2025-10-07@02:20:57 GMT
تلاش کی گنتی: 128744
«ادیب اور شاعر»:
(نئی خبر)
لاہور: پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے جہاں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر کر کے رکھ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے مگر کئی علاقوں میں سڑکیں اور نشیبی بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لاہور، ساہیوال، وہاڑی، پیرمحل، چیچہ وطنی، جڑانوالہ، اوکاڑہ، شجاع آباد، احمد پور شرقیہ، بورے والا، پتوکی اور ننکانہ صاحب سمیت درجنوں شہروں میں بادل گرجنے اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد موسلا دھار بارش برسی، جس سے سردی کی ابتدائی...

بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمد (ص) ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمد (ص)”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی...
مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمدۖ”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں آج حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جن سے غزہ میں جاری 2 سالہ خونریز تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے سنجیدہ توقعات وابستہ ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی، طے شدہ ایجنڈا اور فریقین کی نمائندہ ٹیموں کی روانگی نے سفارتی حلقوں میں اس بات کی امید پیدا کر دی ہے کہ ایک ابتدائی مرحلے میں معاہدے کے بنیادی نکات طے پانے والے ہیں۔آج ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جب کہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے دل سے جانے دینا زبردستی کے تعلقات کو حل کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ جب آپ اپنے دل کے مرکز میں روشنی داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جب آپ جان بوجھ کر سامان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، جب آپ اپنے آپ کو اتنی ہی مکمل اور بغیر کسی شرط کے قبول کرتے ہیں جیسے آپ دوسروں کو قبول کرتے ہیں، آپ اپنی روح کی نشوونما، تحائف اور یہاں تک کہ رفتار کو بھی تیز کرتے ہیں۔ جس رفتار سے آپ کسی کو چھوڑتے ہیں، اس وجہ سے آپ ایک رٹ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ آپ کی روح نے انہیں محسوس کرنے کےلیے نہیں چنا ہے، کیونکہ آپ...
معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو اسرائیل سے پیر کے روز ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ وہ اس وقت ایک حراستی مرکز میں قید ہیں جہاں انہیں مبینہ طور پر ناقص سہولیات اور بدبودار کھٹمل زدہ کمروں میں رہنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو 27 یونانی کارکنوں کے ساتھ ایلات کے رامون ایئرپورٹ سے ایتھنز بھیجا جائے گا۔ یہ تمام کارکن اس گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جس میں 42 کشتیوں پر سوار 450 سے زائد رضاکار غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گریٹا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘ اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کے...
ویب ڈیسک:کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو برقی آلات کے محتاط استعمال کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محتاط رویے جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، جبکہ کنڈے یا غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے مزید کہا گیا کہ نشیبی علاقوں...
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح مؤقف پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد عامر نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ دوبارہ کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، لیکن یہ درست نہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ “میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے۔ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں واپس آؤں، لیکن اب پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنا چاہیے۔”محمد عامر کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض اسرائیل نے بین الاقوامی دباؤ کے بعد غزہ کے لیے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان کو رہا کر کے ملک بدر کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ وہ رضاکار تھے جو انسانی ہمدردی کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے مشن میں شریک تھے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اب تک فلوٹیلا کے گرفتار شدہ 450 میں سے 170 رضاکار وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔دوسری جانب متعدد کارکنان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے بہیمانہ تشدد، بدسلوکی اور قانونی نمائندوں سے رابطہ نہ ملنے کی شکایات درج کرائی ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں...
وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ان ویزوں میں ذاتی اور خاندانی ویزے، ای-ٹورسٹ ویزے، ٹرانزٹ ویزے، ورک ویزے اور دیگر ویزے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو آسان اور پرسکون بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں حج 2026 کے لیے عازمین کی رہائش کا نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف وزارت نے کہا کہ یہ سہولت حجاج و معتمرین کے لیے طریقہ کار کو سہل بنانے اور حج و عمرہ کے نظام کی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی کاوشوں کا حصہ ہے جو سعودی...
سعودی عرب کی نادران بارڈرز یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کے تعاون سے نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک ذہین نیویگیشن سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ جدید نظام ویژن ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی اور ڈوئل اٹینشن میکانزم کے ذریعے ماحول کی تصاویر کا تجزیہ کرکے تفصیلی بصری معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے صارف اپنے اردگرد کے ماحول جیسے دفاتر، کلاس رومز یا دکانوں کو خود شناخت کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز تحقیقی نتائج کے مطابق یہ نظام روایتی ماڈلز سے زیادہ درست اور مؤثر ہے، اور موبائل و اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی...
دمشق میں شام کی عبوری پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے مقامی کمیٹیوں نے ووٹنگ مکمل کر لی۔ نئی 210 رکنی اسمبلی میں سے ایک تہائی اراکین یعنی 70 براہِ راست صدر احمد الشراع خود مقرر کریں گے، جبکہ باقی دو تہائی ارکان مقامی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب کیے جا رہے ہیں۔ یہ عمل سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عبوری نظامِ حکومت کے قیام کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قریباً 6,000 افراد نے ووٹ ڈالے اور 1,500 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صرف 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو شامل کیے بغیر امن ناممکن‘، جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی’ شام کے کرد اکثریتی شمال مشرقی علاقے اور دروز...
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے اتوار کو نئی تاریخ رقم کی اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,25,245.57 ڈالر تک جا پہنچی۔ بٹ کوائن کی گزشتہ بلند ترین سطح 1,24,480 ڈالر تھی جو رواں سال اگست کے وسط میں اس وقت ریکارڈ ہوئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹو کے لیے نسبتاً دوستانہ ریگولیشنز سامنے آئے اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ جمعے کو بٹ کوائن مسلسل 8ویں سیشن میں اوپر گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور...
وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان...
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایلون مسک نے روحانی بیداری کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل کی ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ اور معروف ارب پتی ایلون مسک نے مذہب اور سماجی اقدار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک کے “ہولی ری وائیول” (روحانی بیداری) پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ دوبارہ چرچ اور ایمان سے جڑیں۔ایریکا کرک نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ “امریکا کو دوبارہ ایمان، خاندان اور برادری کی بنیادوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔” ایلون مسک کی جانب سے اس پیغام کی تائید کو امریکا میں روایتی اقدار اور قدامت...
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو ریاستوں کے سفارتی روابط نہیں، بلکہ دو دلوں، دو تہذیبوں اور دو ایمانوں کا رشتہ ہیں، ایسا رشتہ جو عقیدت، احترام اور اعتماد کے بندھن سے بندھا ہوا ہے۔ یہ داستان اس وقت شروع ہوئی جب پاکستان منصۂ شہود پر بھی نہیں تھا، مگر نجد و حجاز کے دل میں اُس کے لیے محبت جاگ اٹھی تھی۔ 1940 میں، قیامِ پاکستان سے سات برس قبل، سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود رحمہ اللہ نے اپنے صاحبزادے، ولی عہد شاہ سعود کو ممبئی اور کراچی کے دورے پر روانہ کیا تاکہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے حالات سے آگاہ ہوں۔ وہ سفر محض سفارتکاری نہیں تھی، بلکہ دو دھڑکتے...
تحریر: سفیر احمد راولپنڈی کے 150 سال پرانے بازار کے قریب، قدیم قلعہ کے دامن میں 75 سالہ کاریگر رحیم بخش گزشتہ 55 برسوں سے سلائی مشینوں کی مرمت کر رہے ہیں۔ یہ دکان ان کے استاد نے شروع کی تھی، اور اب وہ اپنی مہارت اور تجربے سے نہ صرف گھریلو بلکہ صنعتی مشینیں بھی ٹھیک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانی مشینیں مضبوط اور دیرپا ہوتی ہیں، اسی لیے آج بھی لوگ نئی مشینوں کے بجائے انہیں ٹھیک کروا کر استعمال کرتے ہیں۔ وہ ہر مرمت شدہ مشین کو گارنٹی کے ساتھ واپس کرتے ہیں، اور یہی ان کے کام پر گاہکوں کے اعتماد کی بڑی وجہ ہے۔ ایک گاہک محمد بلال نے بتایا کہ انہوں...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ٹیکس چوری اور پوشیدہ آمدن کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آر نے کمرشل بینکوں سے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ افراد جو ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد کی شاپنگ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر رہے ہیں، اب ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کیلئے اب یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گوشواروں میں کریڈٹ کارڈ سے کی جانے والی خریداری کی تفصیلات بھی شامل کریں۔ کوئٹہ اور گردونواح...
20 دسمبر 2012 کو برطانوی اخبار ’انڈیپنڈنٹ‘ کی شہ سرخی تھی ’بے کار بے کار بے کار‘ ٹونی بلیئر کی کارکردگی پر فلسطینیوں کا فیصلہ۔ درحقیقت فلسطینی اتھارٹی نے کوآرٹیٹ تنظیم کے خصوصی نمائندہ برائے مشرقِ وسطیٰ ٹونی بلیئر کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹونی بلیئر اس بات کو ذاتی حیثیت میں محسوس نہ کریں لیکن وہ یروشلم میں کوآرٹیٹ تنظیم کے نمائندہ خصوصی دفتر سے اپنا سامان اُٹھائیں اور گھر جائیں۔ ٹونی بلیئر کی موجودگی اور جس تنظیم کی وہ نمائندگی کرتے ہیں وہ بے کار ہے، بے کار ہے، بےکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا 27 جون 2007 کو جب ٹونی بلیئر نے...
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔ اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا، جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
معروف ادیب و کالم نگار، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف درد دل رکھنے والی شخصیات ہیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صحافی مجھے بہت سی شخصیات سے ملاقات کا موقع ملا۔ ’جب آپ کسی شخصیت سے ملتے ہیں اور انٹرویو کرتے ہیں تو آپ کو اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ لکھتے ہوئے کبھی بھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، معروف صحافی نصراللہ خان عزیز (مرحوم) کا قول ہے کہ وہ صحافی ہی نہیں جو اپنے لکھے پر پکڑا جائے۔ میں جب بھی لکھتا ہوں تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے۔اپنے بیان میں پی ایف اے نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ فلسطینی کھیلوں اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیل کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی متعدد بار اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جبکہ فلسطینی ٹیموں کو اپنی سرزمین پر میچز کرانے...

’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...
یہ بات اب سامنے آ چکی ہے کہ پاکستان کے سرکاری اداروں کے تجارتی ریکارڈ میں تریباً 11 ارب ڈالر کا فرق پایا گیا ہے، اور آئی ایم ایف نے اس پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عام زبان میں کہا جائے تو یہ ایسا ہی ہے جیسے گھر کا ایک فرد کہے کہ اس نے 100 روپے خرچ کیے، اور دوسرا کہے کہ نہیں، 150 روپے خرچ ہوئے اب دونوں میں سے سچ کون بول رہا ہے؟ یہ فرق کسی چھوٹے حسابی مسئلے کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کے اعتماد کا مسئلہ ہے۔ جب دو سرکاری ادارے خود ایک دوسرے سے متضاد اعداد و شمار دیں تو بیرونی دنیا کو یہ شک ہوتا ہے کہ شاید پاکستان کے اعداد و...
