2025-12-03@11:26:15 GMT
تلاش کی گنتی: 43798
«بینک کی نجکاری»:
(نئی خبر)
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں اور اس کے سامان میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو ساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دورانِ اسکریننگ اور تلاشی مشکوک اشیا کی نشاندہی پر مسافر کی خصوصی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مہارت سے جوتوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی،منشیات کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔۔ اے ایس ایف نے ملزم کو ضبط شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
صحت کے شعبے کے اعلیٰ حکام کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 707 خواتین اور 90 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 452 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں ورلڈ ایڈز ڈے 2025 (یکم دسمبر) سے قبل ’جمود پر قابو پانا اور ایڈز کے ردِعمل کو تبدیل کرنا‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سروسز آف ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ہاشم مینگل نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی کے ہمراہ عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکام نے نشاندہی کی کہ اگرچہ...
معروف گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گانے ’مستانی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ صائمہ نور کے رقص کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے گانے ’مستانی‘ کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں شوبز کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔ ’مستانی‘ کو ساحر علی بگا نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جب کہ اسے ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گنگنایا ہے۔ گانے کی مقبولیت میں جہاں گلوکاروں کی خوبصورت آواز کا اہم کردار ہے، وہیں پاکستانی سنیما کی لیجنڈ صائمہ نور کے رقص نے بھی ویڈیو کو خاص توجہ دلائی ہے۔ میوزک ویڈیو میں صائمہ نور کے...
رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ مدت میں یہ سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے اس کارکردگی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔ جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نِٹ ویئر کی برآمدات 1.9 ارب ڈالر جب کہ ریڈی میڈ گارمنٹس 1.4 ارب ڈالر تک پہنچیں جو دونوں شعبوں کے لیے بھی پہلے چار ماہ کی ریکارڈ سطح ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مضبوط کارکردگی اور روپے کی قدر...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔ سلمان خان، جن کا دھرمیندر سے بے حد قریبی رشتہ تھا، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ اداکار نے بتایا کہ اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ ان حالات میں میزبانی کے موڈ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔ نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے فوڈ ایگ 2025 میں پاکستانی زرعی برآمدات کے لیے جدید لاجسٹکس حل متعارف کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ایگ 2025 میں این ایل سی کی شرکت کا مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔ نمائش میں موجود جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم تجارتی برادری کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ یہ ایونٹ پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ این ایل سی کے جدید ٹرانسپورٹ اور کولڈ چین سسٹم سے فوڈ پراڈکٹس عالمی معیار کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ فوڈ ایگ 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ این ایل سی کی فوڈ ایگ...
اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ...
کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔ کارکنان کے مطابق طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔ یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ...
ایل این جی کارگوز منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں ایک ارب ڈالرز کی بچت کا امکان ہے۔کئی مہینوں کی غیر یقینی کے بعد پاکستان نے بالآخر قطر اور اطالوی تجارتی فرم ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے اپنے طویل انتظار کے ʼسالانہ ’’ترسیلی منصوبے‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس سے 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف موڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس اقدام سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گیس کی اضافی مقدار کو کم کرنے اور گرتی ہوئی طلب کی وجہ سے دباؤ کا شکار ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر...
محمد حسن خان: حیدرآباد میں نورانی بستی کے علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی, افسوسناک حادثے میں نیچے سوئی ہوئی 20 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 16 سالہ مسکان اور 15 سالہ حسنین زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے ،مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر زخمی افراد اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چھت گرنے کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی اقراء جاں بحق ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان افسوس ناک حادثے میں 16 سالہ مسکان اور 15 سالہ حسنین زخمی ہوئے ہیں، کرائے کا گھر تھا جس میں یہ حادثہ رونما ہوا۔ گھر والوں کے مطابق انہوں نے...
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے عالمی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے پر بھارت کے مسلسل فوجی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کی منظم مہم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی ایک ڈرائونا خواب بن ہو چکی ہے کیونکہ انہیں بنیادی حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے اور حق خودارادیت کا مطالبہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کارگوز منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں ایک ارب ڈالرز کی بچت کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کئی مہینوں کی غیر یقینی کے بعد پاکستان نے بالآخر قطر اور اطالوی تجارتی فرم ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے اپنے طویل انتظار کے ʼسالانہ ’’ترسیلی منصوبے‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس سے 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف موڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گیس کی اضافی مقدار کو کم کرنے اور گرتی ہوئی طلب کی وجہ سے دباؤ کا شکار ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے کی...
پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری...
امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت اب ہندو ریاست بن گیا ہے، جہاں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سیکولر بھارت کو بی جے پی نے طاقت زور زبردستی بدمعاشی سے ہندوتوا نظریہ پرچار کر کے اقلیتوں کے حقوق غصب کر لیے ہیں۔پھر بھی بھارتی انتہا پسند ہندو پنڈت یہی کہتے ہیں کہ بھارت خطرے میں ہے کیونکہ مسلمانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کے بر عکس بھارت میں ہندووں کی آبادی سب سے زیادہ ہے ۔ایک سروے کے مطابق بھارت کی مجموعی آبادی کے حوالے سے مستند اعدادوشمار کے مطابق 2011کی سرکاری مردم شماری میں ملک کی آبادی تقریباً 21ئ1 بلین ریکارڈ کی گئی، جب کہ بین الاقوامی اداروں اور اقوامِ متحدہ کے تخمینوں کے مطابق 2025 تک بھارت کی...
کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجا م پریس کلب کے صدر اورنگ زیب بھٹو نے کہا ہے ہماری زندگی کا مقصد اس دنیا میں اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا ہے اور جس انسان کو اللہ تعالی اپنے گھر کی حاضری کی طاقت عطا فرمائے اسے فوراًعمرہ یا پھر حج کی تیاری کرنی چاہیے یہ بات انھوں نے عمرے سے واپسی پر پریس کلب ٹنڈوجام کے ممبران سے جو انھیں مبارک باد دینے آئے تھے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے جب ہم لوگوں جسمانی طاقت دی اور مالی طور بھی اگر مستحکم کیا ہو تو پھر اللہ کے گھر کی زیارت فوراًکرنی چاہیے یہ زیارت ہر مسلمان پر فرض ہو جاتی ہے اور جو طاقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(نامہ نگار) گذشتہ چند روز قبل جھمرہ روڈ پر واقٰع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد جس میں درجنوں افراد ملازمین اور قریبی رہائشی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئے جامع انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران انسپکشن صنعتی یونٹ کی جیو ٹیگنگ ولوکیشن کے ساتھ این او سیز موجود ہونے کو بھی چیک کیا جائے گا جس کے لئے 4 نجی کمپینز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اعلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے محنت کشوں کا قافلہ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں لاہور مینار پاکستان میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم جمال نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اس ملک میں انقلاب آئے گا اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل ہوگی۔ این ایل ایف کے کارکنان حافظ نعیم الرحمن کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔ مزید برآں اجتماع عام میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ نے ہمارے اس الزام کو سچ ثابت کردیا ہے کہ مختلف صنعتوں کے مالکان کرپشن مافیا کی ملی بھگت سے محنت کشوں بشمول خواتین ورکرز کے حقوق کی پامالی اور ان کے بدترین استحصال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ نے ہمارے اس دعویٰ کو بھی درست ثابت کیا ہے کہ مزدوروں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم ماہانہ اجرت بھی ادا نہیں کی جارہی اور انہیں یونین سازی کے قانونی حق سے تقریباً محروم رکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی موجودگی میں پریم یونین کے ملک بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کا مشاورتی اجلاس صدر پریم یونین شیخ محمد انور کی صدارت میں اجتماع گاہ کے مرکزی کیمپ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و نائب ناظم اجتماع عام ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل الخدمت و نائب ناظم اجتماع عام سید وقاص انجم جعفری نے بھی شرکت کی، جبکہ چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور محمد ارشد یوسف زئی، ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد انور خان، مرکزی ذمہ داران داؤد الرحمن، خرم منظور، اللہ بخش مری، جنید خرم، چیئرمین لاہور...
