2025-07-05@16:58:37 GMT
تلاش کی گنتی: 91942
«اور اسی دن»:
(نئی خبر)
صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونیوالے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق اپنے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیئے اور غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے سینیٹ اور ایوان نمائندان سے منظور ہونے والے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کرکے ٹیکس میں کمی، دفاعی اخراجات میں اضافہ اور امیگریشن پر سخت اقدامات کو قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ...
امریکی ریاست ٹیکساس کے ضلع کر کاؤنٹی میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ ایک گرمیوں کے کیمپ سے 20 بچوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست میں کئی ماہ کی بارش چند گھنٹوں میں ہوئی، جس سے خطرناک فلیش فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ قائم مقام گورنر ڈین پیٹرک نے جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گواڈالوپ دریا نے صرف 45 منٹ میں 26 فٹ تک پانی بلند کیا، جس نے درجنوں جانی و مالی نقصانات کا سبب بنایا۔ انہوں نے “کیمپ مِسٹک” نامی گرلز سمر کیمپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں 750 سے زائد بچے موجود تھے اور کیمپ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بتایا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آج آخری دن ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کا کوچز سے ابتدائی تعارف کرایا گیا، جب کہ تیسرے مرحلے میں زیادہ تر وہ کھلاڑی شامل ہیں جو شاہینز کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ ان کے مطابق کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کے مزید دو مراحل ہوں گے۔ شاہینز کی آسٹریلیا روانگی کی...
9ویں محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق جی سکس کے علاقے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت 3 ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کو تھری لئیر پروٹیکشن فراہم کی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی...
عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ بس ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے...
مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس...
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کل بروز اتوار06 جولائی سےملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔تا ہم جنوب مشرقی /زیریں سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات...
سٹی42: 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔آج صوبے بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس برآمد و منعقد ہو رہی ہیں،جس میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 30 ہزار کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کر رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ...

جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فوج نے پاک بھارت جنگ میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جب کہ ڈپٹی آرمی چیف نے جنگ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بھارت کو جنگ کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ چین اور ترکی سے بھی چیلنجز کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق، چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات سے متعلق براہ راست معلومات فراہم کر رہا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے کہا کہ جب ڈی جی ایم او سطح پر مذاکرات ہو رہے تھے، پاکستان نے...
لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح ایک خستہ حال 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، افسوسناک واقعے میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ادارے ایدھی اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بغدادی کے علاقے 8 چوک میں 24 گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔ سول اسپتال کراچی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے مطابق 9 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ 4 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور متعدد مرد شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہادتِ سیدنا حسین ؓ داستانِ عزیمت اور فریضہ شہادتِ حق کی ادائیگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر عزیمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کر دی۔ حقیقت میں آج مسلمانوں کی اکثریت نے اسلام کو محض عقائد، عبادات و رسومات کا ایک مجموعہ سمجھ رکھا ہے۔ حالانکہ اسلام تو ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی گوشوں پر محیط ہے۔جس طرح انفرادی سطح پرعقائد، عبادات و رسومات کی دین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہ کرتے تو حکومت چلی جاتی اور قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا جبکہ مخالفین شادیانے بجاتے، ہمارے اپنے ہی ساتھیوں کا پروپیگنڈا تھا کہ بجٹ پیش نہ کرو اور پھر بجٹ پاس نہ کرنے کا شور شروع کردیا، ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے حقیقت سامنے آجائے گی۔سینئر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کے پیٹرن انچیف کو جب بیرسٹرسیف نے بریفنگ دی تو انہوں نے بجٹ کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، بجٹ کی منظوری میں ہمارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں چینی مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 196 روپے جبکہ اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 182 روپے 60 پیسے فی کلو تھی۔ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 144 روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، اس سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکورٹی اقدامات کے تحت 10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد سے یوم عاشور کی شب 10 بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جب کہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئے اور مسافر جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔خیال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے درگاہ حضرت میاں میر میں ہدیۃ الہادی کے زیراہتمام ساتویں محرم کی شہادتِ حسینؓ کانفرنس، شیعہ سنی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتِ حسینؓ باطل، ناجائز اقتدار کے خاتمے کے لیے عظیم جہاد تھا۔ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول ؐکی شہادتیں ملت اسلامیہ کے لیے اتحاد کا پیغام ہے۔ شیعہ سنی تفریق نے یزیدیت کی تباہ کاریوں کو پھیلایا اور حسینیت کا راستہ روکا ہے۔ کائنات کا مالک و خالق اللہ تعالیٰ ہے۔ انسانوں کی تربیت کے لیے انبیاء و رسُل اور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں اور دین کی تکمیل محمد مصطفیؐ کی ختم نبوت کے ذریعے ہوگئی۔ امام حسینؓ نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی کے علاقے بغدادی لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعے میں9 افراد کے جاںبحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں رہائشی عمارت گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے کورنگی، گلبہار اور لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور قیمتی سامان تباہ ہوگیا لیکن ان واقعات کے اصل ذمے داران کو ابھی تک کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا جس کی وجہ سے آج پھر ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ سندھ سے عمارت گرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوئر دیر(جسارت نیوز )جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا شمالی کے امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے کاروبار کی تباہی اور تجاوزات کے نام جاری آپریشن پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے غریبوں کا کاروبار بند کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کااعلان کردیا جبکہ ہو ٹلز اور ریسٹورنٹس بند ہونے سے سیاحت کے فروغ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سانحہ سوات کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے قائم کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں غریب اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان مرصوص ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے۔ یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے ،یہ دن حق اور باطل، انصاف اور ظلم کے درمیان ابدی جدوجہد اور اصولوں پر ثابت قدمی کی علامت ہے۔ اس دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں حق و صداقت، انصاف اور اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اہل بیت کے ساتھ بغض و عناد ارکھنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو قیامت تک کے لیے زندہ و جاوید کر دیا ہے، واقعہ کر بلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق کی راہ میں جان دینا عین اسلام ہے،دنیا بھر میں یزیدی سوچ اورنظام انسانیت، انسانی حقوق اور تہذیب و معاشرت کے لیے بد ترین نظام ہے، انھوں نے کہا امام حسینؓ نے یزید سے نبردآزما ہو کر ثا بت کیا کہ اگر حکومت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو اور وہ غلط راہ پر ہو تو اس کے خلاف جدوجہد درست ہے،واقعہ کر بلا حق کے لیے جدوجہد کر نے والوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج 11 بجے دن مسجد قریشاں لانڈھی کراچی اور ساڑھے 12 بجے پی آئی اے کالونی گلشن اقبال میں تقریبات سے خطاب کریں گے جبکہ کل10 محرم کو 11 بجے دن مسجد قبا فیڈرل بی ایریا کراچی اور بعدنماز ظہر مسجد اقصیٰ گلشن اقبال میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات سے خطاب کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر حکام نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔اسپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تربیلا ڈیم اسپل وے آپریشن کے باعث دریا سندھ میں طغیانی امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاو¿ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے۔دریائے سندھ کے بہاو¿ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے سبب آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت آج تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا ہے، جن میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ایک پارلیمانی روایت ہے، اور ماضی میں کئی بار صدرِ مملکت اور وزیر خزانہ کی تقاریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خلل ڈالا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں غیر پارلیمانی رویہ، بد نظمی اورغیر مہذب برتاو¿ کی بات کی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقریر میں خلل ڈالنا نااہلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں کار سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ گہرائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ مظفرآباد سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں چلیانہ گاو¿ں کے قریب نیلم ویلی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار سڑک سے سیکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم کے دائیں کنارے سے جا ٹکرائی۔نیلم ویلی کے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (ڈی ڈی ایم او ) اختر ایوب نے بتایا کہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد رجسٹریشن نمبر B-3725 والی ایک گاڑی چلیانہ کے قریب ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پہاڑی ڈھلوان سے نیچے لڑھک گئی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خانکندی، باکو (اے پی پی،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان کا پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نے اہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں۔ بڑھتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب 24 گھنٹوں میں آجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر اور امریکا کی غزہ جنگ بندی کی جو نئی تجاویز حماس کو پیش کی گئی تھیں حماس اس تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپوں سے مشاورت کررہی ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 2 دن میں جواب دے سکتی ہے۔ ترک خبر ایجنسی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حماس نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے 5 بین الاقوامی جنگیں رکوا کر...
آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی۔ وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لیاری بغدادی میں گرنے والی5 منزلہ عمارت کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمارت گرنے اور9افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نا اہلی اور بد انتظامی کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ متاثرین کو سہولت فراہم کرے ،متاثرہ خاندانوں کو 6ماہ کا کرایہ اور متبادل جگہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شہر میں40اور 60گز کی جگہ پر کئی کئی منزلہ عمارتیں بن جاتی ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے اورملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کے ذمے دار ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں بغدادی کے مقام پر جمعہ کی صبح ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے بچے سمیت 10 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عمارت گرنے کی وجوہات اور ذمے داران کا تعین کیا جا سکے۔بغدادی پولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے نتیجے میں 9 افراد دب کر جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ملبے سے 3 ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مرنے والوں میں 55 سالہ فاطمہ بی بی زوجہ بابو، 32 سالہ پریم، 35 سالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات سے قبل حفاظتی پشتوں کی مضبوطی کی وجہ سے دریا کا رْخ موڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف کمشنر ملاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا جس میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ متاثرہ سیاح 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے اور 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکار 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچے۔ دوسری جانب دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، شمالی وزیرستان (آن لائن) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گرد ہلاک کردیے،سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں مشکوک نقل و حرکت کوبر وقت شناخت کیا،ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہی دہشت گردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلیے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کو ہوگی،مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جولائی 2025 ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی۔ ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلنددرجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس سلسلے میں پی ایم ڈی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 26-2025ء کے شروع ہوتے ہی ملک میں مہنگائی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.52 فیصد سے بڑھ کر 2.06فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیا سستی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، پیاز 5 روپے 56 پیسے، ٹماٹر کی فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی تحقیقاتی رپورٹ \ محمد علی فاروق ) 5 سال میں 55 سے زاید ہلاکتیں اور درجنوں زخمی۔ یہ کراچی میں منہدم ہوتی عمارتوں کی المناک کہانی ہے، جو نہ صرف شہری انفرااسٹرکچر کی خستہ حالی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ متعلقہ سرکاری اداروں کی مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھیانک تصویر پیش کرتی ہے۔ جمعہ 4 جولائی کولیاری میں ایک اور عمارت گرنے سے 9 قیمتی جانوں کے ضیاع نے ایک بار پھر اس دیرینہ مسئلے کو نمایاں کر دیا ہے، جس پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اعداد و شمار چیخ چیخ کر سوال کر رہے ہیں،گزشتہ 5 برس کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں، خاص طور پر لیاری، میں 4 بڑ ی عمارتیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی لیاری کے علاقے بغدادی میں 8 منزلہ مخدوش عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں 9 سے زاید افراد کی ہلاکتوں اور درجنوں کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سانحے نے شہر میں موجود درجنوں دیگر مخدوش عمارتوں کے خطرے کی طرف ایک بار پھر توجہ مبذول کرا دی ہے جن کی بروقت مرمت یا منتقلی نہ ہونے کی صورت میں آئندہ بھی ایسے حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔چیئرمین آباد نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد دی جائے اور ان کے علاج معالجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ونسنٹ تھیونو نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ یورپی یونین کی گرانٹ ہے جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی اوور یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس، آپریشنل کارکردگی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ یہ منصوبہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ حکومت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کونوکری دے کر اور پھر واپس لے کر تنگ نہ کیا کرویہ بہت شرم کی بات ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جمعے کو کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ جب وقت ہوتا ہے اُس وقت دستاویزات کی اسکروٹنی نہیں کراتے اور بیہوش بیٹھے ہوتے ہیں، امتحان اور انٹرویو کے بعد آفر لیٹر دے کرنکالتے ہیں، اپنے ادارے کوٹھیک کیجئے، سب کچھ کرنے کے بعد یاد آتا ہے غلط ملازمت دے دی،میڈیکل کے لیے ڈاکٹر کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بھی بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی کئی مرتبہ پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ...
عالمی وبا کووڈ کے بعد بہت سی کہانیاں زبان زد عام ہوئیں۔ کچھ کے مطابق کووڈ ایک سازش تھی، جس کے تحت بے شمار انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ کچھ کے نزدیک کووڈ وائرس اور فلو میں کوئی خاص فرق نہیں۔ کچھ نے کووڈ ویکسین کو ان تمام بیماریوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جو کووڈ کے بعد دیکھنے میں آئیں، آ رہی ہیں اور جن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان میں سر فہرست ہارٹ اٹیک اور کینسر ہیں۔ ہم آپ کو ایک تحقیق سنانا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے کچھ بدنام زمانہ وائرسسز کے بارے میں بات کرلیں۔ دنیا میں سب سے قدیم اور سب سے خطرناک Rabies وائرس ہے جسے ہم سب پاگل...
