کا معرکہ ہلی سیکٹر بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کے خوں ریز مظالم کی ایک اور داستان ہے۔ اس جنگ میں سفاک بھارتی افواج اور دہشتگرد مکتی باہنی نےمسلمانوں پر ظلم و جارحیت کی انتہا کر دی تھی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے دہشتگردوں کے خلاف کئی دن تک جانفشانی سے مقابلہ کیا۔ 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر پاک فوج کی بہادری کی بےشمار ان سُنی داستانوں میں سے ایک معرکہ ’’ہلی سیکٹر‘‘ ہے ۔ 23 نومبر 1971 کو بھارتی 202 ماؤنٹین بریگیڈ نے ہلی سیکٹر پر حملہ کر دیا ، جہاں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے نہ صرف دشمن کی پیش قدمی کو روکے رکھا بلکہ انہیں بھاری...
لاہور: بزدار دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کے لئے ایک بھی ڈپٹی کمشنر اجلاس میں آن لائن شریک نہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنرز کے آن لائن اجلاس میں شریک نہ ہونے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ آن لائن شریک نہ ہونے والے افسران کو اب اجلاس میں بلائیں گے، انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ لیں کیا حالات ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملات میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ اجلاس...
بالی وُڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی زندگی میں اربوں روپے کی دولت جمع کی، جو ان کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر تقریباً 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان تخمینہ لگائی جاتی ہے۔ دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی کافی دولت کمائی۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آیا۔ مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں شمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں موٹاپے پر قابو پانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کر دیے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔حکومتی فیصلے کے مطابق ڈرنکس میں چینی کی حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام کر دی گئی ہے۔ اس حد سے زائد چینی رکھنے والے مشروبات پر شوگر ٹیکس لاگو ہوگا۔برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کرتا ہے اور سب سے زیادہ اثر غریب طبقے پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے کے شکار افراد عمر بھر صحت کے سنگین مسائل کا سامنا...
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خاص طور پر بلوچستان میں پانی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے، جس سے جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور پانی کے ضیاع میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کی وجہ سے زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، حالانکہ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کی ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، اور ژوب و مُولا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بل بورڈز سے متعلق کیس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیےکہ بِل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں، شہریوں کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا،آندھی طوفان میں بِل بورڈ گرنے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری کون لے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں بِل بورڈز نصب کرنے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ بِل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں اور صرف فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا۔انہوں نے استفسار کیا کہ...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) – پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت تقریباً 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، لیکن ملک میں سونے کی قیمتیں غیر شفاف ہیں اور مارکیٹ میں واضح ریگولیشنز نہ ہونے کی وجہ سے معاملات زیادہ تر غیر رسمی چینلز سے چلتے ہیں۔ یہ انکشاف کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کی تازہ اسسمنٹ اسٹڈی میں سامنے آیا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد سے زائد سونے کی تجارت غیر رسمی ذرائع سے ہوتی ہے، جبکہ مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایک جامع اتھارٹی کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ وقت میں...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مزید تین ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔ گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ دلچسپ میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو...
اقوامِ متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں پر فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تقریباً ایک سال پہلے طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زائد افراد ہلاک اور 945 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 127 عام شہری...
سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس میں وہ نمایاں طور پر سلم نظر آئیں۔ یہ فوٹو شوٹ معروف فوٹوگرافر اینی لیبووٹز نے کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مشعل اوباما سادہ سرمئی ٹی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دیں۔ یہ شوٹ ان کے پراجیکٹ Women کے تازہ ایڈیشن کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوٹو شوٹ کے پیغام سے ہٹ کر ان کی جسمانی تبدیلی پر مرکوز ہو گئی۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مشل اوباما نے مشہور وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کی ہے۔ View this post on Instagram A post...
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
بیوی کے قتل کا الزام، لاہور ہائیکورٹ نے بیتے کی گواہی کو قبول کرتے ہوئے باپ کی عمر قید کیخلاف اپیل مسترد کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ملزم کے خلاف اس کے بیٹے کی گواہی درست تسلیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ملزم کو عمرقید دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور ملزم اشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد اشرف کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے، کوئی بیٹا اپنے باپ پر اس قسم...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 10 روز تک جاری رہے گا، جس میں اہم قانون سازی اور حکومتی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
لاہور کے 22 سالہ الیکٹریکل انجینیئر فیصل فرمائش کو گمان تک نہ تھا کہ ٹک ٹاک پر موٹیویشنل ویڈیوز بنانے کا شوق ایک دن انہیں سرحد پار محبت سے دوچار کردے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ان کا یہ سفر بنگلہ دیش میں طلبا احتجاج پر بنائی گئی ایک ویڈیو سے شروع اور زندگی بھر کے ساتھی کے انتخاب پر ختم ہوا۔ فیصل گزشتہ 3 برس سے ٹک ٹاک پر سرگرم ہیں، بنگلہ دیش میں طلبا تحریک اٹھی تو انہوں نے ایک نوجوان طالب علم ابو سعید کے کردار پر ایک ویڈیو بنائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں اضافہ، خوبصورت ویڈیو وائرل ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کی اور تبھی کومیلا کی رہائشی...
