2025-10-04@19:56:33 GMT
تلاش کی گنتی: 18740
«حکومت سندھ کے»:
(نئی خبر)
لاہور: کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے مجرم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم کے خلاف سرکاری وکیل محمد شبیر خان نے گواہوں کو پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے میچ ہارنے کی رنجش میں کبڈی کے کھلاڑی کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر...
ویب ڈیسک :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری مجیب الرحمٰن کی ہدایت پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، ایمرجنسی سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں نافذ کی گئی ہے۔ پاک فوج کا دیر اور زگئی میں خوارج کیخلاف اقدامات پر پرتپاک استقبال انہوں نے کہا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز،...
کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا دھماکا ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پشین اسٹاف کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاف کے قریب ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ہوا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاف کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس خبر پر کام کیا جا رہا ہے۔ مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔
کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ Post Views: 1
ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انہیں ہٹانے کی اپیل کردی ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہا ہے کہ میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں ساتھ نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری...
حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔ اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم...
دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انہوں...
بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کے محض دوسرے مہینے میں ہی چہل کے دھوکے کا علم ہوگیا تھا۔ اس شو کے دوران جب دھناشری سے پوچھا گیا کہ انہیں کب احساس ہوا کہ یوزویندر چہل کے ساتھ ان کی شادی نہیں چل سکتی، تو ان کا جواب سب کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے ہی سال میں ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ دراصل شادی کے صرف دوسرے مہینے میں ہی میں نے انہیں دھوکا دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔‘‘ دھناشری ورما نے زور دے کر...
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے پیش گوئی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹوٹنے جارہی ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے اندر انڈیا، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش 4 اہم ممالک ہیں، پہلے تمام ممالک بھارتی کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرتے تھے اور پاکستان اکیلے رہ جاتا تھا، سارے فیصلے انڈیا ہی کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب وہ صورتحال نہیں ہے، بنگلہ دیش ٹوٹ میں حکومت بدل گئی ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔...
پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور ان کی جانب سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی راہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ جنگ ختم کرنے، غزہ...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتِ حال پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے امن اقدام کو ایک نایاب موقع قرار دیا ہے۔خبر ساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ موقع تبھی تاریخی اور مثبت ثابت ہوگا جب تمام شرائط مکمل طور پر فلسطینی وقار، حقوق اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ساتھ مربوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ پیش رفت غلط سمت میں چلی گئی تو دو ریاستی حل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔عاصم افتخار نے خطاب میں خاص طور پر اسرائیل کے ای-ون...
سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں اور پرامن حل تلاش کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ بیان میں صدر ٹرمپ کی اس تجویز کو بھی خوش آئند قرار...
مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران...
فائل فوٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی...
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ امن اقدام کو فلسطینی وقار کے تحفظ کا ایک نایاب موقع قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ای-ون بستی منصوبے کو دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور قرارداد 2334 پر عملدرآمد سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ آگے بڑھا تو یا تو دو ریاستی حل ختم ہو جائے گا، یا دنیا امن کے ایک نئے موقع سے فائدہ اٹھا سکے گی تاریخ سلامتی کونسل کے ردعمل کو ضرور یاد رکھے گی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت شمع جنجوعہ کے معاملے میں سچ بولے اورقوم کو بتایا جائے کہ ایسے ہائی پروفائل وزٹ میں متنازعہ خیالات کا اظہار کرنے والی خاتون کو کیوں شامل کیا گیا۔؟ حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو مجروع کرنے والے اور اسرائیل نواز افراد کی قومی اداروں میں تعیناتیاں لمحہ فکر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ شعبہ دعوت و تربیت کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں آج بھی کچھ...
پشاور: باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ ٬سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-4 سکھر (نمائندہ جسارت) پی ٹی سی ایل سکھر کے ریٹائرڈ پنشنرز ملازمین کے رہنماؤں اشرف غزالی ، محمد افضل بھٹی ، وحید سومرو نے پی ٹی سی ایل پنشرز سکھر کے ایک اجلاس میں پنشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سراہا ہے اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے عدالت عظمی کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے پنشن میں حالیہ من مانے اضافے کو مسترد کرتے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے برعکس بھی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنے...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکن بڑی تعداد میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ جلسے کے دوران تحصیل متھرا کے چیئرمین نے ایک ورکر کو اسٹیج سے نیچے گرانے کی کوشش کی، جو ورکرز کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس رویے کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جس سے کارکنوں میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ کارکنوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی...