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کراچی: نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاعکراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور سفارت خانہ پاکستان کے باہمی تعاون سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ میں دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مستحق اور نادار مریضوں کو مفت طبی سہولیات اور ادوایات فراہم کیں فری کیمپ میں آنکھ ، معدہ ، جگر ، ناک کان گلہ ، شوگر ، اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں نے فری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گزشتہ 64 سال سے تکنیکی تعلیم کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ہال میں چوتھا کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈمیشم رضا اور صدارتی مہمان چیئرمین سندھ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بورڈ مشرف علی راجپوت‘ صدارت وجیہ الدین احمدچانسلر جنا ح یونیورسٹی (برائے خواتین) و ایڈمنسٹریٹر جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نے کی۔ جناح پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے سابقہ پرنسپل ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انجینئر عبدالعم خانزادہ نے چوتھے کنونشن میں آئے ہوئے تمام مہمان گرامی اور شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ ٹیکنیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، کمپیوٹر انفارمیشن سافٹ ویئر، مکینیکل اور دیگر شعبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ شاہ فیصل ٹاؤن کے ذمہ دار عبدالرحمن کی گرفتاری کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے کے باہر پرامن احتجاج کیا گیا، جہاں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر ندیم اعوان کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے عبدالرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی صدر ندیم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ایک قانون دوست جماعت ہے تاہم بغیر نام کی ایف آئی آر میں ایک ذمے دار کارکن کو گرفتار کرنا افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاری کے دوران عبدالرحمٰن کو زد و کوب کیا گیا جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔بعض کالے کوٹ والے عناصر شہریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-6 ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) سے متعلق حالیہ پیش رفت نے ملک کی سائنسی برادری، جامعہ کراچی کے اساتذہ اور بین الاقوامی سطح پر نامور محققین کے مابین ایک گہری تشویش کو جنم دیا ہے۔ معاملہ بظاہر ایک انتظامی ترمیم یا ادارہ جاتی تنظیم ِ نو کا لگتا ہے، مگر اس کے اثرات کسی ایک مرکز یا جامعہ تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی سائنسی تحقیق کے وسیع تر مستقبل اور عالمی ساکھ سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ممتاز سائنس دانوں، خصوصاً نوبیل انعام یافتہ پروفیسر ژاں ماری لین نے اس معاملے پر اپنی گہری فکر مندی کا اظہار کرتے...
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کے باعث سبزی مارکیٹ میں سیوریج کاپانی جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے قریبی آبادی کوپریشانی کاسامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی میں اطہر ذکی کے گھر جاکر ان کے والد ذکی الدین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ ٹائون ناظم ڈاکٹر فوا د رحمت اور فیضان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مرحوم کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لئے وقف کررکھی تھی۔مرحوم نے سینکڑوں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی،ذکی بھائی ’’اچھے ساتھی‘‘ والے کے نام سے معروف تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ ذکی بھائی کے زیر تربیت رہنے والے درجنوں افراد اب جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی صورت میں ملک میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، اَئین سازی، دفاع وطن اور پاک چین دوستی کیلیے عظیم جدوجہد کی۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنا کرعظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے اوپر اور اطراف کی فضائی حدود مکمل طور پر بندہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ائر لائنز، پائلٹس، منشیات فروش اور انسانی اسمگلرز وینزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو بند سمجھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ستمبر سے اب تک کیریبئن میں کشتیوں پر امریکی حملوں سے 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکا نے کیریبئن میں طیارہ بردار جنگی جہاز بھی تعینات کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-13 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس احسن اشتیاق ابراہیم نے 3 رکنی بینچ کی جانب سے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر قبضے کا تنازع ملزمان کی موت سے ختم نہیں ہوتا، پشاور ہائیکورٹ اس معاملے کا قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کرے۔ زمین پر غیر قانونی قبضہ ایک ایسا معاملہ ہے جو مجرمانہ سزا کے ساتھ ختم نہیں ہوتا کیونکہ اس کے سول نتائج جاری رہتے ہیں۔ اس لیے ملزم کی موت کے بعد بھی قبضہ بحال کرنے کی اپیل قابل سماعت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 21 مارچ 2022 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کو جزوی طور پر ایک طرف رکھ دیا، اور متنازع اراضی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-9 اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیاپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے79 پیسے کی کمی سے 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا۔ سیف اللہ
اسلام ٹائمز: تاہم امن کے بعد یہ اتحاد زیادہ دیر قائم رہنے کا امکان کم ہے۔ مشرقی یورپ کے ممالک، جیسے بالٹک ریاستیں، فن لینڈ اور پولینڈ، جنگ بندی کو ایک طرف راحت اور دوسری طرف شدید بے چینی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کی نظر میں جنگ کا خاتمہ روس کو انہی ممالک کے خلاف نئی طاقت اور اگلے حملے کے لیے آزادی دے سکتا ہے۔ ۲۰۲۲ سے اب تک یوکرینی سپاہی روسی حملے کے خلاف ڈھال رہے ہیں، مگر امن کے بعد یہ ڈھال کمزور پڑ جائے گی۔ مشرقی یورپ روس کو مزید تنہا دیکھنا چاہے گا، لیکن مغربی یورپ میں سوال اٹھے گا: "کیا اب بھی ہمیں دفاع پر اتنا خرچ کرنے کی ضرورت ہے؟" اور...