زہیب یوسف میر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی رہنماوں کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں فرقہ وارانہ تقسیم کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ایک گمراہ کن بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے "فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور مسلم طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک" پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق "پی ڈی پی" کے ایڈیشنل ترجمان زہیب یوسف میر نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی رہنماوں کے حالیہ بیانات اور اقدامات کی مذمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبہ بلوچستان میں آبی ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔اس رقم کو بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا، جس سے ضلع ژوب کے سیری توئی ڈیم کی فنڈنگ کی کمی پوری ہوگی اور ڈیم کی گنجائش میں اضافہ ممکن ہوگا۔اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ڈیم کی گنجائش بہتر ہوگی بلکہ سیلاب کے خطرات میں کمی آئے گی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ، یہ پروجیکٹ صوبے میں خشک سالی کے خدشات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اے...
صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس کل طلب کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر شام چار بجے طلب کر لیا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، دونوں اجلاسوں میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے اجلاس طلب کئے، دونوں اجلاس صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کئے ہیں، اجلاس 10 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔...
برطانیہ میں مٹاپے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور مختلف سافٹ ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں میں بڑھتے ہوئے وزن، بالخصوص بچوں میں مٹاپے کی شرح کو کم کرنا ہے۔ نئے قانون کے تحت مشروبات میں چینی کی موجودہ حد 100 ملی لیٹر میں 5 گرام سے کم کرکے 4.5 گرام مقرر کردی گئی ہے۔ اس حد سے زیادہ چینی رکھنے والے تمام پیکڈ ڈرنکس اور ملک شیک پر شوگر ٹیکس لاگو ہوگا۔ برطانوی وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ مٹاپا بچوں کو صحت مند زندگی کے آغاز سے محروم کرتا ہے اور غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر...
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ایئر ہیلپ کے مطابق درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں کارروائی کے حوالے سے لب کشائی کردی۔افغانستان کی صورتحال، طالبان کی طرزِ حکمرانی، خطے کے امن اور پاکستان کی پالیسی سے متعلق نہایت واضح اور بے باک مؤقف اختیار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو افغانستان میں کسی قسم کی کارروائی کرنا پڑی تو وہ خفیہ یا مبہم انداز میں نہیں ہوگی بلکہ صاف، دوٹوک اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی فورسز کسی بھی آپریشن میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتیں اور اگر کبھی قدم اٹھایا بھی گیا تو اس کی سمت صرف دہشت گرد ہوں گے نہ کہ معصوم شہری۔نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے خواجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ خودکش حملہ آوروں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا اور اس میں تقریباً 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ خودکش جیکٹس میں یہ مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم تھا، جس سے دھماکے کا اثر 30 میٹر تک پہنچ سکتا تھا۔بی ڈی یو کے مطابق دھماکے مکمل طور پر خودکش تھے اور ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے جن میں 8 دستی بم، 2 ملی میٹر سائز کے بال بیرنگ اور 2 فٹ پرائما کارڈ شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
اقوام متحدہ کی جانب سے 193 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بین الحکومتی تنظیم کو بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور زبان کی مہارت میں وسیع تجربہ رکھنے والے امیدواروں کی تلاش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق رکن ممالک کو یکم جنوری 2027ء میں شروع ہونے والی نئی مدت کے لیے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جگہ پر نامزدگی بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 193 رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی بین الحکومتی تنظیم کو بین الاقوامی تعلقات، سفارت کاری اور زبان کی مہارت میں وسیع...
گزشتہ 4 برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی ہے اور خیبرپختونخوا میں یہ شرح 9.2 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب میں بیروزگاری 7.1 فیصد، سندھ میں 5.1 فیصد اور بلوچستان میں 5.4 فیصد رہی۔ اس دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔ Pakistan’s workforce is moving from agriculture to services, marking a major structural transformation. ????Agriculture slips from 37.4% → 33.1%, while services jump 37.2% → 41.2%. ????Mechanization reduces farm labour needs, and services are now the biggest growth engine in urban… pic.twitter.com/llqMBHiSvy — Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) November 25, 2025 وفاقی ادارہ شماریا ت نے لیبر فورس...