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس پالیسی کی تشکیل کی ہدایت دی تھی تاکہ ملک کے نوجوان طبقے کو عملی زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے معاونت فراہم کی جا سکے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی نوجوانوں کے لیے ایک نیا باب کھولے گی، جس کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ہنر مند افراد کو آگے لانے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ اقدام نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح کم کرنے اور...
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کیلیفورنیا کے علاقے ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 170 مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، گلوکار ایڈ شیئرن، پیرس ہلٹن، اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ بھی موجود تھے۔ سلینا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس میں اور بلانکو سیاہ ٹکسڈو میں نظر آرہے ہیں۔ A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں شادی کی تاریخ "9.27.25” درج کی جس پر بلانکو نے کمنٹ کیا: "میری حقیقی زندگی کی بیوی”۔ ووگ میگزین کے مطابق جوڑے نے رالف لارین کے تیار کردہ ملبوسات...
سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔ سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے تین بچوں...
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کر کے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا اُس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ، شہید اسماعیل ہانیہ، شہید یحیٰ سنوار اور دیگر شہداء کی ''شہید مقاومت سیمیناد'' کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مرکزی صدروحدت ایمپلائزونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے، یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی...
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے ایکشن کمیٹی بات چیت کرے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے تیارہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے بتایا کہ ہم مظفرآباد گئے اور وہاں جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ ’ہم نے ساری رات بیٹھ کر بات چیت کی اور جو مطالبات قابلِ قبول ہیں انہیں تسلیم کر لیا گیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز میں ایک...
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
آزاد کشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر بٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمولینس میں موجود مریض جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عوامی ایکشن...

سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کام کی جگہوں کو تبدیل کرنے کی کلید بن سکتی ہے مگر اگر آپ کی ملازمت میں دہرانے والے یا خودکار کام شامل ہوں تو اثر بہت سنگین ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ لندن میں تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں اے آےئی کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہیں جن میں 2 لاکھ سے زائد ٹیلی مارکیٹرز، ڈیڑھ لاکھ بک کیپرز اور 95 ہزار سے زائد ڈیٹا انٹری ماہر شامل ہیں۔ آن لائن سی وی کمپنی لائیو کیریئر کی تحقیق بتاتی ہے کہ خطرے سے دوچار دیگر ملازمتوں میں فاسٹ...
کراچی : پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ مری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر دھمکیاں نہیں دیتے وہ خدمت اور کارکردگی دکھاتے ہیں، عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کے باوجود صبر کا راستہ اختیار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ ہمیشہ عوام پر رہی ہے اور رہے گی۔ باتوں سے نہیں، عملی کام سے قیادت نظر آتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ2022 کے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس...
لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی...
کراچی میں قاقع کالا پل ہزارہ کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالا پل میں واقع ہزارہ کالونی کی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی...
کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی ان فیئر مینز کمیٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے، جبکہ وہ الیکشن ٹربیونل اسلام آباد میں بھی رہے، بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری...
انگلینڈ کے پہلے بادشاہ اَیتھل اسٹین اپنی زندگی میں ایک معروف اور بااثر حکمران تھے لیکن اب صدیوں بعد انہیں تاریخ کی کتابوں میں شاذ و نادر ہی یاد کیا جاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں کو متحد کر کے انگلینڈ کی بنیاد رکھی مگر ان کی شخصیت اور کارنامے وقت کے گرد و غبار میں گم ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کے نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی، ہمشیرہ شہزادی این جذباتی ہو گئیں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1،100 سال پہلے انگلینڈ کو ایک متحد مملکت بنانے والے اَیتھل اسٹین آج بہت کم یاد کیے جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ تاریخ کے صفحات میں کہیں...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کھیل کو خالص اسپورٹس مین شپ کے تحت کھیلتے ہیں اور جنگ کو کھیل سے علیحدہ رکھتے ہیں، لیکن دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ جب جنگ ہوئی تو اسکور بورڈ پر نتیجہ 0-7 رہا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025 واضح رہے کہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صحافی سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر قومی اسمبلی میں مزمتی قرارداد جمع کردی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں غیر شائستہ الفاظ اور غیر مہذب و غیر اخلاقی رویے کو مذمت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، وجہ کیا بنی؟ یہ ایوان اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ عمران احمد نیازی نے سینئر صحافی کے ساتھ غیر مہذب سلوک کا ارتکاب کیا، اس کے خلاف کارروائی کے لیے یہ اعوان اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ...