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے ملحم میں سعودی فالکن کلب کے زیرِ اہتمام سالانہ انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں 45 ممالک سے 1300 سے زائد عقابوں کے مالکان، اسلحہ ساز کمپنیوں اور شکاری سازوسامان کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔ پاکستان، خلیجی ممالک اور دیگر عالمی شرکاء کی جانب سے لائے گئے نایاب اور تربیت یافتہ عقاب اس نمائش کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک سعودی فالکن شوقین نے پاکستانی عقابوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، تیز اور کارآمد ہوتے ہیں اسی لیے سعودی عرب میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ نمائش کے دوران عقابوں...
مظفرآباد: وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے سربراہ نے وارننگ دی ہے کہ اگر حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات ناکام رہے تو غزہ میں ایک بار پھر کارروائی شروع کر دی جائے گی۔آرمی چیف ایال ضمیر نے کمانڈروں سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عسکری کامیابیوں کو سیاسی مذاکرات میں طاقت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اگر یہ سیاسی کوششیں ناکام رہیں تو فوج دوبارہ جنگ میں واپس آ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ہر محاذ پر دشمن کو محدود کر رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں حقائق بدل...
اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہیں بلکہ آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے۔اسرائیلی کمانڈرز سے خطاب میں ایال ضمیر نے کہا کہ اگر سیاسی کوشش کامیاب نہیں ہوئی تو ہم لڑائی میں واپس آجائیں گے۔ حماس، اسرائیل اور امریکا کے آج مذاکرات حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے، مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا، اسرائیلی وفد مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہوگا۔ ایال ضمیر نے کہا کہ سیاسی قیادت آپ کی فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، ہر میدان میں دشمن کو تباہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت گلزار، وحید اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی...
SHARM EL SHEIKH: غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو وفد کے ہمراہ پہلے ہی قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔ مذاکرات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کے حوالے سے محنت کشوں، ان کی یونینز اور مختلف فیڈریشن کی جانب سے سنگین شکایات سامنے آنے پر صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، سندھ سوشل سیکورٹی کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے آغاز کے ساتھ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں و ڈسپنسریوں میں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خریدی جانے والی ادویات کے حوالے سے مزدوروں کے نمائندے مسلسل شکایات کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سیسی ہیڈ آفس سے سپلائی کی جانے والی ادویات غیر معیاری ہیں، اس حوالے سے مختلف اسپتالوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کورنگی انڈسٹریل کے دورے کے موقع پر این ایل ایف کی ملحقہ یونین انڈس فارما لیبریونین کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل ودیگر مشکلات پر بات چیت کی گئی۔ انڈس فارمالیبر یونین سی بی اے کے چیئرمین محمد اکرم، نائب صدر محمد حبیب، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری مظہر خان، فنانس سیکرٹری آصف رضا ودیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قاسم جمال نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کا کام جدوجہد اور کشمکش کا کام ہے۔ محنت کشوں کی مراعات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ این ایل ایف نے ہمیشہ صنعتی ماحول میں بہتری پیدا کی ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جن کی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی، سردی، برسات، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اس ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ملازمین یونین کے انتخابات 9 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں ملازمین کی طرف سے 4 گروپ حصہ لے رہے ہیں اور 6 ہزار ملازمین اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ سب سے پہلے نمبر پر جو گروپ ہے وہ غازی گروپ، دوسرے نمبر پر گروپ جو ہے وہ انقلاب گروپ، اور اخوت گروپ اور ملازمین اتحاد گروپ شامل ہیں۔ گزشتہ عرصے میں جس یونین کا ملازمین پر اعتماد کیا گیا تھا، وہ غازی گروپ کی یونین تھی۔ غازی گروپ وہ گروپ ہے جو نصف صدی سے ملازمین کی خدمت کر رہا ہے اور ملازمین کے جو حقوق ہیں اس کو نمایاں کیا ہے۔ اس حقوق کی ادائیگی میں کردار ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوںکواپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں نکلناہوگا۔محنت کشوںکے ادارے کرپشن کاگڑھ بنے ہوئے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کااستحصال کررہاہے۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوںاورلیبرکالونیوںمیں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے زیر صدرات خالد خان صدرNLF کراچی کے دفترالآمنہ پلازہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی سے ملحقہ یونینزکے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان، پاسلویونین پاکستان اسٹیل کے سابق صدرزاہد عسکری ، این ایل ایف...
VIRGINIA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک تاریخی امن عمل شروع ہو چکا ہے اور تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ جلد حل ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کا امن منصوبہ زبردست ہے غزہ میں جہاں پہلے جنگ جاری تھی، اب مذاکرات ہو رہے ہیں، اور سب فریقین متفق ہیں کہ اس امن منصوبے پر کسی قسم کی لچک کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا نتیجہ آئندہ دو سے چار دن میں سامنے آ سکتا ہے اور لوگ خوش ہیں۔ ٹرمپ نے اس امن عمل کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور، شجاع آباد، چیچہ وطنی، پیرمحل، وہاڑی، ساہیوال، ننکانہ صاحب، احمد پور شرقیہ، جڑانوالہ، بورے والا، چشتیاں، پتوکی، بچیانہ، ڈجکوٹ، سندیلیانوالی، عبدالحکیم، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شجاع آباد، وہاڑی، پتوکی، چیچہ وطنی، ساہیوال اور بورے والا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے...