خبریں سب ہی سنتے ، پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ ہر خبر کی تاثیر مختلف ہوتی ہے۔ ہر خبر مختف ڈھنگ سے سماج کو متاثر کرتی ہے۔ خبر کے لیے وقت اہم ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے بعد وہی خبر ردی کا ٹکڑا بن جاتی ہے۔ یہ وقت فیصلہ کرتا ہے کہ خبر بریکنگ نیوز بنتی ہیں، یا اخبارات کے صفحوں میں گم ہو جاتی ہیں یا پھر دلوں کو چیر جاتی ہیں۔ یہ خبر سب نے سنی کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔ یہ خبر سب کی نظروں سے گزری کہ وفاقی وزرا کے معاوضوں میں ہوش ربا بڑھوتری ہوئی۔ یہ بات سب تک پہنچی کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ لگ بھگ 21 لاکھ روپے...
روس نے حال ہی میں افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے جس کو خطے کے لیے ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعے کو یہی سوال جب پاکستان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کے سامنے رکھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے روس کی جانب سے کابل میں حکومت کو تسلیم کیے جانے کی خبر دیکھی ہے، روس اس خطے کا اہم ملک ہے اور یہ 2 خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس نے افغان طالبان کی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرلی سفارتی ماہرین اسے ایک بہت بڑی اور خوش آئند پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو خطے کا اقتصادی مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں 6منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی اور متعلقہ ایس بی سی اے افسران کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سعیدغنی نے عمارت گرنے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی،ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی 3دن میں ذمے دارافسران کی نشاندہی کرکے رپورٹ وزیر بلدیات کوپیش کرے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔وزیربلدیات نے تمام متعلقہ محکموں کو امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا ایس بی سی ایاوردیگراداروں کے افسران اپنی نگرانی میں ریسکیو...
محرم الحرام کا مبارک چاند صدیوں سے اپنے دامن میں بے شمار برکتیں، رحمتیں اور تاریخ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد لیے طلوع ہوتا چلا آ رہا ہے۔ دراصل 10 محرم الحرام کی تاریخ ہمیں عہدِ اسلامی کے اس دور میں لے جاتی ہے جہاں سے توحید، عشق، ایثار و قربانی اور کامل بندگی کا نیا باب شروع ہوتا ہے۔ یہ مہینہ دراصل ان عظیم الشان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو دین اسلام کی عظمت، اس کے تقدس اور بقا کی خاطر حضرت امام حسینؑ اور آپ کے رفقا نے کربلا کے میدان میں پیش کی تھیں، جن کے طفیل ہی دین اسلام کا رکا ہوا قافلہ دوبارہ متحرک ہو پایا تھا۔ انہی قربانیوں کے پس منظر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔ ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا ہے کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے۔ بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کی میئر شپ کے امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے الزام عاید کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں گرفتاری، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ ٹرمپ کی ان پالیسیوں سے ہٹائی جاسکے جو محنت کش طبقے کے خلاف ہیں۔ ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے کیونکہ وہ ان نیویارک کے شہریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں جو مہنگائی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور...
فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10جولائی تک پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا میں سیلاب...
یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں صدور نے دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ مشترکہ خریداری اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک...
اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے...
اسلام آباد؍ باکو (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے خلاف بھارتی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ترقی کے عمل میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کے ساتھ اجتماعی کاوشوں میں شرکت پر فخر ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے ، بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، ای سی او کے رکن ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیئرز ، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی مسائل سے لاکھوں لوگوں کا غذائی تحفظ اور روزگار...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) شہر قائد میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے 25 افراد دب گئے۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع النوید ہوٹل کے قریب 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دیگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جبکہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے، گرنے والی عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ تنگ گلیوں اور راستوں کی بندش...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، دونوں وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر بات چیت طے شدہ مدت سے زیادہ وقت لے گئی تاہم بات چیت اب اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں تجارتی ٹیرف سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے، دونوں ممالک ایک وسیع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں کچھ بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، اسی لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر 29...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 26واں یوم شہادت آج منایا جائیگا۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ائر سٹاف، چیف آف نیول سٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1999ء میں کارگل کے معرکے کے دوران غیر متزلزل جرات اور حب الوطنی کی علامت کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جس بے مثال بہادری کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا وہ مسلح افواج اور قوم کیلئے ابدی الہام کا سرچشمہ ہیں۔ عسکری قیادت سمیت پاکستان...

مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، شکایات کے انبار، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں اور ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا معائنہ کیا۔ مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں میڈیسن نہ ملنے ،بد نظمی، علاج میں غفلت پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے بار بار میڈیسن باہر سے منگوانے کی شکایت کیں۔ہسپتال کے سٹور میں میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش کرنے پر سخت ایکشن لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، بھارت میں ہونے والے 2019ء اور...
باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ میں خیبر پی کے کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پی کے اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31...

دیرینہ شراکت داری بہت اہم:وزیراعظم ٹرمپ کو یوم آزادی پر مبارکباد ‘امید ہے عالمی تنازعات حل ہونگے: وزیر داخلہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی انتظامیہ اور امریکہ کے عوام کو ان کے یوم آزادی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آنے والے سالوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے یوم آزادی پرامریکی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے عطاء اللہ تارڑ، رانا ثناء اللہ، حذیفہ رحمان، خالد مقبول صدیق، سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی میں شامل ہونگے کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) ملک بھر میں یوم عاشورکل اتوارکو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے، لاہور میںشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا، جو کل یوم عاشور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ِ لاہور سے نویں محرم کا مرکزی جلوس آج ہفتہ کو پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگاجو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا، ِ لاہور سے 9 محرم الحرام کے دیگر جلوس بھی برآمد ہونگے۔ قبل ازیں لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری...
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد اجمل قادری نے جامعہ مدینہ جدید لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک عالم دین کی موت جہان کی موت ہے مرحوم انتہائی نیک دل انسان تھے،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی سالوں تک پر نہیں ہو سکے گا،دونوں رہنماؤں نے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد اجمل قادری نے ملاقات کے دوران...
اسلام آباد، پشاور (آئی این پی )صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ مخالفین کا دعوی ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے 3 ارکان بھی توڑ کر دکھائیں ۔ایک انٹرویو کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈا پور کے بعد جنید اکبر نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے متعلق چیلنج دیا اور کہا کہ مخالفین 35 ارکان کی بات کرتے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کا تھا اور اب بھی انہی کا ہی ہے۔مذاکرات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی تجویز پر مشاورت جاری ہے، حتمی مشاورت کے بعد ثالثوں کو اپنا فیصلہ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ حماس کا جنگ بندی تجویز پر مثبت ردعمل ہے، امید ہے اس سے معاہدے پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی تجویز پر مشاورت جاری ہے، حتمی مشاورت کے بعد ثالثوں کو اپنا فیصلہ پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں امن قائم کرنے...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے، بگ بیوٹی فل بل کسی بھی ملک کی تاریخ کا بہترین قانون ہے جو معاشی ترقی کو آگے لے کر جاتا ہے۔ بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کے موقع پر وائٹ ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، فوجی افسران اور ارکانِ کانگریس نے شرکت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔چند روز قبل امریکی فوج نے ایران میں ایک کامیاب آپریشن کیا، جس میں ایرانی تنصیبات کو مؤثر طریقے سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں وزیراعظم نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر صدر علییف کو مبارکباد دی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی میں ملوث اور دہشتگرد افغانستان کے اندر موجود ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہی دہشت گردی ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق ضمنی فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ضمنی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔ دفتر...
BAKU: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کرلیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعظم کی موجودگی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی شراکت داری کے معاہدے...
بلوچستان، جو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں تین ملین سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ کوئی معمولی تعداد نہیں بلکہ ایک مکمل نسل کی تعلیمی محرومی کا اعلان ہے۔ بلوچستان میں اس وقت 15 ہزار 165 اسکول ہیں جن میں سے 80.1 فیصد پرائمری اسکول ہیں۔ پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بلوچستان میں تعلیم کے بارے میں تیارکی جانے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ بلوچستان میں 85 فیصد اسکول غیر فعال ہیں۔ حکومتِ بلوچستان کا دعویٰ ہے کہ ان میں...
معیشت کا اہم ترین شعبہ تجارت خارجہ جو واضح کرتا ہے کہ قوم کی محنت ، صنعت کی رفتار اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر کیا ایکسپورٹ کیا اور اپنی ضرورتوں کے لیے، صنعتوں کے لیے کبھی مشینری کی صورت کبھی موبائل فون کی صورت میں کیا امپورٹ کیا ہے۔ سال بھر ہم کوشش کرتے رہے، لیکن تصویر الجھی ہوئی برآمد ہوئی اور درآمدات کا پلہ بھاری رہا۔ کیونکہ ہم چاول بیچتے رہے اور موبائل خریدتے رہے۔ پہلے کپاس بیچتے رہے تھے اب گزشتہ مالی سال کے دوران اربوں ڈالر کی کپاس خریدتے رہے۔ ادھر ٹیکسٹائل کی سست روی، چینی کی کم پیداوار یا بلاوجہ برآمدات اور اب رواں مالی سال میں 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کر کے تجارتی...