چین، قدیم و جدید کا وہ حیرت کدہ ہے جسے دیکھنے اور جاننے میں مجھے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے یا دوستوں سے جو معلومات ملتی رہیں ان کی مدد سے میں نے کئی علاقوں کو اپنی ’ٹریول وش لسٹ‘ میں شامل کیا اور اس میں ایک نام خوبصورت ساحلوں والے سان یا کا بھی تھا۔ ہائی نان میں واقع اس ساحلی شہر کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے اس جزیرے کے دیگر شہروں کے بارے میں بھی جاننا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ کیا ہی کمال علاقہ ہے یہ۔ سان یا کے خوبصورت ساحل ہوں یا ہائیکو کے کاروباری ماحول کی گہما گہمی، بوآو لہ چھینگ میں صحت کی خدمات کے شاندار مراکز ہوں یا...
پی ایس بی نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قرار دے دیا پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدارتی اور ایگزیکٹو الیکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی کے ایڈجوڈی کیٹر نے سنایا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ انتخابات میں پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اور اس لیے وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کے طور پر منتخب نہیں ہوئے۔ اسی طرح شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کی تقرریاں بھی غیر آئینی قرار دی گئی ہیں۔ پی ایس بی نے ایتھلیٹکس...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے...
انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف نہیں ہے اور اہل اقتدار سے سوال پوچھنے والا پریس، درحقیقت جمہوری نظام کو مضبوط بناتا ہے اسے کمزور نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف انگریزی اخبار ”کشمیر ٹائمز“ کے دفتر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں پریس کی آزادی کو دبانے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے) نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل آلات ضبط...
سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے عالمی بینک کے وفد سے ملاقات میں صوبے میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ تاج حیدر پل کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو...
بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو مبینہ طور پر 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھے جانے کا واقعہ سامنے آنے پر چین سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایک خاتون، پریما وانگجوم تھونگڈوک، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 21 نومبر کو شنگھائی میں ٹرانزٹ کے دوران چینی حکام نے ان کا پاسپورٹ ‘غیر معتبر’ قرار دیتے ہوئے انہیں آگے سفر سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا مؤقف تھا کہ چونکہ خاتون کا تعلق بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، اس لیے ان کا بھارتی پاسپورٹ معتبر نہیں۔...
پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے خاندان کو شامل نہ کریں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی اپیل کی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بھی غیر معمولی ہے، لیکن پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اذلان کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران اور دلچسپی کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں، تاہم پہلی...
ورزش اور ڈائٹنگ کے بغیر سردی میں وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ وزن بڑھنا اور خاص طور پر پیٹ کے بڑھ جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس کے لیے زیادہ تر لوگ سخت ڈائٹ، ورزش یا مہنگے فٹنس پروگرامز اپنانے لگتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسا حیرت انگیز طریقہ بھی موجود ہے جو نہ ورزش کا محتاج ہے اور نہ کیلوریز گننے کی ضرورت، بس سرد موسم کا سامنا کرنا کافی ہے۔ سردی میں جسم اپنی اندرونی حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن میں کمی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں اپنی بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے اور اس کی گواہی قابل اعتماد ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا اپنے والد پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا، اور شواہد کے بغیر اس الزام کو رد نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں ملزم کے وکیل کے موقف کو بھی پیش کیا گیا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی موجود تھے لیکن کسی نے باپ کے خلاف چارج...
پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے، جو 2026ء سے 2028ء تک اپنے عہدے پر خدمات انجام دے گا۔ دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ OPCW کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ کیماوی ہتھیاروں کے خاتمے کے عالمی معاہدے، کیمیکل ویپن کنونشن (CWC)، کے تحت 193 رکن ممالک نے کیمیائی ہتھیاروں کی مکمل تخفیف کو یقینی بنایا ہے۔ OPCW کی ایگزیکٹو کونسل اس تنظیم کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے، جو معاہدے پر مؤثر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کی نگرانی کرتا ہے۔ پاکستان 1997ء میں CWC کی توثیق کے بعد سے OPCW کا فعال...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سخت ریمارکس دیے کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو عدالت نے سزا دی تھی، اسے صدر میڈل پہنایا جا رہا ہے، اور اب آپ نے آئینی عدالت بھی بنا دی لیکن کام پھر بھی نہیں ہو رہا۔ یہ ریمارکس اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ افراد کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پٹواریوں کی اسامیوں کے لیے درست اشتہار دوبارہ جاری کرے۔ جسٹس محسن نے کہا کہ “کیا ہر کام توہین عدالت کے نوٹس کے بعد کرنا ہے؟ جس ڈی سی کو ہم نے سزا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے خلائی پروگرام میں ایک اہم اور غیر متوقع پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پھنسے 3 خلا بازوں کے لیے بالآخر واپسی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی روز سے جاری بے یقینی کی صورتحال میں چینی حکام نے ہنگامی بنیادوں پر بغیر عملے والا خصوصی مشن خلا میں بھیجا، جو اپنے مقصد کے مطابق اسٹیشن تک پہنچ کر نہایت کامیابی کے ساتھ اس سے منسلک ہو چکا ہے۔ اس کامیاب رابطے کے بعد زمین پر موجود ماہرین کو یقین ہے کہ محصور خلا باز جلد واپس لوٹ سکیں گے۔تیانگونگ پر موجود ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ ژانگ ان خلا بازوں میں شامل ہیں...
پاکستان کو تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے 2026ء تا 2028ء دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ انتخاب 24 تا 28 نومبر کو دی ہیگ میں منعقدہ کانفرنس کے 30ویں اجلاس کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ 193 رکن ممالک کا حامل کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے جس کے تحت کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل اس تنظیم کا اہم پالیسی ساز ادارہ ہے، جو کنونشن پر مؤثر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستان او پی سی ڈبلیو کا فعال رکن ہے...
کراچی: پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔ اذلان شاہ...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کردی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کو حکومت سندھ کے اہم اہداف قرار دیتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے سندھ کے لیے گیم چینجر...
جنیوا: اقوام متحدہ نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے. اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ لبنان پہلے ہی اسرائیل پر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا چکا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ کے ساتھ ایک سال سے جاری جھڑپوں کو روکنا تھا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے 330 سے زیادہ افراد ہلاک اور 945 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو ٹیمیں کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری ہوں گی۔ دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا کے ساتھ کوالیفائر ٹو ٹیم شامل ہوگی۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو ہو گا۔ دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ قومی سلامتی سے...
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نےپاکستان کیلئے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دےدی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔ صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب اورمُولا دریا بیسن میں روزگاراورخواتین کے لیے معاشی مواقع بڑھائے گا۔ منصوبے میں جاپان فنڈ اور...
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے لیکن اپنے پیچھے اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی زندگی میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔ ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ انہیں مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین...
انگلینڈ کے سابق اسٹار کرکٹر اور اسسٹنٹ کوچ گراہم تھارپ کی اہلیہ نے شوہر کی خودکشی کے ذمہ دار انگلش کرکٹ بورڈ (ECB) کو قرار دیا ہے۔ تھارپ نے گزشتہ سال اگست میں 55 سال کی عمر میں ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ یہ واقعہ اس کے دو سال بعد پیش آیا جب انہیں انگلش اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔ ای سی بی نے انہیں 2021-22 کے دوران کوویڈ پابندیوں کے دوران آسٹریلیا کے ایشز ٹور میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد برطرف کیا تھا۔ اس ویڈیو میں تھارپ سیریز کے بعد ہوٹل میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ شراب نوشی کر رہے تھے، جب پولیس...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور موجودہ پیچیدہ حالات کے باوجود پاک فوج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔جی ایچ کیو میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز حقیقی ہیں مگر ان سے نمٹنے کی قومی صلاحیت اور عزم کہیں زیادہ مضبوط ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکا کو منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز، منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے، بہتر بارڈر کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اہم پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس...
اقوامِ متحدہ نے 2025ء کو ’’عالمی سالِ کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی‘‘ قرار دے کر نہ صرف کوانٹم میکینکس کی ایک صدی مکمل ہونے کا اعتراف کیا ہے بلکہ کوانٹم دور کے عالمی آغاز کی باضابطہ توثیق بھی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ کوانٹم تحقیق اب صرف نظریاتی بحث نہیں بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور عالمی نظم و نسق کی بنیاد بن رہی ہے۔ انسانی ذہن کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ فطرت کے پوشیدہ رازوں کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ سائنس کی تاریخ بھی اسی جستجو کی داستان ہے، جہاں ہر حل شدہ سوال کئی نئے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ طبیعیات کے شعبے میں ہر...
یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے، ملک کی سرحدی سالمیت اور ہر شہری کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل مسابقت، سرحد پار دہشت گردی اور ہائبرڈ حربوں کے اثرات نمایاں ہیں۔ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی، معلوماتی جنگ سمیت پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قومی سلامتی کے لیے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اپنی حیثیت کےمطابق دنیا میں مقام حاصل...