اسلام ٹائمز: نیتن یاہو کی کابینہ میں یہ اختلافات انکے عہدیداروں کے بیانات میں بھی سامنے آئے ہیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی کابینہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نام کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ صرف حملوں اور بم دھماکوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء، Ma'ariv پول سے پتہ چلتا ہے کہ 53 فیصد اسرائیلی اور 41 فیصد ووٹرز حکمران اتحاد کی حمایت کرتے ہیں، لیکن دائیں بازو کے وزراء نے حکومت کو گرانے کی دھمکی دی ہے۔ قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر کا کہنا ہے کہ ہم کسی ایسی قومی شکست کا حصہ نہیں بنیں گے، جو ا ابدی رسوائی ہو اور اگلے قتل عام کیلئے ٹائم بم...
غزہ: حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل بمباری کر کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، یرغمالیوں اور لاشوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رکن نے کہا کہ اسرائیل مسلسل بمباری اور تباہی سے ٹرمپ کے امن منصوبے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ امن منصوبے پر مذاکرات تیز رفتار اور جامع ہوں گے جسے جلد از جلد مکمل کرنا ہمارے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بخوبی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کتنے یرغمالی اور لاشیں موجود ہیں جبکہ امن منصوبے کے ثالثوں کو یرغمالیوں اور لاشوں کی فہرست اسرائیل کے لیے فراہم کر دی ہے۔ حماس رکن کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکی یقین دہانی حاصل ہے...
بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم کے بعد بریلی سمیت مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ربیع الاول کو کانپور میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کا بینر آویزاں کیا، جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی کارروائی اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کے بعد پورے بھارت میں غم و غصہ پھیل گیا اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ رائے بریلی میں بھی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی...
اسلام آباد: سپارکو نے بتایا ہے کہ 2025 کے تین میں سے پہلا سپر مون 7 اکتوبر کی رات کو نظر آئے گا۔ سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سپر مون رات کو 8:47 بجے ظاہر ہوگا۔ سپارکو نے بتایا کہ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ دیر پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ اس سال 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر...
کراچی: پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں معیشت کی مثبت ظاہری تصویر اور عوام کی تلخ زمینی حقائق میں واضح تضاد نظر آرہا ہے،ایک طرف اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معیشت کے استحکام کادعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف، عالمی بینک کی تازہ رپورٹ اس منظرنامے کے پیچھے چھپے سنگین مسائل کو بے نقاب کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاکستانی غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،جہاں مہنگائی،کمزور سماجی تحفظ اور محدود مواقع ان کی زندگی کو مزیدمشکل بنارہے ہیں، 2001 میں 60 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کراچی جیسے جعلی نہیں ہوں گے،بلاول نے بطور وزیر خارجہ وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کیں،پریس کانفرنس میںعظمی بخاری نے شرجیل میمن کا چیلنج قبول کرلیا پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ ،میرا پانی میری مرضی،میرا پیسہ مرضی یہ کونسی باتیں ہیں،شرجیل میمن پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ’انگلی توڑنے‘ والے بیان کے بعد سے سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ جاری ہے۔ آج شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ان کی جماعت کی آڑ لے کر وفاقی حکومت کو ’نشانہ‘ بنا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو چھٹی کے روز بھی دونوں جماعتوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے پچھلے کچھ دنوں میں پیپلزپارٹی کیخلاف یکطرفہ مہم چلائی،پنجاب حکومت کی تنقید سمجھ سے باہر ہے،ہمیں ٹارگٹ بنا کر وفاقی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اگرکسی کی لڑائی وزیراعظم سے ہے تو پیپلزپارٹی کو نہ گھسیٹا جائے،برائے مہربانی پیپلز پارٹی کو اس لڑائی میں شامل نہ کریں۔ کراچی میں سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں ڈیڈ لائینز دی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی انتخابات...
راولپنڈی: تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث ملزمان نے محنت کش کو کام کے بہانے ساتھ لیجاکر گردہ نکال لیا. ڈاکٹرکو درد کی شکایت پر دیکھانے پرگردہ نکالے جانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے متاثرہ محنت کش کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق زین علی نے بتایاکہ دو سال قبل جمشید اور عرفان نے میری والدہ کو کہا کہ ہم نے رنگ کا ایک نیا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،کچھ دن تک گھر واپس نہیں آئیںگے، زین بھی سا تھ ہوگا. مجھے دونوں کالے رنگ کی کار میں لے گئے، پہلے سے ڈرائیور موجود تھا، بیٹھتے ہی جمشید اور عر فان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب چلیں. دونوں...
سنگین شکایات آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران کوعہدہ سے فارغ کردیا سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات، مریضوں کو معیاری ،بہترین ادویات کی فراہمی کی ہدایت سیسی میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کی شکایات، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اور ذمہ دار افسران عہدہ سے فارغ، سینئر افسر ڈاکٹر اکرم شیخ کو ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ایمپلائز سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) میں غیر معیاری ادویات کی خریداری کے حوالے سے محنت کشوں، ان کی یونینز اور مختلف فیڈریشن کی جانب سے سنگین شکایات سامنے آنے پر وزیر محنت سعید غنی نے ڈائریکٹر پروکیورمنٹ نادر علی کناسرو کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے ہٹا...
تدریس پیشہ نہیں مقدس ذمہ داری ، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، عالمی یوم اساتذہ پر پیغام صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنانا قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں،اساتذہ کی فنی استعداد میں اضافہ اور ان کی معاشی آسودگی کا خیال رکھنا حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس...
سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مخبر خاصکی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی برآمدہ دھماکا خیز مواد لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر دفن کیا تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب ،مقدمہ درج ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ...