کرائمز برانچ کے ایک تفتیشی افسر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے، حکام نے افسر کی گرفتاری اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے 4 افسران معطل ڈی آئی جی کرائمز برانچ فرہان زاہد کے مطابق تفتیشی افسر غلام علی جمالی نے قتل اور اقدام قتل میں نامزد 2 ملزمان، سمع اللہ اور خلیل، کو دفعہ 169 کے تحت رہا کیا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 بھائیوں کو قتل اور 2 افراد کو شدید زخمی کیا تھا۔...
ایران نے اپنے ہی شہری بہمن چوبی کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بہمن چوبی کو اسرائیل کے سب سے اہم جاسوسوں میں سے ایک اور اہم ترین قرار دیا۔ ایرانی عدلیہ کے ویب سائٹ میزان کے مطابق بہمن چوبی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو ملک کی اہم ترین حساس معلومات فراہم کیں۔ عدالت کے بقول بہمن چوبی ایران میں درآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات کے راستوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرتا رہا تھا۔ جن کے باعث دشمن ملک کو ایرانی سرکاری ڈیٹا سینٹرز میں نقب اور اہم اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔ ایرانی عدالت کے مطابق موساد کا بنیادی مقصد ان معلومات سے ایرانی سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس کو ہیک...

چین سے ممکنہ تنازع کے پیش نظر امریکا کا بڑا قدم، دفاعی کمپنیوں کو میزائل پیداوار 4 گنا بڑھانے کی ہدایت
امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے تیز ترین شیڈول کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
حکومت سندھ نے ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس،...
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رینجیان کو بدعنوانی کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے سابق وزیر زراعت کو رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کا عدالت سے رجوع، سندھ حکومت اور پولیس کا ردعمل سامنے آگیا رپورٹس کے مطابق تانگ رینجیان کو 2 سال کی معطلی کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر وہ اس مدت کے دوران کوئی سنگین جرم نہیں کرتے تو سزائے موت پر عملدرآمد مؤخر رہ سکتا ہے۔ چین میں بدعنوانی کے بڑے مقدمات میں جہاں ملزم تعاون کرتا ہے، اس طرح کی سزا عام...
ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور بھارتی حکومت کے درمیان کنٹینٹ ہٹانے کے معاملے پر قانونی کشمکش شدت اختیار کرگئی ہے۔ بھارتی عدالت نے نئی دہلی کے متعارف کردہ نئے کنٹینٹ ریموول نظام کے خلاف ایکس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک میں کام کرنے والے ہر پلیٹ فارم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے، اس لیے حکومت کے احکامات کے مطابق غیر قانونی یا متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عدالت کے اس فیصلے پر ایکس نے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا حکومتی میکانزم کسی قانونی بنیاد...
عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل اور پارٹی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان نے 27 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات بھی دی ہیں۔27 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور رنگ روڈ پر 10 ماہ بعد کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم، جلسے کے مقام اور انتظامات...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
لاہور ہائی کورٹ نے غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں اور جعلی موبائل اکاؤنٹ بنا کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے غیر رجسٹرڈ سمز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نےغیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والوں اور جعلی موبائل اکاؤئنٹ بنا کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے 6 اکتوبر کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کے سینئر آفیسر کو طلب...
ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔ بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مودی...
اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا اور تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی کہ وہ 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور ان کے تحفظات سنیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ تمام فریقین...
نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کے لیے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔برطانوی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل نیتن یاہو قیادت سمیت حماس کے مکمل خاتمے کو ہی غزہ میں جنگ بندی کا واحد راستہ قرار دے چکے ہیں۔تاہم اتوار کو انہوں نے بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ امن منصوبے کی لیک شدہ تفصیلات کی تصدیق کی، اور کہا کہ حماس کو حفاظتی گزرگاہ مل سکتی...
حالیہ بدترین سیلاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 30 ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ، ریلیف سرگرمیوں میں اداروں کی رابطہ کاری اور آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچنے کے اقدامات اور قانون سازی کرنا ہے۔ کمیٹی 30 روز کے اندر پنجاب اسمبلی میں اپنی رپورٹ اور سفارشات کے ساتھ پیش کرے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے قائم کی گئی اسپیشل کمیٹی کے کنوینر سید علی حیدر گیلانی ہوں گے، صوبائی وزیر ایریگیشن محمد کاظم پیر زادہ اور دیگر ایم پی ایز پر مشتمل یہ کمیٹی سیلاب سے ہونے والی اموات، انفراسٹرکچر، فصلوں، مویشیوں اور گھروں...
راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی کابینہ سے منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کی گئی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانپور سے 4 ستمبر کو شروع ہونے والے فسادات نے تیزی سے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمانوں نے مودی حکومت کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ اگر مقدسات کی گستاخی ہوئی تو پورے ملک میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر نیپال میں عوام 15 دن میں حکومت گرا سکتے ہیں تو بھارت کے 25 کروڑ مسلمان بھی چند دنوں میں نظام بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ فسادات کے دوران بھارتی مسلمانوں نے مودی سرکار کے خلاف سخت نعرے لگائے اور کہا کہ "ہزاروں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔ ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ریڈیو
بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارت نے تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ صاحبزادہ فرحان اور فخر...
کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم...
ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے...
چارسدہ: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ چارسدہ میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے، ہم انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ چند لوگ محض پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا...
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اب بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف درکار ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شاندار تھا اور ابتدائی اوورز میں فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ دونوں اوپنرز نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاران نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی رہی۔ پاکستان کے مڈل آرڈر...
اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
بیجنگ: چین کے سابق وزیرزراعت اور دیہی امور تینگ رینجیان کو صوبہ جیلین کی عدالت نے رشوت لینے کے الزام پر مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی نے چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر زراعت تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک اپنی وزارت کے دوران مجموعی طور پر 37.6 ملین ڈالر (268 ملین یوآن) نقد اور جائیداد کی صورت میں رشوت وصول کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سابق وزیر کی سزائے موت دو سال کے لیے معطل کردی ہے اور نشان دہی کی ہے کہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تینگ رینجیان کو نومبر...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران...
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تانگ رین جیان نے 2007 سے 2024 کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے نقدی اور جائیداد سمیت 26کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 76 لاکھ ملین ڈالر) کی رشوت وصول کی، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے نومبر 2024 میں تانگ رین جیان کو پارٹی سے نکال دیا تھا،6 ماہ بعد انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں...
کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگیا جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔ اس دوران کچھ اسٹاف ممبران کی جانب سے پابندی کی خلاف کی شکایت ملنے پر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے فائنل سے قبل سابق کپتان انتخاب عالم نے قومی ٹیم کو میچ جیتنے سے متعلق مفید مشورے دیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلیں تو ٹیم میں جیتنے کی صلاحیت ہے اور خوشی ہوگی اگر ہم بھارت کے خلاف فائنل میچ جیت جائیں۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں وکٹ گرنے نہ دیں اور بولنگ سمجھ داری سے کریں تو کامیابی کے امکان بڑھ جائیں گے۔ https://www.facebook.com/reel/1745872542782568/ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ سے میچ میں پوزیشن مستحکم ہو سکتی ہے، کوچ کھلاڑیوں کو یقین دلائے کہ ہم یہ کر...