شاید آپ کو یاد ہو کہ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ قبل غزہ شہر اور خان یونس میں اچانک حماس مخالف جلوس نکلے۔ان میں شامل چند سو افراد غزہ کے موجودہ مصائب کا ذمے دار حماس کو قرار دے رہے تھے۔ان جلوسوں میں متعدد مقامی مسلح باشندے بھی تھے۔ جب کہ اسرائیلی فوجی دستے کچھ ہی فاصلے سے یہ خلافِ معمول تماشا اطمینان سے دیکھ رہے تھے۔ اس ’’ تماشے ‘‘ کے چند روز بعد وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں ان اخباری اطلاعات کی تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں حماس مخالف گروہوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ ’’ ہم سیکیورٹی...
پی ٹی آئی کی کے پی حکومت کی بلدیاتی اداروں سے عدم دلچسپی اور بلدیاتی منتخب عہدیداروں کو نظرانداز کیے جانے سے تنگ آ کر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پختون خوا کے بلدیاتی نمایندوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق کے پی حکومت اپنے ہر بجٹ میں ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کے لیے مختص ضرور کرتی ہے مگر تین برس سے کے پی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا جس پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں قانونی طور پر 20 فی صد حصہ مختص کرنا اور بعد میں کے پی کے منتخب اداروں کو فراہم کرنا لازمی ہے، مگر کے پی حکومت قانون...
اس دنیا میں ایسا بہت کچھ ہے جو غلط ہے لیکن وہ اس تسلسل سے دہرایا گیا ہے ، دہرایا جارہا ہے کہ اسے صحیح سمجھ لیا گیا ہے، خاص طورپر وہ چیزیں جو دانا دانشوروں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں کیوں کہ ہردانا دانشور کی بیماری صرف یہ نہیں ہوتی کہ وہ خود کو دانا دانشور (غلط) سمجھ لیتا ہے بلکہ اپنے ساتھ اوربھی بہت کچھ غلط کردیتا ہے کیوں کہ دانا دانشوروں کی جدی پشتی اورمجموعی بیماری یہ بھی ہے کہ دوردور کی کوڑیاں لاکر زمین وآسمان کے قلابے ملا کر خود کو ممتاز منفرد اوربلند وبالا بنا لیا جائے ۔ ایسی ہی ایک چیز ’’سوما‘‘یا ’’ہوما‘‘ بھی ہے جس کا ہندیوں اورایرانیوں کے مذہبی نوشتوں میں بہت...
پاکستان کے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل حمید گل مرحوم کا کسی اخبار کے لیے آخری انٹرویو میں نے کیا تھا۔ صحافتی زندگی میں جن شخصیات نے ذہن پر گہرا نقش چھوڑا ان میں جنرل حمید گل بھی شامل ہیں۔ اس انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ افغان جہاد کا آغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا۔ یہ بات یقیناً ہمارے لیے کچھ حیرت کا باعث تھی۔ اُن کا کہنا تھا ریاستوں کی بنیادی پالیسیاں شخصیات کی باہمی چپقلش کی نذر نہیں ہوا کرتیں۔ حالانکہ بھٹو صاحب سیاسی اعتبار سے بائیں بازو کے نظریات کی جانب جھکاؤ رکھتے تھے اور بعد میں بائیں بازو سے نظریاتی مطابقت رکھنے والی ملکی سیاسی جماعتوں نے اس...
اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزکردیا ہے، گزشتہ روز غزہ بھر میں بمباری، فائرنگ اور حملے کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 118فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق قطری ثالثوں نے دوحہ میں موجود حماس کی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے لیے اپنے ذاتی ہتھیار حوالے کردیں۔ اس وقت دنیا کی نگاہیں غزہ میں جنگ بندی کی جانب مرکوز ہیں، ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے درکار شرائط مان لی ہیں جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ ’’حتمی‘‘ جنگ بندی تجویزکا...
اﷲ تعالی نے عورت کو عزت و احترام کا وہ بلند مقام بخشا جو اس کی اصل اور فطرت کے عین مطابق ہے۔ عورت وہ افضل و برتر وجود ہے جو خود اور پورے معاشرے کو سعادت اور نیک نامی کے ساتھ عظمت و نیک بختی کی سعادت کے راستے پر گام زن کرسکتی ہے۔ یہ عورت ہی ہے جس نے کربلا میں امام حسینؓ کے ساتھ مل کر چراغ انسانیت کو تاقیامت روشن کردیا ہے۔ تاریخ اسلام کا اہم، منفرد اور بے مثل واقعہ جس نے انسانیت کو حقیقت اسلام سے روشناس کرایا اور تاریخ اسلام کو حیات ابدی کا جامہ پہنایا وہ نواسہ رسول کریمؐ حضرت امام حسینؓ کا قیام ہے۔ یہ قیام مرد و زن دونوں کی...