اسرائیلی فوجی حملوں میںمزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ،بھوک سے 2 بچے دم توڑ گئے گزشتہ رات اسرائیل نے غزہ اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ رات بھی اسرائیل نے غزہ شہر اور دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپوں سے گولا باری کی۔ 2 سالہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیل کے جبری قحط سے بھی مزید 2 بچے دم توڑ گئے،...
حکام کی چشم پوشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی من مانیاں برقرار سوئٹ ہوم سوسائٹی پلاٹ نمبر 65ناجائز تعمیرات کی چھوٹ ، خطیر رقم اینٹھ لی شہر کراچی کے معروف ٹاؤن شاہ فیصل کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا دھندہ عروج پر ہے ۔مقامی رہائشیوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود،متعلقہ محکمے اس مسلسل بڑھنے والے روگ کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔راتوں رات تعمیراتی مواد لا کر غیر قانونی تعمیرات کی وارداتیں ہو رہی ہیں،صبح تک مکمل دیواریں کھڑی ہو چکی ہوتی ہیں، جس کے بعد انہیں گرانا مشکل ہو جاتا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے صرف نوٹس تک کارروائی محدود ہے ۔جاری غیر قانونی دھندوں نے رہائشیوں کے مسائل میں لا...
محمد آصف ۔۔۔۔۔۔۔ دورِ حاضر میں پاکستانی نوجوان نسل کے اخلاقی، سماجی اور فکری بگاڑ کے اسباب اور اثرات پر غور کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے میں نوجوانوں کو خودی، عظمت اور حریت کا درس دیا تھا، لیکن آج کا نوجوان مادہ پرستی، لادینیت اور بے مقصدیت کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔ اقبال کے تصورِ خودی اور عظمتِ انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے ، ہمیں اس بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہوگا اور اس کا حل اقبالی فکر کی روشنی میں تلاش کرنا ہوگا۔ آیئے اک نظر دیکھتے ہیں کہ نوجوان نسل کے بگاڑ کے اسباب ہیں کیا؟ اقبا ل نے تعلیم کو انسان کی شخصیت سازی کا اہم...
اجتماع میں شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کے مرقد کی خصوصی طور پر منظر کشی بھی کی گئی، جبکہ شہید سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے مقاومت سے متعلق یادگاری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق باولایت کے تحت شہید سید حسن نصراللہؒ کی برسی پر اجتماع کراچی، خواہران میثاق...
ریاض احمدچودھری خالصتان کا پہلا باضابطہ مطالبہ 29 اپریل 1986 کو عسکریت پسند تنظیموں کی یونائیٹڈ فرنٹ پنتھک کمیٹی نے کیا تھا۔اس کا سیاسی مقصد یوں بیان کیا گیا: ‘اس خاص دن پرمقدس اکال تخت صاحب سے، ہم تمام ممالک اور حکومتوں کے سامنے اعلان کر رہے ہیں کہ آج سے ‘خالصتان’ خالصہ پنتھ کا الگ گھر ہو گا۔ خالصہ اصولوں کے مطابق تمام لوگ خوشی اور مسرت سے زندگی گزاریں گے۔”ایسے سکھوں کو حکومت چلانے کے لیے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی جائے گی، جو سب کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور اپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزاریں گے۔’اب خالصتان کا مطالبہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہنے والے بہت سے سکھوں کی طرف...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی سندھ حکومت نے نظام تعلیم میں نیا تجربہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ہمارا ملک کا تعلیمی ڈھانچہ گزشتہ عرصہ دراز سے پستی کا شکار ہے ۔ اس صورتحال میں نئے تجربات کرنا معیار تعلیمات کو متاثر کر سکتا ہے ۔پاکستان خصوصاً سندھ کا تعلیمی ڈھانچہ عشروں سے زبوں حالی کا شکار ہے ۔ تعلیمی اداروں کی بگڑتی حالت، نصاب کی فرسودگی، اساتذہ کی غیر ذمہ داری اور انتظامی بدعنوانیوں نے تعلیم کو زوال کی اس منزل پر پہنچا دیا ہے جہاں ایک عام شہری اپنے بچوں کے مستقبل کو غیر یقینی اندیشوں میں گھرا ہوا پاتا ہے ۔ حالیہ دنوں میں سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبے کے ہر ضلع کے کم...
اجتماع میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خواہران میثاق با ولایت کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا...
