اے ٹی پی چیلنجز کپ: اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی فائنل میں شکست، اعصام کا کیریئر اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی بھرپور مقابلے کے باوجود ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکی۔ سنسنی خیز میچ میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیف نے پاکستانی جوڑی کو 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل پاکستانی ٹینس شائقین کے لیے جذباتی بھی تھا، کیوں کہ یہ اعصام الحق کا انٹرنیشنل ٹینس میں آخری میچ بھی تھا۔ وہ اپنے الوداعی میچ کو یادگار فتح میں تبدیل نہ کر سکے، تاہم ان کا شاندار اور طویل کیریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجز کپ کی میزبانی کر رہا ہے، جو ملکی ٹینس کے لیے ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