2025-12-03@11:30:32 GMT
تلاش کی گنتی: 43798

«بینک کی نجکاری»:

(نئی خبر)
    امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے آنے والے متعدد شہری سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، حالانکہ بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افغان تارکینِ وطن مکمل سیکیورٹی جانچ کے بعد امریکا میں داخل کیے گئے تھے۔ محکمے کے مطابق ایسے کئی افغان تارکینِ وطن کے ہاتھوں تشدد اور جنسی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن کا پس منظر غیرتصدیق شدہ تھا۔ ریاست مونٹانا میں زبیح اللہ محمند پر کم عمر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ ریاست وسکونسن میں بَہراللہ نوری کو کم عمر بچی کے خلاف جنسی جرم کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ محمد ہارون معاد کے خلاف بھی کم عمر بچیوں سے متعلق سنگین...
    ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 250 کاروباری اداروں کی فہرست مصر کے ساتھ شیئر کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، جب کہ ان کے ہمراہ مصری وزیر اعظم بدر عبد العاطی بھی موجود تھے، جو 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے، دورے کے دوران بدر عبد العاطی کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے، جن میں غزہ اور سوڈان کے تنازعات، ایرانی جوہری پروگرام پر اختلافات، اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقے شامل ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ بدر عبد العاطی کا دورہ پاکستان...
    خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
      پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول کرنا چیلنج ہے ، دنیا میں بارڈر مینجمنٹ دونوں اطراف کے ممالک مل کر کرتے ہیں، طالبان حکام دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوگ ہجرت کرکے...
      یہ ٹیسٹ رن کر رہے ہیں، دیکھنے کے لیے کہ لوگوں کا کیا ردعمل آتا ہے ، کیونکہ یہ سوچتے ہیں اگر لوگوں کا ردعمل نہیں آتا، اگر قابل انتظام ردعمل ہے ، تو سچ مچ عمران خان کو کچھ نہ کر دیں عمران خان ایک 8×10 کے سیل میں ہیں، اسی میں ٹوائلٹ بھی ہوتا ہے ،گھر سے کوئی کھانے کی چیز ان کے پاس نہیں جاتی، عمران خان نارمل قیدیوں سے زیادہ سخت جیل کاٹ رہے ہیں، خصوصی گفتگو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا مقصد دراصل ’لوگوں...
    بی آر ٹی کوریڈور میں بوسیدہ قطر کی جدید پائپ لائن سے تبدیلی کا کام شروع کردیا مرمتی کام یکم دسمبر تک جاری رہے گا، اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور موثر بنایا جا سکے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی...
    پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے بردرانہ تعلقات رہے ہیں۔ مصر اور پاکستان کی دوستی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دونوں اپنے سفارتی، معاشی، تجارت، کاروبار، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر احمد محمد نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اسلام آباد اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی...
    پاکستان کی پہلی بار ریڈ سی فلم فیسٹول میں شاندار شمولیت — سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز جدہ (رپورٹ: خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں 4 دسمبر سے شروع ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹول میں پاکستان پہلی بار باضابطہ طور پر شرکت کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے نہایت خوش آئند قرار دی جا رہی ہے۔ اس تاریخی شمولیت کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کی عملی مثال بھی کہا جا رہا ہے، جس کا مقصد مختلف ممالک کے عوام اور سعودی معاشرے کے درمیان ثقافتی تعاون...
    آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کے بعد سے تنازعہ کشمیر کی بدلتی ہوئی جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔”انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد“ (آئی ایس ایس آئی) کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور...
    مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور پاکستان سے نہ صرف مالی مدد بلکہ نجی شعبے، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بھی زیادہ کردار کی توقع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں مزید نمایاں کردار ادا کرے۔ نجی نیوز ویب سائٹ سے...
    ایران کے حکام نے ہفتہ کو ملک کے بڑے ڈیموں میں سے ایک، کارخہ ڈیم، میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کے سبب بجلی کی پیداوار روک دی۔ ڈیم اور اس کے پاور پلانٹ کے سربراہ عامر محمودی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کارخہ ڈیم کے ذخیرے میں پانی کی کمی کی وجہ سے پاور پلانٹ کی یونٹس کو پیداوار کے عمل سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں ڈیم کے نچلے والو سے پانی چھوڑا گیا تاکہ ڈاؤن اسٹریم رہائشیوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ محمودی نے بتایا کہ ڈیم...
    اطلاعات کے مطابق ٹرمپ وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں اور جلد زمینی کارروائیوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے...
    کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
    واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’’مکمل طور پر بند‘‘ تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس، اور مبینہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کو ’’نو فلائی زون‘‘ سمجھیں۔ وینیزویلا کی وزارتِ اطلاعات اور امریکی محکمہ دفاع نے اس بیان پر فوری ردعمل نہیں دیا۔ کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے...
    امریکا کا دعویٰ ہے کہ مادورو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، جبکہ مادورو اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹرمپ انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں، جس کی وینیزویلا کی عوام اور فوج مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن نے وینیزویلا کے گرد فضائی حدود سے متعلق نیا سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو "مکمل طور پر بند" تصور کیا جائے، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ رائٹرز کے مطابق امریکا، صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایئرلائنز، پائلٹس اور مبینہ منشیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دفترِ خزانہ (فیڈرل ٹریژی آفس)اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منظم بے ضابطگیاں و میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اسٹامپ پیپر فیس، کورٹ فیس اور فارن بلز کی مد میں قومی خزانے کو 29کروڑ روپے کا نقصان پہچانے پر سینئیر آڈیٹر عادل مقبول سمیت 71افسروں و اہلکاروں اور اسٹامپ وینڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے 20 کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کا گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن گزشتہ رات کیا گیا۔ حکام کے مطابق تھانہ آبپارہ کے ریکارڈ کی بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹوئنٹی20 سیریز کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں نے سری لنکا میں حالیہ شدید موسمی حالات کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی۔ اسی دوران سری لنکا کی ٹیم نے تمام ٹور منی اور میچ فیس سیلاب اور لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے کیا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف ہم وطنوں کے سامنے پیش آنے والی مشکلات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے،ہم ںے متاثرہ خاندانوں کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔ ٹیم وطن واپسی کے بعد بھی ریلیف سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھے گی اور ضرورت...
    ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبروں سے متعلق اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں، ویزوں کی بندش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے  کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے بلاتعطل جاری کیے جا رہے ہیں، سازشی عناصر یو اے ای کے ویزے کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ کلاس فور سے لے کر ڈسٹرکٹ کمشنر تک تمام سطح پر انکوائری کی جائے گی اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں ہیں، تاہم شفافیت کے لیے یہ انکوائری کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سہیل آفریدی نے جس طرح انتخابات کا انعقاد کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا...
    — فائل فوٹو  کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب میں  منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ پنجاب بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ترجمان سی سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
    فائل فوٹو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کردی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئیویڈیو کے مطابق حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت لاہور شہر میں ترقی اور جدیدیت کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت لاہور کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں اور واسا کی 486 گلیاں شامل ہیں۔ منصوبے کا ہدف ہے کہ آئندہ سال 30 جون تک یہ تمام گلیاں جدید، محفوظ اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنائی جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
    پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شولا اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا. کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائیکل ریس میں خواتین شرکاء نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکا کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔ شرکا نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ سائیکل ریس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
    حکام نے تصدیق کی کہ 14 افراد کو گولیاں لگیں جبکہ 4 افراد موقع پر ہی جان سے گئے۔ مقامِ وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ حکام نے تصدیق...
    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سکندر رضا نے کہا کہ ہماری میزبانی کرنے پر پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ Thank you Pakistan ???????? and @TheRealPCB for hosting us. We all thank you for your hospitality and the love you all shared with us We shall be back again in sha Allah Khuda Hafiz#visitzimbabwe #alhamdulillah pic.twitter.com/ltZcbkitmJ — Sikandar Raza (@SRazaB24) November 29, 2025 انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا اس پر ہم سب شکر گزار ہیں، ہم بہت جلد واپس آئیں گے۔...
    بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔ درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا...
    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کردی ہے، تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم سہولت کار کی کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون...
    برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ملک کی خستہ حال پبلک سروسز کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ کے امیر طبقے کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنی حالیہ خزانہ جاتی بجٹ میں 26 ارب پاؤنڈ کے اضافی ٹیکس کو درست اور ضروری فیصلہ قرار دیا۔ ریچل ریوز نے کہا کہ بجٹ میں اسکولوں، اسپتالوں، توانائی کے نئے منصوبوں اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ پیداواری صلاحیت میں کمی کے بعد حکومت کو اخراجات میں کٹوتی کرنی چاہیے۔ چانسلر ریوز نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا، اس لیے وہ عوامی خدمات میں کٹوتی کرنے پر...
    بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2024 (IFFI) میں ایک منظر کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ Ranveer’s reaction to the Kantara scene really felt unnecessary and disrespectful pic.twitter.com/yQeffCofZk — Nandan (@nandan_333) November 29, 2025 انہوں نے فلم ’کنتارا‘ کے کردار چاؤندی کو ’خاتون بھوت‘ کہہ کر مزاحیہ انداز میں دکھایا، جس سے موقع پر موجود فلم کے ڈائریکٹر رشبھ سیٹھی بھی ہنس پڑے تھے۔ There’s a reason why today’s actors should be kept away from promotions . They end up creating controversy ????‍♂️#Dhurandhar #RanveerSingh pic.twitter.com/ROynqG8YzG — Matineeguy (@MKDJobsNew53) November 29, 2025 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے کہا کہ رنویر سنگھ کا یہ مظاہرہ...
    جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ ) پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر اور سعودی عرب کے معروف کاروباری و باوقار شخصیت چوہدری شفقت محمود دھول اپنے میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں پاکستان میں قیام کے بعد گزشتہ روز جدہ واپس پہنچے، جہاں فورم کے ممبران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور صحافیوں نے اُن کے دفتر پہنچ کر اُن کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔ ممبران نے چوہدری شفقت محمود دھول کو پاکستان انوسٹر...
    پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آج پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔ اعلامیے...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان  گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔ تیل کی عالمی سپلائی میں اضافے کو اس ریلیف کی وجہ بتایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ہو سکتی ہے، فی لیٹر 6 روپے 35 پیسے کمی ہونے کا امکان ہے۔ بالی وو ڈ فلم کا...
    سری لنکا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا بھارت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان آج تامل ناڈو اور اطراف کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب تامل ناڈو کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ساحلی پٹی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل طوفان دتوا نے سری لنکا میں شدید تباہی مچائی، جہاں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 153 افراد...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ جاری گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق طوفان دتواہ کے باعث سری لنکا کو فوری امداد فراہم کر دی گئی۔ پاک بحریہ نے سمندری طوفان کے باعث مدد فراہم کی۔ پاک بحریہ کا جہاز ’’سیف‘‘ بین الاقوامی فلیٹ ایویو میں شرکت کیلئے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود ہے۔ پی این ایس ایف کی سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کوششیں دوست ملکوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان میں خوراک‘ خشک راشن‘ فرسٹ ایڈ کٹس‘ ادویات‘ ضروری آلات شامل ہیں۔ پاک بحریہ متاثرہ علاقوں میں مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان دتوا اب بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طوفان آج بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تامل ناڈو کے ساحلی حصے طوفان کے اثرات سے پہلے ہی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس سے قبل سری لنکا میں دتوا کے باعث ایمرجنسی نافذ ہوئی جہاں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک 153 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ شمالی اور مشرقی علاقوں...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں تین تلوار پر ہندو برادری نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار نے مظاہرین سے خطاب کرتے
    امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک افغان نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بم بنانے اور ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشا میک لافلن کے مطابق، محمد داؤد الوکزئی کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا بیان میں اس گرفتاری کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار عدالتی ریکارڈ کے مطابق الوکزئی کو ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan and Sri Lanka players, team management, and the Rawalpindi Cricket Stadium groundstaff after the tri-series final.#PAKvSL | #CricketKiJeet pic.twitter.com/nz0pjTQIOY — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 29, 2025 صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
    اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔  ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔ گاہکوں سے...
    پاک فوج کی جانب سے عراقی فوجی دستوں کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی تربیت کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فوج کے دستوں نے خصوصی فوجی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی، پاکستان آرمی نے 24 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں عراقی فوج کے دستوں کے لئے خصوصی فوجی تربیت کا انعقاد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 446 اہلکاروں کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام اور عراق کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے فوجیوں نے تربیت کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ، آپریشنل مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا،...
    مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
    راولپنڈی: قومی ٹی20 ٹیم نے آغاسلمان کی قیادت میں 2025 سب سے مختصر ترین طرز میں پاکستان کے لیے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی اور اس کامیابی کے ساتھ ایک سال میں 21 ٹی20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بنا لیا۔ سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنائے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا، محمد نواز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے اس...
    عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی انسانیت کا تقاضا ہے اور مظلوموں کی حمایت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل...