کراچی: ‘‘پاکستان کے خلاف کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے، بی سی سی آئی دیش دروھی اور پیسے کا پجاری ہے، اے دیش سے کوئی مطب نہیں بس پیسہ چاہیے’’۔ ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں تک نے پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا، عوام کی بھی یہی خواہش تھی،البتہ ماضی کے برعکس اس بار بھارتی حکومت نے کسی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کر دیا کہ ملٹی نیشن ایونٹس میں پاکستان سے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔ سب کو لگا کہ اس کی وجہ 2024 سے 2031 تک کا 170 ملین ڈالر کا بھارتی براڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ اس وقت دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس منصوبے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نکات ہماری تجاویز سے مختلف ہیں، اس لیے یہ پاکستان کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ حماس نے بھی اس منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرینِ امورِ خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذرِ قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین (ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ بھرپور سیاحتی مقامات رکھتا ہے، جو ان علاقوں کے عوام کے لیے خاص طور پر سیاحتی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے اہم اقتصادی مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، سیاحت کو پائیدار اور اخلاقی ہونا چاہیے۔ یہ بات آئی یوایف پاکستان کوآرڈینٹینگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے کہی۔ وہ منگورہ، سوات میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو سوات سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین، سوات اسمال ہوٹل ورکرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور لیبر قوانین کے نفاذ کا ناقص نظام نوجوانوں کو بنیادی حقوق، سماجی تحفظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ریلوے لاکھوں خاندانوں کو روزگار دے رہا ہے، ریلوے کی بحالی پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے آج ریلوے کے 52 ارب روپے کے خسارے کی ذمہ دار افسر شاہی ہے ، ریلوے کو چلانے کے لیے ریلوے کی بحالی اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے حکومت ریلوے میں انویسٹمنٹ کرے ، ریلوے ٹریک 24 گھنٹوں میں سے 23 گھنٹے خالی رہتا ہے اس ٹریک کو مصروف رکھنے کے لیے حکومت ملکی و غیر ملکی سطح پر انویسٹرز کو دعوت دے جس طرح موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے لیے سالانہ اربوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانحہ بلدیہ کے 260 مزدور شہداء کی یاد میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی اور ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع میں مزدور رہنماؤں نے کہا کہ ایک انقلابی منظم مزدور تحریک ہی کارگاہوں میں ہونے والے استحصال اور جبر کے ماحول کو ختم کر سکتی ہے۔ اجتماع کی صدارت بزرگ رہنما حبیب الدین جنیدی نے کی۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ یاد دلاتا ہے کہ سرمایہ دار مقامی ہو یا کہ بین الاقوامی دونوں کا مطمع نظر صرف اور صرف منافع ہے۔ بے حسی کی بات یہ کہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل میں ملوث فیکٹری مالکان کو مظلوم بنا دیا گیا اور جرمن برانڈ کک (KIK ) اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالمو فوڈز میں کم از کم تنخواہ کے حکم نامہ کے مطابق ورکرز کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ادا کی جائے، بر طرف مزدور رہنما محمد ارشد، جاوید اقبال اور دیگر 8 سرگرم کارکنوں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے فیکٹری ایکٹ اور رولز کے مطابق فیکٹری کینٹین کا معیار اور ماحول قائم کیا جائے، ٹریڈ یونین کی آزادی اور لیبر قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مالمو انتظامیہ کی قانون شکنیوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی محکمانہ ذمہ داریاں سرانجام دے۔ اور لیبر لاز کی وائی لیشن کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے۔ فیکٹری ورکرز کو فیکٹری کارڈ، تقرری نامے، سوشل سیکورٹی کارڈز اور پنشن کارڈ جاری کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین EOBI ڈاکٹر جاوید احمد شیخ سے جنرل سیکرٹری EPWA علمدار رضا کی سوشل پنشنرز کے چند اہم حل طلب معاملات پر گزشتہ دنوں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاکستان اسٹیل اور EOBI کے درمیان 2021-2022 کی خط و کتابت کے حوالے سے سوشل پنشنرز کو مکمل ایریئر کی عدم ادائیگی تاحال نہ ہونے پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین EOBI نے یقین دلایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے نا انصافی نہیں ہو گی اور بہت جلد دفتری و قانونی کارروائی مکمل ہو گی جس کی روشنی میں حقدار کو حق حاصل ہو گا۔ چیئرمین EOBI نے پنشنرز کا ایک مطالبہ کہ تمام ریجنز میں یکساں کلیم فارم جاری کرنے پر اتفاق کیا اور اس حوالے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین (PCEM) سے منسلک مزدور دوست پاکستان لبریکینٹ یونین کی ڈائریکٹر لیبر کے ساتھ کامیاب میٹنگ گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ PCEMکی جانب سے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی نے اس میٹنگز میں نمایاں کردار ادا کیا اور مزدور دوست یونین پاکستان لبریکینٹ کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اور صدر مصائد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف نے بھی اس میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس میٹنگ میں وہ تمام ڈیمانڈز جنہیں پہلے منظور کیا جا چکا تھا لیکن کچھ چیزیں ان میں زیر التوا اور مسائل کا شکار تھی جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر اصغر پٹھان لالا کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بنائی گئی اور اس میں طے کیا گیا تھا کہ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کے دن کے طور پر منایا جائے گا اور اس روز سرکاری تعطیل ہو گی۔میں 1973 میں روزنامہ مساوات میں کام کرتی تھی اور مجھے یاد ہے کہ احفاظ اور ہماری ٹیم نے کتنے جوش و خروش سے یکم مئی کا سپلیمنٹ نکالا تھا اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ اگر ستر کی دہائی کے ان سالوں کے مساوات کے یکم مئی کے شماروں کے مضامین جمع کر لیے جائیں تو ایک کتاب تیار ہو جائے۔ 1973 کے آئین میں مزدوروں کو درج ذیل حقوق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڑکوں پر آج کل مختف رنگوں میں لپٹے افراد بت بنے نظر آتے ہیں۔ ان میں سے ایک ایک سنہری رنگ میں لپٹا ہوا نوجوان توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔میں نے بہت سی نوکریاں کیں، بہت سی جگہوں پر مزدوری کی لیکن کہیں بھی کسی نے تین مہینے تک مجھے مستقل نہیں رکھا۔ ہر جگہ یہی سننے کو ملا کہ اب آپ کی جگہ کسی اور کو رکھ لیا ہے۔ ایسی ہی مایوسیوں کے بعد میں نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا شروع کیں اور ایک دن مجھے بیرونِ ملک کے ’گولڈن مین‘ فنکاروں کی ویڈیوز نظر آئیں۔ بس اس دن سے اس کو اس کی مجبوریوں نے دو وقت کی روٹی کمانے کی خاطر یہ راستہ اپنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جرمنی کی وزارتِ تعلیم و تحقیق نے فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے شعبہ جنگلات اور رینج مینجمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون رشید کو ’ڈیجیٹل گرین ٹیلنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔ یہ بین الاقوامی اعزاز ہر سال دنیا کے 20 نمایاں سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے جو پائیدار ترقی میں ان کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے۔ فاریسٹ ایکولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر ہارون کو یہ اعزاز پائیدار جنگلات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے میں نمایاں خدمات پر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہارون کے مطابق جرمنی میں قیام کے دوران انہوں نے اس حوالے سے نئے ڈیجیٹل ٹولز سیکھے ہیں، جن کے استعمال سے فینو ٹائپ پلانٹس کو دریافت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر چیز کو منہ میں ڈالنا اور چکھنا چھوٹے بچوں کی نشوونما کے دوران ایک قدرتی بات ہے۔ تاہم اپنی اس فطرت کے باعث اکثر بچے ایسی اشیا نگل لیتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ ان چیزوں میں سکے، کھلونے، بٹن، سیل وغیرہ بچوں کے پیٹ میں جا کر سنگین طبی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں اِن واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے والدین کی آگاہی بہت ضروری ہے۔’اگر کوئی ایسی چیز بچے کی غذائی نالی میں داخل ہو جائے تو بچہ روئے گا اور کچھ دیر بعد وہ پُرسکون ہو جائے گا۔ اس کے بعد آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اور سینے اور پیٹ کا ایکسرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیراہتمام 16 اکتوبر کو ڈی آئی خان کی سرزمین پر منعقد ہونیوالی عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس کی کامیابی کیلئے حرمین الشریفین خصوصاً مدینہ منورہ میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنئیر حاجی سجاد خان ، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان ، سابق تحصیل ناظم بنوں ملک احسان خان اور ملک عدنان خان نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انجنئیر حاجی سجاد خان نے کانفرنس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 اکتوبر کو بیساکھی گراؤنڈ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس کے نام جے یو آئی کا تاریخ ساز پاور شو ہوگا جس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر گھر میں ایک جوتوں کا ایسا جوڑا ضرور ہوتا ہے جس کی بدبو کو نظر اندازکرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔آدھے سے زیادہ افراد اپنے یا دوسروں کے جوتوں کی بدبو سے شرمندگی محسوس کرتے ہیں تقریباً سبھی اپنے گھروں میں جوتے ریک میں رکھتے تھے، اور بہت کم لوگ ایسے تھے جو بدبو دور کرنے والی موجودہ مصنوعات کے بارے میں جانتے تھے۔مسئلہ جگہ یا جوتوں کے ریک کی کمی کا نہیں تھا بلکہ مسئلہ جوتوں کے مسلسل استعمال اور پسینے کے باعث پیدا ہونے والی بدبو تھی۔بدبو دور کرنے کے دیسی حل میں چائے کی پتی رکھ دینا، بیکنگ سوڈا چھڑکنا یا ڈیوڈرنٹ سپرے کرنا شامل ہے لیکن یہ مؤثر ثابت نہیں ۔دہلی کے مضافات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کلچرل ہاؤس میں پاکستانی فلم’’مارشل آرٹس‘‘کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارتی افسران، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، فلم کے ہدایتکار اور مرکزی اداکار شاز خان سمیت دیگر غیر ملکی افراد نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی ثقافت، تہذیبی ورثے اور آرٹ کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اور فلمی اسکریننگز کے انعقاد سے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی اپنی ثقافت سے جڑی رہتی ہے بلکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کا وہ روشن چہرہ ہے جس نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ کمیونٹی کو بھی اس مشن میں شامل کیا ہے ۔ یہ بات مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے ایک پروقارتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی جو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے تحت سیٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب س منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تعاون قابلِ تعریف ہے جو ہمیشہ وطنِ عزیز کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری رہنماؤں، سماجی شخصیات اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازقرآنِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف الریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف قبیلوں کے عمائدین نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانفشانیوں اور مہربانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور ملکی معیشت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان تارکین وطن میں اچھی ساکھ رکھتے ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کی اشد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن زیراہتمام کنزا مشروبات بنانے والوں معاون اسپانسرشاداب ہوٹل اور تکہ بائٹ کے تعاون سے پہلا سعودی عربین کرکٹ فیدریشن (ایس اے سی ایف) کنرا انڈر19 گرلزکرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل گرلزاسکول العزیزیہ کی ٹیم نے یسرا کی شاندارپرمارمنس کی بدولت انڈین انترنیشنل گرلزاسکول کو 31رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز اسکور کیا۔ یسرا نے 3 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 23، تحریم، 11 اور عریبہ نے 12 رنز بنائے۔ توبہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انڈین انٹرنیشنل گرلزاسکول مقررہ 12 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر47 بناسکی۔ عاشیکا نے 16 رنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض میں شاہی عدالت نے منگل کو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کا اعلان کیا۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔1999 میں شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کو متفی اعظم کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے مملکت میں اعلیٰ ترین مذہبی سکالر کے طور پر خدمات انجام دیں، شریعت کی تشریح اور قانونی اور معاشرتی امور پر فتوے جاری کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ’میں مرحوم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید سیدوالحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے پیر سید سیدو الحسن ,میزبان میاں مزمل مشتاق , ڈاکٹر فضل سعودی برجس منور الشمری، میاں عامرمشتاق، میاں اسلم یاسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں پاک سعودی تعلقات دین اسلام ، تاریخ بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان سعودیہ کی لازوال دوستی دفاعی معاہدے سے مزید مضبوط ہوگی ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت غزہ ملین مارچ کے شرکاء شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں، ویگنوں، سوزوکیوں، ٹرکوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر شاہراہ فیصل پہنچے۔ شاہراہ فیصل پر سڑک کے دونوں طرف خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے۔ راصب خان اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر سندھ بھر کے شہروں میں یوم عمران خان منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی تقریب ملینیم مال کے قریب منعقد ہوئی، جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں پہنچیں، تقریب میں ہزاروں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ یوم عمران خان کی تقریبات حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن کے چھوٹے بڑے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئیں۔ کارکنان نے عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مختلف مقامات پر دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور سپریم کورٹ کے الیکشن میں حمایت پر گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت عوام کو فائدہ نہیں دے رہی، سندھ کے حکمرانوں نے 22 ہزار ارب کے باوجود ترقی نہ دی، کراچی اور اندرون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اساتذہ کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں دی جاتی ہیں، کیونکہ استاد کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی۔”عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئرتھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں دفنائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئرتھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹرگولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد دفن ہے جس پرحساس ادارے اورنیپئرپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وارشفیع پٹھان گروپ نے یہاں پردفن کیا تھا جس کی اطلاع فورا بم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے یوم معلم پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو علم و شعور کے چراغ روشن کر کے نئی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور قومی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے استاد کا پیشہ محض روزگار نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے جس سے معاشروں کی بنیادیں مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہیں اساتذہ کرام قوم کے محسن اور معمار ہوتے ہیں مگر افسوس کہ وہ آج بھی کم تنخواہوں،تربیتی سہولیات کی کمی اور سروس اسٹرکچر جیسے مسائل سے دوچار ہیں حکومتِ پاکستان اور نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ اساتذہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 مٹکے والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے موقع معائنے کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40 سالہ ذیشان ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ہیڈ محرر شاہد مستوئی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کا جھگڑا ہوگیا تھا۔ اتوار کو انس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے 4-J اسٹاپ کے قریب سروس روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ استاد قوم کے مستقبل کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ استاد وہ رہنما ہے جو نئی نسل کو علم، کردار اور شعور کی روشنی سے منور کرتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے، اور اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور تربیت ہی قوموں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار سازی اور انسانیت کا درس بھی دیتا ہے، جو کسی بھی معاشرے کی اخلاقی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر سیکٹر ڈی ون محمد پارک کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے موقع سے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 17 سالہ مکرم ولد فہیم کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے ہیڈ محرر حسیب نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہواہے۔ متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ مکرم بیروزگار تھا کہیں کام نہیں مل رہا تھا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلیے پر عزم ہے۔ معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے۔ اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی اور خصوصاً سندھ حکومت کے خلاف یکطرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، ہم نے اپنے تجربے کی بنیاد پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شفاف تقسیم کی تجویز دی مگر اس پر بھی تنقید ہوئی، پنجاب حکومت کی یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمیں نشانہ بنا کر وفاقی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پورا پاکستان مل کر پنجاب کے عوام کی مدد کرے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں...
مہاراجہ رنجیت سنگھ 1780میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوا۔ اوائل عمری ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا شروع کر دیا۔عجیب بات ہے کہ کسی قسم کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ صرف گرمکھی زبان پڑھ سکتا تھا اور لکھتا بھی تھا۔ دوسرا پہلو یہ تھا کہ بچپن سے ہی گھڑ سواری ‘ نیزہ بازی اور تلوار چلانے کی مہارت حاصل کر چکا تھا۔ بارہ سال کا تھا کہ والد مہا سنگھ انتقال کر گئے ۔والدہ راج کور اور لکھپت رائے نے جاگیر سنبھالنے میں بہت مدد کی ۔ تیرہ سال کی عمر میں اس پر پہلا قاتلانہ حملہ ہوا۔ مگر کمال بہادری سے رنجیت سنگھ نے حملہ آور کو قتل کر ڈالا ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مغل سلطنت...
کراچی: شہر قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے بعد ایس آئی یو اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر مارا گیا۔ ہلاک ملزم...
امریکا ،یورپی ممالک، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں کوئی بھی ملک اور حکمران آزاد صحافت اور آزاد منش صحافیوںکو پسند نہیں کرتا ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی جمہوریتیں اور جمہوری حکمران اپنے ہاں صحافیوں اور میڈیا کو آزادانہ طور پر کچھ نہ کچھ کہنے اور لکھنے کی آزادیاں دیتے ہیں ۔ مگر یہ محدود آزادیاں بھی امریکی اور مغربی حکمرانوں کو بہت چبھتی ہیں ۔ مثال کے طور پر 16ستمبر2025 کو امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، سے واشنگٹن میں ایک امریکی صحافی نے ٹرمپ کے مزاج کے خلاف سوال پوچھا تو ٹرمپ نے جواب دینے کے بجائے چیختے ہُوئے صحافی سے کہا:’’ مجھے معلوم ہے تمہارے دل میں (میرے خلاف) کتنی نفرت موجود ہے...
ہماری دنیا اس وقت ڈوب رہی ہے اور اس کے ڈوبنے کی رفتار بہت تیز ہے ۔ ہمارے ساحلی شہر ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔ 1880 سے لے کر 2015تک کے 135سالوں میں امریکی موسمیاتی ادارے کے مطابق سمندر میں پانی کا لیول 21سے 24سینٹی میٹر بلند ہو چکا ہے ۔ اور جب کہ پچھلے 15سے 10برسوں میں پانی مزید بلند 11سے 12سینٹی میٹر ہو گیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ 2100 تک 40کروڑ لوگ جو ساحلی شہروں میں آباد اور سمندر سے ایک کلومیٹر دور ہیں انھیں فوری طور پر اپنے شہروں کو چھوڑنا ہوگا ۔ یعنی ایک ارب لوگ 2050 تک گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جائیں گے...