ریلی، انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی اپیل پر اور برطانیہ کے قبضے سے آزادی کے اٹھاون سالہ جشن (30 نومبر) کے موقع پر نکالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے لاکھوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہونیوالی والی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کا عنوان تھا "آزادی ہمارا انتخاب ہے، اور قابض طاقت کا انجام زوال اور تباہی ہے"۔ شرکا نے جہاد و مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے اور فلسطین و لبنان کی حمایت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف طبقوں کے عوام نے اس عظیم الشان احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ ریلی، انصار اللہ کے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے ملیر کے نوجوان ترقی کی آواز پر باہر نکلے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ ترقی ہو کر رہے گی، دیکھنا یہ ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔ ملیر میں ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ ملیر کے لوگ اپنے اسپتالوں، اسکولوں اور سڑکوں کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے ایسا پیکیج حاصل کیا جس میں اضافہ ہوتا رہے گا، وفاقی وزیرِ تعلیم ملیر میں یونیورسٹی بنوائیں۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صحت کو بھی کہوں گا کہ ملیر میں عالمی معیار کا اسپتال بنوائیں، ہم کراچی اور حیدرآباد کے لیے 40...
بہاولپور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے اداروں میں میں مالی کرپشن کا معاملہ کوئی نئی اور ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ زبان زد عام ہے۔ اب تو اکثر اداروں میں اسے ایک طرح کی ’’قانونی حیثیت‘‘ حاصل ہوچکی ہے اور اپنا کام کرانے والا رشوت دیتے ہوئے اور کام کرنے والا رشوت لیتے ہوئے اسے معمول کی کاروائی سمجھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں یہ محاورہ عام طور پر بولا جاتا ہے کہ پاکستان میں کام کرانے کا یقینی طریقہ رشوت ہی ہے۔ تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کے حوالے سے تیار کی گئی یہ رپورٹ اس وقت قومی سطح پر اس قدر زور شور سے کیوں...
سکردو سے شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند جو حال ہی میں امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں، کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ گلگت سے انجمن امامیہ کے سابق صدر ساجد علی بیگ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم کچھ نام سامنے آ گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 26 نومبر کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے حلف اٹھایا تھا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود نگران کابینہ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت کیلئے...
اپنی ایک رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورس میں شامل ممالک، غزہ کو ہتھیاروں سے پاک اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر تحفظات رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد امن فورس کی تعیناتی اور "حماس" کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے ایک منصوبہ پیش کیا جسے سیکورٹی کونسل میں ایک قرارداد کے ذریعے توثیق دلائی گئی، تاہم اب تک یہ منصوبہ دوسرے ممالک کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کو گہری تشویش لاحق ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انڈونیشیاء جیسے ملک نے 20 ہزار امن فوجی بھیجنے کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ مزید :
اسلام ٹائمز: عوامی مقبولیت کے باؤجود ایم ڈبلیو ایم کو سکردو حلقہ دو کی سیٹ کو بچانا اہم چیلنج ہوگا۔ وفاق میں نون لیگ کی حکومت ہے، جس کو پیپلز پارٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایسے میں وفاقی حکومت کا نفسیاتی دباؤ اور پھر تحریک انصاف کی اتحادی ہونے کے ناطے ایم ڈبلیو ایم کو دوہرے امتحان کا سامنا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس اپنے حلقے پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے شاندار استقبال نے سکردو کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ کاظم میثم اور ان کے رفقاء گلگت سے سکردو پہنچے تو جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف رہا۔کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے سیلاب میں گھرے لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا۔
ہائیکورٹ بار الیکشن میں کامیاب عہدیداران کو مبارک بار دیتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کی بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر چل گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکہ دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے، سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حسیب جمالی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد...
ایس ایچ او تھانہ جیکسن نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے، ہمیں اطلاع ملی تھے کے دو کشتیاں آپس میں ٹکرائی ہیں اور دو خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کیماڑی منوڑہ سے بابا بھٹ شاہ جانے والے کشتی کا حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ایس ایچ او جیکسن رانا خوشی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی فوری طور پر حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا، تاہم کشتی حادثے میں مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد زخمی اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی جناح اسپتال،...