بیجنگ: چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے رواں سال کے ایئر شو میں ایک نیا جنگی ڈرون پیش کیا جو قدیم سوویت طرز کے J-6 فائٹر جیٹ کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس نمائش سے واضح ہوا کہ چین اپنے متروک J-6 فریم کو بغیر پائلٹ آپریشن کے لیے دوبارہ کارآمد بنا رہا ہے۔ نمائش میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق J-6 اصل میں دوسرے درجے کا فائٹر تھا — زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 1.3 ماخ، کمبیٹ رینج قریب 700 کلومیٹر اور ہتھیار برداری تقریباً 250 کلوگرام۔ ڈرون میں پائلٹ سیٹ، مشین گن اور دیگر عملہ جاتی آلات ہٹا کر خودکار فلائٹ کنٹرول، آٹو پائلٹ اور نیویگیشن سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔ اسے اسٹرائیک مشنز یا...
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک کے تمام ٹورنامنٹس میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق 1984 کے پہلے ایشیا کپ میں یہ اعزاز کسی کھلاڑی کو نہیں دیا گیا، تاہم 1986 میں سری لنکا کے ارجنا راناٹنگا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ اسی طرح 1988 اور 1995 میں بھارت کے نوجوت سنگھ سدھو نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے محمد یوسف نے سال 2000 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ 2010 میں شاہد آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ حالیہ برسوں میں بھی یہ ایوارڈ...
چین کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ اس کھیپ میں بنیادی طور پر خیمے، کمبل وغیرہ شامل ہیں، جو چینی فضائیہ کے دو وائے۔20 طیاروں کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جا رہی ہے ۔ اس سال جون کے بعد سے، پاکستان کو شدید سیلابی صورت حال کے باعث وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ چین نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔پاکستان میں تعمیر نو...
بیرون ممالک میں سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند مودی کی ریاستی سرپرستی میں عالمی سطح پردہشت گردی کے شواہد سامنے آ گئے۔ عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بلوم برگ اور دی وائر جیسے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" (RAW) بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے منظم نیٹ ورکس چلا رہی ہے، جنہیں مودی حکومت کی براہِ راست سرپرستی حاصل ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل کورٹ نیویارک میں جمع کروائی گئی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ایک...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
ویب ڈیسک: شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کے واقعات پر سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کر دیا ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارہ کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں سے بینک تفصیلات یا کسی بھی مالی معلومات کا تقاضا نہیں کرتا۔ ای چالان صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی نمبر سے موصول ہونے والا پیغام جعلی تصور کیا جائے۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلساز افراد شہریوں کو کسی لنک پر کلک کروانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان سے رقم لوٹ سکیں۔ شہریوں کو...
اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں انہیں عبرانی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغامات کے ساتھ کالز کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں ایرانی ایجنٹوں کے طور پر بھرتی کیا جا سکے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے وائی نیٹ کی رپورٹ کہتی ہے، ان ریکارڈنگز میں سے ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ کال ایرانی انٹیلی جنس کی طرف سے کی گئی ہے اور ایجنٹ بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ریکارڈنگ میں یہ الفاظ شامل تھے، ’ایرانی انٹیلی جنس سرکاری ایجنٹوں کی تلاش میں ہے۔ پرکشش تنخواہ اور جامع...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں ایشیا کپ کے ایک شاندار فائنل کا منتظر ہوں۔ ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ مجھے فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایشیا کپ میں کرکٹرز نے شاندار مہارت اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کے جنون، ایشیائی ٹیموں میں مقابلے کا جذبہ اور میدان میں بہترین کارکردگی نے اسے ایک یادگار ایونٹ بنا دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہمیں ناظرین کی ریکارڈ تعداد ملے گی جو براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت...
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپریل 2026 سے مزید 2,000 اسکولز کو مفت ناشتہ کلبز (Free Breakfast Clubs) کے منصوبے میں شامل کیا جائے گا، جس سے ہزاروں خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اقدام سے پورے ملک میں خاندانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی، صبح کے مصروف اوقات میں والدین کا وقت بچے گا اور تقریباً 450 پاؤنڈ کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ یہ حکومت کے انتخابی منشور کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس کے تحت ریاستی پرائمری اسکولز میں تمام طلبہ کے لیے مفت ناشتہ کلبز فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں مزید پانچ لاکھ بچے صحت مند ناشتہ حاصل کرسکیں گے جب کہ والدین کو بچوں کی دیکھ...