2025-09-18@01:53:07 GMT
تلاش کی گنتی: 456

«متاثرہ علاقوں میں پاک فوج»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو اپنی ترجیح بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب، عاصم افتخار، نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوراً روکا جائے اور انسانی امداد کو کسی بھی صورت میں ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، اور عالمی برادری کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دیرپا امن...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت سندھ نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام  کے اشتراک سے دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب ہوں گے۔ یہ سکالرشپس  او پی پی  سالانہ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا حصہ ہوں گی اور سندھ کے انتہائی باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے میں معاونت فراہم کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری، اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران دو ممتاز سکالرشپس کا اعلان کیا۔ چیئرمین بلاول کو لیڈی مارگریٹ ہال (جو محترمہ بینظیر بھٹو کا مادرِ علمی بھی ہے) کے پرنسپل، پروفیسر سٹیفن بلیتھ، نے ظہرانے پر...
    سعودیہ میں خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، ثمینہ بیگ پاکستان کا فخر ہیں، ثمینہ بیگ واحد خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وژن 2030ء ایک خواب نہیں بلکہ عملی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025ء کے مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت رونما ہوئی تاریخی تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ ...
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات  عطاء اللہ تارڑ اور سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری کے درمیان یہاں سعودی میڈیا فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکومنٹریز کی تیاری کے لئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے اور صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا کو سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید، صدر، وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسیناسلام آباد، پشاور، لاہور خیبر پختونخوا میں... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔ملک نور اعوان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 30 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم...
    سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں صدر ٹرمپ مودی ملاقات کو بھی الارمنگ قرار دیا گیا، اور کہا کہ علاقائی سطح پر بھارتی عزائم سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے والے یاد رکھیں ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائش گاہ پر پاکستان نیشنل فورم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے چیلنجز کے حل کیلئے مفاہمت اور مذاکراتی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سویلین بالادستی کا خواب سیاسی قیادت کے سیاسی طرز عمل سے مشروط ہے، ایک دوسرے کو گرانے اور بنانے کے عمل نے ملک میں جمہوریت اور سیاست...
    پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
    راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ شام پر پچھلی رجیم کے زمانے میں عائد کی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شامی عوام کی زندگیاں ان پابندیوں کی وجہ سے مشکلات میں نہ گھری رہیں۔پاکستان کے سفیر بدھ کے روز سلامتی کونسل میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ شام میں ایک مستحکم اور قابل بھروسہ سیاسی عبوری نظام کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک میں استحکام آ سکے۔ انہوں نے اس موقع پر شام کی صورت حال اور مستقبل کے لیے کیے گئے اجلاسوں کی تحسین کی۔پاکستان کے سفیر نے ان رپورٹس پر تشویش ظاہر کی کہ شام کے حکومتی ڈھانچے...
    راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں ۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ بھی کر دیا ۔  تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکہ خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل...
    ویب ڈیسک:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں، اس حوالے سے بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکا خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔ چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ،...
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب،بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے،بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکہ خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے،شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز...
    بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز(دھماکہ خیز مواد) کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر  بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔  چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد/لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں حل کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو ہر صورت امن چاہیے، ہمیں نہیں دیا گیا تو کم از کم آنے والی نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہو گا، یہ ملک ہمارا ہے ہمیں یہیں رہنا ہے، سب باہر نہیں جا سکتے، پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، دونوں ملک ایک دوسرے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا‘پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے ، امریکی مفادات کے لیے پراکسی کا کردار قوم کو قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قبائل امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اور کے پی کے جنوبی اضلاع میں بدامنی کے خلاف ہونے والے جرگہ میں قبائلی عمائدین، مشیران، زعما اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی کے پی شمالی عنایت اللہ خان، سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سابق ایم این اے پیپلزپارٹی اخونزادہ چٹان، سابق ایم...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا بلکہ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان کے جاری علامیے کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے، پاکستان اور افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی اور امن کے لیے چین، ایران اور روس سے بھی بات...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، ہم پہلے دن سے اس کے مخالف ہیں۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت امن جرگے میں ملاکنڈ ڈویژن، جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے مشران شریک ہوئے۔امن جرگے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پوری دُنیا کے مسلمانوں کےلیے ایک اُمید ہے، ہم پر ایسا حکمران طبقہ مسلط ہے، جس نے ہمیں کمزور بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قبائل کےلیے قائداعظم محمد علی جناح نے کہا کہ اس بارڈر کو کسی کی ضرورت نہیں قبائل خود حفاظت کریں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 2001ء میں پرویز مشرف نے جو کام شروع کیا لوگ اپنے...
    طرابلس /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) لیبیا میں حادثے کے دوران کشتی میں سوار 63 پاکستانیوں میں سے37 محفوظ رہے، 16 لاشیں مل گئیں۔ لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں‘ 10 پاکستانیاب بھی لاپتا ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 63 میں سے 37 پاکستانی محفوظ رہے جن میں سے 33 پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کردی‘ تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں...