    نگران وزیر اعلیٰ نے تمام تجاویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کی اولین زمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار صاف شفاف الیکشن کے قیام کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے اور نگران کابینہ مختصر اور اہل افراد پر مشتمل بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) یار محمد کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ صاف شفاف الیکشن...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے ساحلی پٹی اور آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اورماڑہ، کھرکھیرا اور حب میں اسپیشل اسمگلنگ پریوینشن اسکواڈ کی مشترکہ کارروائیوں میں منشیات، ممنوعہ اشیا، اسمگل شدہ زرعی پیداوار اور غیر قانونی ایرانی تیل و ڈیزل ضبط کیے گئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے مطابق خرکھیرا اور وندر چیک پوسٹوں پر ایک کنٹینر سے 188 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اسی دوران خرکھیرا چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے 7 کروڑ روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔ اسپیشل...
    سب سے زیادہ کیسز کراچی کی لیبارٹریز میں 123 اور حیدرآباد میں 109 رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہو چکی ہے۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ Well done, boys in Green, on a truly outstanding victory today! Your discipline and skill have once again made the nation proud. An excellent display of teamwork by the entire squad....
    پاک بحریہ کا جہاز سیف—فائل فوٹو بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2025ء میں شرکت کے لیے سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر موجود پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمندری طوفان اور شدید بارشوں سے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پی این ایس سیف نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی اشیاء سری لنکن حکام کے حوالے کیں۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ تھائی لینڈپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نےتھائی لینڈ کا سفر مکمل کرلیا...
    —فائل فوٹوز حکومتِ پاکستان نے ہانگ کانگ میں وانگ فوک کورٹ کی عمارت میں آتشزدگی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ہانگ کانگ: عمارت میں آگ لگنے کا معاملہ، 8 افراد زیرِ حراست ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں تاریخ کی بدترین آگ 128 زندگیاں نگل گئی تعزیتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر چین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ...
    بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات اور اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے بینک اکاؤنٹ ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی فریز کرنے سے متعلق دائر دو درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، پراسیکیوشن ٹیم...
    پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 115 رنز کا ہدف اعتماد کے ساتھ حاصل کیا اور 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صائم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ کیوجہ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کی شام 7 بجے کے بعد پنسلوانیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوری طور پر یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکام نے تقریباً 30 منٹ کی معمول کی کارروائیوں کے بعد ہوائی اڈے کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔اس ماہ کے شروع میں دو دیگر بڑے امریکی ایئرپورٹ کو بھی اسی طرح کے خوف کا سامنا کرنا...
    پاکستان میں لاپتا شیعہ افراد کا مسئلہ ہے کیا؟ کراچی سمیت پاکستان میں کتنے شیعہ افراد لاپتا ہیں؟ موجودہ شیعہ مسننگ پرسنز کتنے عرصے سے لاپتا ہیں؟ لاپتا شیعہ افراد کے اہل خانہ کن مسائل و پریشانیوں کا شکار ہیں؟ متاثرہ اہل خانہ کے ریاست و اداروں سے مطالبات؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سالوں سے لاپتہ شیعہ سید دلدار علی زیدی کی اہلیہ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںشہر قائد کے رہائشی سید دلدار علی زیدی گذشتہ تقریباً پانچ سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں، 5 فروری 2021ء کو لاپتا ہونے کے بعد سے تاحال اہل خانہ کو ان سے متعلق کسی قسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل سے اپنے شہید کمانڈر علی طباطبانی کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا، نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انہیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا، حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا اسرائیل کو...
    ناسا کے پریزروینس روور نے مریخ پر پہلی بار برقی سرگرمی (mini lightning) کا براہِ راست ثبوت ریکارڈ کر لیا ہے، جسے ماہرین نے سرخ سیارے کے ماحول سے متعلق ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ انکشاف جریدہ نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت سائنس دانوں نے روور کے 28 گھنٹوں پر مشتمل آڈیو اور ویڈیو ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ مریخ پر ہونے والی برقی چمک روایتی آسمانی بجلی نہیں بلکہ زمین کے ریگستانی علاقوں میں پائی جانے والی ساکن بجلی جیسی ہے، جو عموماً گرد آلود بگولوں اور طوفانوں کے دوران پیدا ہوتی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں میں کم بھوک ایک عام مگر والدین کے لیے تشویش کا باعث مسئلہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جو زیادہ فعال یا متحرک ہوں اور کھانے سے دور بھاگتے ہوں۔ بعض والدین اس مسئلے کے حل کے لیے بھوک بڑھانے والی ادویات کا سہارا لیتے ہیں، لیکن ماہرین صحت اس حوالے سے خبردار کرتے ہیں کہ یہ طریقہ نہ صرف غیر مؤثر بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔پیڈیئٹرک ماہر ڈاکٹر روی ملک گپتا نے اس معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ بچوں کو بھوک بڑھانے والی ادویات دینا طویل مدتی طور پر متعدد سنگین اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ڈاکٹر گپتا کے مطابق ”انڈین اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ اور ”امریکن اکیڈمی آف پیڈیئٹرکس“ دونوں...