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا تقریباً 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر موجود رہے۔ پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کا خاتمہ کر دیا گیا اور شرکاء فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔ مذاکرات میں سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی شریک تھے، جنہوں نے صورتحال کو پر امن طریقے سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین جا رہا ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر حکام، افسران شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ...
کراچی میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے۔ پہلی کارروائی ایس آئی یو کی ٹیم نے گرومندر کے قریب انجام دی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک زخمی تھا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 36 سالہ جنید کے طور پر ہوئی۔ دوسری کارروائی جمشید کوارٹر پولیس نے جیل چورنگی کے قریب کی، جس میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور دیگر سامان...
پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بھگوڑے بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کی جماعت کے بیرونِ ملک رہنے والے رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پہلے پاکستان کو لوٹ کر گئے اور اب بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اُن میں...
متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے...
اقصیٰ شاہد:کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف روٹس کی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئر کی پرواز TG-342,کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA-110,کراچی سے جدہ جانے والی فلائی ناس کی پرواز XY-638,کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز WY-324,کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF-143,کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF-125,کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-306شامل ہیں۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ کے باعث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر پریشان ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی اپنی حکومت قائم ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس نتیجے نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر شروع کروا دیا ہے اور یہ بحث جاری ہے کہ کیا طویل عرصے کی محاذ آرائی کی سیاست نے پارٹی کے لئے سیاسی میدان محدود کر دیا ہے، یہاں تک کہ اپنے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سپورٹ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ سینئر رہنما ہری پور میں شکست...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تاحال وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) میں اپنے مقدمات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، جسے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ پارٹی کے متعدد کیسز سپریم کورٹ سے ایف سی سی منتقل ہو چکے ہیں، تاہم قانونی ٹیم میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے یا نہیں۔ پارٹی کے ایک وکیل نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اکثریتی رائے یہی ہے کہ ایف سی سی کے سامنے پیش ہو کر قانونی اعتراضات اٹھائے جائیں، لیکن حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل سمیر کھوسہ نے گزشتہ روز ایف سی سی کے چھ رکنی بنچ کے سامنے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر ائیر ویز نے 2025 میں دنیا کی بہترین ائیر لائن کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو پانچ سال بعد پہلی پوزیشن پر واپس آنے کا اہم موقع ہے۔فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے سالانہ درجہ بندی میں مختلف ایئر لائنز کے معیار کو وقت کی پابندی، صارفین کی آراء اور کلیم پروسیسنگ کے تناظر میں جانچا اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے۔درجہ بندی کے مطابق قطر ائیر ویز نے تینوں معیار پر شاندار اسکور حاصل کرتے ہوئے سب سے آگے رہے اور مسافروں کی تسلی اور سروس کے اعتبار سے بہترین ثابت ہوئی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ...
غزہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے باعث مقامی خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی میں سے بڑی تعداد اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے۔ جنگ بندی کے بعد بھی لوگ عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بے گھر فلسطینی خاتون ام احمد عوضہ نے کہا کہ سردیوں کا آغاز ہے مگر بارشوں اور...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا...
پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت...
اسلام آباد: غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی اور طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے غلطی سے رن وے 28 لیفٹ کی بنائی، جو مرمت کے باعث بند ہے۔ پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند اور رن وے 28 رائٹ کھلا ہونے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے، تاہم پائلٹ مسلسل یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بروقت غلط رن وے پر ہونے...
ویب ڈیسک :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور عالمی برادری میں اپنی حقیقی جگہ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور معرکہ حق کے دوران دکھائے گئے عزم کو پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور ہم مل کر دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا Rawalpindi, 26 November 2025:Participants of the National Security Workshop–27 visited General Headquarters today, where they received comprehensive briefings on Pakistan’s regional and internal security landscape and prevailing national...
برازیل کے متنازع سابق صدر جائر بولسونارو کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے الزامات میں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سپریم فیڈرل کورٹ کے حکم پر 70 سالہ بولسونارو کو برازیلیا میں فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سابق صدر نے 2022 کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کے لیے فوج کو استعمال کرنے کی کوشش کی، صدارتی محل اور کانگریس پر حملوں کی حوصلہ افزائی کی اور ملکی قومی ورثے کو نقصان پہنچانے میں سہولت کاری کی۔ طویل عرصے تک اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رہنے والے...