کراچی: کیماڑی منوڑہ سے بابابھٹ جانے والے کشتی کا حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ایس ایچ او جیکسن رانا خوشی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی فوری طور پر حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم کشتی حادثے میں مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد زخمی اور دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی جناح اسپتال، سول اسپتال اور دو نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ جیکسن نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے، ہمیں اطلاع ملی تھے کے دو کشتیاں آپس میں ٹکرائی ہیں...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں، پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں تعاون اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کی معاونت کا اعتراف کیا گیا، دونوں ممالک نے نجی شعبے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم دسمبر سے اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے کمی متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارت وانگ فک کورٹ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 برس کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 128، 200 افراد اب بھی لاپتا ہانگ کانگ پولیس کے کیژولٹی یونٹ کی سربراہ شوک ین زینگ کے مطابق تقریباً 100 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 79 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس اور عمارتوں کی چھتوں سے لاشیں ملی ہیں اور عمارت کے اندر اندھیرا ہونے اور روشنی کی کمی کے باعث امدادی کاموں میں...
پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
سٹی 42 : ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے 24 گھنٹوں میں اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق موٹروے M-14 پر ایک نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا پرییس پکڑی گئی، ضلع بھکر کے علاقے داجل میں تقریباً 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس قبضہ میں لئے گئے ۔ اسکے علاوہ ساہیوال میں ایک گاڑی کو روکا گیاجو 48,000 لیٹر صنعتی سالونٹ لے جارہی تھی، دستاویزات میں سالونٹ مقدار صرف 24,000 لیٹر ظاہر کی گئی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں غیر ملکی سگریٹس، چائنا سالٹ، اسکِمڈ ملک...
سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوسرے روز جہاز پر تعینات Z9EC ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے...
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس ) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔ محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسیسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی...
حکام نے بتایا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں معائنہ کریں گی اور تمام متعلقہ کاروباری اداروں کی رجسٹریشن، دستاویزی جانچ اور PoS کے فوری نفاذ کو یقینی بنائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ شہر کے تمام ریسٹورانس اور ہوٹلوں کی ٹیکس رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ سسٹم نصب نہ کرنے والوں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق صوبے میں شفاف ٹیکس نظام کے فروغ اور ریونیو میں بہتری کے لیے ایک جامع مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کے تمام ریسٹورانس اور ہوٹلوں کی ٹیکس رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل...
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز چاغی(آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نیگردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نیکیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑیافغان مہاجرین...
رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
امریکی منصوبے کے تحت غزہ فلسطین میں عالمی فورس کی تعیناتی کے پس پردہ مقاصد؟ عالمی فورس کا منصوبہ امریکی ہے یا اسرائیلی؟ عالمی فورس غزہ میں کیا کریگی؟ کیا پاکستان کو غزہ میں عالمی فورس کے تحت بھیجنا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمحمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر ہیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1946ء میں کاٹھیاوار، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں میں وہ...
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر...
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ فوجی، بیوروکریٹ اور پولیس افسران کی غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عام عوام کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو عوام کی معیشت کو نقصان پہنچانے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایران سے اسمگل ہونے والی تیل کے خلاف کارروائی اور چمن پاک افغان بارڈر سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کو لازمی قرار دیکر عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔ ان کارروائیوں سے معیشت متاثر ہوگی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں اپنے بیان میں جمعیت...
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
چاغی (نیوزڈیسک): ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی کر دیا گیا، اور گھروں کی مسماری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں میں چاغی بلوچستان میں گردی جنگل مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا، مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں خالی گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے، کیمپ کے تمام افغان مہاجرین...
ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 350 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا مشکلات کا شکار ہے اور تین کھلاڑی صرف 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قبل ازیں رانچی میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے۔ کپتان کے ایل راہول 60 اور روہت شرما 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا...
اپنے ایک جاری بیان میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے تل ابیب کے پاس معاہدے سے فرار کا کوئی عذر باقی نہیں بچتا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو وہ اسرائیل کے ساتھ ابراہیم اکارڈ جیسے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے مراحل میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں۔ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر...
سٹی 42: اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہونگی ۔اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی ۔ تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ تعطیلات کے دوران ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعتیں ہوں گی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
پشاور:(نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ گورنر کے عہدے کیلئے سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ گورنرفیصل کریم کنڈی بھی بدستور پہلی چوائس کے طور پر موجود ہیں۔ گورنر کی تبدیلی صوبے میں گورنر راج...