کراچی: کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید نسیم یوسف ۔ایم کیوایم...
چودہ سو سال قبل دس محرم الحرام اکسٹھ ہجری کو حق و باطل کا جو معرکہ میدانِ کربلا میں پیش آیا، اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاریخ آج تک ایسے خونیں معرکے اور دل سوز واقعات کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے، جہاں ایک طرف سپاہ یزید اپنی عددی برتری اور ہتھیاروں سے لیس رعونت، تکبّر، سنگ دلی اور بے رحمی کا مجسمہ بنی ہوئی تھی وہاں دوسری طرف حسینی فوج کے چھے ماہ کے شیر خوار بچے سے لے کر اسّی سالہ عمر رسیدہ گنے چنے مجاہد صبر، حوصلے، استقامت، بہادری اور جواں مردی کی زندہ مثال بنے ہوئے تھے۔ فرش تا عرش اس قلیل فوج کی بہادری اور حوصلے کی گونج تھی۔ جہاں...
کسی بھی شخصیت کے بارے میں جاننے کے لیے دو باتوں کا معلوم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایک اس کا نسب اور دوسرا اس کا حسب۔ لیکن شخصیت کی بزرگی اور بلندی نسب کے ساتھ اس وقت بہت ارفع اور اعلیٰ ہوجاتی ہے جب نسب کے ساتھ حسب بھی بہتر ہو۔ امیرالمومنین حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کا ارشاد گرامی ہے: ’’جسے اس کا حسب پیچھے کردے، اسے اس کا نسب بھی آگے نہیں بڑھا سکتا۔‘‘ حضرت ابوالفضل العباسؓ کی ذات والا صفات نسب کے اعتبار سے ایسی بلند مرتبہ ہے کہ والد گرامی کا نام حضرت علی ابن ابی طالبؓ ہے اور ماں کا نام فاطمہ بنت حزامؓ ہے جو قبائل عرب کے شریف ترین قبائل سے تعلق رکھتی...
اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے افضل جہاد سُلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا ہے۔‘‘ عالم نسواں کو فخر ہے کہ سلطان جابر کے سامنے کلمۂ حق کہنے کے اس افضل ترین جہاد کی روایت نبی ﷺ کی بیٹیوں سے قائم ہوئی۔ جناب زینبؓ نے شہادت امام حسینؓ کے بعد بازار کوفہ، دربار کوفہ اور دربار یزید میں ابن زیاد اور یزید جیسے جابروں کے سامنے جس طرح کلمۂ حق بلند کیا ہے وہ انسان کی جرأت کردار کا معجزہ ہے۔ بازار کوفہ میں جناب زینبؓ کے خطبے کے بعد دوسری منزل وہ تھی جب اسرائے آل محمدؐ کوفہ کے گورنر ابن زیاد کے دربار میں لائے گئے۔ شہادت امام حسینؓ کے بعد ابن زیاد اپنی...
رب کائنات کا حکم ہے کہ نماز میں زینت اختیار کرو۔ حضرت امام عالی مقام حسینؓ اپنے تمام خوب صورت رشتوں کے ہم راہ خود کو مزّین کیے، اپنے جد ِ امجد ابراھیمؑ کی طرح قربانی کے لیے میدانِ کربلا میں حاضر تھے۔ زینت کا یہ انداز فرشتوں کو بھی حیران کرگیا۔ جنّت کے شہزادے کی سج دھج ایسی ہی متوقع تھی۔ صراط ِ مستقیم کے راہی اسی شان کے ہوتے ہیں۔ اقامۃ الصلوٰۃ یعنی نماز کا قائم کرنا یہ ہے کہ آپ اﷲ کی حاکمیت کو اپنی زندگی کے نظریاتی اور عملی گوشوں میں نافذ کریں۔ جب آپ معاشرے، معاش اور خاندان سے کٹتے ہوئے ہر اذان پر اﷲ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں، تو گویا آپ اعلان کر...