    کوئٹہ: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشتر کہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا ہے۔   گرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران نے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔  سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور طالبات...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے 6 فروری 2025 کو کئے گئے آپریشن کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان شہری) کے نام سے ہوئی جو کمال خان کا بیٹا، ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا۔افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے واقعات...
    راولپنڈی: بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 کے انعقاد اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔  ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات  میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار...
    راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید نے اعلان کیا ہے کہ پاشا اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مشترکہ طور پر ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کی میزبانی کریں گے، پاکستان جس کا نام پاکستان و سعودی بزنس فورم ہو گا، جو کہ حکومتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ہفتہ کی شام ریاض میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار تقریب اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے تعاون کو فروغ دینے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور متحرک و اہم سعودی مارکیٹ میں کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔سجاد...
    فائل فوٹو پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک میرانشاہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود...
    نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی عسکری بربریت کو فوری طور پر رکوائے اور سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ منیر اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تشدد کے ذریعے دبایا جا رہا ہے، جو...
      بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے چین کے اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈرز کی حفاظت کے لیے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ تعاون اور پولیس و پیرا ملٹری فورسز کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اور اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے جنوری میں ہونے والی...
    احمد منصور:5فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے پروقار موقع پر عسکری قیادت نے  کشمیریوں کے حق خورادایت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے  خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج  نےکشمیریوں کے حق خورادایت اور منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔  سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کررہے ہیں،ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔  پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا۔ جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں پاکستان آرمی کے سب سے بڑے پالیسی ساز ی اور فیصلہ ساز ی کے مشاورتی ادارہ کور کمانڈرز کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔  آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ  چیف آف آرمی سٹاف  جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا سخت نوٹس لیا۔  رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی...
    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے دو محرکات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ جو ہمارے دشمن ممالک ہیں، دشمن ممالک کی ایجنسیاں ایسے عناصر کی سپورٹ کرتی ہیں اور ان کو ہر طرح کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، دوسری بات بحیثیت ایک قوم ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے پیچھے ملک دشمن ا یجنسیاں ہیں انھوں نے ایک ایسا ماحول بنایا ہے کہ ہمارے کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان کے ذریعے ہمارے نوجوان طلبا کو...
    GHOTKI: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر ڈاکوؤں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کنٹینر اور اس کے عملے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کی فوری مداخلت سے ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 7 سے 8 مسلح ڈاکو کچے کے ایریا رونتی نیک موڑ سے بچو بند کے راستے ایم فائیو موٹر وے پر ایک مال بردار کنٹینر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے محفوظ ملک ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلام انصاف، رحم اور مخلوقات کے احترام کا حکم دیتا ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی سماجی تانے بانے کے لئے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا...
    قلعہ عبداللہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فوسز نے بلوچستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ہلاک قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، جھڑپ کے دوران 2 خودکش حملہ آور سمیت تمام 5...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
    انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی. ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں جاڑے کی شدت برقرار رہی، بارش اور برفباری کے بعد شمالی بالائی بلوچستان کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سے جاری رہی، متعدد بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں، برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ کیل سے تاؤ بٹ تک سڑک کھولنے میں مصروف رہا، 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا، مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج نے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 2 ماہر امراض نسواں سمیت 7 ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت منتقل کردی گئی، ہلمت اور تاؤ بٹ کے لوگوں...
    راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش کو حکام نے افغان حکومت کے حوالے کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا افغان شہری بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مارا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خان احمد خیل افغانستان کے گاؤں بلورائے ضلع وازیخوا صوبہ پکتیکا کا رہنے والا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد افغان شہری کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علیزرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ صدر سے ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کو ایک مشترکہ چیلنج کے طور پر اجاگر کیا گیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال جولائی کے اواخر میں پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران کے سرکاری دورے میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اعلی فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے آرمی چیف کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل باقری کے مذکورہ دورے کے اہم مقاصد میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال کا جائزہ، دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون کا فروغ شامل ہے۔ ایران کے اعلیٰ...
    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک اہم آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی علاقے میں امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جس میں فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر علی خان کے ساتھ ملاقات پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، اب فریقین نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات آرمی چیف کے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا کے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ البتہ دونوں میں ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا یہ اب بھی پوری طرح واضح نہیں ہے، کیونکہ اس حوالے سے دونوں جانب سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدا میں پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر...
    ‎معروف اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14‘ سیریز ریلیز کر دی۔‎جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون شیاؤمی کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ شیاؤمی نے Redmi Note Note 14 Pro+5G، Redmi Note 14 Pro اور Redmi Note 14 سریز لانچ کردی۔ موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔‏ Redmi Note 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز ہماری سب سے بہترین اور...
    آرمی چیف نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور دوطرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فریقین نے اس بات پر زور دیا...
    راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے اپنے صدر سہیل عزیز کی قیادت میں 12 جنوری 2025 اتوار کی سہہ پہر 3 بجے سی ویو، کراچی پر منعقد ہونے والے غزہ : مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم مارچ کا مقصد غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا اور اسرائیل کی جانب سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرنا ہے۔اپنے بیان میں سہیل عزیز نے کاروباری برادری کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے عہدیداران اور اراکین کو اس اہم مقصد...