لاہور: پاکستان کی باہمت بیٹی علینہ اظہر مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کے مظلوموں کے لیے طاقتور آواز بن گئیں۔ مراکش میں منعقدہ انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سماجی کارکن اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز، علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے اور فلسطینیوں کے حقِ زندگی کے لیے دنیا بھر کے نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطین کا حامی ہے اور غزہ میں ہزاروں بچے اور خاندان جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ علینہ اظہر کے مطابق عالمی نوجوان ہیومین رائٹس ایکٹویسٹ اس وقت ایک مشترکہ انسانی مقصد کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں...
لاہور:(نیوزڈیسک) علینہ اظہرپاکستان کی باہمت بیٹی مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کے مظلوموں کے لیے طاقتور آواز بن گئیں۔نوجوان ہیومین رائٹس ایکٹویسٹ ایک مشترکہ انسانی مقصد کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ غزہ کو مضبوط بنایا جاسکے،علینہ مراکش میں منعقدہ انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سماجی کارکن اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز، علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے اور فلسطینیوں کے حقِ زندگی کے لیے دنیا بھر کے نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطین کا حامی ہے اور غزہ میں ہزاروں بچے اور خاندان جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ علینہ اظہر کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ مغربی کنارے: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑی گرفتاری مہم شروع کی جبکہ غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں اور غیر ملکی انسانی حقوق کارکنوں پر حملے کیے ۔ذرائع کے مطابق جیرِکو کے علاقے این عد دُیوک میں تین اطالوی اور ایک کینیڈی شہری کارکن غیر قانونی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہوئے۔ تین کارکنوں کی حالت معتدل ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ آبادکاروں نے چند دنوں سے فلسطینی رہائشیوں کے ساتھ رہنے والے غیر ملکی کارکنوں کے گھر پر حملہ کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے پاسپورٹ، فون اور دیگر سامان چرانے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی آبادکاروں نے مرکزی مغربی کنارے کے...
سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹی فکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔ روزانہ مستند...
پشاور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے...
کینسر کی یہ شکل بالائے بنفشی شعاعوں کے سامنے آنے سے منسلک ہے،ماہرین ایک سائنسی مطالعہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ٹیٹو، جنہیں بہت سے لوگ شوق سے جسم کے مختلف حصوں پر بنواتے ہیں، انسان کو ایک سنگین خطرے سے دوچار کرتے ہیں کیونکہ وہ جلد کے کینسر کے خطرات کو 29 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔ سائنس کی ماہر ویب سائٹ سائنس الرٹ کی طرف سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے پایا ہے کہ ٹیٹو والے افراد کو جلد کے کینسر (میلانوما)کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ کینسر کی ایک خطرناک شکل ہے جو اکثر بالائے بنفشی شعاعوں کے سامنے آنے سے منسلک ہے۔تاہم ٹیٹو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزِل ایلما نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اس طیارے نے گُک دُوغان نامی ایئر ٹو ایئر میزائل کو کامیابی کے ساتھ ایک جٹ طیارے کے ہدف پر داغا، یہ دنیا میں کسی بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کی دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا، یہ پہلی بار تھا کہ ترکی کے قومی طیارے نے مقامی تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی رہنمائی میں فضائی ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔اس کامیابی کے بعد کِزِل ایلما دنیا میں واحد بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے...
پشاور: عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ردعمل سامنے آگیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ حافظ ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انکی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا وہ قبول کریں گے۔ واضح رہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں گورنر خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 نام زیر غور ہیں جن میں 3 سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔...
کئی کپتان بدلے لیکن بھارت کی قسمت نہ بدلی، بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔ یہ بھارتی ٹیم کا مسلسل 19واں ون ڈے میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکی۔ بھارتی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کی ٹیم کے نام تھا جو مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہاری تھی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے گورنر کے لیے چھ نام زیر غور ہیں، جن میں 3 سیاسی شخصیات اور 3 سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی ناموں میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیرپاؤ اور پرویز خٹک شامل ہیں، جبکہ سابق فوجی افسران میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے نام زیر غور ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان سابق آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ امن فورس (International Stabilization Force) میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے، پہلے فورس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار واضح طور پر طے ہونا ضروری ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے اور پاکستان اس اقدام کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی فوجی دستے صرف اس صورت میں بھیجے جائیں گے جب فورس اقوام...
ٹریفک پولیس لاہور نے سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ 3 روزہ کارروائی کے دوران تقریباً 1800 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق، ون وے کی خلاف ورزی پر 1370 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے 174 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ علاوہ ازیں، کم عمری کی ڈرائیونگ کے لیے بچوں کو گاڑی یا موٹر بائیک دینے والے 30 معاونین پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی...
پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