قرآن حکیم میں ارشاد خداوندی کا مفہوم ہے: ’’جب حضرت ابراھیمؑ اور حضرت اسمٰعیل ؑ خانہ کعبہ کی بنیادیں اُٹھا رہے تھے تو انہوں نے عرض کی، مفہوم: ’’اے پالنے والے! ہماری خدمت کو قبول فرما اور ہم دونوں کو اپنا مسلمان بندہ بنائے رکھنا، ہماری ذریت کو بھی امتِ مسلمہ بنائے رکھنا۔‘‘ اسی طرح قرآنِ پاک میں ایک اور موقع پر ارشادِ قدرت ہُوا، مفہوم: ’’جب ابراھیم کو خدا نے بعض باتوں میں آزمایا تو پھر انھوں نے اُسے پورا کیا، خدا نے اُن سے فرمایا کہ میں تمھیں لوگوں کے لیے پیشوا بنانے والا ہوں۔‘‘ (سورہ بقرہ) مزید فرمایا: ’’اور ہم نے ابراھیمؑ کو دنیا و آخرت میں نیکوں اور صالحین میں لے لیا ہے، جب رب نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف اور ریگولیٹری احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 124 اپیلیں نمٹا دی ہیں۔نمٹائی گئی اپیلوں میں سے 22 کیسز انشورنس آرڈیننس 2000 سے متعلق تھے، جبکہ 15 اپیلیں سکیورٹیز ایکٹ 2015 کے بارے میں تھیں۔ اس کے علاوہ 34 اپیلیں کمپنیز آرڈیننس 1984 اور کمپنیز ایکٹ 2017 کی شقوں سے متعلق تھیں، جبکہ 5 اپیلیں نان بینکنگ فنانس کمپنیزریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزیوں پر نمٹائی گئیں۔باقی 48 اپیلیں ایس ای سی پی کی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ریگولیشنز 2018 اور 2020 کی خلاف ورزیوں پر تھیں۔ کل 124 اپیلوں میں سے اپیلیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) اپنے سرمایہ میں مزید فراہمی کے حوالے سے مسلسل نمایاں پیش رفت کر رہا ہے، جو اس کے طویل المدتی مالی استحکام اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس مثبت پیش رفت کو مزید تقویت بینک کے معزز سرپرست، عزت مآب جناب ناصر عبداللہ حسین لْوتاہ کی جانب سے 5 ارب روپے کی جمع کرائی گئی خطیر رقم سے ملی ہے جسے انضباطی منظوریوں کے بعد ’’حصص کی سبسکرپشن کے لیے پیشگی ادائیگی (Advance Against Share Subscription)‘‘کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا اور یہ نئی سرمایہ کاری سنہ2023ء میں فراہم کردہ 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے تسلسل میں ہے۔اس کے علاوہ، بینک میں سرپرست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ تجارت دونوں ملکوں کے پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے پاکستان کے چار مختلف بینکوں نے انتظامات کئے ہیں جبکہ ٹی سی ایس اور این ایل سی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سامان کی ترسیل بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان وسط ایشیا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل نے 160 ممالک میں غیر ملکی افرادی قوت کے لیے ”پیشہ ورانہ تصدیق” کے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے ۔”پروفیشنل ایکریڈیٹیشن” پروگرام کے تحت وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ان تمام منتخب کردہ ممالک کا احاطہ مکمل کر لیا ہے جو پروفیشنل ویریفکیشن کے ذریعے مزدور برآمد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی افرادی قوت کی مہارتوں کے میعار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ہدف وزارت خارجہ کے تعاون سے 160 ممالک میں مکمل کر لیا گیا۔یہ سروس کابینہ کی قرارداد نمبر 195 کے مطابق ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مملکت میں داخل ہونے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان بزنس فورم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے عہدے میں ایک سال کی مزید توسیع ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے ترجمان نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی نے کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے، صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کرنے اور حکومتی پالیسی سازی میں تعمیری کردار ادا کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عاطف اکرام شیخ کی قائدانہ صلاحیتیں، وڑن اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مضبوط روابط نے ایف پی سی...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیں Islam Times V Log 05-07-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran’s Victory, Israel’s Defeat – Diplomacy Reshaped in West Asia ایران کی زبردست فتح، اسرائیل کی کھلی شکست یمن سے لے کر غ-زہ تک ایک ہی صدا مزاحمت جاری رہے گی ڈپلومیسی ناکام، مزاحمت کامیاب! عالمی نقشہ بدلنے لگا ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش:...

کراچی: سجاس کے تحت منعقدہ ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی تقریب میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی، کراچی پریس کلب ہے سیکریٹری سہیل افضل کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ تصویر میں سجاس اور پریس کلب کے ممبران و عہدیدا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">