    المعلومہ سے اپنی ایک گفتگو میں شامی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ جنوبی شام سے جولانی رژیم کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کیلیے قومی جماعتوں کو میدان میں آنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ شامی تجزیہ کار اور سیاسی مبصر "مصطفیٰ رستم" نے "المعلومہ" نیوز ایجنسی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ جنوبی شام کے قصبے "بیت جن" پر اسرائیل کا تازہ فوجی حملہ، جولانی رژیم سے مکمل ہم آہنگی کے بعد انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے مقابلے میں جولانی رژیم کی خاموشی صرف غفلت یا نااہلی کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ جرائم اسرائیل کے ساتھ دمشق کی کسی مخفی مفاہمت کا نتیجہ ہیں۔ مصطفیٰ رستم نے زور دے کر کہا کہ...
    کراچی: سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز سامنے آگئے ہیں اور کراچی میں سب سے زیادہ 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبہ بھر میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 17، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 9 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے...
    شہباز شریف کا عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا کیس، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم بیان ریکارڈ کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔سیشن جج لاہور یلماز غنی نے 10ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کیا تھا جس پر ملک احمد خان آج عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملک محمداحمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت لینے کے...
    اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ای اسکوٹی پر سوار ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ایران ایونیو پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے ای اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری۔ اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں، جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے طور پر ہوئی۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقل ہوتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فاطمہ کو بھی چوٹیں آئیں، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر کسی مسافر کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور تقریباً دو گھنٹے تک امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا، اس دوران وہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ وزیر داخلہ نے 7 نومبر کو امیگریشن پر کم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی شکایات کا موقع نہیں ملے گا۔ محسن نقوی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر میں ٹریفک نظام کی اصلاحات کے نام پر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 76 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 1402 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 12 ہزار سے زائد موٹر...
    وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ای اسکوٹر پر سوار لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایران ایونیو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار گاڑی نے الیکٹریکل اسکوٹی کو ٹکر ماری۔ اسکوٹی پر دو لڑکیاں سوار تھیں جن کی شناخت آمنہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔ گاڑی کی ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ایک زخمی لڑکی آمنہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوسری زخمی ہونے والی بچی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں تاہم اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    پاکستانی ٹینس کے شہسوار اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے اختتام پر کیا، جہاں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے اس فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پہلا انعقاد تھا، جس میں پاکستانی جوڑی مینز ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ اعصام الحق نے شائقینِ...
    فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ (28 نومبر) کو بتایا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانے 2026 تک بند کیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ مشن 2026 میں مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔ بیان کے مطابق، یہ اقدام فن لینڈ کے...
    ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے،وزارت خزانہ نے آوٹ لک رپورٹ جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملکی معاشی صورت حال کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ماہ(نومبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے تاہم پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ خوراک کی قیمتوں اور زرعی آوٹ پٹ پر دباو پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو سمن آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18000 سعودی ریال، 10000 امریکی ڈالر اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھوپال:ہندوتوا توا کی پیروکار مودی سرکار کی مسلم دشمنی کے خلاف جمعیت علمائے ہند نے حق کی آواز بلند کردی ہے۔جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسد مدنی نے جہاد کے تصور کو حق قرار دیتے ہوئے اسے اسلام کا مقدس فریضہ بتایا۔انہوں نے موجودہ حکومت کی مسلم مخالف سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے’لو جہاد، لینڈ جہاد، تھوک جہاد‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ ان کا مقصد مسلمانوں کی توہین اور بدنامی ہے۔مولانا مدنی نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ اور بھارتی عدلیہ کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بابری مسجد اور تین طلاق کے معاملات میں عدالتیں مرکزی حکومت کے دباو...
    اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ دو سال کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں میں 1,030 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 233 بچے بھی شامل ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران یواین انسانی حقوق کمشنر وولکر ترک کے ترجمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا کوئی جوابدہ نہیں ہے۔ ترجمان نے جنین میں اسرائیلی بارڈر پولیس کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کے سرعام قتل پر گہرے صدمے کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے طاقت کے غیر قانونی استعمال اور آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے لیے استثنیٰ...
    علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔ کیس کی...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کی گئی، جس کے تحت غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر، سجاد علی اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18,000 سعودی ریال، 10,000 امریکی ڈالر اور 5,000 برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔ مزید برآں، ملزمان کے قبضے سے 63 لاکھ 45...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیر صدارت کیس کی سماعت میں علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے باعث عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، اور علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طلاق نوے دن کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی،خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلاشرط دیا ہوتو بیوی کوطلاق واپس لینے کا حق بھی حاصل ہے،سپریم کورٹ نے محمد حسن سلطان کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،جسٹس شفیع صدیقی نے  12صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا،شادی کے بعد میاں بیوی نیویارک میں رہائش پذیر تھے، بیوی 2023 میں بیٹی کے ساتھ نیویارک سے کراچی واپس آگئی تھی۔  سپریم کے فیصلےمیں کہاگیا کہ بیوی نے 3جولائی 2023 کوکراچی سےشوہرکوطلاق کا نوٹس جاری کیا تھا، بیوی نے 10 اگست 2023 کوطلاق کانوٹس واپس لینےکی درخواست جمع کروائی تھی،یونین کونسل نے 90 روز پورے...
    راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ کے لیے راولپنڈی میں مدمقابل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فائنل میچ کے آغاز سے قبل سری لنکا میں شدید موسم کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    طلاق 90دن کی مدت پوری ہونے تک موثر نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک موثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور کیخلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے، علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کئے۔کیس کی آئندہ سماعت 5 جنوری کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا...
    سائیکلون ڈِٹوا کے شمالی تامل ناڈو اور پڈوچیری کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھنے کے ساتھ، حکام نے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر 54 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی اضلاع میں اسکول اور کالجز بند کر دیے گئے ہیں۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ساحلی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئی ہیں اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پروازیں اور ٹرانسپورٹ چنئی ایئرپورٹ نے سائیکلون کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 54 شیڈول شدہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جن میں مادورائی، تیرچراپی، تھوتھوکیڈی، سیلم، بنگلور، حیدرآباد اور جافنا کے لیے پروازیں شامل ہیں۔ #WATCH | Tamil Nadu: Due to the effects...
    اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔ جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔  اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوئے کی ایپس کی تشہیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 تک پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو سمیت سری لنکا کے مختلف علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے کے ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سمندری طوفان دتوا کے باعث تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے، جب کہ 130 افراد تاحال لاپتا ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر اموات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، شمالی اور مشرقی اضلاع میں 300 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس نے کئی پہاڑی علاقوں میں مٹی کے...
    پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرے کے بعد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔سابق ایشیز کھلاڑی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ’ویری گڈ‘ قرار دی جانے والی پچ کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں کرکٹ آسٹریلیا نے نامناسب قرار دیا ہے۔ پابندی اور وضاحت کا امکان میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ سے باضابطہ وضاحت طلب کر سکتا ہے اور اگر ضروری ہوا تو کھلاڑی کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ پبلک سطح پر کھلاڑی اس قسم کے تبصرے کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔ عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ سعد (ڈکی بھائی) اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ رہائی کے بعد نہ انہوں نے کوئی نیا کونٹینٹ بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ افواہوں یا جھوٹی معلومات پر یقین کرکے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ عروب جتوئی نے یہ بھی کہا کہ ڈکی بھائی جلد واپسی کریں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں اپنا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ انہوں نے ماسکو، برسلز اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اور ہیڈ آف گورنمنٹ کی میٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہم نے اکنامک کارپوریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا اور اکانومی، تجارت، اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس پراسیس میں تمام فارن منسٹرز...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے...
    اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی بھرپور مقابلے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔ سنسنی خیز میچ میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیف نے پاکستانی جوڑی کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل پاکستانی ٹینس شائقین کے لیے جذباتی بھی تھا، کیوں کہ یہ اعصام الحق کا انٹرنیشنل ٹینس میں آخری میچ بھی تھا۔ وہ اپنے الوداعی میچ کو یادگار فتح میں تبدیل نہ کر سکے، تاہم ان کا شاندار اور طویل کیریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجز کپ کی...
    اسلام آباد: ملکی معاشی صورت حال کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ماہ(نومبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے تاہم پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ خوراک کی قیمتوں اور زرعی آوٴٹ پٹ پر دباوٴ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آوٴٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے۔ فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے اور مناسب زرعی ان پْٹس کی دستیابی سے صورتحال...