2025-09-18@17:55:05 GMT
تلاش کی گنتی: 404

«لاکھ افراد»:

(نئی خبر)
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سانس کے مسائل سالانہ ساڑھے چھ لاکھ افراد کی موت کا سبب بن رہے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ موسمی بیماری کے خلاف انفوئنزا ویکسین لگوائی جائے.(جاری ہے) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت آفیشل پلیٹ فارمز پر ایک پروگرام سائنس ان فائیو کے نام سے نشر کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے بتایا کہ لوگوں کو انفلوئنزا کی بیماری اور اس سے ہونے والی اموات سے بچانے کا بہترین ذریعہ ویکسین ہے مذکورہ پروگرام میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی یونٹ کی اہلکار ڈاکٹر شوشنا گولڈن نے موسمی انفلوئنزا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین...
     بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ نے بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ تیار کرکے صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران ضرورت کے برعکس کتابوں کی مشکوک پرنٹنگ سے قومی خزانے کو   11کروڑ  64 لاکھ کا نقصان پہنچا یا گیا،کاغذ اور دیگر  پرنٹنگ مٹیریل کی خریداری میں تقریباً 53کروڑ 80 لاکھ جب کہ وینڈرز کو غیر ضروری  رعایت دینے سے 23کروڑ 85 لاکھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔ تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔ ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے...
    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث گاڑیاں خاکستر ہوگئی ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر فائٹرز 3مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،جب کہ 5افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کوسٹ آئی لینڈ سے پسادینا تک رہایش پزیر ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ آبادی کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل کی صبح لگنے والی آگ کے باعث اب تک ایک ہزار سے زائد مکانات جل کر خاک ہو چکے ہیں ۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مختلف مقامات پر پھیلتی...